پورے یورپ کیلئے قومی ایئر لائن کی پروازیں بحال ہو گئیں: خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف---فائل فوٹو
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پورے یورپ کے لیے قومی ایئر لائن کی پروازیں بحال ہو گئی ہیں۔
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ یورپ کی فضاوں میں ایک بار پھر سبز ہلالی پرچم لہرانا شروع ہو گیا ہے، برطانیہ کے لیے بھی قومی ایئر لائن کی براہِ راست پروازوں کا اجراء جلد ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 749 نے پیرس کے لیے اڑان بھر لی ہے، پیرس جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز کی 100 فیصد بکنگ ہوئی ہے۔
خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پیرس جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز میں 323 مسافر سوار ہیں، قومی ایئر لائن کا یورپ کے لیے فلائٹ آپریشن ساڑھے 4 سال بعد بحال ہوا ہے۔
پابندی ختم، PIA کی پہلی پرواز آج اسلام آباد سے پیرس روانہ ہوگییورپی یونین کی پابندی کے خاتمے کے بعد قومی ایئر لائن کی پہلی پرواز آج اسلام آباد سے پیرس روانہ ہوگی۔
خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن کے منافع بخش روٹس بند ہو گئے تھے، ہم چاہیں گے کہ قومی ایئرلائن کی نج کاری کی جائے، قوی ایئر لائن ہماری شناخت ہے جس سے ہم محروم کر دیے گئے تھے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ قومی ایئر لائن پاکستانیوں کی میتیں بغیر کسی چارجز کے مفت لے کر آتی تھی، اوورسیز پاکستانی اس سہولت سے محروم ہو گئے تھے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ ایک غیر ذمے دارانہ بیان نے قومی ایئر لائن کو بہت نقصان پہنچایا، ایسے غیر ذمے دارانہ بیانات دینے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: قومی ایئر لائن کی پرواز کہ قومی ایئر خواجہ ا صف نے کہا کے لیے
پڑھیں:
پی آئی اے کی پیرس کی پروازوں کے اشتہار پر معذرت
اسلام آباد: قومی ائیر لائن پی آئی اے نے پیرس کی پروازوں کے لیے دیے گئے اشتہار پر معذرت کرلی۔
زرائع کے مطابق پاکستان انٹریشنل ائیر لائن (پی آئی اے) کے ترجمان نے کہا کہ بدقسمتی سے اس اشتہار کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا اور ایسا تاثر دیا گیا جو ادارے کا مقصد نہیں تھا۔
انہوں نے کہاکہ یہ ممکنہ طور پر کچھ منفی جذبات کا سبب بنا ہوگا جس کے لیے ہم معذرت خواہ ہیں۔