2025-01-25@04:18:41 GMT
تلاش کی گنتی: 6596
«وزارت تجارت کا»:
(نئی خبر)
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بلوچستان ریزیڈینشل کالج لورالائی کے طلبہ سے ملاقات کے بعد گروپ فوٹو
پشاور (صباح نیوز) خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے مصروف ترین خیبر روڈ کو بند کرکے احتجاجی دھرنا دینے والے سرکاری ملازمین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس شیل استعمال کیا۔ آل گورنمنٹ ایمپلائز یونین کی کال خیبر پختونخوا کے مختلف محکموں کے سرکاری ملازمین بدھ کے روز سے سراپا احتجاج ہیں اور گزشتہ روز 5گھنٹے سے زیادہ تک خیبر روڈ کا بند کیے رکھا۔ جمعرات کو بھی فردوس چوک سے اسمبلی تک ریلی نکالی اور روڈ کو بند کر دیا اور خیبر روڈ کو کئی گھنٹے تک بند کیے رکھا جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ہائی کمیشن نے غیر قانونی طور پر بھارت جانے والی سیما حیدر کے بچوںتک رسائی کے لیے بھارتی حکومت کو خطوط لکھ دیے ہیں۔پاکستانی ہائی کمیشن نے بچوں کے والد غلام حیدر کو ہر ممکن مدددفراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
سوئٹزر لینڈ (آن لائن)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں یہ خطہ عالمی برادری کے لیے ایک مثالی اقتصادی مرکز بن سکتا ہے، بلوچستان دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش منزل بن رہا ہے ہم اسے مزید ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پرعزم ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوئٹزرلینڈ میں پاتھ فائنڈر گروپ کے زیر اہتمام منعقدہ بین الاقوامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس تقریب میں وزیر اعلی بلوچستان مہمان خصوصی کی حیثیت سے مدعو تھے ۔ انہوں نے کہا کہ 24 کروڑ آبادی میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل ہے جو ملک کی ترقی کے...
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کررہے ہیں
انقرہ(رپورٹ شبانہ ایاز ) بولو میں ایک ہوٹل میں لگنے والی تباہ کن آگ کے تناظر میں ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے ترک قوم کے ساتھ تعزیت اور اظہار یکجہتی کے لیے بولو کا دورہ کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستانی قوم کی جانب سے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے افسوسناک واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع کے لیے دلی تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ ہر حال میں ایک دوسرے کا ساتھ دینے کی شاندار تاریخ رکھتے ہیں، ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور ہم خوشی اور درد بانٹتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس المناک واقعے پر پوری پاکستانی قوم غمزدہ ہے۔ اے ایف اے...
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) ملک بھر کے عوام مہنگی بجلی اور اس کے بلوں میں بھاری ٹیکسز سے پریشان ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے پبلک اور کارپوریٹ سیکٹر کے ملازمین کو اربوں روپے کی مفت بجلی دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس کے د وران وقفہ سوالات میں وزارت توانائی نے پبلک اور کارپوریٹ سیکٹر کے ملازمین کو سالانہ اربوں روپے کی مفت بجلیدیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔ دستاویز کے مطابق پبلک اور کارپوریٹ سیکٹر کے 2 لاکھ ملازمین کو 44 کروڑ 15 لاکھ یونٹ سالانہ مفت بجلی دی گئی۔ اسی طرح حاضر سروس ملازمین کو سالانہ 30 کروڑ 82 لاکھ یونٹ بجلی مفت دی گئی جبکہ ریٹائر ملازمین کو 13 کروڑ 32 لاکھ یونٹ...
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا،شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں ہے اسے جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے، بانی پی ٹی آئی نے جیل انتظامیہ اور عدالت کو آگاہ کر دیا،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت سے متعلق جیل حکام کو تحریر بھی لکھوا دی،بتایاگیا ہے کہپاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شیر افضل مروت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلیے گزشتہ روز راولپنڈی کی اڈیالہ جیل پہنچے تھے لیکن جیل انتظامیہ نے انہیں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے سے روک دیا۔شیر افضل مروت گیٹ نمبر پانچ سے اڈیالہ جیل کے اندر پہنچے لیکن جیل حکام نے...
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف ورلڈ بینک کے 10شراکت داری فریم ورک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں اسلام آباد (نمائندہ جسارت) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں پر میڈیا کی تعمیری تنقید گورننس کی بہتری کے لیے بہت ضروری ہے جبکہ ڈیفالٹ کے خواب دیکھنے والے ملک دشمن ٹولے کومعاشی استحکام ہضم نہیں ہو رہا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت اور میڈیاکا باہمی اعتماد کا رشتہ ہے، میڈیا کی تعمیری تنقید کا حکومت خیر مقدم کرتی ہے، ملک میں اظہارِ رائے کی مکمل آزادی ہے اور حکومت میڈیا کے ریاست...
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت سندھ اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنے سے خطاب اور پریس کلب تا سندھ اسمبلی بلڈنگ تک طلبہ کے مارچ کی قیادت کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ تعلیمی بورڈز اور جامعات کی وزارت وزیر اعلیٰ کے پاس ہے ، طلبہ کو یونین سازی کا حق نہ دیا گیا، جامعات کے اساتذہ کے مسائل حل اور مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ہمارے پاس تمام آپشن موجود ہیں ، ضرورت پڑی تو وزیر اعلیٰ ہائوس پر بھر احتجاج اور دھرنا دے سکتے ہیں ۔ طلبہ کے حقوق اور اساتذہکرام و کراچی کے شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے جدو جہد...
سوال: میں ملک سے باہر جاب کرتا ہوں۔ عید کے موقع پر وطن آیا ہوا تھا۔ ایک مہینہ بعد واپس جانا ہے۔ پندرہ روز قبل والدِ محترم کا انتقال ہوگیا۔ والدہ عدّت میں ہیں۔ میرا ایک جگہ نکاح طے کردیا گیا ہے۔ تقریب نکاح میں شرکت کرنے کے لیے والدہ نہیں جاسکتی ہیں۔ کیا اس صورت میں آن لائن نکاح ہوسکتا ہے؟ برائے مہربانی جواب سے نوازیں۔جواب: نکاح کے ارکان میں سے ایجاب و قبول ہے۔ نکاح کرنے والے مرد اور عورت میں سے پہلے کا کلام ’ایجاب‘ اور دوسرے کا ’قبول‘ کہلاتا ہے۔ دونوں کا ایک مجلس میں ہونا ضروری ہے۔ اسی طرح صحتِ نکاح کے لیے مجلسِ نکاح میں گواہوں (دو مرد یا ایک مرد اور دو عورتیں)...
اسلامی جدوجہد میں مصروف افراد، اداروں نیز تنظیموں کا نام لے کر سوشل میڈیا میں تنقید کرنے میں احتیاط کریں۔ کسی اسلام پسند شخصیت، ادارے یا تنظیم پر سوشل میڈیا میں کوئی تنقید آپ کی نظر سے گزرتی ہے تو اسے مزید آگے شیئر کرنے سے سختی سے پرہیز کریں۔اسلامی تحریک کے کسی فرد کی کوئی کمزوری علم میں آئے تو کسی دوسرے فرد یا گروپ کو اس کی خبر دینے کے بجائے راست متعلق فرد سے رابطہ کریں اور اسے اس کی کمزوری کی طرف توجہ دلائیں۔اسلامی شخصیات، اداروں اور تنظیموں کو مشورے اور تجاویز ضرور دیں، ان کی پالیسیوں اور فیصلوں پر بھی تنقید کریں لیکن اس کے لیے مناسب پلیٹ فارم کا انتخاب کریں تاکہ مشورے زیادہ...
اسلام آباد(آن لائن)پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج صبح 10 بجے طلب کرلیاگیا ۔ اجلاس صدر مملکت آصف زرداری کی ایڈوائس پر طلب کیا گیا ہے۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت زیر التوا بلز قانونسازی کے لیے پیش کرے گی اس حوالے سے مشترکہ اجلاس کے ایجنڈے کی تیاری جاری ہے۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مشترکہ اجلاس کے باعث سینٹ کا اجلاس بھی ری شیڈول کردیاگیاہے اور سینٹ اجلاس ساڑھے دس بجے کی بجائے دوپہر ڈھائی بجے ہوگا ۔
کراچی (آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کو یقینی بنانے اور سرمایہ کاروں کے لیے ایک بہتر پالیسی ماحول کو فروغ دینے کے لیے پْرعزم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کاروباری رہنماؤں کے ساتھ ایک انٹرایکٹیو سیشن کے لیے اوورسیز انوسٹرز چیمبر آفکامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کے دوران کیا۔سیشن میں معاشی استحکام اور پاکستان میں کاروبار کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔ سیشن کے دوران احسن اقبال نے کہاکہ اڑان پاکستان جیسے اقدامات کے ذریعے ہمارا مقصد ملک کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور اسے جدّت اور سرمایہ کاری کے مرکز میں تبدیل...
دی ہیگ(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے چیف پراسیکوٹر نے افغانستان میں خواتین پر ظلم وستم کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیتے ہوئے سینئر طالبان رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق کریم خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سپریم لیڈر ہیبتاللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کو ’صنفی بنیادوں پر انسانیت کے خلاف جرائم کا جوابدہ ٹھہرایا جاسکتا ہے اور اس کی معقول وجوہات موجود ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ افغان خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ ساتھ ایل جی بی ٹی کیو کمیونٹی کو ’طالبان کی جانب سے ناقابل قبول مظالم‘ کا سامنا ہے۔عالمی فوجداری عدالت کے جج کریم خان کی درخواست...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ انہوں نے چیئرمین قائمہ کمیٹی آئی ٹی کو خط ارسال کردیا، عمر ایوب نے بل کے خلاف اپنا اختلافی نوٹ بھی لکھ دیا۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کو خط میں لکھا کہ ڈیجیٹل نیشن بل پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے خلاف ہے، 26 فیصد پاکستانی انٹرنیٹ سے دور ہیں یا ڈیجیٹلخواندہ نہیں، ڈیجیٹل نیشن ایکٹ پاکستان کے آزاد شہریوں کیلیے خطرہ ہے، یہ بل آزادی صحافت اور شہری آزادی پر بڑی قدغن ہے۔ خط میں کہا گیا کہ آئی ٹی سے وابستہ زیادہ تر محکموں میں غیر سویلین افراد بھرتی کیے گئے، غیر سویلین افراد کی...
غزہ میں 5 کروڑ ٹن ملبہ پھیلا ہے جسے سمیٹنے میں21 برس لگ سکتے،اقوام متحدہ ،پاکستان کا اسرائیل جرائم کے احتساب کا مطالبہ
غزہ:جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کے بعد غزہ واپس آنے والے اپنے تباہ شدہ مکانات میں کارآمد اشیاء تلاش کررہے ہیں غزہ/کویت سٹی/اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/صباح نیوز+نمائندہ جسارت) اقوام متحدہ نے کہاہے کہ غزہ میں ہونے والی تباہی سے جو ملبہ پھیلا ہوا ہے وہ 5 کروڑ ٹن ہے اسے سمیٹنے میں 21 سال لگ سکتے ہیں۔اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ کے اندر تباہ ہونے والی عمارتوں اور دیگر انفرا اسٹرکچر کے ملبے کو صاف کرنے میں 21 سال کاعرصہ لگ سکتا ہے اور 12 ارب ڈالر کی رقم خرچ ہوسکتی ہے۔دوسری جانب جنوبی غزہ کے شہر رفح میں اسرائیلی ٹینک کے حملے میں 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق واقعہ...
اسلام آباد،کراچی (اسٹاف رپورٹر،نمائندہ جسارت)قومی اسمبلی : متنازع پیکا ترمیمی بل منظور ،اپوزیشن ‘ صحافیوں کا واک آؤٹ۔ترمیمی ایکٹ کا دائرہ کار ڈیجیٹل میڈیا تک محدود ہے، ورکنگ جرنلسٹس کو تحفظ ملے گا،وفاقی وزیر اطلاعات۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی نے سوشل میڈیا قوانین سخت کرنے سے متعلق پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2024ء کثرت رائے سے منظور کرلیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پاکستانالیکٹرانک کرائم ترمیمی بل پیکا بل 2025ء منظوری کیلیے قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔یہ بل وفاقی وزیر رانا تنویر پیکا نے پیش کیا جسے ضمنی ایجنڈے کے طور پر ایوان میں لایا گیا۔بل پیش ہونے پر پیکا ایکٹ کے خلاف صحافیوں نے احتجاج کیا اور پریس گیلری سے...
مولانا محمد یوسفؒملت اسلامیہ ہند کی اجتماعی ذمے داری صرف اس کے مردوں کی ذمے داری نہیں۔ مسلمان عورتیں بھی دین کی دعوت و اقامت کے اس مشن کی یکساں طور پر ذمے دار ہیں اور یہ کام مردوں اور عورتوں دونوں کے تعاون و اشتراک ہی سے انجام پاسکتا ہے۔مگر یہ افسوس ناک حقیقت ہے کہ مختلف اسباب کے تحت مسلمان عورتیں ابھی تک اپنی قوتوں کو اسلامی تحریک میں اس درجہ نہیں لگا سکی ہیں جیسا کہ اس کا حق ہے۔ جماعت اسلامی ہند نے آغاز کار ہی سے مسلمان خواتین میں اسلام کا علم پھیلانے، ان میں دین کے کام کا حوصلہ پیدا کرنے اور انہیں تحریک کے لیے منظم جدوجہد پر آمادہ کرنے کی کوشش کی...
اسلام آباد(نمائندہ جسارت)عمران خان کامذاکرات ختم کرنے کا اعلان۔ہمارا جواب تو سن لیتے، حکومت۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف بانی اور سابق وزیر اعظم نے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے میری اور دیگر وکلاء کی ملاقات ہوئی ہے، خان صاحب نے پہلے بھیحکومت کو سات دن کا وقت دیا تھا، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ آج اگر حکومت نے کمیشن کا اعلان نہ کیا تو ہمارے مذاکرات ختم ہیں۔بیرسٹر گوہر اگر کمیشن کا اعلان اسی دوران نہیں ہوتا تو ہمارے مذاکرات کے مزید رائونڈ آگے نہیں...
اسلام آباد:عالمی بینک نے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا افتتاح کرتے ہوئے پاکستان میں 20 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے، جس سے ملک میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ وفاقی دارالحکومت اس حوالے سے منعقدہ تقریب کے دوران وزیرِاعظم شہباز شریف نے عالمی بینک کے تعاون سے 10 سالہ شراکت داری منصوبے کا آغاز کیا۔ اس منصوبے کے تحت پاکستان میں 20 ارب ڈالر کی خطیر سرمایہ کاری کی جائے گی، جس کا مقصد ملک میں بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، اور موسمیاتی تبدیلی جیسے اہم شعبوں میں ترقی کو فروغ دینا ہے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالمی بینک کی مستقل حمایت کو سراہا اور کہا کہ یہ شراکت داری پاکستان کے...
کراچی(کامرس رپورٹر)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کاروباری رہنمائوں کے ساتھ ایک انٹرایکٹیو سیشن کیلئے اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔سیشن میں معاشی استحکام اور پاکستان میں کاروبار کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔ سیشن کے دوران احسن اقبال نے حکومت کی اقتصادی ایجنڈے کا جامع جائزہ پیش کیا اور اڑان پاکستان ۔5ایزنیشنل اکنامک ٹرانسفارمیشن پلان پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے حکومت کی اصلاحات کے عزم کا اعادہ کیا جن کا مقصد سرمایہ کاروں کے درپیش چیلنجزسے نمٹنے اور پائیدار ترقی کو فروغ دیناہے۔ اس موقع پراحسن اقبال نے کہاکہ حکومت معاشی استحکام کو یقینی بنانے اور سرمایہ کاروں...
کراچی(کامرس رپورٹر) سندھ حکومت نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھرپور کاروائی اور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے والوں کی دکانیں سربمہر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے. ڈائریکٹرجنرل بیورو آف سپلائی پرائسز ڈاکٹر شاکر قیوم خانزادہ کے زیر صدارت قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں کراچی سمیت سندھ کی تمام ڈویڑنوں کے افسران شریک ہوئے. ڈائریکٹر جنرل سندھ نے ہدایت دی کہ صارفین کو ریلیف فراہم کرنے پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ ذخیرہ اندوزوں اور کالابازاری کرنے والوں سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی مرتب کی گئی ہے، وزیراعلی سندھ کے معاون خاص عثمان غنی ہنگورو کی ہدایت پر سندھ بہر میں قیمتوں کی سخت چیکنگ روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ...
کراچی(کامرس رپورٹر)سابق گورنر خیبر پختونخوااورسابق صدر فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی)سینیٹرحاجی غلام علی نے فاٹا کے نام منگوائے گئے سامان کو مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کا الزام ایف پی سی سی آئی کے موجودہ صدر عاطف اکرام شیخ پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کے نام پر منگوایا گیا کھانے کا تیل اور دیگرسامان کے 5 بڑے ٹرکس سندھ میں حیدرآباد کے پاس فروخت کرتے ہوئے پکڑے گئے اور ایف بی آرکے محکمہ کسٹمز نے چھاپہ بھی مارا مگر بھاری رشوت لے کران گاڑیوں کو چھوڑ دیا گیا،ہمارا مطالبہ ہے کہ ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ کے خلاف باضابطہ ایف آئی آر درج کی جائے تاکہ انہیں سزا...
کراچی (کامرس رپورٹر)دنیا بھر میں مسلسل آٹھ برسوں سے 100ملین سے زائد یونٹس کی فروخت کے ساتھ نمبر ون الیکٹرک ٹو وہیلر لیڈر یادی (Yadea) نے لاہور میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں چار جدید الیکٹرک وہیکلزماڈلز متعارف کرائے ہیں،جبکہ اس موقع پر GT 30 کی قیمت اور خصوصیات سے متعلق اہم تفصیلات بھی سامنے لائی گئیں۔پاکستان میں الیکٹرک وہیکل (EV) مارکیٹ کی ترقی کے انتہائی روشن امکانات ہیں، جہاں ماحولیاتی خدشات کے بارے میں بڑھتی ہوئی بیداری، ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، اور سبز نقل و حرکت کو فروغ دینے کے لیے معاون حکومتی اقدامات کی وجہ سے ای وی مارکیٹ کا مستقبل روشن ہے۔انڈسٹری کا تخمینہ ہے کہ پاکستان میں ای وی مارکیٹ 80 فیصد سے زیادہ بڑھے...
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان بزنس گروپ کے صدر فوادشیخ نیکہا ہے کہ غیرملکی اورمقامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے کے لئے سرمایہ کاری کے ماحول کومزید بہتربنانا ضروری ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے کافی اصلاحات کی ہیں اور معاملات کوبڑی حد تک بہتربنایا ہے جس کے نتائج بھی سامنے آرہے ہیں مگر سرمایہ کاراس وقت ہی دلچسپی لیں گے جب وہ اصلاحات کے عمل سے مطمئن ہوجائیں گے کیونکہ ان کے خیال میں اگر ضروری اصلاحات کا عمل سست روی کا شکار رہا تو دوبارہ کشکول اٹھانا پڑے گا۔انہوں نیپاکستان بزنس گروپ کی جانب سے فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیس لیس اسسمنٹ سسٹم برآمدات کیلئے بھی سازگار ثابت ہو گا...
میاں ناصر حیات مگوں کی جانب سے بزنس مین پینل کے رہنماؤں کے اعزاز میں تقریب میں شرکاء کا گروپ
ممبئی (اسپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی ناکام ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں دورہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کے دوران انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے روہت شرما تنقید کی زد میں تھے تاہم اب ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی ان کی کارکردگی بہتر نہ ہو سکی،رنجی ٹرافی کے میچ میں روہت شرما صرف 19 گیندوں کا سامنا کر کے 3 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے، وہ 2015 کے بعد سے پہلی مرتبہ یہ ڈومیسٹک میچ کھیل رہے تھے۔ دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ اب شروع ہونے میں کچھ ہی دن باقی ہیں اور اس بڑے ایونٹ سے قبل روہت شرما کی بری فارم کو لے کر بھارت...
دبئی(اسپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کا نیا پروموجاری کر دیا۔19 فروری سے پاکستان میں شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے پرومو میں پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی ، شاداب خان اور بھارت کے ہاردیک پانڈیا کو دکھایا گیا ہے۔اس کے علاوہ افغانستان کے محمد نبی اور انگلش کرکٹر فل سالٹ بھی چیمپئنز ٹرافی کے پرومو میں نمایاں ہیں۔پرومو میں پانچوں کرکٹرز کوخاص کمرے میں سکیورٹی میں دکھایاگیا ہے۔
کراچی (اسپورٹس رپورٹر )کراچی کے نیشنل کرکٹ ارینا میں سپر اسٹار شاہد آفریدی اور سابق کپتان یونس خان کے نام کے انکلوژر شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، دونوں کرکٹرز کے نام پریمیئم انکلوژر سے منسوب کیے جائیں گے۔چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کرے گا، جس کیلئے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم اور کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا کی تزین و آرائش کا کام جاری ہے۔پی سی بی نے اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی اور یونس خان کے نام سے انکلوژر بنانے کا اعلان کردیا۔نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں ایک انکلوژر اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ایک انکلوژر چمپئن کپتان یونس خان کے نام سے ہوگا۔
شارجہ (اسپورٹس ڈیسک )انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی میں محمد عامر اور فخر زمان کی شاندار کارکردگی کی بدولت ڈیزرٹ وائپرز نے شارجہ وارئیرز کو شکست دے دی۔ڈیزرٹ وائپرز اور شارجہ وارئیرز کے درمیان گزشتہ روز میچ میں شارجہ وارئیرز نے پہلے بیٹنگ کی اور صرف 91 بنائے، اس موقع پر محمد عامر نے شاندار بالنگ کا مظاہر ہ کیا۔محمد عامر نے چوبیس رنز کے عوض شارجہ وارئیرز کے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، شاندار بالنگ پر انہیں مین آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔ شارجہ وارئیرز کی جانب سے جیسن رائے 30 رنز بنا کر نمایاں رہے، لیوک ویلز اور ہرمیت سنگھ گیارہ گیارہ رنز بنا سکے، ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطرخواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔92 رنز کے...
کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق شعبان کا چاند 30 جنوری بروز جمعرات نظر آنے کا قوی امکان ہے، چاند کی پیدائش 29 جنوری کی صبح 5 بجکر 36 منٹ پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے شعبان المعظم کے چاند کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شعبان کا چاند 30 جنوری بروز جمعرات نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق شعبان کا چاند 30 جنوری بروز جمعرات نظر آنے کا قوی امکان ہے، چاند کی پیدائش 29 جنوری کی صبح 5 بجکر 36 منٹ پر ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 25 گھنٹے 4 منٹ ہوگی، چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 57 منٹ...
لاس اینجلس کے جنگلات سے دھویں کے بادل بلند ہورہے ہیں واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست کیلی فیورنیا کے شہر لاس اینجلس کے شمالی جنگلات میں نئی آگ بھڑک اٹھی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق کاسٹائک لیک کے قریب پہاڑوں پر بھڑکنے والی آگ تیزی سے پھیل گئی، جس کی وجہ سے 25 ہزار افراد کو انخلا کا حکم دے دیا گیا ہے اور 500قیدیوں کو ہنگامی طور پر دیگر جیلوں میں منتقل کردیا گیا۔ طوفانی ہواؤں کے باعث 2 گھنٹوں میں 5 ہزارایکڑ رقبہ آگ کی لپیٹ میں آگیا۔ واضح رہے کہ لاس اینجلس پہلے ہی خوفناک آگ کی تباہ کاریوں سے نمٹ رہا ہے۔7 جنوری سے لاس اینجلس میں مختلف مقامات پر لگی آگ پر قابو پانے کی...
یوکرین کے شہر زاپوریزیا پر روسی حملے میں عمارت کھنڈر بن گئی ہے لندن؍کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو جاسوس جہاز کی مداخلت پر خبردار کردیا۔ برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے کہا کہ واقعہ بڑھتی ہوئی روسی جارحیت کی ایک اور مثال ہے، ہم جانتے ہیں کہ پیوٹن کیا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم اپنے ملک کی حفاظت کے لیے مضبوط اقدامات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ جان ہیلی نے پارلیمان کو بھی آگاہ کہ رائل نیوی نے ایک روسی جاسوس جہاز کا سراغ لگایا جو برطانیہ کے پانیوں سے گزرا۔ ینٹرجہاز خفیہ معلومات اکٹھا کرنے اور برطانیہ کے اہم زیر آب انفراسٹرکچر کی نقشہ سازی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔...
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر میکسیکو کی سرحد پر اضافی ہیلی کاپٹر اور جاسوسی فورس تعینات کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ 1500 اضافی فوجیوں کو میکسیکو بارڈرپربھیجا جارہا ہے جب کہ متعلقہ عملے کے ساتھ ہیلی کاپٹرز اور انٹیلی جنس تجزیہ کار بھی روانہ کیے جا رہے ہیں۔اس کے علاوہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سرحد پر گراؤنڈ فورسز کی تعداد میں 60 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ پینٹاگون سیکرٹری رابرٹ سیلس نے کہا کہ کیلی فورنیا اور ٹیکساس سے 5 ہزار غیر قانونی تارکین کی بے دخلی کے لیے پینٹاگون طیارے فراہم کرے گا ،جب کہ پینٹاگون میکسیکو بارڈر کے ساتھ باڑ لگانے میں بھی حصہ...
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کے مختلف پولٹری فارموں میں تیزی سے برڈ فلو پھیلنے لگا۔وزارت زراعت اور حکام کو تشویش ہے کہ اس سے انڈوں کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوسکتا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق جنوری میں پانچ صوبوں کے 26 فارمز میں تقریباً 50 لاکھ مرغیاں تلف کی جا چکی ہیں۔ انڈوں کی قیمتوں میں سال کے آغاز سے اب تک تقریباً 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جاپان میں برڈ فلو عموماً خزاں سے بہار تک جاری رہتا ہے۔ اس کا تیز ترین پھیلاؤ 2022 ء دیکھا گیا تھا، جبکہ موجودہ سیزن تیزی سے پھیلاؤ کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے۔
سینیٹ اجلاس کا وقت تبدیل ہو گیا، اب سینیٹ اجلاس کل صبح ساڑھے 10 بجے کے بجائے اڑھائی بجے ہوگا۔ سینیٹ اجلاس کے وقت کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ اجلاس کا وقت تبدیل ہو گیا، اب سینیٹ اجلاس کل صبح ساڑھے 10 بجے کے بجائے اڑھائی بجے ہوگا۔ سینیٹ اجلاس کے وقت کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، سینیٹ اجلاس کا وقت پارلیمان کے مشترکہ اجلاس بلانے کے باعث کیا گیا۔ سینیٹ اجلاس میں پیکا ایکٹ ترمیمی بل، ڈیجیٹل نیشن بل سمیت دیگر ایجنڈا کی منظوری لی جائے گی۔
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے بڑی زیادتی کی ہے، اندازہ کریں کہ وہ بے اختیار لوگوں سے مذاکرات کی بھیک مانگ رہے تھے اور آج اچانک کہہ دیا کہ ہم مذاکرات نہیں کرتے، مجھے ان کی سمجھ نہیں آتی۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ پی ٹی آئی نے ایک اور زیادتی کی ہے حکومت کے ساتھ ان کو ایک فیس سیونگ کا موقع مل رہا تھا وہ ان سے چھین لیا۔ تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ بات یہ ہے کہ یہ جو مذاکرات ہم کہہ رہے ہیں ناکام ہو گئے ختم ہو گئے یہ...
جامعہ کراچی میں سیمینار کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی ، ترکیہ کے قونصل جنرل جمال سانگو ودیگر کا گروپ فوٹو
جامعہ کراچی میں سیمینار کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی ، ترکیہ کے قونصل جنرل جمال سانگو ودیگر کا گروپ فوٹو
امیر جماعت اسلامی ضلع غربی مدثر حسین انصاری وامیر ضلع کیماڑی غربی کارکنان کے اجتماع سے خطاب کررہے ہیں کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع غربی مدثرحسین انصاری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی بلدیاتی حکومت شہر اور ٹاؤنز میں عوامی مسائل حل کرنے میںناکام ہوگئی‘ضلع غربی کھنڈرات کامنظر پیش کررہا ہے‘ کارکنان دعوت الی اللہ کے ساتھ عوام کے مسائل کے حل کے لیے کوششیں جاری رکھیں‘ اختیارات اور وسائل نہ ہونے کے باوجود جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے بھرپورعوامی خدمت میںمصروف ہیں ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے دفتر ضلع غربی میں ضلع بھر کے اجتماع کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کارکنان اللہ سے تعلق کو مضبوط کریںاور عوام کو جماعت اسلامی کی جدوجہد...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے کہا ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر بلدیاتی سہولیات مہیا کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، عوام کی سہولت کیلئے سب سے زیادہ پارکوں کو بحال کیا گیا ہے جبکہ سڑکوں کی بحالی کیلئے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں، کوشاں ہیں کہ بالترتیب بلدیاتی سہولیات بلاتفریق ہر علاقے تک پہنچائے جائیں جس میں تاحال کامیاب ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشن اقبال بلاک 10 A، یوسی7میں پردہ پارک کے دورے کے دوران کیا، اس موقع پر ڈائریکٹرپارکس غلام رسول نے چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد کو پارکس میں موجود سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ جس پر چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے پارک...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اتحاد المدارس الاسلامیہ پاکستان کے تحت ملک بھر میں منعقد ہونے والے سال 1446ھ بمطابق 2025 ء کے سالانہ امتحانات کے لیے تمام جامعات و مدارس کے طلباء و طالبات کے ایڈمٹ کارڈ جاری کر دیے گئے ہیں۔ سالانہ امتحانات کا انعقاد 8 فروری تا 13 فروری تک ہوگا۔اس حوالے سے ناظم امتحان مفتی حافظ اکرام اللہ واحدی کا کہنا تھا کہ اس سال اتحاد المدارس الاسلامیہ پاکستان کے تحت بیرون ممالک سے طلباء بھی امتحان میں شریک ہوں گے۔ملک بھر کے مختلف شہروں میں سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے اور ان سینٹرز پر نگران بھی مقرر کر دیے گئے ہیں۔
کراچی(اسٹاف رپورٹر ) شہر میں حادثات واقعات میں خواتین اور نومولود سمیت 9افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں7افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود علی محمد شیخ گوٹھ، سپر ہائی وے خالی پلاٹ سے 30 سالہ خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ،مقتولہ کی لاش کو قانونی کاروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پولیس کے مطابق ملزمان خاتون کو قتل کے بعد مذکورہ مقام پر پھنک کر فرار ہوگئے تاحال مقتولہ کی شناخت نہ ہوسکی ۔سپرہائی وے جمالی پل ڈیوو بس اڈا کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار بائیک سوار خاتون جاں بحق اور ایک بچے سمیت 2افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ جاںبحق خاتون کی...
کراچی(اسٹاف رپورٹر ) بلدیہ ٹاؤن میں پسند کی شادی کرنے والے شوہر نے تشدد اور گلا دبا کر بیوی کو قتل کر کے سسرکو فون پر کہاکہ گھر میں تمہاری بیٹی کی لاش پڑی ہے، جاکر اٹھا لو،مقتولہ 2 بچوں کی ماں تھی۔تفصیلات کے مطابق سعید آباد تھانے کی حدود بلدیہ ٹاون سیکٹر 12 ای میں گھر سے خاتون کی لاش ملی۔خاتون کی لاش قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت 22 سالہ صبا زوجہ عرفان کے نام سے کی گئی۔ایس ایچ او سعید آباد ادریس بنگش نے بتایاکہ مقتولہ خاتون 2 بچوں کی ماں تھی اورخاتون کو اس کے شوہر عرفان نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھرپور کاروائی اور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے والوں کی دکانیں سربمہر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے. ڈائریکٹرجنرل بیورو آف سپلائی پرائسز ڈاکٹر شاکر قیوم خانزادہ کے زیر صدارت قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں کراچی سمیت سندھ کی تمام ڈویژنوں کے افسران شریک ہوئے۔ ڈائریکٹر جنرل سندھ نے ہدایت دی کہ صارفین کو ریلیف فراہم کرنے پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ ذخیرہ اندوزوں اور کالابازاری کرنے والوں سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی مرتب کی گئی ہے۔
کراچی(اسٹاف رپورٹر ) بچوں کی گمشدگی کا سلسلہ نہ تھم سکا، پی آئی بی کالونی سے ایک اور بچہ لاپتا ہوگیا،اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں سے لاپتا ہونے والے دونوں بچوں کو پولیس کاروائی کے بعد ورثاء کے سپر دکر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پی آئی بی کالونی فرقان آباد سے 10 سالہ عبدالرحمٰن لاپتا ہوگیا۔والدین نے دعوی کیا ہے کہ 10 سالہ عبدالرحمٰن گھر سے کھیلنے کے لیے نکلا تھا، لیکن واپس نہیں آیا، بچے کا ذہنی توازن درست نہیں ہے جب کہ پولیس کو بچے کے لاپتا ہونے کی اطلاع کردی گئی ہے۔ ادھر اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں سے 2 بچوں ایان اور مبشر کے مبینہ اغوا کا معاملہ پولیس نے حل کر لیا ۔پولیس نے...
جے یو آئی کی رکن قومی اسمبلی کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر گفتگو میں کہنا تھا کہ حکومت نے پیکا ایکٹ بل پر جے یو آئی کو اعتماد میں نہیں لیا، ہر چیز کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے بھی پیکا ایکٹ بل پر اپنے تحفظات کا اظہار کردیا۔ جے یو آئی کی رکن قومی اسمبلی شاہدہ اختر علی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر گفتگو میں کہا کہ حکومت نے پیکا ایکٹ بل پر جے یو آئی کو اعتماد میں نہیں لیا، ہر چیز کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی سیشن بلایا جاتا ہے اس سے قبل ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں قانون سازی سے...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ مذاکراتی کمیٹی کی آخری میٹنگ 16 جنوری کو ہوئی تھی، 16 جنوری کے بعد آج ہی 7 دن مکمل ہو رہے تھے، حکومت والوں کا حساب کتاب ہی غلط ہے تو ہم کر کیا کریں، یہ حساب کتاب بھی درست سے نہیں کرسکتے، آج بانی پی ٹی آئی نے حکم دے دیا کہ مذاکرات ختم کر دیں۔ اسلام ٹائمز۔ مذاکرات ختم کرنے کے فیصلے کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنماء رؤف حسن نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کی آخری میٹنگ 16 جنوری کو ہوئی تھی، اس کے بعد آج ہی 7 دن مکمل...
پاکستان میں ہمیشہ سے حکمرانی کا بحران رہا ہے۔اس کی وجہ سے عام آدمی سمیت ادارہ جاتی سطح پر مسائل کو سمجھا جا سکتا ہے۔اگرچہ دنیا بھر میں حکمرانی کے نظام میں بنیادی نوعیت کی تبدیلیاں آرہی ہیں مگر ہم اس کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں ہیں۔2010 میں اٹھارویں ترمیم کے باوجود ہم اپنے نظام کو مرکزیت کی بنیاد پر چلانے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ ہم نچلی سطح پر اختیارات دینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ عام آدمی کے روزمرہ کے مسائل بڑھ رہے ہیں اور ادارہ جاتی سطح پر ان کی شنوائی نہیں ہے۔اس کی ایک بڑی وجہ مضبوط، مربوط اور خودمختار مقامی حکومتوں کے نظام کی نفی بھی ہے۔ہم صوبائی خود مختاری کی بات...
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف ائی اے) کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کے عملے نے شاہراہ فیصل پر ایئرپورٹ چھوٹا گیٹ کے قریب اسلم ہوٹل پر چھاپہ مار کر 7 افراد کو حراست میں لے لیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار کیے گئے 7 افراد میں سے 3 انسانی اسمگلر بتائے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق زیر حراست افراد میں سے 4 مسافر ہیں جنہیں انسانی اسمگلرز نے عراق بھیجنے کے لیے بھاری رقم وصول کی تھی اور انہیں بیرون ملک بھیجنے کیلئے منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ایجنٹوں اور مسافروں کو اے ایچ ٹی سی منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
پی پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا۔ پی پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اجلاس کی صدارت کریں گے۔ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام اراکین شریک ہوں گے۔ سی ای سی اجلاس میں ملکی سیاست سے متعلق اہم فیصلے کئے جائیں گے۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز میرے ڈیرے پر میری گرفتاری کی کوشش کی گئی، بانی نے میرے ڈیرے پر پولیس چھاپے کی مذمت کی، حکومت کا رویہ مناسب نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی و سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ مذاکرات سے انکار کی وجہ حکومتی رویہ ہے، حکومت نے ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ تیسری میٹنگ کے بعد رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس میں اعتدال نہیں تھا۔ انہوں...
بیجنگ () چینی صدر شی جن پھنگ نے شدید سردی میں چین کے صوبہ لیاؤننگ کے ہولوداؤ شہر کی سوئی زونگ کاؤنٹی کےچو جیاگو گاؤں میں جا کر سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرہ افراد کی خیروعافیت پوچھی اور گذشتہ سال کے سیلاب کے بعد مقامی بحالی اور تعمیر نو کے کاموں کا معائنہ کیا۔جمعرات کے روز انہوں نے موسم سرما کے آغاز سے پہلے نئے گھروں میں منتقل ہونے والے مقامی باشندوں کے گھر جاکر دوبارہ تعمیر شدہ گھروں کے معیار اور روزمرہ زندگی کی حالت معلوم کی۔ رپورٹس کے مطا بق 20 اگست ، 2024 کو صوبہ لیاؤ ننگ کے ہو لوداؤ شہر میں تاریخی نوعیت کا شدید سیلاب آیا تھا، جس کی وجہ سے شہر کی سوئی زونگ کاؤنٹی میں 10 ٹاؤن شپ...
چینی عوام کا پارٹی اور حکومت پر اطمینان فیصد سے تجاوز کر چکا ہے بیجنگ : چینی میڈ یا نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ عوام کی حفاظت اور فلاح و بہبود کا ہمیشہ خیال رکھنا چینی صدر شی جن پھنگ کا ایک نمایاں انداز ہے۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ ہر جشن بہار کے موقع پر شی جن پھنگ نچلی سطح کے کارکنوں اور عوام سے ملتے ہیں ۔ 2024 میں جشن بہار کی آمد سے قبل انہوں نے تھیان جن شہر کے ایک گاؤں جا کر گرین ہاؤس میں سبزیوں کی نشوونما کا معائنہ کیا۔ 2016 میں وہ شدید ہوا اور برف باری کے باوجود جیانگ شی صوبے کے ایک پہاڑی گاؤں...
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اپنی پہلی تقریر میں ہی کہا تھا کہ امریکا ممکنہ طور پر اہم تجارتی شراکت داروں کینیڈا، میکسیکو اور چین پر یکم فروری تک ٹیرف عائد کرسکتا ہے۔ ٹرمپ نے اپنے ابتدائی احکامات میں پیرس موسمیاتی معاہدہ اور عالمی ادارہ صحت سے دست برداری پر دستخط کر دیئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارت کی دوسری مدت شروع ہونے کے محض ایک ہفتے بعد عالمی کاروباری رہنماؤں سے خطاب میں واضح کر دیا ہے کہ اپنی مصنوعات امریکا میں تیار کریں یا پھر ٹیرف کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہو جائیں۔ خبر ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئٹزرلینڈ کے شہر...
ہم ایک بہتر اور خوشگوار زندگی گزارنے کے لیے عوام کے ساتھ مل کر کام کریں گے، شی جن پھنگ چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین کے صوبہ لیاؤننگ کے ہولوداؤ شہر کی سوئی زونگ کاؤنٹی کےچو جیاگو گاؤں میں جا کر سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرہ افراد کی خیروعافیت پوچھی اور گزشتہ سال کے سیلاب کے بعد مقامی بحالی اور تعمیر نو کے کاموں کا معائنہ کیا۔جمعرات کے روز انہوں نے مقامی افراد سے کہا کہ آپ کی امید ہماری امید ہے اور ہم ایک بہتر اور خوشگوار زندگی گزارنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ گزشتہ سال ہولوداو شہر کو شدید سیلاب کا سامنا کرنا پڑا اور میں ہمیشہ اس کے بارے میں فکر...
بیجنگ () سی پی سی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے لیاوننگ صوبے کے شین یانگ شہر کے ایک مقامی فوڈ مال اور دادونگ ضلع کی چھانگ آن کمیونٹی کا معائنہ کیا۔ انہوں نے جشن بہار کے تہوار کے دوران مقامی مارکیٹ میں لوگوں کی روز مرہ زندگی کی ضروریات اور اشیا کی بلا تعطل فراہمی اور ان کے لئے مختلف سروسز میں بہتری پیدا کرنے ، اور رہائشیوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔
بیجنگ ()اسپین میں چائنا میڈیا گروپ کا “اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر ، گلوبل واچ اسپرنگ فیسٹیول گالا” ایونٹ میڈرڈ میں منعقد ہوا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اس موقع پر ایک ویڈیو تقریر کی۔ اسپین میں چین کے سفیر یاؤ چنگ نے بھی تقریب میں شرکت کی اور تقریر کی۔اقوام متحدہ کے سیاحتی ادارے کے سیکریٹری جنرل زراب پولولیکاشویلی نے ایک ویڈیو پیغام دیا۔ تقریب میں ہسپانوی ثقافتی اور سیاحتی حلقوں کے ساتھ ساتھ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے دوستانہ افراد نے شرکت کی۔ شین ہائی شیونگ نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ جشن بہار کا تہوار نہ صرف...
بیجنگ () کینیا میں چائنا میڈیا گروپ کی “اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر ،گلوبل واچ اسپرنگ فیسٹیول گالا” تقریب نیروبی میں اقوام متحدہ کے دفتر میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اس موقع پر ایک ویڈیو تقریر کی۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 300 سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں اقوام متحدہ کے ساتھ ساتھ مختلف بین الاقوامی اداروں کے سربراہان،اقوام متحدہ میں ملائیشیا، سعودی عرب، سویڈن، ہنگری اور دیگر ممالک کے سفراء اور سفارت کاروں کے علاوہ کئی افریقی ممالک کے قومی ٹیلی ویژن اسٹیشنز کے ڈائریکٹرز بھی شامل تھے۔ شین ہائی شیونگ نے...
غزہ کو ملبے کا ڈھیر بنانے اور غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے بعد اسرائیل نے مغربی کنارے میں قتل و غارت ہدف بنا لیا۔ اسرائیلی فورسز نے مسلسل دوسرے روز مغربی کنارے کے شہر جینن میں آپریشن کیا، جاری آپریشن کے نتیجے میں دس فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے یہودی آبادکاروں سے پابندیاں اٹھانے پر ردعمل میں کہا ہے کہ اس کے نتیجے میں فلسطینیوں کے خلاف اشتعال انگیزی بڑھے گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے دور صدارت میں مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیل کی مستقل عمل داری کی تجویز کی کوشش کی تھی۔ جب کہ یروشلم کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم...
قومی اسمبلی سے کثرت رائے سے منظور کردہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025ء کی نئی شق ون اے کے تحت سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی قائم ہوگی، اتھارٹی کا مرکزی دفتر اسلام آباد صوبائی دارالحکومتوں میں بھی دفتر قائم ہو گا۔ اتھارٹی سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم کی سہولت کاری کرے گی اور سوشل میڈیا صارفین کے تحفظ اور حقوق کو یقینی بنائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کا بل 2025ء کثرت رائے سے منظور کر لیا۔ حکومت کی جانب سے پیکا ایکٹ میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا، بل وفاقی وزیر رانا تنویر نے پیش کیا۔ قومی اسمبلی نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025ء کثرت رائے سے منظور کر...
ڈپریشن، جسے افسردگی اور مایوسی بھی کہتے ہیں، آج کے دور کا ایک اہم مسئلہ ہے جو ہر عمر اور طبقے کے افراد کو متاثر کر رہا ہے۔ یہ بیماری صرف جسمانی کم زوری یا وقتی پریشانی کا نتیجا نہیں بل کہ ایک گہری نفسیاتی کیفیت ہے جو انسان کی زندگی کے ہر پہلو پر اثر ڈالتی ہے۔ اسلام نہ صرف روحانی سکون فراہم کرتا ہے بل کہ زندگی کے ہر مسئلے کا حل بھی پیش کرتا ہے۔ ڈپریشن کے مسئلے کو سمجھنے اور اس کا حل تلاش کرنے کے لیے سیرت نبوی ﷺ ایک مثالی راہ نما ہے۔ ڈپریشن کی وجوہات کو سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم زندگی کے مختلف پہلوؤں پر غور کریں۔ مادی خواہشات، دنیاوی...
RAMALLAH: اسرائیل نے غزہ جنگ بندی کے بعد مغربی کنارے میں کارروائیاں شروع کردی ہیں اور ڈرونز کے ذریعے لوگوں کو گھر چھوڑنے کی ہدایات دی جا رہی ہیں اورکارروائیوں کے تیسرے روز تک درجنوں گھروں کو مسمار کردیا گیا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل فورسز ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز کی نگرانی میں گاڑیوں کی بڑی تعداد کے ساتھ کارروائیاں کر رہی ہیں، جس کا آغا غزہ جنگ بندی کے پہلے ہفتے کیا گیا تھا۔ اسرائیل کے عہدیداروں نے بتایا کہ جینن میں کارروائیوں کا مقصد یہ ہے کہ شہر سے متصل مہاجر کیمپ میں ایرانی حمایت یافتہ جنگجو موجود ہیں جہاں فلسطین کے مسلح گروپس کئی برس تک موجود رہے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے...
وزیر اطلاعات عطا تارڑ : فوٹو فائل وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے تھوڑی عجلت سے کام لیا ہے، تھوڑی جلد بازی کی ہے، ایسا جائز بہانہ ہی ڈھونڈ لیتے کہ لگتا ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے مطالبات کے جواب میں ہمارا جواب آنا تھا، پی ٹی آئی کے مطالبات کے جواب کیلئے سیر حاصل گفتگو کی گئی تھی۔عطا تارڑ نے کہا کہ ضروری نہیں کمیشن بنے، غور ہو رہا تھا کہ کوئی درمیانی راستہ نکل آئے، درمیانی راستے پر غور ہو رہا تھا کہ کمیشن کے بجائے کمیٹی...
اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کا کہنا تھا کہ بلاول کی حکومت میزبانی کے آداب سے بھی نابلد ہو کر گلگت بلتستان کے عوام کی آواز پر اپنی راجدھانی میں دہشتگردی کا مقدمہ درج کر کے ثابت کر دیا کہ پورے ملک میں انکی حکومت آجائے تو کیا ارادے رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کی آواز آغا علی رضوی پر پیپلز پارٹی سندھ کی حکومت کی طرف سے ایف آئی آرز انکی بدترین بوکھلاہٹ اور فیوڈلسٹ طبقے کا جمہوری لبادہ اوڑھنے کا نتیجہ ہے۔ بلاول کی حکومت میزبانی کے آداب سے...
LONDON: برطانیہ کی عدالت نے مشہور امریکی گلوکارہ سے متعلق ڈانس ایونٹ میں 3 لڑکیوں کو قتل کرنے والے 18 سالہ نوجوان کو 52 سال قید کی سزا سنا دی۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق برطانوی عدالت نے 3 لڑکیوں کو ڈانس ایونٹ میں قتل کرنے کے واقعے کو وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے برطانیہ کی تاریخ کا خوف ناک ترین لمحہ قرار دیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 18 سالہ ایکسل روڈاکوبانا نے گزشتہ جولائی میں ساؤتھ پورٹ کے شمالی انگلش ٹاؤن میں لڑکیوں کے قتل اور دیگر 10 پر چاقو سے حملہ کرنے کا اعتراف کرلیا تھا۔ برطانیہ میں اس واقعے کے بعد غم و غصے کی فضا بن گئی تھی اور کئی روز...
ایران کے نائب صدر جواد ظریف نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران سے تعلقات میں معقولیت کا مظاہرہ کریں گے۔ ڈیووس (سوئٹزر لینڈ) میں ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے جواد ظریف نے کہا کہ ایران کو کسی بھی اعتبار سے عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ قرار دینا بالکل غلط اور بے بنیاد ہے۔ ایرانی نائب صدر برائے اسٹریٹجک افیئرز کا کہنا تھا کہ عالمی امن کے لیے خطرہ بننے والی تنظیموں اور گروپوں کے لیے کارروائیاں درست ہیں مگر اِن گروپوں کو زندگی اور توانائی بخشنے والے حالات کی روک تھام بھی تو کی جانی چاہیے۔ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ایران کے بارے میں پروپیگنڈا کیا جارہا ہے...
اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا۔ زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس کی صدارت چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری کریں گے۔ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام اراکین اجلاس میں شریک ہوں گے، سی ای سی اجلاس میں ملکی سیاست سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آج بانی تحریک انصاف سے میری اور دیگر وکلاء کی ملاقات ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا کہ حکومت آج جوڈیشل کمیشن نہیں بناتی تو مذاکرات ختم کر دیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے اعلان کیا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان جاری مذاکرات ختم کر دیئے گئے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آج بانی تحریک انصاف سے میری اور دیگر وکلاء کی...
اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات میں واپس آئے ، چارٹرآف ڈیمانڈ کا جواب دیں گے، حکومت کی جانب سے مذاکرات ختم نہیں ہوئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاملات ٹیبل پربیٹھ کرہی حل ہوتے ہیں، اگربانی اتنے ہی سچےہیں تودھرنوں سے متعلق بھی سچ بولیں، 26 نومبرپرکس بات کا کمیشن بنائیں؟۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ ہم پی ٹی آئی کے چارٹرآف ڈیمانڈ کےایک ایک پوائنٹ کا جواب دیں گے، اگرمعاہدہ نہیں ہوتا توکوئی بات نہیں،رابطہ رہنا چاہیے، جمہوری سسٹم میں اپوزیشن اورحکومت میں رابطہ رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے مذاکرات میں شامل ہونے کی غلطی ہوگئی،...
MUMBAI: مشہور بالی وڈ اداکارہ تبسم فاطمہ ہاشمی جنہیں دنیا تبو کے نام سے جانتی ہے، نہ صرف اپنی غیر معمولی اداکاری بلکہ ذاتی زندگی کے تنازعات کی وجہ سے بھی خبروں میں رہی ہیں۔ تبسم فاطمہ ہاشمی کا اسٹیج نام تبو ہے، وہ 4 نومبر 1971 کو حیدرآبادی مسلم خاندان میں پیدا ہوئیں، ان کے والد جمال علی ہاشمی، جو کبھی پاکستان میں اداکار تھے، بھارت منتقل ہونے کے بعد خاندان کو چھوڑ گئے۔ تبو نے کبھی اپنے والد کا نام استعمال نہیں کیا اور کہا کہ "مجھے اپنے والد سے کبھی ملنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی، میری زندگی میں ان کی کوئی یاد نہیں ہے، میں اپنی زندگی جیسی ہے اسی میں خوش ہوں ۔" تبسم نے نہ صرف بالی وڈ بلکہ علاقائی...
سوشل میڈیا گریس ویلی میں پاک فوج کے تعاون سے ہیلی کاپٹر سروسز کے ذریعے طبی سہولیات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ برفباری کے باعث گریس ویلی کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا تھا، جس کے باعث مقامی افراد صحت کے مسائل کا شکار تھے۔پاک فوج نے آج مریضوں اور مقامی افراد کو نکالنے کےلیے ہیلی کاپٹر سروس فراہم کی۔ 7 ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم کو مظفرآباد سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہلمت منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کی ٹیم ہلمت اور تاؤبٹ کے لوگوں کو ضروری طبی امداد فراہم کرے گی، ہنگامی مریضوں کو طبی ضرورت کے مطابق ہلمت سے کیل اور مظفرآباد منتقل کیا گیا ہے۔ سرداری میں فری میڈیکل کیمپ میں 153 مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور انہیں...
فیصل واوڈا : فوٹو فائل سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ میں پہلے ہی کہ چکا تھا کہ یہ مذاکرات نہیں مذاق ہورہا ہے، حکومت اور اپوزیشن کمیٹی دونوں کا ہدف بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ اب ٹرمپ کارڈ سے بھی ہوا نکلنا شروع ہوگئی ہے، بانی پی ٹی آئی کے سوا ان میں سے کس نے مسلسل جیلیں کاٹی ہیں؟ فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں آج بھی وہ لوگ ہیں جنھوں نے بانی کے خلاف پریس کانفرنسیں کیں، میں نے پی ٹی آئی حکومت میں کابینہ اجلاس میں بند لفافے کی مخالفت کی...
وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے رہنما صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع کو علم ہونا چاہیے فیض آباد دھرنے پر گولیاں ان کی حکومت نے چلائی تھیں۔اپنے بیان میں حامد رضا نے کہا کہ فیض آباد دھرنوں پر کمیشن بنانا چاہتے ہیں تو بنائیں میں بھی کمیشن میں جاؤں گا، اس کمیشن میں وہ وہ بتاؤں گا وزیر دفاع جس کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ جو بھی جوڈیشل کمیشن بنانا چاہتے ہیں بنا لیں، کمیشن بنانا ہے تو پھر 14-2013 سے نہیں اصغر خان کیس سے کمیشن بنائیں، جہاں سے پاکستان کا سیاسی نظام گندا ہوا اس جڑ کو پکڑیں۔انہوں نے کہا...
لاہور کی انجینئرنگ یونیورسٹی نے ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنے کے باوجود ٹیکس ادا نہیں کیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام کا کہنا ہے کہ لاہور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ایف بی آر کی 16 کروڑ سے زائد رقم کی نادہندہ ہے۔ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ لاہور یونیورسٹی نے اسٹاف کی تنخواہوں سے کٹوتی تو کی مگر ایف بی آر کو رقم ادا نہیں کی، یو ای ٹی نے ایف بی آر کو مالی سال 2016 سے تنخواہوں سے کٹوتی ہونے والا ٹیکس ادا نہیں کیا۔حکام کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے ذمہ 2019-20 کے 3 کروڑ 62 لاکھ واجب الادا ہیں، یو ای ٹی کے ذمہ 2022-23 کے 6 کروڑ 20...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام واپس لیتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی جنید خان کو نامزد کردیا۔ یہ بھی پڑھیں حکومت نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی کے لیے اپوزیشن سے 4 نام طلب کرلیے عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اب شیخ وقاص اکرم کے بجائے ممبر قومی اسمبلی جنید خان ہوں گے۔ واضح رہے کہ عام انتخابات کے بعد حکومت کے قیام کو قریباً ایک سال ہونے والا ہے لیکن ابھی تک پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کا تقرر نہیں ہوسکا۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جس رہنما کا نام تجویز کیا جاتا ہے حکومت...
غزہ سیزفائر، فاتح کون، حماس یا صہیونی اسرائیل؟ طوفان الاقصیٰ آپریشن کے بعد اسرائیل نے غزہ و حماس سے متعلق کیا دعوے کئے؟ اسرائیل نے حماس کے ساتھ سیز فائر کیوں کیا؟ حماس اسرائیل جنگ میں ایران، حزب اللہ، انصار اللہ یمن کا کردار؟ سیزفائر کے بعد کیا تحریک آزادی فلسطین ختم ہو جائیگی؟ غزہ سیزفائر کے بعد عالم اسلام کی ذمہ داری؟ و متعلقہ دیگر اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید عقیل انجم قادری کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کے ساتھ شیئر بھی کیجیئے۔ متعلقہ فائیلیںمعروف اہلسنت عالم و سیاسی مذہبی رہنماء علامہ سید عقیل انجم قادری جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ہیں،...
اسلام آباد: وفاقی وزارت مواصلات کی جانب سے قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے باعث موٹر ویز کی بندش کے فیصلہ کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کی تفصیل پیش کردی، جس کے مطابق یہ احتجاج سوا 15 کروڑ میں پڑا۔ وفاقی وزیر برائے مواصلات علیم خان نے نومبر 2024 میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث موٹر ویز کی بندش سے ہونے والے نقصان کی تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کرا دیں۔ علیم خان کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر موٹر وے ایم 2، ایم 3 اور ایم 4 کو 24 سے 26 نومبرتک...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے پیدائش کی بنیاد پر شہریت کے اصول کے خاتمے کے لیے 20 فروری کی ڈیڈ لائن دیے جانے پر بھارت کے غیر قانونی تارکینِ وطن نے بچوں کی ولادت کے لیے آپریشن کا آپشن استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔ امریکا بھر میں بھارتی جوڑے پیدائش کی بنیاد پر شہریت کے حق سے فائدہ اٹھانے کے لیے آپریشن کے ذریعے ڈلیوری کروا رہے ہیں۔ ڈاکٹرز نے خبردار کیا ہے کہ ایسا کرنے سے زچہ و بچہ دونوں کی زندگی خطرے میں پڑسکتی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے جاری کردہ ایگزیکٹیو آرڈر کے مطابق امریکا اب پیدائش کی بنیاد پر شہریت نہیں دیا کرے گا۔ اس فیصلے کو شدید نکتہ چینی کا سامنا ہے۔ ایک بھارتی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدرمملکت صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا۔صدر نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت اجلاس میں حکومت زیر التوا بلز قانون سازی کے لیے پیش کرے گی۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، مشترکہ اجلاس کے لیے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیےگئے ہیں، مشترکہ اجلاس کے دوران مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔مشترکہ اجلاس کے باعث سینیٹ کا اجلاس بھی ری شیڈول ہوگیا ہے اور اب کل صبح ساڑھے دس بجے کے بجائے سینیٹ کا اجلاس دوپہر ڈھائی بجے ہوگا۔ عدالت نے...
شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب امریکا میں سرمایہ کاری کو 600 ارب ڈالر تک بڑھانے کا خواہاں ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی اور امریکی قیادت و عوام کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ گفتگو کے دوران دہشت گردی کی روک تھام کے لیے دو طرفہ تعاون کو...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان فرسٹریشن کا شکار ہیں، پی ٹی آئی نے بغیر جواز عجلت میں مذاکرات ختم کیے، ہم درمیانی راستے پر غور کررہے تھے کہ تحریک انصاف کے مطالبے پر کمیشن کے بجائے کمیٹی بنادیں۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ان کے خلاف گرینڈ قومی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات ختم کیوں کیے؟ آپشنز کیا ہیں؟ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ نے کہاکہ پی ٹی آئی کے مطالبات پر ہماری کمیٹی نے سیر حاصل گفتگو کی، ان...
برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) نے رواں سال سیاحت کے لیے دنیا کے 25 بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست جاری کی ہے۔ دنیا کے 25 بہترین سیاحتی مقامات کی اس فہرست میں پاکستان کا ’گلگت بلتستان‘ 20 ویں نمبر پر ہے۔ بی بی سی کے صحافیوں، اقوامِ متحدہ کی عالمی سیاحت کی تنظیم، سسٹین ایبل ٹریول انٹرنیشنل اور ایسی ہی دیگر تنظیموں کی بصیرت کے ساتھ تیار کی گئی اس فہرست میں دنیا بھر سے پائیداری اور ماحول سے متعلق سیاحت کو ترجیح دینے والے مقامات کو شامل کیا جاتا ہے۔ بی بی سی کے مطابق حکومتِ پاکستان کی ذمے دارانہ سیاحت کو فروغ دینے کی کوششوں نے پاکستان کو اس فہرست میں جگہ دی ہے۔ رپورٹ میں بتایا...
ویب ڈیسک : صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا صدر نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت اجلاس میں حکومت زیر التوا بلز قانون سازی کے لیے پیش کرے گی۔پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، مشترکہ اجلاس کے لیے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیےگئے ہیں، مشترکہ اجلاس کے دوران مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار ۔
لاہور ہائیکورٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم پر ریپ، ہراساں کرنے، بلیک میل کرنے اور مالی استحصال کا الزام لگانے والی خاتون کو طلب کرلیا۔ خاتون نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان پر یہ بھی الزام لگایا ہے کہ بابراعظم نے 2010 میں اس سے شادی کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن بعد میں وہ اپنے وعدے سے مکر گئے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید غورل نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ وہ حمیزہ مختار کا بیان ریکارڈ کریں اورانہیں اگلی سماعت پرعدالت میں پیش کریں۔ جج نے یہ بھی ریمارکس دیے کہ اگر حمیزہ مختار کیس کو آگے نہیں بڑھانا چاہتیں تو اسے خارج کر دیا جائے۔ پاکستانی بیٹر بابر اعظم کے...
اسلام آباد: مذاکرات ختم کرنے کے فیصلے کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کی مذ اکراتی کمیٹیوں کی آخری میٹنگ 16 جنوری کو ہوئی تھی، اس کے بعد آج ہی 7 دن مکمل ہو رہے تھے، اس لیے آج بانی پی ٹی آئی نے حکم دیا کہ مذاکرات ختم کر دیں۔ پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن نے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں حکومت سے عرض کروں گا کہ اپنے کرتوتوں پر غور کریں، جو کام ایک دن میں ہو سکتا تھا اس کو اتنا وقت لگا دیا ، حکومتی رہنماوں کی جانب سے بیانات آتے رہے۔ انہوں نے...
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت اجلاس میں حکومت زیر التواء بلز قانون سازی کے لیے پیش کرے گی۔مشترکہ اجلاس کے باعث سینیٹ کا اجلاس بھی ری شیڈول کردیا، جو کل صبح ساڑھے 10 بجے کے بجائے دوپہر ڈھائی بجے ہو گا۔ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق مشترکہ اجلاس کیلئے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، اجلاس کے دوران مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد ہوگی۔
پی ٹی آئی والوں کو خود بھی معلوم تھا مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلنا، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے اپنے لیڈر کے ساتھ مخلص نہیں۔پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات سے انکار پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مذاکرات کرنے والوں کو خود بھی پتا تھا کہ اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلنا۔ پی ٹی آئی والے کسی بھی بات پر مخلص نہیں اور نہ ہی اپنے لیڈر کے ساتھ مخلص ہیں۔پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات...
پی ٹی آئی رہنما بیرسٹرگوہرکی پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوکہا کہ پارلیمنٹ کے ہر اجلاس پر ساڑھے 6 کروڑ خرچ ہوتےہیں۔ پی ٹی آئی رہنما بیرسٹرگوہرکاکہنا ہے کہ احتجاج اپوزیشن کا حق ہےبھارت میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے،میں نے کہیں بھی میڈیا ٹاک میں بات نہیں کی کہ ہماری سیاسی ملاقات ہوئی ہے،ہماری ملاقات امن وامان کے حوالےسے ہوئی ہے،خواجہ آصف کو ٹوئٹ میں بھی یہی کہا ہےکہ اس کو بھول جائیں،مذاکرات کو ہونےدیں، کوشش کرنی چاہیے کمیٹیوں کےمذاکرات کامیاب ہوں۔ مزیدکہا کہ ہمارے پاس نہ صحت کے پیسے ہیں نہ تعلیم کیلئےکوئی رقم ہے،غربت،بیروزگاری کا عالم یہ ہے کہ لوگ بیرون ملک جا رہےہیں،آئے روزکشتیاں الٹنے کے واقعات ہو رہےہیں،ایسےمیں ہم اپنی تنخواہیں کیوں بڑھائیں؟۔دوسری...
صدرمملکت نے ڈاکٹر ندیم جاوید کو پائیڈ کا وائس چانسلر مقرر کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)صدرمملکت نے ڈاکٹر ندیم جاوید کو پائیڈ کا وائس چانسلر مقرر کردیا ،ڈاکٹر ندیم جاوید کی تقرری پانچ سال کے لیے کی گئی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
کراچی پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر سندھ نے کہا بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزا ہوئی، کوئی احتجاج کیلئے سڑک پر نہیں آیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان اور جی ایچ کیو پر حملہ ہوا تھا، پی ٹی آئی رہنما اور اُن کے بانی عمران خان کو وارداتوں کا حساب دینا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ کہ پاکستان کے ہر مسئلے کا حل مذاکرات میں ہے، پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ مذاکرات ہونے چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزا ہوئی،...
کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاک یو اے ای دو طرفہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے تجارت میں مزید اضافے کے خواہشمند ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی سے ملاقات کی۔ گورنر سندھ کے ترجمان کے مطابق گورنر سندھ نے بخیت عتیق الرومیتی کو 25 سال کی سفارتی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ گورنر سندھ نے بخیت عتیق الرومیتی کی پاکستان میں تعیناتی کے 25 برس مکمل ہونے پر کیک بھی کاٹا۔ اس موقع پر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاک یو اے ای دو طرفہ تعلقات وقت کے ساتھ...
بالی ووڈ فلم ’آزاد‘، جس میں رشا ٹھڈانی (رفیعہ ٹنڈن کی بیٹی) اور آمان دیوگن (اجے دیوگن کے بھتیجے) نے ڈیبیو کیا، باکس آفس پر بری طرح ناکام رہی۔ فلم نے پہلے ویک اینڈ میں صرف 4.05 کروڑ روپے کمائے اور پیر کو کمائی 60 لاکھ تک گر گئی۔ رشا اور آمان کی خاندانی شوبز تعلقات کے باوجود، فلم شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی۔ فلمی نقادوں کے مطابق، کہانی کی کمزوری اور بے رنگ اسکرپٹ اس ناکامی کی بنیادی وجہ ہے۔ تجربہ کار فلمی تجزیہ کار ترن آدرش کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی بے جان تھی اور اس میں ڈرامے اور جذبات کی کمی تھی۔ انہوں نے کہا، ’’پہلا حصہ مکمل طور پر غیر دلچسپ تھا،...
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی کے پیشِ نظر سرکاری کالجز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل کالجز نے کراچی میں سرکاری کالجز کے پرنسپلز کو سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی ہدایات کر دیں۔ ڈی جی کالجز کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی کے پیشِ نظر سرکاری کالجز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کیمروں کی تنصیب سے ملازمین، طلبہ، اساتذہ اور سرکاری املاک کا تحفظ یقینی بنے گا۔ ڈی جی کالجز کا مراسلے میں یہ بھی کہنا ہے کہ کالجز کے داخلی، خارجی راستوں اور دفاتر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں۔
احمد منصور: برف باری کی وجہ سے گریس ویلی کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ۔ پاک فوج کے تعاون سے ہیلی کاپٹر سروسز، طبی سہولیات اور سڑک کھولنے کی کوششیں جاری ہیں حالیہ برفباری کے باعث گریس ویلی کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا تھا جس کے باعث مقامی افرادصحت کے مسائل کا شکار تھے، 23 جنوری 2025 کو پاک فوج نے مریضوں اور مقامی افراد کو نکالنے کے لیے ہیلی کاپٹر سروس فراہم کی،7 ڈاکٹروں کی ٹیم جس میں 2 ماہر امراض نسواں بھی شامل تھیں جنھیں مظفرآباد سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہلمت منتقل کیا گیا، ڈاکٹروں کی یہ ٹیم برفباری کے موسم میں ہلمت اور تاؤبٹ کے لوگوں کو ضروری طبی امداد فراہم کرے گی، ہنگامی مریضوں کو...
صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرلیا۔ صدر مملکت آصف زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کیا ہے۔ صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (1) کے تحت طلب کیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں حکومت زیرالتوا بل منظوری کے لیے پیش کرےگی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews اجلاس طلب آصف زرداری...