2025-04-19@03:34:43 GMT
تلاش کی گنتی: 534

«میاں زاہد اسلام انجم»:

(نئی خبر)
    نوابشاہ ( نمائندہ جسارت)لاوراث نوابشاہ کا ٹرینڈ بنتے ہی شہری پھٹ پڑے لاوارث نوابشاہ کا ٹرینڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے شہریوں نے نوابشاہ شہر کی انتظامیہ پر غصے اور افسوس کا اظہار کیا لوڈشیڈنگ اوور بلنگ اور ڈیڈکشن سے نجات دلوائی جائے ،شہریوں کے تبصرے۔ تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان کے حلقہ انتخاب کو لاوراث قرار دیے دیا شہریوں کا کہنا ہے کہ حیسکو میں ہزاروں کی تعداد میں ڈیفیکٹو میٹر ایم سی او نہ ہونے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر اوور ریڈنگ اور غلط ریڈنک ہونے کا انکشاف ہوا ہے نوابشاہ کے شہریوں نے لاورث نوابشاہ ٹرینڈ بنا دیا اعلیٰ حکام کی نیندیں اڑ گئیں شہریوں نے لاورث نوابشاہ کا ٹرینڈ اس لیے متعارف کروایا کہ...
    اسلام آباد: ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد نے سوشل میڈیا پر ریاست و ریاستی اداروں کے خلاف  پراپگنڈا کرنے پر پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل اور یوٹیوبر معید  پیرزاہ کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔ دونوں ملزمان بیرون ملک مقیم ہیں، ان کے معاون  دیگر ملزمان کا تعین تفتیش میں کیا جائے گا۔ شہباز گل اور معید پیرزادہ کے خلاف سائبر کرائم ونگ میں انکوائریز جاری تھیں جن میں الزامات درست پائے جانے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد میں سب انسپکٹر منیب ظفر کی مدعیت میں  دونوں کے خلاف  مقدمات درج کئے  گئے۔  ان مقدمات میں ٹک ٹاک اکاؤنٹس کے ذریعے حکومت کے خلاف پراپیگنڈا مہم  چلانے  کے الزامات...
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں گوادر پورٹ کی فعالیت کے امور کا جائزہ لیا گیا اور کہا گیا کہ زیادہ شپمنٹس گوادر پورٹ منتقل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔وزارت منصوبہ بندی وترقی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں گوادر پورٹ کو فعال کرنے کے لیے قلیل اور درمیانی مدت کی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال ہوا۔ اجلاس میں ممبر انفراسٹرکچر نے گوادر پورٹ کی فعالیت پر تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ گوادر بندرگاہ پاکستان کو بین البراعظمی گزرگاہ کے طور پر منفرد مقام دلانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ یہ بندرگاہ چین کے شہر شین یانگ...
    تل ابیب  : اسرائیل کے مختلف علاقوں میں جنگی سائرن کی آوازیں سنائی دینے لگیں، جب یمن سے داغا گیا ایک میزائل اسرائیل کی حدود کے قریب پہنچا۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے اپنے دفاعی نظام کے ذریعے میزائل کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس حملے کے بعد اسرائیل کے بن گورین ایئرپورٹ پر پروازوں کا آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔   دوسری جانب، مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی کوششوں کے تحت، درجنوں ممالک اپنے مندوب بدھ کے روز ناروے بھیجیں گے۔ اس اجلاس میں 80 سے زائد ممالک اور عالمی اداروں کے نمائندے شریک ہوں گے، تاہم اسرائیل نے ابھی تک اپنے وفد کے اجلاس میں شرکت کا اعلان...
    اچھے برے کی تمیز اخلاقیات کی بنیاد ہے۔ اس بات کو یوں بھی کہا جاسکتا ہے کہ سفید اور سیاہ کے فرق کو جاننا اخلاق کی کسوٹی ہے۔ حیوانِ مطلق کو قدرت نے یہ خوبی عطا نہیں کی کہ وہ اچھے برے کی پہچان یا شناخت کرسکے لیکن اشرف المخلوقات کو یہ وصف حاصل ہے۔ اسلام وہ واحد دین ہے جس میں اخلاقیات کی اہمیت کو اجاگرکیا گیا ہے۔ نیکی کا صلہ اجر و ثواب کی صورت میں ملتا ہے۔ یہ دنیا ایک کمرہ امتحان ہے۔ بقولِ اقبالؔ: اس زیاں خانے میں تیرا امتحاں ہے زندگی خود غرضی اور لالچ شیطان کے حربے ہیں جو اچھے بھلے انسان کو گمراہی کے گڑھے میں ڈال دیتے ہیں۔ دینِ اسلام کو دیگر...
    اسلام آباد:پاکستانی کمیونٹی کے خلاف برطانیہ میں ہونے والے نسل پرستانہ اور اسلاموفوبیا پر مبنی بیانات پر پاکستان نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات کئی دہائیوں سے مضبوط ہیں اور یہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ بہت گہرے اور متنوع روابط رکھتے ہیں۔ تجارت، تعلیم، سلامتی، اور عوامی تعلقات جیسے اہم شعبے ان تعلقات کا حصہ ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات میں17 لاکھ پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کا بڑا کردار ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان سب سے اہم رشتہ ہیں۔ انہوں نے ان افراد کے خلاف نسل پرستی پر مبنی بیانات کی مذمت کی اور کہا گیا کہ چند...
    مولانا فضل الرحمان : فوٹو فیس بک جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ملکوں کے معاملات کو حل کرنے کیلئے اعتماد کی فضا ضروری ہے، ہمارے ملک کی ساری سیاست اسلام آباد کی ہے۔ ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مدرسے کے مسئلے پر ہمارے لیے مشکل پیدا کی گئی، ہم نے حقوق کی جنگ لڑی اور کامیاب ہوگئے ابھی مزید جدوجہد کرنی ہے۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ جو آئین اور قانون کا راستہ ہے وہی پاکستان کے علماء کا بیانیہ ہے۔جامعہ قاسم العلوم میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پورے ملک میں مدارس و جامعات کے اندر...
    اسلام آباد: وفاقی ریونیو بورڈ(ایف بی آر) نے پنجگور کے علاقے کوہک چیدگی میں پاکستان اور ایران کے درمیان چوتھا باضابطہ سرحدی کراسنگ پوائنٹ کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق ٹرانزٹ اور بارڈر ٹریڈ کے سیکریٹری زبیر شاہ نے نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد گوادر کے کلکٹریٹ آف کسٹمز کو ایک خط ارسال کیا ہے، جس میں پنجگور بارڈر کراسنگ پوائنٹ کے علاقے کوہک چیدگی میں ضروری اقدامات کرنے اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور محکموں کے ساتھ رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پنجگور بارڈر پر نئی سرحد کھلنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان قانونی تجارتی سرگرمیوں کو آسان بنانے، اشیاء کی اسمگلنگ کی حوصلہ شکنی اور دونوں ممالک کی...
    سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے کیونکہ مختلف علاقوں میں کئی روز سے گیس کی فراہمی معطل ہے۔ شہری ہر ماہ بل ادا کر رہے ہیں مگر گیس کی عدم فراہمی سے پریشان ہیں۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان نے اس بابت کوئی جواب نہیں دیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ نارتھ کراچی، بلدیہ، سائٹ، میٹروول، پی آئی بی کالونی، جمشید روڈ، لانڈھی، ملیر، شاہ فیصل اور کیماڑی سمیت متعدد علاقوں میں گیس کی فراہمی مکمل طور پر بند ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ذرائع کے مطابق کمپنی 300 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا کر رہی ہے، جس کے باعث گیس کی فراہمی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 جنوری ۔2025 )وفاقی حکومت نے ایران کے تعاون سے پنجگورمیں پاک ایران سرحد پر ایک نئی سرحدی راہداری کھولنے کا اعلان کردیا ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان قانونی تجارتی سرگرمیوں کو آسان بنانے، اشیا کی اسمگلنگ کی حوصلہ شکنی اور دونوں ممالک کی سرحد کے ساتھ مقیم لوگوں کو روزگار اور کاروبار کے مواقع فراہم کیے جاسکیں گے.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق کوہک چیدگی کے علاقے میں نئے تجارتی راستے سے بلوچستان کے علاقے پنجگور میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) نے پنجگور کے علاقے کوہک چیدگی میں پاکستان اور ایران کے درمیان چوتھا باضابطہ سرحدی کراسنگ پوائنٹ کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے....
    وفاقی حکومت نے ایران کے تعاون سے پنجگور میں پاک۔ایران سرحد پر ایک نئی سرحدی راہداری کھولنے کا اعلان کردیا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان قانونی تجارتی سرگرمیوں کو آسان بنانے، اشیا کی اسمگلنگ کی حوصلہ شکنی اور دونوں ممالک کی سرحد کے ساتھ مقیم لوگوں کو روزگار اور کاروبار کے مواقع فراہم کیے جاسکیں گے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کوہک چیدگی کے علاقے میں نئے تجارتی راستے سے بلوچستان کے علاقے پنجگور میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) نے پنجگور کے علاقے کوہک چیدگی میں پاکستان اور ایران کے درمیان چوتھا باضابطہ سرحدی کراسنگ پوائنٹ کھولنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ ٹرانزٹ اور بارڈر ٹریڈ کے سیکریٹری...
    مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا سے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف اور سینئر سیاستدان محمد درانی ملاقات کررہے ہیں
    اسلام آباد (نمائندہ جسارت) نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ طالبان نے خواتین کے حقوق چھیننے کے لیے 100 سے زائد قانون سازیاں کی ہیں،غزہ میں اسرائیل نے پورا تعلیمی نظام تباہ کر دیا ہے۔ طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتے، ایک دہائی سے طالبان نے خواتین سے تعلیم کا حق چھین رکھا ہے۔اسلام آباد میں منعقدہ مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم، مواقع اور چیلنجز کے عنوان پر عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہپاکستان سے میں نے اپنا سفر شروع کیا اور میرا دل ہمیشہ پاکستان میں رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر لڑکی کا حق ہے کہ وہ 12 سال کے لیے اسکول جائے،افغان لڑکیوں کے ساتھ تعلیمی...
    ملتان: جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں آئین پر عمل نہ ہونے کے باوجود ہم اپنی آئینی وسیاسی جدوجہد سے دست بردار نہیں ہوسکتے ہیں۔ ملتان میں جامعہ خیر المدارس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دین کی رہنمائی میں جو زندگی گزارے گا اسے کبھی بھی ٹھوکر نہیں لگے گی لیکن اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے ملک میں سب سے مشکل ترین چیز اسلام کا مطالبہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم صرف مدرسوں کی نہیں پاکستان کے مقصد وجود کی جنگ بھی لڑ رہے ہیں، آئین پر عمل نہ ہونے کے باوجود ہم آئینی...
     افغانستان :افغان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، جس کی قیادت حشمت اللہ شاہدی کریں گے۔ اسکواڈ میں رحمت شاہ، رحمان اللہ گرباز، اکرام علی خیل، ابراہیم زادران، صدیق اللہ اتل، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، گلبدین نائب اور راشد خان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، اے ایم غضنفر، نوراحمد، فضل حق فاروقی، نوید زادران اور فرید احمد ملک بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ ریزرو کھلاڑیوں میں درویش رسولی، ننگیال خروٹی اور بلال سمیع شامل ہیں۔
    سٹی 42 : وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی ہانگ کانگ میں سروس لانگ مارچ کی قیادت سے اہم ملاقات ہوئی۔ وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بین الاقوامی ایکویٹی کیپٹل ریزنگ کے لیے سازگار پالیسی فریم ورک پر زور دیا ، انہوں نے بین الاقوامی لسٹنگ کے لیے پالیسی سپورٹ کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر خزانہ نے پاکستان کی بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں میں موجودگی بڑھانے کی اہمیت اجاگر کی ۔ ’پنجاب حکومت نےگندم 4 ہزار فی من نہ خریدی تو ۔۔‘ چیئرمین کسان اتحاد کا دوٹوک بیان سروس لانگ مارچ نے ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج پر لسٹنگ کا عزم کیا۔ ملاقات میں بین الاقوامی تعاون کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ...
    پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے عوام دوست اقدامات کرتے ہوئے خاندان کے سربراہ کے انتقال پر ورثاء کی مالی مدد کا اعلان کر دیا۔ زرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گندا پور کے مطابق خاندان کے سربراہ کے انتقال کی صورت میں ورثاء کی مالی معاونت کی جائے گی۔ علی امین گنڈاپور کے مطابق 60 سال سے کم عمر خاندان کا سربراہ انتقال کر جائے تو اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے ملیں گے جبکہ 60 سال سے زائد عمر کے سربراہ کے انتقال پر اہلخانہ کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخوا حقیقی معنوں میں ریاست مدینہ بن رہا ہے۔
    چین کے حوالے سے انسانی میٹا نمونیا وائرس (hMPV) کے پھیلاؤ کی خبریں سوشل میڈیا پر غلط انداز میں پیش کی جا رہی ہیں، جس کے نتیجے میں عوام میں بے جا خوف و ہراس پیدا ہو رہا ہے۔ سوشل میڈیا پوسٹوں میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ چین میں ایک نئے وائرس کی وجہ سے ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے، لیکن حقائق اس کے برعکس ہیں۔ یہ وائرس نہ تو نیا ہے اور نہ ہی اس کے پھیلاؤ کو کسی غیر معمولی وبا کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ hMPV پہلی بار 2001 میں دریافت ہوا تھا، اور تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ انسانی جسم میں اس کے خلاف اینٹی باڈیز کئی دہائیوں سے موجود ہیں۔...
    اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب 18ویں ایشین فنانشل فورم میں شرکت کے لیے ہانگ کانگ پہنچ گئے ہیں۔ وزارت خزانہ کے بیان کے مطابق وزیر خزانہ اپنے دورے کے دوران اہم ایشیائی مالیاتی اداروں کے سربراہان اور اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔وزیر خزانہ ایشیائی مالیاتی فورم سے خطاب کے دوران ملک کے معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے۔اپنے دورے میں مقای و چینی حکام، فنانشل سیکٹر کے ماہرین، پروفیشنلز ، سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیر خزانہ چائنا انٹرنیشنل کیپیٹل کارپوریشن لمیٹڈ ،چائنا نیو انرجی اسکائرل لمیٹڈ اور ایشین انفراسٹراکچر انویسٹمنٹ بینک کے سربراہان سے ملیں گے اور عوامی جموریہ چین کے ہانک کانگ اسپیشل ایڈمنسٹریٹو ریجن...
      واشنگٹن: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنوبی حصے میں  جنگل کی آگ بھڑک اٹھی۔ تیز ہواؤں کی  وجہ سے آگ تیزی سے پھیلتی چلی گئی اور ریاست کی لاس اینجلس کاؤنٹی سب سے متاثرہ علاقہ بن گیا۔ تاحال ، آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے ، اور  ہزاروں عمارتیں جل چکی ہیں۔ہفتہ کے روز امریکی پاور ٹریکنگ ویب سائٹ  PowerOutage.us کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت کیلیفورنیا میں ایک لاکھ 76 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔ لاس اینجلس کاؤنٹی نے  ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا۔ لاس اینجلس کاؤنٹی پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق آگ اور تیز ہواوں کے باعث مضر دھواں اور ذرات خارج ہو رہے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2025ء) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ تعلیم ہر فرد کا بنیادی حق ہے، اساتذہ کی تربیت ، مفت تعلیم و سفری سہولیات اور آن لائن تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا کر بچیوں میں تعلیم کی شرح کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ ہفتہ کو کنونشن سنٹر میں ’’مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم :چیلنجز اور مواقع ‘‘ کے موضوع پر دو روزہ عالمی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بدقسمتی سے مسلم معاشرے میں لڑکیوں کی اکثریت تعلیم کے حق سے محروم رہ جاتی ہے اس کی بڑی وجہ کلچر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج کی پہلی لیفٹیننٹ جنرل خاتون نگار جوہر کا کہنا ہے کہ خواتین کی تعلیم میرے دل کے قریب ہے۔اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ایسے معاشرے میں بڑی ہوئی جہاں صنفی تفریق ہے، یہاں لڑکیوں کی تعلیم کو پس پشت ڈال دیا جاتا تھا۔ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا کہنا ہے کہ تعلیم کے ہنر کے باعث آج میں یہاں آپ کے سامنے موجود ہوں، بطور فوجی میں نے ملک کی خدمت کی، خواتین کی تعلیم کے لیے چیلنجز بہت ہیں لیکن ساتھ ہی مواقع بہت زیادہ ہیں۔نگار جوہر نے کہا کہ خواتین کی تعلیم قومی بجٹ اور قومی پالیسی میں ترجیح...
    اسلام آباد میں ’ مسلم معاشروں لڑکیوں کی تعلیم، چیلنجز اور مواقع’ کے عنوان پر 2 روزہ عالمی کانفرنس کا افتتاح ہوگیا، کانفرنس میں 47 ممالک کے وزرا اور مختلف اداروں کے نمائندے شریک ہیں، کل کانفرنس کے اختتام پر ’اسلام آباد اعلامیہ‘ پر دستخط کیے جائیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم موجودہ وقت کا اہم چیلنج ہے، مسلم دنیا کو اس چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لیے بڑے پیمانے پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے فوری اور ضروری اقدامات کی ضرورت پر...
    لڑکیوں کی تعلیم موجودہ وقت کا اہم چیلنج، مسلم دنیا کو بڑے پیمانے پر کام کرنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:اسلام آباد میں ’ مسلم معاشروں لڑکیوں کی تعلیم، چیلنجز اور مواقع’ کے عنوان پر 2 روزہ عالمی کانفرنس کا افتتاح ہوگیا، کانفرنس میں 47 ممالک کے وزرا اور مختلف اداروں کے نمائندے شریک ہیں، کل کانفرنس کے اختتام پر ’اسلام آباد اعلامیہ‘ پر دستخط کیے جائیں گے۔ تفصیالت کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم موجودہ وقت کا اہم چیلنج ہے، مسلم دنیا کو اس چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لیے بڑے پیمانے...
      بیجنگ : نائیجیریا کے صدر ٹینوبو نے ابوجا میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔جمعہ کے روز وانگ ای نے کہا کہ چین افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سربراہ اجلاس نے متعدد اہم نتائج حاصل کیے ہیں، جن میں دس شراکت داری اقدامات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین ،نائیجیریا کی جانب سے ایک چین کے اصول پر عمل پیرا ہونے کو سراہتا ہے، اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن ہونے ، دہشت گردی کا مقابلہ کرنے ، علاقائی امن و استحکام برقرار رکھنے اور بین الاقوامی میدان میں اہم کردار ادا کرنے میں نائیجیریا کی حمایت کرتا ہے۔ ٹینوبو نے...
    عمران کے جارحانہ بیانات سے مذاکرات کو سنگین خدشات لاحق،پاکستانی انگلش روزنامے کی رپورٹ میں اہم انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )پاکستان کے انگلش روزنامے نے دعوی کیا ہے کہ اگر عمران خان نے جارحانہ بیانات دینے کا سلسلہ بند نہ کیا تو حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا آگے بڑھنا مشکل ہو جائے گا۔ عمران خان کا تازہ ترین بیان، وزیراعظم اور آرمی چیف پر تنقید، پہلے ہی مذاکراتی عمل کو متاثر کر چکی ہے۔ نہ صرف حکومتی فریق بلکہ تحریک انصاف میں بھی کچھ رہنما ایسے ہیں جنہیں دو طرفہ مذاکرات کے آغاز کے بعد سے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے عمران خان کے بیانات پر تحفظات...
    امریکی ریاست میں تباہ کن حالات؛ لاس اینجلس آتشزدگی میں پرتعیش گھر خاکستر؛ ویرانی کے ڈیرے WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگل میں لگنے والی آگ پر دو روز گزر جانے کے باوجود قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق جنگل میں خوفناک آتشزدگی سے ہلاکت خیزی کو دیکھتے ہوئے نیشنل گارڈ کو بھی طلب کریا گیا۔صرف پیسیفک پیلیسیڈس میں آگ نے تقریبا 20 ہزار ایکڑ جنگلات کو جلا کر بھسم کردیا جب کہ الٹاڈینا کے آس پاس ایک اور آگ نے 13 ہزار 700 ایکڑ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ گزشتہ شب کلاباساس اور امیر پوشیدہ ہلز انکلیو کے قریب...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 جنوری 2025ء) کیلیفورنیا میں حکام نے بتایا کہ جنگلات میں بھڑک اٹھنے والی آگ سے لاس اینجلس شہر اور آس پاس کے علاقوں سے تقریباً ایک لاکھ اسی ہزار افراد اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔ آگ کے تند و تیز شعلوں نے ہزاروں گھروں کو تباہ کر دیا ہے۔ محکمہ جنگلات نے بتایا کہ اب تک 11750 ہیکٹر سے زیادہ اراضی جل کر خاکستر ہو چکی ہے۔ کیلیفورنیا: جنگلات میں لگی آگ سے ہزاروں افراد کا انخلا حکام کے مطابق لاس اینجلس کے علاقے میں دس ہزار سے زائد تعمیراتی ڈھانچے، جن میں بہت سے گھر بھی شامل ہیں، اس جنگلاتی آگ میں جل کر راکھ ہو چکے ہیں۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے اور پولیس کو پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کی ممبر جیل اصلاحاتی کمیٹی و پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت  ہوئی، جس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا ۔ہائی کورٹ نے پولیس اور ایف آئی اے کو خدیجہ شاہ کو ہراساں کرنے سے روک دیا ۔ ویوو نے شاندار ڈیزائن، 80W FlashCharge اور جدید ٹیکنالوجی کا حامل Y200 سمارٹ فون پاکستان میں...
    سٹی 42:  لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی سے متعلق تھانہ شادمان  جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں  یاسمین راشد ، شاہ محمود اور دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد کردی۔ ملزموں پر زمان  پارک اور ایک دوسرے کیس میں فردِ جرم 16 جنوری کو عائد کی جائے گی۔  انسداد دہشت گردی عدالت  کے جج منظر علی گل نے آج  مقدمہ کی سماعت کے دوران ملزموں پر فرد جرم عائد کی، ملزموں کو فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی۔  ملزموں نے صحت جرم سے انکار کیا۔  یاسمین راشد، صنم جاوید، شاہ محمود اور  دیگر  کئی ملزموں پر نو مئی 2023 کی شب   تھانہ شادمان پر حملے اور اسے نذر آتش کر دینے سمیت کئی سنگین الزامات ہیں۔ ...
    لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں جاکر 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت کی۔ اس دوران ملزمان نے اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے صحت جرم سے انکار کیا۔ واضح رہے کہ یہ مقدمہ 9 مئی 2023 کو پی ٹی آئی کے ملک گیر احتجاج کے دوران فوجی، سول اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے سے متعلق درج کیا گیا تھا۔ احتجاج کے دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے جب کہ 1900 افراد کو...
    لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے ایک اور مقدمے میں سابق وزیر داخلہ شاہ محمود قریشی، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما یاسمین راشد اور صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظرعلی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا. پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ شادمان پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔ خیال رہے کہ 12 دسمبر کو سماعت کے دوران شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، سابق سینئر صوبائی وزیر میاں محمود الرشید، سینیٹر اعجاز چوہدری، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔خصوصی...
    خالصتان رہنما گورپتونت سنگھ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو پاکستان کے سیکورٹی کونسل میں غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ سکھوں کی تنظیم "سکھس فار جسٹس " کے جنرل کونسلر، گورپتونت سنگھ پنوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط میں لکھا کہ پاکستان کا سیکورٹی کونسل میں غیر مستقل رکن منتخب ہونا اہم کامیابی ہے۔ خالصتان رہنما نے کہا کہ پاکستان کی یہ کامیابی امن، انصاف اور یو این چارٹر کے اصولوں کے لیے پختہ لگن کی عکاسی کرتی ہے۔ گورپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ پاکستان کی یہ کامیابی بین الاقوامی سیاست میں ایک اہم سنگِ میل ہے، جو اس کی سیکیورٹی اور عالمی سطح پر تعاون کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔ گورپتونت سنگھ نے کشمیریوں کے حقِ خودارادیت...