محمد اورنگزیب کی ہانگ کانگ میں سروس لانگ مارچ کی قیادت سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
سٹی 42 : وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی ہانگ کانگ میں سروس لانگ مارچ کی قیادت سے اہم ملاقات ہوئی۔
وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بین الاقوامی ایکویٹی کیپٹل ریزنگ کے لیے سازگار پالیسی فریم ورک پر زور دیا ، انہوں نے بین الاقوامی لسٹنگ کے لیے پالیسی سپورٹ کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر خزانہ نے پاکستان کی بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں میں موجودگی بڑھانے کی اہمیت اجاگر کی ۔
’پنجاب حکومت نےگندم 4 ہزار فی من نہ خریدی تو ۔۔‘ چیئرمین کسان اتحاد کا دوٹوک بیان
سروس لانگ مارچ نے ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج پر لسٹنگ کا عزم کیا۔ ملاقات میں بین الاقوامی تعاون کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر گفتگو کی۔ وزیر خزانہ نے پاکستان کیپٹل مارکیٹ کی ترقی کے لیے باہمی افہام و تفہیم پر زور دیا ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بین الاقوامی
پڑھیں:
مہنگائی کم ہوکر 3 فیصد تک آگئی،آئی ایم ایف کا یہ آخری پروگرام ہے،وزیر خزانہ
مہنگائی کم ہوکر 3 فیصد تک آگئی،آئی ایم ایف کا یہ آخری پروگرام ہے،وزیر خزانہاسلام آباد (آن لائن) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے رواں ماہ مہنگائی نمایاں کمی کے ساتھ 3 فیصد تک آگئی ہے۔ نکی ایشیا اخبار کو انٹرویو میں وزیر خزانہ نے اقتصادی اصلاحات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مئی 2023ء میں مہنگائی 38 فیصد تھی اور اس ماہ 3 فیصد تک آگئی۔ وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق اصلاحات کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا
کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے25 ویں پروگرام کے بعد اپنے ترقی کے ماڈل پر توجہ مرکوز کی ہے، یہ آخری پروگرام ہوگا۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اپنے برآمدی نمو کے ماڈل کو مستحکم کرنے، غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور عالمی مالیاتی منڈیوں میں واپس جانے کے لیے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کی مالیاتی منڈیوں تک رسائی کے لیے تیار ہے، پاکستان اپنے یوان بانڈ مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے اور ہانگ کانگ میں کارپوریٹ اسٹاک لسٹنگز کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے تیار ہے۔