تھانہ شادمان جلانے کے مقدمہ میں یاسمین راشد اور شاہ محمود پر فرد جرم عائد ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
سٹی 42: لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی سے متعلق تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں یاسمین راشد ، شاہ محمود اور دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد کردی۔ ملزموں پر زمان پارک اور ایک دوسرے کیس میں فردِ جرم 16 جنوری کو عائد کی جائے گی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے آج مقدمہ کی سماعت کے دوران ملزموں پر فرد جرم عائد کی، ملزموں کو فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی۔ ملزموں نے صحت جرم سے انکار کیا۔ یاسمین راشد، صنم جاوید، شاہ محمود اور دیگر کئی ملزموں پر نو مئی 2023 کی شب تھانہ شادمان پر حملے اور اسے نذر آتش کر دینے سمیت کئی سنگین الزامات ہیں۔
مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے:گورنر سٹیٹ بینک
استغاثہ کا مؤقف ہے کہ 9 مئی 2023 کو یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی اور دیگر ملزموں نے سوچی سمجھی سازش کے تحت تھانہ شادمان پر حملہ کیا اور اسے نذر آتش کر دیا تھا۔ اس حملے کے دوران کئی پولیس گاڑیاں بھی جلا دی گئی تھیں، عملہ کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا اور تھانے مین موجود قیمتی سرکاری ریکارڈ ضائع کر دیا گیا تھا۔
یاسمین راشد ، شاہ محمود قریشی اور صنم جاوید سمیت دیگر نے دہشت گردانہ مظاہروں کی سازش کی تھی اور اپنے کارکنوں کو توڑ پھوڑ ، جلاو گھیراو پر اکسایا تھا جس کی وجہ سے انسداد دہشت گردی عدالت نے ان پر فرد جرم عائد کردی ہے ۔
آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -جمعرات 09جنوری ، 2024
آج ہی گوجرانوالہ مین بھی انسداد دہشتگردی عدالت میں نو مئی2023 کے حملوں کے مقدمہ میں یاسمین راشد، عمر سرفراز اور دیگر کی پیشی تھی لیکن ملزمہ یاسمین راشد اور ملزم عمر سرفراز چیمہ کو ویڈیو لنک پر پیش نہیں کیا گیا۔ استغاثہ نے عدالت سے درخواست کر دی تھی کہ ملزمہ یاسمین راشد کو جسمانی طور پر عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالت نے آج مقدمہ کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے آئندہ پیشی پر مزید گواہوں کو گواہیاں ریکارڈ کروانے کے لئے طلب کر لیا۔
پنجاب میں ترقیاتی سکیموں و منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کے لئے نئی حکمت عملی مرتب
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: یاسمین راشد یاسمین راشد یاسمین راشد یاسمین راشد یاسمین راشد یاسمین راشد یاسمین راشد تھانہ شادمان یاسمین راشد شاہ محمود
پڑھیں:
فلسطین اور اسرائیل کے معاملے میں ڈپلومیسی ناکام ہوگئی ہے؛ماہر بین الاقوامی امور محمد مہدی
سٹی 42:پاکستان کے دانشور اور بین الاقوامی امور کے ماہر محمد مہدی نے ''انطالیہ ڈپلومیسی فورم '' میں''فلسطین کنٹیکٹ گروپ'' کے اجلاس کے موقع پر اپنا مقالہ پیش کیا جس میں انہوں نے کہا کہ فلسطین اور اسرائیل کے معاملے میں ڈپلومیسی تو ناکام ہوگئی ہے ،ہم پھر بار بار ڈپلومیسی سے کیوں کام لے رہے ہیں
،انہوں نے سوال اٹھایا کیا ہمارے پاس کوئی اورٹولز ہیں، کیا ہم نے شام کے معاملے کو کہیں مس ہینڈل تو نہیں کیا ؟ ۔ہم نے سارے مسلمانوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کی ہے یا ہم نے انہیں اس موقع پر الگ الگ کر دیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کیا کوئی ایسی صورتحال بن سکتی ہے کہ ہم سب متحد ہوکر اس کا کوئی حل نکال سکیں یا امریکہ کے موقف کو تبدیل کرانے کی کوئی کوشش کی گئی ۔کیا مسلمانوں نے ایساکوئی موثر گروپ تشکیل دیا جو بیٹھ کر اجتماعی طورپربات کرتا ۔اس ساری صورتحال میں جب امریکہ اور یورپ میں جلسے جلوس ہو رہے تھے ایسے میں مسلمان حکومتوں نے اس میں کوئی کردار ادا کرنے کی کوشش کی ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے ابھی تک جو قراردادیں پاس کی ہیں وہ اس قابل ہیں کہ اس کے ذریعے اسرائیل پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہم دوبارہ سے ڈپلومیسی کر رہے ہیں اس سے کیا فائدہ ہوگا۔سب سے بڑھ کر اپنے مالی فوائد کے لئے مسلمان ممالک معاہدوں اور تباہ حال فلسطین کی بحالی کی بات کر رہے ہیں کیا اس کے ذریعے اس ''کاز ''کو کمزور کرنے کی کوشش نہیں کی جارہی ۔محمد مہدی نے کہاکہ انطالیہ ڈپلومیسی سے یہ بات ضرور ہوئی ہے کہ اصل موضوعات پر کھل کر گفتگو کی گئی اور سب سے بڑھ کر روس اور یوکرائین کی لیڈر شپ ایک چھت کے نیچے بیٹھی ،یہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا بہت بڑا کارنامہ ہے اس پر انہیں اور ترکیہ کے وزیرخارجہ حکان فیدان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
علاوہ ازیں فورم کے سائیڈ لائن پر پاکستان کے دانشور اور بین الاقوامی امور کے ماہر محمد مہدی نے فلسطین کے وزیر اعظم محمد مصطفی اور ترک وزیر خارجہ حکان فیدان سے خصوصی ملاقات کی جس میں'' انطالیہ ڈپلومیسی فورم ''اور خصوصاًفلسطین کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ محمد مہدی نے گفتگو کرتے ہوئے سوال اٹھایا ڈپلومیسی کشمیر ، غزہ اور قبرص کے معاملات طے کرانے میں کیوں ناکام رہی ہے ۔ فلسطین کے وزیر اعظم محمد مصطفی نے کہا کہ غزہ ، فلسطین کے معاملہ پر اسرائیلی ہٹ دھرمی بنیادی مسئلہ ہے اور ہم جب آگے بھی بڑھتے ہیں تو اسرائیل اپنے کسی نہ کسی اقدام سے صورتحال کو پھر خراب کر دیتا ہے ۔ فلسطین کے وزیراعظم محمد مصطفی نے فلسطینیوں کی جدوجہد میں بھرپور آواز بلند کرنے پر پاکستانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا ۔ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فیدان اور محمد مہدی کے درمیان ''انطالیہ ڈپلومیسی فورم ''کے انعقاد ،اس کی کامیابی اور فلسطین کے تناظر میں گفتگو ہوئی ۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ نے محمد مہدی کا فورم میں شرکت پر خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ فورم ماضی کی نسبت زیادہ کامیاب رہا ، اس میں شرکا ء کی تعداد زیادہ رہی اور یہ بڑی بات ہے کہ اس فورم میں بیک وقت روس کے وزیر خارجہ اور یوکرائن کا وفد بھی موجود تھا
گورنر ہاؤس لاہور میں اسرائیلی برائنڈ ، غیر ملکی مصنوعات کے استعمال پر مکمل پابندی