اسلام آباد:

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد نے سوشل میڈیا پر ریاست و ریاستی اداروں کے خلاف  پراپگنڈا کرنے پر پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل اور یوٹیوبر معید  پیرزاہ کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔

دونوں ملزمان بیرون ملک مقیم ہیں، ان کے معاون  دیگر ملزمان کا تعین تفتیش میں کیا جائے گا۔

شہباز گل اور معید پیرزادہ کے خلاف سائبر کرائم ونگ میں انکوائریز جاری تھیں جن میں الزامات درست پائے جانے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد میں سب انسپکٹر منیب ظفر کی مدعیت میں  دونوں کے خلاف  مقدمات درج کئے  گئے۔ 

ان مقدمات میں ٹک ٹاک اکاؤنٹس کے ذریعے حکومت کے خلاف پراپیگنڈا مہم  چلانے  کے الزامات عائد کیے گیے ہیں۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں ملزمان چونکہ بیرون ملک ہیں اس لیے قانونی کاروائی مکمل کر کے انھیں بیرون ممالک سے گرفتار کرنے کے لیے انٹرپول سے بھی رجوع کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے خلاف

پڑھیں:

فیصل آباد پولیس نے لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان کوگرفتار کرلیا

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) فیصل آباد پولیس نے لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ تھانہ صدر سمندری پولیس نے گاؤں کرول میں 16 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے 3 نامزد ملزم زین، احمر اور عبدالمغیث کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کا چوتھا ساتھی زمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ملزمان کیخلاف لڑکی کے والد ریاض مسیح کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نوکری کا جھانسہ دیکر شہری کو قتل کرنے والے 4 ملزمان گرفتار: اسلام آباد پولیس
  • بھارت، وقف ترمیمی بل کے خلاف بطور احتجاج بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھنے پر مسلمانوں کے خلاف مقدمات درج
  • کراچی، ڈمپر جلانے کے مقدمات میں گرفتار 4 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
  • کراچی؛ ڈمپر جلانے کے مقدمات میں گرفتار 4 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
  • سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت ملتوی: 19 اپریل کو 3 کیسز میں فرد جرم عائد کی جائے گی
  • 9 مئی مقدمات میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی گئی 
  • 9 مئی کے مقدمات میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر
  • پی ایس ایل 10:افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی لاہور قلندر کے خلاف شاندار فتح
  • فیصل آباد پولیس نے لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان کوگرفتار کرلیا
  • وزیراعظم شہباز شریف کی بیلا روس کے صدر سے ملاقات، اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق