محمد اورگزیب ایشین فنانشل فورم میں شرکت کیلیے ہانگ کانگ پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب 18ویں ایشین فنانشل فورم میں شرکت کے لیے ہانگ کانگ پہنچ گئے ہیں۔ وزارت خزانہ کے بیان کے مطابق وزیر خزانہ اپنے دورے کے دوران اہم ایشیائی مالیاتی اداروں کے سربراہان اور اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔وزیر خزانہ ایشیائی مالیاتی فورم سے خطاب کے دوران ملک کے معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے۔اپنے دورے میں مقای و چینی حکام، فنانشل سیکٹر کے ماہرین، پروفیشنلز ، سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیر خزانہ چائنا انٹرنیشنل کیپیٹل کارپوریشن لمیٹڈ ،چائنا نیو انرجی اسکائرل لمیٹڈ اور ایشین انفراسٹراکچر انویسٹمنٹ بینک کے سربراہان سے ملیں گے اور عوامی جموریہ چین کے ہانک کانگ اسپیشل ایڈمنسٹریٹو ریجن کے چیف ایگزیکٹو جان کے سی لی سے بھی ملاقات کریں گے۔ مزید برآں وزیر خزانہ بلوم برگ، نکی ایشیا سمیت دیگر منتخب بین الاقوامی اور ایشیائی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو انٹرویوز دیں گے اور اپنے دورے میں ہانگ کانگ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ ارکان اور رہنمائوں سے بھی ملیں گے۔یاد رہے کہ ایشیائی مالیاتی فورم ایشیائی نقطہ نظر سے عالمی معیشت پر اثر انداز ہونے والے اہم مسائل کے حل اور بصیرت کے اشتراک میں ایشیاکی مالیات، کاروبار اور بااثر حکومتی رہنمائوں کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کا کام سر انجام دیتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کریں گے
پڑھیں:
عقیدہ ختم نبوتؐ ہمارے ایمان کی اساس ہے،مفتی شیر محمد
کراچی (پ ر)ختم نبوتؐ فورم کراچی کے زیر اہتمام 300 مقامات پر تحفظ عقیدہ ختم نبوتؐ کورسز کی تکمیل پر اظہار تشکر کے سلسلے میں علماکرام و مفتیان عظام کا اجتماع منعقدہو ا جس سے خطاب کرتے ہوئے حضرت علامہ مفتی شیر محمد خان نے کہا کہ آج کے اس پرفتن دور میں عقیدہ ختم نبوت ؐکا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے اور جس طرح ختم نبوتؐ فورم کراچی جس جانفشانی اور مسلسل اس پر کام کررہا ہے وہ قابل تحسین ہے، علماء و مشائخ کو چاہیے کہ وہ اس فورم کی سرپرستی کریں اور ان نوجوانوں کا ساتھ دیں، حاجی محمد حنیف طیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے 300 مقامات پر تحفظ عقیدہ ختم نبوتؐ کورسز کا ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ لوگوں کو اس عقیدے سے متعلق معلومات کی ضرورت ہے، ہم سب کو مل کر عقیدہ ختم نبوتؐ کے تحفظ کی خاطر کام کرنا ہوگا، علامہ یونس شاکر قادری نے کہا کہ آج کے اس نفسا نفسی کے دور میں ختم نبوت فورم کراچی مسلمانوں کے لیے ایک روشنی کی کرن ہے ۔