2025-01-18@23:06:30 GMT
تلاش کی گنتی: 2763

«کورٹ مارشل»:

(نئی خبر)
    امریکا میں وائٹ ہاؤس سے ٹرک ٹکرانے والے بھارتی نژاد شخص کو 8 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جب کہ سزا کی تکمیل کے بعد بھی 3 سال پولیس کی نگرانی میں رہے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے بتایا کہ اس حملے کا مقصد منتخب امریکی حکومت کا تختہ الٹ کر نازی نظریے کی حامل آمریت کو جنم دینا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ بھارتی شہری نے اس حملے کی کئی ہفتوں تک تیاری کی تھی۔ اس نے گاڑیوں یا مسلح سیکیورٹی گارڈز تک رسائی حاصل کرنے کی کئی کوششیں کیں۔ بالخصوص 22 اپریل 2023 کو وہ ورجینیا میں واقع ایک سیکیورٹی کمپنی سے 25 مسلح گارڈز اور ایک بکتر بند قافلے کی درخواست...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جامعہ نعیمیہ نے اپنے فتویٰ میں ڈنکی لگا کر( غیرقانونی طور پر) بیرون ملک جانے کو ناجائز قرار دے دیا۔ جامعہ نعیمیہ کے ڈاکٹرمفتی راغب حسین نعیمی اور مفتی عمران حنفی کی جانب سے جاری کردہ فتویٰ  میں کہا گیا ہے کہ ڈنکی لگا کربیرون ملک جانا قانونی و شرعی لحاظ سے جائز نہیں۔  فتویٰ میں مزید کہا گیا ہے کہ شریعت محمدیﷺ میں خود کشی کرنا اوراس کی طرف لے جانے والے جملہ امورحرام  ہیں، خود کو ہلاکت میں ڈالنا یاایسا عمل کرنا جوہلاکت کا باعث ہو  ہرگز ہرگز جائز نہیں۔ بیرون ملک جانے والے افراد قانونی طریقے اورمحفوظ راستے اختیار کریں،  غیر قانونی کام کے پیسے لینا ایجنٹ حضرات کے لیے جائز نہیں۔فتویٰ میں کہا...
    اسلام آباد: پاکستان کے خلائی ادارے سپارکو نے ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے پہلا مقامی طور پر تیار کردہ سیٹلائٹ چین کے تعاون سے خلاء میں بھیج دیا۔ یہ سیٹلائٹ چین کے جیچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے کامیابی کے ساتھ روانہ کیا گیا۔ پاک فوج نے اس کامیابی کو پاکستان کی خلائی ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ لانچ پاکستان کی خود انحصاری کی جانب ایک نیا باب کھولتا ہے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے اس تاریخی موقع پر سپارکو اور اس کی ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے اور یہ پاکستان کی...
    پاکستان میں تیار کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان کے قومی خلائی ادارے اسپارکو کی جانب سے تیارہ کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کو چین کے جیو چوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا دیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیٹلائٹ فصلوں کی مانیٹرنگ، اربن ڈیولپمنٹ، پلاننگ سمیت دیگر شعبوں میں معاونت کرے گا، سیٹلائٹ سے سیلاب، زلزلے، جنگلات کی کٹائی، تیل و گیس کی دریافت سے متعلق بھی معلومات کی فراہم ملے گی۔ ادھر، ترجمان...
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران بجلی ٹیرف کے تعین کیلئے سالانہ ری بیسنگ کی سمری منظور کر لی گئی  ، ری بیسنگ کیلئے نیپرا کو سالانہ پالیسی گائیڈ لائنز جاری کی جائیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق ای سی سی نے ٹیرف کی ری بیسنگ کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے کرنے کی ہدایت کر دی ہے ، پاور ڈویژن پالیسی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کیلئے نیپرا سے رجوع کرے گی ۔ ای سی سی اجلاس میں وزارت خارجہ کیلئے 9 کروڑ روپے سے زیادہ کی تکنیکی گرانٹ منظور کر لی گئی ہے ، رقم پی اے ایف اور پی آئی اےکو آپریشنل استعداد کار بڑھانے کیلئے دی جائے گی...
    شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان نے اپنے فوجیوں کو انوکھی ہدایت دیتے ہوئے یوکرین میں زندہ نہ پکڑ جانے کا حکم جاری کردیا ہے۔ روس یوکرین جنگ میں شمالی کوریا کے فوجی اہکار بھی حصہ لے رہے ہیں، شمالی کوریا نے یوکرین کیخلاف روس کی جانب سے تعینات فوجیوں کو حکم جاری کردیا ہے، شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان نے اپنی فوج کو حکم دیا ہے کہ گرفتار ہونے سے پہلے خود کو قتل کردیں۔ گزشتہ روز شمالی کورین فوجی نے قید میں جانے سے بچنے کیلئے خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا، جنوبی کوریا کے مطابق جنگ میں اب تک شمالی کوریا کے 300 فوجی مارے جاچکے ہیں۔ جدید جنگ کی سمجھ نہ رکھنے...
    خیبرپختونخوا حکومت نے نگران دور میں بھرتی سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نگران دور میں بھرتی ہونے والے سرکاری اہلکاروں کو نکالنے کے لئے قانون تیار کر لیا گیا، خیبر پختونخوا ملازمین (سروسز سے ہٹانا) بل 2025 اسمبلی ایجنڈے میں شامل تھا۔بل کا اطلاق 22 جنوری 2023 سے 29 فروری 2024 کے دوران ہونے والی بھرتیوں پر ہوگا، بچوں اور اقلیتی کوٹہ کے ساتھ ساتھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہونیوالی بھرتیوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔ مجوزہ بل کے مطابق نگران دور کے ملازمین کو نکالنے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ 7 رکنی کمیٹی کی سربراہی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کریں گے۔ملازمین کے حوالے سے کمیٹی کا فیصلہ حتمی ہوگا،...
    پاکستان تحریک انصاف 26 نومبر کے ناکام احتجاج کے بعد سے قدرے کمزور پوزیشن میں نظر آتی ہے، اور دسمبر کے وسط میں پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے ساتھ مذاکرات پر مشروط آمادگی ظاہر کی۔ اس ہفتے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حکومت کو تحریری صورت میں جو مطالبات پیش کیے گئے اُن میں اوّلین بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ تھا،القادر ٹرسٹ کے فیصلے کے بعد جس میں عمران خان صاحب کو 14 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ 9 مئی اور 26 نومبر کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے عدالتی کمیشن بنانے کے مطالبات بھی بظاہر پورے ہوتے نظرنہیں آتے کیونکہ حکومتی مؤقف یہ ہے کہ ان واقعات کے حوالے...
    اسلام آباد: حکومت نے 5 جی ٹیکنالوجی کے سپیکٹرم کی نیلامی کے فریم ورک کو حتمی شکل دے دی۔ دستاویزات کے مطابق وزارت آئی ٹی نے فائیو جی ٹیکنالوجی کا روڈ میپ تیار کر لیا،فائیو جی ٹیکنالوجی جون سے ملک بھر میں لانچ ہوگی۔ سپیکٹرم کی نیلامی 5 مراحل میں مکمل کی جائے گی،فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کا عمل فروری سے شروع ہوگا،پی ٹی اے کنسلٹنٹ کی سفارشات سپیکٹرم ایڈوائزری کمیٹی کو دے گا۔ دوسرے مرحلے میں ایڈوائزری کمیٹی پالیسی اصلاحات کو حتمی شکل دے گی،کمیٹی مارچ میں فائیو جی سپیکٹرم کی قیمتوں کا تعین اور تجارتی شرائط طے کرے گی۔ اپریل میں وفاقی حکومت کی جانب سے پالیسی ڈائریکٹیو کی منظوری دی جائے گی،پی ٹی اے مئی میں...
    ویب ڈیسک : پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ القادر یونیورسٹی سرکاری تحویل میں دے دی گئی ہے، اب یہاں سٹوڈنٹس کو جادو تعویز نہیں سکھایا جائے گا، بلکہ دینی اور دنیاوی دونوں تعلیم دی جائے گی ۔  راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آج 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آیا، القادر ٹرسٹ کیس میں چوری ثابت ہوئی، عمران خان پہلا وزیراعظم ہے جو چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جن کو کرپشن پر سزا سنائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ آج کے فیصلے کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔ انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن...
    GUJRANAWALA: خرچہ نہ دینے پر پہلی بیوی نے بیٹے سے مل کر شوہر کو قتل کردیا، پولیس نے ماں بیٹے کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ تھانہ سول لائن پولیس کے مطابق ملزمہ نجمہ بی بی نے بیٹے احمد کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کوتشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا، وجہ عناد یہ تھی کہ مقتول نے 6 ماہ قبل دوسری شادی کی تھی اور وہ پہلی بیوی نجمہ کو گزراوقات کے لیے پیسے نہیں دیتا تھا۔ پولیس کے مطابق پہلی بیوی ملزمہ نجمہ بی بی مقتول سے گھر چلانے کے لیے خرچہ مانگتی تھی مگر مقتول سارے پیسے دوسری بیوی کو دیتا تھا جس پر ملزمہ نجمہ نے اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سز ا کی مذمت کرتا ہوں، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سابق وزیراعظم پاکستان اور عاشق رسول ﷺ ہو نے پر سزا دی گئی ہے، عمران خان کو سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی یونیورسٹی بنانے پرغیر قانونی سزا سنائی گئی ہے، ایک بیان میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ تاریخ گواہ رہے گی کہ پاکستان کے مقبول ترین لیڈ ر نے سز ا سننے کے بعد اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا، القاد ر یونیورسٹی میں نوجوانان پاکستان کو سرکار دو عالم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بانی پی ٹی آئی کو سرٹیفائیڈ کرپٹ سیاستدان قرار دیدیا۔ زرائع کے مطابق احسن اقبال نے کہا کہ 190 ملین پائونڈ رقم سرکاری خزانے میں جمع نہیں کرائی گئی، برطانوی اخبار نے بانی پی ٹی آئی کی کرپشن عیاں کی۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے برطانوی اخبار کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی کیونکہ الزام درست ہے، برطانوی عدالت سے بھی بانی پی ٹی آئی کو کرپشن کی سزا مل جائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کو دھوکا دے کر عمران خان نے اقتدار لیا، بانی پی ٹی آئی سرٹیفائیڈ کرپٹ سیاستدان ہیں۔ انہوںنے کہاکہ شہبازشریف نے عدالت میں کرپشن کیس کو چیلنج کیا اور...
    راولپنڈی: 190 ملین پاؤنڈ کے ریفرنس میں سزا سنائے کے بعد بانی پاکستان تحریک انصاف کو قیدی قرار دیکر قیدی نمبر الاٹ کر دیا گیا ہے۔ زرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بالترتیب 14 سال اور 7 سال کی سزائیں سنائی ہیں، بانی پر 10 لاکھ اور اہلیہ پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ بعد ازاں اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کرنے والی احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا جس میں کہا گیا کہ وکلائے صفائی استغاثہ کی شہادتوں کو جھٹلا نہیں سکے، استغاثہ کا مقدمہ...
    اسلام آباد: عمران کوسزاہوئی توپی ٹی آئی حکومت کو برا کہنے لگے گی، مذہبی کارڈ کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ زرائع کے مطابق حکومت اور پی ٹی آئی چاہتے ہیں عمران جیل میں رہیں تو معاملات طے کون کریگا،  سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 20 تاریخ کے بعد پی ٹی آئی لیٹ کر اور حکومت اکڑ کر مذاکرات کرے گی۔ عمران خان کوسزاہوئی تو پی ٹی آئی حکومت کو براکہنا شروع کردے گی۔ ملک سے مذہبی کارڈ کھیلنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ ہمارے نیک ہونے کا فیصلہ اللہ نے کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ بشریٰ بی بی پی ٹی آئی کو سنبھال رہی ہیں۔ سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ پہلے فارم 47کی حکومت کہتے تھے...
    القادر یونیورسٹی میرے پاس آگئی، وہاں کے بچوں کو بھی اسکالر شپ دونگی، مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز اوکاڑہ (سب نیوز )وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے 190 ملین پانڈ کیس کے بعد القادر یونیورسٹی میرے پاس آگئی ہے، وہاں کے بچوں کو بھی اسکالر شپ دوں گی، والد نے 45 سال ملک کی خدمت کی پھر بھی چور چور کہا گیا، آج عدالت میں دوسروں کو چور کہنے والے وزیراعظم پر رشوت لینا ثابت ہوگیا۔ اوکاڑہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا ملک کو نفرت نہیں اتحاد چاہیے، ملک کو انتشار نہیں امن چاہیے، میرا دل چاہتا ہے کہ بچوں کے ہاتھوں میں اسکالرشپ دوں پیٹرول بم نہیں،...
    اسلام آباد:متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے لیے2 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس کو مزید ایک سال کے لیے رول اوور کر دیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے حکام کے مطابق یو اے ای نے ایک ارب ڈالر کے 2 ڈیپازٹس، جو جنوری 2025 میں واجب الادا تھے، کو رول اوور کرنے کی تصدیق کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ کابینہ اجلاس میں قوم کو اس فیصلے کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ان کی ملاقات کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رحیم یار خان میں ہونے والی ملاقات کے دوران النہیان نے نہ صرف قرض کی مدت میں توسیع کی یقین دہانی...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے مقامی طور پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سٹیلائیٹ کی لانچ پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کے لئے یہ ایک قابل فخر لمحہ ہے، ہمارے سائنسدانوں اور انجینئرز کو ان کی لگن اور ایک بہترین ٹیم ورک کے لیے مبارکباد! وزیراعظم نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ سپارکو نے آج پاکستان میں تیار کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل (EO-1) سیٹلائٹ Jiuquan سیٹلائٹ لانچ سینٹر، چین سے خلاء میں روانہ کر دیا ہے ؛ پوری قوم کے لئے یہ ایک قابل فخر لمحہ ہے۔ فصلوں کی پیداوار کی پیشن گوئی سے لے کر شہری ترقی کے منصوبوں تک یہ سٹیلائیٹ انتہائی معاون ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سپارکو کی سربراہی...
    ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس میں سزا:ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کی صورت میں فیصلہ کیا جائے گا؟فیصلہ وائوڈا کی پیش گوئی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مذاکرات کرنے والے دونوں فریقین چاہتے ہیں عمران خان جیل میں رہیں، پی ٹی آئی کو ہائی کورٹ میں اپیل پر جانے پر مزید مایوسی ہوگی کیوں کہ یہی فیصلہ برقرار رہے گا۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب کابینہ میں یہ منحوس آرڈر آیا تو میں نے اسی وقت کہا تھا کہ اس کا انجام جیل ہے، یہ ایک اسٹیٹ فارورڈ اوپن اینڈ شٹ...
    سیف علی خان کے گھر پر ہونے والے حملے اور چوری کی کوشش کے حوالے سے جاری تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کو شبہ ہے کہ حملہ آور، جس نے سیف علی خان کے اپارٹمنٹ میں زبردستی داخل ہوکر اور انہیں زخمی کیا، ممکنہ طور پر شاہ رخ خان کی رہائش گاہ ’منت‘ میں بھی چوری کی کوشش کر چکا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چور شاہ رخ خان کے گھر میں داخل ہونے میں ناکام رہا کیونکہ وہاں سخت سیکیورٹی موجود تھی۔ سیف علی خان پر حملے کے بعد، پولیس نے شاہ رخ خان کے بنگلے کا دورہ بھی کیا تاکہ اس معاملے کی مزید تحقیقات کی جا سکے۔ بتایا...
    احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں ملزمان میں سے کوئی مجرم، کوئی سہولت کار اور کوئی اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔ 148 صفحات پر مشتمل احتساب عدالت کے تفصیلی فیصلے کے مطابق عمران خان کو مجرم قرار دیتے ہوئے 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے جب کہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔عدالت نے دونوں کو قید کے علاوہ جرمانے کی سزا بھی سنائی۔ فیصلے میں ذلفی بخاری، مرزا شہزاد اکبر، فرحت شہزادی عرف گوگی، ضیا المصطفی نسیم سمیت 6 ملزمان کو فیصلے میں اشتہاری قرار دیا گیا۔ فائیو جی ٹیکنالوجی کب لانچ ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بانی پی ٹی آئی کو سرٹیفائیڈ کرپٹ سیاستدان قرار دیدیا۔پریس کانفرنس کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ 190 ملین پائونڈ رقم سرکاری خزانے میں جمع نہیں کرائی گئی، برطانوی اخبار نے بانی پی ٹی آئی کی کرپشن عیاں کی۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے برطانوی اخبار کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی کیونکہ الزام درست ہے، برطانوی عدالت سے بھی بانی پی ٹی آئی کو کرپشن کی سزا مل جائے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کو دھوکا دے کر عمران خان نے اقتدار لیا، بانی پی ٹی آئی سرٹیفائیڈ کرپٹ سیاستدان ہیں۔انہوںنے کہاکہ شہبازشریف نے...
    اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔ فیصلے میں بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض، ان کے صاحبزادے علی ریاض، پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر، ذلفی بخاری، ضیاالمصطفیٰ نسیم اور فرحت شہزادی کو بھی اشتہاری قرار دیتے ہوئے منقولہ وغیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ عدالت نے اشتہاری ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں جبکہ القادر ٹرسٹ کی پراپرٹی اور یونیورسٹی وفاقی حکومت کی تحویل میں دیے جانے کا حکم...
    اسلام آ باد: الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے پر تین سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کردیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انٹراپارٹی الیکشن نہ کروانے پر پاکستان نیشنل پارٹی، نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی اور پاکستان تحریک نظام کو ڈی لسٹ کردیا گیا ہے۔   
    عمران اور بشری کو سزا سنائے جانے کے بعد اہم سیاسی بیٹھک، کیا ہونے جا رہا ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )عمران خان اور بشری بی بی کو سزا سنائے جانے کے بعد پی ٹی آئی اور اپوزیشن الائنس کے رہنما عوام پاکستان پارٹی کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے گھر پہنچ گئے۔ احتساب عدالت کی جانب سے عمران خان اور بشری بی بی کو 190 ملین پانڈز کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد پی ٹی آئی اور اپوزیشن الائنس کے رہنما عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کی رہائش گاہ پر پہنچے۔ ملاقات میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قائدین محمود خان اچکزئی، اسد قیصر اور اپوزیشن...
    احتساب عدالت سے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا سنانے اور بشریٰ بی بی کو تحویل میں لیے جانے کے بعد انہیں اڈیالہ جیل کی خواتین بیرک میں منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین بیرک میں منتقل کرنے سے پہلے بشریٰ بی بی کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا، طبی معائنے کے بعد بشریٰ بی بی کو کچھ میڈیسن بھی فراہم کر دی گئیں۔بشریٰ بی بی کا ضروری سامان بھی ان کی بیرک میں پہنچا دیا گیا، جس میں کپڑے، جوتے، چادریں، کھانے پینے کی اشیاء، بیڈ شیٹس، تکیے و دیگر چیزیں شامل ہیں۔ بشریٰ بی بی کو کمرۂ عدالت سے تحویل میں لے لیا...
    اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ شاہد خاقان عباسی آئین کی بالادستی کےلیے ساتھ چلنے کو تیار ہیں۔اسلام آباد میں شاہد خاقان، اسد قیصر، عمر ایوب و دیگر کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں محمود اچکزئی نے کہا کہ آج ہمیں بہت بری خبر ملی تھی کہ عمران خان کو 14 سال قید کی سزا ملی۔ اچکزئی نے آئین کی بالادستی کیلئے مل کر چلنے کی دعوت دی ہے، شاہد خاقان عباسیعوام پاکستان پارٹی کےسربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تحریک تحفظ آئین کے قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کردی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین کی بالادستی کے لیے آج ہم نے ایک انڈراسٹینڈنگ بنا...
    ماہرین فلکیات نے تین ایسی کہکشائیں دریافت کی ہیں جو کائنات کے قدیم ماضی کے مخفی رازوں کو افشا کرسکتی ہیں۔ یہ کہکشائیں جن کا نام Sculptor  اے، بی اور سی ہے، اتنی چھوٹی اور مدھم ہیں کہ وہ روایتی کمپیوٹر الگورتھم کے ذریعے پتہ لگنے سے بچ جاتی ہیں، انہیں فوکس میں لانے کے لیے تیز انسانی آنکھ کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایریزونا یونیورسٹی کے ماہر فلکیات ڈیوڈ سینڈ نے یہ حیرت انگیز دریافت کی۔ انہوں نے بتایا کہ میں ایسے ہی ڈی ای ایس آئی لیگیسی سروے کا مطالعہ کررہا تھا اور آسمان کے ان علاقوں کا مشاہدہ کررہا تھا جن کی پہلے تلاش نہیں کی گئی تھی۔ اس میں صرف چند گھنٹے ہی لگے کہ یہ کہکشائیں...
    190 ملین پاؤنڈ کے ریفرنس میں سزا سنائے کے بعد بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو قیدی قرار دے کر قیدی نمبر الاٹ کر دیا گیا ہے۔ اسی کیس میں مجرمہ قرار پانے والی بشریٰ بی بی کا میڈیکل معائنہ جیل ہسپتال کے ڈاکٹر کر رہے ہیں، بشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ کے بعد بائیومیٹرک بھی کیا جائے گا۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل میں تمام قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو خواتین کی بیرکس میں منتقل کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بالترتیب...
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان سرٹیفائیڈ کرپٹ سیاستدان ہیں  ،برطانوی عدالت سے بھی عمران خان کو کرپشن کی سزا مل جائے گی۔ پریس کانفرنس  کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن کا دفاع کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان کو دھوکا دے کر بانی پی ٹی آئی نے اقتدار لیا، 190 ملین پاؤنڈ کی رقم سرکاری خزانے میں جمع نہیں کرائی گئی۔  انہوں نے کہا کہ برطانوی اخبار نے عمران خان کی کرپشن عیاں کیا اور  عمران خان نے برطانوی اخبار کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی کیونکہ الزام درست ہے۔
    بھارت میں انتہاپسند بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت مخالفین کی آواز کو دبانے کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہیں، ہنڈنبرگ ریسرچ تنظیم  کو کام سے روک دیا گیا ہے، اس تنظیم نے نریندر مودی کے قریبی دوست گوتم اڈانی  کے گروپ کی کرپشن بے نقاب کی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے دور حکومت میں سچ کی آواز دبانے کا سلسلہ جاری ہے، مودی کے قریبی دوست اڈانی کے کاروباری کرپشن کو عیاں کرنے پر ہنڈنبرگ ریسرچ تنظیم کو بند کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار اور آدتیہ برلا گروپ کی کرپشن کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہنڈنبرگ ریسرچ کے بانی نیٹ اینڈرسن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے بھارت میں دھوکا دہی،...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا کے بعد لیگی رہنمائوں کی جانب سے جشن منایا گیا اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔احتساب عدالت کی جانب سے 190ملین پائونڈز کیس میں عمران کان اور ان کی اہلیہ کو سزا سنائے جانے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے مختلف مقامات پر جشن منایا۔(جاری ہے) صوبائی دارالحکومت میں لیگی ایم پی اے میاں عمران جاوید اور بی بی و ڈیری کی جانب سے باگڑیاں میں مٹھائی تقسیم کی گئی ۔ اس موقع پر پارٹی کے کارکنوں نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔جشن منانے کے موقع پر میاں...
    کراچی: وفاقی حکومت نے غیر روایتی مارکیٹوں تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی کے لیے مالٹا میں ضیاء نور کو پاکستان کا اعزازی سرمایہ کاری کونسلر مقرر کر دیا ہے۔ اعزازی سرمایہ کاری کونسلر ضیاء نور نے یورپی یونین کے رکن ملک مالٹا میں باہمی تجارت و سرمایہ کاری کے شعبوں میں حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔ ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ضیاء نور نے کہا کہ مالٹا یورپین یونین میں چھوٹا ملک ضرور ہے لیکن یہ ایک مضبوط پوزیشن کی مارکیٹ ہے جہاں مختلف وسائل اور مصنوعات کی کھپت کا انحصار خالصتاً درآمدات پر مبنی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان ایک مضبوط ایکسپورٹ پورٹ فولیو کے باوجود مالٹا کی مارکیٹ میں انتہائی کم حصہ رکھتا...
    سیف علی خان کے گھر پر ہونے والے حملے اور چوری کی کوشش کے حوالے سے جاری تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کو شبہ ہے کہ حملہ آور، جس نے سیف علی خان کے اپارٹمنٹ میں زبردستی داخل ہوکر اور انہیں زخمی کیا، ممکنہ طور پر شاہ رخ خان کی رہائش گاہ ’منت‘ میں بھی چوری کی کوشش کر چکا ہے۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق چور شاہ رخ خان کے گھر میں داخل ہونے میں ناکام رہا کیونکہ وہاں سخت سیکیورٹی موجود تھی۔ سیف علی خان پر حملے کے بعد، پولیس نے شاہ رخ خان کے بنگلے کا دورہ بھی کیا تاکہ اس معاملے کی مزید تحقیقات کی جا سکے۔     ...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء)190 ملین پاؤنڈ کے ریفرنس میں سزا سنائے کے بعد بانی پاکستان تحریک انصاف کو قیدی قرار دیکر قیدی نمبر الاٹ کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بالترتیب 14 سال اور 7 سال کی سزائیں سنائی ہیں، بانی پر 10 لاکھ اور اہلیہ پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔(جاری ہے) بعد ازاں اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کرنے والی احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا جس میں کہا گیا کہ وکلائے صفائی استغاثہ...
    سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 14 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، جس پر حکومت کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ آج کے فیصلے سے ملک میں قانون کی حکمرانی بحال ہوئی، جبکہ پی ٹی آئی نے اسے انصاف کے اصولوں کے منافی قرار دیا ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ اس سے قبل کتنے عالمی رہنماؤں کو بدعنوانی پر سزا سنائی جاچکی ہے۔ سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کو 2021 میں بدعنوانی اور اثر و رسوخ کے غلط استعمال پر ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے سیاسی مفاد کے لیے عدلیہ کی خفیہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی۔ یہ...
    چیمپئنزٹرافی2025 سے قبل بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ نک پوٹاس نے استعفیٰ دے دیا۔ تفصٰلات کے مطابق اس حوالے سے سربراہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ نک پوٹاس کا کانٹریکٹ 2026 تک تھا اور انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ دوسری جانب نک پوٹاس نے بھی اس حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ساتھ اچھا وقت گزرا، اس سفر میں ہم نے کئی ریکارڈز توڑے، تاریخ رقم کی اورکئی یادگارلمحات بنائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تھوڑا گھرپروقت گزارنے کا ٹائم ہے اور دیکھتے ہیں کہ اگلا چیپٹرکیا ہوگا۔
    اوکاڑہ:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھے جیل میں ایک وقت کا کھانا دیا جاتا تھا، اچھی بات ہے میرا وزن کم ہوگیا۔ اوکاڑہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے والد نے 45 سال ملک کی خدمت کی ہے، نواز شریف کو اقامہ پر نکالا گیا، مجھے اپنے والد کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ آج 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آیا، القادر ٹرسٹ کیس میں چوری ثابت ہوئی یہ پہلا وزیراعظم ہے جو چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، بانی پی ٹی آئی پہلے وزیراعظم ہیں جن کو کرپشن پر سزا سنائی گئی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ آج کے فیصلے کے بعد...
    کون مجرم؟ کس نے سہولت کاری کی، کسے اشتہاری قرار دیا گیا؟ تفصیلی فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی:احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں ملزمان میں سے کوئی مجرم، کوئی سہولت کار اور کوئی اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔148 صفحات پر مشتمل احتساب عدالت کے تفصیلی فیصلے کے مطابق عمران خان کو مجرم قرار دیتے ہوئے 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے جب کہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔عدالت نے دونوں کو قید کے علاوہ جرمانے کی سزا بھی سنائی۔فیصلے میں ذلفی بخاری، مرزا شہزاد اکبر، فرحت شہزادی عرف گوگی، ضیا المصطفی نسیم سمیت...
    پنجاب میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ فیصلے سے مذاکرات کو نقصان پہنچے گا۔ قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار نہیں تو کون ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے متعلق فیصلے سے مذاکرات کو نقصان ہوگا۔ یہ زندہ لاشیں ہیں ان کا بوجھ نہ اٹھائیں اور انہی کو ذمہ دار قرار دیں۔ احمد خان بھچر نے کہا کہ عمران خان کے خلاف فیصلے کی ذمہ دار چچا بھتیجی حکومت ہے۔ یہ ٹک ٹاکر حکومت کیسے بھاگے گی۔ محترمہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے نہیں بچ سکتیں۔ کورم کی نشاندہی کرکے اجلاس ختم کردیا القادر ٹرسٹ کا فیصلہ آیا...
    برطانیہ میں بچوں کا غیر محفوظ طریقے سے ختنہ کرنے والے ڈاکٹرکو 5 سال اور 7 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔ سزا مکمل ہونے کے بعد بھی مزید 5 سال زیر نگرانی رہیں گے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برمنگھم کے یونیورسٹی اسپتال ساؤتھمپٹن این ایچ ایس فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے 58 سالہ ڈاکٹر محمد صدیقی کو سزا سنائی گئی۔ عدالت میں ڈاکٹر محمد صدیقی نے 25 جرائم کا اعتراف کیا تھا۔ ڈاکٹر محمد صدیقی پر الزام تھا کہ زیادہ پیسے کمانے کے لیے آن کال گھروں میں جا کر بچوں کی ختنہ کیا کرتے تھے۔ تاہم صحت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے اس دوران وہ حفاظتی انتظامات نہیں کر پاتے تھے جو بچوں کی صحت کے لیے لازم و ملزوم ہوتے...
    ممبئی پولیس نے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کو چاقو کے وار سے زخمی کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ گرفتار شخص کو باندرا پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا ہے جہاں ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ سیف علی خان پر گزشتہ روز نامعلوم حملہ آور کی جانب سے حملہ کیا گیا جس میں وہ بری طرح زخمی ہوئے تھے پھر یہ قیاس آرائیاں سامنے آئیں کہ حملہ آور نے اداکار سے 1 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ تاہم جوائنٹ کمشنر ستیا نارائن چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آور کی جانب سے 1 کروڑ روپے کے مطالبے کی بات غلط ہے یہ محض چوری کی کوشش کا واقعہ تھا اور...
      اسلام آباد:وفاقی حکومت نے 5 جی ٹیکنالوجی کے سپیکٹرم کی نیلامی کے فریم ورک کو حتمی شکل دے دی ہے۔ وزارت آئی ٹی کے مطابق، 5 جی ٹیکنالوجی جون 2025 سے پورے پاکستان میں متعارف کرائی جائے گی۔ سپیکٹرم کی نیلامی پانچ مراحل میں مکمل کی جائے گی، جس کا آغاز آئندہ ماہ سے ہوگا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کنسلٹنٹ کی سفارشات سپیکٹرم ایڈوائزری کمیٹی کو فراہم کرے گا۔ دوسرے مرحلے میں ایڈوائزری کمیٹی پالیسی اصلاحات کو حتمی شکل دے گی۔ مارچ میں 5 جی سپیکٹرم کی قیمتوں اور تجارتی شرائط کا تعین کیا جائے گا، اور اپریل میں وفاقی حکومت پالیسی ڈائریکٹیو کی منظوری دے گی۔ پی ٹی اے مئی 2025 میں 5 جی سپیکٹرم...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ سب سے پہلے تو آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔ ‏میں اس آمریت کو کبھی تسلیم نہیں کروں گا اور اس آمریت کے خلاف جدوجہد میں مجھے جتنی دیر بھی جیل کی کال کوٹھڑی میں رہنا پڑا میں رہوں گا لیکن اپنے اصولوں اور قوم کی حقیقی آزادی کی جدوجہد پر سمجھوتا نہیں کروں گا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بانی پی ٹی آئی کے آفیشل اکاونٹ پر پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل سے پیغام۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ ‏ہمارا عزم حقیقی آزادی، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی ہے، جس کے حصول تک اور آخری گیند تک لڑتے رہیں...
    اسلام آباد /پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عوام سے کہتا ہوں کہ مایوسی گناہ ہے، مایوس نہ ہونا، ہم بہت جلد ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے، دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ عمران خان نے کوئی جرم یا گناہ نہیں کیا۔عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا سنائے جانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان نے کوئی مالی فائدہ نہیں اٹھایا، ان شا اللہ عمران خان نہیں ٹوٹیں گے، نہ ہی بانی پی ٹی آئی سمجھوتہ کریں گے، وہ اصول پر قائم رہے، وہ مقابلہ کرنا جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے...
    لاہور:پنجاب میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ فیصلے سے مذاکرات کو نقصان پہنچے گا۔ قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار نہیں تو کون ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے متعلق فیصلے سے مذاکرات کو نقصان ہوگا۔ یہ زندہ لاشیں ہیں ان کا بوجھ نہ اٹھائیں اور انہی کو ذمہ دار قرار دیں۔ احمد خان بھچر نے کہا کہ عمران خان کے خلاف فیصلے کی ذمہ دار چچا بھتیجی حکومت ہے۔ یہ ٹک ٹاکر حکومت کیسے بھاگے گی۔ محترمہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے نہیں بچ سکتیں۔ کورم کی نشاندہی کرکے اجلاس ختم کردیا القادر ٹرسٹ کا فیصلہ آیا تو...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ن کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے، 7 دن میں کمیشن پر پیشرفت نہیں ہوتی تو مذاکرات نہیں ہوں گے۔190 ملین پاؤنڈز کیس کے فیصلے کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جج کے فیصلے سے ہمیں کوئی حیرانگی نہیں ہوئی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی جج کے فیصلے پر مسکرائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متنازع فیصلوں میں ایک اور اضافہ ہوا، ہمارے ساتھ امتیازی اور غیرمنصفانہ رویہ رہا ہے، عمران خان نے جرم نہیں کیا، کوئی فائدہ نہیں اٹھایا، 190 ملین پاؤنڈز کیس سیاسی انتقام کا کیس ہے۔ فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ میں...
    اسلام آباد:پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں  بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سزا کی شدید مذمت کی ہے اور  اسے اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا بھی اعلان کیاہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں  قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا کہ آج تاریخ کا  سیاہ  دن ہے،190ملین پاؤنڈ  کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا سنائے جانے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہم اس فیصلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج  کریں گے۔ اپوزیشن  لیڈر عمرایوب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ  اس سب معاملے میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا کوئی تعلق نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی...
    وزیر دفاع اور رہنما پاکستان مسلم (ن) خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ساری دنیا کو چور کہنے والے بانی پی ٹی آئی نے چوری کی۔ وزیر دفاع اور رہنما پاکستان مسلم (ن) خواجہ آصف نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں جھوٹ، سچ بنانے کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے، چور دروازے سے اقتدار میں آنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے متعلق بہت بدنام ہوں مزید نہیں ہونا چاہتا، مذاکراتی ٹیم میں سے کوئی بتا دے اگر میں نے مذاکرات سے روکا ہو، میں تو چاہتا ہوں مذاکرات کا پھیلاؤ بڑھایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالات ٹھیک ہورہے ہیں تو یہ لوگ روڑے اٹکارہے ہیں، 190 ملین پاؤنڈ پاکستانی عوام...
    پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1 لانچ کردیا۔ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کو چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں روانہ کیا گیا، سیٹلائٹ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سنٹر لاہور میں ای او۔ ون کو خلا میں بھیجے جانے کے مناظر دیکھے گئے۔ سپارکو کے مطابق مقامی طور پر تیار کردہ (ای او-1) جدید سیٹلائٹ ہے جسے ماحولیاتی نگرانی، زراعت، دفاع اور نگرانی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ سپارکو کا کہنا ہے کہ (ای او-1) مشن کا آغاز اسپیس سائنس اور اختراعات میں پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں کو آگے بڑھانے میں سپارکو کی لگن اور مہارت کی عکاسی کرتا ہے۔ مقامی طور پر تیار کردہ سیٹلائٹ پاکستان کے...
    اسلام آباد : سینیٹر فیصل واوڈا نے 190ملین پاؤنڈ میں سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی والے دونوں چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے 190ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدنصیبی ہے کہ بانی پی ٹی آئی اس دہراہے پر کھڑے ہوگئے ہیں ، بانی پی ٹی آئی نے 2018 سے پہلے ایسے کوئی کام نہیں کئے تھے۔ سینیٹر واوڈا کا کہنا تھا کہ کل بھی کہا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزائیں ہوں گی۔ انھوں نے بتایا کہ شہزاداکبر کو بھی برطانیہ کابینہ کی منظوری...
    لاہور: ترجمان جے یو آئی نے علی امین گنڈاپور کو اسٹیبلشمنٹ کا مہرہ قرار دے دیا۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا کی سیاست میں ایک ایسا کردار ہیں جو اپنی خود ساختہ اہمیت جتانے کے لیے جھوٹ اور فریب کا سہارا لیتے ہیں۔ یہ شخص کینٹ کی آرام دہ پناہ گاہوں میں روپوش رہتا ہے اور باہر آ کر ٹی وی اسکرین پر بڑھکیں مارنے کا ماہر ہے۔  ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کا اصل کردار ایک ناکام سیاسی مہرے سے زیادہ کچھ نہیں جسے اسٹیبلشمنٹ نے اپوزیشن کو کمزور کرنے...
    اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جبکہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ عمران خان کو سزا دینے کے فیصلے کے بعد سوشل میڈیا صارفین بھی اس پر خوب تبصرے کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا گیا کہ سیرت النبی ﷺ کی تعلیم دینے کے لیے بنائی گئی القادر یونیورسٹی کے جرم میں عسکری عدالت نےعمران خان کو سزا دے دی۔ سیرت النبی ﷺ کی تعلیم دینے کے لیے بنائی گئی القادر یونیورسٹی کے جرم میں عسکری عدالت نےعمران...
    ترجمان حکومت بلوچستان کا کہنا ہے کہ دہری تنخواہیں وصول کرنے والے 36 میڈیکل آفیسران، 29 لیڈی میڈیکل آفیسران اور 9 ڈینٹل سرجن کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان حکومت نے دہری تنخواہیں وصول کرنے والے 36 میڈیکل آفیسران، 29 لیڈی میڈیکل آفیسران اور 9 ڈینٹل سرجن کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ نے ایک بیان میں کہا کہ محکمہ صحت نے بدعنوانی کے ثبوتوں کے ساتھ ڈاکٹروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ مالی بدعنوانی میں ملوث ڈاکٹروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بدعنوان عناصر کو سزا دی جائے گی۔ بین الاقوامی اداروں سے کنٹریکٹ ڈاکٹروں کی تفصیلات طلب کی جا رہی ہیں۔...
    اوکاڑہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے کہ آج 190ملین پاؤنڈ کیس کافیصلہ آیا،عدالتی فیصلے میں القادر یونیورسٹی سرکاری تحویل میں دیدی گئی، اب وہ یونیورسٹی میرے پاس آ گئی ہے،القادر یونیورسٹی کے طلبا کو بھی سکالر شپ دی جائے گی۔ اوکاڑہ میں طلبا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ آج کے فیصلے کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی،القادر ٹرسٹ کیس میں چوری ثابت ہوئی ،یہ پہلا وزیراعظم ہے جو چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا،بانی پی ٹی آئی پہلے وزیراعظم ہیں جن کو کرپشن پر سزا سنائی گئی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ یہ شخص اسی اڈیالہ جیل میں ہے جس میں نوازشریف اور میں قید تھے،میرے سیل میں کیمرے لگائے...
    — فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو القادر ٹرسٹ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن کے کارکنان نے جشن منایا۔مختار کالونی میں ن لیگی کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائی تقسیم کی۔جشن منانے والے لیگی کارکنان نے نواز شریف اور شہباز شریف کے حق میں نعرے بھی لگائے۔واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔ عمران خان نے سزا سننے کے بعد علیمہ خان سے کیا کہا؟بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ پہلے بھی ایسی سزائیں دی گئیں جو ہائیکورٹ میں جا کر ختم ہوئیں۔ تحریری فیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آئی...
    — فائل فوٹو وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ القادر یونیورسٹی کیس کا فیصلہ آگیا۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے فرح گوگی پتہ نہیں کتنا پیسا لے کر باہر نکل گئی، چوری کا مال ہڑپ کرنے کے لیے واردات ہو رہی تھی۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں کبھی نہیں ہوا کہ ریاست کی رقم کسی کے ذاتی اکاؤنٹ میں ڈال دی جائے، بانی پی ٹی آئی کو کچھ لوگ آج بھی سمجھتے ہیں کہ یہ نجات دہندہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ساری دنیا کو چور کہتے تھے، اس شخص نے مخالفین کیساتھ جو کیا وہ سب آپ کے سامنے ہے، اس شخص نے قوم کے ساتھ...
    رہنما پی پی پی سردار سلیم حیدر خان---فائل فوٹو  گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاسکو ختم کرنا سراسر زیادتی ہے، زراعت کا پورا شعبہ متاثر ہو گا، پیپلز پارٹی سرکاری ملازمین کے معاشی قتل کے کسی اقدام کا حصہ نہیں بنے گی۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پاسکو اسٹاف یونین کے وفد کی زاہد ذوالفقار کی قیادت میں ملاقات ہوئی۔گورنر پنجاب نے پاسکو وفد کو وزیرِ اعظم اور صدر سے بات کر کے مسئلے کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ حکومت پاسکو کو بند نہ کرے: حسن مرتضیٰ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ کرپشن روکنے کے لیے پورے ادارے کا بند کر دینا مناسب نہیں، حکومت سے مطالبہ ہے کہ...
     پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ 190 ملین پائونڈز ریفرنس کا فیصلہ سیاسی انتقام ہے جس سے آئین، انصاف ارو قانون کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں ،یہ دن سیاہ دن کے طور پہ یاد رکھا جائے گا۔بانی پی ٹی آئی  اور بشریٰ بی بی کی سزا کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے کہا کہ فیصلے میں حکومت کی بدنیتی بھی عیاں ہیں، فیصلے سے ملک میں جاری سیاسی استحکام کی کوششوں کو دھچکا لگے گا، پوری قوم کو فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے۔ انشااللہ اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اب پی ٹی آئی کو بھی سوچنا ہوگا...
    پاکستان کے خلائی اور اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے پہلے مکمل طور پر دیسی الیکٹرو آپٹیکل (ای او-1) سیٹلائٹ کو جمعہ کے روز چین سے کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا گیا ہے۔ سپارکو کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جمعہ کو سیٹلائٹ چین کے جیوکوان سیٹلائٹ لانچنگ سینٹر سے خلا میں بھیج دیا گیا ہے، اس تقریب کو سپارکو کے کراچی کمپلیکس سے براہ راست نشر کیا گیا، جس سے پاکستانی سیٹلائٹ کے خلا میں سفر کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ای او ون سیٹلائٹ ماحولیاتی تبدیلیوں کی نگرانی، قدرتی آفات پر نظر رکھنے اور فصلوں کی بہتری، مٹی کی نمی اور موسمی تبدیلیوں سے متعلق اہم اعداد و شمار فراہم کرنے میں کلیدی کردارادا...
    190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آگیا، حکومت کی جیت!۔ تفصیلات جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں 190 ملین پاؤنڈ بشریٰ بی بی عمران خان
    احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ کو سزا سنانے کے ساتھ ساتھ القادر یونیورسٹی کو بھی وفاقی حکومت کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔ راولپنڈی کی احتساب عدالت نے تین بار مؤخر کیا جانے والا 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنادیا جس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 14 سال جب کہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی۔عدالت نے اپنے فیصلے میں القادر یونیورسٹی کو وفاقی حکومت کے حوالے کرنے کا حکم بھی دیا اور کہا کہ حکومت یونیورسٹی کا انتظام سنبھالے۔یاد رہے کہ القادر یونیورسٹی پروجیکٹ کی وجہ سے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو قانونی مشکلات کا سامنا رہا...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے، 7 دن میں کمیشن پر پیشرفت نہیں ہوتی تو مذاکرات نہیں ہوں گے۔ 190 ملین پاؤنڈز کیس کے فیصلے کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جج کے فیصلے سے ہمیں کوئی حیرانگی نہیں ہوئی، بانی اور بشریٰ بی بی جج کے فیصلے پر مسکرائے، عمران خان کا عوام کیلئے پیغام ہے کہ مایوس نہیں ہونا۔ انہوں نے کہا کہ متنازع فیصلوں میں ایک اور اضافہ ہوا، ہمارے ساتھ امتیازی اور غیرمنصفانہ رویہ رہا ہے، عمران خان نے جرم نہیں کیا، کوئی فائدہ نہیں اٹھایا، 190 ملین پاؤنڈز کیس سیاسی...
    ویب ڈیسک:وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ القادر یونیورسٹی کیس کا فیصلہ آگیا۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے فرح گوگی پتہ نہیں کتنا پیسا لے کر باہر نکل گئی، چوری کا مال ہڑپ کرنے کے لیے واردات ہو رہی تھی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں کبھی نہیں ہوا کہ ریاست کی رقم کسی کے ذاتی اکاؤنٹ میں ڈال دی جائے، بانی پی ٹی آئی کو کچھ لوگ آج بھی سمجھتے ہیں کہ یہ نجات دہندہ ہے۔ طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، مریم نواز انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ساری دنیا کو چور کہتے تھے، اس شخص نے...
    کراچی: پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1 لانچ کردیا۔ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کو چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں روانہ کیا گیا، سیٹلائٹ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سنٹر لاہور میں ای او۔ ون کو خلا میں بھیجے جانے کے مناظر دیکھے گئے۔ سپارکو کے مطابق مقامی طور پر تیار کردہ (ای او-1) جدید سیٹلائٹ ہے جسے ماحولیاتی نگرانی، زراعت، دفاع اور نگرانی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ سپارکو کا کہنا ہے کہ (ای او-1) مشن کا آغاز اسپیس سائنس اور اختراعات میں پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں کو آگے بڑھانے میں سپارکو کی لگن اور مہارت کی عکاسی کرتا ہے۔ مقامی طور پر تیار کردہ...
    کراچی: ایچ ای سی نے وزیر اعلی سندھ کو خط لکھ دیا جس میں کہا ہے کہ بیورو کریٹس غیر تعلیمی منتظمین ہیں ان کی بحیثیت وائس چانسلر تعیناتی سے جامعات کو نقصان پہنچے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اعلیٰ تعلیمی کمیشن آف پاکستان نے بیورو کریٹس کو غیر تعلیمی منتظمین قرار دیتے ہوئے انہیں وائس چانسلر مقرر کیے جانے کی مخالفت کردی۔ ایچ ای سی نے اس سلسلے میں جامعات کے ایکٹ میں کسی ممکنہ ترمیم کو یونیورسٹیز کے لیے نقصان دہ قرار دے دیا۔ اس سلسلے میں ایچ ای سی اسلام آباد کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کی جانب سے سندھ کے وزیر اعلی کو باقاعدہ ایک مکتوب لکھا گیا ہے جس میں جامعات میں وائس چانسلر کی آسامی...
    پشاور: تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات وقاص اکرم شیخ نے عمران خان و بشریٰ بی بی کی سزا پر کہا ہے کہ اب مذاکراتی عمل سے ہمارا کوئی تعلق نہیں تاہم حتمی فیصلہ مرکزی قیادت کو کرنا ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج کا دن پاکستان کی عدالت کا سیاہ ترین دن ہے، جس طریقے سے باتیں سامنے آرہی تھیں اور جس طریقے سے سزا سنائی گئی ہے یہ عدالتی نظام کی عکاسی کرتی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز اور انسداد دہشت گردی عدالتوں کے ججز کے خطوط سب کے سامنے ہیں، بار بار فیصلہ ملتوی کیا جاتا رہا جو ظاہر کررہا تھا کہ کچھ ہو رہا ہے۔ انہوں نے...
     لاہور ہائیکورٹ میں سموگ تدارک سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پنجاب حکومت نے سکولز بسوں کے حوالے سے مجوزہ رولز عدالت میں پیش کر دیئے ۔ جمعہ کو جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں بنچ نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔دوران سماعت، سرکاری وکیل نے سکولز بسوں کے حوالے سے مجوزہ رولز عدالت میں پیش کئے جس پر ممبر جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ ان رولز میں مزید نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ وکیل نے بتایا کہ حکومت گلی محلوں میں سکولز کو بسوں سے استثنیٰ دینے کا ارادہ رکھتی ہے، اور 4 ہزار روپے سے کم فیس والے سکولز کو بھی بسوں سے استثنیٰ دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں، سکولز جو اس...
    کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ بی جے پی کی حکومت جہاں ہوتی ہے، جرائم پیشوں کو اسکی سرپرستی حاصل ہوتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے مشہور و معروف اداکار سیف علی خان پر ممبئی واقع ان کی رہائش میں ہی حملہ کئے جانے کے بعد فلمی ہستیوں کے ساتھ ساتھ سیاسی ہستیوں کا بھی ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ دہلی کے سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے بھی سیف علی خان پر ہوئے حملہ کے بعد بی جے پی حکومت کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ اس حملہ کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ساتھ ہی مودی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ گندی سیاست کرنا بند کر اپنی ذمہ...
    ویب ڈیسک: 190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا پر سینیٹرفیصل واوڈا نے ایک اور دعویٰ کردیا۔   نجی ٹی وی چینل ے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا کاکہناتھا کہ میں نے پہلے ہی کہاتھابانی پی ٹی آئی کوسزا ہوگی،ان کو ہائیکورٹ میں بھی مایوسی ہوگی،فیصل واوڈا نے کہاکہ انہوں نے ملاقات پر بھی شادیانے بجائے تھے،یہ ایک اوپن اینڈشٹ کیس ہے،ان کی امیدوں پر پانی پھرتا رہے گا،ان کاکہناتھا کہ  ابھی مذاکرات کا پراسیس رک جائے گا۔  طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، مریم نواز
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو سزا مکافات عمل ہے، پاکستان میں کبھی نہیں ہوا کہ ریاست کی رقم کسی کے ذاتی اکاؤنٹ میں ڈال دی جائے۔  سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف  نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈز پاکستانی عوام کے تھے، عمران خان کو کچھ لوگ آج بھی سمجھتے ہیں کہ یہ نجات دہندہ ہے،عمران خان پر شوکت خانم کے پیسے کھانے کا بھی الزام ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹے الزام لگا کر نواز شریف کو سزا سنائی گئی، نواز شریف پر کوئی ایک الزام بتا دیں۔...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 جنوری 2025)پاکستان میں تیار کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلا میں روانہ ہوگیا، سیٹلائٹ کو چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا گیا، سیٹلائٹ کوخلا میں بھیجنے کے مناظر پاکستانی عوام کو براہ راست دکھائے گئے،تفصیلات کے مطابق قومی خلائی ادارے سپارکو کا تیار کردہ پہلاالیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ اپنے مشن پر روانہ ہوگیا جس کی لانچنگ کی تقریب سپارکو کمپلیکس کراچی میں منعقد کی گئی۔مشن کا آغاز اسپیس سائنس اور اختراعات میں پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں کو آگے بڑھانے میں اسپارکو کی لگن اور مہارت کی عکاسی کرتا ہے اور مقامی طور پر تیار سیٹلائٹ پاکستان کےخلائی ٹیکنالوجی کے سفر میں اہم سنگ میل ہے۔ یہ مشن خوراک کی حفاظت اور پانی...
    سیالکوٹ:وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزا مکافات عمل ہے، 190 ملین پاؤنڈز پاکستانی عوام کے تھے۔ تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ آںے کے بعد سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کیس میں سب کچھ واضح ہوگیا ہے، یہ اکاؤنٹ آج ڈیفالٹ میں ہے۔ القادر یونیورسٹی کے نام پر پیسے کھائے گئے ہیں جبکہ اس یونیورسٹی کا وجود تو ہے ہی نہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ساڑھے 400 کنال زمین ہے جس کے ٹرسٹی عمران خان اور انکی اہلیہ ہیں، چار سال ہوگئے اور صرف 400 بچہ پڑھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر شوکت خانم کے...
    اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد جیل میں قیدی نمبر الاٹ کر دیا گیا ہے۔ عمران خان کو مجرم قرار دیے جانے کے بعد جیل میں قیدی نمبر تفویض کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بشریٰ بی بی کا میڈیکل ٹیسٹ جیل ہسپتال میں جاری ہے، جس کے بعد ان کا بائیومیٹرک بھی کیا جائے گا۔ جیل ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کو تمام قانونی تقاضے مکمل ہونے کے بعد خواتین کی بیرک میں منتقل کیا جائے گا۔
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہمیں ایک ماہ سے پتا تھا انہوں نے عمران خان کو سزا دینی ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آج ہمیں اس نظام پر بہت دکھ ہوا، بانی پی ٹی آئی نے کہا آج جو ہوا تاریخ میں پہلے بھی ہوچکا ہے، عمران خان کو پہلے اسی قسم کی 3 سزائیں ہوئیں جو ہائی کورٹ میں جاکر ختم ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ جس جج نے سزا سنائی اس پر ترس آرہا ہے، جج کو شاید اپنی ترقی نظر آرہی تھی یا ان پر پریشر تھا،...
    راولپنڈی (نیوزڈیسک)190 ملین پاؤنڈ کے ریفرنس میں سزا سنائے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کو قیدی قرار دے کر قیدی نمبر الاٹ کر دیا ۔ جبکہ بشریٰ بی بی کا میڈیکل معائنہ جیل ہسپتال کے ڈاکٹر کر رہے ہیں، بشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ کے بعد بائیومیٹرک بھی کیا جائے گا۔ تمام قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو خواتین کی بیرکس میں منتقل کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بالترتیب 14 سال اور 7 سال کی سزائیں سنائی ہیں،...
    چینی حکومت سائبر جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے پرعزم ہے، وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چینی حکومت سرحد پار غیر قانونی اور مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور چینی شہریوں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ حالیہ عرصے سے چین نے متعلقہ ممالک کے ساتھ مل کر بین الاقوامی جرائم پیشہ گروہوں کی ایک بڑی تعداد کا خاتمہ کیا ہے۔ چین بین الاقوامی قانون کے نفاذ میں تعاون کو مزید گہرا کرتا رہے گا اور آن لائن گیمبلنگ، الیکٹرانک فراڈ ک اور انسانی اسمگلنگ جیسی سرحد پار غیر قانونی اور مجرمانہ...
    سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزا مکافات عمل ہے، 190 ملین پاؤنڈز پاکستانی عوام کے تھے۔ 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ آںے کے بعد سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کیس میں سب کچھ واضح ہوگیا ہے، یہ اکاؤنٹ آج ڈیفالٹ میں ہے۔ القادر یونیورسٹی کے نام پر پیسے کھائے گئے ہیں جبکہ اس یونیورسٹی کا وجود تو ہے ہی نہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ساڑھے 400 کنال زمین ہے جس کے ٹرسٹی عمران خان اور انکی اہلیہ ہیں، چار سال ہوگئے اور صرف 400 بچہ پڑھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر شوکت خانم کے...
    بالی ووڈ کے اداکار وکی کوشل کی آنے والی ڈرامہ فلم ’چھاوا‘ کا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے، فلم 14 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔  یہ فلم چھترپتی سمبھاجی مہاراج کی زندگی پر مبنی ہے، جن کا راجیہ ابھیشیک (تخت نشینی) 16 جنوری 1681 کو ہوا تھا۔ فلم کے پوسٹر نے مداحوں کی توجہ حاصل کی ہے ، مداحوں کو اس کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔  میکرز کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے پوسٹر کے کیپشن میں لکھا ہے، ’16 جنوری 1681 کو چھترپتی سمبھاجی مہاراج کی تخت نشینی نے ایک عظیم وراثت کا آغاز کیا۔ 344 سال بعد، ہم ان کی جرات اور عظمت کی کہانی...
    ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ ، کون کونسے چینلز نے عمران خان کو بری کروانے کی خبر نشر کی ؟ تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ جمعے کے روز آیا ،، فیصلہ آنے کے بعد تحریک انصاف کے وکلاء نے بری بری کے نعرے لگائے جن کو سن کر اے آر وائی اور ہم نیوز کے نمائندگان نے ادارے میں خبر دیدی تاہم بعد میں حقیقی خبر سامنے آئی تو معلوم ہوا کہ عمران خان کو چودہ سال کی سزا اور بشری بی بی کو سات سال سزا سنائی گئی۔
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان 14 سال اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائے جانے کے فیصلے کے بعد کمرہ عدالت میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے سخت الفاظ استعمال کیے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج فیصلے نے عدلیہ کی ساکھ کوخراب کردیا، اس کیس میں نہ مجھے فائدہ ہوا ہے اور نہ حکومت کو کوئی نقصان ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا نے کپتان روہت...
    احتساب عدالت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست دیکھنے میں آئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو سزا سنائے جانے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 900 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے اور 100 انڈیکس 114856 پر موجود ہے، وقفہ نماز کے بعد کاروباری ہفتے کے آخری دن کے آخری سیشن کا آغاز ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس، فیصلے سے عدلیہ کی ساکھ خراب ہوئی، تمام مقدمات کا سامنا کروں گا، عمران خان ماہر اسٹاک مارکیٹ شہریار بٹ کا کہنا ہے کہ بانی...
    بھارتی ریلوے نے کہا ہے کہ جنوری میں پٹری پر وندے بھارت سلیپر ٹرین شروع کی جائیگی، جو 800 کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کریگی اور نئی دہلی کو سرینگر سے جوڑے گی۔ اسلام ٹائمز۔ جب جموں و کشمیر سے دفعہ 370 اور 35 (A) کو ہٹا دیا گیا تھا، بھارتی حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ وادی کشمیر اور بھارت کے دیگر حصوں کے درمیان پرانی دوری اب ختم ہو گئی ہے، لیکن اس فیصلے کے 5 سال بعد مودی حکومت اب دہلی کو کشمیر سے براہ راست ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے جوڑنے جا رہی ہے۔ ریلوے کے اس منصوبے کو ایک بڑی جغرافیائی فتح کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ سرینگر کو بھارت کے باقی...
    190 ملین پاؤنڈ کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔تحریری فیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آئی القادر ٹرسٹ کیس میں بدعنوانی اور کرپٹ پریکٹس کے مرتکب قرار پائے گئے، انہیں نیب آرڈیننس 1999 کے تحت مجرم قرار دیا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی کو 14 سال قید بامشقت اور 10 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی جاتی ہے۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو کرپشن میں سہولت کاری اور معاونت پر مجرم قرار دیا جاتا ہے، انہیں 7 سال قید بامشقت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جاتی ہے جبکہ القادر ٹرسٹ کی پراپرٹی وفاقی حکومت کے سپرد کی جاتی ہے۔ بشریٰ بی بی کو کمرۂ عدالت سے تحویل میں لے لیا...
    عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف 190 ملین پاونڈ کیس میں سزا سنائی جاچکی ہے۔ ہم اس کیس کے مختلف پہلو اور اینگلز کا جائزہ لیتے ہیں تاکہ جسے اس کیس کا کچھ نہیں پتہ، اس کے سامنے مکمل تناظر، پس منظر اور منظرنامہ واضح ہوجائے۔  سزا کیا ملی؟ احتساب عدالت نے عمران خان کو 14 سال قید اور 10 لاکھ جرمانہ جبکہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید اور 5 لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔ جرمانہ ادا نہ کرنے پر مزید قید کاٹنا ہوگی۔ فیصلے میں القادر یونیورسٹی کو سرکاری تحریل میں لینے کا بھی حکم سنایا گیا ہے۔  190 ملین پاؤنڈ کیس ہے کیا؟ الزام بڑا سادہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان، ان کی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراطلاعات عطاء اللہ تاڑر نے کہا ہے کہ انصاف کا بول بالا ہوا، بانی پی ٹی آئی اپنی بے گناہی ثابت نہیں کر سکے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ تاریخ کا سب سے بڑا میگا کرپشن سکینڈل ہے، یہ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، انصاف کا بول بالا ہوا ہے، یہ کیس سیاسی بنیادوں اور میڈیا پر لڑا گیا۔انہوں نے کہا کہ پانچ پانچ کیرٹ کی انگوٹھیاں لی گئیں، زمان پارک میں 25 کروڑ کا گھر بنایا گیا، قوم کو 80 ارب روپے کا ٹیکہ ذاتی فائدے کیلئے لگایا گیا، یہ معاملہ جائیداد کی قرقی...
    راولپنڈی: عمران خان کو قیدی کے طور پر نمبر الاٹ کردیا گیا جب کہ بشریٰ بی بی کی خواتین بیرکس میں منتقلی ہوگی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو احتساب عدالت کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا سنائے جانے جانے کے بعد انہیں قیدی قرار دے کر قیدی نمبر الاٹ کردیا گیا ہے۔ احتساب عدالت نے کرپشن ریفرنس میں عمران خان کو 14 سال اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید بامشقت کی سزا سنانے کے ساتھ ان پر جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ علاوہ ازیں عدالت نے اپنے فیصلے میں القادر ٹرسٹ اور القادر یونیورسٹی کو سرکاری کنٹرول میں لینے کا...
    عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدالت سے سزا سنائے جانے پر تحریک انصاف کے ارکان نے اسمبلی کے باہر احتجاج کیا۔ احتساب عدالت کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنا دی گئی۔ عدالتی فیصلے کے مطابق عمران خان کو 14 سال اور بشریٰ بی بھی کو 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دونوں پر جرمانہ عائد کیے جانے کے ساتھ القادر ٹرسٹ اور یونیورسٹی کو سرکاری کنٹرول میں دے دیا گیا ہے۔ فیصلے کے خلاف پنجاب اور سندھ اسمبلی کے پی ٹی آئی ارکان نے احتجاج کیا۔ اپوزیشن ارکانِ پنجاب...
    لاہور: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا کے بعد لیگی رہنماؤں کی جانب سے جشن منایا گیا، مٹھائی تقسیم کی گئی۔ احتساب عدالت کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران کان اور ان کی اہلیہ کو سزا سنائے جانے کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے مختلف مقامات پر جشن منایا۔ صوبائی دارالحکومت میں لیگی ایم پی اے میاں عمران جاوید اور بی بی و ڈیری کی جانب سے باگڑیاں میں مٹھائی تقسیم کی گئی ۔ اس موقع پر پارٹی کے کارکنوں نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شدید نعرے بازی  کی۔ جشن منانے کے موقع پر میاں عمران جاوید نے کارکنان کے ساتھ مل کر گھڑی...
    امریکی صدر جوبائیڈن تین روز بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے اور ڈونلڈ ٹرمپ نئے صدر کا حلف اُٹھائیں گے۔ اس سے قبل کہامریکا میں انتقالِ اقتدار کا عمل مکمل ہو۔ جوبائیڈن اور ان کی کابینہ کے وزرا اپنے اپنے محکموں سے الوداعی خطاب کر رہے ہیں۔ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کو صدر جوبائیڈن کا معتمد ساتھی سمجھا جاتا ہے۔ سیاسی رفیق کے ساتھ ساتھ ان دونوں کے درمیان اعتماد اور دوستی کا رشتہ بھی ہے۔ مسلح افواج کی جانب سے الوداعیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے اپنے صدر جوبائیڈن کے بارے میں ایک انکشاف بھی کیا۔ اپنے خطاب میں وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے جوبائیڈن کے اس عمر میں بھی متحرک اور سرگرم ہونے کا...
    راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کے ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو مجرم قرار دیتے ہوئے 14 سال قید کی سزا سنا دی لیکن ایک نجی ٹی وی نے خبر نشر کی کہ عدالت نے عمران خان کو بری کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے حامی صارفین نے نجی ٹی وی چینل کی جانب سے عمران خان کے بری ہونے کی خبر نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر یہ تاثر دیا گیا کہ عمران خان کو پہلے بری کیا گیا ہے اور پھر سزا سنا دی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ کی گئی کہ پہلے عمران خان کو بری کرنے کی سلائیڈ چلائی گئی...