2025-02-07@18:02:13 GMT
تلاش کی گنتی: 13158

«شعبے کی ترقی»:

(نئی خبر)
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے بلڈھانہ ضلع میں ایک نایاب اور حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون کے پیٹ میں بچہ تھا اور اس بچے کے پیٹ میں بھی ایک اور بچہ ڈیولپ ہو رہا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس غیر معمولی حالت کو طبی اصطلاح میں ’’فیٹس ان فیٹو‘‘ کہا جاتا ہے، جو کہ ایک نایاب اور معجزاتی صورتحال ہے۔ یہ واقعہ کسی فلم کا حصہ نہیں، بلکہ ایک حقیقت ہے، جو 5 لاکھ حاملہ خواتین میں سے صرف ایک کے ساتھ پیش آتی ہے۔یہ معاملہ ایک 32 سالہ خاتون کا ہے، جو پہلے سے دو بچوں کی ماں ہیں۔ جب وہ اپنی سونوگرافی کے لیے اسپتال پہنچیں، تو ڈاکٹروں نے جو کچھ دیکھا وہ حیران...
    —فائل فوٹو وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے لزبن روانہ ہو گئے۔وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق محمد اورنگزیب لزبن میں پرنس کریم آغاز خان کی آخری رسومات میں شرکت کر کے پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب لزبن گئے ہیں۔ پرنس رحیم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے نئے امام ہوں گےپرنس کریم آغا خان نے اپنی وصیت میں پرنس رحیم آغا خان کو اسماعیلی کمیونٹی کا مذہبی پیشوا نامزد کیا تھا۔ وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب پرنس کریم آغا خان کے لیے دعائیہ تقریب میں بھی شریک ہوں...
    اسلام آباد: شوگر ایڈوائزری بورڈ نے رمضان میں چینی کی قیمتوں کو حتمی شکل دینے کے لیے اجلاس پیر کو طلب کر لیا ہے۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال نے شرکت کی۔ اجلاس میں چینی کی پیداوار اور ضرورت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ پالیسی بنائی جائے گی جبکہ نئی پالیسی بنانے کے لیے صوبائی حکومتوں کو آن بورڈ لیا جائے گا۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ صوبوں کے ساتھ مل کر چینی کی قیمتوں کو مناسب سطح پر رکھا جائے گا جبکہ چینی کی مصنوعی کمی اور...
    بھارتی پنجاب کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے 51 سالہ بالی ووڈ اداکار سونو سود کے خلاف مبینہ مالی فراڈ کے کیس میں وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عدالتی طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر ان کے وارنٹ جاری کیے گئے جبکہ کیس کی اگلی سماعت 10 فروری کو مقرر کی گئی ہے۔         View this post on Instagram                       A post shared by Sonu Sood (@sonu_sood) بھارتی میڈیا کے مطابق لدھیانہ کے وکیل راجیش کھنہ نے موہت شکلا کے خلاف مقدمہ دائر کیا، جس میں الزام ہے کہ انہیں جعلی سرمایہ کاری کا جھانسہ دیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق اس کیس میں سونو...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئینز ٹرافی 2025 کے آفیشل گانے کا ٹیزر ڈال کرکے مداحوں کو خوش کردیا۔ آئی سی سی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر چیمپئینز ٹرافی کا ٹیزر شائقینِ کرکٹ کیلئے ریلیز کی جس میں معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنی آواز کا جادو جگا رہے ہیں۔ میگا ایونٹ کیلئے آئی سی سی نے ابھی صرف ٹیزر ریلیز کیا ہے تاہم جلد پورا گانا اَپ لوڈ کیا جائے گا، جس میں تمام 8 کی نمائندگی موجود ہے۔ مزید پڑھیں: علی ظفر کی پرستاروں سے قذافی اسٹیڈیم پہنچنے کی اپیل ادھر ٹورنامنٹ کے آغاز میں محض 12 دن رہ گئے ہیں جبکہ قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل اسٹیڈیمز کی تزئین و آرائش کا کام بھی مکمل...
    لاہور : محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی متوقع ہے۔   رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم سرد اور جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جب کہ بالائی علاقوں میں شدید سردی اور جزوی ابر آلود موسم رہے گا۔   پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، خاص طور پر خطہ پوٹھوہار، مری، گلیات اور ان کے اطراف میں شدید سردی رہے گی۔ شام یا رات کے اوقات میں ان علاقوں میں جزوی طور پر...
    لاہور: جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم تین ملکی ون ڈے سیریز میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئی ہے۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور انہیں سخت سیکیورٹی میں ہوٹل پہنچا دیا گیا۔   اس سیریز میں نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پہلے ہی لاہور پہنچ چکی ہے اور اپنی تیاریوں میں مصروف ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے آج کا ٹریننگ سیشن منسوخ کر دیا ہے، جو ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ہونا تھا، لیکن نیوزی لینڈ کی ٹیم شیڈول کے مطابق اپنی ٹریننگ جاری رکھے گی۔   نیوزی لینڈ اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے کپتان بھی پری میچ پریس کانفرنس کریں گے۔ شائقین کرکٹ کو اس تین ملکی سیریز کا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک کے بالائی علاقوں میں شدید ٹھنڈ برقرار ہے، ملک بھر میں موسم سرد رہنے کی پیشگوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سردی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، گلگت بلتستان میں موسم سرد رہنے اور آزاد کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق نےعہدے سےاستعفیٰ دے دیا
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ خبر نگار+ نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور چین نے انسداد دہشت گردی، دفاع، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے اور اس امر کا اعادہ کیا کہ دوطرفہ تعلقات کے بگاڑ کی کوششیں ناکام ہوں گی۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کی طرف سے جاری مشترکہ اعلامیہ کے مطابق  صدر شی جن پنگ کی دعوت پر صدر مملکت آصف علی زرداری 4 سے 8 فروری تک چین کا سرکاری دورہ کررہے ہیں۔ چین میں اپنے قیام کے دوران صدر مملکت نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ دورے کے دوران صدر شی جن پنگ نے صدر زرداری سے گرمجوشی اور...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دیگر صوبوں کے طلبہ کے لئے ہونہار سکالر شپ سکیم کی منظوری دے دی ہے۔ دیگر صوبوں کے طلبہ کے لئے بھی پنجاب کی طرح اہلیت کا یکساں معیار مقرر کیا گیا ہے۔ مریم نواز کی زیر صدارت ہائر ایجوکیشن سے متعلق خصوصی اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں طلبہ کے لئے لیپ ٹاپ کی تعداد بڑھا کر ایک لاکھ 10ہزار کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں سیکنڈ، تھرڈ اور فورتھ سمسٹر کے لئے ہونہار سکالرشپ کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ سکیم کے طلبہ کے لئے خصوصی ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت کی۔...
    اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق بیان کو ناانصافی پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا مسئلہ فلسطین پر موقف 1947 ء سے واضح ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑ ے ہیں،غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کو بند کرانے کے لیے عالمی برداری موثر اقدامات کرے۔ان خیالات کااظہار دفتر خارجہ کے  ترجمان شفقت علی خان نے جمعرات کو ہفتہ وار  پر یس بریفنگ کے دوران کیا ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے سے سوالات پر  پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ فلسطین اور فلسطینیوں کو پاکستان نے ہمیشہ سپورٹ کیا، پاکستان کی فلسطین کے حوالے...
    راولپنڈی؍ اسلام آباد  (نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار خصوصی) مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس میجر جنرل ابراہیم ہیلمی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر جنرل ابراہیم نے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا۔ جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز آمد پر چاق چوبند دستے نے میجر جنرل ابراہیم کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل ابراہیم نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی جس میں دفاعی تعلقات اور مشترکہ فوجی سرگرمیاں بڑھانے پر غور کیا گیا۔ ملاقات میں دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر...
    — فائل فوٹو لاہور میں کمسن بچے کو تشدد اور استحصال کا شکار بنانے والے خواجہ سراء کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو گوجرانوالہ نے کمسن بچے کو تحویل میں لے لیا ہے۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو گوجرانوالہ کے مطابق بچے کی بہترین دیکھ بھال کی جائے گی۔بیورو کا یہ بھی کہنا ہے کہ بچے کو تعلیم، خوراک، رہائش اور دیگر تمام بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
    لاہور (سپورٹس رپورٹر) قذافی سٹیڈیم لاہور کی افتتاحی تقریب آج ہوگی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سٹیڈیم کی تعمیر نو میں دن رات کام کرنے پر پوری ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کہا ورکرز کا شکریہ جنہوں نے ناممکن ٹاسک کو ممکن بنایا، تنقید کے باوجود پوری ٹیم نے انتھک محنت کی، اللہ تعالی نے ہمارا راستہ آسان کیا۔ چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں 19فروری سے آغاز ہوگا۔ ایونٹ 9مارچ تک جاری رہے گا۔ قذافی سٹیڈیم کا افتتاح آج رنگا رنگ تقریب کے ذریعے کیا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف قذافی سٹیڈیم کا افتتاح کریں گے۔ افتتاحی تقریب میں گلوکار علی ظفر، عارف لوہار اور آئمہ بیگ پرفارم کریں گے۔ آتش بازی اور لائٹس شو کا...
    اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد سے غیر قانونی مقیم تمام لوگوں کو واپس بھیجا جائے گا۔ وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق اسلام آباد سے سات سو اکیاسی افغانیوں کو وطن واپس بھیج دیا گیا۔ انہیں طورخم بارڈر کے ذریعے واپس روانہ کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یورپ یا دیگر ممالک جانے والے افغانیوں کو واپس افغانستان نہیں بھیجا جائے گا بلکہ وزرات خارجہ ان کا معاملہ متعلقہ ممالک کے ساتھ اٹھائے گی۔
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 77 سالہ تاریخ میں کسی جماعت نے دفاعی تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا کسی جماعت نے شہداء کی توہین نہیں کی بھٹو پھانسی لگا، نصرت بھٹو، بے نظیر شہید، قید و جلاوطنی ہو گئیں نواز شریف، شہبازشریف قید ہوئے، خاندان سمیت جلا وطن ہوئے، آصف زرداری عرصہ دراز قید رہے،, پی ٹی آئی کے احتجاج میں اداروں اور دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، ملک دیوالیہ کرنے کی کوشش کے بعد اکوموڈیشن کی امید احمقوں کی جنت میں رہنے جیسی ہے۔
    اسلام آباد+پشاور (خصوصی رپورٹر+نمائندہ خصوصی+بیورورپورٹ+نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں کلائمیٹ جسٹس پر کام کرنا ہوگا۔ موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے کیلئے ایک آزاد اور مضبوط عدلیہ کی ضرورت ہے۔ بریتھ پاکستان کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ترین ممالک میں سے ایک ہے۔ پاکستان ہندو کش و ہمالیہ کے گلیشیئرز پر انحصار کرتا ہے۔ یہ گلیشیئر تیزی سے پگھل رہے ہیں۔ ملک کو پانی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور ملک کو فوڈ سکیورٹی، خشک سالی، ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ ہمیں کلائمیٹ جسٹس پر کام کرنا ہوگا۔ موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے کیلئے ایک آزاد عدلیہ اور...
    ٹھٹھہ( نمائندہ جسارت ) سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے دریائے سندھ پر 6 نئے کینالوں کی تعمیر کے خلاف احتجاجی تحریک تیز کرتے ہوئے 24 فروری کو حیدرآباد میں ایک بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ایس ٹی پی کی جانب سے دریائے سندھ پر 6 نئی کینالوں کے خلاف چلائی گئی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ایس ٹی پی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی اور دیگر مرکزی رہنماؤں اور ٹھٹھہ کے ضلعی عہدیداران کی قیادت میں ضلع ٹھٹھہ کے علاقے میرپور ساکرو گھارو گجو اور مکلی سے عوامی رابطہ مہم ریلی نکالی جو ٹھٹھہ شہر پہنچ کر ایک بڑے جلسہ میں تبدیل ہوگئی۔ اس موقع پر ترقی پسند...
    لاہور(نیوزڈیسک)قومی ٹیم کے نائب کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ صائم ایوب کی کمی کو محسوس کریں گے مگر امید ہے کہ خوش دل شاہ اُن کی کمی کو پورا کردیں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ صائم ایوب کی کمی محسوس کریں گے، امید ہے خوشدل شاہ ان کی کمی کو پورا کریں گے۔انہوںنے کہا کہ سب کھلاڑی پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی اور تین ملکی سیریز کا ایونٹ کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کے بولنگ کوچ جیکب اورم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم لمبار سفر کر کے پاکستان پہنچے، ایک دن آرام کے بعد تمام کھلاڑی آج سے ٹریننگ کررہے...
    پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کا ایک اعلیٰ سطحی وفد فلائٹ آپریشن کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے برطانیہ پہنچ گیا ہے، جو مارچ میں برطانیہ کے لیے متوقع براہ راست پروازوں کی تیاریوں کا جائزہ لے گا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر خیبر مشرق کی سربراہی میں یہ وفد اپنے دورے کے دوران پی آئی اے حکام لندن، مانچسٹر اور برمنگھم میں فلائٹ آپریشن کے انتظامات کا معائنہ کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے پروازوں کی پیرس روانگی کے موقع پر جاری متنازع اشتہار، ادارے نے معذرت کرلی قومی ایئر لائن نے پہلے ہی برطانیہ میں فلائٹ آپریشنز کے لیے اپنے پلان کو حتمی شکل دے دی ہے اور کیٹرنگ سروسز کے لیے ٹینڈر بھی جاری کر...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر اور رکن قومی اسمبلی جنید خان نے کہا ہے کہ انہیں نہیں معلوم کے کہ 2024 کے عام انتخابات میں صوبائی اسمبلی کی ٹکٹوں کا فیصلہ کس نے کیا۔ نجی چینل سے گفتگو میں رہنما پی ٹی آئی جنید خان سے سوال کیا گیا کہ خیبرپختونخوا میں عاطف خان اور شہرام ترکئی جیسے پی ٹی آئی کے کئی بڑے رہنماؤں نے چاہتے ہوئے بھی صوبائی اسمبلی کے انتخابات کیوں نہیں لڑے۔ اس کے جواب میں جنید خان نے کہا کہ ہمیں یہی بتایا گیا تھا کہ تمام ناموں کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان مطمئن ہوں گے تو علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ...
    کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ میں توقع کرونگا کہ ہندوستانی حکومت امریکہ سے بات کریگی اور کہے گی کہ آپکو ان لوگوں کو فوجی طیارے سے بھیجنے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی آپکو انہیں ہتھکڑیاں لگانے کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ 5 فروری کی سہ پہر ایک امریکی فوجی طیارہ امرتسر ہوائی اڈے پر 104 ہندوستانیوں کو اتارنے کے بعد روانہ ہوا۔ طیارے سے باہر آنے والے افراد غیر قانونی طور پر امریکہ میں مقیم تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد غیر قانونی تارکین سے متعلق ان کی نئی پالیسی کی وجہ سے ان لوگوں کو ہندوستان واپس بھیج دیا گیا۔ دراصل ٹرمپ حکومت امریکہ میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کی شناخت کر...
    لاہور(نیوزڈیسک)فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی رکنیت ایک بار پھر معطل کردی ہے۔فیفا کے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے کیونکہ پی ایف ایف اپنے آئین میں وہ ترامیم شامل کرنے میں ناکام رہی جو شفاف اور جمہوری انتخابات کو یقینی بنانے اور فیفا کے طے شدہ اصولوں کے مطابق پی ایف ایف کی نارملائزیشن کا عمل مکمل کرنے میں اہم کردار ادا کرتیں۔ فیفا کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ معطلی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک پی ایف ایف کانگریس فیفا اور اے ایف سی کی جانب سے پیش کردہ آئینی ترامیم کی منظوری...
    گلاب کو ہمیشہ محبت، خوبصورتی اور خوشبو کی علامت سمجھا جاتا ہے، اور دنیا بھر میں لوگ روز ڈے پر خاص طور پر اس کا تبادلہ کرتے ہیں۔ اسی موقع پر، ہم نے اسلام آباد کے مختلف دکانداروں اور نرسری مالکان سے گلاب کی اقسام، اس کی فروخت اور اہمیت کے بارے میں جاننے کی کوشش کی۔ اسلام آباد کے سیکٹر F-7 میں واقع ایک معروف پھولوں کی دکان کے مالک نے ہمیں بتایا کہ گلاب کی کئی اقسام دستیاب ہیں، جن میں پیلا، گلابی، اور سب سے زیادہ مقبول سرخ گلاب شامل ہیں۔ ان کے مطابق، سرخ گلاب کو ہمیشہ محبت کی علامت سمجھا گیا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ لوگ خاص طور  پر اس کی خریداری کرتے...
    امریکی عوام کی شامت ِ اعمال کے نتیجے میں امریکا کے صدر منتخب ہونے والے خبیث الفطرت، بدنہاد، بدطینت، بدزبان، بدقماش، بدعنوان، بدکردار اور پست فطرت ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنے منصب کا حلف اٹھانے سے پیش تر ہی مختلف معاملات پر جس بے تکے اور بے سروپا انداز میں لن ترانیوں یاوہ گوئی اور ہرزہ سرائیوں کا ایک مضحکہ خیز سلسلہ شروع ہوگیا تھا اس میں اب عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد مزید شدت اور حدت آگئی ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑبولے پن پر مبنی بے سروپا بیانات کی وجہ سے تمام اہل دنیا نہ صرف حیران ہیں بلکہ پریشان بھی ہیں۔ ان کی رائے میں صدر ٹرمپ کی اپنے پڑوسی ممالک سمیت دنیا بھر کے ہر...
    تحریک ترقی و کمال کے چیئرمین میجر جنرل ریٹائرڈ فرخ بشیر نے کہا ہے کہ انہوں نے چند سال قبل پاکستان میں ترقی امن اور خوشحالی لانے کے لیے ایک تحریک کا آغاز کیا جسے تحریک ترقی و پاک ترقی و کمال کا نام دیا گیا ہے۔ کسی سیاسی رہنما کو خصوصی دعوت نہیں دی گئی ان کے مطابق اس تحریک میں عام آدمی، اساتذہ، ملازمت پیشہ افراد اور دیگر مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔ تاہم کسی بھی بڑی شخصیت، کسی بڑے سیاسی رہنما یا دیگر کو کوئی خصوصی دعوت نہیں دی گئی۔ البتہ اگر کوئی ان کی تحریک میں شامل ہونا چاہے تو وہ اسے خوش آمدید کہیں گے۔...
    لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے پی ٹی آئی کی مینارپاکستان پرجلسے کی درخواست مسترد کردی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی جلسے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ پی ٹی آئی کو 8 فروری کو مینارِ پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی ضلعی انتظامیہ لاہور نے پی ٹی آئی کی جانب سے دی جانے والی درخواست پر فیصلہ کردیا۔ڈی سی لاہور نےجلسےکے این او سی کی درخواست اجازت نہ دیتےہوئےمسترد کردی۔فیصلہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنےکے لیے کیا گیا ۔ 8 فروری کو لاہور میں کرکٹ میچ، انٹرنیشنل اسپیکر کانفرنس،...
    لاہور (وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں مشترکہ پریس کانفرنس میں غزہ کی پٹی پر قبضے کے اعلان کو شرمناک اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ پر قبضے کا بیان مضحکہ خیز اور خطے میں مزید کشیدگی پیدا کرنے کی سازش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کا جبری انخلا قبول نہیں۔فلسطین کا خطہ یہودیوں کا نہیں بلکہ مسلمانوں کا مسکن ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی یہودیوں کو امریکہ میں آباد کر لیں۔ فلسطینیوں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا کسی کو اختیار نہیں۔حکومت پاکستان غزہ میں انسانی زندگی کی تعمیر نو کے...
    ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)الخدمت آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے تحت یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر حیدرآباد، ٹنڈوالہیار، میرپورخاص اور سانگھڑ سمیت سندھ بھر کے تمام کلسٹرز میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ان تقریبات میں الخدمت کے ضلعی ذمے داران، اساتذہ، طلبہ و طالبات اور سرپرستوں نے بھرپور شرکت کی۔ تقریبات کے دوران طلبہ و طالبات نے ملی نغمے، تقاریر اور ٹیبلوز پیش کر کے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ٹنڈوالٰہیار میں ہونے والی تقریب میں فیملی سپورٹ آرگنائزر کلسٹر1 سمیع اللہ یاسین، کلسٹرII محمدسلمان ارشد،مسز حْسین خانزادہ اور ٹرینرریاض حسین سوبھوپوٹوبھی شریک تھے۔ مقررین نے کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام سات دہائیوں سے اپنے حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد کر...
    میرپورماتھیلو (نمائندہ جسارت)کمشنر سکھر فیاض حسین عباسی گھوٹکی پہنچے اسسٹنٹ کمشنر آفس میں کورٹ روم کا افتتاح کیا، سول اسپتال کا دورہ، خراب حالت پر تشویش کا اظہار، پولیو مہم جا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق کمشنر سکھر فیاض حسین عباسی نے ڈپٹی کمشنر گھوٹکی ڈاکٹر سید محمد علی کے ساتھاسسٹنٹ کمشنر آفس گھوٹکی پہنچ کر کورٹ روم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے دفتر میں کورٹ روم بنائیں، آغاز گھوٹکی سے ہوگیا یے دیگر افسران بھی فوری عمل کریں۔ بعد ازاں سول اسپتال کے دورے کے موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ اسپتال کی حالت حراب ہے، ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ...
    میرپورماتھیلو(نمائندہ جسارت) 6 ماہ قبل میرپور ماتھیلو کے نواحی علاقے گاؤں سومر ملک میں معمولی جھگڑے میں قتل ہونے والے تین نوجوانوں کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف گزشتہ روز ورثا کی جانب سے ایس ایس پی گھوٹکی کے آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کر کے دھرنا دیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسمات نعمت لنڈ ، پاندھی لنڈ ، رب رکھیو لنڈ و دیگر کا کہنا تھا کہ 6 ماہ قبل پانی کی باری کے معاملے پر اپنی ہی برادری کے ملزمان صاحب لنڈ ، قربان لنڈ ، رجب اختر لنڈ و دیگر ملزمان ہمارے تین نوجوانوں کو قتل کر کے فرار ہوگئے تھے لیکن 6 ماہ گزرنے کے باوجود اس وقت تک خانپور مہر...
    فیصل آباد(جسارت نیوز) پریم یونین کی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ریلوے اسٹیشن پر ریلی ،ریلی کی قیادت پریم یونین کے چیف آرگنائزرخالد محمود چودھری،ژونل صدر ظہیرالدین بابر، ژونل سیکرٹری کاظم فاروق گل، بائوطاہر،ملک منظور اور دیگر نے کی یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے خالد محمود چودھری نے کہا ساری پاکستانی قوم اپنے ہر قسم کے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔آج کیتاریخی دن اس بات کا اعادہ کیا جاتا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔کشمیر پاکستان کا اہم ترین حصہ ہے۔ کشمیر کی آزادی تک ججدوجہد جاری رہے گی بلکہ مستقبل میں مزید تیز بھی ہوگی۔انہوں نے ریاست پاکستان سے مطالبہ کیا کہ کشمیر کی...
    جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد کے7گھوسٹ ڈاکٹر کی تنخواہ بند،2ڈاکٹروں کے بیرون ملک مقیم ہونے کا انکشاف ،برسوں سے ڈیوٹی سے غیر حاضر تھے، 35گھوسٹ ڈاکٹر کی فہرست تیار۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد محکمہ صحت میںبرسوں سے ڈیوٹی نہ کرنے والے ڈاکٹرس و عملے کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ڈی ایچ اوجیکب آباد ڈاکٹرسراج احمد سہتو نے7 ڈاکٹر کی تنخواہیں بند کردی ہیں ایک خاتون ڈاکٹر سمیت سات مرد ڈاکٹر شامل ہیںان میں دو ڈاکٹر کے بیرون ملک مقیم ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،جبکہ ضلع کے مختلف بی ایچ یو ز ،آر ایچ سی اور دیگر صحت مراکز میں مقرربرسوں سے ڈیوٹی نہ کرنے والے 35سے زائد گھوسٹ ڈاکٹر کی فہرست تیار کی گئی ہے مذکورہ ڈاکٹر...
    میرپورخاص، جماعت اسلامی شعبہ خواتین کی رہنماندرت سلمان پریس کانفرنس کررہی ہیں
    میرپورماتھیلو ،گائوں سومرملک کے رہائشی ایس ایس دفتر کے سامنے مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج کررہے ہیں
    ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راو جاوید اقبال صدر سنی علما کونسل ساوتھ پنجاب نے کہا کہ 22 فروری بروز ہفتہ قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم کے اندر عظیم الشان پروقار تاریخ ساز دفاع صحابہ حقوق اہل سنت و استحکام پاکستان کانفرنس بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوگی، 22 فروری کی کانفرنس گزشتہ چند سالوں میں ملتان ڈویژن کے اندر تمام جماعتوں سے بڑی کانفرنس ہوگی۔  اسلام ٹائمز۔ سنی علما کونسل ملتان کے زیراہتمام کشمیر ریلی ایم ڈی اے چوک سے چوک گھنٹہ گھ تک نکالی گئی، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راو جاوید اقبال صدر سنی علما کونسل ساوتھ پنجاب اور ملک محمد رفیق صدر سنی علما کونسل ملتان نے کہا کہ ساری پاکستانی قوم اپنے ہر...
    حیدرآباد گسٹا کی جانب سے نائلہ سمو ں کیخلاف اساتذہ سیاہ پٹی باند ھ کر احتجاج کررہے ہیں
    حیدرآباد: سماجی آواز سول سوسائٹی اتحاد نیٹ ورک کی جانب سے شہدائے کشمیر کیلیے دعا کی جارہی ہے
    ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت )سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں اساتذہ کی تنظیم سائوٹا (SAUTA) کے سالانہ انتخابات منعقد ہوئے جس میں تنظیم کے نئے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں آیا ڈاکٹر فہد نذیر کھوسو نے 136 ووٹ حاصل کرکے مسلسل چوتھی بار صدر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ اسی طرح جاوید علی گاڈاھی نے 116 ووٹ لے کر چوتھی بار جنرل سیکریٹری کے عہدے پر کامیابی حاصل کی دیگر منتخب ہونے والے عہدیداران میں خالد ٹالپر کو نائب صدر، منیر احمد جمالی کو خزانچی، یعقوب کوندر کو جوائنٹ سیکریٹری اور پیار علی شر کو انفارمیشن سیکریٹری منتخب کیا گیاانتخابات کے انعقاد کے بعد الیکشن کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر منیر احمد مگریو نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
    ٹھٹھہ(نمائندہ جسارت) ٹھٹھہ پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر سابق یو سی ناظم سمیت 11 افراد کو گرفتار کر لیا جن پر K4 پروجیکٹ کے قیمتی پائپ اور لوہا چوری کرکے فروخت کرنے کا الزام ہے۔ ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر عمران خان نے ڈی ایس پی ٹھٹھہ واحد لاڑک اور ایس ایچ او مکلی اشفاق منگی کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کینجھر سے کراچی کو پانی کی فراہمی کے لیے زیر تعمیر K4 کے منصوبے سے لاکھوں روپے مالیت کے پائپ اور لوہا چوری کرنے میں ایک بڑا گروہ ملوث ہے۔ ایس ایس پی ٹھٹھہ نے مزید کہا ہے کہ جنگشاہی کے قریب کے فور پراجیکٹ کی پائپ لائنیں گزشتہ ڈسمبر میں...
    پاکستان تحریک انصاف نے 8  فروری کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا فیصلہ کرکے ملک بھر میں احتجاج اور خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں جلسے کا اعلان کیا ہے۔ اس جلسے کے کامیاب انعقاد کے لیے خیبر پختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر خان دن رات تیاریوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ناراضگی کے باجود بھی ملاقات کرکے تیاریوں پر بات کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا 8 فروری کا احتجاج ماضی کے احتجاجوں سے کیسے مختلف ہوگا؟ پی ٹی آئی کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں پارٹی تنظیمی امور اور جلسے کی تیاریوں پر بات ہوئی۔ جلسے میں بھرپور شرکت کا اعلان، تیاریوں میں...
    پاکستان تحریک انصاف اپنے بانی چیئرمین کی ہدایت پر 8 فروری کو یومِ سیاہ منانے کے معاملے پر شدید نوعیت کی ابہامی کیفیت سے دوچار ہے، اور ابھی تک پارٹی کی مجوزہ روڈ میپ کا بھی کوئی واضح خاکہ سامنے نہیں آیا ہے۔ اب کی بار بھی یہی لگ رہا ہے کہ اس پاور شو کے انعقاد کا تمام بوجھ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا اور اس کی صوبائی حکومت کے کاندھوں پر ہے، اور پاور گیم کے مرکز یعنی پنجاب اس بار بھی لاتعلقی پر مبنی رویہ یا پالیسی پر عمل پیرا نظر آئے گا۔ تاہم، پی ٹی آئی کے قلعہ خیبرپختونخوا کا مورچہ بھی پہلے کے برعکس خالی نظر آ رہا ہے اور شاید اسی کا نتیجہ ہے کہ...
      ٭عوامی وسائل کا نقصان کرنیوالے اداروں میں مزید زیاں کی اجازت نہیں دوں گا، شہباز شریف ٭حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں، کاروبار و سرمایہ کاری کیلیے پالیسی اقدمات اور سہولت فراہم کرنا ہے (جرأت نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوامی وسائل کا نقصان کرنیوالے اداروں میں مزید زیاں کی اجازت نہیں دوں گا۔سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل اور اس کی نگرانی کے حوالے سے بنائے گئے ٹاسک مینجمنٹ سسٹم پر جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف نے کی۔ ٹاسک مینجمنٹ ڈیش بورڈ کا جائزہ لیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہے ، پاکستانی عوام...
    ٭افتتاحی تقریب میں معروف گلوکار پرفارم کرینگے ، آتش بازی، لائٹس شو بھی ہوگا ٭ چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی بھی ہوگی، عوام کا داخلہ مفت (اسپورٹس ڈیسک) قذافی اسٹیڈیم لاہور کی افتتاحی تقریب آج (جمعہ ) ہوگی،وزیراعظم شہباز شریف افتتاح کریں گے ،اپ گریڈیشن کا کام مکمل ہونے کے بعد اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے دوران معروف گلوکار پرفارم کریں گے ، آتش بازی اور لائٹس شو کا بھی شاندار مظاہرہ ہوگا، تقریب میں داخلہ فری ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اسٹیڈیم کی تعمیر نو میں دن رات کام کرنے پر پوری ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کہا ورکرز کا شکریہ جنہوں نے ناممکن ٹاسک...
      ٭غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ، انتونیوگوتیریس ٭ مسئلہ فلسطین کا حل نکالنے کی کوشش میں اسے مزید پیچیدہ نہیں بنانا چاہیے ، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ان کے آبائی وطن غزہ سے جبری طور پر بے دخل کرنا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔انتونیو گوتیریس نے ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لیے بغیر ان کے گزشتہ روز دیے گئے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات سے حالات مزید خراب اور پیچیدگی کی طرف جا سکتے ہیں۔ ہم فلسطین کے دوریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غزہ کے مسئلے کا...
    لاہور: امریکی صدر ٹرمپ کے حکم پر غیرقانونی بھارتی باشندوں کو جنگی طیارے، سی 17 میں بھارت واپس بھجوایا گیا حالانکہ اس پر بے انتہا خرچہ اٹھا.  یہ لوگ امریکین ائیر لائنز کی فرسٹ کلاس میں واپس آتے تو فی مسافر صرف 500 ڈالر خرچ آتا۔ جبکہ جنگی طیارے سے بھجوانے میں 4,675 ہزار ڈالر فی مسافر لگ گئے.  ٹرمپ نے بھاری خرچ اس لیے کیا کہ بھارت اور سبھی ممالک کو یہ پیغام دے سکیں، غیر قانونی طور پہ امریکا آنے والے ’’مجرم‘‘ ہیں جن کے ساتھ مجرموں جیسا ذلت آمیز سلوک ہو گا.  انہوں نے حال ہی میں اپنے پرستاروں کو بتایا جنگی طیاروں سے آل لیگل افراد واپس بھجوا کر امریکہ کو کھوئی عزت مل گئی...
    اسلام آباد: پاکستان اور چین کا انسداد دہشت گردی، سی پیک کی ترقی اور کثیرالجہتی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق جبکہ دوطرفہ تعلقات خراب کرنیکی کوششیں ناکام اوردہشت گردی کی تمام اشکال کیخلاف زیرو ٹالرنس رویہ اختیار کرنے کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔ افغانستان میں مقیم دہشتگرد گروہوں کو علاقائی اور عالمی سلامتی کیلیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے عبوری افغان حکومت سے دہشت گرد گروہوں کو ختم اور افغان سرزمین دوسرے ممالک کے خلاف استعمال کرنے سے روکنے کا مطالبہ کردیا۔ پاکستان "تائیوان کی آزادی" کی تمام اشکال کی مخالفت کرتا ہے۔ پاکستانی وفد نے چینی اہلکاروں پر دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا پاکستان میں ان کی اور منصوبوں کی حفاظت یقینی بنانے...
    کراچی: سندھ پولیس نے حیدرآباد میں وکلاء کی جانب سے دھرنے کے حوالے سے اپنا موقف جاری کر دیا ہے۔ پولیس نے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ سندھ بھر میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں، اور اس ضمن میں فینسی نمبر پلیٹس، ہوٹرز، پولیس لائٹس اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف مہم بھی جاری ہے۔ اعلامیہ کے مطابق، 3 فروری کو حیدرآباد کے بھٹائی نگر تھانے کی حدود میں پولیس نے مہران کار کو روکا جس میں سبز رنگ کی نمبر پلیٹ اور ٹنٹڈ گلاسز تھے۔ پولیس نے قانون کے مطابق کارروائی کی تاہم وکلاء کو اس پر تحفظات تھے، اور انہوں نے ایس ایس پی حیدرآباد کے...
    اسلام آباد: رہنمامسلم لیگ (ن) قیصر احمد شیخ کا کہنا ہے کہ جہاں تک پاکستان کے ایک سال کا تعلق ہے، اکنامک فگرز سے تو کوئی انکار کر ہی نہیں سکتا مثلاً مہنگائی میں کمی ہوئی ہے، یہ اعداد و شمار ادارہ شماریات کے ہیں ہم سب ان سے اتفاق کرتے ہیں۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 28 فیصد سے اگر دو، تین فیصد پر چلی گئی ہے، مہنگائی سب سے بڑا بحران تھا، یہ نہیں کہ مہنگائی کم ہوئی ہے، مہنگائی کی جو بڑھوتی ہے اس میں کمی آئی ہے تو یہ بہت بڑی بات ہے۔  رہنما تحریک انصاف فیصل چوہدری نے کہا کہ میں غصہ نہیں کرتا ہوں،...
    اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ (ن) بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ آج ہی وزیراعظم نے ایوان وزیراعظم میں ایک تقریب کا انعقاد کیا تھا جس کی میزبان وزارت اطلاعات تھی، ہم نے یوم تعمیر و ترقی کا جشن منایا۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوسری طرف پی ٹی آئی کے لوگوں نے ہمیشہ سڑکوں کی، جلاؤ گھیراؤ کی یا اشتعال کی سیاست کی، اس حوالے سے وہ اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے۔ رہنما تحریک انصاف رؤف حسن نے کہا کہ دو دن میں ایک سال ہو جائے گا الیکشن کو جو کہ رات کے اندھیرے میں چوری کیا گیا تھا ہمارا مینڈیٹ ہم سے چھینا گیا تھا، دو...
    اسلام ایمان کے عملی ظہور کا دوسرا نام ہے۔ ایمان بیج ہے تو اسلام اس کا درخت ہے۔ جہاں ایمان ہوگا، اخلاق میں برتائو، تعلقات کے کٹنے اور جڑنے، سعی اور جدوجہد کے راستوں میں اس کا ظہور ہوگا۔ گویا ایمان کا اظہار عملِ صالح کی شکل میں ہوتا ہے۔ آیت البرّ (لَیسَ البِرَّ …الخ) میں اللہ تعالیٰ نے ایمان کے تذکرے کے بعد سب سے پہلے جس عملِ صالح کی طرف ہماری توجہ مبذول کرائی ہے وہ اس کی راہ میں اس کے بندوں پر مال خرچ کرنا ہے۔ ارشادِ خداوندی ہے:’’اور اللہ کی محبت میں اپنا دل پسند مال رشتے داروں اور یتیموں پر، مسکینوں اور مسافروں پر، مدد کے لیے ہاتھ پھیلانے والوں پر اور غلاموں کی...
    اسی طرح فرحتوں کا سلسلہ تسبیح کے دانوں کی طرح بقیہ ارکانِ اسلام میں بھی نظر آتا ہے۔ کلمۂ شہادت کے ساتھ روزانہ پانچ وقت کی نماز خوشیوں اور سرور کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہے۔ جب مسلمان اپنے رب سے سرگوشیاں کرتا ہے، اور نماز میں اس کے سامنے خشوع سے کھڑا ہوجاتا ہے، پس اس کی روح پْر سکون ہو جاتی ہے، اس کا نفس ڈھیلا پڑ جاتا ہے، اور رب کی معیت کی نعمت پر سرشار ہوتا ہے۔ اور اس کے دل کی فرحتوں کا کیا کہنا، جب ہر نماز اس کے گناہ اس سے دْور کر تی ہے اور انھیں جھاڑ دیتی ہے، جیسا کہ ہمارے ربّ نے اس کی تاکید فرمائی ہے:’’اور نماز...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان ایک بار پھر محبت میں مبتلا ہوگئے ہیں جس کے سوشل میڈیا سمیت بھارتی میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔  بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق 59 سالہ اداکار بنگلورو سے تعلق رکھنے والی گوری نامی خاتون کے ساتھ قریبی تعلق میں ہیں، جن کا فلمی صنعت سے کوئی تعلق نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر خان نے اپنی نئی ساتھی کو اپنے اہلخانہ سے بھی ملوایا ہے، اور یہ ملاقات خوشگوار رہی، جو ان کے اس تعلق کو سنجیدگی سے لینے کی علامت ہے۔ A post common by Aamir Khan Productions (@aamirkhanproductions) عامر خان نے اپنی نئی محبت کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا، اور نہ ہی...
    کراچی: اپنے ساتھی اداکار امیرگیلانی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی ماورا کے حوالے سے دلچسپ انکشاف سامنے آیا ہے۔ شوبز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ماورا حسین نے اپنے نکاح اور شادی کی تقریب میں کسی ڈیزائنر کا جوڑا نہیں پہنا بلکہ عام عروسی لباس پہنا۔ اس کے علاوہ ماورا حسین نے امیر گیلانی کی شادی کا دوپٹہ پہنا اور پچاس سال پہلے دادی کی شادی میں پہنا جانے والا زیور پہنا۔ اس دلچسپ انکشاف کے بعد مداح ماورا حسین کی سادگی اور اُن کی خاندانی روایات کا پاس رکھنے کی تعریف کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل ماورا حسین نے ساتھی اداکار امیر گیلانی کے ساتھ...
    کراچی: سال 2025 کا آغاز ہوتے ہی شوبز انڈسٹری میں شادیوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ ایک طرف تو کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تقریبات جاری ہیں تو دوسری طرف اسی دوران اداکارہ ماورا حسین کے نکاح کی بھی تصدیق ہوگئی۔ دونوں اداکاراؤں کی شادی کی خبریں سامنے آنے کے بعد اب سوشل میڈیا صارفین نے عثمان مختار کو غیر شادی شدہ خواتین اداکاروں کیلیے خوش قسمتی کا باعث قرار دیا۔ عثمان مختار نے نیمل خاور کے ساتھ ایک ڈرامے میں کام کیا تو اُس کے بعد نیمل کی حمزہ علی عباسی سے شادی ہوگئی، پھر وہ سارا خان کے ساتھ ایک ڈرامے میں نظر آئے جس کے بعد اداکارہ کی فلک شبیر کے...
    واشنگٹن —  امریکہ نے بعض خطرناک غیر قانونی تارکین وطن کو ان کے آبائی ملک بھیجنے سے قبل کیوبا کے شہر گوانتاناموبے میں قائم امریکی حراستی مرکز میں منتقل کر دیا ہے۔ حکام نےغیر قانونی طور پر امریکہ میں رہنے والے ان افراد کو کی انکی جرائم پیشہ سرگرمیوں کے حوالے سے "بد ترین ” قرار دیا ہے۔ پینٹاگون نے اس بات کی تصدیق کی کہ 10 ‘انتہائی خطرناک غیر قانونی غیر ملکی’ افراد کو منگل کے روز حراستی مرکز پہنچایا گیا. ان افراد کو امریکی "امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ” یا ICE کےعہدہ داروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ وائس آف امریکہ نے منگل کے روز امریکی فوج کے سی 17 کارگو طیارے کے ذریعے ٹیکسس کے شہر فورٹ...
    تقویٰ: ترمذی اور مشکوٰۃ کی ایک حدیث میں جس کی روایت عطیہ السعدی نے کی ہے، رسول اللہؐ نے ارشاد فرمایا: ’’بندہ اہل تقویٰ کا مقام نہیں پاسکتا تا وقتیکہ وہ ان چیزوں کو بھی نہ چھوڑ دے جن میں (بظاہر) کوئی حرج نہیں ہے، اس اندیشے سے کہ کہیں وہ ان چیزوں میں مبتلا نہ ہوجائے جن میں حرج (گناہ) ہے‘‘۔ (ابن ماجہ)مراد یہ ہے کہ بعض اوقات جائز امور بھی حرام کاموں کا ذریعہ بن جاتے ہیں۔ اس لیے ایک مومن کے سامنے صرف جواز کا ہی پہلو نہیں ہونا چاہیے بلکہ اسے اس لحاظ سے بھی چوکنا رہنا چاہیے کہ کہیں یہ جائز کام حرام کا ذریعہ نہ بن جائے۔2۔متقیانہ زندگی کا اصول: ابن ماجہ اور مشکوٰۃ...
    میئر کی جوڑیا بازار کپڑا مارکیٹ آمد کے موقع پر زبیر موتی والا، جاوید بلوانی کے ہمراہ تاجر وں سے ملاقات کر رہے ہیں کراچی (کامرس رپورٹر)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا ہے کہ جوڑیا بازار اور کپڑا مارکیٹ میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی اور سیوریج لائنوں کی تبدیلی کے لیے ماسٹر پلان تیار کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے میں روایتی سڑک سازی کے ساتھ ساتھ اعلیٰ معیار کے پیورز کی سڑکیں شامل کی جائیں گی تاکہ ان اہم تجارتی مراکز میں پائیدار اور مستحکم سڑکوں کی تعمیر کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ماسٹر پلان میں ایک واضح ٹائم لائن شامل ہوگی تاکہ ان ضروری اپ گریڈیشنز کو بروقت مکمل کیا...
    کراچی (کامرس رپورٹر) اسلام آباد ویمن چیمبر کی بانی صدر ثمینہ فاضل نے کہا ہے کہ خواتین کو با اختیار بنانے کی غرض سے آٹھ اور نو فروری کو اسلام آباد میں ایک رنگا رنگ عید گالہ کا احتمام کیا گیا ہے جس میں ایک سو سے زیادہ کاروباری ادارے اور عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔یہ تقریب سیکٹر بی 17 میں واقع ملٹی گارڈنز میں منعقد کی جا رہی ہے جس میں فیشن، کھانے پینے، میوزک، دستکاری ، کاسمیٹکس، جیولری اورگھریلو سجاوٹ سے تعلق رکھنے والی ایک سو سے زیادہ تاجر خواتین شرکت کریں گء۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ باصلاحیت تاجر خواتین کی مدد کی کیونکہ یہ خواتین کو بااختیار بنانے اور قومی ترقی...
    کراچی(کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کمیونیکیشنز اینڈ پبلک ریلیشنز اسٹینڈنگ کمیٹی نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک اجلاس منعقد کیا، جس میں اراکین نے مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) کے عوام کے ساتھ غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ کمیٹی کے کنوینر شجاعت علی بیگ نے کہا کہ پاکستان کی کاروباری برادری کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے، جسے اقوام متحدہ کی قراردادوں میں تسلیم کیا گیا ہے۔اجلاس میں اراکین نے اس بات کو تسلیم کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری تنازعہ انسانی حقوق، اقتصادی استحکام اور علاقائی تجارتی مواقع پر منفی اثر ڈال رہا ہے۔ کمیٹی نے اس بات پر زور دیا کہ جنوبی...
    کراچی(اکامرس رپورٹر)ایم سی بی بینک لمیٹڈ نے سال 2024 میں 63.47 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع ریکارڈ کیا، جو 2023 میں ریکارڈ کردہ 65.27 ارب روپے کے مقابلے میں تقریباً 3 فیصد کم ہے۔جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ اپنے اسٹیٹمنٹ کے مطابق بینک کی فی حصص آمدنی (ای پی ایس) 53.35 روپے رہی جب کہ 2023 میں فی حصص آمدنی 54.94 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔بینک نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والے سال کے لئے 9 روپے فی حصص یعنی 90 فیصد کے حتمی نقد منافع کا اعلان کیا۔ یہ عبوری ڈیوڈنڈ کے علاوہ ہے جو پہلے ہی 27 روپے فی حصص یعنی 270 فیصد پر ادا کیا جاچکا ہے۔اس عرصے کے دوران...
    لاہور(اسپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے چیمپئنز ٹرافی کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کردی۔شعیب اختر کے مطابق پاکستان، افغانستان اور بھارت کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔شعیب اختر کا کہنا تھا کہ افغان ٹیم میچورٹی کا مظاہرہ کریگی تو سیمی فائنل کھیل سکتی ہے، افغانستان کے بیٹر میں تحمل آگیا تو حیران کن نتائج دے سکتے ہیں۔سابق اسپیڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ امید ہے 23 فروری کو پاکستان بھارت کو شکست دے گا، پاکستان اور بھارت کو تو ٹورنامنٹ کا فائنل بھی کھیلنا چاہیے۔ پاکستان نے بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست دی تو آدھا ٹورنامنٹ جیت لیگا۔ شعیب اختر نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کی...
    دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی بالر نعمان علی کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مہینے کے بہترین کھلاڑی کے لیے نامزد کر دیا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جنوری 2025 کے ماہانہ بہترین کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا، جس میں ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی جومیل کو پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا ہے، جنہوں نے 2میچز میں 19 وکٹیں حاصل کیں اور 85 رنز بھی بنائے۔ پاکستانی بالر نعمان علی نے دو میچز میں 16 وکٹیں لے کر دوسرے نمبر پر اپنی جگہ بنائی۔ تیسری نامزدگی بھارت کے بالر چکرورتی کو حاصل ہوئی، جنہوں نے 4میچز میں 12 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کھلاڑیوں کو شائقین کرکٹ ووٹ دیں گے...
    اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک)قائمقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی سے پاکستان کی نوجوان کراٹے چمپئن فاطمہ احمد خان نے ملاقات کی ۔قائمقام صدر نے فاطمہ احمد خان کو کم عمر میں کراٹے کے بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر سراہا۔قائمقام صدر نے نوجوان کراٹے کی کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ پاکستان کی خواتین میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں۔ نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت اور مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر قائمقام صدر نے فاطمہ احمد خان کو تعریفی سند بھی پیش کی۔
    ممبئی (اسپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ بور ڈ بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی پی ایل شمولیت کا انحصار فرنچائزز پر ہے،پاک بھارت دوطرفہ سیریز کیلئے حکومت کی طرف سے اجازت نہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پوڈ کاسٹ کے دوران راجیو شکلا سے یہ سوال پوچھا گیا کہ آیا پاکستانی کھلاڑی دوبارہ کبھی آئی پی ایل میں کھیل سکیں گے؟ اس پر بی سی سی آئی کے سینیئر ایڈمنسٹریٹر راجیو شکلا نے فرنچائزز کو اس کا ذمہ دار قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمنٹیٹرز اور امپائرز کو ہم نے آئی پی ایل میں شامل کیا، البتہ جہاں تک کھلاڑیوں کا تعلق ہے اس کا انحصار فرنچائزز پر...
    ابھی تک ٹیسٹ کرکٹ میں تین بولروں نے ایک اننگز میں تمام دس کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے۔ اس میں سے ایک بالرہندوستان کے لیگ اسپنر انیل کومبلے بھی ہیں جنہوں نے7 فروری 1999 کو دہلی میں پاکستان کے خلاف ایساکیا تھا۔ انہوں نے تمام دس وکٹ چوتھی اننگز میں ٹیسٹ کے چوتھے دن حاصل کیے تھے۔ بھارت کے تمام کھلاڑی اپنی دوسری اننگز میں113.4 اوور میں339 رنز بناکر آوٹ ہوئے تھے اور پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے420 رنز کاہدف ملا تھا۔ پاکستان کے افتتاحی بلے بازوں، سعید انور اور شاہد آفریدی نے پہلے وکٹ کی شروکٹ میں24.2 اوور میں101 رنز جوڑے تھے۔ اس اسکور پر شاہد آفریدی آئوٹ ہوئے جن کے فورا بعد اگلی بولرپر اعجاز احمد بھی آئوٹ...
    کراچی : نیشنل اسٹیڈیم میں شیڈول چمپئنزٹرافی سے قبل گرائونڈ اسٹاف پچ کی تیاری میں مصروف ہے
    مہمان خصوصی سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری احمد علی راجپوت ودیگر کا دوسرے ڈیننگ اسپورٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں کھلاڑیوں کے ساتھ گروپ فوٹو
    طاقتور ترین ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر امریکا ہے، دوسرے نمبر پر چین، تیسرے پر روس، چوتھے نمبر پر برطانیہ، پانچویں پر جرمنی، چھٹے نمبر پر جنوبی کوریا، ساتویں نمبر پر فرانس، آٹھویں نمبر پر جاپان، نویں نمبر پر سعودی عرب اور دسویں نمبر پر اسرائیل کو رکھا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فوربز میگزین نے 2025ء کے دنیا کے 10 طاقتور ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی ہے۔ یو ایس نیوز کی طرف سے مرتب کی گئی اس فہرست کا تعین 5 اہم عوامل کی بنیاد پر کیا گیا، ان عوامل میں قیادت، معاشی اثر و رسوخ، سیاسی طاقت، مضبوط بین الاقوامی اتحاد اور فوجی طاقت شامل ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ دنیا کی سب...
    سعودی عرب میں پکڑی گئی منشیات کی کھیپ اور زیر حراست ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کیا جارہا ہے ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں انسداد منشیات کے اداروں نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں نشہ آور گولیاں ضبط کرلیں۔ دمام کے کنگ عبدالعزیز پورٹ پر خوراک کے تھیلوں میں تقریبا 11کروڑ 10لاکھ 8ہزار 998 ایمفیٹامین گولیاں چھپائی گئی تھیں۔ پولیس نے منشیات وصول کرنے والے 2ملزمان کو حراست میں لے لیا ،جن میں سے ایک اردنی باشندہ اور دوسرا مقامی شہری ہے۔ حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ منشیات کی اسمگلنگ یا اس دھندے میں ملوث عناصر سے ہوشیار رہیں۔
    امریکی شہری ٹرمپ کی متنازع پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہے ہیں واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں ہزاروں افراد نے صدر ٹرمپ کی تارکین وطن کے حوالے متنازع پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا۔ نیو یارک ٹائمز کے مطابق سوشل میڈیا کے ذریعے #50501 ہیش ٹیگ کے عنوان کے تحت احتجاج کی کال دی گئی ،جس کا مطلب تھا ایک ہی دن میں 50ریاستوں میں 50مقامات پر احتجاج۔ ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین دوپہر کو ریاستوں میں کانگریس اور بلدیہ کی عمارتوں کے سامنے جمع ہونا شروع ہوئے۔ اس دوران شہریوں نے ٹرمپ کی نافذ کردہ تارکین وطن دشمن پالیسیوں اور متنازع طریقوں کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق فلاڈیلفیا، کیلیفورنیا، مشیگن،...
    سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کے تمام ہوائی اڈوں پر پرندوں کا سراغ لگانے والے کیمرے اور راڈار نصب کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ حکام نے کہا کہ تمام ائر پورٹ کم از کم ایک تھرمل امیجنگ کیمرے سے لیس کیے جائیں۔ہر ائر پورٹ پر موبائل سونک ڈیوائس کو بھی بنیادی طور پر درمیانے اور بڑے سائز کے پرندوں سے نمٹنے کے لیے نصب کیا جائے گا۔ پرندوں کا جلد پتا لگانے کے لیے برڈ ڈیٹیکشن راڈار نصب کیے جائیں گے۔وزیرِ سول ایوی ایشن کا کہنا کہ طیاروں کے حادثات کی روک تھام اور ہوا بازی کی حفاظت کے لیے جامع اصلاحاتی اقدامات اولین ترجیح ہیں۔
    لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) لینسیٹ ریسپیریٹری میڈیسن جرنل کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فضائی آلودگی کے باعث تمباکو نوشی سے پرہیز کرنے والے افراد بھی پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہورہے ہیں۔ اس کا نشانہ خواتین اور خاص طور پر جنوب مشرقی ایشیا کے لوگ بن رہے ہیں۔ کینسر کے عالمی دن کے موقع پر شائع ہونے والی تحقیق میں کہا گیا کہ کینسر کی بیماری کی سب سے عام قسم پھیپھڑوں کا کینسر ہے جس کی 2022 ء میں 25 لاکھ افراد میں تشخیص ہوئی تھی۔ ان میں سے بیشتر مرد تھے لیکن لگ بھگ 10لاکھ خواتین میں بھی یہ مرض پایا گیا تھا۔پھیپھڑوں کے کینسر کی ایک قسم ایڈینو کارسنوما 185 ملکوں میں سامنے آئی ہے۔...
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں برڈ فلو وائرس کی نئی قسم جانوروں میں پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے باعث کئی گائیں بیمار ہوگئیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق برڈ فلو کی اس نئی قسم سے ریاست نیواڈا میں گائیں بیمار ہوئی ہیں۔ یہ وائرس پرندوں سے گائیوں میں دوسری بار منتقل ہونے کی علامات پائی گئی ہیں۔ امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ برڈ فلو وائرس سے ملک بھر میں ہزاروں کی تعداد میں گائیں متاثر ہو چکی ہیں جبکہ ان سے وائرس انسانوں میں منتقل ہونے کے کچھ کیس بھی رپورٹ ہوئے تھے۔دوسری جانب برڈفلو کے باعث امریکا کی چند ریاستوں میں انڈوں کی قلت پیدا ہو گئی۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں عام طور...
    ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان میں ریلوے کی صنعت میں مزدوروں کی کمی دور کرنے اور غیر ملکی کارکنوں کے لیے تربیتی پروگرام کا علان کردیا گیا۔ ایسٹ جاپان ریلوے کمپنی کے پروگرام میں غیر ملکی ریلوے کمپنیوں سے تربیت حاصل کرنے والے افراد کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ کمپنی ٹرین کے ڈبوں اور پٹڑیوں کی دیکھ بھال پر توجہ مرکوز کرے گی ۔ اس سلسلے میں ہر سال تقریباً 100 غیر ملکی کارکنوں کو تربیت فراہم کی جائے گی۔ کمپنی نے رواں ماہ انڈونیشیا اور ویتنام سے 25 زیر تربیت کارکنوں کو قبول کیا ہے،جنہیں بعد میں ملازمتوں کی پیشکش بھی کی جاسکتی ہے۔
    کٹھ منڈو (انٹرنیشنل ڈیسک) نیپال نے مانٹ ایورسٹ پر کوہ پیمائی فیس میں اضافہ کرتے ہوئے 11ہزار ڈالر سے بڑھاکر 15 ہزار ڈالر مقرر کردی ۔ محکمہ سیاحت کا کہنا ہے کہ اس سے آلودگی کا مسئلہ حل کرنے میں مدد ملے گی۔ محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر نریان پرساد نے کہا کہ یہ فیس ایک دہائی تک نہیں بڑھائی گئی اور اب وقت ہے کہ اس میں اضافہ کیا جائے۔ واضح رہے کہ نیپال میں دنیا کی 8 ہزار میٹر سے بلند 14چوٹیوں میں سے 8 موجود ہیں اور وہاں ہر سال ہزاروں کوہ پیما آتے ہیں۔ غیرملکی کوہ پیما ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے کیلیے ہزاروں ڈالر خرچ کرتے ہیں ۔
    کراچی (رپورٹ: منیر عقیل انصاری) ایشیائی ترقیاتی بینک اور محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کے تحت2021ء میںشروع کیے جانے والا بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) ریڈ لائن منصوبہ ساڑھے 3 سال گزرنے کے باوجود تا حال نامکمل ہے، ملیر ہالٹ، ماڈل کالونی سے براستہ ائرپورٹ، صفورہ چورنگی، موسمیات، یونیورسٹی روڈ سے نمائش چورنگی تک بننے والے اس منصوبے کا ابتدائی تخمینہ79 ارب روپے تھا جو موجودہ ایکسچینج ریٹ کے مطابق 139 ارب روپے تک جا پہنچا ہے۔ اس منصوبے پرریڈ لائن میٹرو چلنی ہے، 26 کلو میٹر طویل بی آر ٹی میں24 بس اسٹیشنز بنانے اور213 بسیں چلانے کا دعوی کیا گیا ہے تاہم ریڈ لائن منصوبے کا اب تک40 فیصد کا م بھی مکمل نہیں ہوسکا ہے، اس منصوبے کا...
    کراچی (رپورٹ\ محمد علی فاروق )پاکستان کے شہر کراچی میں ٹریفک حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں اور زخمی ہو رہے ہیں۔ فلاحی تنظیموں اور ایمرجنسی سروسز کی کوششوں کے باوجود صورتحال بدستور تشویشناک ہے۔ 35 دنوں میں 83 شہری ہلاک ہوئے (روزانہ 2 اموات کی اوسط) اسی عرصے میں 1,220 سے زیادہ زخمی ہوئے۔ کل 1,304 حادثات رپورٹ ہوئے۔ یعنی روزانہ اوسطاً 37 افراد حادثات میں زخمی ہورہے ہیں۔ یہ تعداد حیران کن ہے، اور صورتحال ناقابل قبول ہے۔ کراچی کے شہری خوف کے عالم میں جی رہے ہیں، اہل خانہ اپنے پیاروں کی بحفاظت واپسی کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر کی مختلف سڑکوں اور شاہراہوں پر خلاف ضابطہ ہیوی ٹریفک چلنے کے باعث ہونے والے حادثات اور شہریوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹریفک پولیس سمیت تمام متعلقہ اداروں کے ذریعے صورتحال کو ٹھیک کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات پر زور دیا ہے، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس کراچی کو لکھے گئے ایک خط میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کی سڑکوں پر بغیر کسی نظم و ضبط کے بھاری گاڑیوں بشمول ڈمپرز اور ٹرکس کے چلنے کی وجہ سے حادثات میں شہریوں کا زخمی اور جاں بحق ہونا سخت تشویش کا باعث ہے اور یہ صورتحال...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر میں بے قابو ڈمپروں اور دیگر گاڑیوں کی ٹکر سے مزید 5افراد جاں بحق ہوگئے ‘خاتون اورکمسن بہن بھائی سمیت 4افراد زخمی‘2دن میں 9افراد زندگی کی بازی ہار گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے شہریوں کی ہلاکت کاتیسرا واقع سعود آباد تھانے کی حدود ملیر ہالٹ خالد لیبارٹری کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار کر باپ اور بیٹے کی جان لے لی جبکہ ایک خاتون زخمی ہو ئی ۔ ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق افراد کی شناخت 50سالہ محمد سلیم ولد محمد امین اور 13سالہ عفان احمد ولد محمد سلیم کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی خاتون کا نام30سالہ...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ نے شہر میں ڈمپرز کی ٹکر سے پے در پے ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے تمام غیرقانونی و غیر رجسٹرڈ ڈمپرز کے خلاف سخت ایکشن لینے اور انہیں فوری ضبط کرنے کی ہدایت کی ہے۔ صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے سیکرٹری ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ محمد سلیم راجپوت کو کہا کہ شہر کی سڑکوں پر دندناتے غیرقانونی و غیر رجسٹرڈ ڈمپرز انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بن رہے ہیں جو انتہائی افسوسناک ہے۔ صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے ٹریفک پولیس کے اشتراک سے غیرقانونی و غیر رجسٹرڈ ڈمپرز کے خلاف فوری لائحہ عمل تیار کرنے کی بھی ہدایت دی۔ دوسری جانب صوبائی...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خا ن ٹیسوری نے کلفٹن کے علاقہ میں آغا خانی جماعت خانہ میں اسماعیلی کمیونٹی کے عمائدین سے ملاقات میں ان کے روحانی پیشواء پر نس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کی۔ گورنر سندھ نے مرحوم کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
    کراچی( اسٹاف رپورٹر)ناظم آباد ٹاؤن میں 21تا 25فروری پھولوں کی نمائش کا فیصلہ‘ ٹاؤن چیئرمین سید محمد مظفر کے مطابق آئی اون پارک میں ناظم آباد ٹاؤن کی جانب سے ناظم آباد کے عوام کی تفریح کے لیے پھولوں کی نمائش کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر کی زیر صدارت اجلاس‘ شب برات کے زائرین قبرستان کو دی جانے والی بلدیاتی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین نعمان صدیقی، میونسپل کمشنر اظہر سعید، ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد،آ صف حسین، آ صف بیگ، فہیم مصطفی، عبید عالم سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں ناظم آباد میں واقع کھجی گراؤنڈ قبرستان، خاموش کالونی قبرستان اور پاپوش نگر قبرستان کی صفائی ستھرائی و لائٹوں کی تنصیب اور شربت وپانی کی سبیل لگانے کے ساتھ ساتھ مساجد، امام بارگاہوں، قبرستانوں اور اجتماعات کی جگہوں پر صفائی ستھرائی اور روشنی کے خصوصی انتظامات کے حوالے سے ہدایت جاری کیں۔ چیئرمین نے تمام محکموں کے سربراہوں...
    دعائیہ ناشتے کی تقریب بدھ کو واشنگٹن میں ہوئی جس میں شرکت کیلئےچیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی صبح 7 بجے تقریب میں پہنچے تھے۔ تقریب مقامی وقت کے مطابق تقریباً ایک بجے تک جاری رہی۔ تقریب میں دنیا بھر سے اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت کی ہے۔ دعائیہ ناشتے کی تقریب بدھ کو واشنگٹن میں ہوئی جس میں شرکت کیلئے بلاول بھٹو صبح 7 بجے تقریب میں پہنچے تھے۔ تقریب مقامی وقت کے مطابق تقریباً ایک بجے تک جاری رہی۔ تقریب میں دنیا بھر سے اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔ بلاول بھٹو اس اہم ناشتے کی تقریب میں...
    لاہور: جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے جہاں وہ ٹرائی نیشن سیریز میں شرکت کرے گی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم براستہ دبئی نجی ایئر لائن سے لاہور پہنچی اور سیکیورٹی حصار میں نجی ہوٹل منتقل کر دی گئی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم آج مکمل آرام کرے گی اور کل سے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی۔ ٹیم کی پریکٹس ایل سی سی اے گراونڈ میں دوپہر 12:30 سے 4:30 تک ہو گی۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ایک روز قبل لاہور پہنچ چکی تھی اور اب دونوں ٹیمیں ایونٹ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ کرکٹ ٹیموں کی لاہور آمد کے دوران سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، جس میں ڈی آئی جی آپریشنز فیصل...
    حیدر آباد، وکلا ءکی بڑی تعداد نے پولیس کی بدسلوکی کے خلاف بائی پاس پر دھرنا دیا ہوا ہے
    لاہور (آن لائن) تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے الزام عاید کیا ہے کہ 8 فروری کے پرامن احتجاج کو روکنے کے لئے رہنماﺅں اور کارکنان کے گھروں میں چھاپے مارے جا رہے،ان اقدامات سے فسطائی حکومت کی بوکھلاہٹ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ عوام کے پرامن احتجاج سے کتنا خوفزدہ ہیں۔
    اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی کی پیٹرولیم کمیٹی کو وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے بتایا ہے کہ ملک میں گیس کی قلت کی وجہ سے نئے میٹرز لگانے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں، صوبوں کو آئین کے مطابق مختص کوٹہ کے مطابق گیس فراہم کی جارہی ہے اور کوئی بھیآئین سے مبرا نہیں ہے۔ رکن قومی اسمبلی مصطفی محمود کی صدارت میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اجلاس پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوا اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک اور سیکرٹری پیٹرولیم سمیت دیگر حکام ن شرکت کی اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہاکہ مجھ سمیت میری منسٹری میں سب آئین کے تابع ہیں...
    لاہور (آن لائن) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ دیہاتوں میں رینجرز کے زور سے کسانوں،کاشکاروں پر ایف آئی آر دینے اور ہراساں کرنے کی پر زور مذمت کرتا ہوں۔ رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاو¿س لاہور میں پاکستان کسان اتحاد کے وفد نے عامر وٹو کی قیادت میں ملاقات کی۔
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کی سلامتی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی باہم جڑی ہوئی ہیں۔ بھارت نے اہلِ غزہ کی نسل کشی میں اسرائیل کا مکمل ساتھ دیا جس سے یہود و ہنود کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا۔ان خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم 5فروری کا دن اہلِ کشمیر کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر مناتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارت کے عزائم بڑے خطرناک ہیں اور اسے اسرائیل کا تعاون بھی حاصل ہے۔ لہذ ااب محض یومِ یکجہتی کشمیر منانے کی بجائے عملی قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ 5 اگست 2019 کو جب بھارت نے آئین کی شق370اور...
    وزیراعلیٰ پنجاب کے دھی رانی پروگرام کے تحت 67 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب ہوئی۔ تقریب کے دوران 65 مسلم اور 2 غیر مسلم جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کے تحت 67 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب ہوئی۔ تقریب کے دوران 65 مسلم اور 2 غیر مسلم جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ اور وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے خصوصی شرکت کی۔ میرج ہال آمد پر پولیس بینڈ نے خوبصورت دھنیں بجا کر باراتیوں کا استقبال کیا، مہمانوں کی تواضع پرتکلف کھانوں سے کی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے ہر جوڑے کو تحائف اور...
    لاہور: تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں وکلا کے ساتھ میڈیا سے بات چیت کررہی ہیں
    واشنگٹن: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی کو جنگ کے بعد امریکا کے حوالے کرے گا۔ ٹرمپ نے وضاحت دی کہ غزہ کی سرزمین پر امریکی فوجی اتارنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی کیونکہ لڑائی کے بعد اسرائیل علاقے کو فلسطینیوں سے خالی کرانے میں کامیاب ہو جائے گا۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے ٹرمپ کے منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے جبکہ اس تجویز نے کچھ ریپبلکنز ارکان کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ ٹرمپ کے اس اعلان کی دنیا بھر میں مذمت کے ایک دن بعد کہ وہ غزہ کی پٹی کو مشرق وسطیٰ کا ریویرا بنانا چاہتے ہیں، اسرائیل نے اپنی فوج کو غزہ کے رہائشیوں کے رضاکارانہ انخلا...
    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز محکمہ ہائر ایجوکیشن کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہی ہیں