2025-02-20@23:58:25 GMT
تلاش کی گنتی: 4278

«ہندسوں کے نمبروں کو»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: بلوچستان سے منتخب ہونے والے پیپلزپارٹی کے کم عمر رکن قومی اسمبلی جمال رئیسانی نے پی ٹی آئی کے دعوے کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ تحریکِ انصاف کی پریس کانفرنس کے دوران عمر ایوب کی جانب سے بلوچستان سے متعلق دئیے گئے بیان پر نواب زاده جمال رئیسانی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے چند اضلاع میں قومی پرچم نہ لہرانے کا بیان حقائق پر مبنی نہیں ہے۔ انہوں نے کاہ کہ بلوچستان کا بچہ بچہ محب وطن پاکستانی ہے،عمر ایوب جس کا تعلق ہی فوجی گھرانے سے ہے ایسی باتیں کیسے کر سکتا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ عمر ایوب کو اس طرح بلوچستان کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہیے۔
    سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عید کے بعد اپوزیشن کا کوئی گرینڈ الائنس نہیں بن رہا نہ احتجاج ہوگا، عمران خان خان کے لیے فی الحال کوئی اچھی خبر نہیں وہ جیل میں ہی رہیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کا پی ٹی آئی سے کوئی لینا دینا نہیں، تحریک انصاف کا گراف گر رہا ہے اور یہ سب سمجھ گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں اڈیالہ جیل کے علاوہ ہر جگہ سے اچھی خبریں آرہی ہیں، مریم نواز کی عمران خان پر تنقید انہوں نے کہاکہ شیر افضل مروت آزاد سیاست کرتے ہیں، لیکن ان کو پی ٹی آئی میں نہیں رہنے دیا جائےگا، اگر فواد چوہدری تحریک انصاف میں جانا...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا۔ چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز کل بروز 19 فروی سے کراچی میں ہونے جا رہا ہے۔ 19 فروری تا 9 مارچ تک جاری رہنے والا یہ ایونٹ پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے۔ ایونٹ کی بھرپور نشریات کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے تجزیے اور کمنٹری کے لیے پینل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کی کورئج کے لیے اعلان کیے گئے پینل میں ناصر حسین، آئن اسمتھ، آئن بشپ، روی شاستری، ایرون فنچ، میتھیو ہیڈن، رمیز راجا، میل جانسن، وسیم اکرم، سنیل گواسکر، ہرشا بھوگلے، مائیکل ایتھرٹن، مپوملیلو مبانگوا، کیس نائیڈو اور سائمن...
    فرانس میں پاکستان کی سفیر اور یونیسکو میں مستقل مندوب ممتاز زہرہ بلوچ نے یونیسکو کے پلینری اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر انھوں نے  یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کی وائس چیئرپرسن کی حیثیت سے بریفنگ دی۔انہوں نے یونیسکو کے مقاصد کے حصول، علاقائی تعاون کےلیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔واضح رہے کہ ممتاز زہرہ بلوچ نے حال میں فرانس میں اپنی بطور سفیر ذمہ داریاں سنبھالی ہیں اور وہ فرانس میں پاکستانی مصنوعات، تجارت کے فروغ کے ساتھ ساتھ پاکستان اور فرانس کے درمیان مزید بہتر تعلقات کےلیے کوشاں ہیں۔انہوں جنگ کو انٹر ویو میں بھی اس بات کا اعادہ کیا تھا کہ فرانس یورپی یونین کا اہم ملک ہے اور پاکستان کے ساتھ اس کے دیرینہ تعلقات...
    گاڑی روکنے پر لیگی ایم پی اے کا ساتھیوں کے ہمراہ ایس ایچ او سنگجانی پر تشدد، پولیس نے حراست میں لے لیا،وفاقی وزیر کی ثالثی کی کوشش WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )سلام آباد میں پولیس نے فینسی نمبر پلیٹ لگانے پر ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی ظاہر خان کو روکا تو وہ دھمکیوں پر اتر آئے۔ مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی ظاہر خان کو سنگ جانی ٹول پلازہ پر روکا گیا تو انہوں نے سخت نتائج کی دھمکیاں دیں اور پھر فرار ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھوڑی دیر بعد لیگی ایم پی اے ظاہر خان ساتھیوں کے ساتھ دوبارہ پہنچے اور گشت کرنے والے افسر کو سنگجانی...
    یہ پہلا موقع ہے جب جنگ بندی کے بعد حماس یرغمالیوں کی لاشیں واپس کر رہا ہے۔ ان میں وہ یرغمالی شامل ہیں جو جنگ کے دوران بیماریوں یا اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہلاک ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس رواں ہفتے چار اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرے گی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، حماس جمعرات کو ریڈ کراس کے ذریعے یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیلی حکام کو سونپے گا، جبکہ ہفتے کے دن مزید تین یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا۔ یہ پہلا موقع ہے جب جنگ بندی کے بعد حماس یرغمالیوں کی لاشیں واپس کر رہا ہے۔ ان میں وہ یرغمالی شامل ہیں جو جنگ کے دوران بیماریوں یا اسرائیلی بمباری کے نتیجے...
      اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے کہا ہے کہ حکومت چیئرمین سینیٹ کے احکامات نہیں مان رہی ہے، جمہوریت میں بہت کچھ درگزر کرنا پڑتا ہے، پیکا ایکٹ پر پی پی نے حکومت کو انگیج کیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے آغا رفیع اللہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پیکا ایکٹ کو بڑی حد تک بہتربنایا ہے، میں بذات خود پیکا ایکٹ کے حق میں ہوں، تاہم اگر کچھ ترمیم اور مشاورت کے بعد بل پاس ہوتا تو اچھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو اپنے مشیروں کی طرف نظر رکھنا ہوگی، کچھ لوگ شہباز شریف کو بھنور میں پھنسا رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے ایم...
    مہاراشٹر سماج وادی پارٹی کے صدر نے کہا کہ تلنگانہ حکومت رمضان میں کام کے اوقات میں نرمی دے کر مسلمانوں کو جلد گھر جانے کی اجازت دے رہی ہے، اس فیصلے کا خیرمقدم کیا جانا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی بھارت کے دورے پر ہیں۔ نریندر مودی نے پیر کو ہوائی اڈے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دریں اثنا اب سماج وادی پارٹی نے نریندر مودی کو اس معاملے پر نشانہ بنایا ہے۔ مہاراشٹر سماج وادی پارٹی کے صدر ابو اعظمی نے کہا کہ بھاتی وزیراعظم نریندر مودی پوری دنیا کے مسلمان شیخوں یا امیروں کو گلے لگاتے ہیں اور محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پھر ملک کے...
    اسلام آباد۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے  جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں 30 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا  محسن نقوی  نے کہا ہے سکیورٹی فورسز نےکامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرکے خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ 30 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔ 30 خوارجی  دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے سکیورٹی فورسز نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ قوم کو سکیورٹی فورسز  کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات پر فخر ہے۔خوارجی دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز میں قوم سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ گھریلو ملازمہ سے زیادتی ، ملزم گرفتار
    چیمپئنز ٹرافی سے پہلے پاکستان نے کرکٹ کے میدان میں بھارت کو شکست دے دی۔ سری لنکا میں جاری ویٹرنز ورلڈکپ میں پاکستان نے  بھارت کو ایک رن سے شکست دے کر کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کی۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 226 رنز بنائے۔شیخ اقبال 44، اظہر خان 40، محمد جعفر 30 اور محمد حفیظ 29 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 225 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کے محمد جعفر اور محمد جاوید نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ریحان رؤف اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ کامیابی کے بعد پاکستانی کھلاڑی خوشی سے جھوم اٹھے۔
    امریکا نے یوکرین کو تعمیرِنو کے لیے 500 ارب ڈالر کی ڈیل پیش کی ہے۔ یہ ڈیل دوسری جنگِ عظیم کے دوران تباہی سے دوچار ہونے والے جرمنی کو تعمیرِنو کے لیے دی جانے والی رقم سے زیادہ ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یوکرین کے صدر ولودومور زیلنسکی نے صدر ٹرمپ کی پیشکش مسترد کردی ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یوکرین کو جو ڈیل پیش کی جارہی ہے اُس کے عوض امریکا کو یوکرین کے معدنیات کے ذخائر، تیل اور گیس کی پروڈکشن، بندر گاہوں اور بنیادی ڈھانچے کے دیگر حصوں تک رسائی حاصل ہوکی۔ برطانوی اخبار ڈی ٹیلی گراف نے لکھا ہے کہ صدر ٹرمپ نے یوکرینی ہم منصب کو جو پیشکش کی ہے اُس کے...
    چین کے ایک سیاحتی گاؤں جو برفیلے مناظر کے لیے جانا جاتا ہے ، نے غیر متوقع گرم موسم کے دوران جعلی برفباری دکھانے پر سیاحوں سے معذرت کرلی ہے۔ چینی صوبے سیچوان کے گاؤں چینگدو میں نئے قمری سال کی تعطیل کے دوران موسم غیر معمولی طور پر گرم رہا، یعنی برفباری نہیں ہوئی، دوسری طرف سیاحوں کو امید تھی کہ وہ جنوری میں اس سیاحتی شہر میں برفباری سے لطف اندوز ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: کیاہمالیائی گلیشیئرز 2100ء تک 75فیصد پگھل جائیں گے؟ برفباری نہ ہونے پر چینگدو کی انتظامیہ نے کاٹن اور صابن کا استعمال کرتے ہوئے مصنوعی برفباری دکھائی اور اس کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس پر سیاحوں نے ناراضی کا...
    اسلام آباد میں بین الاقوامی رابطوں کی عالمی کانفرنس سے خطاب کے دوران آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سی پیک خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری خطے میں تجارت کے فروغ کے لیے اہم منصوبہ ہے اور بہت عرصے پہلےگوادر کی اہمیت کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا تھا۔ اسلام آباد میں بین الاقوامی رابطوں کی عالمی کانفرنس سے خطاب کے دوران آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سی پیک خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، بہت عرصے پہلے گوادر کی اہمیت کو دنیا کے سامنے اجاگرکیا تھا اور اب دنیا...
    دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کی جانب سے قومی ہیرو قدورہ فارس کو قبل از وقت جبری طور پر ریٹائر کرنے کے فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس فیصلے کو فلسطینی اسیران، شہداء اور زخمیوں کے خاندانوں کے خلاف دشمنی قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نواز فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے ایک صدارتی حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں فلسطینی محکمہ امور اسیران کے سربراہ عبدالقادر حمید (قدورہ فارس) کو قیدیوں، شہداء اور زخمیوں کی تنخواہیں منسوخ کرنے سے انکار پر برطرف کر دیا گیا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سوموار کو محمود عباس نے ایک حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں قیدیوں،...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے نیوزایجنسی۔ 18 فروری 2025ء ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کو بہت وقت دے دیا، رمضان کے بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی اور آئی پی پیز کے خلاف بڑی تحریک کا آغاز کریں گے۔ حکمران اتنے گرچکے آئی ایم ایف کو اعلیٰ عدالت تک بھی پہنچ فراہم کردی، قوم کی خودمختاری اور آزادی کا اس سے بڑھ کر کیا سودا ہوگا؟ ملک کا المیہ کہ یہاں سیاست، عدالت اور صحافت پر مکمل کنٹرول قائم ہوچکا ہے، مرضی کے نتائج کے لیے طاقت کا استعمال ہوتا ہے، اس اپروچ سے ملک آگے نہیں بڑھے گا۔ فیک نیوز کا معاملہ زیربحث، فیک پارلیمنٹ اور فیک حکومت...
    مصطفیٰ عامر قتل کیس سے متعلق ایس ایس پی انیل حیدر کا کہنا ہے کہ ملزمان نے منصوبہ بندی کے تحت لاش کو ٹھکانے لگایا۔کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت اے ٹی سی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر کا کہنا تھا کہ ابھی باڈی کی ریکوری اور ڈی این اے میچ کرنا ہے۔ مصطفیٰ قتل کا ملزم ارمغان کمرۂ عدالت میں بے ہوشنوجوان مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کا ملزم ارمغان کمرۂ عدالت میں بے ہوش ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ اچانک کیا گیا اقدام نہیں، باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی اے وی سی سی کا کہنا تھا کہ ملزمان نے...
    اسلام آباد: پاکستانی شہریوں کیخلاف فشنگ الرٹ پر سائبر سیکورٹی ایڈوائزری جاری کردی گئی جس میں کہا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے حکام کی نقالی کرتے ہوئے جعلی ای میلز کے ذریعے پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے فشنگ مہم کے ذریعے شہریوں پر سائبر حملوں کی ایڈوائزری جاری کردی۔ ایڈوائزری میں کہا گیا کہ کمشنر پولیس آفس کے نام سے شہریوں کو جعلی ای میلز بھیجی جارہی ہیں حالانکہ پاکستان کے پاس کمشنر پولیس ڈیپارٹمنٹ موجود ہی نہیں ہے۔ نیشنل سرٹ ایڈوائزری کے مطابق جعلی ای میلز میں شہریوں پر سائبر کرائمز میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا جاتا ہے اور پھر...
    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ جب ساری دنیا کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کیلیے پاکستان آئیں تو بھارت کو بھی آنا چاہیے تھا، اب پاکستان کو چاہیے کہ بھارت کو شکست دے۔ ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کیلیے ساری ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں تو بھارت کو بھی آنا چاہیے تھا اب وہ نہیں آئے تو میں کیا بولوں۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا پاکستان نہیں آرہا اب یہ بات پرانی ہوگئی، قومی ٹیم کو چاہیے کہ اب بھارتی ٹیم جہاں بھی میچ کھیلے اُسے شکست دے کر فتح حاصل کرے اور قوم کا مزہ دوبالا کردے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے سیکرٹری کو تبدیل کر دیا گیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق گریڈ 21 کے ایڈیشنل رجسٹرار مقصود احمد کو سیکرٹری ٹو چیف جسٹس تعینات کر دیا گیا۔قائم مقام چیف جسٹس کی منظوری سے رجسٹرارآفس نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔واضح رہے اس سے قبل نور مرزا سیکرٹری ٹو چیف جسٹس فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ مزید :
    ممبران نے کہا کہ دیامر کے عوام کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے گلگت بلتستان جیسے حساس خطے کو ڈیم کی رائلٹی، بنیادی حقوق اور جائز مطالبات کو نظر انداز کرنا بدنیتی پر مبنی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل محمد ایوب شاہ کی زیر صدارت ممبران کونسل شیخ احمد علی نوری، سید شبیہ الحسنین اور عبد الرحمن کا ایک ہنگامی اجلاس کونسل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں دیامر بھاشا ڈیم کے حوالے سے احتجاج کرنے والے جی بی کے غیور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دیامر کے عوام کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا...
    اسلام آباد: حکمران پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری نے اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی باتوں میں نہ آئیں اگر وہ مکر گئے تو آپ کی ساری عمر کی ساکھ خراب ہوجائے گی۔ مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی میں چیف وہپ طارق فضل چوہدری نے محمود خان اچکزئی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ محمود خان اچکزئی کو نوشتہ دیوار پڑھ لینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بے بنیاد الزامات کی سیاست کب تک چلے گی، 8 فروری کے انتخابات غلط تھے تو ایوان میں ثبوت بھی پیش کریں، وزیراعظم شہباز شریف نے ہمیشہ خدمت کی...
    اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان جگن کاظم حفظان صحت سے متعلق ایک پروگرام میں اپنے ساتھی اداکاروں اور دوستوں کی عادات و اطوار سے متعلق بات کی تھی۔ جگن کاظم نے شو میں شکوہ کیا تھا کہ ہم میں سے اکثر اپنی صحت کا خیال نہیں رکھتے اور ہماری کچھ بری عادات دوسروں کے لیے تکلیف یا کوفت کا باعث بن سکتی ہیں۔ جگن کاظم نے کہا کہ میرے ملنے جلنے والوں اور انڈسٹری کے دوستوں کے جسم سے بدبُو آتی ہے۔ اداکارہ اور میزبان نے بتایا کہ شادی کی ایک تقریب میں جاننے والے افراد ملے جن میں سے دو افراد ایسے تھے جنھوں نے گندگی کی مثال قائم کردی۔ جگن کاظم نے کہا کہ ان دونوں کے جسم اور کپڑوں سے بہت بدبو آ...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے سیکرٹری کو تبدیل کر دیا گیا۔اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ21 کے ایڈیشنل رجسٹرار مقصود احمد سیکریٹری ٹوچیف جسٹس تعینات کیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اس سے قبل نور محمد مرزا سیکرٹری ٹو چیف جسٹس فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نور محمد مرزا کوچیف جسٹس کا پرسنل اسٹاف افسر تعینات کر دیا گیا ہے۔ محمد یار ولانہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار تعیناتسابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یار ولانہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار تعینات کردیے گئے۔نوٹیفکیشن کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے محمد یار ولانہ کی تعیناتی کی منظوری دی، محمد یار ولانہ کی بطور رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ تعیناتی ایک سال کےلیے ہوگی۔
    پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) اپنے آئندہ کونسل اجلاس میں نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی ٹیوشن فیس کو معیاری بنانے پر غور کرے گی۔ یہ فیصلہ ملک میں میڈیکل اور ڈینٹل تعلیم کی دستیابی اور اس کی استطاعت سے متعلق بڑھتی ہوئی عوامی تشویش کے پیش نظر کیا جا رہا ہے۔پی ایم اینڈ ڈی سی نے ان خدشات کو دور کرنے کےلیے ایک منظم فیس کا ڈھانچہ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ تعلیمی شعبے میں شفافیت اور انصاف کو یقینی بنایا جا سکے۔ کونسل کا مقصد نجی اداروں میں اعلیٰ تعلیمی معیار کو برقرار رکھتے ہوئے ضرورت سے زیادہ فیسوں کو روکنا ہے۔ پی ایم اینڈ ڈی سی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے...
    پاکستان شوبز کی اداکارہ و ماڈل صبا قمر کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں صبا قمر کو ان کے میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے جو ان سے محبت کا اظہار کرتا ہے۔ میک اپ آرٹسٹ صبا کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ مداح ہماری اسٹوریز کو یاد کر رہے ہیں اب آپ اسٹوریز کیوں نہیں پوسٹ کرتیں جس پر اداکارہ جواب دیتی ہیں کہ انہیں نظر لگ گئی ہے۔میک اپ آرٹسٹ سوشل میڈیا پر فالو کرنے والے مداحوں سے درخواست کرتا ہے کہ وہ صبا کیلئے دعا کریں وہ بیمار...
    نارووال: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہنا ہے کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے اور ہر طرف سے اچھی خبریں آ رہی ہیں، صرف اڈیالہ جیل سے خطوط پر خطوط بھیجے جا رہے ہیں اور منتیں کی جا رہی ہیں کہ ہمیں بچا لیا جائے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وزیراعلیٰ بننے کے بعد پہلا عوامی اجتماع نارووال میں کر رہی ہوں، اور ایک سال کی کارکردگی کے ساتھ عوام کے سامنے ہوں، عمران خان کے دور حکومت میں اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی تھی جبکہ آج اسٹاک مارکیٹ بلندیوں پر پہنچ چکی ہے، اور مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر 5 فیصد پر آ گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا...
    پاکستان کا پہلا چاند روور مشن 2028 میں روانہ ہوگا۔ سپارکو نے پاکستان کے پہلے چاند روور کا نام رکھنے کے لیے ملک گیر مقابلے کا اعلان کردیا۔ ترجمان سپارکو کا کہنا ہے پاکستان کے چاند روور کے لیے نام تجویز کرکے تاریخ کا حصہ بنیں۔ چاند روور کے لیے بہترین نام تجویز کرنے والے کو ایک لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ خط پر خط آرہے ہیں، منتیں ہورہی ہیں کہ اللہ کے واسطے مجھے بچالو، مریم نواز
    کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 2 نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان قریشی کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، مقتول کی قبر کشائی 21 فروری کو صبح 9 بجے کی جائے گی۔سندھ ہائیکورٹ نے مصطفیٰ عامر کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ریمانڈ کی چاروں درخواستیں منظور کرلیں۔اغوا کے بعد دوست کے ہاتھوں قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کے قتل کیس میں عدالت نے ملزم ارمغان کے پولیس ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو جسمانی ریمانڈ کیلئے اے ٹی سی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس ظفر راجپوت نے مصطفیٰ قتل کیس کی سماعت کی...
    پاکستان میں خلائی تحقیق کے ادارے اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ملک کے پہلے چاند مشن کا نام تجویز کرنے پر ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔پاکستان خلائی تحقیق میں اہم سنگ میل عبور کرنے جارہا ہے. ملک کا پہلا چاند روور مشن 2028 میں روانہ ہوگا۔سپارکو نے پاکستان کے پہلے چاند روور مشن کا نام رکھنے کے لیے ملک گیر مقابلے کا اعلان کر دیا. عوام کو ملک کے پہلے چاند مشن کا نام تجویز کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے فاتح کو ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال مئی میں چین کے خلائی مشن ’چینگ ای 6‘ کے ساتھ پاکستان کا سیٹلائٹ ’آئی کیوب قمر‘ چاند کے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کے علاوہ ہر جگہ سے اچھی خبریں آرہی ہیں، صرف وہاں سے خط پر خط آرہے ہیں اور منتیں کی جارہی ہیں کہ مجھے بچا لو۔ نارووال میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی قیادت میں ملک کو مشکلات سے نکال دیا ہے، ہم دن رات محنت کرکے عوام کی زندگیوں کو تبدیل کرکے رہیں گے۔ مریم نواز نے کہاکہ جس نواز شریف کو مارنے اور گرانے کی کوشش کی گئی آج مرکز میں اس کے بھائی اور پنجاب میں بیٹی کی حکومت ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی خدمت کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بتایا جائے کہاں ہے وہ پاکستان جس کے...
    لاہور کی سیشن کورٹ سے دوہرے قتل کے 2 ملزم ہتھکڑیوں سمیت فرارہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پولیس دوہرے قتل کے ملزمان کو سیشن کورٹ عدالت میں پیشی پر لیکر آئی تھی، ملزمان کو بخشی خانے میں بند کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان پولیس اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے بخشی خانے سے فرار ہوئے۔ ذرائع نے کہا کہ پولیس نے ملزمان کو پکڑنے کے لیے سیشن کورٹ کے تمام دروازے بند کردیے اورملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن سیشن کورٹ میں شروع کردیا۔
    ’جیو نیوز‘ گریب  کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مصطفیٰ قتل کیس میں ملزم ارمغان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔دورانِ سماعت عدالت نے سوال کیا کہ ملزم کی طرف سے کون آیا ہے؟ وکیل صفائی نے کہا کہ ملزم سے وکالت نامہ دستخط کروانا ہے۔ ارمغان نے وکالت نامے پر دستخط سے انکار کر دیا، جس پر وکیل صفائی نے کہا کہ آپ کے والد نے وکیل کیا ہے۔ مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کے ریمانڈ کی چاروں درخواستیں منظورسندھ ہائی کورٹ نے نوجوان مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کے کیس میں ملزم ارمغان کے پولیس ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ پراسیکیوٹر نے ہائی کورٹ کا آرڈر...
    بیجنگ :اطلاعات کے مطابق روس اور امریکہ کے وفود نے  یوکرین کے معاملے پر ممکنہ مذاکرات کی تیاری کے لیے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک اجلاس منعقد کیا  جب کہ   فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی  کئی یورپی ممالک کے رہنماؤں نے یوکرین کی صورتحال اور یورپی اجتماعی سلامتی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے 18 فروری کو یومیہ پریس کانفرنس میں کہا  کہ یوکرین بحران کے حوالے سے چین کا ہمیشہ سے یہ ماننا رہا ہے کہ مذاکرات  ہی بحران سے نکلنے کا واحد قابل عمل راستہ ہے اور چین  نے  ہمیشہ امن مذاکرات کو فروغ  دیا ہے...
    ایک بیان میں صوبائی وزیر توانائی نے کہا کہ جامشورو سیہون روڈ کی عدم تکمیل کے باعث ہزاروں قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں، اگر سندھ حکومت وفاق سے کسی منصوبے پر عملدرآمد کا مطالبہ کرتی ہے تو یہ صوبے کا آئینی حق ہے، پنجاب میں وفاقی منصوبے جاری ہیں، جن پر سندھ حکومت نے کبھی اعتراض نہیں کیا۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر برائے توانائی سید ناصر حسین شاہ نے سندھ اور پنجاب حکومتوں کے ترجمانوں کے بیانات پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ اور پنجاب کی حکومتیں اپنی اپنی قیادت کی رہنمائی میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے بہتر کام کر رہی ہیں، صوبائی حکومتوں کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں...
    پاکستان شوبز کی اداکارہ و ماڈل صبا قمر کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں صبا قمر کو ان کے میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے جو ان سے محبت کا اظہار کرتا ہے۔ میک اپ آرٹسٹ صبا کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ مداح ہماری اسٹوریز کو یاد کر رہے ہیں اب آپ اسٹوریز کیوں نہیں پوسٹ کرتیں جس پر اداکارہ جواب دیتی ہیں کہ انہیں نظر لگ گئی ہے۔ https://www.facebook.com/reel/1156586826054824 میک اپ آرٹسٹ سوشل میڈیا پر فالو کرنے والے مداحوں سے درخواست کرتا ہے کہ وہ صبا کیلئے دعا...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 فروری ۔2025 )رواں مالی سال کے دوران سندھ میں صنعتی پیداوار میں نمایاں کمی ہوئی ہے جس سے صوبے کی اقتصادی ترقی کے بارے میں خدشات پیدا ہوئے ہیں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 25 کے پہلے پانچ مہینوں میں سندھ کی صنعتی پیداوار میں 3 فیصد سے زیادہ کمی واقع ہوئی حکام اور صنعت کاروں نے کئی عوامل کی نشاندہی کی ہے جو صنعتی پیداوار میں کمی کا باعث بنے ہیں سب سے نمایاں وجوہات میں سے ایک توانائی کا جاری بحران ہے جس میں بجلی کی مسلسل بندش اور قدرتی گیس کی محدود فراہمی ہے جو ان صنعتوں کو بری طرح متاثر کر رہی ہیں جو توانائی کے مستقل وسائل...
    رہنما پی پی پی---فائل فوٹو  صوبائی وزیر برائے توانائی سید ناصر حسین شاہ نے سندھ اور پنجاب حکومتوں کے ترجمانوں کے بیانات پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ اور پنجاب کی حکومتیں اپنی اپنی قیادت کی رہنمائی میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے بہتر کام کر رہی ہیں،  صوبائی حکومتوں کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں بلکہ عوامی ضروریات کے مطابق منصوبے شروع کیے جاتے ہیں۔ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ اگر وزیرِ اعلیٰ سندھ جامشورو اور سیہون روڈ کی تکمیل چاہتے ہیں تو اس میں کیا برائی ہے؟ سندھ حکومت نے اس منصوبے کے لیے 2017ء میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کو سات ارب روپے فراہم کیے تھے...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ٹیم کے 15 کے 15 کھلاڑی کپتان ہیں۔  کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہماری صلاحیت پر شک نہیں ہونا چاہیے، ٹیم سے توقعات رکھنی چاہئیں، ہمارے پاس اچھے کھلاڑی ہیں۔  انہوں نے کہا کہ پوری قوم چیمپئنز ٹرافی کو انجوائے کرے، جو کمزوریاں تھیں ان پرکام کیا ہے، خوشی ہوتی ہے جب ٹیم کی مشترکہ کوشش سے میچ میں کامیاب ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ جو کمی ہے وہ بھی دور ہو جائے گی، ہماری محنت زیادہ ہوگی تو اللہ ضرور کامیاب کرے گا۔ محمد رضوان نے مزید کہا کہ ہم سینئر پلیئر ہیں ہماری ذمے داری...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی نے کشمیر کے حق میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی جس میں کہا گیا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کیا جائے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ کی صدارت میں شروع ہوا۔ پی ٹی آئی ارکان نے کورم پورا نہیں ہوا کا شور کیا، اقبال آفریدی نے کورم کی نشاندہی کردی۔ وزیر امور کشمیر امیر مقام کی طرف سے کشمیر پر قرارداد پیش کرنے کی کوشش کی گئی اور کہا کہ کشمیر پر تو بات سن لیں باقی سیاست بعد میں کرلیں، مگر کورم دیکھا گیا تو پورا نہ نکلا  جس پر قومی اسمبلی اجلاس میں پندرہ منٹ وقفہ کیا گیا اور کورم پورا ہونے پر...
    کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 فروری 2025ء ) مصطفیٰ عامر قتل کیس میں 6 جنوری کو پیش آنے والے واقعات سے متعلق ایک اور ملزم شیراز نے سنسنی خیز انکشافات کردیئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار شریک ملزم شیراز کی سنسنی خیز انٹیروگیشن رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں ملزم شیراز نے بتایا کہ ارمغان کے پاس بہت پیسہ تھا اس لیے اس سے دوستی کی، نیو ایئر نائٹ پرارمغان نے اپنے بنگلے پر پارٹی رکھی، 5 جنوری کو ارمغان نے کال کرکے مجھے اپنے بنگلے پر بلایا، رات 10 بجے جب بنگلے پر پہنچا تو ارمغان کے ساتھ ایک لڑکی بھی وہاں موجود تھی۔ انویسٹی گیشن رپورٹ مٰیں شریک ملزم کا کہنا...
    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ اوپننگ بابر اعظم ہی کریں گے، ہمیں ایسی کوئی اطلاع نہیں ملی کہ بابر اعظم اوپننگ نہیں کریں گے۔ بورڈ بابر سے مطمئین ہے۔ اس لیے وہی مستقبل میں اوپننگ کرے گا۔ حارث رؤف مکمل طور پر فٹ ہے۔ وہ پورے ردھم کے ساتھ باؤلنگ کر رہے ہیں۔ جب  بھی کوئی ٹیم پاکستان آئی، اس دوران بھی اچھے نتائج دیے۔ یہ شک نہیں ہونا چاہیے کہ ہمارے کھلاڑیوں میں صلاحیت نہیں ہے۔ کوشش کررہے ہیں کہ غلطیوں پر قابو پائیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل...
    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے، کسی سے بیک ڈور ملاقاتیں نہیں ہو رہیں۔ پشاور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا کہ تحریک انصاف شفاف انتخابات چاہتی ہے، پیکا ایکٹ کے ذریعے صحافیوں اور اپوزیشن جماعتوں کا گلا کاٹا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی بڑھ رہی ہے، لوگ پاکستان چھوڑ کر جا رہے ہیں، اینٹیلجس ایجنسیز اس وقت پی ٹی آئی کے پیچھے لگی ہے، ہماری حکومت آئے گی تو 26 ویں آئینی ترمیم...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت کو اپنی پالیسیوں میں لبرلائزیشن کی ضرورت ہے کیونکہ جس طرح ہم ملک چلا رہے ہیں، ایسے تو پرچون کی دکان بھی نہیں چلتی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ کاروبار حکومت کا کام نہیں ہے بلکہ نجی شعبے کو تمام معاملات کے حوالے کرنا ہوگا، ہم ایک بار پھر پی آئی اے کی نجکاری شروع کر رہے ہیں اور ملکی وسائل پر انحصار بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ ملک کو دقیانوسی اور نوکر شاہی کے طریقوں سے باہر نکل کر جدید طرزِ حکومت اپنانا ہوگا، حکومت توانائی...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ سخت معاشی حالات کے بعد مہنگائی میں کمی ہوئی ، مزید کمی سے عوام کومزید ریلیف ملنے کی امید ہے ، صدر ن لیگ نے کہاکہ الحمدللہ تعمیراتی کام پھر سے شروع ہوگئے ہیں،شہبازشریف کی محنت اور جاں فشانی کا عالمی مالیاتی ادارے بھی اعتراف کررہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات  کی،بہاولپور، رحیم یار خان، مظفرگڑھ، لیہ، ڈی جی خان، راجن پورڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ امن و امان  اور نیشنل ایکشن پلان...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم  نواز شریف نے کہا ہے کہ وقت نے ثابت کیا کہ مخالفین کو بغض، حسد، گالم گلوچ، بدتمیزی، بدتہذیبی کے سوا کچھ نہیں آتا۔ نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی، بہاولپور، رحیم یار خان، مظفرگڑھ، لیہ، ڈی جی خان، راجن پورڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ نواز شریف نے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی آسانی فرمارہا ہے، معاشی ٹرن آراﺅنڈ ہوتا نظر آرہا ہے، پالیسی ریٹ میں کمی نے کاروباری برادری کااعتماد بڑھایا ہے، سخت معاشی حالات کے بعد مہنگائی میں کمی ہوئی ، مزید کمی سے عوام کومزید ریلیف...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )اسلام آباد ہائیکورٹ نے القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کی چیریٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کی درخواست پر وکیل کو کلائنٹ سے ہدایات لینے کے لیے مہلت دیتے ہوئے سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دی ۔ قائمقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے القادر ٹرسٹ کیس میں تو سزائیں ہو چکیں ، ٹرسٹ ضبط ہوچکا ہے ، ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلیں بھی مقرر نہیں ہوئیں ۔ اب کچھ نہیں ہو سکتا اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائمقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کی چیریٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کی درخواست پر سماعت کی۔ القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کے وکیل جہانزیب سکھیرا عدالت میں پیش ہوئے اور عدالتی استفسار پر بتایا کہ...
    ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بالر اور مشہور کمنٹیٹر ایان بشپ نے کہا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان سے بہتر میزبان کوئی اور نہیں ہوسکتا تھا۔ ایان بشپ کا کہنا ہے کہ یہ بہت شاندار ٹورنامنٹ ہوگا جس کے لیے وہ پُرجوش ہیں اورعمدہ پرفارمنس کی توقع کررہے ہیں کیونکہ چیمپیئنز ٹرافی میں بہت سے سپر اسٹارز کھیلیں گے۔ "Couldn't think of a better place to be hosts of the @ICC Champions Trophy 2025 than Pakistan" Former cricket greats Ian Bishop, JP Duminy and Tim Southee look forward to the tournament in ????????#ChampionsTrophy pic.twitter.com/m494u1MxmC — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 17, 2025 ایان بشپ نے پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ متعدد سیریز میں کمنٹری...
    ذرائع کے مطابق انہیں آزادی پسند سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا جسے مودی حکومت بھارت کی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے ثبوت نہ ہونے کی بناء پر کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت چار افراد کی نظربندی کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جسٹس سنجے دھر نے توصیف احمد پرے، جہانگیر احمد ملک، توصیف احمد شیخ اور محمد اسحاق تانترے پر کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاکو کرنے کے احکامات کو منسوخ کر دیا جنہیں بالترتیب بارہمولہ، شوپیاں، کولگام اور اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس کے احکامات پر...
    سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ پراسیکیوشن کی درخواست منظور کرتے ہوئے 10 فروری کا انسداد دہشتگری کا فیصلہ معطل کردیا اور ملزم کو ریمانڈ کے لیے آج ہی کورٹ نمبر ٹو میں دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشتگردی منتظم عدالت کے ملزم کے جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے خلاف محکمہ پراسیکیوشن کی درخواست پر ملزم ارمغان کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کسٹڈی کہاں ہے؟ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ ارمغان کو پیش کردیا گیا اور ایف آئی آر پڑھ کر سنائی۔ 6 جنوری کو مصطفیٰ عامر کو اغوا کیا گیا، مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔ درخشاں تھانے کے پولیس افسر نے مصطفیٰ کی والدہ کا...
    چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ میں نئے ججز کی آمد کے بعد متعدد انتظامی کمیٹیوں میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کردیا۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنی سربراہی میں 6 رکنی کیس مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی جس میں جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس محمد شفیع صدیقی اور ایڈیشنل رجسٹرار (جوڈیشل) شامل ہیں، آئی ٹی ڈائریکٹر اس کے سکریٹری ہوں گے، کمیٹی کیس مینجمنٹ کو ہموار کرکے عدالتی کام میں کارکردگی کو یقینی بنائے گی۔ چیف جسٹس نے پاکستان میں خصوصی عدالتوں (انسداد دہشت گردی عدالتوں) کے افعال اور کارکردگی کی نگرانی کیلئے سپریم کورٹ کے 5 ججوں کو بھی مقرر کیا،جسٹس مسرت ہلالی...
    نئے ججز کی آمد کے بعد سپریم کورٹ میں ہلچل WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ میں نئے ججز کی آمد کے بعد متعدد انتظامی کمیٹیوں میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنی سربراہی میں 6 رکنی کیس مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی جس میں جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس محمد شفیع صدیقی اور ایڈیشنل رجسٹرار (جوڈیشل) شامل ہیں، آئی ٹی ڈائریکٹر اس کے سکریٹری ہوں گے، کمیٹی کیس مینجمنٹ کو ہموار کرکے عدالتی کام میں کارکردگی کو یقینی بنائے گی۔ چیف جسٹس نے پاکستان میں خصوصی عدالتوں (انسداد دہشت گردی عدالتوں) کے افعال...
    ویب ڈیسک:  خیبر پختونخوا کے علمائے کرام نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے قرآن سے متعلق علم و فہم کی تعریف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی پاکستان بھر کی یونیورسٹیوں سے آئے طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست  ہوئی، جس میں انہوں نے قرآن و حدیث کی روشنی میں مدلل گفتگو کی، بعد ازاں علما نے آرمی چیف کے علم و فہم کی تعریف کرتے ہوئے  ان کے دلائل کی تائید کی اور کہا کہ ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ پاکستان کو پیروں پر کھڑا ہونے میں 12 سے 15 سال لگیں گے: اسحاق ڈار  جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولوی احمد شاہ نے کہا...
    پیرس: فرانس میں ایک سابق سرجن جوئل لی سکورنیک پر 25 سال کے دوران تقریباً تین سو مریضوں، جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں، ان کے ریپ اور جنسی حملوں کا سنگین الزام عائد کیا گیا ہے۔ 74 سالہ جوئل لی سکورنیک پر 111 ریپ اور 189 جنسی حملوں کے الزامات ہیں، جن میں سے 256 متاثرین کی عمر 15 سال سے کم ہے۔ یہ کیس 24 فروری کو عدالت میں پیش ہوگا، جس کی سماعت عوامی سطح پر ہوگی، تاہم بچوں کے بیانات بند دروازوں کے پیچھے ریکارڈ کیے جائیں گے۔ تفتیش میں ہولناک انکشافات سامنے آئیں ہیں جس کے مطابق ملزم نے 1989 سے 2014 کے دوران مختلف اسپتالوں میں مریضوں کو نشانہ بنایا۔ ملزم  کے گھر...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں اور دیگر افراد کو راہداری اور حفاظتی ضمانت دینے سے انکار کر دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ پنجاب کے رہائشی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کے لیے رجوع کریں۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق سماعت کے دوران جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کہا کہ راہداری اور حفاظتی ضمانت دینے کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں ایک پارلیمنٹرین کو راہداری اور حفاظتی ضمانت دی گئی تھی، جس کا غلط فائدہ اٹھایا گیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کے لیے بھی ایسی ضمانتوں کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے تاکہ قانون کا غلط استعمال نہ...
    ویب ڈیسک: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمر ایوب  نے کہا ہے کہ   ہمارے فوجی جوان شہید ہورہے ہیں، یہ اینٹیلجس ایجنسیز کی ناکامی یے، اینٹیلجس ایجنسیز اس وقت پی ٹی آئی کے پیچھے لگی ہیں جب کہ  پیکا ایکٹ کے ذریعے صحافیوں اور اپوزیشن جماعتوں کا گلا کاٹا جاچکا ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  پولیس گردی پنجاب سمیت پورے ملک میں عروج پر ہے، بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقاتیں روک دی گئی ہے، کسی سے بیک ڈور ملاقاتیں نہیں ہورہی، ہم اپنے قید ساتھیوں کی رہائی کے لئے جدو جہد کرہے ہیں۔ مصطفیٰ عامرقتل کیس: ملزم...
    پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ اداکاری کے بعد اب موسیقی کی دنیا میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔ ایک انٹرویو میں مہوش حیات نے بتایا کہ جلد ہی ان کے دو نئے گانے ریلیز کیے جائیں گے جس میں سے ایک بھارتی معروف پاپ گلوکار ہنی سنگھ کے ساتھ ہوگا۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اب موسیقی پر زیادہ توجہ دے رہی ہیں اور اُمید کرتی ہیں کہ مداحوں کو ان کے گانے پسند آئیں گے۔         View this post on Instagram                       A post shared by Yo Yo Honey Singh (@yoyohoneysingh) مہوش حیات نے یہ بھی بتایا کہ وہ...
    کراچی(نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان شاہینز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔کراچی میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 322 رنز اسکور کیے۔ کپتان محمد ہریرہ نے شاندار سنچری جڑتے ہوئے 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 112 رنز کی اننگ کھیلی۔اس کے علاوہ امام الحق نے 94 گیندوں پر 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 98 رنز بنا ئے۔جنوبی افریقا کی جانب سے پیٹر ملڈر نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مارکو یانسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔323 رنز کا ہدف جنوبی افریقا نے 7 وکٹوں پر 49 ویں...
    انجری سے نجات پانے کے لیے کوشاں پاکستان کے فاسٹ بولر حارٹ روف نے کہا ہے کہ چیمپینز ٹرافی میں بہتر نتائج کی امید ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان کی نمائندگی کا فیصلہ منجمنٹ کرے گی۔ پیر کو نیشنل اسٹیڈیم کے اوول گراؤنڈ پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث روف نے کہا کہ گزشتہ دو روز کے دوران میں نے ہلکی پھلکی ورزشیں کی ہیں اور ٹریننگ بھی کی ہے۔ امپوإ مئ لپا لپ انجری کے بعد اب خود کو بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں، پاکستان کی جانب سے پہلے میچ میں کھلانے کا فیصلہ ذمہ دار کریں گے، میں مطمئن ہوں...
    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمر ایوب  نے کہا ہے کہ   ہمارے فوجی جوان شہید ہورہے ہیں، یہ اینٹیلجس ایجنسیز کی ناکامی یے، اینٹیلجس ایجنسیز اس وقت پی ٹی آئی کے پیچھے لگی ہیں جب کہ  پیکا ایکٹ کے ذریعے صحافیوں اور اپوزیشن جماعتوں کا گلہ کاٹا جاچکا ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  پولیس گردی پنجاب سمیت پورے ملک میں عروج پر ہے، بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقاتیں روک دی گئی ہے، کسی سے بیک ڈور ملاقاتیں نہیں ہورہی، ہم اپنے قید ساتھیوں کی رہائی کے لئے جدو جہد کرہے ہیں۔  عمر ایوب  نے کہا کہ پاکستان میں رول اف لاء نہیں ہے،  لیبیا سائل پر کشتی...
    صوبائی کمیٹی تمام اضلاع میں قائم ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹیوں کی استعداد میں اضافے کیلئے راہنمائی کریگی۔ صوبائی امپلیمینٹیشن کوآرڈینیشن کمیٹی کے ممبران میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امن و امان کے قیام اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبائی امپلیمینٹیشن کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب صوبائی امپلیمینٹیشن کوآرڈینیشن کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ صوبائی کمیٹی تمام ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹیوں کی ماہانہ کارکردگی اور رپورٹس کا جائزہ لے گی۔ صوبائی کمیٹی، ضلعی سطح پر موجود خامیوں کی نشاندہی کر کے چیلنجز سے بروقت نمٹنے میں معاون ہوگی، کمیٹی نیشنل ایکشن پلان اور...
    فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ کر رہا ہے۔ فوجی عدالت سے سزا یافتہ مجرم ارزم جنید کے وکیل سلمان اکرم راجہ اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سادہ لفظوں میں بات کی جائے تو سویلنز کے بنیادی حقوق ختم کرکے کورٹ مارشل نہیں کیا جاسکتا، سویلنز کا کورٹ مارشل شفاف ٹرائل کے بین الاقوامی تقاضوں کے بھی خلاف ہے۔ یہ بھی پڑھیں:فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل: عام شہری کے گھر گھسنا بھی جرم ہے، جسٹس جمال مندوخیل کے ریمارکس جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ بین الاقوامی اصولوں میں کہیں نہیں...
    سابق پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ مسائل کا حل اتفاق رائے سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر بیٹھنا ہوگا۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ نئے میثاق جمہوریت کی ضرورت ہے۔ سابق پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ آج جتنی بے توقیر ہے شاید ہی کبھی ماضی میں رہی ہو۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران سزایافتہ مجرم ارزم جنید کے وکیل سلمان اکرم راجہ کے دلائل  دیتے ہوئے کہاکہ سویلینز کے بنیادی حقوق ختم کرکے کورٹ مارشل نہیں کیا جا سکتا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف اپیلوں پر سماعت جاری ہے،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ سماعت کررہا ہے،سزایافتہ مجرم ارزم جنید کے وکیل سلمان اکرم راجہ کے دلائل  دیتے ہوئے کہاکہ آج دلائل مکمل کر لوں گا، جو کہنا چاہتا ہوں وہ کہنے دیں،سویلینز کے بنیادی حقوق ختم کرکے کورٹ مارشل نہیں کیا جا سکتا۔ 3ماہ میں عمران...
    سندھ ہائی کورٹ نے نوجوان مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کے کیس میں ملزم ارمغان کے پولیس ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ دورانِ سماعت عدالت نے سوال کیا کہ کسٹڈی کہاں ہے؟ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے مصطفیٰ عامر کے اغواء کی ایف آئی آر پڑھ کر سنائی اور کہا کہ 6 جنوری کو مصطفیٰ عامر کو اغواء کیا گیا۔ سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے کہا کہ تحقیقات کے دوران مغوی کی والدہ کا بیان ریکارڈ کیا گیا، مغوی کی والدہ نے بتایا کہ انہیں 2 کروڑ روپے کے تاوان کی کال موصول ہوئی ہے، تاوان کی کال کے بعد کیس کی انویسٹی گیشن اے وی سی سی پولیس کو منتقل ہو گئی، 8 فروری...
    سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران  وکیل سلمان اکرم راجا نے مؤقف اپنایا ہے کہ سویلنز کے بنیادی حقوق ختم کرکے کورٹ مارشل نہیں کیا جا سکتا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ  سماعت کر رہا ہے۔ 9 مئی کے ملزم ارزم جنید کے وکیل سلمان اکرم راجا کے دلائل جاری ہیں جس میں انہوں نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ آج گیارہ بجے تک اپنے دلائل مکمل کر دوں گا، جسٹس جمال مندوخیل  نے کہا کہ آدھے گھنٹے میں دلائل مکمل کریں تو زیادہ اچھا ہوگا۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ جو کہنا چاہتا ہوں وہ کہنے دیں تاکہ گیارہ تک مکمل کر لوں،...
    کرم میں امدادی قافلے کو حملہ آوروں سے بچانے کی کوشش کے دوران 5 سکیورٹی اہلکار شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں شرپسندوں کے حملوں کے بعد امدادی قافلے کو بچانے کی کوششوں میں 5 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے، شہدا میں ایف سی کے 4 اور پاک فوج کا ایک جوان شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے پیر کومتعدد حملوں میں 5 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت کے بعد کرم میں عسکریت پسندوں کے خلاف نئے آپریشن کا اعلان کیا ہے۔ تشدد کی تازہ لہر نے علاقے میں موجود غیر یقینی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے ، کیونکہ گزشتہ ماہ ہی کئی ماہ تک جاری رہنے...
    اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے کراچی ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سمندر کے راستے یورپ بھجوانے والے منظم گینگ کو بے نقاب کرتے ہوئے 2کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق  ایف آئی اے امیگریشن سرکل نے کراچی ائیر پورٹ پر کارروائیاں کرتے ہوئے ایک منظم گینگ کو بے نقاب کر دیا جو شہریوں کو سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر یورپ بھجوانے کی کوشش کر رہا تھا۔ ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ موریطانیہ سے کراچی پہنچنے والے پانچ مسافروں سے تفتیش جاری ہے، جن کا تعلق حافظ آباد، گجرانوالہ اور سوات سے ہے، ان مسافروں کو یورپ بھیجنے کا...
    ٹیکساس (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حکومتی افسران کو برطرف کرنے کے اختیارات کا پہلا بڑا قانونی امتحان عدالت عظمیٰ میں پہنچ گیا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ وہ وفاقی جج کے اس فیصلے کو کالعدم قرار دے جو ہیمپٹن ڈیلنگر کو دوبارہ ان کے عہدے پر بحال کرنے کے حق میں دیا گیا تھا۔ہیمپٹن ڈیلنگر، جو کہ آفس آف اسپیشل کونسل کے سربراہ ہیں، ایک آزاد ادارے کی قیادت کرتے ہیں جو حکومتی بدعنوانیوں، اخلاقیات کی خلاف ورزیوں اور سرکاری ملازمین کے تحفظ کو یقینی بناتا ہے، یہ عہدہ محکمہ انصاف کے خصوصی مشیر سے الگ ہے۔ٹرمپ انتظامیہ نے ڈیلنگر کو 7 فروری کو ایک مختصر...
    کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین کسی ایسے معاہدے کو تسلیم نہیں کرے گا جس میں اسے شامل نہ کیا جائے۔  انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب میں ہونے والی امریکا-روس بات چیت میں یوکرین شرکت نہیں کرے گا کیونکہ اس کے بغیر کوئی بھی معاہدہ بے معنی ہوگا۔ زیلنسکی کا مؤقف ہے کہ وہ صرف اس معاہدے کو تسلیم کریں گے جس میں یوکرین کے لیے سیکیورٹی ضمانتیں شامل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ روس پر دباؤ بڑھانے کے لیے چین کی شمولیت اہم ہے اور ان کا دورہ سعودی عرب امریکا-روس مذاکرات سے متعلق نہیں، یہ پہلے سے طے شدہ تھا۔ زیلنسکی کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت یوکرین میں پائیدار...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس رولز مجریہ 2006 میں ترمیم کرتے ہوئے ٹیئر ون ریٹیلرز کے کاروباری مراکز کو سیل کرنے کے دائرہ کار میں اضافہ کردیا ہے۔ سیلز ٹیکس رولز 2006 میں ترمیم کا ایس آر او جاری کرتے ہوئے ایف بی آر نے بتایا ہے کہ کاروباری احاطے کو ان صورتوں میں سیل کر دیا جائے گا جہاں ریٹیلرز یعنی خوردہ فروش غیر تصدیق شدہ انوائس جاری کرنے میں ملوث ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ہم غلط جانب جا چکے، ٹیکسز میں کمی کرنی چاہیے، چیئرمین ایف بی آر نوٹیفکیشن کے مطابق اگر کوئی اسٹور یا کاروباری مرکز ایف بی آر ڈیٹا بیس سے 48 گھنٹوں کے لیے منقطع ہو جائے یا اگلے 24 گھنٹوں...
    سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جنرل عاصم منیر کو پی ٹی آئی نے قانونی اور آئینی طور پر روکنے کی کوشش کی لیکن وہ اللہ کے حکم سے آرمی چیف بن گئے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رجیم چینج کے وقت جنرل باجوہ نے مارشل لا کی پوری تیاری کی تھی، جنرل عاصم منیر کو مارشل لا پلیٹ میں رکھا ہوا ملا۔ یہ بھی پڑھیے: علی امین گنڈاپور پارٹی صدارت جانے کے بعد اب وزیراعلیٰ بھی نہیں رہیں گے، فیصل واوڈا کا دعویٰ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے بدلا لینا ہوتا تو آرمی چیف کے لیے بہت ہی آسان تھا، لیکن اس نیک...
     اسلام آباد (آئی این پی )سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی  نے کہا ہے کہ آج سیاست ایک گالی اور دھبہ بن گئی ہے اس کو ختم کرنا چاہئے،لوگ سیاستدانوں کے بارے میں رائے اچھی نہیں رکھتے،بلاول بھٹو مسلم لیگ ن کے ووٹوں کے بغیر وزیراعظم نہیں بن سکتے،  آرمی چیف کوخط لکھنے کا مقصد کیا ہے؟اگر آپ نے خط لکھنا ہے تو پاکستان کے عوام کو لکھیں۔ایک انٹرویو میں   انہوں نے کہا  کہ سیاست سب اپنی اپنی کریں لیکن اپوزیشن کے معاملات پر اتفاق ہو،ن لیگ نے مجھے بہت کچھ دیا اور میں نے بھی جماعت کو عزت دی ۔میاں نوازشریف کے ساتھ ذاتی تعلق ہے،صرف نواز شریف کو مجھ پر بات کرنے کا حق ہے،نواز شریف جو...
    وادی کوئٹہ میں ایک جانب جہاں زیر زمین پانی کی سطح 1000 سے 1200 فٹ تک جا پہنچی ہے وہیں حاصل کردہ پانی بھی پینے کے قابل نہیں رہا۔ وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے شعبہ انوائرمینٹل سائنسز کے استاد تیمور شاہ درانی نے بتایا کہ انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے زیر زمین پانی کے نمونے حاصل کیے جن میں فلورائیڈ کی مقدار غیر متوازن پائی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں قیمتی نگینوں کے کاروبار کا انوکھا طریقہ تیمور شاہ درانی نے کہا کہ کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں پر پانی میں فلورائیڈ کی مقدار کم ہے جبکہ بعض علاقوں میں اس کی مقدار...
    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے بحرین کی نمائندہ کونسل کے اسپیکر ڈاکٹر احمد بن سلمان المسلم ملاقات کررہے ہیں
    اسلام آباد: وزیر تجارت جام کمال خان سے پاکستان آسٹریلیا بزنس کونسل کے وفد ملاقات کررہا ہے
    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ ، ٹاؤن چیئرمین لانڈھی عبدالجمیل خان کے ہمراہ’’ سنورتا لانڈھی پروگرام‘‘ فیز ون کے سلسلے میں 12000 روڈ کی تزین و آرائش، دانش پارک کی بحالی، گرین بیلٹ اور آئی لینڈ کا افتتاح و تقریب سے خطاب کررہے ہیں
    سیہون میں مسافر بس کو حادثہ پیش آنے کے بعد امدادی سرگرمی جاری ہے
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت میں اشتعال انگیزی اور ڈمپر جلانے سے متعلق کیس کی سماعت۔ دوران سماعت تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ آفاق احمد نے آڈیو میسج کے ذریعے کارکنان کو اکسانے کی کوشش کی، ایم کیو ایم کے چیئرمین آفاق احمد کی درخواست ضمانت کی سماعت کے موقع پر عدالت میں ایف آئی آر درج ہوئی۔6 روز گزرنے کے باوجود چالان پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف آڈیو موصول ہوئی ہے، عدالت نے حکم دیا کہ آڈیو میسج کے شواہد فرانزک کرانے کے بعد عدالت میں پیش کی جائے۔ عدالت نے پولیس سے آئندہ سماعت پر مقدمہ کا چالان طلب کرتے ہوئے...
    کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)کراچی کے منتخب نمائندوں کو حلف اٹھائے ڈیڑھ سال کا عرصہ گزر گیا ہے لیکن اب تک کراچی کے25ٹاؤنز کے چیئرمینز میں بیشتر بے یارومدد گار ہیں،کراچی کے متعدد ٹاؤنز کو اب تک اپنا دفتر نہیں مل سکا ہے ، ایک ٹاؤن کی حدود میں دوسرے ضلع کے ٹاؤن کا دفتر زبردستی کام کررہا ہے جس سے ٹاؤن کے حدود کے تعین کے مسائل پیدا ہور ہے ہیں۔اپنے ضلع میں ٹاؤن کا دفتر نہ ہونے کے باعث شہری اپنے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ ٹاؤنز کے دفاتر کے بجائے دوسرے ٹاؤن میں چکر لگانے پر مجبور ہیں۔ 18ویں ترمیم کے باوجود تاحال سندھ حکومت اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل نہیں کر رہی ہے۔پیپلز پارٹی کے...
    لاہور : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کر رہے ہیں لاہو ر(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ مہنگی بجلی اور آئی پی پیز مافیا کے خلاف تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، حکومت عوام کو ریلیف دے، مہنگائی میں کمی حکومتی دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں، وزیراعظم اور ان کی بھتیجی اشتہاروں کے ذریعے مہنگائی کم کرنے میں مصروف ہیں، تاثر دیا جا رہا ہے کہ پنجاب میں بہت کام ہو رہا ہے، کسان کارڈ دراصل قرضہ کارڈ ہے۔ رمضان کی آمد سے قبل اشیا خورونوش کی قیمتوںمیں مزید اضافہ ہو گیا، موجودہ حکمران فارم 47 کی پیداوار ہیں۔ پاکستان کے حکمران امریکا کی...
    اسلام آباد (آن لائن)حکومت اوراپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے لیے بیک ڈور رابطے بھی ختم ہوگئے۔ جوڈیشل کمیشن کے قیام سے انکار کے بعد تحریک انصاف نے مذاکرات کے لیے اسپیکر سے رابطہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے فیصلے کے باوجودمذاکراتی کمیٹی ختم کرنے سے انکار کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق اس وقت حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان بھی کسی قسم کے رابطے نہیں ہیں۔
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے اندر یہ چیزیں پہلی بار نظر آ رہی ہوں تو اس پر سوال اٹھتا ہے کہ کوئی اسٹریٹیجی بن سکتی ہے یا نہیں بن سکتی، عمران خان کی ایک چیز پر تو ان کے مخالف بھی قائل ہیں، متفق ہیں، کہ پی ٹی آئی عمران سے شروع ہوتی ہے اور عمران پر ختم ہو جاتی ہے، اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ باقی جو لیڈر شپ اس وقت ہے اس پر جو الزام لگتا ہے کہ وہ کمپرومائزڈ ہے اس میں بہت سے بہت مواقع پر یہ ثابت بھی...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اقدام قتل کامقدمہ۔ضمانت مسترد ہونے پر دوملزموں کے فرار کی کوشش‘ ہائیکورٹ کے گیٹ پر دونوں ملزم گرفتار کرلیا گیا دونوں ملزم عبدالحمیداور شاہزیب جسٹس امجدسہتوکی عدالت سے فرارہوئے ،ملزموں کی مدعی مقدمہ کودھکمیاں۔باہرآنےکے بعد نہیں چھوڑیں گے،ملزموں کیخلاف پاک کالونی تھانے میں اقدام قتل کامقدمہ درج ہے۔فرارکی کوشش ناکام
    شکارپور(نمائندہ جسارت)حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز کے ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکری سے نکالنے پر شکارپور کے ملازمین کا ریجن آفس سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی دھرنا۔آصف زرداری صدر پاکستان اور بلاول چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بھٹو کے بنائے ہوئے ادارے یوٹیلیٹی اسٹورز کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ شرکا پاکستان پیپلز پارٹی حکومت وقت کے ظالمانہ فیصلہ کے خلاف یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کا ساتھ دیں۔ سرکار غریب ورکرز کے بچوں سے نوالہ نہ چھینا جائے سرکار کا کام روزگار دینا ہوتا ہے نہ کہ روزگار چھیننا، محمد عقیل چاچڑ۔ تفصیلات کے مطابق شکارپور یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن ریجن شکارپور ملازمین نے ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفی کے خلاف ریجن آفس سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی اور...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ہمارا اعلان پرامن پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی ادارہ برائے انسانی حقوق کے مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت نے حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران صدر اشعر مجید کھوکھر، نائب صدر عبدالحفیظ سولنگی، جنرل سیکرٹری مسعود رسول بابر میمن، جوائنٹ سیکرٹری تنویر احمد جونیجو، لائبریری سیکرٹری حاجی ایوب سومرو، خازن رمیز رجب ابڑو، ممبر منیجنگ کمیٹی بلال مصطفی چانڈیو، جمیلہ نور دودانی بلوچ، اعجاز علی جمالی، عبدالجبار اگھیم، اعجاز علی راجڑ، صدام حسین خاصخیلی اور ساجد بجیر کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ حیدر آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام ایڈووکیٹ دوست وکیل برادری کے فلاح و بہبود کے کاموں میں اپنا حقیقی کردار...
    پنجاب میں پابندی کے باوجود کتوں کو بے رحمانہ طریقے سے ہلاکتوں کے خلاف دائر مقدمہ کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا۔ لاہور ہائی کورٹ، راولپنڈی بینچ نے جسٹس جواد حسن کی سربراہی میں فیصلہ جاری کیا ہے، جس میں حکومت پنجاب اور مقامی حکام کو آوارہ کتوں کے ساتھ انسانی سلوک کے پروٹوکول پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ اینیمل برتھ کنٹرول پالیسی 2021 کے نفاذ کے لیے پہلا بڑا فیصلہ ہے، اس کیس میں انوائرمینٹل اینڈ اینیمل رائٹس کنسلٹنٹس کے بانی التمش سعید ایڈوکیٹ اور احمد شعیب عطا ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیئے۔ آئین پاکستان 1973 کے آرٹیکل 199 کے تحت دائر کی گئی درخواست میں راولپنڈی میں آوارہ کتوں کے بے...
    وزیر منصوبہ بندی نے پاکستان کے اقتصادی چیلنجز اور ترقیاتی ایجنڈے پر عالمی بینک کے وفد کو بریفنگ دی، ملاقات کے دوران پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان معاشی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر بات چیت کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے ورلڈ بینک ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے وفد نے ملاقات کی۔ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان کے اقتصادی چیلنجز اور ترقیاتی ایجنڈے پر عالمی بینک کے وفد کو بریفنگ دی، ملاقات کے دوران پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان معاشی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کا برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کا وژن، درآمدی انحصار کم کرنے کا...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے رجسٹرار کو گلدستہ پیش کر کے الوداع کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار سردار طاہر صابر نے مدت مکمل ہونے پر عہدہ چھوڑ دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے رجسٹرار کو گلدستہ پیش کر کے الوداع کیا۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ سردار طاہر صابر کے چارج چھوڑنے پر عدالتی عملے نے بھی انہیں الوداع کیا۔
    کراچی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان شاہینز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کراچی میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 322 رنز اسکور کیے۔ کپتان محمد ہریرہ نے شاندار سنچری جڑتے ہوئے 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 112 رنز کی اننگ کھیلی۔اس کے علاوہ امام الحق نے 94 گیندوں پر 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 98 رنز بنا ئے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے پیٹر ملڈر نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔مارکو یانسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔323 رنز کا ہدف جنوبی افریقا نے 7 وکٹوں پر 49...
    فائل فوٹو۔ کرم کے اوچت، مندوری اور دیگر علاقوں کو شرپسندوں سے پاک کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت کرم کے معاملے پر اجلاس ہوا، جس میں چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ ترجمان کے پی حکومت کے مطابق متعلقہ حکام کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو آج کے ناخوشگوار واقعے پر بریفنگ دی گئی۔  ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے گاڑیوں کے قافلوں پر فائرنگ اور لوٹ مار کے واقعات کی مذمت کی۔ اجلاس میں کرم کے علاقے اوچت، مندوری اور دیگر علاقوں کو شرپسندوں سے پاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق متعلقہ حکام کو ان علاقوں میں موجود شرپسندوں...
    پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نوشین ملک کو ڈی جی لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن تعینات کر دیا گیاہے ۔ اسپیشل سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیوزینب خان کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔ ان کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ عثمان خالد خان اسپیشل سیکریٹری ، ڈائریکٹر پبلک پراسیکیوشن ارشد بھٹی ایڈیشنل سیکریٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ اور تقرری کے منتظر محمد حنیف کو ڈائریکٹر پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا ۔ محکمہ ایس اینڈجی اےڈی نےنوٹیفکیشن جاری کردیا۔