2025-01-27@16:53:05 GMT
تلاش کی گنتی: 8310

«کرنے کی منظوری»:

(نئی خبر)
    فضائی آلودگی کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان نے مسلسل اپنی جگہ بنا رکھی ہے، لاہور آج پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی مقدار  257 ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب پاکستان کے معاشی حب کراچی کا فضائی معیار بھی مضرِ صحت ہے۔  کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے جس کی فضا میں آلودگی 244 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسی طرح دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بنگلا دیشی دارالحکومت ڈھاکا دوسرے نمبر پر ہے جس کی فضا میں آلودگی 247 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورنے کہا ہے کہ ماضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک اس صورتحال سے دو چار ہے، آج ہمیں سوچنے کی ضرورت ہے کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو کس طرح کا ملک چھوڑ کر جارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین کا مشاورتی اجلاس ہوا ہے۔ اس اجلاس میں پروفیسر ابراہیم،  لیاقت بلوچ، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، قاری محمد یعقوب شیخ، سید ناصر عباس شیرازی،  پیر سید ہارون گیلانی، علامہ عارف حسین واحدی، محمد علی درانی، بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، بیرسٹر محمد علی سیف،  علامہ ابتسام الہی ظہیر، اور دیگر سیاسی و مذہبی رہنما شامل ہوئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے...
    چینی وزیراعظم کی پاکستان سمیت دیگر ممالک کے غیر ملکی ماہرین سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز چین کے دروازے دنیا بھر کے باصلاحیت افراد کے لیے ہمیشہ کھلے رہیں گے، لی چھیانگ بیجنگ :چین کے نئے سال کے موقع پر چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں 2024 چینی حکومت فرینڈشپ ایوارڈ جیتنے والے افراد اور چین میں کام کرنے والے غیر ملکی ماہرین کے نمائندوں سے بات چیت کی۔ چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئی شیانگ نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ پیر کے روز لی چھیانگ نے غیر ملکی ماہرین کو نئے سال کی مبارکباد دی، چین کی جدید کاری کے لئے طویل مدتی حمایت...
    چائنا میڈیا گروپ “2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا” کی پانچویں ریہرسل کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ “2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا” کی پانچویں ریہرسل کا انعقاد کیا گیا ۔ پیر کے روزاس دوران تخلیقی پروگرامز، میوزیکل اور ڈانس پرفارمنسز، ٹاک شوز، ڈرامہ ، اوپیرا، مارشل آرٹس، میجک شو اور دیگر قسم کے پروگرامز شاندار انداز میں پیش کیے گئے ۔ گالا کے چار ضمنی مقامات اور مرکزی مقام کے پروگرامز بہترین انداز میں ایک دوسرے کی تکمیل کر رہے ہیں، جن میں روایتی ثقافت اور جدید انداز، آرٹ اور سائنس و ٹیکنالوجی کا ملاپ ، تہوار کی گرم جوشی اور نئے سال کی خوشی بھرپور طریقے سے پیش کی جا رہی...
    چین نے غیر ملکی صحافیوں کو سالانہ “دو اجلاسوں” کی کوریج کے لیے مدعو کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز صحافیوں کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 7 فروری ہے بیجنگ :چودہویں قومی عوامی کانگریس کا تیسرا اجلاس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی چودہویں قومی کمیٹی کا تیسرا اجلاس بالترتیب 5 مارچ اور 4 مارچ کو بیجنگ میں منعقد ہو گا۔ پیر کے روز چینی میڈیا نے بتا یا کہ قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے جنرل آفس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے جنرل آفس نے اعلان کیا کہ وہ چینی اور غیر ملکی صحافیوں کا میڈیا کوریج کے حوالے سے خیر مقدم کرتے ہیں۔ صحافیوں کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ...
     بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عدت کیس میں بریت کے خلاف اپیل چیف جسٹس اسلام آباد کو بھیج دی گئی۔بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی عدت کیس میں بریت کے خلاف اپیلوں پر سماعت  اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج جسٹس اعظم خان  نے کی، جس میں درخواست گزار خاور مانیکا کی جانب سے زاہد آصف چوہدری، اقبال کاکڑ و دیگر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ  بانی پی ٹی آئی کی جانب سے علی بخاری، شعیب شاہین، نیاز اللہ نیازی و دیگر پیش ہوئے۔زاہد آصف چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے 13 جولائی 2024 کا ایڈیشنل سیشن جج کا بریت کا فیصلہ چیلنج کر...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی سمیت 3 صوبائی اسمبلیوں کے مجموعی طور پر 8 اراکین کی رکنیت بحال کردی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی، پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے 8 معطل اراکین کی رکنیت گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پربحال کردی ہیں۔ Restoration Notification 27-01-2025 by Asadullah on Scribd پنجاب سے خواتین کی مخصوص نشتوں پر کامیاب ہو کر قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہونیوالی منیبہ اقبال سمیت بلوچستان اسمبلی رکن عبیداللہ اور صفیہ کی اسمبلی رکنیت بحال کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسی طرح پنجاب اسمبلی کے معطل اراکین خالد محمود رانجھا، حافظ فرحت عباس، فرخ جاوید اور نوابزادہ وسیم خان بادوزئی سمیت خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن ظاہر خان کی رکنیت...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جنوری 2025)190ملین پاﺅنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سزا کیخلاف اپیلیں دائر کر دیں،وکیل خالد یوسف چوہدری نے اپیلیں اسلا م آباد ہائیکورٹ میں دائر کیں ،دائر کردہ اپیلوں میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ احتساب عدالت کا 17 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو بری کرنے کیاجائے۔ اپیلوں میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا اور نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی۔ اپیل میں کہا گیا ہے کہ این سی اے حکام کو شامل تفتیش...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 جنوری 2025ء) پاکستانی نیوز ویب سائٹ دی ایکسپریس ٹربیون کے مطابق پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین نے دونوں ممالک کے درمیان براہ راست فضائی سروسز شروع کرنے کے ارادے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے 26 جنوری کے روز پشاور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران یہ اعلان کیا۔ محمد اقبال حسین نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور تاریخی تعلقات پر زور دیتے ہوئے سفر اور رابطے کی سہولت کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کے ارادے کا اعلان کیا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین فوجی تعاون پر بھارت کو گہری تشویش انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدام سے بنگلہ...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امیگریشن سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر کو نہ ماننے پر کولمبیا پر نئی معاشی اور سفری پابندیاں عائد کردیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ کولمبیا پر ٹیرف اور ویزا پابندیوں کا حکم دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کولمبیا کو امریکا میں آنے والی تمام اشیا پر 25 فیصد ٹیرف دینا ہوگا، جسے پھر ایک ہفتے میں 50 فیصد تک بڑھا دیا جائے گا۔(جاری ہے) ٹرمپ نے کہا کہ ان کی انتظامیہ کولمبیا کے سرکاری اہلکاروں کے ساتھ ساتھ صدر کے اہل خانہ اور معاونین پر سفری اور ویزہ پابندیاں عائد کرے گی۔...
    پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کردی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں بیرسٹر سلمان صفدر نے تیار کیں جبکہ خالد یوسف چوہدری نے دائرکیں۔ اپیل میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی۔ اپیل میں کہا گیا ہے کہ نیشنل کرائم ایجنسی سے معاہدے کا متن حاصل نہ کرنا تفتیشی ایجنسی کی ہچکچاہٹ کو واضح کرتا ہے۔ اپیل میں موقف اپنایا گیا ہے کہ...
    انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بارودی مواد برآمدگی کیس میں ملزم فیصل شہزاد کو بری کردیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا، عدالت نے کہا کہ پراسیکیوشن ملزم کے خلاف الزامات کو ثابت کرنے میں ناکام رہی۔  سی ٹی ڈی نے الزام لگایا کہ ملزم فیصل شہزاد سے دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا، وکیل ملزم نے مؤقف اپنایا کہ ملزم بے گناہ ہے مقدمے سے بری کیا جائے،  ملزم فیصل کے خلاف تھانہ ی ٹی ڈی لاہور میں مقدمہ درج تھا۔
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان اور پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کی وفاداری کام نہیں آئی بشریٰ بی بی کی شکایتوں پر انہیں ہٹا دیا گیا۔ پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ عمران خان نے صوبائی صدارت سے ہٹا کر علی امین گنڈا پور کو کو وفاق کی اکائیوں کو کمزور کرے کی وفاداری کا انعام دیا۔ ایک صوبے کے وزیراعلیٰ کو دوسرے صوبے پر چڑھائی کرنے کا حکم دے کر استعمال کرکے فارغ کردیا گیا۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان کی فطرت میں کسی کے ساتھ وفاداری ہے ہی نہیں۔ عمران خان ہر دوست، کارکن اور ساتھی کو اپنے ذاتی مقاصد...
    انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی  نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کے 2 ملزمان کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کے 2 ملزمان کرنل اجمل صابر اور سہیل عرفان عباسی کی بریت کی درخواست پر سماعت کی۔ پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کے خلاف استغاثہ کے پاس کافی شواہد موجود ہیں۔ ملزمان پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے۔ استغاثہ کے گواہان شہادت ریکارڈ کروا رہے ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیوں حملے کے ملزمان کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔ کرنل اجمل صابر اور سہیل عرفان عباسی نے 265 کےتحت بریت...
    لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان اور پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی فطرت میں کسی کے ساتھ وفاداری نہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کو پارٹی کی صوبائی صدارت سے ہٹا کر عمران خان نے اپنی روایت دہرائی اور وفاداروں کی قربانیوں کو نظرانداز کر کے ان کی کمر میں چھرا گھونپ دیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ اپنے ساتھیوں، کارکنوں اور دوستوں کو اپنے ذاتی مفادات کے لیے استعمال کیا اور بعد میں بے یار و مددگار چھوڑ دیا۔ علی امین گنڈا پور، جو عمران خان کی انتشاری مہمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایڈیشنل رجسٹرار کی توہین عدالت کارروائی کیخلاف انٹراکورٹ اپیل واپس لینے کی استدعا پر جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ توہین عدالت قانون میں پوراطریقہ کار بیان کیاگیا،دونوں کمیٹیوں کو توہین کرنے والے کے طور پر ہولڈ کیا گیا،طریقہ کار تو یہ ہوتا ہے پہلے نوٹس دیا جاتا ہے،ساری دنیا کیلئے آرٹیکل 10اے کے تحت شفاف ٹرائل کا حق ہے،کیا ججز کیلئے آرٹیکل 10اے دستیاب نہیں،جو فل کورٹ بنے گا کیااس میں مبینہ توہین کرنے والے 4ججز شامل ہونگے،ہمیں نوٹس دے دیتے ہیں ہم 4ججز ان کی عدالت میں پیش ہوجاتے۔ مریم کونسے جھنڈے گاڑ رہی ہیں‘، تاجر رہنما عتیق میر نے وزیراعلیٰ سندھ سے متعلق بیان مذاق قرار دیدیا نجی ٹی وی چینل...
     ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پرائم منسٹر یوتھ کونسل کی تشکیل دے دی گئی۔  ’’پرائم منسٹر یوتھ کونسل‘‘کی حلف برداری کل ہوگی، کونسل پاکستان کی پہلی نیشنل یوتھ پالیسی تشکیل دے گی، یوتھ کونسل کیلئے پاکستان سے 100 اور دنیا بھر سے 13 پاکستانی نوجوان منتخب کئے گئے ہیں،اس سلسلے میں کامن ویلتھ ایشیا یوتھ سمٹ اور ایشیا ریجنل یوتھ منسٹرز میٹنگ آج ہوگی۔ پاکستان 2035 تک 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے، عالمی بینک  پرائم منسٹر یوتھ کونسل کے ارکان پالیسی سازی میں بطور وزیراعظم کے مشیر کام کریں گے جبکہ 28 جنوری کو یوتھ کونسل کی تقریب حلف برادری ہوگی جس میں وزیراعظم حلف لیں گے۔  علاوہ ازیں کونسل کے تحت کلائمیٹ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ادارے کی بحالی، ترقی اور تجارتی صلاحیت بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے پاکستان ریلویز کی زمین کو نجی شعبے کے تعاون سے کاروباری سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی ہدایت دی تاکہ ادارے کو مالی طور پر مستحکم بنایا جا سکے۔ وزیراعظم نے ریلویز کو وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لیے مؤثر حکمت عملی تشکیل دینے پر زور دیا۔ انہوں نے مسافروں کو بہتر سفری خدمات فراہم کرنے اور ادارے کو مسابقتی بنانے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے مواقع بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو ریلویز کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایڈیشنل رجسٹرار کی توہین عدالت کارروائی کیخلاف انٹراکورٹ اپیل واپس لینے کی استدعا پر جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئےکہا کہ آپ اپنا کلیم واپس لے سکتے ہیں لیکن اپیل واپس نہیں لی جا سکتی،جسٹس جمال مندوخیل نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کمرہ عدالت سے باہر جانا چاہیں تو جا سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار کی توہین عدالت کارروائی کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی،جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں 6رکنی بنچ نے سماعت کی، نذرعباس نے انٹراکورٹ اپیل واپس لینے کی استدعا کردی، نذرعباس  کے وکیل نے کہاکہ ہم اپنی انٹراکورٹ اپیل واپس لینا چاہتے ہیں،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ آپ اپنا کلیم واپس...
    عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے دی گئی سزاؤں کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیلیں دائر کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خالد یوسف ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی اپیل میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ نیب نے بدنیتی سے اختیارات کا غلط استعمال کیا اور نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی۔ اپیل میں نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے معاہدے کا متن حاصل...
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پیکا ترمیمی بل کی منظوری دے دی، کمیٹی کا اجلاس چیئرمین فیصل سلیم رحمٰن کی زیر صدارت ہوا۔ جے یو آئی ف اور مختلف صحافتی تنظیموں نے اس بل کی سخت مخالفت کی۔  جے یو آئی ف کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ اتنی جلد بازی میں پیکا ترمیمی بل کی منظوری کیوں دی جا رہی ہے، اس مختصر وقت میں تو اس قانون کو سمجھنا بھی مشکل ہے، اور اس پر مشاورت کیسے ممکن ہوئی؟ انہوں نے بل میں موجود کئی خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ فیک نیوز کی تعریف واضح نہیں ہے، یہ کیسے طے کیا جائے گا کہ فیک نیوز کیا ہے؟ کمیٹی کے چیئرمین...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)190ملین پاؤنڈ ریفرنس  میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے سزا کیخلاف اپیلیں دائرکر دیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ اپیلیں دائرکر دی گئیں،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل خالد یوسف نے اپیل دائر  کی،اپیل میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ احتساب عدالت کا 17جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دیاجائے،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بری کیا جائے۔ پیکا کے ذریعے آزادیوں کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے: عوام پاکستان پارٹی  مزید...
    لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پیکا کے ذریعے آزادیوں کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ایک بیان میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جو ملک انٹرنیٹ بند کر دیتا ہو وہاں ترقی نہیں ہو گی، پیکا کے ذریعے آزادیوں کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، پی پی اور (ن) لیگ کا اتحاد مفاد کا اتحاد ہے۔دوسری جانب لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی اپیل پر اوورسیز پاکستانیوں نے پیسہ بھیجنا بند نہیں کیا، پاکستان میں افراط زر میں کمی آئی ہے مگر مہنگائی مزید بڑھی ہے،...
    دبئی کے گلوبل ولیج میں حالیہ تقریب کے دوران بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے مداحوں سے ملاقات کی جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہو رہی ہیں۔  ایک ویڈیو میں شاہ رخ خان نے مزاحیہ انداز میں کہا ’میں اس سال 60 کا ہونے جا رہا ہوں، لیکن لگتا 30 کا ہوں۔‘ ان کے اس تبصرے پر حاضرین نے پرجوش ردعمل دیا۔          View this post on Instagram                       A post shared by Global Village القرية العالمية (@globalvillageuae) شاہ رخ خان اس وقت سدھارتھ آنند کی فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ کر رہے ہیں، جس میں ان کے ساتھ ان...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جنوری 2025)سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے وکلا سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ ابھی آپ کی خواہشات کے مطابق فل کورٹ نہیں بن سکتا، آئینی بینچ میں ججز کی نامزدگی جوڈیشل کمیشن کرتا ہے، سپریم کورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 8 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس عائشہ ملک بینچ میں شامل ہیں، ان کے علاوہ جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس محمد علی مظہر ،جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کولمبیاکی مصنوعات پر25فیصد ٹیرف عائد کردیا ۔کولمبیاکی تمام اشیا پرہنگامی ٹیرف فوری طور پرلاگوکردیا گیا،امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں اسے مزید 25 فیصد ٹیرف بڑھا کر50فیصد کردیا جائے گا۔کولمبین صدر نے امریکا سے تارکین وطن لے کرآنےوالی 2فوجی پروازوں کوواپس کردیاتھا ،صدر کولمبیاکا کہنا تھا کہ امریکا تارکین وطن کےساتھ مجرموں جیسا سلوک نہیں کرسکتا۔  اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کولمبیا کے حکومتی عہدیداروں پر سفری پابندیاں لگا رہے ہیں جبکہ کولمبیا پر جلد مالیاتی پابندیاں بھی عائد کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کولمبیا کے سامان پر ہنگامی طور پر 25 فیصد ٹیرف نافذ کر رہے ہیں اور ایک ہفتے میں ٹیرف  50فیصد تک بڑھا...
    جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن—فائل فوٹو جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے پارٹی رہنما قاضی ظہور احمد کے قتل کی مذمت کی گئی۔ایک بیان میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ قاضی ظہور احمد کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے سزا دی جائے۔انہوں نے مزید کہنا ہے کہ کسی کی جان و مال محفوظ نہیں ہے۔ آئینی ترمیم کیلئے حکومت نے11 ووٹ خرید لیے تھے، مولانا فضل الرحمٰنمولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کیلئے حکومت نے11 ووٹ خرید لیے تھے، ہمارے 8 ووٹ تھے، ووٹ نہ دیتے تو ترمیم کا بہت گندا ڈرافٹ آتا۔ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ حکومت کی...
    فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا  وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس کی فنانس کمیٹی کے رکن الیگزینڈر گرین سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں پاک امریکا تعلقات کے فروغ سے متعلق تبادلۂ خیال کیا۔محسن نقوی نے الیگزینڈر گرین کو افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی اور دراندازی سے آگاہ کیا۔اُنہوں نے پاکستان میں زلزلہ اور سیلاب متاثرین کی مدد پر الیگزینڈر گرین کا شکریہ ادا کیا۔ امریکی کانگریس کو پاکستان کے خلاف اکسایا جا رہا ہے: وزیر داخلہ محسن نقویوفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کو پاکستان کے خلاف اکسایا جارہا ہے۔ وزیرِداخلہ نے امریکی کانگریس مین الیگزینڈر گرین کے مسئلہ فلسطین پر اصولی مؤقف کو سراہا۔اُنہوں نے کہا کہ الیگزینڈر گرین کا فلسطین کے...
    —فائل فوٹو کوئٹہ اور گرد و نواح میں آج مطلع صاف اور موسم خشک ہے۔ کراچی: مختلف علاقوں میں پارہ سنگل ڈیجٹ میں ریکارڈکراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات پارہ سنگل ڈیجٹ میں ریکارڈ ہوا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان کے متعدد اضلاع سرد ہواؤں کے باعث سردی کی لپیٹ میں ہیں۔دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم سرد اورخشک رہنےکا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم مزید سرد ہونے کا امکان ہے۔
    گزشتہ دنوں معروف ماڈل،ہوسٹ اور اداکارہ متھیرا نے اپنے پروگرام میں سوشل میڈیا اسٹار چاہت فتح علی خان کے ساتھ ایک پروگرام کیا تھا جس کے چرچے سوشل میڈیا پر خوب ہو رہے ہیں اسی پرگرام کے دوران چاہت فتح علی خان نے ایک ویڈیو  اداکارہ متھیرا کی اجازت کے بغیر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ جس کے رد عمل میں متھیرا نے  چاہت فتح علی خان پر سخت تنقید کی ہے۔متھیرا کا کہنا ہے کہ ان کی بے باکی کو غلط انداز میں لینا یا ان کی ذاتی حدوں کو پار کرنا ناقابل قبول ہے۔متھیرا نے وضاحت کی کہ یہ وائرل ویڈیو ان کے شو کے کیمروں سے نہیں بلکہ چاہت فتح علی خان کی جانب سے...
    سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن (آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام) نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2025 منظور کرلیا، بل کے حق میں 4 اور مخالفت میں 2 ووٹ آئے، سینیٹر کامران مرتضیٰ اور سیف اللہ نیازی نے بل کی مخالفت کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) کی سینیٹر پلوشہ خان کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس میں سنگل پوائنٹ ایجنڈا ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2025 زیرِ غور آیا، سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ بل میں کچھ سیکشن پر میرے اعتراضات ہیں، اس بل پر جلدی کیوں کی جارہی ہے؟ میں نے بل کی...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل رحمن نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔58سالہ فیصل رحمن نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔انہوں نے محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے زندگی میں کبھی بھی کسی سے محبت نہیں ہوئی۔اداکار نے مزید بتایا کہ زندگی میں کئی لوگوں کے قریب ہوا اور شادی کرنے کا فیصلہ بھی کیا لیکن شادی ہو نہیں سکی۔انہوں نے شادی نہ ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے وعدے کرنے سے ڈر لگتا ہے اس لیے میں ہر بار شادی کرنے کا ارادہ ترک کر دیتا ہوں۔فیصل رحمن نے کہا کہ میرے خیال...
    سیف علی خان کے حالیہ کیس کی میڈیا کوریج سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا شکار ہو رہی ہے۔  عوام کا کہنا ہے کہ میڈیا کی کہانیوں میں نہ صرف تضاد پایا جاتا ہے بلکہ یہ پیشکش سنجیدہ کیس کو ایک کمزور اور ناقابل یقین ڈرامے میں بدل رہی ہے۔ کئی لوگوں نے مذاقاً کہا ہے کہ سی گریڈ فلموں کی کہانی بھی اس سے بہتر اور زیادہ منظم ہوتی ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے میڈیا کی سنسنی خیزی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا، "تھوڑا تو محنت کرو، ایسی کہانی لکھنے میں تو کوئی ڈرامے کا ڈائریکٹر بھی پریشان ہو جائے۔”  تنقید کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ کیس جس سنجیدگی کا متقاضی تھا،...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2025ء)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عِدت کیس میں بریت کے خلاف خاور مانیکا کی اپیلوں پر سماعت کرنے والے جسٹس اعظم خان نے خود کو کیس سے الگ کرلیا ہے۔پیر کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت کیس میں بریت کے خلاف خاور مانیکا کی اپیلوں پر سماعت جسٹس اعظم خان کی سربراہی میں ہوئی، جنہوں نے اس کیس میں پہلے بھی سماعت کی تھی۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی وکیل شعیب شاہین عدالت میں پیش ہوئے اور درخواست کی کہ کیس کو کسی دوسری عدالت میں منتقل کیا جائے۔وکیل شعیب شاہین...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2025ء)190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کی کتنی ملاقاتیں ہوئیں، اس حوالے سے جیل حکام نے عدلت کو جواب جمع کرادیا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے،ذاتی معالج سے معائنہ اور جیل سہولیات کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کی۔ عدالت نے کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوکل طلب کرلیا۔دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل فیصل فرید اور جیل حکام عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے استفسار کیا کہ آخری سماعت میں جیل حکام سے فون کالزاور ملاقات سے متعلق رولز کا پوچھا تھا، جس پر جیل حکام نے جواب دیا کہ...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2025ء)سپریم کورٹ نے رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کیخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ سنا دیا، جس میں عدالت نے قرار دیا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی اور ججز آئینی کمیٹی نے جوڈیشل آرڈر کو نظرانداز کیا۔جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل مشتمل 2 رکنی بینچ نے فیصلہ سنا سنایا، جس میں کہا گیا کہ نذر عباس نے جان بوجھ کر توہینِ عدالت نہیں کی۔نذر عباس کیخلاف توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لیا جاتا ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی اور ججز آئینی کمیٹی نے جوڈیشل آرڈر کو نظر انداز کیا۔ دونوں ججز کمیٹیوں کیخلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کے لیے...
    بالی وڈ کی مشہور اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے ماں بننے کے بعد اپنی پہلی ریمپ واک کرتے ہوئے سبیاساچی کے 25 ویں سالگرہ شو میں شرکت کی۔  دیپیکا، جو پچھلے چند مہینے اپنی بیٹی دعا کے ساتھ وقت گزار رہی تھیں، اس تقریب میں شاندار انداز میں جلوہ گر ہوئیں اور اپنی منفرد اسٹائل سے مداحوں کے دل جیت لیے۔ اداکارہ نے اس خاص موقع پر سفید رنگ کے مونوکرومیٹک لباس کا انتخاب کیا جس میں پینٹ، ٹاپ اور ٹرینچ کوٹ شامل تھے۔ ان کے انداز کو نکھارنے کے لیے سبیاساچی کے ڈیزائن کردہ چمکتے ہار، چمڑے کے دستانے، اور قیمتی جواہرات سے سجی بریسلیٹس کا استعمال کیا گیا۔ ان کے سر پر بندھے اسٹائلش ہیڈ بینڈ نے ان...
     (ویب ڈیسک) پاکستان میں موبائل فون اسمگل کرنے کے الزام میں پی آئی اے کی ایک اور فضائی میزبان کو معطل کر دیا گیا ہے جس کے بعد تادیبی کارروائی کا سامنا کرنے والے عملے کے ارکان کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔  تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی تازہ ترین کارروائی گزشتہ ہفتے عملے کے 5 ارکان کی معطلی کے بعد کی گئی ہے جب حکام نے دبئی سے واپسی پر ان کے قبضے سے سمارٹ فونز کا ایک ذخیرہ برآمد کیا تھا، اس سے پہلے عملے کے 2 ارکان کو اسی طرح کے الزامات پر برطرف کردیا گیا تھا۔ پاکستان 2035 تک 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے، عالمی بینک  ترجمان پی آئی اے...
    اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے گردونواح اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔اے این ایف نے9کاروائیوں میں13ملزمان گرفتارکر لیے، کاروائیوں میں3کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 150.28 کلو گرام منشیات برآمدہوئی، تعلیمی اداروں میں کارروائیاں سندھ میں پیٹارو ٹول پلازہ جامشورو کے قریب دو ملزمان سے 4.5 کلو گرام چرس برآمد، اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 600 گرام ہیروئن برآمد، 2 ملزمان گرفتارکر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دمام جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو آئس برآمد، ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر کے...
    اسلام آباد : اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پیکا ترمیمی بل کی منظوری دے دی ہے۔ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر فیصل سلیم رحمان کی سربراہی میں ہوا، جس میں مختلف ارکان نے اس بل پر گفتگو کی۔   جے یو آئی کے رہنما کامران مرتضیٰ نے اس بل کی مخالفت کی، جبکہ سیکرٹری داخلہ نے پیکا قانون میں کی جانے والی ترامیم کو عوام کے تحفظ کے لیے ضروری قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ترامیم قانون کے بہتر نفاذ کے لیے لائی گئی ہیں اور قومی اسمبلی کی منظور شدہ ترامیم کو ہی منظور کیا جائے گا۔   صحافیوں اور صحافتی تنظیموں کی جانب سے بل کی شدید مخالفت کی جا رہی...
    پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 5 پیسے کے اضافے کے بعد 278 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔  گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 75 پیسے پر بند ہوا تھا۔
    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا آخری میچ ویسٹ انڈیز نے تیسرے دن 120 رنز سے جیت لیا۔ یہ ویسٹ انڈیز کی سنہ 1990 کے بعد سے پاکستان میں ٹیسٹ میچوں میں پہلی فتح ہے۔ پاکستان کی شکست کے بعد سوشل میڈیا صارفین ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ صحافی وجیہہ ثانی لکھتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز سے ہوم گراؤنڈ میں اپنی بنائی ہوئی پچ پر ہار گئی ہے۔ کوئی عاقب جاوید کو سمجھائے کہ اسپننگ ٹریک ضرور بنائیں لیکن بلے بازوں اور فاسٹ بالرز کے لیے بھی پچ میں کچھ چھوڑ دیں۔ ورنہ اپنے کھودے ہوئے گڑھے میں ایسے ہی گرتے رہیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عِدت کیس میں بریت کے خلاف خاور مانیکا کی اپیلوں پر سماعت کرنے والے جسٹس اعظم خان نے خود کو کیس سے الگ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق خاتون اول بشری بی بی کی بریت کے خلاف خاور مانیکا کی اپیل پرسماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے کی۔درخواست گزار خاور مانیکا کی جانب سے زاہد آصف چوہدری، اقبال کاکڑ و دیگر عدالت پیش ہوگئے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے علی بخاری، شعیب شاہین، نیاز اللہ نیازی و دیگر عدالت پیش ہوئے۔زاہد آصف...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جنوری 2025)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دیدی، پیکا ترمیمی بل پر بحث کے دوران صحافتی تنظیموں کی جانب سے بل پر مخالفت کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس سینیٹر فیصل سلیم کی صدارت میں ہوا جس میں قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کا بل پاس کردیا، پیکا ترمیمی بل پر بحث کے دوران صحافتی تنظیموں کی جانب سے بل پر مخالفت کی گئی۔ چیئرمین کمیٹی نے صحافتی تنظیموں سے اپنی تحریری سفارشات پیش نہ کرنے پر سوالات اٹھا دئیے۔ انہوں نے کہا کہ صحافتی تنظیموں کو چاہیے تھا کہ اپنی تحریری سفارشات کمیٹی میں رکھتے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے اجلاس...
    گداگری کی آڑ میں وارداتیں کرنے والے خواجہ سرا کو لاہور پولیس  کی ڈولفن فورس نے گرفتار لیا۔ ترجمان ڈولفن اسکواڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیاکہ خواجہ سرا نے 2 روز قبل کینال روڈ پر نوسر بازی کر کے موبائل و کیش لوٹا تھا،  ملزم عامر عرف تتلی کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن میں مقدمہ  561/25 درج ہے،  ڈولفن ٹیم نے مقامی لوگوں کی شکایات پر ریکی کر کے خواجہ سرا کو گرفتار کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ  ملزم کے قبضہ سے موبائل برآمد کیے گئے، دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا انکشاف ہوا، خواجہ سرا کینال روڈ کے اطراف و کراسنگ برج پر وارداتیں کرتا تھا۔  ترجمان ڈولفن  فورس نے کہا کہ   ملزم عامر عرف تتلی...
    پاکستان نے سوڈان کے شہردارفور میں سعودی اسپتال الفریش پر حملے کی مذمت کی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ سوڈان میں سعودی اسپتال پرحملہ بین الاقوامی قانون کی واضح خلاف ورزی ہے۔ معصوم شہریوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ دفترخارجہ نے مزید کہا کہ حملہ میں مبینہ طور پر 70 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ پاکستان متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ تنازعات کو مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان اتحاد، خومختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اظہار کرتا ہے۔
    ذرائع کے مطابق راجہ نجابت حسین نے ڈپٹی سپیکر کو برطانوی پارلیمنٹ میں خاص طور پر نومنتخب لیبر ایم پیز کے ساتھ اپنی لابنگ کی کوششوں کو مزید تیز کرنے کے لیے جے کے ایس ڈی ایم آئی کی حکمت عملی سے تفصیل سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں کشمیر سیلف ڈیٹرمینیشن موومنٹ انٹرنیشنل (جے کے ایس ڈی ایم آئی ) کے ایک وفد نے تنظیم کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کی قیادت میں ہاوس آف کامنز کی ڈپٹی اسپیکر Judith Cummins سے ملاقات کی ہے اور انہیں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور کشمیر کاز کے حوالے سے اپنی جماعت کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق راجہ نجابت حسین...
    عرب لیگ نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے نکالنے کی کوششیں ماضی میں بھی ناکام ثابت ہوئی ہیں، یہ کوششیں ناقابل قبول اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عرب لیگ نے فلسطینی عوام کی جبری نقل مکانی کا منصوبہ مسترد کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے ہٹانے کی کوشش بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عرب لیگ نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے نکالنے کی کوششیں ماضی میں بھی ناکام ثابت ہوئی ہیں، یہ کوششیں ناقابل قبول اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ بیان...
    سان فرانسسکو : مارک زکربرگ، میٹا کے سی ای او، نے اس سال کے دوران کمپنی کی اے آئی ٹیکنالوجی میں 60 سے 65 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کے مطابق، 2025 میں میٹا کا اے آئی اسسٹنٹ ایک ارب سے زائد افراد کی مدد کرے گا اور لاما 4 ماڈل اے آئی کی دنیا میں اہم مقام حاصل کرے گا۔   لاما ایک اوپن سورس زبان ماڈل ہے جو فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ میں میٹا کے اے آئی اسسٹنٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔ فی الحال لاما 3 ماڈل استعمال میں ہے، مگر میٹا نے لاما 4 کے متعارف ہونے کا اعلان کیا ہے۔   زکربرگ نے یہ بھی بتایا...
    نائب امیرِ جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی بدترین شرائط نے قومی معیشت کو مفلوج کردیا۔ ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان، ایران اور افغانستان کے مضبوط تعلقات ناگزیر ہیں۔ لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں ایک بار پھر امریکا، بھارت اور اسرائیل کے اثرات بدقسمتی ہو گی، امریکی صدر کو ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملی یکجتی کونسل کا وفد آج وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کرے گا۔ نائب امیرِ جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ قائدین علی امین گنڈاپور کی مجلس مشاورت میں امن کا لائحہ عمل دیں گے۔
    اسلام آباد پولیس کی پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں، اس دوران 06 ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں پتنگیں اور ڈوریں برآمد کرلی گئی ہیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ بہارہ کہو، تھانہ شہزاد ٹاون، تھانہ نون اور تھانہ کھنہ پولیس نے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں پتنگیں اور ڈوریں برآمد کی ہیں۔ مزید پڑھیں: پنجاب میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد، ناقابل ضمانت جرم قرار ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے کہا ہے کہ پتنگ بازی ایک خطرناک کھیل ہے، اس عمل سے کوئی شخص زندگی بھر کے لیے معذور یا مو ت کا شکار ہوسکتا ہے۔ پتنگ فروشی کے...
    ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: خفیہ دستاویز سامنے آگئی، عمران حکومت پر سوالیہ نشان لگ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: اثاثہ ریکوری یونٹ (اے آر یو) کے سربراہ مرزا شہزاد اکبر کے دستخط شدہ معاہدہ رازداری (ڈِیڈ آف کانفیڈنشلٹی) کے مطابق عمران خان حکومت کی پراپرٹی ٹائیکون اور برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے درمیان 190 ملین پاؤنڈز کے معاملے میں حکومت کی براہِ راست مدد کی نشاندہی ہوتی ہے۔ انگریزی روزنامہ ’دی نیوز‘ کے رپورٹر فخر درانی نے رپورٹ کیا ہے کہ معاہدے میں سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے اکاؤنٹ کا ذکر ہے اور اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ معاہدہ اس وقت تک خفیہ رہے گا جب تک...
    سوڈان کے علاقے دارفور میں سعودی اسپتال پر باغی فورسز کے حملے میں 70 افراد ہلاک ہوگئے۔ عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ نے بیان میں کہا کہ باغی فورسز نے سعودی ٹیچنگ میٹرنل اسپتال کو نشانہ بنایا۔ حملے میں اب تک 70 افراد کے مرنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ سعودی ٹیچنگ اسپتال پورے علاقے میں کام کرنے والا واحد اسپتال تھا جو حملے میں تباہ ہوگیا۔ اسپتال حملے کے بعد کافی بڑے علاقے علاج کی سہولیات کے حوالے سے بڑے بحران کا سامنا ہوگا۔   سوڈانی حکام کے مطابق اسپتال کونشانہ بنانا باغی فورسز کی جانب سے مسلسل کیے جانے والے حملوں کی کڑی ہے۔ باغی تیل کی تنصیبات سمیت مختلف جگہوں اور علاقوں پر حملے...
    اسلام آباد: وزیراعظم کی ہدایت پر پرائم  منسٹر یوتھ کونسل کی تشکیل دے دی گئی، جس کی حلف برداری کل ہوگی۔   ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر ’’پرائم منسٹر یوتھ کونسل‘‘تشکیل دے دی گئی ہے، جو پاکستان کی پہلی نیشنل یوتھ پالیسی تشکیل دے گی۔ یوتھ کونسل کے لیے پاکستان سے 100 اور  دنیا بھر سے 13 پاکستانی نوجوان منتخب کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں کامن ویلتھ ایشیا یوتھ سمٹ اور ایشیا ریجنل یوتھ منسٹرز میٹنگ آج ہوگی۔ پرائم منسٹر یوتھ کونسل کے ارکان پالیسی سازی میں بطور وزیراعظم کے مشیر کام کریں گے ج ب کہ 28 جنوری کو یوتھ کونسل کی تقریب حلف برادری ہو گی، جس میں  وزیراعظم...
    اپنے تباہ حال گھروں کو واپسی اور زندگی کو پھر سے شروع کرنے کے عزم کے ساتھ غزہ کے لاکھوں بے گھر فلسطینی نصیرات کے پناہ گزین کیمپ سے شمالی علاقوں کی جانب روانہ ہونا شروع ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے نتساریم کے علاقے سے انخلا شروع کر دیا جس کے بعد جنوبی علاقوں کے پناہ گزین فلسطینی شمالی علاقوں میں اپنے گھروں کو واپس جانا شروع ہوگئے۔  غزہ کے جنوبی علاقے میں ہزاروں بے گھر فلسطینی ہاتھوں میں اپنا سامان اٹھائے پیدل شمالی علاقوں میں اپنے کھنڈر بن چکے گھروں کی جانب جاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ برسوں کی محنت سے بنائے گئے اپنے گھروں کی تباہی پر امید اور دکھ و کرب کے ملے جلے رجحان...
    قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) میں پولیو کے خاتمے کے لیے قائم مقامی ریفرنس لیبارٹری نے سندھ کے 3 اضلاع سے لیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون (ڈبلیو پی وی 1) کی تصدیق کی ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق لیبارٹری کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سندھ میں ٹھٹہ، عمرکوٹ اور نوشہرو فیروز سے جمع کیے گئے سیوریج کے نمونوں میں ڈبلیو پی وی ون کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’پولیو مفلوج کر دینے والا ایک لاعلاج مرض ہے، پانچ سال سے کم عمر بچوں کی قوت مدافعت بڑھا کر اس بیماری سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیو ویکسین کی متعدد خوراکیں پلوانا اور معمول کے حفاظتی...
    رحمتوں اور برکتوں والی رات شبِ معراج آج کی رات ہے ،ملک بھر میں شب معراج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔شب معراج کے موقع پر ملک بھر میں مساجد کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا جاتا ہے، اس رات مساجد میں چراغاں، خصوصی محافل اور عبادات کا اہتمام کیا جاتا ہےجس میں علمائے کرام اور مقررین واقعہ معراج اور اسکی فضلیت پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔محفل معراج النبیؐ میں نعت خواہاں حضور اکرمﷺ کی شان مبارک میں ہدیہ عقیدت و نعت پیش کرتے ہیں،27رجب المرجب کی شب نبی آخرالزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا گیا تھا۔جب حضرت جبرائیل براق لیکر سرکار دو عالمﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور...
    سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس کا فیصلہ سنا دیا ، سپریم کورٹ نےایڈیشنل رجسٹرار کیخلاف شوکاز نوٹس واپس لےلیا ۔سپریم کورٹ نےفل کورٹ بنانے کے معاملے پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کوبھجوا دیا، پریکٹس اینڈ پروسیجرکمیٹی کے پاس کوئی اختیار نہیں کہ جوڈیشل آرڈر کے بعد کیس واپس لےسکے،جسٹس منصور علی شاہ نےمحفوظ کیاگیا فیصلہ پڑھ کر سنایا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل آرڈرکوانتظامی آرڈرختم نہیں کر سکتا، ایڈیشنل رجسٹرارکیخلاف توہین عدالت کےکوئی شواہد نہیں آئے، ایڈیشنل رجسٹرار کی مقدمہ سماعت کیلئےمقرر نہ کرنے میں کوئی بد نیتی نہیں، ایڈیشنل رجسٹرارکی کیس میں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔    
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2025ء)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 14 ہزار 200 کیوسک اور اخرج 30 ہزار کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 12 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 12 ہزار 400 کیوسک، خیرآباد پل آمد 20 ہزار 200 کیوسک اور اخرج 20 ہزار 200 کیوسک،جہلم میںمنگلاکے مقام پر آمد 4 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 4 ہزار کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد 3ہزار 800کیوسک اور اخراج صفر کیوسک رہا۔ جناح بیراج آمد 37 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 37 ہزار 700 کیوسک، چشمہ آمد 41...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2025ء)خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے چین کی جانب سے میڈیکل آلات کے شعبے میں اہم سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری اور حکومتی کاوشوں کے باعث ملک میں سرمایہ کاروں کیلئے ماحول سازگار ہے، چین کی 80 کمپنیوں نے پاکستان میں طبی آلات کے شعبے میں شراکت داری کیلئے گہری دلچسپی کا اظہار ہے۔(جاری ہے) میڈیکل اور سرجیکل شعبے میں تجارت کے فروغ کیلئے تقریباً 250 ملین ڈالر کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے ہیں، چینی کمپنیوں نے پاکستان میں میڈیکل آلات کے شعبے کی مزید ترقی کیلئے جوائنٹ وینچرز کے قیام پر بھی زور دیا ہے۔چین کی جدید ٹیکنالوجی طبی صنعت...
     ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت شدید سردی متوقع ہے۔ اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا،کے پی کے میں بیشتر اضلاع میں سرد اور خشک موسم جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سردی کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں سرد اور خشک موسم رہے گا۔مری، گلیات اور گردونواح میں رات اور صبح کے وقت موسم شدید سرد ہوگا، خطہ پوٹھوہار میں صبح کے وقت چند مقامات پر کہر پڑ سکتی ہے، سیالکوٹ، نارووال اور گوجرانوالہ میں صبح کے وقت ہلکی دھند کا امکان ہے۔ سندھ میں صوبے کے تمام اضلاع میں سرد اور خشک موسم رہے گا، بلوچستان میں بیشتر...
    —فائل فوٹو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گاڑیوں کی خریداری کے معاملے پر قائمہ کمیٹی کو خط لکھ دیا۔خط کی کاپی جیو نیوز نے حاصل کر لی، جس میں لکھا ہے کہ گاڑیاں صرف فیلڈ دفاتر میں تعینات عملے کو فراہم کی جا رہی ہیں، گاڑیاں فیلڈ میں کام کرنے والے گریڈ 17 اور 18 کے افسران کو دی جائیں گی۔خط کے متن کے مطابق گریڈ 19 اور اس سے اوپر اسٹاف کو گاڑیاں نہیں دی جائیں گی، گاڑیاں دفاتر کو دی جائیں گی ناکہ افسران کو، گاڑیوں کا غلط استعمال روکنے کے لیے ان پر ایف بی آر کے اسٹکرز لگائیں گے۔ چیئرمین ایف بی آر کا افسران کیلئے گاڑیوں کی خریداری سے متعلق بیان آگیاچیئرمین...
    ’جیو نیوز‘ گریب  برطانیہ کے لیے پاکستانی ایئر لائنز کی پروازوں کی بحالی کے معاملے پر برطانوی محکمۂ ٹرانسپورٹ کی 7 رکنی ٹیم آڈٹ کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔ذرائع کے مطابق برطانوی محکمۂ ٹرانسپورٹ کی ٹیم آج سے پاکستان سول ایوی ایشن کا آڈٹ شروع کرے گی، 27 جنوری تا 6 فروری برطانوی ٹیم پاکستان سی اے اے کا آڈٹ کرے گی۔برطانوی ٹیم لائسنسنگ، ایئر وردی نیس، فلائٹ اسٹینڈرڈ سمیت دیگر شعبہ جات کی جانچ کرے گی۔ پاکستانی ایئر لائنز پر پابندی ہٹانے کیلئے یورپین ایئر سیفٹی کمیٹی کا اجلاس نومبر میں ہوگاپی آئی اے سمیت پاکستانی ایئر لائنز پر یورپی ملکوں میں پابندی ہٹانے کیلئے یورپین ایئر سیفٹی کمیٹی کا اجلاس نومبر میں ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈی...
    سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ۔ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹروے کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے بند کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے، اس لیے روڈ یوزرز سے درخواست ہے کہ وہ دھند کے دوران لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں۔موٹروے پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں، کیونکہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ...
    کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری 2025ء ) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے تعلق رکھنے والے تاجر رہنماء عتیق میر کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بدلے مریم نواز والے بیان کی وضاحت سامنے آگئی، جس میں انہوں نے اپنی اس بات کو مذاق قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کراچی پہنچے تو اس موقع پر انہوں تاجروں سے ملاقات کی، اس ملاقات میں تاجر رہنما عتیق میر کی جانب سے وفاقی وزیر سے یہ کہا گیا کہ ’کچھ عرصے کیلئے مریم نواز ہمیں دیدیں اور مراد علی شاہ آپ رکھ لیں‘۔ بتایا گیا ہے کہ عتیق میر کے اس بیان پر ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید...
    ملتان کی انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس سے بھرے بائوزر میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق اور  28 زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو  نشتر ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا،زور دار دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں جس کے باعث شہری شدید خوف میں مبتلا ہوگئے  ۔واقعہ  کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور پانچ گھنٹے طویل آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ریسکیو حکام کے مطابق گیس سے بھرے بائوزر میں دھماکے سے  بستی حامد پور کے کچھ گھروں میں بھی آگ پھیل گئی، جس سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچا اور گھروں کی چھتیں گر گئیں، بعض گھروں میں موجود مویشی بھی آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔ریسکیو آپریشن میں 16...
    اثاثہ ریکوری یونٹ (اے آر یو) کے سربراہ مرزا شہزاد اکبر کے دستخط شدہ معاہدہ رازداری (ڈِیڈ آف کانفیڈنشلٹی) کے مطابق عمران خان حکومت کی پراپرٹی ٹائیکون اور برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے درمیان 190 ملین پاؤنڈز کے معاملے میں حکومت کی براہِ راست مدد کی نشاندہی ہوتی ہے۔ انگریزی روزنامہ ’دی نیوز‘ کے رپورٹر فخر درانی نے رپورٹ کیا ہے کہ معاہدے میں سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے اکاؤنٹ کا ذکر ہے اور اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ معاہدہ اس وقت تک خفیہ رہے گا جب تک کہ قانوناً اسے افشا کرنے کی ضرورت نہ پیش آئے۔ اس صورتحال کے تناظر میں ٹائیکون کے ساتھ حکومت کے تعاون پر سنگین سوالات اٹھتے ہیں۔ جس وقت...
    کراچی(نیوز ڈیسک)معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں ایسا انکشاف کیا ہے جس نے شوبز حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ انہوں نے پہلی بار اداکار فیصل قریشی کی سابقہ اہلیہ سے اپنی شادی کا اعلانیہ تذکرہ کیا ہے۔خلیل الرحمان قمر نے فیصل قریشی کی مطلقہ سے اپنی شادی کا انکشاف اس وقت کیا جب وہ معروف صحافی ارشاد بھٹی کے پوڈکاسٹ شو میں شریک تھے۔پوڈکاسٹ کے دوران ارشاد بھٹی نے خلیل الرحمان قمر سے ان کے مقبول ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘ کے حوالے سے ایک دلچسپ سوال پوچھا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرامے میں ایک عورت اپنے شوہر کو چھوڑ کر دوسرے مرد کے پاس چلی جاتی ہے، لیکن آپ کے...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2025ء)وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے لاہور کے سابق ڈپٹی مئیر نذیر خان سواتی نے لاہور میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2025ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو مائنس کرتے کرتے سارے مخالفین خود مائنس ہوتے جا رہے ہیں،جس شخص کا نام ٹی وی پر لینے پر پابندی ہے اس کے تذکرے کے بغیر عام بیٹھک بھی نہیں ہو سکتی،اس وقت مخالفین کی جانب سے غیر سیاسی خاتون بشری بی بی کو ٹارگٹ کرنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ کسی طرح عمران خان تکلیف دی جائے ۔ اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ جس شخص کی پارٹی کو ختم کرنا تھا اس کی پارٹی نے عام انتخابات میں کلین سویپ کیا،وہ وقت دور نہیں جب عمران خان فاتح...
    علی ساہی: پولیس میں بھرتیوں کے لئےدرخواستیں جمع کروانےکی تاریخ ختم، پنجاب پولیس میں 6ہزار بھرتیوں کے لئےفارم جمع کروانےکی آخری تاریخ25 جنوری مقررکی گئی تھی۔ پولیس حکام کے مطابق 25جنوری تک لاہورمیں12ہزار800امیدواروں نےبھرتی کے لئےدرخواستیں دیدیں، صوبہ بھرسے1لاکھ 10ہزارسےزائدامیدواروں نےدرخواستیں دیں۔سکروٹنی کےبعدمعیارپرپورااترنےوالوں کودوڑاورجسمانی پیمائش کے لئےبلایاجائیگا،آئی جی پنجاب کی جانب سےرواں ہفتےکمیٹیاں تشکیل دیکربھرتی کاباقاعدہ آغاز کیاجائے گا۔دوڑ جسمانی پیمائش اورتحریری ٹیسٹ پاس کرنے والوں کوانٹرویو کے لئےبلایا جائےگا۔ پاکستان 2035 تک 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے، عالمی بینک
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس مین الیگزینڈر گرین سے ملاقات کرکے افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی اور دراندازی کے واقعات کی تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے ہیوسٹن میں امریکی کانگریس اور کانگریس کی فنانس کمیٹی کے اہم ممبر  الیگزینڈر گرین سے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات  کے دوران وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے کانگریس مین الیگزینڈر گرین کو افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی اور دراندازی کے واقعات کی تفصیلات سے آگاہ کیا، وزیر داخلہ نے پاکستان میں آنے والے زلزلے اور سیلاب میں متاثرین کی بھرپور مدد پر کانگریس مین الیگزینڈر گرین کا شکریہ ادا کیا۔ محسن...
    ملتان: ویسٹ انڈیز کے اسپنر جومیل واریکن نے ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف اسکی سرزمین پر زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ اسپنر جومیل واریکن کی شاندر بولنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز 35 سال بعد پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے میں کامیاب ہوا ہے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 1990 میں قومی ٹٰیم کو پاکستان میں شکست دی تھی۔ مزید پڑھیں؛ ویسٹ انڈیز نے ٹیسٹ میں پاکستان کو 35 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی کرک انفو کے اعداد و شمار کے مطابق جومیل واریکن نے بحیثیت اسپنر دو میچز کی 4 اننگز کے دوران پاکستان کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر 19 وکٹیں اپنے نام کیں۔ جومیل واریکن نے...
    ٹرمپ انتظامیہ کی اہم عہدوں پر تین بھارتی نژاد امریکیوں کی نامزدگی کی تصدیق کے بعد ’سموسا کاکس‘ امریکی کانگریس میں اپنی بڑھتی نمائندگی کا جشن منا رہا ہے جبکہ امریکی انتظامیہ میں مزید بھارتیوں کی شمولیت سے پاکستان پر سفارتی دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ امریکی کانگریس میں بھارتی نژاد امریکی قانون سازوں کے گروپ کو عرف عام میں ’سموسا کاکس‘ کہا جاتا ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں امریکی ایوان نمائندگان میں ریکارڈ 6 بھارتی نژاد امریکیوں کی حلف برداری اور حالیہ نامزدگیوں سے امریکی سیاست میں بھارتی کمیونٹی کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی نشاندہی ہوتی ہے۔ 45 لاکھ ارکان کے ساتھ تارکین وطن نے...
    کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی اداکارہ ، ماڈل اور گلوکارہ حرا مانی نے صف اول میں شمار ہونے والے یوٹیوبر رجب بٹ سے انوکھی درخواست کردی جس کے بعد رجب بٹ نے بھی اداکارہ کیلئے بڑا اعلان کردیا۔یوں تو ڈراما سیریل ’دو بول’ میں ناظرین حرا مانی کی معصومیت پر دل ہار بیٹھے اور پھر ایک یا دو نہیں بلکہ میرے پاس تم ہو اوریقین کا سفرسمیت کئی دیگر پراجیکٹس میں بھی انکی فنی صلاحیتوں سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔تاہم چند عرصے بعد ہی مداحوں کو حرا مانی کا نیا چہرہ دیکھنے کو ملا جو گلوکاری کی صورت میں تھا کیونکہ حرا مانی کو گلوکاری کا بھی شوق ہے اور وہ ‘کشمیر بیٹس‘ کے ایک سیزن میں اپنے اس...
    ویب ڈیسک: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کا بل پاس کردیا  جب کہ صحافتی تنظیموں کی جانب سے بل کی مخالفت کی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس سینیٹر فیصل سلیم کی صدارت میں ہوا، جس میں قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پیکاایکٹ میں ترمیم کا بل پاس کردیا۔ پیکا ترمیمی بل پر بحث   کے دوران صحافتی تنظیموں کی جانب سے بل پر مخالفت  کی گئی۔ چیئرمین کمیٹی نے صحافتی تنظیموں سے اپنی تحریری سفارشات پیش نہ کرنے پر سوالات  اٹھا دیے۔ انہوں نے کہا کہ صحافتی تنظیموں کو چاہیے تھا کہ اپنی تحریری سفارشات کمیٹی میں رکھتے۔ پاکستان 2035 تک 1 ٹریلین ڈالر کی...
    ایوان بالا (سینیٹ) کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے متازعہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری دے دی ہے۔ سینیٹر فیصل سلیم کی صدارت میں ہونے والے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں پیکا ایکٹ ترمیمی بل پیش کیا گیا جس پر کمیٹی ارکان نے بحث کی۔ اجلاس کے دوران چیئرمین فیصل سلیم نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کیمیٹیوں کو بل کی منظوری کے لیے 3 دن کا وقت دیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی نے پیکا ایکٹ 2025 ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلیا، صحافیوں کا واک آؤٹ جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے بل کی مخالفت کی اور سوال کیا کہ یہ قانون اتنی جلدی میں کیوں...
     وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں پاک امریکہ  تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔دورہ امریکہ  کے دوران ہیوسٹن میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس اور کانگریس کی فنانس کمیٹی کے اہم ممبر الیگزینڈر گرین سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔محسن نقوی نے کانگریس مین الیگزینڈر گرین کو افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی اور دراندازی کے واقعات کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور پاکستان میں آنے والے زلزلے اور سیلاب میں متاثرین کی بھرپور مدد پر کانگریس مین کا شکریہ ادا کیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے امریکی کانگریس مین الیگزینڈر گرین کے فلسطین ایشو پر اصولی موقف...
    گوجرانولہ جو کہ اپنے کھانوں کی وجہ سے مشہور ہے، مگر گوجرانولہ میں ایک ایسا ریسٹورنٹ ہے جس کی مقبولیت کی وجہ وہاں کے پستہ قامت شیف ہیں۔  عزیر کا دعویٰ ہے کہ وہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے سب سے پستہ قد شیف ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے بچپن سے ہی کھانے بنا نے کا شوق تھا اور میں اپنی والدہ سے بھی کھانے بنانا سیکھتا تھا۔ عزیر کے مطابق گوجرانولہ میں لوگ دور دراز سے میرے ہاتھ کا کھا نا کھانے آتے ہیں۔ یوں تو انہیں چائنیز، دیسی اور  بہت طرح کے کھانے بنانے آتے ہیں مگر لوگوں کی جانب سے سب سے زیادہ باربی کیو پسند کیا جا رہا ہے ۔ لوگ یہاں...
    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی رکن جسٹس عائشہ ملک نے کسٹم ایکٹ کے سیکشن 221 اے کی آئینی حیثیت کے حوالے سے دائر اپیلوں کی سماعت سے معذرت کرلی ہے۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 8 رکنی آئینی بینچ نے کسٹم ایکٹ کے سیکشن 221 اے کی آئینی حیثیت کے حوالے سے اپیلوں پر سماعت کی۔ یہ بھی پڑھیں: دوران سماعت آئینی بینچ کی رکن جسٹس عائشہ ملک نے مقدمہ سننے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو اس کیس کی سماعت سے الگ کرتی ہیں اور اس ضمن میں علیحدہ سے وجوہات سے آگاہ کریں گی۔ اٹارنی جنرل کی جانب سے کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کرنے کی استدعا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کا بل منظور کرلیا،کامران مرتضیٰ اور صحافیوں نے بل کی مخالفت کی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوزکے مطابق سینیٹر فیصل سلیم کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس ہوا،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کا بل منظور کرلیا، جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ اور صحافی تنظیموں نے بل کی مخالفت کی۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ اس ملک میں کسی کو ہتھکڑیاں لگانے کیلئے کسی کو قانون کو ضرورت نہیں،مجھے خودکرایہ داری کے قانون کے تحت پکڑا گیاتھا، کسٹمزایکٹ سیکشن221اے کی آئینی حیثیت بارے  اپیلیں ،جسٹس عائشہ ملک کی کیس سننے سے معذرت  سیکرٹری...
    سپریم آف پاکستان کی جج جسٹس عائشہ ملک نے کسٹمز ایکٹ کے سیکشن 221 اے کی آئینی حیثیت کے بارے میں کیس سننے سے معذرت کرلی۔ کسٹمز ایکٹ کے سیکشن 221 اے کی آئینی حیثیت کے بارے میں آئینی بینچ میں اپیلوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس عائشہ ملک کا کیس سننے سے معذرت کرلی، انہوں نے کہا کہ میں کیس نہیں سن سکتی، اس کی الگ سے وجوہات دونگی۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ کیس ایک ہفتے کیلئے ملتوی کریں، وکیل بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ اس معاملے میں کافی تنازع ہے، اختیارات سے متعلق ایک آرڈر بھی آیا ہے، دیوان موٹرز کیس جلد سنا جائے۔ جسٹس امین...
    ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری 20 جنوری 2025 کو ایک تاریخی لمحہ تھا، جس میں کئی عالمی رہنما، سیاستدان اور کاروباری شخصیات شریک ہوئیں۔ تقریب میں شرکت کرنے والی اہم عالمی شخصیات میں ارجنٹینا کے صدر خاویر، ایکواڈور کے صدر اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر شامل تھے، جو وزیر اعظم نریندر مودی کے خصوصی مندوب کے طور پر موجود تھے۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے اپنا نمائندہ تقریب کے لیے واشنگٹن روانہ کیا۔ پاکستان کی نمائندگی سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ نے کی۔ تقریب میں سابق امریکی صدور جیسے بل کلنٹن، جارج بش اور بارک اوباما بھی موجود تھے، جو امریکی سیاسی تسلسل کی علامت تھے۔ کاروباری شخصیات میں ایلون مسک، جیف بیزوس، مارک زکربرگ، ٹم...
    اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کی کتنی ملاقاتیں ہوئیں، اس حوالے سے جیل حکام نے عدلت کو جواب جمع کرادیا۔   ایکسپریس نیوز کے مطابق  بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے،ذاتی معالج سے معائنہ اور جیل سہولیات کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کی۔ عدالت نے کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوکل طلب کرلیا۔ دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل فیصل فرید اور جیل حکام عدالت میں پیش  ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آخری سماعت میں جیل حکام سے فون کالزاور ملاقات سے متعلق رولز کا پوچھا تھا، جس پر جیل حکام نے جواب...
    بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے قریبی کاروباری افراد کے اکاؤنٹس سے 17 ارب ڈالرز غائب ہو گئے۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو میں بنگلا دیش کے مرکزی بینک کے گورنر احسن منصور نے کہا کہ بینکوں سے نکالے گئے اثاثوں کا سراغ لگانے اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی  کے لیے 11 مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے قریبی کاروباری افراد کے اکاؤنٹس سے 17 ارب ڈالرز غائب ہونے کے بعد ملٹری انٹیلی جنس ایجنسی کی مدد سے کئی معروف بینکوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔  کچھ معاملات میں بینکوں کو بندوق کی نوک پر تحویل میں لینا پڑا جبکہ  6 بینکوں کے اثاثوں کے معیار...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جسٹس عائشہ ملک نے کسٹمزایکٹ سیکشن221اے کی آئینی حیثیت بارے  اپیلوں پر سماعت سے معذرت  کرلی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق کسٹمزایکٹ سیکشن221اے کی آئینی حیثیت بارے آئینی بنچ میں اپیلوں پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کیس ربراہی میں 8رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،جسٹس عائشہ ملک نے کیس سننے سے معذرت کرلی،جسٹس عائشہ ملک نے کہاکہ میں کیس نہیں سن سکتی، اس کی الگ سے وجوہات دوں گی۔ مزید :
    معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے فیصل قریشی کی سابقہ اہلیہ روزینہ سے دوسری شادی کی داستان سنا دی۔ خلیل الرحمٰن قمر نے حال ہی میں صحافی ارشاد بھٹی کی پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے پہلی بار اپنی دوسری شادی کے بارے میں بات کی۔ پوڈ کاسٹ کے دوران ارشاد بھٹی نے یہ سوال پوچھا کہ کیا مشہور ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کی کہانی آپ کی اپنی زندگی پر مبنی ہے کیونکہ آپ کی حقیقی زندگی میں ایسا ہوا تھا کہ آپ مری میں ایک ڈرامہ بنا رہے تھے پھر اسی ڈرامے میں کام کرنے والے اداکار کی بیوی سے آپ نے دوسری شادی کر لی تھی۔ اُنہوں نے اس سوال...
    —فائل فوٹو سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت نے فُل کورٹ تشکیل اور عدالتی کارروائی براہ راست نشر کرنے کی درخواست پر بھی نوٹسز جاری کر دیا۔دورانِ سماعت درخواست گزاروں نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف فُل کورٹ بینچ بنانے کی استدعا کی۔ سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار کیخلاف شوکاز واپس لے لیاسپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ کے خلاف شوکاز نوٹس کی کارروائی ختم کر دی۔ وکیل فیصل صدیقی نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف فل کورٹ بینچ تشکیل دیا جائے۔جسٹس جمال مندوخیل...
    سابق وزیر اعظم عمران خان نے اورسیز پاکستانیوں سے ایک بار پھر ترسیلات زر نہ بھیجنے کے بائیکاٹ کا اعادہ کیا ہے۔ اتوار کے روز عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ترسیلات زر بھیجنے کا بائیکاٹ کرنے کے مطالبے کا اعادہ کیا۔ عمران خان کے ایکس پیغام میں کہا کہ ’’میں ایک بار پھربیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں پر زور دیتا ہوں کہ وہ ترسیلات زر کا بائیکاٹ جاری رکھیں۔‘‘ انہوں نے مزید لکھا کہ ترسیلات بھیجنے سے حکومت مضبوط ہوگی اور یہ حکومت عوام کے گلے میں پھندا ڈال رہی ہے۔ عمران خان کی جانب سے یہ اپیل ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان گزشتہ ماہ...
    ویب ڈیسک: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت کیس میں بریت کے خلاف اپیل چیف جسٹس اسلام آباد کو بھیج دی گئی۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عدت کیس میں بریت کے خلاف اپیلوں پر سماعت  اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج جسٹس اعظم خان  نے کی، جس میں درخواست گزار خاور مانیکا کی جانب سے زاہد آصف چوہدری، اقبال کاکڑ و دیگر عدالت میں پیش ہوئے جب کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے علی بخاری، شعیب شاہین، نیاز اللہ نیازی و دیگر پیش ہوئے۔ پاکستان 2035 تک 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے، عالمی بینک زاہد آصف چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ...
    ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر بیٹسمین ٹیوین املیج نے کہا کہ ہم اچھی بیٹنگ کیلیے پر اعتماد تھے اور بڑی شاٹس بھی کھیلیں لیکن یہ پچ بہت مشکل اور چیلنجنگ ہے۔ کھیل کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم نے 3 اننگز یہاں کھیلیں اور اس سے سیکھا ہے، سیکھنے سے ہی چیلینج کا سامنا کیا جا سکتا ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ پیر کو پاکستان کو جلدی آؤٹ کر لیں، ہماری پوزیشن بہت مضبوط ہے۔ ٹیوین املیج نے کہا کہ کریبیئن اور یہاں کی اسپن پچ میں بہت فرق ہے، ہماری کنڈیشن کے مقابلے یہاں گیند اسپن زیادہ ہوتی ہے، جو بیٹرز کے لیے بہت زیادہ مشکل ہے، اس...