2025-02-07@14:54:05 GMT
تلاش کی گنتی: 2408

«لیبارٹری کا»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد:تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنماء سینیٹر  شبلی فراز کاکہنا  ہے کہ سیاسی کیسز کا مقصد لیڈرشپ اور ورکروں کو ہراساں کرنا ہے، ملک میں ڈھائی سال سے عدم استحکام برپا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی ملکی صورتحال پر پریشان ہیں، عمران خان کو ملک کی فکر ہے، بانی کو حکومت کے منفی اقدامات اور دہشت گردی کے واقعات پر بھی تشویش ہے، اس سب کا نزلہ سکیورٹی اداروں پر گررہا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ   عوامی حمایت کے بغیر فوج اقدامات نہیں کرتی، بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو خط لکھا کیونکہ وہ قومی لیڈر کے طور پر پریشان ہیں انکو ملک کی...
    اسلام آباد: پارلیمانی سیکریٹری وزارت آئی ٹی نے خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ رواں سال جون تک اسٹارلنک کی سروسز یہاں دستیاب ہوں گی ۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا چیئرمین امین الحق کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آبادی پچیس کروڑ پہنچ چکی اور ٹیلی کام انفرااسٹرکچر وہی ہے ، پی ٹی اے کمپنیوں کو ہدایت کرے کہ انفرااسٹرکچر بہتر کریں ، ٹیلی کام کمپنیوں کو کہیں کہ انٹرنیٹ نہ ہونےسے طلباء کا حرج ہورہا ہے، سٹار لنک والا معاملہ ہوجائے تو بہت بہتر ہے۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ سٹارلنک اور اسپیس ریگولیٹری باڈی کے درمیان...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو بھی واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا تاہم افغان باشندے کسی تیسرے ملک منتقلی کے منتظر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو بھی خاموشی سے جڑواں شہروں سے نکال کرافغانستان واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس سلسلے میں اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس سے تمام سفارتخانوں اور افغان سفارتخانے کو بھی خط ارسال کردیا گیا ہے۔ دوسرے مرحلے میں پروف آف رجسٹریشن رکھنے والے افغان باشندوں کو اسلام آباد اور راولپنڈی سے نکالا جائے گا مگر انہیں فوری طور پر بے دخل نہیں کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ نے پی او آر رکھنے والے افغان باشندوں کو جون تک پاکستان میں رہنے کی...
    کراچی(نیوز ڈیسک) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے سندھ حکومت کے ساتھ دھابیجی 220 کلو واٹ گرڈ اسٹیشن کے لیے 99 سالہ لیز معاہدہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق این ٹی ڈی ایس نے بجلی فراہمی کے لیے ایک نئے گرڈ اسٹیشن کا معاہدہ کیا ہے، یہ نیا گرڈ اسٹیشن ضلع ٹھٹہ میں تعمیر کیا جائے گا۔ لیز معاہدے پر اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹہ منور حسین سومرو اور NTDC کے منیجر لینڈ ڈائریکٹوریٹ طارق محمود نے دستخط کیے، حکام کا کہنا ہے کہ گرڈ اسٹیشن کی تعمیر کا کام پہلے ہی سے جاری ہے، اور اسے جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ گرڈ اسٹیشن کی تکمیل کے بعد دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کو بجلی کی مستحکم فراہمی ہوگی، اور یہ گرد...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں بھی جعلی کرنسی مارکیٹ میں گردش کرتی ہے آج ہم آپ کو 5 ہزار روپے مالیت کے اصلی نوٹ کی پہچان بتائیں گے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان 10 روپے سے 5000 روپے مالیت تک کے نوٹ جاری کرتا ہے۔ لیکن مارکیٹ میں آئے دن جعلی نوٹوں کی گردش کی خبریں بھی سامنے آتی رہتی ہیں۔ اگر بڑی مالیت کا جعلی نوٹ کسی کو ملے تو اس کو مالی نقصان کے ساتھ شدید ذہنی کوفت اور بعض اوقات ناقابل یقین غیر متوقع حالات سے بھی گزرنا پڑتا ہے۔ اسٹیٹ بینک جو بھی نوٹ جاری کرتا ہے۔ اس کے کچھ خصوصی حفاظتی فیچرز نوٹ کی سطح پر ہوتے ہیں جن کے ذریعہ نوٹ کے اصلی یا نقلی ہونے...
    وفاقی وزیربرائے مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے گزشتہ سال حج پر گئے لوگوں کو 20 ہزار سے لے کر ایک لاکھ روپے تک واپس کرنے کا اعلان کردیا اور ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ جتنا سستا حج ہم کرارہے ہیں دنیا میں اتنا سستا حج کہیں نہیں ہوتا۔اسلام آباد میں ایڈیشنل سیکریٹری مذہبی امور کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہا کہ قوم کو خوش خبری دینا چاہتا ہوں کہ پچھلے سال جتنے بھی حاجی گئے تھے. انہیں ریفنڈ دے رہے ہیں. پچھلے سال حج کرنے والوں کو 20 ہزار روپے سے لے کر ایک لاکھ روپے تک واپس ملیں گے، اس سال بھی حاجیوں کو بہترین...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )رکن قائمہ کمیٹی وسیم قادر پنجاب کی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے، کہا کہ پنجاب میں آئی جی، آر پی او اور ڈی پی او تو دور کی بات ہے، ایس ایچ او بھی بات تک نہیں سنتے۔روز نامہ جنگ کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط کا محمد افضل کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔وسیم قادر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بیورو کریسی بااختیار ہے، ارکان پارلیمنٹ کی کوئی نہیں سنتا۔ سندھ اور کے پی کے میں بیوروکریسی ارکان پارلیمنٹ کی کم از کم بات تو عزت سے سنتی ہے۔ مسلم لیگ ن کے رکن رضا حیات ہراج مسلم لیگ ن کے رکن سید سمیع الحسن گیلانی پر برس پڑے۔...
    پاکستان اور سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کے ادھار تیل کے معاہدے پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔ یہ ادھار تیل کی سہولت ایک سال کے لیے ہوگی. جس سے پاکستان کو پیٹرولیم مصنوعات کی مستحکم فراہمی میں مدد ملے گی۔تجزیہ کاروں کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے ادائیگی کو موخر کرنے کی سہولت پاکستان پر مالی بوجھ میں کمی لائے گی اور مارچ میں آئی ایم ایف کے سات ارب ڈالر کے بیل آؤٹ کے پہلے جائزے سے قبل پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ میں بھی اضافہ ہوگا۔پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات زیادہ تر سعودی عرب سے درآمد ہوتی ہیں اور یہ ادھار تیل کی سہولت ملک کے درآمدی بل میں کمی لانے میں...
    نیپرا نے 4بجلی تقسیم کار کمپنیوں پر بھاری جرمانے کردیے nepra WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے مہلک حادثات سے بچا کیلئے ناکافی اقدامات پر مختلف کمپنیوں پر جرمانے کردیے۔نیپرا نے ملتان، پشاور اور ٹرائبل ایریا الیکٹرک سپلائی کمپنیز پر جرمانے لگانے کا حکم جاری کردیا۔حکم نامے کے مطابق نیپرا نے میپکو، پیسکو اور ٹیسکو پر بھی جرمانے عائد کیے ہیں جو کرنٹ سے بچا کے اقدامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر کیے گئے ہیں۔حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ میپکو، پیسکو اور ٹیسکو شوکاز کے جواب میں نیپرا کو مطمئن نہ کر سکے، نیپرا نے تینوں ڈسکوزپر فی کس ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2025ء) وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی کارکردگی اور مارکیٹوں میں استحکام اور شفافیت کے لئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔مسابقتی کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں چیئرمین سی سی پی ڈاکٹر کبیر سدھو اور ممبران سعید احمد نواز، بشریٰ ناز ملک، سلمان امین اور عبدالرشید شیخ نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ سپیشل سیکرٹری فنانس اور فنانس ڈویژن کے دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔ اجلاس وزیر خزانہ کے دسمبر 2024ء کے پہلے ہفتے میں کمپٹیشن کمیشن کے دورے کے تسلسل میں منعقد ہوا۔وزیر خزانہ نے...
    یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے اپنے خطاب میں طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ امام علی (ع) کی تعلیمات سے حکمت اور تحریک حاصل کریں اور انکی تعلیمات کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے پہلے مسلم صدر ڈاکٹر ذاکر حسین کے قائم کردہ تاریخی "علی (ع) ڈے" کا 72واں اجلاس علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں علی سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقد ہوا۔ اس تقریب میں معزز دانشوران، مہمانان گرامی اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ تقریب میں امام علی (ع) کی حکمت، قیادت اور تعلیمات پر گفتگو کی گئی۔ اس اجلاس میں جامعہ کے طلاب کے درمیان مقالہ نویسی، مضمون نویسی اور پوسٹر نویسی کے مقابلے منعقد ہوئے، جن میں ممتاز کارکردگی...
    امریکی حکومت نے ملک کی 5 جامعات میں فلسطینیوں کے حق اور اسرائیلی بربریت کے خلاف مظاہروں کی تحقیقات شروع کردیں۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ میں شہادتیں اب تک رپورٹ ہوئی تعداد سے کہیں زیادہ، نئے اعدادوشمار سامنے آگئے وائس آف امریکا کے مطابق جن جامعات میں فلسطینیوں کے حق اور یہودیوں کے مخالف مظاہرے کیے گئے تھے اور جہاں مظاہرین کا پتا لگانے کے لیے چھان بین شروع کردی گئی ہے ان میں نیویارک کی کولمبیا یونیوسٹی اور برکلے میں قائم یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی آف منی سوٹا، نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی اور پورٹ لینڈ یونیورسٹی میں بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابی وعدوں میں شامل تھا کہ وہ امریکی جامعات میں...
    اسلام آباد:وفاقی وزیربرائے مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے گزشتہ سال حج پر گئے لوگوں کو 20 ہزار سے لے کر ایک لاکھ روپے تک واپس کرنے کا اعلان کردیا اور ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ جتنا سستا حج ہم کرارہے ہیں دنیا میں اتنا سستا حج کہیں نہیں ہوتا۔ اسلام آباد میں ایڈیشنل سیکریٹری مذہبی امور کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہا کہ قوم کو خوش خبری دینا چاہتا ہوں کہ پچھلے سال جتنے بھی حاجی گئے تھے انہیں ریفنڈ دے رہے ہیں، پچھلے سال حج کرنے والوں کو 20 ہزار روپے سے لے کر ایک لاکھ روپے تک واپس ملیں گے، اس سال بھی حاجیوں...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )شرح سود میں کمی کے اثرات سرمایہ کاری پر بھی پڑنے لگے، مارکیٹ ٹریژری بلز میں غیرملکی سرمایہ کاری میں تیزی سے کمی آئی ہے، جنوری 2025ءمیں اب تک غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 149 ملین ڈالر نکال لئے ہیں۔نجی ٹی وی سما کے مطابق جون 2024ءسے سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے کلیدی پالیسی ریٹ میں مجموعی طور پر 10 فیصد پوائنٹس کی کمی کی ہے، جو 22 فیصد سے کم ہوکر جنوری 2025ءمیں 12 فیصد پر آگئی ہے۔شرح سود میں غیرمعمولی کمی مہنگائی میں کمی اور نسبتاً بہتر بیرونی اکاو¿نٹ بیلنس کے تناظر میں کی گئی تھی۔اس کٹوتی کے نتیجے میں قلیل مدتی سرکاری سیکورٹیز کے منافع کے...
    پانامہ(نیوز ڈیسک) امریکا نے پاناما کی جانب سے سی پیک بیٹ اینڈ روڈ انیشیٹو سے علیحدگی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ایک عظیم قدم قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پیر کو چین کے سی پیک منصوبے میں اپنی شرکت کی میعاد ختم ہونے پر اس سےعلیحدگی کے پاناما کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ یادرہے چینی صدر شی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو سے علیحدگی کا پاناما کا کوئی بھی اقدام واشنگٹن کی ایک جیت ہے۔ امریکا کا مؤقف تھا کہ بیجنگ اپنے عالمی اثر و رسوخ کو مضبوط کرنے کے لیے “قرض کے جال کی سفارت کاری” کے لیے اسکیم کا استعمال کرتا ہے۔ مارکوروبیو...
    ویب ڈیسک —امریکہ کے محکمۂ تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت ملک کی پانچ جامعات میں یہود مخالفت کے الزامات کی تحقیقات شروع کر رہی ہے۔ ان جامعات میں نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف کیلی فورنیا برکلے بھی شامل ہیں۔ خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابی وعدوں میں شامل تھا کہ وہ امریکی جامعات میں بڑھتی ہوئی یہود مخالفت کے خلاف سخت اقدامات کریں گے اور بائیڈن انتظامیہ کے مقابلے میں زیادہ سخت سزائیں دیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے ہی ایک حکم نامے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت تعلیمی اداروں میں یہودیوں کے خلاف تعصب سے نمٹنے کے لیے جارحانہ...
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2025ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپورنے ناقص کارکردگی کے حامل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے ان کی جگہ میرٹ کی بنیاد پر پروفیشنل اور قابل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے۔یہ ہدایت انہوں نے اپنی زیر صدارت محکمہ صحت کے انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کے اجلاس میں دی۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں مشیر صحت اختشام علی، سیکرٹری صحت، ڈی جی ہیلتھ سروسز، ڈائریکٹر انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کو انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کے اغراض و مقاصد ، ذمہ داریوں، کارکردگی، چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی۔(جاری...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوز کی ہدایت پر تین روزہ نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو لاہور میں 10 فروری سے شروع ہوگا، 30 سال بعد پہلی بار 70 بین الاقوامی ٹیمیں بھی شو کا حصہ بنیں گی۔ صوبائی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف 9 فروری کو ’’ہارس اینڈ کیٹل شو 2025‘‘ کا افتتاح کریں گی جس کا عنوان’’اتحاد، ترقی اور ثقافت کی بحالی‘‘ ہے۔ نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو پہلی بار 1964 میں منعقد ہوا تھا جبکہ آخری بار ہارس اینڈ کیٹل شو 1995 میں منعقد ہوا تھا۔ بین الاقوامی ٹیموں کی شرکت سے ہونے والا ہارس اینڈ کیٹل شو 9 سے 23 فروری 2025 تک لاہور کے مختلف مقامات پر منعقد ہوگا۔ گھوڑوں اور پالتو جانوروں کے اس...
    اسلام آباد: ملک میں سالانہ 7 ہزار ارب روپے تک ٹیکس گیپ پر قابو پانے کے سلسلے میں ایف بی آر نے ٹیکس لیکیج روکنے کیلیے اضافی عملہ اور لاجسٹکس مانگ لی ہیں۔ ایف بی آر حکام کے مطابق ٹیکس چوری کے خلاف فیلڈ آپریشن اور انفورسمینٹ بڑھانے کا پلان ہے تاہم ملک بھر میں مجموعی طور پر 25 ٹیکس دفاتر ناکافی ہیں، ٹیکس مشینری کو ہر 200 روپے آمدن کے بدلے صرف 1 روپیہ ملتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بھارت میں ٹیکس آپریشنز پر مجموعی ریونیو کا 1.5 فیصد خرچ ہوتا ہے جبکہ پاکستان میں ٹیکس آپریشنز پر اخراجات صرف 0.44 فیصد کے مساوی ہیں۔ ملک کے تمام اضلاع میں ٹیکس امور کی نگرانی کیلئے...
    لاہور میں کشمیر کانفرنس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے صدر نے کہاکہ بھارت جیسی ناکام ریاست یہ بھول چکی ہے کہ حکومت کفر سے قائم رہ سکتی ہے لیکن ظلم سے نہیں اور ظلم جب بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے، ہمیں مولائے کائنات علی ابن ابی طالب علیہ السلام نے یہ درس دیا ہے، کہ ہم ہر مظلوم کے حمایتی اور ہر ظالم کیخلاف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے لاہور میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کسی صورت بھی مظلوم کشمیریوں کی آزادی تحریک کو نہیں روک سکتا، وہ وقت دور نہیں جب مظلوم کشمیری عوام کیلئے آزادی کا سورج طلوع...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری 4 سے 8 فروری تک کے سرکاری دورے پر وفد کے ہمراہ چین روانہ ہو گئے۔ ان کے ہمراہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم حسین بھی موجود ہیں۔ صدر مملکت بیجنگ میں چین کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جہاں وہ چینی صدر شی جن پنگ اور اسٹیٹ کونسل کے پریمیئر لی چیانگ سے بھی ملیں گے۔ یہ دورہ پاک چین دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے اور اس سے اقتصادی و تجارتی تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔ ملاقاتوں میں پاک چین اقتصادی راہداری، علاقائی روابط، سیکیورٹی...
    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمٰن نے ججوں کے تبادلے کے اقدام پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات ملکی مفاد میں نہیں ہوتے ہماری رائے کو مثبت سمجھا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کا بلوچ نشین علاقہ علیحدگی کا اعلان کرنیکی پوزیشن میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی کہہ سکتا ہے فضل الرحمان نے زیادہ بڑی بات کر دی ہے، لیکن یہ ایک حقیقت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت ججوں کے تبادلے سے متعلق آئین میں دی گئی گنجائش کا بھرپور فائدہ اٹھارہی...
    پارٹی کا اس وقت اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ،بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے کہ چاہے ادارہ ہو یا اُس کا سربراہ، فوج ہماری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کا اس وقت اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔منگل کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ اکتوبر میں ضرور ایک ملاقات ہوئی تھی، جس میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پر بات چیت ہوئی تھی، تاہم اس میں کوئی سیاسی مطالبہ نہیں رکھا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی، کیونکہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مہلک حادثات سے بچاو کیلئے ناکافی اقدامات پر مختلف کمپنیوں پر جرمانے کردیے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نیپرا نے ملتان، پشاور،حیدر آباد اور ٹرائبل ایریا الیکٹرک سپلائی کمپنیز پر جرمانے لگانے کا حکم جاری کردیا۔حکم نامے کے مطابق نیپرا نے میپکو، پیسکو اور ٹیسکو پر بھی جرمانے عائد کئے ہیں جو کرنٹ سے بچاو  کے اقدامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر کئے گئے ہیں۔حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ میپکو، پیسکو اور ٹیسکو شوکاز کے جواب میں نیپرا کو مطمئن نہ کر سکے، نیپرا نے تینوں ڈسکوزپر فی کس ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا اور جرمانے کی رقم 15 روز میں جمع...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 فروری 2025)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے احتیاطی تدابیرنہ کرنے پر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر جرمانے عائد کر دئیے،نیپرا کی جانب سے کرنٹ لگنے سے بچاو کے اقدامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)، پشاور الیکٹرک پاور کمپنی (پیسکو) اور ٹرائبل ایریاز الیکٹرک سپلائی کمپنی (ٹیسکو) اور ہیلتھ، سیفٹی اور انوائرومنٹ ڈائریکٹوریٹ کے قیام میں ناکامی پر حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) پر ایک ایک کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔نیپرا نے ملتان، پشاور اور ٹرائبل ایریا الیکٹرک سپلائی کمپنیز پر جرمانے لگانے کا حکم جاری کردیا۔حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ میپکو، پیسکو اور ٹیسکو شوکاز کے جواب میں نیپرا کو مطمئن نہ...
    لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی معیار کے نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کے انعقاد کا فیصلہ کر لیا، جو 10 فروری سے لاہور میں شروع ہوگا۔ اس تین روزہ ایونٹ میں 30 سال بعد پہلی بار 70 بین الاقوامی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف 9 فروری کو “ہارس اینڈ کیٹل شو 2025” کا باضابطہ افتتاح کریں گی۔ اس سالانہ شو کا عنوان “اتحاد، ترقی اور ثقافت کی بحالی” رکھا گیا ہے، جس کا مقصد پنجاب کی شاندار روایات، ثقافت کے فروغ اور کسانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ یہ تاریخی شو سب سے پہلے 1964 میں منعقد ہوا تھا، جبکہ آخری بار 1995 میں اس کا انعقاد کیا گیا۔ 2025 میں...
    صدر آصف علی زرداری— فائل فوٹو صدرِ مملکت آصف علی زرداری 4 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے۔ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، شرجیل میمن اور ناصر شاہ بھی صدرِ پاکستان کے ہمراہ ہیں۔بیجنگ ایئر پورٹ پر پاکستانی سفارت خانے کے حکام نے وفد کا استقبال کیا۔دورۂ چین کے دوران سندھ حکومت کا وفد مختلف تجارتی و صنعتی شخصیات سے ملاقاتیں کرے گا۔
    سٹی42:  پنجاب کی صوبائی کابینہ نے کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کے لیے پیش کیے گئے بل کو مؤخر کر دیا۔ کم عمری کی شادیوں کے تدارک کے لیے یہ بل اپریل میں ٹیبل کیا گیا تھا لیکن 10 ماہ بعد بھی یہ قانون نہ بن سکا۔ رکن پنجاب اسمبلی سارہ احمد نے پرائیویٹ ممبر کی حیثیت سے یہ بل پیش کیا تھا جسے پنجاب حکومت نے اڈاپٹ کر لیا۔ سارہ احمد جو کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن بھی ہیں اُنہوں نے چائلڈ میرج ایکٹ کا بل پیش کیا اور بتایا کہ اس پر 9 سے 10 میٹنگز ہو چکیں، جس میں انہوں نے ذاتی طور پر بریفنگ دی۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے...
    نیپرا نے بجلی کی4تقسیم کار کمپنیوں کو کروڑوں روپے کے جرمانے کر دیے۔ نیپرا قوانین پر عمل نہ کرنے پر میپکو کو 1کروڑ 30 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا،ہیسکو، پیسکو اور ٹیسکو پر ایک ایک کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا گیا ،چاروں ڈسکوز پر جرمانے کرنٹ سے بچاو کے اقدامات نہ کرنے پر کیے گئے۔نیپرا میپکو، پیسکو، ہیسکو اور ٹیسکو شوکاز کے جواب میں مطمئن نہیں کر سکیں، نیپرا بجلی کی چاروں تقسیم کار کمپنیاں نیپرا قوانین پر عملدرآمد کرنے میں ناکام رہیں۔ نیپرا نے چاروں ڈسکوز پر جرمانے کے فیصلوں کے الگ الگ حکم نامے جاری کر دیے ،بجلی کی چاروں تقسیم کار کمپنیوں کو15روز میں جرمانے کی رقم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔  ...
     پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ملک  پیچھے کی طرف جارہا ہے،نی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو خط لکھا کیونکہ وہ قومی لیڈر کے طور پر پریشان ہیں انکو ملک کی فکر ہے ۔انسداد دہشت گردی عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا کہ ملک میں ڈھائی سال سے عدم استحکام برپا ہے، اس عدم استحکام کی وجہ سے ملک رکا ہوا ہے ، ملک کو کوئی بھی سسٹم آگے لے جاسکتا ہے تو صرف جمہوریت ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے مینڈیٹ کو چرایا نہ جائے، سیاسی کیسز کا مقصد لیڈرشپ اور ورکروں کو ہراساں...
    لاہور ( عنبرین فاطمہ) آل پاکستان چائینز اوورسیز یوتھ فیڈریشن نے لیجنڈ ایوارڈ کروانے کا اعلان کردیا۔ایوارڈ تقریب 10فروری کو الحمراء میں منعقد کی جائے گی۔لیجنڈ ایوارڈ تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر ہوں گے۔آل پاکستان چائینز اوورسیز یوتھ فیڈریشن کی روح رواں عاصمہ بٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایوارڈ ان شخصیات کو دئیے جارہے ہیں جن کی شوبز میں سالہا سال سے خدمات ہیں۔ ایوارڈ کے لئےشخصیات کی نامزدگی میرٹ پرکی گئی ہے جوکہ ایک مشکل مرحلہ تھا۔عاصمہ بٹ نے کہا کہ فنکار پاکستان کا سرمایہ ہیں،ان کی پزیرائی حکومتی سطح پر بھی  ہونی چاہیے ۔ہمیشہ اپنے فنکاروں کے  شانہ بشانہ کھڑی رہتی ہوں۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز نے آج پشاور کیمپس کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا، جو خیبر پختونخوا میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ریکٹر نمل میجر جنرل (ر) شاہد محمود کیانی HI(M) تھے، جن کے ہمراہ ڈی جی نمل بریگیڈیئر شہزاد منیر، فیکلٹی ممبران، طلبہ اور مقامی کمیونٹی کے افراد بھی موجود تھے۔ نئی عمارت شہر کے مرکز میں واقع ہے اور جدید انفراسٹرکچر، جدید کلاس رومز، اور تعلیمی سہولیات سے آراستہ ہے، تاکہ طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔ ریکٹر نمل نے فیتہ کاٹ کر عمارت کا باضابطہ افتتاح کیا، جس کے بعد کامیابی کے لیے دعا کی...
    بلور ہاؤس ڈونگہ گلی پر نقاب پوش مسلح افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا تاہم واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر ثمر ہارون بلور نے اپنے پیغام میں بتایاکہ اتوار کی شام درجنوں مسلح نقاب پوش افراد بلور ہاؤس ڈونگہ گلی میں گھس گئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ واقعے پر 15 پر کال کی تاہم پولیس کے پہنچنے سے قبل مسلح افراد فرار ہوگئے۔ثمر ہارون بلور نے ڈاکٹر غضنفر علی، احمد علی تنولی، دانیال علی تنولی اور دیگر پر حملے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ مقدمے کے اندراج کیلئے تھانے میں درخواست بھی دے دی۔دانیال بلور نے کہا کہ قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں اور قانون...
    رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے کہاہے کہ ہم نے تو ہمیشہ تصادم کو روکنے کی کوشش کی ہے، عمران خان کوشش تھی کہ سیاسی قوتیں ، سرجوڑ کر بیٹھیں اور خود مسائل کا حل نکالنے کی سعی کریں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ دو تین چیزوں نے معاملہ بڑا خراب کیا، ایک تو خان صاحب سے ہماری مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کا نہ ہونااور بار بار اس میں تعطل ہونا ، دوسرا اس دوران جو خان صاحب کو سزا سنا دی گئی۔
     کرم میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے لوگوں کی پشاور منتقلی کا سلسلہ جاری ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق اب تک 200 سے زائد افراد کو باحفاظت منتقل کیا جاچکا ہے، گزشتہ روز بھی 3 پروازیں چلائی گئیں، منتقل کئے جانے والوں میں خواتین، بچے اور مریض بھی شامل ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ادویات اور خوراک کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق امن معاہدے کے تحت بنکرز مسمار کئے جا رہے ہیں، کرم کے مختلف علاقوں میں اب تک 22 بنکرز مسمار کئے جا چکے ہیں ۔
    مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ سیاسی اشرافیہ عدالتوں کو بھی سیاست کا اکھاڑا بنا رہی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں حالیہ تبادلوں کی مذمت کرتے ہیں، اس فیصلے کے خلاف وکلاء برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اگر دلوں میں نفرتیں ہیں تو جرگہ بےکار ہوگا، بیرسٹر سیف مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ اگر دلوں میں نفرتیں ہیں تو جرگہ بے کار ہوگا۔ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ججز کے تبادلے نظامِ انصاف کو مفلوج کرنے کے مترادف ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ جعلی حکومت کے...
    پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک احمد خان نے کہا ہے کہ آئین میں تمام طبقات کو مساوی حقوق دیے گئے ہیں، میڈیا نے سخت حالات میں اہمیشہ اچھی رپورٹنگ کی ہے، ہمیشہ صحافیوں کے حقوق پر مثبت مؤقف رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی طور پہر یہ ماننے کو تیار نہیں کہ موسم اور جان کی پرواپ کیے بغیر اپنے فرض کی ادائیگی کرنے والے صحافیوں کو وہی حقوق نہ دیے جائیں جو اسمبلی اراکین کو حاصل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب: موٹرسائیکل کی اسپیڈ 60 کلومیٹر فی گھنٹا مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کو جب بھی عوامی مسائل کے حل سے متعلق کوئی بھی تجویز دی، انہوں نے کبھی انکار نہیں...
    بالی ووڈ کے معروف جوڑے سیف علی خان اور کرینا کپور کے گھر پر حالیہ حملے کے بعد ان کی سیکیورٹی پر سوال اٹھنے لگے۔ اس سلسلے میں اکاشدیپ صابِر اور ان کی بیوی شیبا نے ایک انٹرویو میں تبصرہ کیا کہ کرینا کپور، جن کی فیس 21 کروڑ روپے ہے، وہ رات کو گھر کے باہر سیکیورٹی یا فل ٹائم ڈرائیور کا خرچہ برداشت نہیں کر سکتیں۔ اکاشدیپ صابِر نے بتایا کہ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیوں کرینا کے گھر باہر سیکیورٹی موجود نہیں ہے، تو انہوں نے مذاق میں جواب دیا، “جب آپ کو 100 کروڑ روپے ملیں تو شاید سیکیورٹی یا ڈرائیور کا بندوبست ہو سکے گا۔” انہوں نے مزید کہا کہ اس...
    وزیراعلیٰ خیبر پختوںخواہ علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی کی منتقلی سے متعلق تجویز کا انکشاف کیا، جس میں بتایا بانی کو کہاں منتقل کیا جانا تھا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختوںخواہ علی امین گنڈا پور نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں  خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی کے فالورز کی قدر کرتا ہوں اور تنقید بھی برداشت کرتا ہوں ، وزیراعلیٰ ہوں میرے آفیشل رابطے ہوتے رہتے ہیں۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کا کہنا تھا کہ ہمارے 4 اکتوبر کے بعد باضابطہ رابطے شروع ہوئے، تجویز تھی کہ بیٹھ کر بات ہونی چاہیے اور بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھ کربات کریں تو بہتر ہوگا۔انھوں نے انکشاف کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو نتھیاگلی...
    رہنما پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ احتجاج پر گرفتاریوں سے سیاسی عدم استحکام بڑھتا ہے، اگر ملک کو کوئی سسٹم آگے لے کر جا سکتا ہے تو وہ جمہوریت ہے، جس میں عوامی مینڈیٹ چرایا نہ جائے۔ اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو  میں سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وہ آج یہاں ایسے کیس میں آئے جس میں موجود ہی نہیں تھے، ایسے کیسز وکلا اور رہنماؤں کو مصروف اور ہراساں کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: شبلی فراز کے مطابق 2 سال سے جاری سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ملک نہ صرف رکا ہوا ہے بلکہ پیچھے کی طرف جارہا ہے، انہوں نے ملک میں جمہوریت پر زور...
    صدر مملکت چار روزہ سرکاری دورے پر آج چین روانہ ہوں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری آج چار روزہ سرکاری دورے پر عوامی جمہوریہ چین روانہ ہوں گے۔صدر آصف علی زرداری یہ دورہ چینی صدر شی جن پنگ کی خصوصی دعوت پر کر رہے ہیں، جس میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔صدر زرداری بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ، وزیر اعظم لی چیانگ اور دیگر اعلیٰ چینی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون، انسداد دہشت گردی، سیکیورٹی تعاون اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) سمیت دیگر مشترکہ ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو...
    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری آج چار روزہ سرکاری دورے پر عوامی جمہوریہ چین روانہ ہوں گے۔ صدر آصف علی زرداری یہ دورہ چینی صدر شی جن پنگ کی خصوصی دعوت پر کر رہے ہیں، جس میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔   صدر زرداری بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ، وزیر اعظم لی چیانگ اور دیگر اعلیٰ چینی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون، انسداد دہشت گردی، سیکیورٹی تعاون اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) سمیت دیگر مشترکہ ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کی جائے گی۔  اس کے علاوہ، عالمی اور علاقائی جغرافیائی سیاسی صورتحال اور کثیرالجہتی...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو خط لکھا ہے، دیکھتے ہیں کیا جواب آتا ہے۔ امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ میری ایک دو دن میں پھر ملاقاتیں ہوں گی، پھر بتاؤں گا کہ معاملات نیچے آئے ہیں یا آگے بڑھے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کہیں منتقل کرنے کا فیصلہ ان کا اپنا ہوگا، میں کچھ کہہ نہیں سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان سے بات چیت کے لیے وفد اسی ماہ بھیجیں گے۔ معاملات وفاقی حکومت اور اداروں کی مرضی سے آگے بڑھیں گے۔
    ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کارکنان پر احتجاج اور جلاو گھیراؤ کی دفعات کے تحت درج مقدم میں انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ملزمان پورے نہ ہونے پر فرد جرم کی کارروائی موخر کر دی۔ انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہرعباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت میں موجود ملزمان کی حاضری کے بعد کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ ملزمان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان، علی بخاری ایڈووکیٹ اور آمنہ علی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ اعظم سواتی کی 9 مئی کے پانچ مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کیس کی آئندہ سماعت 12 فروری کو ہوگی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔   ...
    پی ٹی آئی کارکنان پر احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کی دفعات کے تحت درج مقدمہ میں انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ملزمان پورے نہ ہونے پر فرد جرم کی کارروائی موخر کر دی۔منگل کوانسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہرعباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت میں موجود ملزمان کی حاضری کے بعد کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ملزمان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان، علی بخاری ایڈووکیٹ اور آمنہ علی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔کیس کی آئندہ سماعت 12 فروری کو ہوگی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 فروری 2025)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان موجودہ ملکی صورتحال سے پریشان ہیں،عمران خان نے آرمی چیف کو خط لکھ کر موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کی اپیل کی ہے ، بانی پی ٹی آئی نے خط میں ملکی صورتحال کا پورا جائزہ دیا ہے جب معاملات اس نہج پر پہنچ جاتے ہیں پھر خاموش رہنا ٹھیک نہیں ہوتا،انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان کو ملک کی فکر ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو حکومت کے منفی اقدامات اور دہشت گردی کے واقعات پر بھی تشویش ہے کیونکہ اس سب کا نزلہ...
    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب—فائل فوٹو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی سے حتمی مشاورت کے بعد چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کا نام دیں گے۔’جیو نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران سے متعلق وزیرِ اعظم شہباز شریف سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی۔ شہباز شریف میں قومی اسمبلی میں تقریر کی ہمت نہیں : عمر ایوبپاکستان تحریک انصاف کے عمر ایوب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف میں ہمت نہیں ہے کہ وہ قومی اسمبلی میں تقریر کریں۔ عمر ایوب کا کہنا ہے کہ آج رات یا کل چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے حتمی ناموں پر اپوزیشن قیادت مشاورت کرے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں سویلینز کے مقدمات سے متعلق کیس جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ ایف بی علی خود بھی ایک سویلین ہی تھے،ان کا کورٹ مارشل کیسے ہوا؟سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ عدالت نے قرار دیا تھا کہ بنیادی حقوق کی فراہمی ضروری ہے،عدالت نے قرار دیا تھا کہ ٹرائل میں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں سویلینز کے مقدمات سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ سماعت کررہا ہے،سزایافتہ ملزم ارزم جنید کے وکیل سلمان اکرم راجہ کے دلائل  دیتے ہوئے کہاکہ ایف بی علی کیس کا1962کے آئین کے مطابق فیصلہ ہوا،جسٹس جمال...
    اسلام آباد: بلور ہاؤس ڈونگہ گلی پر نقاب پوش مسلح افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا تاہم واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر ثمر ہارون بلور نے اپنے پیغام میں بتایا کہ اتوار کی شام درجنوں مسلح نقاب پوش افراد بلور ہاؤس ڈونگہ گلی میں گھس گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے پر 15 پر کال کی تاہم پولیس کے پہنچنے سے قبل مسلح افراد فرار ہوگئے۔ ثمر ہارون بلور نے ڈاکٹر غضنفر علی، احمد علی تنولی، دانیال علی تنولی اور دیگر پر حملے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ مقدمے کے اندراج کے لیے تھانے میں درخواست بھی دے دی۔ دانیال بلور کا کہنا...
    ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے منفرد انداز میں منانے کا اعلان کیا ہے۔  پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ دنیا ویلنٹائن ڈے کو مختلف انداز میں مناتی ہے، لیکن ہم اسے اپنے انداز میں منائیں گے،انہوں نے کہا کہ عام طور پر دو افراد یہ دن مناتے ہیں، مگر ہم پورے صوبے کے عوام کے ساتھ مل کر انہیں ہیلتھ انشورنس کی سہولت فراہم کرکے ویلنٹائن ڈے منائیں گے۔ زلزلے کے جھٹکے ، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا  وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ اچھی مینجمنٹ کے باعث صحت کارڈ پروگرام میں سالانہ 11 ارب روپے کی...
    تین ملکی کرکٹ سیریز کیلئے قومی شاہین آج سے اپنی مشقوں کا آغاز کرینگے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ٹیم کی ٹریننگ کا شیڈول جاری کر دیا گیا ،نیوزی لینڈ ٹیم 5 فرو ر ی کو لاہور پہنچے گی ،ساؤتھ افریقہ ٹیم سہ فریقی سیریز کے لیے7فروری کو لاہور پہنچے گی۔سہ فریقی سیریز کا پہلا میچ8فروری کو پاکستان نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا ،10فروری کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔    دوسری جانب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرے کے ٹکٹس ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئے، ہائی وولٹیج ٹاکرے کے ٹکٹس ایک گھنٹے کے اندر ہی بک گئے۔ٹکٹ کی قیمت ساڑھے 9 ہزار پاکستانی روپے سے لے...
    اسلام آباد (آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ مذاکرات سے بھاگنے والے شدید ذہنی تناﺅ اور فرسٹریشن کا شکار ہیں،190 ملین پاﺅنڈ کیس کے فیصلے کے بعد یہ اپنا دماغی توازن پہلے ہی کھو چکے تھے،وزیراعظم کے بارے میں عمر ایوب کا نوحہ بڑا دلدوز ہے، عمر ایوب کو نقص حافظہ کی شکایت ہے، وہ شاید بھول چکے ہیں کہ شہباز شریف اس ملک کے منتخب وزیراعظم ہیں، عمر ایوب کی گیدڑ بھبکیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ اپنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں،مرشد حال مقیم اڈیالہ سے پوچھ لیں کہ مذاکرات سے راہ فرار اختیار کر کے آپ کیا ثابت کرنا...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم کے حق پرست رکن قومی اسمبلی این اے 219 پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ نے القمر انگلش پبلک اسکول بسم اللہ سٹی کیمپس کے اسپورٹس گالا میں شرکت کی ،اسپورٹس گالا افضال گرا¶نڈ لطیف آباد میں منعقد ہوا جس میں طلبہ و طالباتنے کھیلوں کی سرگرمیوں کے علاوہ مختلف فن کا مظاہرہ کیا، تقریب میں اسکول انتظامیہ و اساتذہ شعبہ تعلیم سے منسلک افراد نے بھی شرکت کی اور طلبہ و طالبات نے کھیلوں کے علاوہ ملی نغموں و دیگر کرتب پیش کرنے پر انعامات پیش کیے، حق پرست رکن قومی اسمبلی پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے طالبعلموں کی ذہنی نشوونما...
    پشاور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے انکشاف کیا ہے کہ جب پی ٹی آئی کے حکومت سے مذاکرات شروع ہوئے تو عمران خان کو بنی گالہ، نتھیا گلی اور وزیراعلیٰ ہاؤس منتقل کرنے کی آفر ہوئی، تاہم عمران خان نے کہا کہ پہلے پارٹی کے تمام رہنماؤں کو رہا کیا جائے۔نجی ٹی وی سے انٹرویو کے دوران وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے سوال کیا گیا کہ آرمی چیف سے ملاقات میں کس نوعیت کی بات چیت ہوئی؟ جواب میں انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے ہونے والی ملاقات میں صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت موجود تھی، یہی بات ہوئی کہ سب نے مل کر ملک کی خاطر دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہے، یہ واحد ایجنڈا...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے منتظم اعلی مولانا محمد افضل نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے کے بعد سیشن 2025 سے 2026 تک کےلیے مدرسہعربیہ ریاض العلوم حیدرآباد کے طالب علم اصغر علی سمیجو کو جمعیت طلبہ عربیہ سندھ کا منتظم مقرر کر دیا جبکہ محمد اسحاق احمد کو صوبائی جنرل سیکرٹری شہباز علی بگٹی کو اسٹنٹ سکریٹری مقرر کر دیا جبکہ اضلاع کے لیے کراچی حافظ صفدر ملک،حیدرآباد حافظ منظور احمد،سکھر حبیب اللہ،نواب شاہ خیر جان بگٹی،مٹیاری عمیر حسن،میرپور خاص حافظ دانش وقار کو منتظمین اضلاع مقرر کیا ہے۔
    محراب پور(جسارت نیوز) ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز لیاقت علی بلوچ کی زیر صدارت ہوا جس سے خطا ب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ضلع میں بچوں سے جبری مشقت کے خاتمے اور ان کی تعلیم و تربیت کیلئے لوکل گورنمنٹ کے منتخب نمائندے ضلع انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں اور اپنے علاقوں میں بچوں کی جبری مشقت کے خاتمے کیلئے اقدامات کریں، اسکول سے باہر بچوں کو دوبارا اسکول میں داخل کروانے کیلئے بھی میونسپل و ٹاؤن کمیٹیوں کی جانب سے مہم شروع کی جائے، ضلع میں ٹیکنیکل تعلیم کے اداروں میں بچوں کی بھتر تعلیم و تربیت کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا اور منتخب نمائندوں کو نوجوانوں کیلئے مثبت سرگرمیوں کے...
    تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ عمران خان کی یہ ایک مثبت سیاسی حکمت عملی ہے۔ انھوں نے خط لکھا ہے، خط لکھ کر انھوں نے ایک ٹینشن تناؤ اور کشیدگی ہے، اس کو کم کرنے کی کوشش کی ہے۔ اگر وہاں سے خط کا جواب بھی مثبت آتا ہے تو یہ اور بھی اچھی بات ہوگی، تناؤ ختم ہونے کا ایک راستہ نکلے گا۔ اسلام ٹائمز۔ گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ مجھے تو یہ ڈیولپمنٹ لگ رہی ہے، حکومتی حلقے کسی حد تک پریشان بھی ہیں، اگر اس کو فیک نیوز نہ قرار دیا جائے، پیکا قانون مجھ پہ نہ لگے، اس کی وجہ یہ ہے کہ اس طرح کی چیزیں سمپل ہے کہ...
    قاضی احمد( نمائندہ جسارت)سندھ گریجویٹس ایسوسی ا یشن سگایونٹ قاضی احمد پیس فل سپورٹنگ ہینڈ تعلقہ قاضی احمداور شاگرد فائونڈیشن قاضی احمد کے تعاون سے ودیا فائونڈیشن کی جانب سے قومی شاہراہ پر واقع اسماٹ پمپ کے سامنے تیسراکتابی میلہ منعقد کیا گیا ہے۔3 روزہ کتابی میلے کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر قاضی احمد چودھری محمدارسلان سگا،قاضی احمد کے مرکزی سیکرٹری کلچر شہاب الدین شاہاٹی ممبرسینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی سگا حاکم علی اوٹھو ایاز علی چانڈیواسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شہید بینظیرآباد صابر حسین اوٹھو، محمدرمضان لاشاری شاگرد فائونڈیشن توفیق لاکھو ودیگر نے ربن کاٹ کر افتتاح کیا۔ اس موقع پرآئے ہوئے مہمانوں کواجرک کے تحائف پیش کیے گئے۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مہمانون نے کہاکہ کتابیں شاگردوں کی بہترین دوست...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیسکو ترجمان کے مطابق حکومتِ پاکستان کی جانب سے وزیر اعظم اور وزیر توانائی کے احکامات پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ٖفیض اللہ ڈاہری کی ہدایات پرحیسکو انتطامیہ اور ڈسکو سپورٹنگ یونٹ (DSU) قانون نافظ کرنے والے اداروں کی مدد سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں حالیہ جاری کاروائی میں ایس ڈی او ایم ایم شاہ کی جانب سے نادہندگان کے خلاف جاری آپریشن میں کسٹم آفس حیدرآباد کی بجلی 5 کروڑ کے واجبات کی بنا پر منقطع کر دی گئی۔ اس موقع پر ایس ڈی او ایم ایم شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارا یہ واضح پیغام ہے کہ اپنے ذمہ بجلی کے واجبات فوری ادا کریں بصورت دیگر بجلی منقطع کی...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نےعام انتخابات کو ایک سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں 8 فروری کو احتجاج کی کال دی ہے اور عوام سے ایک بار پھر سڑکوں پر نکلنے کی اپیل کی ہے۔ ‎24 نومبر کے لانگ مارچ کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب پی ٹی آئی ایک بار پھر سڑکوں پر نکلے گی اور عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: 8 فروری کو کچھ نیا نہیں ہوگا، پرامن احتجاج ہوگا، شیخ وقاص اکرم سابق وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختنوخوا کے تمام ٹکٹ ہولڈرز اور ارکان اسمبلی کو صوابی میں جلسہ کرنے کی ہدایات کی ہیں جبکہ شمالی پنجاب کی تنظیم بھی صوابی...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے راولپنڈی، اٹک، مری، چکوال، وزیرآباد، حافظ آباد اور منڈی بہاؤ الدین سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی۔ جس میں ملک کی مجموعی صورتحال، عوام کے مسائل اور حلقوں میں ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو صوبے میں بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔ ارکان اسمبلی نے کہا کہ مریم نواز شریف نے محمد نواز شریف اور شہباز شریف کے دور اور کارکردگی کی یاد تازہ کر دی ہے۔ سیاسی تعصبات سے پاک شفافیت اور میرٹ پر ترقیاتی کاموں کی تکمیل خوش آئند اور مثبت سیاسی روایت ہے۔ سستی اور وافر کھاد کی دستیابی پر...
    بدین(نمائندہ جسارت) سندھ کی تاریخ تعلیم و تربیت کے اعتبار سے ہمارے لیے روشنی کا منارہ ہے۔ سندھ خصوصاً ٹھٹھہ اور بدین کے تعلیمی اداروں پر حکومت کو خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر تنظیم اساتذہ پاکستان ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال نے ضلع بدین کے تحت گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول نندوشہر میں منعقدہ تعلیمی کانفرنسز میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ استاد تعلیم کی حقیقی اکائی ہے جس کے ذریعے ہم تعلیمی نظام کو بہتر کرسکتے ہیں۔صدر تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ پروفیسر رئیس احمد منصوری نے شرکائے تعلیمی کانفرنسز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم اساتذہ واحد ملک کی منظم تنظیم ہے جو اساتذہ کو حکومت سے اپنے جائز حقوق...
    اسلام آباد (نیٹ نیوز) 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو سزا سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کا تبادلہ کردیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے احتساب عدالت کے جج کا تبادلہ کیا، جس کا رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ناصر جاوید رانا کو تبدیل کردیا گیا اور ناصر جاوید رانا کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ تعینات کیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان اس سے قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ تعینات تھے۔ جسٹس اعظم خان کے اسلام آباد ہائیکورٹ کا جج تعینات ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا عہدہ خالی تھا۔
    کراچی (کامرس رپورٹر) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، ایف پی سی سی ائی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ جنوری کے مہینیمیں بھی ٹیکس کے ہدف کے حصول میں ناکامی افسوسناک ہے۔ ٹیکس گزاروں پربوجھ بڑھانے کے بجائے ٹیکس نیٹ میں توسیع کی جائیاورنقد لین دین کی حوصلہ شکنی کے لئے ہر قسم کی خرید و فروخت کو ڈیجیٹلائز کیا جائے توصورتحال بہترہوسکتی ہے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جنوری کے مہینے میں ہدف کے مقابلہ میں ٹیکس کا شارٹ فال 85 ارب روپے رہا ہے جبکہ روان مالی سال کے...
    جناح ٹاؤن یوسی 9 کے کونسلر عابدعلی ایم ڈی واٹر کارپوریشن سے ملاقات کر رہے ہیں
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) منگھوپیر میں ارسلان نامی شہری کے اغوا اور کرپٹو ڈیجیٹل کرنسی ڈکیتی کیس میں مفرور مرکزی ملزم علی رضا کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم سی ٹی ڈی سول لائن میں تعینات تھا۔ پولیس کے مطابق علی رضا کو ریلوے اسٹیشن کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس کیس میں اب تک 9 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ مزید مفرور ملزمان کی تلاش کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے پرانا گولیمار میں لیاری گینگ وار کمانڈر کاشف عرف سندھی کے منشیات کے اڈے پر چھاپہ مار کر انتہائی مطلوب منشیات فروش سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن(ر) فیضان علی نے پیر کے روز سائٹ اے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پیر کی علی الصبح بوقت 5 بجے ضلع کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے ایس ایچ او پاک کالونی کے ساتھ پرانا گولیمار و ملحقہ علاقوں میں منشیات وگینگ وار نیٹ ورک آپریٹ کرنے والے بد نام زمانہ لیاری گینگ وار کماندر کاشف عرف سندھی کے منشیات کے اڈے پر درجن کے قریب گینگ وار کے کارندوں کی موجودگی اطلاع پر بڑے...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے کہا ہے کہ جعلی انتخابات، نئی کینال نکالنے، امن و امان کی خراب صورتحال اور پیکا قوانین کے خلاف 8 فروری کو سندھ بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔ اپنے جاری بیان میں ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے مزید کہا کہ ضلعی ہیڈ کوارٹر کے پریس کلبوں کے سامنے پر امن احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، 8 فروری کا دن ملک کی تاریخ میں سیاہ ترین دن تھا جس میں ریکارڈ دھاندلی کے ذریعے سندھ کے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور جی ڈی اے کے امیدواروں کو زبردستی سے شکست دلوائی گئی۔
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سندھ کابینہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو بحریہ ٹاؤن کو اراضی منتقلی میں 708 ارب روپے سے زاید قومی خزانے کو نقصان پہنچانے سے متعلق نیب ریفرنس میں گرفتاری کاخطرہ ہوگیا۔ سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سندھ ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کردی۔ پیر کو سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ بحریہ ٹاؤن کو اراضی منتقلی میں708 ارب روپے سے زاید قومی خزانے کو نقصان پہنچانے سے متعلق نیب ریفرنس میں ضمانت کے لیے سندھ ہائی کورٹ پہنچے۔
    پاکستانی اور بھارتی شوبز کی دنیا کے معروف ستارے علی ظفر، ہنی سنگھ اور مہوش حیات ایک ساتھ نظر آئے ہیں، جس سے ان کے مشترکہ پروجیکٹ کی قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں۔ یہ قیاس آرائیاں اس وقت بڑھیں جب تفریحی پورٹل گیلکسی لولی وڈ نے انسٹاگرام پر تینوں ستاروں کی ایک تصویر شیئر کی، جس کے کیپشن میں لکھا گیا تھا، "علی ظفر، ہنی سنگھ اور مہوش حیات ایک ہی کمرے میں—یہ تو اشتراک کا اشارہ ہے!” مداحوں اور شائقین نے اس تصویر کو لے کر سوال اٹھایا ہے کہ آیا یہ ملاقات کسی گانے، میوزک ویڈیو یا فلم کے پروجیکٹ کا پیش خیمہ ہے۔ تاہم، ابھی تک اس حوالے سے کوئی سرکاری اعلان نہیں ہوا ہے۔ ...
    اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے صوبائی اسمبلیوں کے جانب سے زرعی انکم ٹیکس کے لئے قانون سازی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے چاروں صوبوں کی قانون ساز اسمبلیوں سے اظہار تشکر کیا ہے۔ پیر کو وزارت خزانہ سے بیان کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قانون سازی کے لئے خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی، پنجاب صوبائی اسمبلی، سندھ صوبائی اسمبلی اور بلوچستان صوبائی اسمبلی سے انفرادی طور اظہار تشکر کیا ہے۔
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر) زرعی ٹیکس کی منظوری کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو صوبائی کابینہ میں سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ بیشتر اراکین نے صوبوں میں وفاق کے زرعی ٹیکس نفاذ کو صوبائی خودمختاری میں مداخلت کہا۔کابینہ کی رائے تھی کہ زرعی ٹیکس میں صنعتوں کے برابر ٹیکس لگانا زرعی شعبے سے زیادتی ہو گی، زرعی شعبہ صنعتی شعبے کے طرح ریگیولیٹ نہیں ہوتا، اس لیے اس پر ٹیکسلگانا زیادتی ہے، زرعی شعبے میں ہاری 50 فیصد کا حقدار ہوتا ہے جبکہ صنعت میں تنخوا دار ہوتا ہے۔سندھ کابینہ میں شامل اراکین کا کہنا تھا کہ صنعتی شعبے میں ورکر کی کوئی حصہ داری نہیں ہوتی صرف تنخواہ دار...
    پارلیمنٹ کو سپریم کہنے والے دعویدار ارکان پارلیمنٹ کا یہ حال ہے کہ وزیر اعظم کو قومی اسمبلی میں بار بار کورم ٹوٹنے کا نوٹس لینا پڑا اور مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرنا پڑا کیونکہ اسپیکر قومی اسمبلی جو خود مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھتے ہیں نے خود وزیر اعظم کے سامنے کورم ٹوٹنے کا معاملہ اٹھایا جس پر وزیر اعظم نے نوٹس لیا اور تمام وزرا اور مسلم لیگ (ن) کے ارکان کو پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی۔ اس سلسلے میں اہم بات تو یہ ہے کہ وزیر اعظم اکثر پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں خود شرکت نہیں کرتے جب وہ ہی پارلیمنٹ نہیں آتے تو ان کے وزرا نے...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 فروری 2025ء) علی امین گنڈاپور کا ویلنٹائن ڈے پر خیبرپختونخواہ میں لائف انشورنس منصوبہ شروع کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ نے کہا ہے کہ دنیا الگ طریقہ سے ویلنٹائن ڈے مناتی ہے لیکن ہم الگ طریقہ سے منائیں گے۔ دنیا میں دو بندے مل کریہ دن مناتے ہیں لیکن ہم پورے صوبہ کی عوام سے مل کرانہیں لائف انشورنس کی سہولت دیتے ہوئے ویلنٹائن ڈے منائیں گے۔ وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ اپنی ٹرانسمیشن لائن شروع کردی، 600 میگاواٹ بجلی دیں گے، ٹرانسمیشن لائن کا 150 ارب روپے کا منصوبہ ہے۔ 40 ارب روپے کی لاگت سے سولر اسکیم بھی شروع کی ہے، ایک...
    اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے صوبائی اسمبلیوں کے جانب سے زرعی انکم ٹیکس کے لیے قانون سازی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے چاروں صوبوں کی قانون ساز اسمبلیوں سے اظہار تشکر کیا ہے۔ پیر کو وزارت خزانہ سے بیان کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قانون سازی کے لیے خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی، پنجاب صوبائی اسمبلی، سندھ صوبائی اسمبلی اور بلوچستان صوبائی اسمبلی سے انفرادی طور اظہار تشکر کیا ہے۔ وزیر خزانہ نے قانون سازی کے عمل میں بھرپور تعاون پر چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ کا بھی انفرادی طور پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلیوں کی جانب سے زرعی انکم ٹیکس کے لیے قانون سازی خوش آئند امر ہے،...
    علی امین گنڈاپورنے کہا ہے کہ ایک سال میں ریونیو میں 49 فی صد اضافہ ہوا ہے محکمے ہمیں خوش کرنے کے لئے غلط اعداد و شمار دیتے ہیں۔ پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورنےصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہترگورننس کی وجہ سےریونیو میں اضافہ ہوا ہے، بجٹ ایک سو پچاس ارب روپے کا سرپلس ہوچکا ہے،ہم آئے تھے تو ہیلتھ کارڈ بند تھا بیس ارب روپے کا قرضہ تھا۔ اس اضافے کو ختم کرنے پر کام کرلیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ دوبارہ شروع کیا اوراس میں اضافہ کیا،سرکاری ہسپتالوں کوبہترکیا، 67 فی صد صحت کارڈ پرعلاج سرکاری اسپتالوں سے ہوتا ہے،ہمارے اہم ترین وسائل پر کبھی سرمایہ کاری نہیں...
    عمران خان کو بنی گالہ، نتھیاگلی، وزیراعلی ہاس منتقل کرنیکی تجویز تھی، پیشرفت نہ ہوسکی: علی امین گنڈا پور کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈاپور دعوی کیا ہے کہ عمران خان کو بنی گالہ، نتھیاگلی اور وزیراعلی ہاس منتقل کرنے کی تجویز تھی لیکن اس پر پیشرفت اب تک نہیں ہوسکی کیونکہ عمران خان چاہتے تھے ان کی منتقلی سے پہلے تمام کارکنوں کو رہا کیا جائے۔پشاور میں صحافیوں سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ میں کام کیلیے نکلتا ہوں تو کشتیاں جلاکر نکلتا ہوں۔ 24 نومبر فائنل کال احتجاج سے متعلق گفتگو میں انہوں نے بتایاکہ اسٹیبلشمنٹ کا پیغام تھا کہ احتجاج نہ...
    بلوچستان اسمبلی نے بھی زرعی آمدنی پر ٹیکس لگانے کا قانون منظور کرلیا۔ ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی وزیر مال عاصم کرد گیلو نے مسودہ قانون پیش کیا جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا اور قانون کے مطابق چھ لاکھ سے زائد آمدن پر ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔  نئے قانون کے تحت زرعی آمدن کے چھ سلیب بنائے گئے ہیں۔ 6 لاکھ تک کی آمدنی پر ٹیکس نہیں ہوگا اور 6 لاکھ سے 12 لاکھ روپے کے درمیان آمدن پر 15 فیصد ٹیکس ہوگا۔ 12 لاکھ روپے آمدن پر 90 ہزار فکسڈ ٹیکس اور 12 لاکھ سے 16 لاکھ کے درمیان کی رقم پر 20 فیصد اضافی ٹیکس ہوگا۔ اسی طرح 16 لاکھ آمدن...
    وفاقی دارالحکومت میں تاجر کے ساتھ 15 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے میں ملوث تین ملزمان گرفتا،پولیس نے ریمانڈ حاصل کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی دارالحکومت میں تاجر کے ساتھ 15 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر کے ریمانڈ حاصل کر لیا گیا، مرکزی ملزم علی رضا تاحال گرفتار نا کیا جا سکا،، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تاجر کے ساتھ ملزمان علی رضا میجر، اظہر حیات، حمزہ اور عبدالمعید نے آئی ئی فون کی کھیپ مانگوانے کے لئے 33کروڑ پچاس لاکھ روپے میں سودا طے کیا، تاجر کی جانب سے 15 کروڑ کیش حوالے کر دیا گیا، میجر علی رضا نامی شخص...
    وفاقی دارالحکومت میں تاجر کے ساتھ 15 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر کے ریمانڈ حاصل کر لیا گیا، مرکزی ملزم علی رضا تاحال گرفتار نا کیا جا سکا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد کے تاجر کے ساتھ ملزمان علی رضا میجر، اظہر حیات، حمزہ اور عبدالمعید نے ائی فون کی کھیپ مانگوانے کے لئے 33کروڑ پچاس لاکھ روپے میں سودا طے کیا، تاجر کی جانب سے 15 کروڑ کیش حوالے کر دیا گیا، میجر علی رضا نامی شخص رقم وصول کر کے غائب ہو گیا جبکہ موبائل فون کی کھیپ دو گھنٹے میں دینے کا وعدہ کیا گیا، ملزمان نے رقم لینے کے بعد رابطہ ختم کر دیا، تھانہ...
    کوئٹہ: صوبہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ کے بعد بلوچستان میں بھی زرعی آمدنی پر ٹیکس عائد ہوگا، صوبائی اسمبلی سے ٹیکس آن لینڈ اینڈ ایگریکلچرل انکم کا ترمیمی مسودہ منظور ہو گیا۔ بلوچستان اسمبلی نے ضلع قلات میں ایف سی اور ڈیرہ اسمٰعیل خان میں پشین لیویز اہلکاروں کی شہادت پر مذمتی قرارداد اور بلوچستان ٹیکس آن لینڈ اینڈ ایگریکلچرل انکم کا مسودہ قانون اتفاق رائے سے منظور کیا، جبکہ پیکا ایکٹ کی منظوری کے خلاف انیشنل پارٹی نے ایوان سے واک آوٹ کیا۔ ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ کی زیر صدارت اجلاس میں سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے نیشنل پارٹی کے دیگر اراکین اسمبلی کے ہمراہ ایوان سے واک آوٹ کیا تاہم وزیر اعلیٰ بلوچستان کی...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے انکشاف کیا ہے کہ جب پی ٹی آئی کے حکومت سے مذاکرات شروع ہوئے تو عمران خان کو بنی گالہ، نتھیا گلی اور وزیراعلیٰ ہاؤس منتقل کرنے کی آفز ہوئی، تاہم عمران خان نے کہا کہ پہلے پارٹی کے تمام رہنماؤں کو رہا کیا جائے۔ نجی ٹی وی سے انٹرویو کے دوران وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے سوال کیا گیا کہ آرمی چیف سے ملاقات میں کس نوعیت کی بات چیت ہوئی؟ جواب میں انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے ہونے والی ملاقات میں صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت موجود تھی، یہی بات ہوئی کہ سب نے مل کر ملک کی خاطر دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہے، یہ واحد ایجنڈا ہے...
    سرگودھا ،ملک بھر میں آج سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں رضا کا ایک بچے کو پولیو کے قطرے پلارہاہے اسلام آباد:(ویب ڈیسک) ملک بھر میںسال 2025ءکی ابتدائی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم شروع کردی گئی ہے۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر میں 2025ءکی اولین نیشنل انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہوچکا ہے۔اس حوالے سے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے بتایا ہے کہ پاکستان بھر میںپولیو کے خاتمے کے لیے پولیو مہم آج سے9 فروری تک بھر پور چلائی جا رہی ہے۔ اس ہم کی خاص بات یہ ہے کہ اس بار پورے ملک میں45 ملین سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے ویکسن پلانے کا...
    پشاور(نیوز ڈیسک)گورنر خیبرپختونخوا کو آئی ایم سائنسز کے بورڈ آف گورنرز کے عہدے سے بھی ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم سائنسز آرڈیننس 2002 کو ترامیم کیساتھ ایکٹ میں تبدیل کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ آئی ایم سائنسز آرڈیننس 2002 کی شق 10 کی ذیلی شق ایک میں ترمیم تجویز کی گئی ہے۔ آئی ایم سائنسز آرڈیننس 2002 کے مجوزہ بل کا مسودہ اسمبلی ایجنڈے میں شامل ہے جس کے مطابق گورنر سے چیئرمین شپ کا عہدہ لے کر وزیر اعلیٰ کےپی کو دیا جائےگا۔ مجوزہ بل میں کہا گیا ہے کہ ترمیم کے بعد چیئرمین وزیراعلیٰ اور 14 ممبرز بورڈ آف گورنرز میں شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی...
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سندھ اسمبلی سے زرعی ٹیکس کے قانون کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس آمد کے موقع پر گفتگو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ اب ہم آئی ایم ایف کے ششماہی جائزے میں اچھی پوزیشن میں ہوں گے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکسوں کا بوجھ صرف تنخواہ داروں اور مینوفیکچرنگ سیکٹرز تک محدود نہیں رکھ سکتے، ہم آئی ایم ایف پروگرام میں ہیں سب کو اس کی حدود کو سمجھنا ہوگا۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب، پختونخوا اور سندھ کے بعد بلوچستان سے بھی زرعی ٹیکس کا قانون منطور کیا جائے گا، بجٹ کی تیاری کیلئے چیمبرز سے مشاورت کا کام شروع کر دیا ہے۔
    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق سے بتایا گیا ہے کہ اگر زرعی ٹیکس نہ لگاتے تو آئی ایم ایف کی ٹیم نہ آتی اور پاکستان ڈیفالٹ میں چلا جاتا۔سندھ اسمبلی نے زرعی آمدنی پر انکم ٹیکس اور سپر ٹیکس لگانے کی منظوری دے دی، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کو ان ٹیکسز پر تحفظات ہیں، اراکین اپنی ترامیم پیش کریں، ہم اس پر نظرثانی بھی کر سکتے ہیں۔ زرعی ٹیکس پر وزیرِ اعلیٰ کو سخت مخالفت کا سامنا، کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانیسندھ کابینہ کے اجلاس کے دوران زرعی ٹیکس نفاذ کی منظوری پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا،...
    پشاور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا حکم میرا فیصلہ ہوگا،جب عمران خان چاہیں گے کابینہ میں تبدیلی ہوگی جب کہ وزیروں کی کرپشن کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق علی امین گنڈا پور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے سب سے کم ملاقاتیں میری ہوتی ہیں، 3 وزیروں کی کرپشن کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی کا اعتماد ہے جبھی وزیر اعلیٰ بیٹھا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے آئی جی خیبرپختونخوا انتہائی پروفیشنل افسر ہے، پنجاب میں دہشت گردی پر بہت کام کیا ہے، ہمیں ایسے ہی بہترین افسر...
    اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سنانے والے احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کا تبادلہ کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق کی ہدایت پر تبادلے کا نوٹی فکیشن جاری  کردیا گیا، ناصر جاوید رانا کو ڈسٹرکٹ سیشن جج اسلام آباد ویسٹ تعینات کردیا گیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری کے بعد رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا، اس سے قبل جسٹس اعظم خان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تعینات تھے۔ جسٹس اعظم خان کے ہائیکورٹ تعیناتی کے بعد ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کے پاس سیشن جج کا عارضی عہدہ تھا۔
    سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی مشکلات میں کمی آرہی ہے، مریم نواز کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظر آرہی ہے۔ راولپنڈی، اٹک، مری، چکوال، وزیرآباد، حافظ آباد اور منڈی بہاؤ الدین سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے نواز شریف اور مریم نواز سے لاہور میں ملاقات کی، اس موقع پر نواز شریف نے کہاکہ آپ سب میری طاقت اور عزت ہیں۔ یہ بھی پڑھیں میڈیا سے دور نواز شریف کی آج کل جاتی امرا میں کیا مصروفیات ہیں؟ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، عوام کے مسائل اور حلقوں میں ترقیاتی کام زیر غور آئے، ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو صوبے میں بہترین کارکردگی پر خراج...