خالی نشست پرالیکشن کا معاملہ، شبلی فراز کا چیئرمین سینٹ، الیکشن کمشنرکو خط
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ میں خالی نشست پر الیکشن کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے چیئرمین سینٹ اور الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ اور الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ثانیہ نشترِ کی خالی نشست پر الیکشن نہیں کروائے گئے۔ ثانیہ نشترِ کا استعفی 10 مارچ کو منظور ہوا تھا۔ آرٹیکل 224 کے تحت 30 دن میں خالی نشست پر انتخابات کروانا لازم تھا۔
شبلی فراز نے مزید کہا کہ ثانیہ نشترِ کی خالی نشست پر انتخابات کی مقررہ مدت گزر چکی ہے۔ خالی نشست پر انتخابات نہ کروانا غیر آئینی ہے۔ اس غیر آئینی اقدام سے خیبرپختونخوا کے حقوق کی نفی ہو رہی ہے۔
ٹرمپ نے ذہنی صلاحیت کے ٹیسٹ میں سب سے بلند ترین سکور حاصل کرلیا
شبلی فراز نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پہلے بھی 11 نشستوں پر انتخابات نہیں ہوئے۔ یہ اقدام آئینی فریم ورک اور خیبرپختونخوا کی محرومیوں میں اضافہ کر رہا ہے۔ خیبر پختونخوا سینیٹ میں نمائندگی سے محروم ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: شبلی فراز نے خالی نشست پر پر انتخابات
پڑھیں:
قومی اسمبلی کا اجلاس آج صدر نے سینٹ کاکل طلب کرلیا
اسلام آباد(خبرنگار)قومی اسمبلی کا اجلاس 2 روز وقفے کے بعدآج ہوگا ۔جمعے کے روز کورم کی نشاندہی پر سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا تھا،قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 4بجے ہوگا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کاایجنڈا بھی جاری کردیاگیا ہے۔علاوہ ازیںصدرزرداری نے آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت سینٹ کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔اجلاس کل بروز منگل شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوگا ۔