2025-02-21@21:07:13 GMT
تلاش کی گنتی: 9743

«گردونواح میں»:

(نئی خبر)
    جی 20 کو ایک محفوظ دنیا کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز جو ہا نسبرگ:چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے جوہانسبرگ میں جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی۔جمعہ کے روزوانگ ای نے کہا کہ جی 20 کے لیے ضروری ہے کہ وہ ریو ڈی جنیرو سربراہ اجلاس میں طے پانے والے اتفاق رائے پر نظر ثانی کرے اور عالمی امن و استحکام اور ایک محفوظ دنیا کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرے۔ وانگ ای نے اس سلسلے میں چین کی تجویز پیش کی کہ ہمیں عالمی امن کے محافظ ،عالمگیر سلامتی کے معمار اور کثیرالجہتی کے محافظ بننے کی...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت نے رہائی کے بدلے شکیل آفریدی حوالگی سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کر دیا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔وفاقی حکومت کے وکیل ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے بدلے شکیل آفریدی حوالگی کی تجویز قابل عمل نہیں۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل کلائیو اسمتھ نے اس حوالے سے تجویز دی تھی۔دوران سماعت، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے دلائل میں کہ اکہ عافیہ صدیقی کی امریکی عدالت میں دائر پٹیشن کے ڈرافٹ میں شامل کچھ باتوں پر...
    سینئر وزیر نے کہا کہ شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ غیر معیاری گاڑیوں اور لاپرواہ ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھے گا، کارروائیاں باقاعدگی سے کی جائیں گی اور خلاف ورزی کرنے والے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں ورنہ سخت نتائج بھگتنا ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈان وسیع تر عوامی مفاد کا حصہ ہے۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر محکمہ ٹرانسپورٹ کا ان فٹ کمرشل گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، جس کے نتیجے میں 53 گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں، جبکہ 15 ڈرائیور گرفتار کر لیے گئے۔ مجموعی طور پر 1,115...
    برمنگھم میں اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ بھارت پاکستان کے معاشی اور معاشرتی نظام کو نقصان پہنچانے کی سازش کر رہا ہے، اوور سیز پاکستانی جہاں بھی ہوں، ان کی پہچان پاکستانی نژاد ہونا ہے، ہمیں کسی کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے کھڑا ہونا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ اداروں کیخلاف سوشل میڈیا مہم میں بھارتی ایجنٹس اور خوارج ملوث ہیں۔ برمنگھم میں اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب میں گورنر سندھ نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے معاشی اور معاشرتی نظام کو نقصان پہنچانے کی سازش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانی جہاں بھی ہوں، ان کی پہچان پاکستانی نژاد ہونا ہے،...
    عافیہ صدیقی کے بدلے امریکا کو شکیل آفریدی کی حوالگی، حکومت کا جواب سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت نے رہائی کے بدلے شکیل آفریدی حوالگی سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کر دیا۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔وفاقی حکومت کے وکیل ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے بدلے شکیل آفریدی حوالگی کی تجویز قابل عمل نہیں۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل کلائیو اسمتھ نے اس حوالے سے تجویز دی تھی۔دوران سماعت، ایڈیشنل اٹارنی...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 فروری ۔2025 )لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے توہین عدالت پر وکیل فاضل صدیقی کو ایک ماہ قید کی سزا سنا دی ہے عدالتی حکم کے بعد سپریم کورٹ کے سینئر وکیل فاضل صدیقی کو پولیس نے حراست میں لے لیا.(جاری ہے) فاضل صدیقی نے شہری عثمان کی جانب سے راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے خلاف درخواست دائر کی تھی عدالت نے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق یہ درخواست بنتی ہی نہیں جس پروکیل فاضل صدیقی نے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے پر اصرار کیا تھا تاہم عدالت نے ٹیکنیکل وجوہات پر درخواست مقرر کرنے سے معذرت کر لی. درخواست رد کرنے پروکیل فاضل صدیقی اور جسٹس مرزا وقاص رﺅف کے درمیان تلخی...
    وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری—فائل فوٹو وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی فیملی ان کے وکلاء اور پارٹی رہنما معمول کے مطابق ان سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی، جب تحریکِ فساد کے پاس کوئی کارڈ نہیں بچتا تو مظلومیت کارڈ کھیلنا شروع کر دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے جیل کو تفریحی پارک سمجھتے ہیں جب دل چاہے جس کا دل چاہے منہ اٹھا کر پہنچ جاتا ہے۔ مریم نواز کی مقبولیت سے 2 صوبائی حکومتیں...
    —فائل فوٹو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 3 مختلف شہروں میں کارروائیاں کر کے 5 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔ دو مہینے میں 458 انسانی اسمگلرز اور ایجنٹس گرفتار، ایف آئی اے کارکردگی رپورٹ جاریایف آئی اے کی انسانی اسمگلنگ کے خلاف گزشتہ 2 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو گجرات، گوجرانوالہ اور منڈی بہاءالدین سے گرفتار کیا گیا ہے۔2 ملزمان نےشہریوں کو موریطانیہ بھجوایا تھا، اُن متاثرہ افراد نے موریطانیہ سے واپس پہنچنے پر اِن ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرائے تھے۔2 ملزمان نے شہریوں کو جرمنی بھجوانے کے لیے 36 لاکھ روپے لیےتھے۔
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 فروری ۔2025 )سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق کیس میں نادرا اور الیکشن کمیشن سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ہے.(جاری ہے) سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں5 رکنی ائینی بینچ نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق کیس کی سماعت کی عدالت نے نادرا اور الیکشن کمیشن سے دو ہفتوں میں تفصیلی تحریری جواب مانگ لیا. عدالت نے ہدایت کی کہ بتایا جائے کہ اوورسیز ووٹنگ کے لیے اب تک کیا اقدامات کیے گئے ہیں واضح رہے کہ اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لیے پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین...
      رواں سال ڈاکوؤں کے ہاتھوں مارے جانے والے شہریوں کی تعداد 13ہوگئی جنوری میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں پانچ شہری اپنی زندگیوں سے محروم ہوگئے تھے کراچی میں بے لگام ڈاکو رواں ماہ کے بیس روز میں خاتون سمیت آٹھ شہریوں کو موت کی نیند سلا چکے ہیں۔ رواں سال ڈاکوؤں کے ہاتھوں مارے جانے والے شہریوں کی تعداد تیرہ ہوگئی۔کراچی میں ڈکیتیوں کا بے قابو جن کو بوتل میں بند نہیں کیا جاسکا۔۔ فروری میں بیس روز میں ہی ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر حاملہ خاتون سمیت آٹھ شہریوں کی جان لے لی۔۔ یکم فروری کو ڈاکوؤں نے کورنگی صنعتی ایریا مہران ٹاؤن واٹر پلانٹ کے قریب پرجون کی دکان پر لوٹ مار کے دوران مزاحمت...
      صدر مملکت نے آرٹیکل 200 کی شق ایک کا استعمال جوڈیشل کمیشن کے اختیار کو غصب کرکے کیا، مفاد عامہ کے بغیر ججز کو ایک ہائیکورٹ سے دوسری ہائیکورٹ ٹرانسفر نہیں کیا جاسکتا، درخواست میں موقف جسٹس سرفراز ڈوگر کو بطور قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کام سے روک دیا جائے ، جسٹس خالد سومرو اور جسٹس محمد آصف کو جوڈیشل ورک سے بھی روک دیا جائے ، درخواست میں استدعا اسلام آبادہائی کورٹ کے 5ججزنے سینارٹی کیخلاف درخواست دائر کردی۔ منیر اے ملک اور بیرسٹر صلاح الدین کے ذریعے 49صفحات پر مشتمل درخواست آرٹیکل 184 کی شق 3 کے تحت دائر کی گئی ہے ۔سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ...
      آرمی چیف کو لندن میں ملنے والی عزت سے پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا اور یہ پی ٹی آئی کو ہضم نہیں ہورہا، احتجاج اور سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی پی ٹی آئی نے ہمیشہ پاکستان کی معیشت کے خلاف احتجاج کیا، آپ جو مرضی کوشش کرلیں، پاکستان ترقی کرے گا، آپ کی پاکستان کی ساکھ کو متاثر کرنے کی مذموم کوششیں ناکام ہوں گی، وزیراطلاعات وفاقی وزیر اطلاعات عطائاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ برطانیہ میں چیف آف آرمی اسٹاف کو ملنی والی عزت اور وقار تحریک انصاف کو ہضم نہیں ہوا، احتجاج اور سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق...
    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات، چیف جسٹس صاحب کی درخواست پر کی گئی، انہیں بتایا کہ آپ کے حکم پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوتا۔ چیف جسٹس نے عدالتی ریفارمز کے حوالے سے ہم سے 10 نکاتی ایجنڈا شیئر کیا، ہم اپنی تجاویز چیف جسٹس آف پاکستان کو دیں گے۔ مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ملاقات میں کیا ہوا؟ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سلمان اکرم راجا، عمر ایوب اور شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک اور بانی پی ٹی...
    اوورسیز پاکستانیز ووٹ کیس؛ نادرا اور الیکشن کمیشن سے دو ہفتوں میں تفصیلی جواب طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سپریم کورٹ نے اوورسیز پاکستانیز ووٹ کیس میں نادرا اور الیکشن کمیشن سے دو ہفتوں میں تفصیلی جواب مانگ لیا، عدالت نے کہا کہ بتایا جائے کہ اوورسیزووٹنگ کیلئےابتک کیا اقدامات کئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں اوورسیزپاکستانیوں کی ووٹنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کی جانب سے اوورسیزپاکستانیوں کی ووٹنگ کوغیرمحفوظ قراردیتے ہوئے وکیل نے کہا کہ 35 حلقوں میں ای ووٹنگ کروائی گئی، 35حلقوں میں ووٹنگ کی رپورٹ سینٹ کمیٹی میں جمع کرواچکے ہیں۔ڈائریکٹرآئی ٹی نے عدالت کو بتایا کہ ایک سے تین گھنٹے تک ای...
    ساہیوال کے نواحی گاؤں 96 سکس آر میں نیاز چوک کے قریب سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار کر لیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد سے دھماکا خیز مواد اور دیگر اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔گرفتار کیے گئے دہشت گرد سے مزید تفتیش بھی کی جائے گی۔
    پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہ راست تجارتی تعلقات کا آغاز ہوگیا۔ ذرائع ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان ( ٹی سی پی) کے مطابق پاکستان سے 26 ہزار ٹن چاول کی کھیپ آج بنگلا دیش روانہ ہوگی۔ اری چاول کی کھیپ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے ایکسپورٹ کی جارہی ہے۔ ٹی سی پی نے انٹرنیشنل ٹینڈر کے ذریعے چاول کے سپلائرز کا انتخاب کیا تھا۔ بنگلا دیش نے پاکستان سے 50 ہزار ٹن چاول کی خریداری کا حکومتی سطح پر معاہدہ کیا تھا۔ اگلی شپمنٹ بھی رواں ماہ روانہ کی جائے گی۔ سقوط ڈھاکہ کے بعد پاکستان سے سرکاری سطح پربنگلا دیش جانے والی یہ  پہلی تجارتی کھیپ ہے۔ بنگلا دیش کو چاول کی کھیپ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن...
    کراچی میں قید 22 بھارتی ماہی گیروں کو بھارت روانہ کرنے کے لیے لاہور منتقل کیا گیا۔ کراچی ملیر لانڈھی کی جیل میں قید 22 بھارتی  ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا۔ ایدھی حکام کے مطابق تمام بھارتی ماہی گیروں کو تحائف بھی دئیے گئے۔ بھارتی ماہی گیروں کو ایدھی سروس کے کے ذریعے واہگہ بارڈر لے جایا گیا۔ بھارتی ماہی گیروں کو پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر مختلف اوقات میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بھارتی ماہی گیر کراچی کی ملیر لانڈھی جیل میں قید تھے۔
     احسن عباسی: عامر لیاقت حسین کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کے کیس  میں دانیہ شاہ کی درخواست مسترد  ہوگئی۔  سندھ ہائیکورٹ  میں ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کے دوران دانیہ شاہ وکیل لیاقت گبول ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئی،ایس ایچ او بریگیڈ ،ایڈیشنل ایس ایچ اور نامزد ملزمان جاوید اور ثاقب بھی پیش ہوئے۔  عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد دانیہ شاہ کی درخواست مسترد کردی،اس موقع پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دانیہ شاہ نے دوسری شادی کرلی ہے،ورثاء قبر کشائی نہیں چاہتے تھے۔ اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت  دانیہ شاہ...
    نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان پر واشنگٹن کا کوئی دباؤ ہے اور نہ ہی دباؤ ڈالے جانے پر اسے قبول کیا جائے گا۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اپنے دورہ امریکا کے اختتام پر اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔ پاکستان واپسی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے دورے کے دوران ٹرمپ انتظامیہ کے حکام سے ان کا کوئی سرکاری رابطہ نہیں تھا۔ اسحٰق ڈار نے بتایا کہ او آئی سی ممالک کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا ایک غیر معمولی اجلاس 7 مارچ کو جدہ میں منعقد ہوگا، جس میں خاص طور پر فلسطینی عوام...
    انسٹیٹیوٹ آف پبلک اوپینین ریسرچ کی تازہ ترین رپورٹ میں پاکستان میں 54 فیصد سگریٹ غیر قانونی طور پر فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ سگریٹ انڈسٹری میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی موجودہ صورتحال پر جاری سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹریک اینڈ ٹریس کے حوالے سے سروے مختلف 19 اضلاع میں کیا گیا۔ سروے میں کل 413 سگریٹ برانڈز کی نشاندھی کی گئی۔ جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ریکارڈ میں بھی 413 سگریٹ برانڈز موجود نہیں ہیں۔ مزید پڑھیں: بیلجیئم میں ڈسپوزایبل ای سگریٹ کی فروخت پر پابندی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 413 سگریٹ برانڈز میں سے صرف 19 سگریٹ برانڈز پر ٹریک اینڈ ٹریس ٹیکس سٹیمپ پائی گئی۔ 413 میں سے صرف...
    وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ فوج ان کی جماعت کا ذیلی ادارہ بن جائے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اقتدار سے محرومی کے بعد پی ٹی آئی اپنے زخم چاٹ رہی ہے، مذموم مقاصد کے لیے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات رونما کیے گئے۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قومی املاک پر حملے اور شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کے واقعات حقیقت ہیں، پی ٹی آئی والوں کی سیاست ایک ذات کے لیے ہے، انہیں ملک کی کوئی فکر نہیں، پی ٹی آئی کا طرزِ عمل ہر گز سیاسی نہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک استحکام کی راہ پر گامزن...
    مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ بارکھان واقعہ نفرتوں کو بھڑکانے کی کوشش ہے۔ سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب کے لوگ نشانہ بنے تو اس میں بلوچستان کا کوئی کردار نہیں، دونوں صوبوں کے درمیان دوری اور نفرت نہیں، سب جانتے ہیں کہ اس کے پیچھے کچھ عناصر ہیں۔ عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ جب سیشن شروع ہوتا ہے تو چیئرمین پریزائیڈنگ افسران کے نام کا اعلان ہوتا ہے، میری موجودگی پر آپ کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پریزائیڈنگ افسر رول 14 کے مطابق ہے، ہم وقفہ سوالات تھوڑی دیر ملتوی کر کے باقی بزنس لے لیں۔
    سندھ ہائی کورٹ— فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں کلفٹن کے رہائشی علاقے میں کمرشل سرگرمیوں کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست کی سماعت کے دوران ڈی جی سیپا اور ڈی جی کے ڈی اے کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔عدالت نے دونوں افسران کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔عدالت نے کہا کہ ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے بھی وارنٹِ گرفتاری جاری کریں۔ رہائشی عمارت میں کمرشل سرگرمیاں کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکمکراچی سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کے کے آغا نے رہائشی... ایس بی سی اے کے وکیل نے کہا کہ ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کل ہی چارج لیا ہے، ہم عدالتی حکم...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی فوج کو اپنی پارٹی کا ذیلی ادارہ بنانا چاہتے ہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سرکاری ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر برطانیہ کے اہم دورے پر ہیں، پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ اہم سفارتی،عسکری اور معاشی تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات مثالی ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے فوج ان کی جماعت کا ذیلی ادارہ بن جائے، اقتدار سے محرومی کے بعد پی ٹی آئی اپنے زخم چاٹ رہی ہے، مذموم مقاصد کیلئے 9 مئی اور 26 نومبر کے...
    ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے توہین عدالت پر سپریم کورٹ کے سینئر وکیل فاضل صدیقی کو ایک ماہ قید کی سزا سنا دی۔  عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد سپریم کورٹ کے سینئر وکیل فاضل صدیقی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔  وکیل فاضل صدیقی نے شہری عثمان کی جانب سے راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے خلاف درخواست دائر کی تھی، عدالت نے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق یہ درخواست بنتی ہی نہیں تاہم وکیل فاضل صدیقی نے درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے پر اصرار کیا۔ اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت  عدالت نے ٹیکنیکل وجوہات پر درخواست...
    لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21فروری 2025) ملک کے نامور اداکار احمد علی اکبر، جو حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پیجز اور میڈیا پورٹلز سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کو ری پوسٹ نہ کریں۔ اداکار احمد علی اکبر، جو اپنے کامیاب ڈرامہ ”پری زاد“ کے لیے جانے جاتے ہیں، نے اپنی شادی کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں۔(جاری ہے) ان تصاویر کے ذریعے وہ اپنے مداحوں کے ساتھ اس خوشی کے لمحے کو بانٹنا چاہتے تھے، مگر انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی میڈیا پلیٹ فارم یا سوشل میڈیا پورٹل کو ان تصاویر کو دوبارہ پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ احمد علی اکبر نے اپنی...
    کراچی (اوصاف نیوز) پاکستان کی معروف روحانی شخصیت خواجہ شمس الدین عظیمی آج بروز جمعۃ المبارک 22 شعبان 1466ھ بمطابق 21فروری2025ءساڑھے دس بجے اس دنیا فانی سے کوچ کرگئےاور اپنے خالق حقیقی اللہ وحدہ لاشریک کی بارگاہ میں حاضر ہوگئے ۔ ڈاکٹر کے مطابق خواجہ شمس الدین عظیمی کو بروز ہفتہ یکم فروری فالج ہوا جس سے جسم کا بایاں حصہ متاثر ہوا۔ ساتھ ہی ہارٹ اٹیک بھی ہوا ۔ قبل ازیں آپ کو نمونیہ ہوا تھا ۔ہسپتال میں یکم فروری سے 10 فروری تک آپ ICU میں زیر علاج رہے ۔ اس کے بعد ڈاکٹرز نے ایک دن اپ کو ہسپتال کے اسٹروک یونٹ میں زیر مشاہدہ رکھا ۔ خواجہ شمس الدین عظیمی نے نوجوانوں کی روحانی...
    پشاور ہائیکورٹ میں گورنمنٹ کالج کے پروفیسر کے لاپتا بھائی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی۔ لاپتہ شخص کے بھائی، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ میرے 25 سالہ بھائی کو ایک سال قبل لاپتا کیا گیا۔ میرے سامنے میرے بھائی کو ڈبل کیبن گاڑی میں ڈالا گیا۔ اس وقت پولیس نے بتایا کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے ان کو اٹھایا ہے۔ ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ رپورٹ جمع کی ہے ان کا بھائی پولیس کے ساتھ نہیں ہے۔ ہم نے بھی رپورٹ جمع کی ہے کہ کسی ادارے کے...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان فوج کو اپنا ذیلی ادارہ بنانا چاہتے تھے اور اقتدار سے محرومی کے بعد ان کی جماعت انتشار کی سیاست میں مصروف ہے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اس وقت برطانیہ کے دورے پر ہیں جہاں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سفارتی عسکری اور معاشی تعلقات پر تبادلہ خیال ہوگا خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے ماضی میں آرمی چیف کو قوم کا باپ قرار دیا تھا مگر اب انہی کے خلاف بدزبانی کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان فیض حمید کو آرمی چیف بنوانا چاہتے تھے تاکہ فوج ان کے سیاسی مقاصد...
    سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کو العزیزیہ کرپشن ریفرنس میں سزا سنانے والے مرحوم جج ارشد ملک کی بیوہ کی اپیل سماعت کے لیے منظور ہوگئی۔ واضح رہے کہ بطور جج احتساب عدالت ارشد ملک نے سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کو 2018 میں سزا سنائی تھی جس کے بعد وہ ایک ویڈیو اسکینڈل کی زد میں آ گئے تھے۔ لاہور ہائیکورٹ نے 2020 میں اُنہیں، اُن کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا جبکہ 4 دسمبر 2020 کو وہ اِسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔ یہ بھی پڑھیےجج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل قصہ پارینہ، ہائیکورٹ میرٹ پر اپیل سنے گی مرحوم جج کی بیوہ نے برطرفی کے فیصلہ...
    امریکی ارب پتی آجر اور صدر ٹرمپ کے دستِ راست ایلون مسک کو محاذ کھولنے کا بہت شوق ہے۔ انہوں نے بیورو کریسی کے خلاف محاذ کھولا اور اب خلائی تحقیق کے ادارے ناسا کے معاملات میں بھی مداخلت کرکے ایک نیا محاذ کھول رہے ہیں۔ ایلون مسک نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پھنسی ہوئی بھارتی نژاد امریکی خلا باز سُنیتا ولیمز اور اُن کے ساتھی بَچ وِلمور کے حوالے سے سابق صدر جوزف بائیڈن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے سابق کمانڈر آندرے میگنسن نے ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ کی طرف سے صدر بائیڈن پر تنقید اور سُنیا ولیمز کی ساتھی خلاباز کی واپسی کے معاملے کو سیاست کی نذر...
    عمران خان ، نواز شریف کی طرح کسی ڈیل کا حصہ نہیں بنیں گے: بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نواز شریف کی طرح کسی ڈیل کا حصہ نہیں بنیں گے۔ اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پرپابندی حکومت کے ہوش وحواس کھونے کاواضح ثبوت ہے، قید میں موجود ایک شخص نےحکومت کی نیندیں حرام کررکھی ہیں، ملاقاتوں پرپابندی کامقصد بانی پی ٹی آئی پردباؤ ڈال کرڈیل کیلئےمجبور کرنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نواز شریف کی طرح کسی ڈیل کاحصہ نہیں...
    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر برطانیہ میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے وارمنسٹر اور لارک ہل گیریژن کا دورہ کیا ہے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنر ل سید عاصم منیر نے برطانوی آرمی چیف جنرل رولینڈ واکر کی دعوت پر وار منسٹر اور لاک ہل گیریژن کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف کو برٹش آرمی اور ڈیپ ریک سٹرائیک بریگیڈ کی جدید کاری کے منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے مصنوعی ذہانت اور بغیر پائلٹ سسٹمز سمیت جدید ٹیکنالوجیز کا مشاہدہ کیا، آرمی چیف کوبرطانوی فوج کے جدیدیت کے منصوبے، ڈیپ ریکی سٹرائیک بریگیڈ پر بریفنگ دی گئی۔
    — تصویر بشکریہ جیو نیوز لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے توہینِ عدالت پر وکیل فاضل صدیقی کو ایک ماہ قید کی سزا سنادی۔عدالتی حکم کے بعد سپریم کورٹ کے سینئر وکیل فاضل صدیقی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔فاضل صدیقی نے شہری عثمان کی جانب سے راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے خلاف درخواست دائر کی تھی، عدالت نے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق یہ درخواست بنتی ہی نہیں۔وکیل فاضل صدیقی نے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے پر اصرار کیا تھا تاہم عدالت نے ٹیکنیکل وجوہات پر درخواست مقرر کرنے سے معذرت کرلی۔وکیل فاضل صدیقی اور جسٹس مرزا وقاص رؤف کے درمیان تلخی ہوئی جس پر عدالت نے فاضل صدیقی کو توہینِ عدالت کا مرتکب قرار دے کر گرفتار...
    فائل فوٹو کنزیومر پروٹیکشن کورٹ ایسٹ نے کراچی بس سروس انتظامیہ پر 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔کراچی کی مقامی عدالت میں عید کے دنوں میں مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ بس سروس انتظامیہ درخواست گزار کو 50 ہزار روپے معاوضہ ادا کرے، بس انتظامیہ درخواست گزار کو قانونی چارہ جوئی کی مد میں 25 ہزار روپے بھی ادا کرے۔ کراچی، پیپلز بس سروس کا کرایہ کتنا ہوگا؟صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پیپلزبس سروس چلنا شروع ہوگئی ہے عدالت نے کہا کہ درخواست گزار سے کرائے کی مد میں وصول کیے گئے زائد 600 روپے بھی واپس کیے جائیں، بس...
    —فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے محکمۂ بلدیات کے ریٹائرڈ ملازمین کی درخواست  پر فریقین سے 4 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔عدالت عالیہ میں کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ درخواست گزار گریڈ 11 سے گریڈ 16 کے ملازم تھے۔وکیل نے مؤقف اپنایا ہے کہ درخواست گزار کو قانون کے مطابق ریٹائرمنٹ کے بعد 2 ماہ میں واجبات ادا کیے جانے چاہیے تھے تاہم گریجویٹی و دیگر واجبات ادا نہیں کیے جا رہے۔ ملازمین کی مستقلی معاملہ، محکمۂ بہبود آبادی کے جواب پر وکیل سے اعتراضات طلبسندھ ہائی کورٹ نے محکمۂ بہبود آبادی میں ملازمین کو مستقل نہ کرنے کے معاملے پر درخواست گزار کے وکیل سے 11 دسمبر...
      —فائل فوٹو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کوہاٹ زون نے کارروائی کر کے افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر اٹلی بھجوانے میں ملوث دو ایجنٹ گرفتار کر لیے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف کارروائی ایف آئی اے لنک آفس اٹلی کی نشاندہی پر کی گئی۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ شفیع اللّٰہ اور خورشید نامی ایجنٹوں کو وزیرستان پلازہ اور صدر پشاور میں قائم ایک خفیہ دفتر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گوجرانوالہ اور گجرات سے انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتارایف آئی اے حکام نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ اور گجرات میں کارروائی کے بعد انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 15...
    وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب کو تاریخ، تہذیب اور سیاحت کا ریجنل اور انٹرنیشنل مرکز بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ’میگنیفیسنٹ پنجاب‘ (شاندار پنجاب) میگا ٹورسٹ منصوبے کا آغاز کیا ہے۔ پنجاب کے 170 تاریخی مقامات کو عالمی معیار کے سیاحتی مراکز میں تبدیل کرنے کا تاریخی قدم، فہرست میں شامل مقامات کی میپنگ مکمل کرلی گئی، 101 گردوارے اور 53 گرجا گھر بھی شامل ہیں۔ پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی قیادت میں 5 ماہ کی محنت سے وزیراعلیٰ کے وژن کو عملی شکل دی گئی ہے۔ مریم اورنگزیب نے متعلقہ وزیر کے طور پر تمام مجوزہ منصوبوں کی منظوری دی۔ پنجاب ٹورازم اینڈ ہیریٹیج اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کی گیا ہے۔ باضابطہ منظوری کے لیے سمری...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے توہین عدالت پر سپریم کورٹ کے سینئر وکیل فاضل صدیقی کو ایک ماہ قید کی سزا سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد سپریم کورٹ کے سینئر وکیل فاضل صدیقی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔وکیل فاضل صدیقی نے شہری عثمان کی جانب سے راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے خلاف درخواست دائر کی تھی، عدالت نے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق یہ درخواست بنتی ہی نہیں تاہم وکیل فاضل صدیقی نے درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے پر اصرار کیا۔ پنجاب فورینزک سائنس ایجنسی کے ملازمین کیلیے خوشخبری عدالت نے ٹیکنیکل وجوہات پر درخواست مقرر کرنے سے معذرت کرلی جس پر...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2025ء)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مہنگائی کے مارے عوام کی آہ و بکا کر کے وفاقی اور پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کا حقیقی پوسٹمارٹم کر رہے ہیں ،زبانی جمع خرچ سے معیشت ترقی کرے گی نہ عوام کے پیٹ بھریں گے ، رمضان المبارک میں نقد امداد کے نام اپنے لوگوں کیلئے کرپشن کا راستہ کھولنے کی بجائے ضروری اشیائے خوردونوش سستی کی جائیں۔(جاری ہے) اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ حکمران اپنی ایک سالہ کارکردگی پر خود ہی واہ واہ کر رہے ہیں جبکہ عوام سے پوچھیں تو ان کا آج بھی کوئی پرسان حال نہیں...
    سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق درخواستوں پر سپریم کورٹ نے نادرا اور الیکشن کمیشن سے تحریری جواب طلب کرلیا ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے سمندر پار پاکستانیوں کو رائے دہی کا حق فراہم کرنے کی غرض سے دائر بانی پی ٹی آئی عمران خان، شیخ رشید اور مقامی وکیل داؤد غزنوی کی درخواستوں پر سماعت کی۔ یہ بھی پڑھیں: کینیڈین شہری ووٹ دینے پاکستان پہنچ گیا سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے استفسار کیا کہ بتایا جائے اوورسیز ووٹنگ کے لیے اب تک کیا اقدامات کيے گئے ہیں، عدالت نے الیکشن کمیشن اور نادرا  کو 2 ہفتوں میں تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی...
    پشاور(اوصاف نیوز)خیبر پختونخوا حکومت نے رمضان المبارک 2025 سے قبل ملازمین کو 28 فروری تک تنخواہیں اور پنشن ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خیبرپختونخوا کے محکمہ خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو ان کی تنخواہیں اور پنشن 28 فروری کو مل جائے گی۔ مزید برآں، یکم اور 2 مارچ کو سرکاری تعطیلات کی وجہ سے، ملازمین کو رمضان سے پہلے اپنے فنڈز تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے ایک دن پہلے تنخواہیں تقسیم کی جائیں گی۔ اس سے قبل پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے پیش گوئی کی تھی کہ یکم مارچ 2025 کو رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند نظر آنے کا ’اچھا موقع‘ ہے۔ اگر مقدس مہینہ پی ایم ڈی کی پیشن...
    سپریم کورٹ نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے کیس میں نادرا اور الیکشن کمیشن سے تحریری جواب مانگ لیا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بنچ نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے نادرا اور الیکشن کمیشن سے تحریری جواب مانگ لیا۔ عدالت نے کہا بتایا جائے اوورسیز ووٹنگ کیلئے اب تک کیا اقدامات کئے گئے ہیں۔ نادرا اور الیکشن کمیشن 2 ہفتے میں تفصیلی جواب جمع کروائے۔ اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان شیخ رشید احمد نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔  وکیل دائود غزنوی نے بھی سپریم...
    کراچی:   نیشنل اسٹیڈیم میں ایک دل دہلا دینے والا منظر اس وقت دیکھنے کو ملا جب قومی ٹیم کے اسٹار بیٹسمین فخر زمان انجری کے باعث لڑکھڑاتے ہوئے پویلین لوٹے اور ڈریسنگ روم میں جذباتی ہوکر آبدیدہ ہوگئے۔ چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں فخر زمان فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے، جس کے بعد ان کے لیے میدان میں کھڑا ہونا بھی کسی امتحان سے کم نہ تھا۔ تاہم اس کے باوجود انہیں بیٹنگ کے لیے بھیجا گیا، جس پر مداحوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟ ویڈیو میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ فخر زمان کے قدم لرز رہے تھے، وہ مشکل سے...
    خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات، بونیر، شانگلہ ،مالاکنڈ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔ ریکٹ سکیل پر زلزلے کی شدت 4اعشاریہ 1 اور گہرائی 22 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز بٹ خیلہ سے 6.5 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں تھا۔رپورٹ کے مطابق  زلزلے سے ابھی فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
    مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2025ء)عالمی شہرت یافتہ سماجی رہنماء عبدالستار ایدھی کا97 واں یوم پیدائش 28فروری کو منایا جائے گاوہ اٹھائیس فروری 1928ء کو بھارت میں پیدا ہوئے تھے عبدالستارایدھی کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں فیصل آباد سمیت ملک بھرمیں تقریبات کاانعقاد کیا جائے گا، جس میں ان کی گرانقدر خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔(جاری ہے) انسانی خدمت کے کام کو انہوں نے اتنی وسعت دی کہ ان کی فائونڈیشن کے 400سے زائد مراکز کام کررہے ہیں وہ 25جنوری2013 کو گردوں کے عارضہ میں مبتلا ہوئے اور 8جولائی2016 کو87 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔
    مشہور فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کے خلاف فیڈرل بورڈ آف ریونیو یعنی ایف بی آر نے بڑی غیر معمولی کارروائی کرتے ہوئے ان کی فیکٹری اور کراچی میں واقع مختلف آؤٹ لیٹس کو سیلز ٹیکس فراڈ اور پوائنٹ آف سیل قوانین کی خلاف ورزی کے باعث سیل کردیا ہے۔ کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی نے مجسٹریٹ سے سرچ وارنٹس حاصل کرنے کے بعد نومی انصاری کی فیکٹری اور شہر میں واقع ان کے 3 اہم آؤٹ لیٹس پر چھاپے مارے، یہ آؤٹ لیٹس مہران ٹاؤن، کورنگی اور ڈی ایچ اے میں واقع ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مہنگا حج کرنے والوں کے نام ایف بی آر کو بھیجنے کا فیصلہ ڈی ایچ اے میں قائم آؤٹ لیٹ کو پوائنٹ آف سیل قوانین کی...
    اسلام آباد ہائیکورٹ بارکا پانچ ججزکی سنیارٹی سے متعلق دائر درخواست کی حمایت کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے پانچ ججز کی سنیارٹی کے حوالے سے دائر درخواست کی حمایت کا اعلان کر دیا، بار نے درخواست کی غیرمشروط حمایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پانچ ججز کی سنیارٹی کے حوالے سے دائر آئینی درخواست کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے۔درخواست میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی سنیارٹی پر تنازعہ اٹھایا گیا ہے۔اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے اپنی حمایت کا...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کو تاریخی ثقافتی اور بین الاقوامی سیاحتی مرکز بنانے کے لیے میگنیفیسنٹ پنجاب منصوبے کا آغاز کر دیا اس کے تحت 170 تاریخی مقامات کو عالمی معیار کے سیاحتی مراکز میں تبدیل کیا جائے گا جن میں 101 گردوارے اور 53 گرجا گھر بھی شامل ہیں پنجاب ٹورازم اینڈ ہیریٹیج اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی گئی ہے جبکہ پنجاب کی پہلی جامع ٹورازم پالیسی بھی تیار کر لی گئی ہےٹیکسلا کو بین الاقوامی ٹورسٹ سٹی بنانے چھانگا مانگا کو جدید تفریحی مقام میں تبدیل کرنے اور لاہور کے تاریخی مقامات کی بحالی جیسے منصوبے شامل ہیں ہرن مینار، نیلا گنبد، ٹیکسلا میوزیم اور دیگر تاریخی مقامات کی اپ گریڈیشن کی جائے گی...
    —فائل فوٹو پشاور میں نجی ایئر لائن کی پرواز میں تاخیر کے باعث عمرہ زائرین کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا۔اس حوالے سے ایئر پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کو کچھ دیر بعد نجی ایئر لائن سے جدہ لے جایا جائے گا۔انتظامیہ نے بتایا ہے کہ فنی خرابی کے باعث نجی ایئر لائن کی پرواز میں تاخیر ہوئی ہے۔ عمرہ زائرین کیلئے پولیو ویکسین لازمی قراروزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین کےلیے پولیو سے بچاؤ کی ویکسین لازمی ہے۔ عمرہ زائرین کا کہنا ہے کہ فلائٹ کا وقت گزشتہ رات 11 بج کر 10 منٹ تھا۔عمرہ زائرین نے کہا ہے کہ نجی ایئر لائن کی انتظامیہ نے تاحال فلائٹ کا وقت نہیں بتایا ہے۔
    اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی سینیارٹی کے حوالے سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے۔ بار ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی جانب سے آرٹیکل 184(3) کے تحت سپریم کورٹ میں دائر آئینی پٹیشن کی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا ہے، جس میں ہائیکورٹ میں ججز کے تبادلے اور پہلے سے موجود ججز کی سینیارٹی لسٹ میں قصداً ہیراپھیری کو چیلنج کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے سینیارٹی لسٹ کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا بار ایسوسی ایشن نے جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگلے ہفتے برطانوی اور فرانسیسی سربراہان سے ملاقات کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ پیر کو واشنگٹن میں فرانس کے صدر میکروں سے ملاقات کریں گے۔ جمعرات کو صدر ٹرمپ برطانوی وزیرعظم کیئراسٹارمر سے واشنگٹن میں ملاقات کریں گے۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ اگلے ہفتے اپنی کابینہ کے پہلے باضابطہ اجلاس کی سربراہی بھی کریں گے۔
    وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع ابرآلود اور ہلکی بارش کے باعث سردی برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی بعض مقامات پر بوندا باندی ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی پنجاب میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
    پاکستانی اسٹار جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شہندی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تقریبات کئی دنوں سے جاری ہیں، ان تقریبات کا آغاز ڈھولکی سے ہوا تھا، گیمنگ نائٹ اور گرینڈ پکنک کا بھی اہتمام کیا گیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی رہی ہیں۔ دونوں نے 12 فروری 2025ء کو مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے سامنے نکاح کیا، نکاح کی تقریب نہایت سادہ اور پُروقار تھی، جس میں صرف قریبی دوست اور اہلِ خانہ شریک ہوئے، اس موقع پر دونوں نے عمرہ بھی ادا کیا۔ کراچی میں منعقد ہوئی مایوں کی تقریب میں کبریٰ خان نے...
    نئی دہلی: بھارت کے 19 سالہ محمود اکرم نے حیران کن لسانی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے 400 زبانوں میں مہارت حاصل کر لی، اور متعدد تعلیمی ڈگریاں بھی حاصل کر رہے ہیں۔ محمود اکرم کی زبانوں سے محبت بچپن میں ہی شروع ہو گئی تھی، جہاں ان کے والد، جو کہ ایک ماہر لسانیات ہیں، نے ان کی تربیت کی۔ انہوں نے محض 6 دن میں انگریزی حروف تہجی سیکھ لیے، جبکہ تمل زبان کے 299 حروف تین ہفتوں میں یاد کر لیے، جو عام طور پر مہینوں میں سیکھے جاتے ہیں۔ 8 سال کی عمر میں محمود اکرم نے دنیا کے کم عمر ترین ملٹی لنگول ٹائپسٹ ہونے کا عالمی ریکارڈ بنایا۔ 12 سال کی عمر میں انہوں...
    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنےد ورۂ برطانیہ کے دوران وار منسٹر اور لارک ہل گیریژن کا دورہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سید عاصم منیر نے برطانوی آرمی چیف جنرل رولینڈ واکر کی دعوت پر وار منسٹر اور لاک ہل گیریژن کا دورہ کیا، جہاں انہیں برطانوی فوج اور ڈیپ ریک اسٹرائیک بریگیڈ  کے پروجیکٹس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس اور بغیر پائلٹ سسٹمز سمیت دیگر جدید ٹیکنالوجیز کا مشاہدہ کیا۔ دورے کے دوران آرمی چیف کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر رائل ملٹری...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے ایک دور میں آرمی چیف کو باپ کہتے تھے۔ بانی پی ٹی آئی نے بھی آرمی چیف کو قوم کا باپ قرار دیا، جس کو باپ کہتے تھے اسی کے بارے میں بدزبانی کرتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی فیض حمید کو آرمی چیف بنانا چاہتے تھے، وہ چاہتے تھے کہ فوج ان کی جماعت کا ذیلی ادارہ بن جائے۔ سرکاری ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سید عاصم منیر برطانیہ کے اہم دورے پر ہیں، پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ اہم سفارتی، عسکری اور معاشی مثالی تعلقات ہیں۔ یہ (پی ٹی آئی) سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف...
    بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ فوج ان کی جماعت کا ذیلی ادارہ بن جائے، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ فوج ان کی جماعت کا ذیلی ادارہ بن جائے۔ بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو قوم کا باپ قراردیا۔ پی ٹی آئی کا طرف عمل ہرگزسیاسی نہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے اہم انٹرویو دیا ہے جس میں انھوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیربرطانیہ کے اہم دورے پرہیں، برطانیہ کے ساتھ اہم سفارتی، عسکری اورمعاشی تعلقات ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات...
    کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی اخبارʼدی ہندوʼ گروپ کے معروف میگزین ” فرنٹ لائن” نے مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی طاقت کے توازن کو ہلا کر رکھ دیا ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا “وشواگرو” کا بیانیہ زمین بوس ہو گیا، سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کا بھارتی خواب بھی چکنا چور ہوگیا ۔ وائٹ ہاؤس میں مودی کو سرد استقبال ملا، جبکہ ٹرمپ نے بھارت کو مہنگے معاہدوں کی طرف دھکیل دیا، جس سے اسٹریٹجک خودمختاری اب محض انحصار دکھائی دیتی ہے۔ یاد رہے وشواگرو” ایک عظیم الشان تصور ہے جو بھارت کو عالمی رہنما کے طور پر پیش کرتا ہے۔ میگزین کے مطابق چھ ماہ قبل اگست 2024...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حزب اختلاف کا گرینڈ الائنس کھٹائی میں پڑگیا، مولانا فضل الرحمٰن طویل غیر ملکی دورے پر پرسوں روانہ ہو رہے ہیں۔ کئی روز گزر گئے مولانا کے استفسارات اور تحفظات کا تحریک انصاف نے کوئی جواب نہیں دیا، ڈیڈ لاک جاری ہے گرینڈ الائنس کی قیادت، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کیا مولانا کے تصرف میں آئے گی۔ جماعت اسلامی نے گرینڈ الائنس میں شمولیت سے انکار کر دیا، نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ “ابھی یہ بھی معلوم نہیں کہ گرینڈ الائنس بن بھی رہا ہے یا نہیں”۔ جمعیت العلمائے اسلام اور تحریک انصاف کے درمیان حزب اختلاف کا گرینڈ الائنس قائم کرنے...
    اسلام آباد: ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی 5 ججز کی سنیارٹی کے حوالے سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست کی حمایت کا اعلان  کردیا۔   ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے درخواست کی غیر مشروط حمایت  کی ہے۔ اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ  جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی  آئینی درخواست کی غیر مشروط حمایت  کرتے ہیں۔ یہ خبر بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے سنیارٹی تنازع پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے عدالتی امور میں انتظامیہ کی مداخلت کی سخت...
    حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والی اداکار جوڑی مرزا گوہر رشید اور کبریٰ خان کی مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں کبریٰ خان کو اپنے دوستوں اور اہلِ خانہ کے ہمراہ خوبصورت شرارے میں برائڈل انٹری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔         View this post on Instagram                       A post shared by Dialogue Pakistan (@dialoguepakistan) اس موقع پر گوہر رشید نے سفید کرتا شلوار اور ساتھ سنہرے رنگ کی خوبصورت شال پہن رکھی ہے۔ گوہر اور کبریٰ اسٹیج پر ایک ساتھ ڈانس پرفارمنس دیتے ہوئے بھی دکھائی دیئے۔ جبکہ ان...
    لاہور: وائلڈ لائف لاہور نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے سرحدی علاقے جنڈیالہ سے سامبر ہرن برآمد کر لیا۔ مقامی لوگوں کی اطلاع پر سامبر ہرن کو ریسکیو کیا گیا، ہرن کو وائلڈ لائف پارک جلو منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی دیکھ بھال کی جائے گی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہرن صحت مند اور جوان ہے۔ وائلڈ لائف کے مطابق ممکنہ طور پر سامبر ہرن بھارت سے اپنے مسکن سے بھٹک کر پاکستان میں داخل ہوا۔
    ریاض : سعودی عرب کے لیبر قانون میں بڑی تبدیلیاں کردی گئیں اور ان کا نفاذ شروع ہو گیا ہے۔  سعودی وزارت افرادی قوت نے اعلان کیا ہے کہ ترمیم شدہ لیبر قوانین کا اطلاق آج (19 فروری 2025) سے ہوگیا ہے جن کا مقصد مقامی مارکیٹ کو بہتر بنانا اور آجر و اجیر کے حقوق کا تحفظ ہے۔ ترمیم شدہ قانونِ محنت کی 38 شقوں میں تبدیلی، 7 شقوں کو خارج اور 2 نئی شقوں کا اضافہ کیا گیا ہے، تاکہ آجر اور اجیر کے تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔ نئی ترامیم کے مطابق بہن یا بھائی کے انتقال پر کارکن کو 3 دن کی چھٹی ملے گی۔ خواتین ملازمین کے لیے زچگی کی چھٹی 6 ہفتے...
    اسلام آباد: صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے اور اس حوالے سے سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے درخواست نیپرا میں دائر کر دی۔ درخواست جنوری کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی جس کے تحت بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے تک کمی ہو سکتی ہے۔ نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر 27 فروری کو سماعت کرے گی۔ درخواست کے مطابق ماہ جنوری میں 7 ارب 81 کروڑ بجلی یونٹ فروخت کی گئی، ہائیڈل سے 10.63 فیصد اور مقامی کوئلے سے 15.56 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ ماہ جنوری کے دوران امپورٹڈ کول سے بجلی کی پیداوار 8.53 فیصد رہی، ایک ماہ...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر  فخر زمان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف آؤٹ ہونے کے بعد روتے دیکھا جا سکتا ہے۔ وائرل ویڈیو میں فخر زمان بوجھل قدموں کے ساتھ پویلین واپس  جاتے دکھائی دے رہے ہیں اور ڈریسنگ روم پہنچتے ہی وہ کرسی پر بیٹھے اور سر جھکا کر رو پڑے، اس موقع پر وہاں موجود کھلاڑیوں نے انہیں حوصلہ دیا جس میں شاہین شاہ آفریدی اور بیٹنگ کوچ شاہد اسلم بھی شامل تھے۔ Fakhar Zaman broke down in tears after getting out against New Zealand, @iShaheenAfridi and Shahid Aslam consoled him, ICC released a emotional video Common @FakharZamanLive it's a part of the game, You are...
    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے برطانوی آرمی چیف جنرل رولینڈ واکر کی دعوت پر وار منسٹر اور لارک ہل گیریژن کا دورہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو برٹش آرمی اور ڈیپ ریک اسٹرائیک بریگیڈ کی جدید کاری کے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مصنوعی ذہانت اور بغیر پائلٹ سسٹمز سمیت جدید ٹیکنالوجیز کا بھی مشاہدہ کیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں آرمی چیف جنرل رولینڈ واکر آئی ایس پی آر آرمی چیف...
     (اقصیٰ شاہد)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی 9پروازیں منسوخ ہوگئیں جس میں لاہور کی تین اور اسلام آباد کی چارپروازیں شامل ہیں۔  تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے لاہورجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 524،522،کراچی سے اسلام آبادجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 504،502اورکراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 125 شامل ہیں۔ اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت  کراچی سے لاہورجانے والی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 145 ،کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 اورکراچی سے اسلام آبادجانے والی پی...
    اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ موجودہ اتحادی حکومت ترقیاتی منصوبہ جات کی بروقت تکمیل اور فنڈز کی منصفانہ تقسیم اور فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے یونین کونسل بڑھنگ بھمبر سے بلدیاتی نمائندگان اور کارکنان پر مشتمل وفد نے ملاقات کی. ملاقات کے لیے آئے وفد میں راجہ فہیم اختر، راجہ مناف، راجہ ارشاد، راجہ محمد اسلم، راجہ محمد شہزاد اسلم، راجہ محمد اعظم، راجہ محمد خالد، اختر جمیل، محمد عارف، وحید اسلم، محمد خورشید اور محمد رضوان جانی اور دیگر بھی شامل تھے۔ اس موقع پر وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری...
    پنجاب کے ضلع قصور میں رائے ونڈ روڈ کھارا موڑ کے نزدیک وین نالے میں گر گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔ مزید پڑھیں: لیبیا کشتی حادثہ 2023: انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گوجرانولہ سے گرفتار پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار افراد شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے، جبکہ جاں بحق افراد میں خواجہ سرا بھی شامل ہیں، جنہیں شادی میں ناچ گانے کے لیے بلوایا گیا تھا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے...
    ویب ڈیسک —  امریکی محکمہ خارجہ نے اپنی ویب سائٹ پر چین کے ساتھ تعلقات کے سیکشن میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں جن میں اقتصادی تعلقات کے وسیع کیے گئے حصے میں تجارتی خسارے کو نمایاں کرنا شامل ہے جبکہ حقائق نامہ یا ’فیکٹ شیٹ‘ میں نام کے لیے "عوامی جمہوریہ چین "کے بجائے "چین” کا انتخاب کیا گیاہے۔ اس کے علاوہ چین کے سیکشن میں ثقافتی اور ماحولیاتی مسائل پر چین کی مدد کرنے اور اتحادیوں کے ساتھ کام کرنے کے ذکر کو ترک کر دیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے "رائٹرز” کے مطابق 13 فروری کی تبدیلیاں نئی امریکی حکومت کی تجارت اور دیگر ترجیحات پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیتی ہیں۔ گزشتہ ہفتے محکمہ کی جانب...
    عبدالجبار ابڑو: شکارپور میں میاں صاحب کے قریب زرخیل واسی نوجوان نے موبائل فون نہ ملنے پر مبینہ زہر پی کر خودکشی کرلی۔ ذرائع کے مطابق  موبائل فون نہ لے کر  دینے پر 18 سالا نوجوان سہیل جہلن نے مبینہ زہر پی کر خودکشی کی۔  پولیس کا کہنا ہے کہ  سہیل جہلن نے مبینہ زہر پی لیا جسے تشویشناک حالت میں شکارپور ہسپتال سے سکھر رفر کیا گیا لیکن نوجوان جانبر نہ ہوسکا اور جانبحق ہوگیا۔ اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ+نیوز رپورٹر) پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام بڑے شہروں میں سیوریج اور نکاسی آب کا نیا سسٹم رائج کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ  مریم نواز نے پنجاب کے بڑے شہروں میں سیوریج اور نکاسی آب کیلئے سیوریج اور ڈرینج سسٹم کے میگا پلان کی منظوری دے دی ہے۔ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس   میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام پر بریفنگ اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام نافذ کرنے کی منظوری بھی دی گئی، جس کے تحت ایک لاکھ سے زائد آبادی والے 189شہروں میں سیوریج، واٹر ڈرینج، طوفانی بارش کے پانی کی فوری نکاسی، گلیوں کی فرش بندی اور دیگر ضروری ترقیاتی کام کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ  نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ایک لاکھ سے...
    اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججوں نے صدر کی جانب سے ملک کی مختلف ہائی کورٹوں سے 3 ججوں کے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تبادلوں کے اختیارات کے استعمال اور جسٹس سرفراز ڈوگر کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر تقرری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ جبکہ مقدمہ کے حتمی فیصلے تک جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے کام کرنے سے روکنے اور ان سمیت جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے طور پر بھی کسی بھی قسم کے عدالتی اور انتظامی کام کو انجام دینے سے روکنے...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا وژن 2030ء عملی شکل اختیار کر چکا ہے، فیک نیوز اور مس انفارمیشن سب سے بڑا خطرہ اور چیلنج ہیں جو سماجی مسائل کا باعث بنتے ہیں، ہمیں اس چیلنج کا حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے، ترقی کے لئے تعاون بہت ضروری ہے، ترقی اور بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے، سوشل میڈیا پر مصنوعی ذہانت کا استعمال منصفانہ ہونا چاہئے، پاکستان میں میڈیا کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے، عالمی میڈیا اداروں کے ساتھ شراکت داری مفید اور مثبت قدم ثابت ہو سکتی ہے، غزہ جیسے عالمی...
    لاہور (سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی وزیر اعلی نے ایک سال کے دوران ایسے انقلابی اقدامات نہیں کئے جیسے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کیے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں ایسی مثال نہیں ملتی کہ کسی حکومت نے اپنے پہلے سال میں ہی نوے کے قریب عوامی فلاح وبہبود کے پراجیکٹس کا آغاز کیا ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کالم نویس و اینکرز و ایڈیٹرز کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری انفارمیشن طاہر رضا ہمدانی، ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن پنجاب غلام صغیر شاہد و دیگر ڈی جی پی آر کے افسران کے ہمراہ انہوں نے معروف کالم...
    کراچی؍ لندن (کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ والدہ نے بدلہ لینا نہیں سکھایا، اسی لیے کہتا ہوں کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی میں لیکچر دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عورتوں پر عائد پابندیوں کے باوجود بینظیر بھٹو ملک کی وزیراعظم بنیں، انہوں نے پاکستان میں خواتین کے آگے آنے کیلئے راستہ کھولا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ بینظیر بھٹو کی زندگی پاکستان کا مستقبل بہتر بنانے کیلئے صرف ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل آئین کی بالادستی، آزاد عدلیہ اور صحافت سے وابستہ ہے۔ پاکستان کے عوام بہتر مستقبل کا مطالبہ کرنے کیلئے حق بجانب ہیں۔ بلاول بھٹو...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) بحرین نیشنل گارڈ کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل شیخ عبدالعزیز سعود مبارک الخلیفہ نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں عسکری رہنماؤں نے بدلتے ہوئے علاقائی ماحول اور متعلقہ سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ مزید برآں، انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دو طرفہ فوجی مصروفیات اور تعاون کے دائرہ کار اور گہرائی کو وسیع کرنے پر زور دیا۔ معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔
    دسمبر میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد سامنے آنیوالی یہ انکی پہلی ویڈیو ہے۔ ویڈیو میں اسرائیلی فوجی ڈاکٹر ابو صفیہ کو سیل سے باہر لے جاتے ہوئے دیکھے گئے، فلسطینی ڈاکٹر کے ہاتھوں میں ہتھکڑی اور پاؤں میں بیڑیاں ڈالی ہوئی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کے شمالی علاقے میں واقع کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی اسرائیلی جیل میں بیڑیوں میں جکڑے ہوئے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔ 28 دسمبر کو اسرائیلی فوج نے غزہ میں کمال عدوان اسپتال پر حملہ کیا اور ڈاکٹر ابو صفیہ کو 350 سے زائد افراد سمیت گرفتار کرلیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 51 سالہ ڈاکٹر ابو صفیہ کو مقبوضہ مغربی کنارے کے اوفر جیل میں...
    پاکستان کے سینئر سیاست ، تین بار کے سابق وزیر اعظم اور اپنے نام سے منسوب مسلم لیگ نواز کے موجودہ صدر میاں محمد نواز شریف آہستہ آہستہ اقتدار سے محرومی اور چوتھی بار وزیر اعظم نہ بن سکنے کے صدمہ سے نکل رہے ہیں، چنانچہ وزیر اعظم نہ سہی، وزیر اعظم کا بڑا بھائی اور برسراقتدار مسلم لیگ کے سربراہ کی حیثیت سے حاکمانہ لہجے میں ارشاد فرمایا ہے کہ اب کس کو تعمیر و ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سیاست اور جمہوریت کے بنیادی اصولوں اور قدروں سے ناواقف گروہ کو اب لانگ مارچوں، دھرنوں اور پر تشدد احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ لاہور کے نواح میں رائے ونڈ...
    JAMSHORO: سیہون شریف میں سوشل میڈیا پر بم کی موجودگی کی جھوٹی افواہ نے علاقے میں سنسنی پھیلادی۔ اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک غیر مصدقہ خبر گردش کرنے لگی کہ سیہون شریف میں بم رکھا گیا ہے، جس کے بعد مقامی عوام میں شدید خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔ جس پر پولیس اور دیگر ادارے فوراً حرکت میں آ گئے، پولیس نے فوری طور پر کارروائی شروع کی اور علاقے کی مکمل تلاشی لی، تاہم، بم کی کوئی بھی نشاندہی نہ ہو سکی۔ ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق جھانگا نے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹی افواہیں پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ...
    پشاور/مری(خبرایجنسیاں) خیبر پختونخوا میں مسلسل بارش سے سردی کی شدت بڑھ گئی جب کہ بالائی علاقوں میں برف باری کے دلفریب مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں سردی کی پہلی طویل دورانیے کی بارش ہوئی جو تاحال جاری ہے۔ مسلسل بارش کے نتیجے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ صوبے میں مسلسل بارش اور سرد موسم کی وجہ سے درجہ حرارت بھی کم ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ اسی طرح پارا چنار منفی 4،کالام، مالم جبہ، چترال میں بھی درجہ حرارت منفی میں ریکارڈ ہوا جب کہ دیر بالا میں درجہ حرارت صفر ریکارڈ ہوا۔پشاور سمیت...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پنجاب ڈیولپمنٹ پروگرام سے متعلق اجلاس کی صدارت کررہی ہیں
    لاہور: بارش کے بعد موٹرسائیکل سوار شہری اپنی منزل کی جانب گامزن ہیں
    رباط (اے پی پی)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان مواصلات کے شعبے سمیت تمام شعبوں میں جدت کی جانب گامزن ہے، ہماری موٹر ویز، شاہراہ قراقرم اور دیگر شاہراہیں بین الاقوامی معیار کا مقابلہ کرتی ہیں جبکہ سڑکوں کے انفرااسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے، حادثات میں کمی اور سفری سہولیات میں اضافے کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔مراکش میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے تین روزہ عالمی وزارتی کانفرنس کے موقع پر بینالاقوامی روڈ اسیسمنٹ پروگرام کے کنٹری ڈائریکٹر گریگ اسمتھ اور دیگر ممالک کے وزرا سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر برائے مواصلات، نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ نے اس موقع پر بین الاقوامی روڈ اسیسمنٹ پروگرام کے ساتھ...
    کراچی (کامرس رپورٹر) کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ خریداری وادائیگیوں میں جنوری کے دوران سالانہ بنیادوں پر28.3فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جنوری میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ صارفین نے 141ارب روپے کی خریداری اورادائیگیاں کیں جوگزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 28.3فیصدزیادہ ہے،گزشتہ سال جنوری میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ 110ارب روپے کی خریداری اورادائیگیاں کی تھیں۔دسمبرکے مقابلہ میں جنوری میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ خریداری وادائیگیوں میں ماہانہ بنیادوں پر1.6فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، دسمبر میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ صارفین نے 139ارب روپے کی خریداری وادائیگیاں کیں ۔
    بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) مشرقی چین کی عدالت میں جرائم پیشہ چینی گروہ کے کے خلاف مقدمے کی سماعت مکمل ہو گئی جو مبینہ طور پر میانمر میں ٹیلیفون فراڈ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی حکام نے 2023 ء سے میانمر کے ساتھ تعاون بڑھایا ہے تاکہ چین کی سرحد سے متصل شمالی میانمر میں ٹیلیفون کے ذریعے دھوکا دہی اور دیگر جرائم کا ارتکاب کرنے والے گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا سکے۔ اس دوران چین سے تعلق رکھنے والے 53ہزار سے زیادہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔
    جیکب آباد ،جماعت اسلامی کے سینئر رہنما اسداللہ بھٹو رکن محمد عمرسہاگ کی وفات پر فاتحہ خوانی کررہے ہیں
    راولپنڈی، موسم سرما کی بارش کے دوران راہگیر اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں
    فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی) جماعت اسلامی کی ضلعی سیاسی کمیٹی کے صدرمیاںطاہرایوب نے کہاہے کہ موسم سرماکی پہلی بارش نے ہی واسا کے دعوئوں کی قلعی کھول دی ہے، واسا کی نااہلی اور ناقص کارکردگی کی وجہ سے سارا شہر جوہڑ کی شکل اختیار کر گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے تمام دعوے ناکام ثابت ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہر کے اکثر نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے کی وجہ سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔شہر کے بیشتر راستوں پر پانی کھڑا ہوچکاہے۔ اہم چوکوںمیں پانی کھڑا ہونے سے کئی جگہوں پر مسافر گاڑیاں بند ہوگئی جس میںبیٹھے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔شہرکے تمام روڈزپرسارادن ٹریفک جام رہی ۔ انتظامیہ نے اپنی پوری توجہ چند...