2025-01-31@06:25:18 GMT
تلاش کی گنتی: 1504

«چین نے»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک )چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ چمپئینزٹرافی کے میگا ایونٹ کے شاندار انعقاد کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں،چیمپئنز ٹرافی کو یادگار بنائیں گے۔ دورہ امریکا سے وطن واپسی کے بعد محسن نقوی نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور پنڈی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ میں پیش رفت کا جازہ لیتے ہوئے پویلین، میڈیا باکس، وی آئی پی باکسز سمیت اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور ٹیموں کے لئے مجوزہ سیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہا ر کیا ۔اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام آخری...
    لاہور(اسپورٹس ڈیسک ) سہ ملکی ون ڈے سیریز کیلیے نیوزی لینڈ 5 فروری کو جبکہ جنوبی افریقی ٹیم 7 فروری کو لاہور پہنچے گی، سیریز کا آغاز 8 فروری کو پاکستان نیوزی لینڈ میچ سے ہوگا۔چمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان میں سہ ملکی ون ڈے سیریز کا آغاز 8 فروری سے ہوگا، جس کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم 5 فروری جبکہ جنوبی افریقی اسکواڈ 7 فروری کو لاہور پہنچے گا۔پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم 3 فروری کو ہوٹل رپورٹ کرے گی، قومی ٹیم 4 فروری کو ایل سی سی اے گرائونڈ میں پریکٹس کرے گی۔رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم 5 فروری کی صبح جبکہ جنوبی افریقی ٹیم 7 فروری کو لاہور پہنچیں گی، پاکستان...
    کراچی (اسپورٹس ڈیسک )کی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز نیوزی لینڈ اور پاکستان کے مابین میچ سے ہوگا۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کے ٹکٹ مکمل طور پر فروخت ہو چکے ہیں۔ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں 19فروری کو شیڈول میچ مداحوں کے سامنے ہوگا جو مارکی ایونٹ کے لیے بے پناہ جوش و خروش کی عکاسی کرتا ہے۔1996 کے بعد پہلی بار پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کی واپسی نے شائقین کرکٹ میں بے مثال جوش پیدا کیا ہے۔ اس تاریخی ٹورنامنٹ میں ٹاپ آٹھ ون ڈے ٹیمیں تین بڑے مقامات کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں حصہ لیں گی۔پاکستان بمقابلہ...
    بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے کورونا وائرس سے متعلق امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کی رپورٹ مسترد کردی۔ چینی سفارت خانے نے کہا کہ سی آئی اے کی رپورٹ میں کوئی قابل اعتبار چیز نہیں ہے۔ ہم سائنس کا احترام کرنے اور سازشی نظریات سے دور رہنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
    پی پی چیئرمین کا بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداران کے نام پیغام میں کہنا تھا کہ بلوچستان میں یونین آف جرنلسٹس کی کامیابی جمہوری اور صحافتی جدوجہد کا تسلسل ہے، امید ہے کہ نومنتخب قیادت عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداران کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداران کے نام پیغام میں صدر خلیل احمد، سینئر نائب صدر منظور احمد اور جنرل سیکرٹری عبدالغنی کو کامیابی پر مبارکباد دی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زردای نے نذر بلوچ، جبار بلوچ، ابرار احمد، فضل...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی زیر صدارت گلبرگ ٹاؤن کی منتخب کونسل کا باضابطہ اجلاس ٹاؤن کونسل کارپوریشن گلبرگ میں منعقد ہوا ۔ گلبرگ ٹاؤن کی منتخب کونسل کے (عام) اجلاس میں پیش ہونے والی قراردادوں کی تفصیلات درجہ ذیل ہیں۔گلبرگ ٹاؤن کے ریٹائرڈ ملازمین کو ماہانہ پینشن اور دیگر بقایا جات کی ادائیگی کو گورنمنٹ رولز کے مطابق ہوگی۔محکمہ تعلیم سے منسلک عارضی اساتذہ کی کم از کم اجرت حکومت سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق کرنے کی منظوری دی گئی۔گلبرگ ٹاؤن کی حدود میں واقع کھیل کے میدان پارک و گرین بیلٹ پر پرائیویٹ پارٹیوں کو دی گئی تمام اراضی کے اجازت ناموںکے معاہدے منسوخ کردیے۔انٹر بورڈ میں کراچی کے طالب علموں کے نتائج میں کھلی...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد کی زیر صدارت کونسل کا نواں اجلاس گلشن اقبال ٹاؤن کے کونسل ہال میں منعقد ہوا، اجلاس میں اراکین کونسل سمیت گلشن ٹاؤن کے محکمہ جاتی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کی ابتداء قرآن پاک کی تلاوت سے ہوئی، اس کے بعد مفاد عامہ اور گلشن اقبال ٹاؤن کے زیر انتظام ہونے والے پھولوں اور پرندوں کی نمائش کے حوالے سے امور زیر غور لائے گئے۔ اجلاس کے دوران متعدد اہم فیصلے کیے گئے اور کونسل سے ان کی منظوری حاصل کی گئی جس میں پچھلے اجلاسوں کے روداد کی توثیق، پھولوں اور پرندوں کی نمائش اورمضان کی تیاریوں کے حوالے سے امور زیر غور لانے کے بعد قراردادیں اتفاق رائے...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین لانڈھی ٹاؤن عبدالجمیل خان نے کہا ہے کہ لانڈھی ٹاؤن میں ریٹائرڈ اور فوت ہونے والے ملازمین کے بقایا جات 2018-2017 ء سے اب تک ادا نہیں کیے گئے تھے جب جماعت اسلامی کے چیئرمین آئے تو ہم نے تہیہ کیا کہ ان تمام ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں گے۔ سندھ حکومت کی جانب سے ہمارے ساتھ اس معاملے میں کوئی تعاون نہیں اور اپنے سورسز اور ذرائع کی آمدن سے ان ادائیگیوں کو یقینی بنا رہے ہیں اور اس ہی سال میں تمام ملازمین کو مکمل ادائیگی کردیں گے. اب تک 3 کروڑ 26 لاکھ روپے کی رقم کے چیک ایل پی آر کی مد میں دے چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گلبرگ بلاک 12 سے 13 سالہ بچی کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا، پولیس نے بچی کی بازیابی کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں بچوں کے اغوا کی وارداتیں کم نہ ہوسکیں، گلبرگ بلاک 12 سے 13 سالہ بچی مبینہ طور پر اغوا کیا گیا۔تھانہ گلبرگ میں بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے، والد نے بتایا کہ 13 سالہ سوہانہ 26 جنوری کی شام 6 بجے لاپتا ہوئی، شعیب نامی شخص نے2ساتھیوں کے ہمراہ بیٹی کواغواکیا۔
    WASHINGTON: امریکی نیوی نے اپنے عہدیداروں کو چین کی اے آئی ٹیکنالوجی ڈیپ سیک کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے اس کے حوالے سے سیکیورٹی اور اخلاقی طور پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ خبرایجنسی انادولو کی رپورٹ کے مطابق امریکی نیوی نے اپنے عہدیداروں کو ای میل کے ذریعے خبردار کیا ہے کہ ڈیپ سیک اے آئی کا استعمال کسی صورت نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس کے ماڈل ماخذ اور استعمال سے سیکیورٹی اور اخلاقی خطرات جڑے ہوئے ہیں۔ امریکی نیوی کے ترجمان نے اہلکاروں کو ای میل بھیجنے کی تصدیق کی اور کہا کہ یہ اقدام نیوی کے چیف انفارمیشن افسر کی جانب سے اے آئی سے متعلق بنائی گئی پالیسی سے جڑا ہوا ہے۔...
    راولپنڈی: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے 8فروری کو احتجاج کی کال اس لئے دی ہے کیونکہ اس روز عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا تھا ، عمران خان ہرگز ڈیل نہیں چاہتے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی نے کہاکہ بشری بی بی عمران خان کی کمزوری نہیں بلکہ ان کی طاقت ہیں ،دونوں جس طرح ظلم برداشت کر رہے ہیں، عمران خان اور ان کی اہلیہ پر تمام مقدمات بے بنیاد جھوٹ کی بنیاد پر اور سیاسی انتقام کے تحت قائم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ  القادریونیورسٹی کے ذریعے اپنی نئی نسل کو سنت رسول کی تعلیم دینا عمران...
    لاہور : چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان آج متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق سفیان مقیم، عبداللہ شفیق اور عباس آفریدی کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے جبکہ صائم ایوب بھی تاحال مکمل فٹ نہیں ہوسکے ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں سعود شکیل، فخر زمان، عامر جمال، خوش دل اور ابرار احمد کی شمولیت کا امکان ہے جبکہ محمد رضوان، بابر اعظم، فخر زمان اور کامران غلام  بھی پاکستانی اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق طیب طاہر، عثمان خان، شاہین آفریدی، سلمان علی آغا اور حارث رؤف بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 رکنی ٹیم میں نسیم شاہ، خوش دل شاہ،...
    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی دستیابی میں 10 فیصد اضافہ کر دیا ہے تاکہ مزید شائقین کرکٹ یہ موقع حاصل کر سکیں۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق اضافی ٹکٹس جاری کرنے کا فیصلہ شائقین کی زبردست دلچسپی کے پیش نظر کیا گیا۔ چیمپئنز ٹرافی کے فزیکل ٹکٹوں کی فروخت 3 فروری سے شروع ہوگی، جبکہ پاکستان-نیوزی لینڈ، آسٹریلیا-انگلینڈ، اور پاکستان-بنگلہ دیش کے میچز کے تمام ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں۔   پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ میچ 19 فروری کو کراچی میں ہوگا۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کا مقابلہ 22 فروری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش میچ 27 فروری کو راولپنڈی میں...
    آئندہ ماہ پاکستان میں ہونے والے چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ کے ٹکٹوں کی خریداری میں شائقین کرکٹ غیرمعمولی جوش و خروش کا مظاہرہ کررہے ہیں، اور پہلے 3 تین میچوں کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پاکستان نیوزی لینڈ، آسٹریلیا انگلینڈ اور پاکستان و بنگلہ دیش کے درمیان میچوں کے ٹکٹ مکمل فروخت ہوگئے ہیں۔ بورڈ نے 30 فیصد ٹکٹ آن لائن فروخت کے لیے پیش کیے تھے۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے ٹکٹوں کی خریداری، قیمت اور مقام کی تفصیلات جاری واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز آئندہ ماہ 19 فروری کو کراچی سے ہوگا۔ اور پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان شیڈول ہے۔ اس کے بعد...
    چین کی سب سے بڑی آن لائن اسٹور چلانے والی چینی کمپنی علی بابا گروپ نے بھی مصنوعی ذہانت کی ایپ کا ماڈل ’کوین 2.5 میکس‘ لانچ کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈیپ سیک کی ’جینیئس اے آئی گرل‘ کون ہے؟ چین کی مصنوعی ذہانت کی ایپ ڈیپ سیک آر1 کی ناقابل یقین کامیابی کے بعد چین کے اندر بھی کمپیوں میں اے آئی ایپ بنانے میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کا مقابلہ لگ گیا ہے، علی بابا گروپ نے ڈیپ سیک سے بھی زیادہ مؤثر اے آئی ماڈل تیار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ علی بابا نے کوین 2.5 میکس کو نئے چینی سال کے پہلے دن ریلیز کیا جب چین میں سرکاری چھٹی منائی جارہی ہے، چینی...
    چیمپینز ٹرافی کے ٹکٹ ڈیمانڈ میں غیرمعمولی اضافہ، پہلے مرحلے میں تمام ٹکٹس فروخت WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2025 کے ٹکٹس کی ڈیمانڈ آسمان کو چھونے لگی، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پہلے مرحلے میں ٹکٹس فروخت ہونے کے بعد مزید ٹکٹس فروخت کے لیے پیش کردیے گئے۔ آئی سی سی کی جانب سے آن لائن ٹکٹوں کی بکنگ کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کی آن لائن ٹکٹس صبح کے وقت ہی فروخت ہوچکی تھیں جس کے بعد ٹکٹس کا نیا سیٹ فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔ آئی سی سی کے پلیٹ فارم پر کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے...
    چینی کمپنی نے پاکستان میں 3 ہزار ای وی چارجنگ اسٹیشنز لگانے کا اعلان کردیا۔ چینی سرمایہ کاری وفد نے صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کی جس میں پاکستان میں الیکٹرک وہیکل (EV) چارجنگ اسٹیشنز کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ چینی کمپنی پاکستان میں 3 ہزار ای وی چارجنگ اسٹیشنز لگائے گی، جو شہروں اور ہائی ویز پر قائم کیے جائیں گے۔ سندھ حکومت اس کو مکمل سپورٹ کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر ای وی اسٹیشن کی مالیت 8 ملین روپے ہوگی، جبکہ ایک ملین روپے ڈپازٹ پر اسٹیشن لگانے کی اجازت دی جائے گی۔ اس...
    گورنر خراسان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، اس ضمن میں ایس آئی ایف سی معاشی ترقی کی ضمانت ہے، ایس آئی ایف سی منصوبہ کے ذریعہ ایرانی تاجروں کو محفوظ سرمایہ کاری کا ماحول اور ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی، ہم ایران سے دوستانہ مضبوط تعلقات چاہتے ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایران سے باہمی تجارت کے خواہاں ہیں، اس ضمن میں ایرانی سرمایہ کاروں کی آمد خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤ س میں خراسان کے گورنر ڈاکٹر غلام حسین مظفری کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ کا افتتاح 4 فروری کو ہوگا۔ محسن نقوی نے منصوبے کا دورہ کیا، جہاں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے انہیں تعمیراتی پیش رفت پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ تعمیراتی اور آرائشی کاموں کو جلد مکمل کیا جائے، منصوبے کے اطراف خوبصورت باغبانی اور دلکش روشنیوں کا انتظام کیا جائے، جبکہ رابطہ سڑکوں کی تعمیر کو بھی تیز کیا جائے۔ سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ عوامی سہولت کے لیے تیار کیا جا رہا ہے، جو 3 انڈر پاسز پر مشتمل ہے۔ ان...
    اسلام آباد:صدر مملکت آصف زرداری کاکہنا  ہے کہ پاکستان ون چائنہ پالیسی کی حمایت جاری رکھے گا، ون چائنہ پالیسی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق ۔صدر مملکت   نے چینی ہم منصب شی جن پنگ کو خط لکھ کر چینی سال نو اور موسم بہار کے تہوار کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان اور چین کے مابین “آہنی دوستی” مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے خط میں لکھا ہےکہ چین نے سال 2024 میں مختلف شعبوں میں نمایاں پیش رفت کی، دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے اور دوستی کے بندھن کو آگے بڑھانے کیلئے بیجنگ میں چینی صدر سے تبادلہ خیال کا منتظر ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے...
    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے تیسرے دن بھی مندی کا رحجان رہا جہاں 100 انڈیکس میں کمی دیکھی گئی۔ مسلسل تیسرے دن مندی کے سبب 55.13فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید 31ارب 96کروڑ 47لاکھ 80ہزار 278روپے ڈوب گئے۔  کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 543 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 487 پوائنٹس پر بند ہوا۔ حصص بازار میں آج 44.92 کروڑ شیئرز کے سودے 28.18 ارب روپے میں طے ہوئے ۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 32 ارب روپے کم ہوکر 13 ہزار 738  ارب روپے ہے۔
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 29 جنوری 2025ء ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل مندی سے 7 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی، رواں ماہ کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1 لاکھ 19 ہزار پوائنٹس کی سطح کو چھو جانے کے بعد چند ہی دن میں مسلسل گراوٹ سے 1لاکھ 11 پوائنٹس کی سطح کے قریب آ گئی، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مسلسل تیسرے دن مندی کا رجحان رہا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے مزید 31 ارب روپے ڈوب گئے۔ مسلسل تیسرے دن مندی کے سبب 55.13فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جب کہ سرمایہ کاروں کے مزید 31ارب 96کروڑ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے9 سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم قمر الزمان کی عمر قید کی سزا کیخلاف اپیل خارج کردی۔(جاری ہے) ہائیکورٹ نے سیشن کورٹ کا مجرم کو عمر قید کا فیصلہ برقرار رکھا،لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرورچوہدری اور جسٹس محمد امجد رفیق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے عمر قید کے مجرم قمر الزمان کی سزا کیخلاف اپیل پرسماعت کی،مجرم نے سیشن کورٹ کے عمر قید سزا کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا،ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل ہمایوں اسلم نے سزا کیخلاف اپیل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ ایمن آباد گوجرانوالہ میں متاثرہ بچی کے والد نے سال2021 میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کروایا تھا،پولیس تفتیش،میڈیکل رپورٹ اور...
    چین نے کورونا وائرس سے متعلق امریکی سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی کی رپورٹ مسترد کر دی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ میں چینی سفارتخانے کے ترجمان لیو بنگ یو نے کہا کہ سی آئی اے کی رپورٹ پر کوئی اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ ہم کورونا وائرس کی اصل کو سیاسی بنانے کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔ اور ہم سب سے ایک بار پھر سائنس کا احترام کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔چینی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا کہ ہم سازشی نظریات سے بھی دور رہنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی کے گزشتہ ہفتے کو جاری ہونے والی اپنی حالیہ رپورٹ میں اعلان کیا تھا کہ ممکنہ طور پر...
    کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 543.00 پوائنٹس کی کمی سے 111487.36 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز بھی مسلسل تیسرے دن مندی کا رجحان رہا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے مزید 31 ارب روپے ڈوب گئے۔ تفصیلات کے مطابق لسٹڈ کمپنیوں کی توقعات کے برعکس مالیاتی نتائج، رول اوور ویک کی وجہ سے بھاری مالیت کی لیوریج پوزیشنز اور فرٹیلائزر سیکٹر میں وسیع پیمانے پر فروخت کے رحجان سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو بھی مندی رہی، جس سے انڈیکس کی 1 لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی گرگئی۔ مسلسل تیسرے دن مندی کے سبب 55.13 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی، جبکہ...
    ABBOTTABAD: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کے خاتمے کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کے دروازے ان لوگوں نے بند کیے جو سیاسی حل نہیں چاہتےتھے۔ ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات کے دروازے ہم نے نہیں حکومت نے بند کیے، حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہی نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پہل کی اورکہا اپنے لیے ڈیل نہیں جمہوریت اور ملک کے لیے موقع دے رہا ہوں اور ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی اور کمیشن کا قیام پر مشتمل صرف دو مطالبات تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک...
    ایبٹ آباد: پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کے خاتمے کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کے دروازے ان لوگوں نے بند کیے جو سیاسی حل نہیں چاہتےتھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات کے دروازے ہم نے نہیں حکومت نے بند کیے، حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہی نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پہل کی اورکہا اپنے لیے ڈیل نہیں جمہوریت اور ملک کے لیے موقع دے رہا ہوں اور ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی اور کمیشن کا قیام پر مشتمل صرف دو مطالبات تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک مہینہ مذاکرات ہوئے کوئی حل نہیں نکلا،...
    بیجنگ:جشن بہار چین میں سب سے قدیم اور سب سے اہم روایتی تہوار ہے۔ 2023 کے آخر میں ، جشن بہار کو اقوام متحدہ کی تعطیل کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ 2024 کے آخر میں ، جشن بہار یونیسکو کی انسانیت کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی نمائندہ فہرست میں شامل ہو چکا ہے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ چینی نیا سال اور چینی ثقافت کو دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ حالیہ دنوں بہت سے قومی اور بین الاقوامی اداروں نے غیر مادی ثقافتی ورثے کی نمائشوں، پرفارمنسز اور تجرباتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا ہے اور دنیا بھر کے لوگوں نے مل کر چینی نئے سال کی خوشگوار اور پرامن ضیافت...
    بیجنگ:متعدد ممالک میں چینی سفارت خانوں اور قونصل خانوں نے حالیہ دنوں میزبان ممالک میں تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے دوستوں، بیرون ملک مقیم چینیوں، چینی سرمایہ کاری سے چلنے والے اداروں کے نمائندوں اور چینی طلباء کے ساتھ چینی نئے سال کا جشن منانے کی سرگرمیاں منعقد کی ہیں۔ بدھ کے روز چینی میڈیا کے مطابق حال ہی میں، یوکرین میں چینی سفارتخانے نے 2025 کے نئے سال کا استقبال کیا۔ تقریباً 400 افراد نے اس تقریب میں شرکت کی جن میں یوکرین کے کابینہ کے وزیر نیمچینوف، نائب وزیر اقتصادیات اور تجارتی نمائندے کاچکا اور دیگر شامل تھے۔یوکرینی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین چیزیکوف نے کہا کہ میں تمام چینی باشندوں کو جشن بہار کی...
    اقوام متحدہ : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متعلقہ امور پر ایک عوامی اجلاس منعقد کیا جب اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے مشرق قریب میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کو اسرائیل میں کام کرنے سے روکنے سے متعلق بل نافذ العمل ہونے والا تھا۔ چین اور دیگر کئی ممالک کے نمائندوں نے ایجنسی کے لئے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ ایجنسی پر اپنی پابندیوں اور حملوں کو بند کرے اور متعلقہ بلوں پر عمل درآمد بند کرے۔ بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ایجنسی کے فرائض کی انجام دہی کی حمایت جاری...
    ٰبیجنگ : ہر سال جشن بہار کے موقع پر چین کے صدر شی جن پھنگ لازماً ملک کے مختلف علاقوں میں جا کر نچلی سطح کے کارکنوں اور عوام سے ملاقات کرتے ہیں۔ چینی قمری کیلنڈر میں سانپ کے سال کے موقع پر شی جن پھنگ نے دیہی علاقوں، بازاروں اور کاروباری اداروں کا دورہ کرنے کے لیے شمال مشرقی چین کے صوبے لیاؤ ننگ کا سفر کیا۔ یہ ایک دل کو چھو لینے والا سفر تھا. شی جن پھنگ کی جانب سے مقامی لوگوں تک براہ راست گرم جوش اور مخلصانہ نیک تمنائیں پہنچائی گئی ہیں ۔   سنہ 2025 میں اپنے پہلے ملکی دورے کے دوران شی جن پھنگ نے نہ صرف لیاؤ ننگ کا جائزہ لیا...
    اسلام آباد کا ایک اور ترقیاتی منصوبہ تیز رفتاری سے تکمیل کے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ایف ایٹ چوک انٹرچینج کا افتتاح کب ہوگا، وزیر داخلہ نے بتا دیا بدھ کے روز وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر زیر تعمیر سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ کا دورہ کیا، وزیرداخلہ نے اس اہم پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ فنشنگ ورک کو برق رفتاری سے مکمل کیا جائے۔ اسلام آباد کا ایک اور منصوبہ تیز رفتاری سے تکمیل کے قریبسرینا چوک انںٹرچینج پراجیکٹ کے دو انڈر پاسز کی فنشنگ جاری۔اسفالٹ کا کام تیز، وزیرداخلہ محسن نقوی کا سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ کا دورہ،4 فروری...
    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مسلسل تیسرے دن مندی کا رجحان رہا، جس کے نتیجے  میں  سرمایہ کاروں کے مزید 31 ارب روپے ڈوب گئے۔   لسٹڈ کمپنیوں کی توقعات کے برعکس مالیاتی نتائج، رول اوور ویک کی وجہ سے بھاری مالیت کی لیوریج پوزیشنز اور فرٹیلائزر سیکٹر میں وسیع پیمانے پر فروخت کے رحجان سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو بھی مندی رہی جس سے انڈیکس کی 1لاکھ 11ہزار پوائنٹس کی سطح بھی گرگئی۔  مسلسل تیسرے دن مندی کے سبب 55.13فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جب کہ سرمایہ کاروں کے مزید 31ارب 96کروڑ 47لاکھ 80ہزار 278روپے ڈوب گئے۔  بدھ کے روز کاروباری دورانیے میں پیٹرولیم سیکٹر کی کچھ کمپنیوں میں خریداری...
    چین کے جدید ترین اے آئی ماڈل DeepSeek نے، چیٹ جی پی ٹی، جیمینی اور کلاڈ اے آئی جیسے ممتاز اے آئی کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیک کی دنیا میں طوفان برپا کر دیا ہے۔  چینی چیٹ بوٹ ایپل ایپ اسٹور کے چارٹ میں سب سے اوپر پہنچ گیا ہے اور چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑ گیا ہے۔ ڈیپ سیک کی شاندار کامیابی کا سہرا اس کی نوجوان اختراع کاروں کی باصلاحیت ٹیم کو دیا جا سکتا ہے جنہوں نے محدود وسائل کے باوجود یہ اے آئی  ٹیکنالوجی تیار کی ہے۔ اس ٹیم کی ایک ممتاز ممبر لو فولی ہیں جنہیں چین میں "AI prodigy" کہا جاتا ہے یعنی اے آئی کی غیر معمولی صلاحیتوں والی۔ 29...
    اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے چین کے صدر شی جن پنگ، چینی عوام اور پاکستان میں موجود چینی شہریوں کو چین کے سال نو کے موقع پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی نشاة ثانیہ21ویں صدی کے انتہائی اہم مواقع میں سے ایک ہے،پاکستان اور چین کے مابین دوستی کا لازوال رشتہ بتدریج مضبوط تر ہو رہا ہے، ہمارے تعلقات اب جامع تزویراتی شراکت داری میں تبدیل ہو چکے ہیں۔بدھ کو چین کے سال نو کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے صدر شی جن پنگ، چین کے...
     پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی جنید اکبر نے قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانی امور کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا۔جنید اکبر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوور سیز پاکستانی اور ہیومن ریسورس ڈ ویلپمنٹ کے چیئرمین تھے۔انہوں نے اپنے استعفے میں کہا ہے کہ میں 24 جنوری کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئرمین منتخب ہوا ہوں، قائمہ کمیٹی برائے اوور سیز پاکستانی اور ہیومن ریسورس  ڈویلپمنٹ  کے چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیتا ہوں۔جنید اکبر کا استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو ارسال کردیا گیا ۔
     چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر خان نے اوورسیز پاکستانیز کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا۔ جنید اکبر نے اوورسیز پاکستانی و ہیومن ڈویلپمنٹ کی چیئرمین شپ کا استعفیٰ سپیکر کو بھیجوا دیا اور سپیکر قومی اسمبلی نے جنید اکبر کا استعفیٰ منظور بھی کر لیا۔ واضح رہے کہ پی اے سی کی چیئرمین شپ ملنے کے بعد جنید اکبر ایک عہدہ رکھ سکتے ہیں، پی اے سی کی چیئرمین شپ کا عہدہ ملنے کے بعد جنید اکبر نے اوورسیز پاکستان کی چیئرمین شپ کے عہدے سے استعفی دیا ہے۔  
    ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں غیر قانونی ایل پی جی باوزر میں دھماکوں کے واقعات پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین اوگرا کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔کیبنٹ سیکرٹریٹ کمیٹی نے اوگرا سمیت تمام متعلقہ اداروں سے جواب بھی طلب کر لیا۔نوٹس میں کہا ہے کہ غیر قانونی ایل پی جی بازر میں دھماکوں سے ملتان میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، دھماکوں کے باعث 6 ہلاکتیں اور 38 افراد زخمی ہوئے، بائوزر پھٹنے سے گھروں سمیت متعدد گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا۔ اوگرا کی جانب سے غیر قانونی بازر کی روک تھام سے متعلق اقدامات کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ تین روز کے دوران مختلف...
      کیپ ٹاؤن:  چار سال قبل تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈی ویلیئرز نے خود تصدیق کی ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر کرکٹ میدان میں کھیلتے نظر آئیں گے۔ اے بی ڈی ویلیئرز نے 2018 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، جبکہ وہ 2021 تک فرنچائز کرکٹ کھیلتے رہے تھے۔ تاہم، 2021 میں انہوں نے کرکٹ سے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اور ان کا آخری میچ آئی پی ایل میں رائل چیلنجز بنگلور کے لیے تھا۔ اب اے بی ڈی ویلیئرز نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال ورلڈ...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کا اہم اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔ چین کے سالِ نو کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اور عوام کی جانب سے چین کی قیادت اور عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دہائیوں میں سماجی و معاشی میدان میں چین نے بے مثال ترقی کی، چینی صدر کی قیادت میں چین کی ترقی قابلِ ستائش ہے۔  وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ ترقی کے سفر میں پاکستان اور چین اہم شراکت دار ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ چین کے ساتھ قریبی تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہیں۔
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چین کے نئے سال کے موقع پر چین کی قیادت، عوام اور پاکستان میں مقیم چینی کمیونٹی کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نیا سال چین کی ترقی، خوشحالی اور کامیابی کا سال ثابت ہوگا اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا رشتہ مزید مضبوط ہوگا۔ اپنے پیغام میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے، اور یہ تعلقات باہمی اعتماد و احترام پر مبنی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کی عوام اور قیادت کی انتھک محنت اور لگن نے قلیل عرصے میں چین کو ایک بڑی معاشی...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف میڈیا آؤٹ لیٹس پر شائقین کرکٹ کو گمراہ کرنے کیلئے ٹکٹس کے مکمل فروخت کی خبریں لگائی جارہی ہیں تاہم ایسا نہیں ہے، آئی سی سی کی جانب سے آن لائن ٹکٹوں کی بکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز چیمپئینز ٹرافی کے افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کے ٹکٹوں کی فروخت کی خبر لگائی گئی، جو جھوٹی نکلی۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ ٹکٹ فروخت کرنیوالی سائٹ کے سرورز بیٹھ گئے آئی سی سی کے پلیٹ فارم پر کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونیوالے پاک نیوزی لیںڈ میچز کے ٹکٹس تاحال دستیاب ہیں جبکہ ایک شائقین اپنے قومی شناختی کارڈ نمبر...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 جنوری ۔2025 )صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ون چائنہ پالیسی کی حمایت جاری رکھے گا صدر مملکت نے چین کے صدر شی جن پنگ کو خط لکھا ہے جس میں صدر آصف علی زرداری نے چینی سال نو اور موسم بہار کے تہوار کے موقع پر چینی ہم منصب کو مبارکباد پیش کی ہے. آصف زرداری نے خط میں پاکستان اور چین کے مابین "آہنی دوستی" مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے اور دوستی کے بندھن کو آگے بڑھانے کیلئے بیجنگ میں چینی صدر سے تبادلہ خیال کا منتظر ہوں.(جاری ہے) انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان ون چائنہ...
     صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ون چائنہ پالیسی کی حمایت جاری رکھے گا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے صدر شی جن پنگ کو خط لکھا ہے جس میں صدر آصف علی زرداری نے چینی سال نو اور موسم بہار کے تہوار کے موقع پر چینی ہم منصب کو مبارکباد پیش کی ہے۔آصف زرداری نے خط میں پاکستان اور چین کے مابین ''آہنی دوستی''مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے اور دوستی کے بندھن کو آگے بڑھانے کیلئے بیجنگ میں چینی صدر سے تبادلہ خیال کا منتظر ہوں۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان ون چائنہ پالیسی کی حمایت جاری رکھے گا، ون چائنہ پالیسی پاکستان کی...
    اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے صدر شی جن پنگ کو ایک خط لکھا ہے، جس میں چینی سال نو اور موسم بہار کے تہوار کی مبارکباد دی۔   انہوں نے اپنے خط میں پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط دوستی کو مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ بیجنگ میں چینی صدر سے ملاقات کے منتظر ہیں تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔   آصف زرداری نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اپنی خارجہ پالیسی میں ہمیشہ ون چائنہ پالیسی کی حمایت کرے گا، جو دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک تعلقات کا ایک اہم جزو ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کی قیادت کی...
     پاک فضائیہ نے دنیا کی طاقتور ترین فضائی افواج کی فہرست میں ساتویں پوزیشن حاصل کر لی ۔گلوبل فائر پاور ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ کا شمار دنیا کی بہترین فضائی افواج میں ہوتا ہے جس نے اپنے بیڑے میں 1434 طیارے شامل کر کے اہم ترین کردار ادا کیا ہے۔گلوبل فائر پاور اپنی رینکنگ کا تعین طیاروں کی تعداد اور اقسام کا جائزہ لے کر کرتا ہے۔امریکی فضائیہ 5737 ہیلی کاپٹرز، 1854 لڑاکا اور 3722 امدادی طیاروں کے ساتھ دنیا کی سرفہرست فضائیہ ہے، جبکہ اس کا سالانہ دفاعی بجٹ 800 بلین ڈالر ہے، روس اور چین بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں اور چین اپنی فضائیہ کو تیزی سے جدید بنا رہا ہے۔رپورٹ کے...
    حیدر آباد تعلیمی بورڈ — فائل فوٹو حیدرآباد تعلیمی بورڈ میں ڈیپوٹیشن پر تعینات چیئرمین علی احمد بروہی اور قائم مقام ناظم ڈاکٹر مسرور احمد زئی کے درمیان شعبہ امتحانات میں کنٹرول کا معاملہ شدت اختیار کرگیا ہے۔شعبہ امتحانات میں کنٹرول کا معاملہ وزیر اعلیٰ سندھ تک پہنچ گیا ہے۔ اعلیٰ انسپیکشن انکوائری ٹیم نے معاملے پر سہہ رکنی کمیٹی قائم کردی ہے، جو چیئرمین کی طرف سے لگائے گئے الزامات کی انکوائری کرے گی۔ کمیٹی میٹرک اور انٹر کے گزشتہ 10 سال کے ریکارڈ کا جائزہ لے گی۔  حیدرآباد بورڈ، ناظم امتحانات کو برطرف کرنے کی رپورٹ طلبسیکریٹری بورڈز و جامعات عباس بلوچ نے ڈیپوٹیشن پر تعینات شوکت علی خانزادہ کی جانب سے حیدرآباد بورڈ کے قائم مقام ناظم...
    حیدرآباد بورڈ —فائل فوٹو سیکریٹری بورڈز و جامعات عباس بلوچ نے ڈیپوٹیشن پر تعینات شوکت علی خانزادہ کی جانب سے حیدرآباد بورڈ کے قائم مقام ناظم امتحانات مسرور احمد زئی کو برطرف کرنے کے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری عباس بلوچ نے کہا کہ سیکریٹری کو یہ اختیار نہیں کہ وہ ناظمِ امتحانات کو برطرف کردے، یہ اختیار کنٹرولنگ اتھارٹی (وزیر اعلیٰ) کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند ماہ قبل بی انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے اجراء کے لیے حیدرآباد بورڈ میں ناظمِ امتحانات اور چیئرمین کے درمیان اختلافات ختم کرائے تھے، کچھ عرصے سے بورڈ کے معاملات خراب تھے۔  حیدرآباد: چیئرمین و ناظمِ امتحانات کے انٹر نتائج میں تبدیلی کے ایک دوسرے پر الزامات،...
    (گزشتہ سےپیوستہ) قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ٹرمپ کی اقتصادی بیان بازی شایدڈنمارک کے لئے سب سے بڑاخطرہ ہے کیونکہ امریکا ڈنمارک اوریہاں تک کہ یورپی یونین کی اشیاپرمحصولات میں نمایاں اضافہ کررہاہے جس کی وجہ سے ڈنمارک کوگرین لینڈکے معاملے میں کچھ رعایتیں دینے پرمجبورکیاجارہاہے اور ڈنمارک کی حکومت کودیگرحالت کی وجہ سے اس جزیرے پر توجہ دینے کے لئے مجبورکیاجارہاہے توایسے میں یہ کہاجاسکتاہے ڈنمارک کی اس جزیرے پرتوجہ میں دیگرعوامل بھی کارفرماہیں۔ ٹرمپ تمام امریکی درآمدات پر10فیصدبراہ راست ٹیرف لگانے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ دیگر چیزوں کے علاوہ اس سے یورپی ممالک کی ترقی میں بہت سی مشکلات پیداہوسکتی ہیں۔ لہٰذاڈنمارک اور دیگر یورپی ممالک کی کچھ کمپنیاں اب امریکامیں پیداواری مراکزقائم کرنے پرغورکررہی ہیں۔بین...
    یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایران اور نئی امریکی انتظامیہ کے درمیان کسی خاص پیغام کا تبادلہ نہیں ہوا، نئی امریکی انتظامیہ کیساتھ مذاکرات کے بارے ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا تاہم ہمارا معیار وہی ماضی کا "عدم اعتماد" ہے! اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ ایران و نئی امریکی حکومت کے درمیان کسی خاص پیغام کا تبادلہ نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق صحافیوں کے ساتھ گفتگو کے دوران، ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ثالثوں کے ذریعے ایران کو پیغام کی ترسیل سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ کوئی مخصوص پیغام بھیجا گیا ہے اور نہ...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے علاوہ کسی سے ملاقات نہیں ہوئی۔ اسلام آباد کی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان  کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھے ،ہم نے مطالبات میں کمیشن بنانے کا کہا تھا لیکن حکومت نے جواب نہیں دیا کیونکہ حکومت چاہتی نہیں تھی مذاکرات ہوں اور مسائل کا حل نکلے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اوپر ہر قسم کی سختیاں کی گئی اس کے باوجود مذاکرات میں عمران خان نے پہل کی، حکومت نے مذاکرات میں تاخیر کی، حکومت سنجیدہ ہوتی تو اپنا جواب دیتی۔ بیرسٹر گوہر نے...
    پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے استعفیٰ دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر قومی اسمبلی جنید اکبر نے قومی اسمبلی کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق جنید اکبر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوور سیز پاکستانی اور ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کے چیئرمین تھے۔ انہوں نے اپنے استعفے میں کہا ہے کہ میں 24 جنوری کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین منتخب ہوا ہوں، قائمہ کمیٹی برائے اوور سیز پاکستانی اور ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کے چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیتا ہوں۔ جنید اکبر کا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو ارسال کردیا گیا ہے۔
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2025ء)پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی جنید اکبر نے قومی اسمبلی کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا۔جنید اکبر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوور سیز پاکستانی اور ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کے چیئرمین تھے۔(جاری ہے) انہوں نے اپنے استعفے میں کہا ہے کہ میں 24 جنوری کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین منتخب ہوا ہوں، قائمہ کمیٹی برائے اوور سیز پاکستانی اور ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کے چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیتا ہوں۔جنید اکبر کا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو ارسال کردیا گیا ہے۔
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2025ء)صدر آصف علی زرداری نے چینی سالِ نو کی مناسبت سے چین کے صدر شی جن پنگ کو خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے پاک چین دوستی مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔آصف زرداری نے چینی سالِ نو / موسم بہار کے تہوار کے موقع پر صدر شی جن پنگ کو مبارک باد دیتے ہوئے اپنے خط میں پاکستان اور چین کے مابین ’’آہنی دوستی‘‘ مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے اور دوستی کے بندھن کو آگے بڑھانے کے لیے بیجنگ میں چینی صدر سے تبادلہ خیال کا منتظر ہوں۔ پاکستان ون چائنا پالیسی کی حمایت جاری...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے چین کے صدر شی جن پنگ، چینی عوام اور پاکستان میں موجود چینی شہریوں کو چین کے سال نو کے موقع پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی نشاۃ ثانیہ21ویں صدی کے انتہائی اہم مواقع میں سے ایک ہے،پاکستان اور چین کے مابین دوستی کا لازوال رشتہ بتدریج مضبوط تر ہو رہا ہے، ہمارے تعلقات اب جامع تزویراتی شراکت داری میں تبدیل ہو چکے ہیں۔بدھ کو چین کے سال نو کے موقع پر اپنے وڈیو پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے صدر شی جن...
    گولارچی (نمائندہ جسارت)آپریشن اور کارروائی سے قبل ہی ناہندگان اور بجلی چوروں کی دوڑیں لگ گئیں حیسکو افسران،رینجرز،پولیس سمیت لیبر ڈویژن کے چیئرمین پوری ٹیم کے ہمراہ گولارچی میں آپریشن و کارروائی۔تفصیلات کے مطابق حیسکو اہلکاروں نے گولارچی میں رینجرز کی مدد کے ساتھ بجلی چوروں اور ناہندگان کے خلاف آپریشن کیا پہلے مرحلے میں احمد راجو روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے درجنوں ناہندگان صارفین اور بجلی چوروں کی لائنیں کاٹ کر بجلی کی سپلائی معطل کردی آپریشن میں ایکسیئن حیسکو بدین وسیم کورائی اور عبدالستار لغاری کی نگرانی میں رینجرز کی مدد آپریشن میں پوری ٹیم کے ہمراہ ضلعی چیئرمین غوثہ خان اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔ اس موقع ایکسیئن بدین وسیم کورائی اور ایس ڈی...
    قوم کرکٹ ٹیم کے پلئیرز سہ ملکی سیریز کیلئے 4 فروری سے ٹورنامنٹ کی تیاریوں کا آغاز کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سہ فریقی ون ڈے سیریز اور آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے کردیا جائے گا۔ سہ ملکی سیریز میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم 5 فروری اور جنوبی افریقا کی ٹیم 7 فروری کو لاہور پہنچے گی۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کب ہوگا؟ ٹرائی نیشن سیریز کا پہلا معرکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں دوپہر 2 بجے شروع ہوگا بعدازاں پاکستان ٹیم 9 فروری کو کراچی روانہ ہوگی۔ سہ ملکی سیریز کا دوسرا...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے نئے سال کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ، چینی عوام اور پاکستان میں موجود چینی دوستوں کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ چین کی ترقی ایک بڑی کامیابی ہے، جس سے ہمیں محنت اور لگن کی ترغیب ملتی ہے۔ انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ کی قیادت اور دور اندیشی کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین کی ترقی دنیا کے اہم ترین واقعات میں سے ایک ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی بے مثال ہے، جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئی ہے۔ ہمارے تعلقات اب قریبی شراکت داری میں تبدیل ہو چکے ہیں، اور یہ دوستی...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کا اہم اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔چین کے سالِ نو کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اور عوام کی جانب سے چین کی قیادت اور عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دہائیوں میں سماجی و معاشی میدان میں چین نے بے مثال ترقی کی، چینی صدر کی قیادت میں چین کی ترقی قابلِ ستائش ہے۔ بیجنگ میں چینی صدر سے تبادلۂ خیال کا منتظر ہوں: صدر آصف زرداریصدرِ مملکت آصف علی زرداری نے چینی سال نو اور موسم بہار کے تہوار پر صدر شی جن پنگ کو مبارک باد دی ہے۔ وزیرِ اعظم کا کہنا...
    وزیراعظم شہباز شریف نے ہمسایہ ملک چین کو نئے چینی سال کے آغاز پر مبارک باد کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے چین کی قیادت اورعوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین کی نشاۃ ثانیہ 21 ویں صدی کے انتہائی اہم مواقعوں میں سے ایک ہے، پچھلی چھ دہائیوں کے دوران چین کی ترقی کا سفر چینی صدر شی جن پنگ کی دانشمندی اور دور اندیشی کا منہ بولتا ثبوت ہے، چین کی کامیابی کی کہانی ہمیں تحریک اور محنت کی ترغیب دیتی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا اہم سٹریٹجک شراکت دار اور ترقی کے سفر میں پاکستان کا...
    ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقی کے سفر میں پاکستان اور چین اہم شراکت دار ہیں، چین کے ساتھ قریبی تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہیں۔ چین کے سال نو کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے صدر شی جن پنگ، چین کے برادر عوام اور پاکستان میں موجود ہمارے چینی دوستوں کو نئے سال کے پرمسرت موقع پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی  انہوں نے کہا کہ پچھلی 6 دہائیوں کے دوران چین کا ترقی کا سفر چینی صدر شی جن پنگ کی دانشمندی اور دور اندیشی...
    پاکستانی وفد 4 روزہ دورے پر یورپی یونین کی دعوت پر چیئرمین سینیٹ کی سربراہی میں ویانا پہنچ گیا yousaf raza gillani WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) پاکستانی وفد چار روزہ دورے پر یورپی یونین کی دعوت پر یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ پاکستان کی سربراہی میں آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے ایئرپورٹ پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریا مندوب پاکستانی سفیر محمد کامران اختر نے وفد کا استقبال کیا۔ پاکستانی وفد آسٹرین پارلیمنٹس سینیٹ میں اسٹرین سپیکرز اور سینیٹرز سے ملاقات کرے گا۔ پاکستانی وفد خصوصی طور پر ثقافت، سیاحت، اور اسٹریا اور پاکستان کے مابین مستقبل کے منصوبوں کو فروخت دینے اور مختلف امور پر بات کریگی۔ وفد میں سید...
    اسلام آباد : جنید اکبر خان نے اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ڈویلپمنٹ کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے یہ استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی کو بھیج دیا، جسے منظور کر لیا گیا۔   جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے اور اسی وجہ سے انہوں نے اوورسیز پاکستانیز کی چیئرمین شپ سے علیحدگی اختیار کی ہے تاکہ وہ پی اے سی کے اہم عہدے پر اپنی توجہ مرکوز کر سکیں۔
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کے سال نو کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے صدر شی جن پنگ، چین کے برادر عوام، اور پاکستان میں موجود ہمارے چینی دوستوں کو نئے سال کے پرمسرت موقع پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ چین کی نشاۃ ثانیہ 21ویں صدی کے انتہائی اہم مواقع میں سے ایک ہے۔ پچھلی چھ دہائیوں کے دوران چین کا ترقی کا سفر چینی صدر شی جن پنگ کی دانشمندی اور دور اندیشی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی کامیابی کی کہانی ہمیں تحریک اور محنت کی ترغیب دیتی ہے۔ ...
    کراچی(نیوز ڈیسک)امریکی خاتون حیلے بہانے کرکے کراچی ائیرپورٹ پر امریکا واپسی سے کتراتی رہی، دلبر داشتہ خاتون نے پرواز کیو آر 611 سے براستہ دوحہ نیویارک جانا تھا۔ پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتا ہو کر کراچی پہنچنے والی خاتون نے امریکا واپس جانے سے انکار کر دیا۔ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق محبت میں ناکامی پر مایوس خاتون نے کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامہ آرائی کی، امریکی خاتون نے پہلے امیگریشن کرانے سے انکار کیا اور پھر ڈپارچر لاؤنج میں جہاز میں سوار نہیں ہوئی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ خاتون حیلے بہانے کرکے کراچی ائیرپورٹ پر امریکا واپسی سے کتراتی رہی، دلبر داشتہ خاتون نے پرواز کیو آر 611 سے براستہ دوحہ نیویارک جانا تھا۔ پولیس اور ائیر پورٹ سکیورٹی فورس...
    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان دیکھنے کو ملا۔ آغاز میں 100 انڈیکس میں 469 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، مگر اس کے بعد انڈیکس میں 326 پوائنٹس کی کمی ہو گئی، جس کے بعد انڈیکس 111,703 پوائنٹس پر آ گیا۔   گزشتہ روز بھی کچھ وقت کے لیے انڈیکس میں اضافہ ہوا تھا، مگر کاروبار کے اختتام تک یہ ایک لاکھ 13 ہزار سے نیچے آ گیا تھا۔ دوسری طرف، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی آئی ہے، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 83 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جنید اکبر نے اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کی چیئرمین شپ سےاستعفیٰ دیدیا، استعفی سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوادیا. اپنے استعفے میں‌جنید اکبر نے کہا کہ وہ بطور چیئرمین پبلک اکاوٹنس کمیٹی کام رہا ہوں، جو کہ کسی ایک ہی ادارے کی چیئرمین شپ رکھ سکتا ہوں ، اس لئے اوورسیز پاکستانیز کی کمیٹی سے استعفیٰ پیش کرتاہوں . جنید اکبر نے اوورسیز پاکستانی و ہیومن ڈیوویلپمنٹ کی چیئرمین شپ کا استعفیٰ سپیکر کو بھیجوا دیا اور سپیکر قومی اسمبلی نے جنید اکبر کا استعفیٰ منظور بھی کر لیا۔ واضح رہے کہ پی اے سی کی چیئرمین شپ ملنے کے بعد جنید اکبر ایک عہدہ رکھ سکتے ہیں، پی اے سی کی چیئرمین شپ...
    چیمپئینز ٹرافی کے ٹکٹوں کے آن فروخت کرنیوالے ویب سائٹ کے زیادہ ٹریفک کے باعث سرورز جواب دے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالے ایونٹ کی میزبانی کے ٹکٹوں کے فروخت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جس کیلئے فینز کی جانب سے ٹکٹوں کی خریداری میں غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ دیکھا جارہا ہے۔ چیمپئینز ٹرافی ٹکٹوں کو فروخت کرنیوالی ٹکٹوں کی خریداری میں صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ آن لائن فروخت کرنے والی ٹکٹس سائٹ کے سرورز بیٹھ گئے ہیں جس کے باعث ٹکٹوں کی خریداری کے عمل میں خلل پیدا ہوگیا ہے۔ خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی آن لائن...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان رواں ہفتے متوقع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کیلئے سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی مشاورت ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران ہی مکمل کرلی تھی تاہم چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی حتمی منظوری کے بعد اسکواڈ کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ 8 فروری سے شروع ہونیوالی سہ ملکی ون ڈے سیریز کیلئے نامزد ہونیوالا اسکواڈ ہی میگا ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کرے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آئی سی سی کے قوانین کے تحت 11 فروری تک حتمی اسکواڈ کے اعلان کا مجاز ہوگا بعدازاں اسکواڈ میں تبدیلی کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے شاندار انعقاد کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ محسن نقوی نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ایونٹ کو یادگار بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ مین پویلین اور میڈیا باکس کی تزئین و آرائش کا کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ کرسیوں کی تنصیب آخری مراحل میں ہے، جسے چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 19 فروری سے شروع چیمپئنز...
    ملکی معاشی صورتحال کے پیش نظر حکومت نے ٹیکس آمدن بڑھانے کے لیے دیگر شعبوں کی طرح پراپرٹی یا ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں بھاری ٹیکس عائد کیے تھے جبکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکسٹ نیٹ میں شامل کرنے کے لیے نان فائلرز کے پراپرٹی خریدنے پر بھی ایک حد تک پابندی عائد کر دی تھی۔ اب یہ باتیں سامنے آ رہی ہیں کہ حکومت نے 5 کروڑ تک کی سرمایہ کاری کرنے والوں کو ٹیکس ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ٹیکس گوشوارے جمع کرنے والے فائلرز کے گرد بھی حکومت کا گھیرا تنگ ہوتا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اب گھر کی خرید و فروخت پر کتنا پراپرٹی ٹیکس دینا پڑے گا؟...
    وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولائن لیوٹ کا کہنا ہے کہ چین کی اے آئی ایپ کے امریکی قومی سلامتی کو لاحق مضمرات کو دیکھ رہے ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ کے حلف اٹھانے کے بعد وائٹ ہاؤس کی پہلی پریس بریفنگ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولائن لیوٹ نے کی۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولائن لیوٹ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ یکم فروری کو کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیکس عائد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومتی فنڈنگ کی بندش عارضی ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی عدالت نے فیڈرل گرانٹس اور قرضوں کو منجمد کیے جانے سے متعلق صدر ٹرمپ انتظامیہ کے اقدام کو روک دیا ہے۔ وفاقی جج Loren L. AliKhan کی جانب...
    چار سال قبل تمام طرز کی کرکٹ کو خیر باد کہنے والے سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے کرکٹ میں واپسی کا اعلان کر دیا۔ منگل کو سابق لیجنڈ کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز نے ایک ویڈیو پیغام میں تصدیق کی کہ شائقین کرکٹ ایک بار پھر انہیں میدان میں کرکٹ کھیلتا دیکھیں گے۔ اے بی ڈی ویلیئرز نے 2018 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی، تاہم وہ 2021 تک فرنچائز کرکٹ کھیلتے رہے تھے لیکن پھر انہوں نے 2021 میں تمام طرز کی کرکٹ سے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے آخری میچ آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کیلئے کھیلا تھا، تاہم اب اے بی...
    چین نے مختلف ممالک سے مویشیوں اور دیگر لائیو اسٹاک مصنوعات کی درآمدات پر پابندی لگا دی۔ چینی کسٹم حکام کے مطابق پابندی جانوروں سے پھیلنے والی بیماریوں کے خدشات پر لگائی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق منہ اور پاؤں کی بیماری پھیلنے کی وجوہ سے چین نے افریقی، ایشیائی اور یورپی ممالک سے بھیڑ، بکری، مرغیوں اور دیگر مویشیوں کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پابندی میں پراسس اور غیر پراسس شدہ مصنوعات بھی شامل ہیں۔ عالمی ادارہ برائے حیوانات کی جانب سے مختلف ممالک میں جانوروں میں پھیلنے والی بیماریوں کے حوالے سے آگاہی دی گئی تھی۔
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری—فائل فوٹو صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے چینی سال نو اور موسم بہار کے تہوار پر صدر شی جن پنگ کو مبارک باد دی ہے۔آصف علی زرداری نے چین کے صدر شی جن پنگ کو لکھے گئے خط میں پاکستان اور چین کی آہنی دوستی مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔خط میں صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ بیجنگ میں چینی صدر سے تبادلہ خیال کا منتظر ہوں، چین سے دوطرفہ تعاون مضبوط اور دوستی آگے بڑھانے کے لیے تبادلہ خیال کا منتظر ہوں۔ ہمیں اپنے تعلیمی نظام میں بہتری لانے کیلئے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرنا چاہیے: صدر مملکتصدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ تعلیم پر خصوصی پیغام میں کہا...
     ویب ڈیسک:صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ون چائنہ پالیسی کی حمایت جاری رکھے گا۔  صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے صدر شی جن پنگ کو خط لکھا ہے جس میں صدر آصف علی زرداری نے چینی سال نو اور موسم بہار کے تہوار کے موقع پر چینی ہم منصب کو مبارکباد پیش کی ہے،آصف زرداری نے خط میں پاکستان اور چین کے مابین "آہنی دوستی" مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے اور دوستی کے بندھن کو آگے بڑھانے کیلئے بیجنگ میں چینی صدر سے تبادلہ خیال کا منتظر ہوں۔ مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی   انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان...
    راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ ہم نے مطالبات میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا کہا تھا لیکن حکومت نے جواب نہیں دیا کیونکہ حکومت چاہتی نہیں تھی مذاکرات ہوں اور اسکا حل نکلے۔ راولپنڈی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھے لیکن حکومت نے مذاکرات میں تاخیر کی، حکومت سنجیدہ ہوتی تو اپنا جواب دیتی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے یہ کہا کہ 28 جنوری کو کمیٹی روم میں جواب دیں گے، اگر حکومت ہمارے ساتھ جواب پہلے شیئر کرتی تو غور کر لیتے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی نے پہل کی...
    صدر مملکت کا ون چائنہ پالیسی کی مکمل حمایت جاری رکھنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے صدر شی جن پنگ کو چینی سال نو اور موسم بہار کے تہوار کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔ صدر مملکت نے اپنے خط میں پاک چین دوستی کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ صدر مملکت آصف زرداری نے پاکستان اور چین کے درمیان آہنی دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ وہ بیجنگ میں چینی صدر سے ملاقات کے منتظر ہیں تاکہ دونوں ممالک...
    ماہرین نے چینی ساختہ مصنوعی ذہانت کے پلیٹ فارم ڈیپ سیک کو تیزی سے اپنانے پر احتیاط کی تاکید کی ہے، ماہرین نے اس ضمن میں غلط معلومات کے پھیلاؤ اور چینی ریاست کی جانب سے صارفین کے ڈیٹا کا ممکنہ استحصال جیسے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، برطانوی حکومت نے یوں تو ڈیپ سیک کا استعمال شہریوں کے لیے ذاتی انتخاب قرار دیا ہے، لیکن حکام نئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے ڈیٹا کے لیے قومی سلامتی کے کسی بھی خطرے کی نگرانی کر رہے ہیں اور خطرات سامنے آنے کی صورت میں کسی کارروائی سے ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی دوڑ: چینی کمپنی ڈیپ سیک نے میدان مار لیا کم لاگت...
    چین میں ہوم ورک پورا نہ کرنے پر والد کی طرف سے ڈانٹ کھانے والے 10 سالہ لڑکے نے انتقام لینے کا انوکھا انداز اپنایا۔ چین میں ایک باپ نے اپنے 10 سالہ بچے کو ہوم ورک مکمل نہ کرنے پر ڈانٹا جس کے نتیجے میں غصے میں آکر بچے نے پولیس کو فون کر کے باپ پر منشیات گھر پر رکھنے کا الزام عائد کردیا۔ یہ عجیب واقعہ رواں ماہ کے شروع میں چین کی یونگنگ کاؤنٹی میں پیش آیا۔ وقت پر ہوم ورک مکمل نہ کرنے پر والد کی طرف سے شدید ڈانٹ ڈپٹ کے بعد ایک 10 سالہ لڑکا گھر سے باہر نکلا اور سیدھا قریبی دکان پر گیا اور پوچھا کہ کیا وہ فون استعمال کر...
    میرپورماتھیلو، سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کی قیادت میں ریلی نکالی جارہی ہے
    حیدرآباد: جیئے سندھ محاذ کے چیئرمین عبدالخالق جونیجو اور دیگر سائیں جی ایم سید کی سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیں
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (HSATI) نے ایسوسی ایشن کے رجسٹرڈ آفس میں اپنے ایگزیکٹو ارکان کا اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین عبدالرحمن راجپوت نے کی جس میں وائس چیئرمین احسن معید شیخ ایڈووکیٹ، ایگزیکٹو ارکان ضیاء الدین قریشی، سید یاور علی شاہ، محمد عارف مدنی، عبدالستار خان، عبدالوحید شیخ، اختیار آرائیں، صلاح الدین خان غوری، شوکت راجپوت، شوکت شیخ، اشفاق احمد سومرو، محمود راجپوت، محمد علی راجپوت، وسیم جی، حسن ضیا جعفری اور سیکرٹری جنرل رافع قریشی نے شرکت کی۔اجلاس کا آغاز عبدالوحید شیخ نے تلاوت کلام پاک سے کیا جس سے احترام اور اتحاد کی فضا قائم ہوئی جس کے فوری بعد حیدرآباد کی معروف سماجی اور سیاسی شخصیت عبدالوحید قریشی اور...
    لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اب یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی سستی چینی نہیں ملے گی، حکومت کی جانب سے چینی کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا گیا، اوپن مارکیٹ میں بھی چینی مہنگی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی آمد سے قبل ملک میں جہاں اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، وہیں اب یوٹیلٹی اسٹورز پر دستیاب چینی کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ کر دیا گیا۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 140 سے بڑھا کر 145روپے فی کلو مقرر کر دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں چینی مہنگی ہونے پر یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق...