چین کا امریکی مصنوعات پر 125 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
چین کا امریکی مصنوعات پر 125 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
بیجنگ :امریکی حکومت نے چینی مصنوعات پر عائد “مساوی محصولات” کی شرح کو 125 فیصد تک بڑھانے کا اعلان کیا۔اس کے جواب میں جمعہ کے روز چینی ریاستی کونسل کے کسٹمز ٹیرف کمیشن نے اعلان کیا کہ ہفتہ کے روز سے، امریکہ میں پیدا ہونے والی مصنوعات کی درآمدات پر اضافی ٹیرف کی شرح کو 84 سے 125 فیصد تک بڑھا دیا جائے گا.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مصنوعات پر
پڑھیں:
چین لڑنا نہیں چاہتا لیکن کسی سے ڈرتا بھی نہیں، چینی وزارت خارجہ
چین لڑنا نہیں چاہتا لیکن کسی سے ڈرتا بھی نہیں، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس کے دوران ایک رپورٹر نے پوچھا کہ وائٹ ہاؤس کی سرکاری ویب سائٹ پر تازہ ترین بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کے جوابی اقدامات کی وجہ سے چین پر امریکی محصولات کو بڑھا کر 245 فیصد کر دیا گیا ہے۔اس پر چین کا کیا ردعمل ہے؟
بدھ کے روز وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے کہا کہ آپ ٹیکس کی مخصوص شرح کے لیے امریکی فریق سے پوچھ سکتے ہیں۔ چین نے بار بار ٹیرف کے معاملے پر اپنے پختہ موقف کا اظہار کیا ہے۔ ٹیرف کی یہ جنگ امریکہ نے شروع کی تھی۔
چین نے اپنے جائز حقوق اور مفادات اور بین الاقوامی انصاف کے تحفظ کے لیے ضروری جوابی اقدامات کیے ہیں۔ یہ مکمل طور پر معقول اور قانونی ہے۔ ٹیرف وار یا تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہے۔ چین لڑنا نہیں چاہتا لیکن کسی سے ڈرتا بھی نہیں ہے۔