چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق چیئرمین میٹرک بورڈ نے امتحانی مراکز میں انتظامات کا جائزہ لیا۔

اعلامیے کے مطابق دورے کے دوران امیدوار کی جگہ امتحان دینے والا ایک شخص پکڑا گیا۔

بورڈ اعلامیے کے مطابق مختلف امتحانی مراکز سے 59 امیدواروں کو نقل کرتے پکڑا گیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: امتحانی مراکز

پڑھیں:

کراچی واٹر بورڈ کے گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی کیلئے فزیکل ویریفیکیشن، تعلیمی اسناد کی تصدیق کا حکم

بجلی فراہم کرنیوالی کمپنیوں کے الیکٹرک، حیسکو، سیپکو کا عوام سے وصول بجلی ڈیوٹی کی مد میں 32 ارب 80 کروڑ روپے سندھ حکومت کو ادا کرنے اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا بلوں کی مد میں کے الیکٹرک کو واجبات کی ادائیگی کا تنازع حل نہیں ہو سکا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ اسبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی کیلئے تمام ملازمین کی فزیکل ویریفیکیشن سمیت جعلی بھرتیوں کے پیش نظر تمام ملازمین کی تعلیمی ڈگریوں کی متعلقہ بورڈز اور یونیورسٹیز سے تصدیق کرا کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ پی اے سی اجلاس میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کے الیکٹرک، حیسکو، سیپکو کا عوام سے وصول بجلی ڈیوٹی کی مد میں 32 ارب 80 کروڑ روپے سندھ حکومت کو ادا کرنے اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا بلوں کی مد میں کے الیکٹرک کو واجبات کی ادائیگی کا تنازع حل نہیں ہو سکا۔ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے 2016ء سے ہر ماہ بجلی کے بلوں کی مد میں ڈیڑھ ارب روہے کے الیکٹرک کو ادائگیاں کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔

چیئرمین پی اے سی نثار کھوڑو نے کہا کہ کے الیکٹرک کو جب واٹر بورڈ کیطرف سے بلوں کی مد میں واجبات ادا ہو رہے ہیں، تو پھر کے الیکٹرک کو ڈیوٹی کی مد میں عوام سے وصول 32 ارب روپے سندھ حکومت کو ادا کرنے پڑیں گے۔ پی اے سی نے واٹر بورڈ سے کے الیکٹرک کو ہر ماہ واجبات کی ادائگیاں ہونے کے باوجود کے الیکٹرک سے سندھ حکومت کو ڈیوٹی کی مد میں 32 ارب سے زائد کے واجبات ادا نہ ہونے پر معاملے کے حل کیلئے آئندہ اجلاس میں کے الیکٹرک، حیسکو، سیپکو، واٹر بورڈ حکام اور محکمہ انرجی سمیت محکمہ لوکل گورنمنٹ کو طلب کرلیا۔

متعلقہ مضامین

  • امتحانی پرچے میں ذوالفقار علی بھٹو کی تعلیمی پالیسی سے متعلق سوال، معاملہ اسمبلی پہنچ گیا
  • پشاور، امتحانی مرکز میں طلبہ کو نقل فراہم کرنے میں پورا عملہ ملوث، تاحیات نااہل کردیا گیا
  • پشاور: امتحانی مرکز میں طلبہ کو نقل فراہم کرنے میں پورا عملہ ملوث، تاحیات نااہل کردیا گیا
  • پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو چیئرمین منتخب
  • ملتان، اسلامی جمعیت طلبہ کے زیراہتمام غیرملکی ریسٹورنٹ کے ایف سی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ 
  • امریکی تعلیمی وظائف، ہزاروں پاکستانی طلبہ کا تعلیمی مستقبل غیر یقینی صورتحال سے دوچار
  • طلبہ کے امتحانی پرچے چپراسی کے ہاتھوں چیک کیے جانے کا انکشاف
  • کراچی واٹر بورڈ کے گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی کیلئے فزیکل ویریفیکیشن، تعلیمی اسناد کی تصدیق کا حکم
  • کراچی میٹرک امتحانات: غیر متعلقہ افراد امتحانی مرکز میں داخل، لیپ ٹاپ سے پرچے حل کیے جانے لگے