2025-04-19@07:45:53 GMT
تلاش کی گنتی: 13271

«وزارت آئی ٹی نے»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مالی سال 2025 کے پہلے 9 ماہ کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی برآمدات میں 2.828 بلین ڈالر تک پہنچنے اور گزشتہ برس کے مقابلے میں 23 فیصد اضافے کو ایک اہم کامیابی قرار دیا ہے۔ وزیراعظم نے اس نمایاں پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے بروقت اور مناسب سہولیات کی فراہمی نے آئی ٹی شعبے کو فروغ دیا، جس کے نتیجے میں برآمدات میں تاریخی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت آئی ٹی برآمدات 2.828 بلین ڈالر کی سطح پر پہنچ چکی ہیں، جو ملک کے ڈیجیٹل اور اقتصادی مستقبل کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔ وزیراعظم نے اس امر پر...
    پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے لوگ خود ہی پولیس وین میں بیٹھتے ہیں اور پھر اگلے چوک پر اتر جاتے ہیں۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی والے ہفتہ وار فرمائشی گرفتاریاں اور فوٹو سیشن اڈیالہ جیل کے باہر کرنے کے بجائے کہیں اور کرلیا کریں۔ ان کے لوگ خود ہی پولیس کی وین میں بیٹھتے ہیں اور پھر خود ہی اگلے چوک میں اتر جاتے ہیں۔ خبروں میں رہنے کے لیے تھرڈ کلاس پولیٹکل سٹنٹ کیے جاتے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کرنے پر کسی کو نہیں روکا۔ جیل رولز...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ بابراعظم اپنی فارم واپس آگئے تو ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔ ایک پروگرام کے دوران پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم کے اونر سلمان اقبال نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے دوران اگر بابراعظم اپنی فارم حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تو وہ ویرات کوہلی سمیت دنیا کے کسی بھی کھلاڑی کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بابراعظم کا موازنہ سابق لیجنڈری کرکٹر سر گیری سوبرز اور سر ویوین رچرڈز جیسے لیجنڈز سے کیا جائے گا، کرکٹر کی کلاس مستقل ہوتی ہے وہ نہیں بدلتی۔ مزید پڑھیں: بابراعظم کو کراچی کنگز نے کِس اختلاف...
    ویب ڈیسک: چار سرکاری آئی پی پیز ٹیک اینڈ پے کے بنیاد پر بجلی دینے کیلئے راضی ہوگئے،بجلی مزید سستی ہونے کا امکان ہے، تمام آئی پی پیز نے بجلی کے نرخ کم کرنے کیلئے نیپرا سے رجوع کر لیا۔  سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اس حوالے سے نیپرا میں باضابطہ درخواست دائر کر دی، درخواست پر نیپرا 24 اپریل کو سماعت کرے گا، نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی بلوکی کا ٹیرف کم کیا جائے گا، نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی حویلی بہادر شاہ کا ٹیرف بھی کم ہوگا۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کے 300 سکولوں میں میٹرک ٹیک کا آغاز  سینٹرل پاور جنریشن کمپنی کے ٹیرف میں بھی کمی کا امکان ہے، ناردرن پاور جنریشن نندی پور...
    قصور ڈانس پارٹی کیس کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایس ایچ او اور 2 کانسٹیبل قصور وار قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) قصور ڈانس پارٹی کیس سے متعلق ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ نے تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔لاہور کی عدالت میں پیش کردہ تحقیقات رپورٹ کے مطابق واقعے میں ایس ایچ او اور 2 کانسٹیبل قصور وار پائے گئے ہیں، عدالت نے ریمارکس دیے کہ آئندہ کسی پولیس افسر نے زیر حراست ملزمان کا انٹرویو کیا تو متعلقہ ایس پی ذمہ دار ہوگا، عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے سوشل میڈیا پالیسی بھی طلب کر لی۔قصور مبینہ ڈانس پارٹی کا سرغنہ ڈی پی او قصور کا پرسنل سٹاف افسر نکلا۔ عدالت...
    کوئٹہ: بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جب کہ کچھ علاقوں میں بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان  ہے۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 35ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق قلات میں کم سے کم درجہ حرارت 30سینٹی گریڈ جب کہ زیارت میں 24ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ اسی طرح نوکنڈی سمیت چاغی دالبندین اور نوشکی میں ہوائیں چلنے کا امکان  ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سبی میں سب سے زیادہ گرمی پڑنے کا امکان ہے اور وہاں درجہ حرارت 46ڈگری سینٹی...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی سندھ کے صدر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پر سندھ کارڈ کا الزام لگانے والے ماضی میں کالاباغ ڈیم اور گریٹر تھل کینال کے حامی رہے ہیں، چاول اور گنے کی فصل کے لیے بھی سندھ میں پانی میسر نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ کینال منصوبے سے دستبرداری کا اعلان نہیں کیا گیا تو پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کی حمایت چھوڑ دے گی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ متنازع کینال منصوبے کے خلاف کراچی، میر پور خاص اور سکھر میں احتجاجی جلسے ہوں گے۔ نثار کھوڑو نے مزید کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پر سندھ کارڈ کا الزام...
    نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سمجھ چکے ہیں کہ پارٹی انہیں دھوکا دے چکی، علی امین گنڈاپور بھی بانی پی ٹی آئی کے سامنے بے نقاب ہوگئے ہیں مگر گنڈاپور کو بچانے کے لیے حکومت کود پڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی طرح اب پی ٹی آئی پاکستان بننے والی ہے۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف وہ کام نہیں کر رہے جو ان کے بھائی یا بانی پی ٹی آئی نے کیا۔ سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا سکندر...
     ریٹرننگ افسر نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 میں گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ریٹرننگ افسر کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق این اے 213 عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی صبا تالپور ایک لاکھ 61 ہزار 934 ووٹ لےکر کامیاب رہیں۔سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار لال چند مالہی 81 ہزار 160 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔خیال رہے کہ این اے 213 عمر کوٹ کی نشست پیپلز پارٹی کے رہنما نواب یوسف تالپور کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔واضح رہے کہ این اے 213 عمر کوٹ کی نشست پیپلزپارٹی کے رہنما نواب یوسف تالپور کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری...
    پاکستان کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو سپورٹ کرنے کے لیے ڈی ایچ اے سٹی کراچی کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے خوشی کا اظہار کیا اور اپنی شراکت داری کا اعلان کیا۔ انہوں نے کیپشن میں بتایا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ وہ اس اہم منصوبے کا حصہ بنی ہیں جو پاکستانی ڈرامہ اور تفریحی صنعت کو ترقی دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے اسے پاکستان کی کہانی سنانے والوں کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔ کیپشن میں انہوں نے لکھا، ’ڈی ایچ اے سٹی کراچی کے ساتھ اپنی شراکت داری کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے،...
    کراچی: اورنگی ٹاؤن میں پیپلز پارٹی کے یوسی چیئرمین کی ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب پاکستان بازار تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ گلشنِ ضیاء گلی نمبر ایک میں پیپلز پارٹی کے یوسی چیئرمین عامر بھاشانی عرف عامر بھٹو کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کا مقدمہ پاکستان بازار تھانے میں مقتول کے والد محمد کلام ولد عبدالکریم کی مدعیت میں قتل اور انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت 3 نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔ مقتول کے والد محمد کلام ولد عبدالکریم کے مطابق میں گلشنِ ضیاء گلی نمبر ایک میں اپنے گھر کے سامنے کرسی ڈال کر بیٹھا ہوا تھا،...
    نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل نُرلان یرمیک بائیوف سےاسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ اسحاق ڈار نے نُرلان یرمیک بائیوف کو سیکریٹری جنرل کی ذمے داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پاکستان کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم یعنی ایس سی او کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ یہ بھی پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس: ایس سی او ڈیولپمنٹ بینک اور فنڈ بنانے پر اتفاق ترجمان دفترِ خارجہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایس سی او رکن ممالک کے ساتھ پاکستان کے تاریخی تعلقات پر زور دیا اور تنظیم کے مقاصد کو فوقیت دینے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ انہوں نے علاقائی امن کے حوالے...
    قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے ایک انٹرویو میں 1907 کو اپنے کیرئیر کا بدترین سال قرار دیتے ہوئے باب وولمر کی موت کو پاکستان سمیت دنیائے کرکٹ کا بہت بڑا نقصان قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ اس سال کے بارے میں بات کرنا آج بھی انتہائی مشکل ہے کیونکہ اس دوران پاکستان ٹیم ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے سے باہر ہوگئی تھی اور پھر پہلی مرتبہ ورلڈکپ کھیلنے والی آئرلینڈ کی ٹیم سے بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا کامران اکمل نے بتایا کہ شاہد آفریدی پر دو میچز کی پابندی عائد ہوئی عبدالرزاق فٹنس مسائل کا شکار رہے اور شعیب اختر انجری کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں بن...
    ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے ایک مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں چار سرکاری پاور پلانٹس نے بجلی کے نرخوں میں کمی پر رضامندی ظاہر کر دی ہے اور اب ان پاور پلانٹس کی جانب سے بجلی کی فراہمی ٹیک اینڈ پے کی بنیاد پر کی جائے گی جس سے نہ صرف صارفین کو ریلیف ملے گا بلکہ قومی خزانے پر بھی بوجھ کم ہوگا ذرائع کے مطابق اس پیش رفت کے بعد سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کو باضابطہ طور پر درخواست ارسال کر دی ہے تاکہ ان پاور پلانٹس کے ٹیرف میں کمی کی منظوری حاصل کی جا سکے اور اس سلسلے میں نیپرا 24 اپریل کو باقاعدہ سماعت کرے گی...
    ویب ڈیسک:وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی پاک گلف تعاون کونسل اینٹی نارکوٹکس کانفرنس کے وفود کے سربراہان سے ملاقات ہوئی ،وفد میں متحدہ عرب امارات کے محکمۂ اینٹی نارکوٹکس کے ڈی جی بریگیڈیئر سعید عبداللّٰہ السعویدی، قطر کے ڈی جی نارکوٹکس کرنل رشید ساری اور سعودی عرب کے ڈی جی نارکوٹکس میجر جنرل سعد بن سعود شامل تھے۔  عمان پولیس کے ڈی جی نارکوٹکس بریگیڈیئر محمدصالح علی اور بحرین کے ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس محمد خالد بھی وفد کا حصہ تھے، ملاقات میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ خرم آغا اور ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید بھی موجود تھے۔ 159 مسافروں کو بچا لیا گیا، خرگوش نے جہاز کا انجن جلا دیا ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیروڈی کے طور پر ڈیزائن کیے گئے چینی ساختہ ٹوائلٹ برش کی گھریلو فروخت میں چین اور امریکہ کے درمیان ٹیرف کی جنگ کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر اضافہ دیکھا گیا ہے۔ پیلا ٹرمپ ٹوائلٹ برش نیا نہیں ہے۔ یہ امریکی صدر کے دفتر میں پہلی مدت کا ہے، جب چین اور امریکا دونوں میں، ان کی مقبولیت کی وجہ سے چینی فیکٹریاں ٹرمپ کی تھیم والی مصنوعات تیار کر رہی تھیں۔  لیکن اب چینی اشیا پر ٹرمپ کے زیادہ ٹیرف لگانے کے بعد امریکی صدر کا مذاق اڑانے کے لیے چینی عوام یہ مضحکہ خیز ٹوائلٹ برش خرید رہے ہیں۔  ییوو نامی چینی شہر میں بہت سی چھوٹی فیکٹریاں ہیں جو کم لاگت...
    اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے جہاد جاری رہے گا، انسانیت کے دشمنوں کو ایسی عبرتناک شکست دیں گے کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اختلافات بھلا کر دہشت گردی کے خلاف قومی اتحاد ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے جہاد جاری رہے گا، انسانیت کے دشمنوں کو ایسی عبرتناک شکست دیں گے کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال...
    لاہور: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھائی لینڈ ویمنز ٹیم کو 87 رنز سے شکست دے دی، اور اس کے ساتھ ہی 2025 میں بھارت میں ہونے والے ویمنز ورلڈ کپ کے لیے اپنی جگہ یقینی بنا لی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اگرچہ ابتدا میں بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار ہوئی اور 85 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے، لیکن اوپنر سدرہ امین نے 105 گیندوں پر 80 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر اننگز کو سنبھالا۔ کپتان فاطمہ ثناء نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 59 گیندوں پر ناقابلِ...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کراچی کنگز کے کپتان اور آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر کی کراچی میں پیڈل ٹینس اور گلف کھیلتے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ کپتان ڈیوڈ وارنر کی قیادت میں ٹم سیفرٹ، جیمز وینس اور بین میکڈر موٹ نے بدھ کو کراچی گالف کلب کا رخ کیا اور کھیل سے لطف اندوز ہوئے۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ روی بوپارا بھی کھلاڑیوں کے ہمراہ تھے۔ اس کے بعد ان کی پیڈل ٹینس کھیلتے ہوئے تصاویر بھی وائرل ہوئیں جس پر صارفین نے مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔ فرید خان لکھتے ہیں کہ ڈیوڈ وارنر کراچی میں پیڈل کھیل رہے ہیں۔ اور ایسا لگ رہا ہے کہ وہ ہندوستان کے حیدرآباد...
    سپریم کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کا کیس بانی پی ٹی آئی کے ساتھ منسلک کر دیا ہے۔ اس کیس کو بانی پی ٹی آئی کیس کیساتھ آئندہ ہفتہ سنا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:انسداد دہشتگردی عدالت: یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں یکم ستمبر تک توسیع عمر سرفراز چیمہ 9 مئی ریمانڈ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس یحیی آفریدی نے عمر سرفراز چیمہ کا کیس بانی پی ٹی آئی کے ساتھ منسلک کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ چاہتے کہ جسمانی ریمانڈ کے کیسز فیصلوں میں یکسانیت ہو۔ چیف جسٹس یحیی آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا کیس بھی جسمانی ریمانڈ کا ہے، عمر سرفراز چیمہ کا کیس...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے بابراعظم کو ریلیز کرنے وجہ بتادی۔ ایک پروگرام کے دوران پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم کے اونر سلمان اقبال نے انکشاف کیا کہ کراچی کنگز کی فرنچائز بابراعظم کو نمبر 3 کھلانا چاہتی تھی، جس پر اختلاف ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم انتظامیہ نے فیصلہ کیا تھا کہ بابراعظم کو نمبر 3 بیٹر کے طور پر پلئینگ الیون میں شامل جائے گا تاہم وہ اس پوزیشن پر کھیلنے کو تیار نہیں تھے۔ سلمان اقبال نے کہا کہ بابراعظم اگر نمبر 3 پر کھیلنے کو تیار ہوجاتے تو وہ آج بھی کراچی کنگز کے اسکواڈ کا حصہ ہوتے تاہم اختلاف کی...
    —فائل فوٹو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے موسیٰ زئی اڈہ کے قریب پولیس موبائل پر فائرنگ سے 1 کانسٹیبل شہید ہو گیا۔ مختلف علاقوں میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق کراچیلیاری بخاری مسجد کے قریب موٹرسائیکل سوار 2... پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ایک شہری بھی زخمی ہوا ہے، جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
    موبائل فونز کی دنیا میں کچھ فونز کو "بدصورت ترین" کہنا تھوڑا مزاح پر مبنی ہوتا ہے۔ لیکن کچھ فون واقعتاً ایسے ضرور گزرے ہیں جنہیں صارفین اور ناقدین نے ڈیزائن کے اعتبار سے انتہائی عجیب، غیر متناسب قرار دیا ہے اور چیٹ جی پی ٹی نے بھی انہیں ’بدصورت فونز‘ کی لسٹ میں شامل کیا ہے۔ ایسے فونز میں سے چند مشہور مثالیں درج ذیل ہیں: 1)    Nokia 7600 2)     Motorola V100 3)    Siemens Xelibri Series 4)    Vertu Signature Cobra 5)    Toshiba G450
    کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) سندھ نے کراچی میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشتگرد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی سندھ کی خصوصی ٹیم نے سعید آباد تھانے کی حدود میں انفارمیشن بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم بی ایل ایل سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد داہن عرف آصف چکنا کوگرفتارکرکےاس کے قبضے سےغیرقانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔ ترجمان کےمطابق سی ٹی ڈی سندھ  کوخفیہ ذرائع سے معلوم ہوا تھا کہ گرفتارملزم داہن عرف آصف چکنا اورمحمد شفیع دہشت گردوں کوشہرمیں سہولیات فراہم کرتے ہیں اورگرفتاری سے بچنے کیلئے حب بلوچستان میں روپوش رہتے ہیں۔ مزید پڑھیں: کراچی؛ سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار گرفتار...
    لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ چنگ چی رکشہ بنانے والی کمپنیوں کو بند کر دینا چاہئے۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیلئے ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ اس موقع پر محکمہ ماحولیات سمیت دیگر محکموں کے افسران عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ چنگ چی رکشوں کو روکنا ضروری ہے، نہیں تو یہ پورے شہر میں پھیل جائیں گے۔ چنگ چی رکشہ بنانے والی کمپنیوں کو بند کر دینا چاہئے۔ چنگ چی رکشہ کمپنیوں کو تین ماہ میں ریگولیٹ ہونے کا وقت دیں۔  سی ٹی او لاہور نے عدالت کو بتایا کہ چنگ چی رکشوں پر پابندی کے لیے سمری بھجوا...
    فیصل آباد کے علاقے ستیانہ کے قریب ایک پیٹرول پمپ پر تیل سے بھرے آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 2 کوسٹر بسوں سمیت 3 گاڑیاں جل گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پیٹرول پمپ پر آئل ٹینکر میں آگ لگنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹینکر پیٹرول کی سپلائی کے لیے پہنچا جس کے دوران شارٹ سرکٹ سے گاڑی کی وائرنگ میں آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ ٹینکر میں بھڑکتی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے آئل ٹینکر اور قریب کھڑی 2 کوسٹر بسوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملنے پر آگ بجھانے والی گاڑیوں نے پہنچ کر آگ پر قابو پایا تاہم آگ لگنے کے نتیجے میں 3 گاڑیاں جل گئیں،...
    حیدر آباد میں آج پیپلز پارٹی کا جلسہ ہٹڑی بائی پاس پر منعقد ہو گا۔ کینالز منصوبے کے خلاف پیپلز پارٹی کا جلسہ ہٹڑی بائی پاس پر منعقد کیا جائے گا۔ پنڈال میں کرسیاں لگا دی گئی ہیں، رات گئے کنٹینروں کی مدد سے اسٹیج کی تیاریوں کا کام جاری رہا۔ چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جلسے سے خطاب کریں گے۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کینالز کے ایشوز پر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی، آج کا جلسہ کینالز منصوبے کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا۔ Post Views: 4
    فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی میں فائرنگ کے واقعے میں سے 2 افراد ہلاک6  زخمی، حملہ آور خاتون پولیس اہلکار کا بیٹا نکلا۔ پولیس نے حملہ آور کی شناخت مقامی شیرف کی نائب خاتون اہلکار کے 20 سالہ بیٹے کے طور پر کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:امریکا میں فائرنگ اسکواڈ کا سامنا کرنے والے مجرم نے مرنے سے پہلے کیا کھانے کی خواہش کی؟ تفتیش کاروں کے مطابق حملہ آور نے نے فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی میں اپنی والدہ کے سابقہ ​​سروس ہتھیار سے فائرنگ کی، جس سے 2 افراد ہلاک اور کم از کم 6 زخمی ہو گئے۔آج (جمعہ) کو ہونے والا حملہ فلوریڈا کے علاقت ٹلہاسی اسکول کی طلبہ یونین کے باہر ہوا۔ فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی کے پولیس چیف جیسن...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے 9مئی مقدمات میں عمر سرفراز چیمہ کا کیس بانی پی ٹی آئی کےساتھ منسلک کردیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں 9مئی مقدمات میں عمر سرفراز چیمہ کے جسمانی ریمانڈ کیلئےاپیل پرسماعت ہوئی،سپریم کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کا کیس بانی پی ٹی آئی کےساتھ منسلک کردیا،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ اس کیس کو بانی پی ٹی آئی کیس کے ساتھ آئندہ ہفتے سنا جائے گا، چاہتے ہیں کہ جسمانی ریمانڈ کے کیسز کے فیصلوں میں یکسانیت ہو، بانی پی ٹی آئی کا کیس بھی جسمانی ریمانڈ کا ہے،عمر سرفراز چیمہ کا کیس بھی اسی نوعیت کا ہے،وکیل عمر سرفراز چیمہ نے کہاکہ میرے موکل کو گرفتار کرنے...
    امریکی ریاست اوہایو کی فٹبال ٹیم کی وائٹ ہاؤس آمد پر ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں اوہایو کی فٹبال ٹیم کی نیشنل چیمپئن شپ میں کامیابی کے جشن میں منعقد کی گئی تقریب میں جب نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نیشنل چیمپین شپ کی ٹرافی اُٹھانے لگے تو ٹرافی کا اُوپر والا حصّہ الگ ہو گیا اور نیچے والا حصّہ ان کے ہاتھ سے چُھٹ کر گر گیا۔ دراصل جے ڈی وینس کو ٹرافی اُٹھاتے ہوئے یہ معلوم نہیں تھا کہ ٹرافی کا نیچے والا حصّہ اوپر والے حصّے سے الگ ہوسکتا ہے اس لیے...
    ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹین میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ آج ہوگا۔ ایونٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ تین فتوحات کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قابض پر ہے۔ لاہور قلندرز کے تین میچز میں چار پوائنٹس اور ٹیبل پر دوسرا نمبر ہے۔ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ابھی تک کوئی میچ نہیں جیت سکیں اس لیے پوائنٹس ٹیبل میں پیچھے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں ایڈیشن میں کوئی میچ شیڈول نہیں تھا۔ Post Views: 4
    خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ایک بار پھر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت 26ویں آئینی ترمیم کی آڑ میں عدلیہ کی آزادی کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے سامنے جو کچھ ہو رہا ہے، وہ عدالتی احکامات کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ان کے مطابق مریم نواز کی ہدایات پر پنجاب پولیس عدلیہ کے فیصلوں کا مذاق اڑا رہی ہے، جو ایک خطرناک روایت کی بنیاد رکھ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ کو 26ویں ترمیم کی زنجیروں کو توڑتے ہوئے آئین و قانون کی پامالی پر نوٹس لینا چاہیے۔ بانی چیئرمین...
    سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی طرح اب پی ٹی آئی پاکستان بننے والی ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شہباز شریف وہ کام نہیں کر رہے جو ان کے بھائی یا بانی پی ٹی آئی نے کیا۔ سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا سکندر بننے کے لیے پارٹی میں دوڑ لگی ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اب پی ٹی آئی ن لیگی حکومت کی ضامن ہے، بانی پی ٹی آئی غیر متعلق ہوچکے ہیں، پی ٹی آئی اپنے بانی کو جیل سے باہر لانا نہیں چاہتی۔ فیصل واوڈا...
    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کراچی میں یو سی چیئرمین عامر بھٹو کے قتل کی مذمت کی ہے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عامر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کرکے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ واضح رہے کہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں گلشن ضیاء میں فائرنگ سے عامر بھٹو جاں بحق ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عامر بھٹو آفس میں موجود تھے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی، واقعہ کی جگہ سے پستول کی گولی کے 6 خول ملے ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار دو افراد عامر بھٹو کے دفتر میں آئے، عامر بھٹو...
     ویب ڈیسک:فیصل آباد کے علاقے ستیانہ کے قریب ایک پیٹرول پمپ پر تیل سے بھرے آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 2 کوسٹر بسوں سمیت 3 گاڑیاں جل گئیں۔  ریسکیو ذرائع کے مطابق پیٹرول پمپ پر آگ لگنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹینکر  پیٹرول کی سپلائی کے لیے پہنچا جس دوران شارٹ سرکٹ سے گاڑی کی وائرنگ  میں آگ بھڑک اٹھی۔   ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹینکر میں بھڑکتی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے آئل  ٹینکر اور قریب کھڑی  2 کوسٹر بسوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فلوریڈا کی یونیورسٹی میں فائرنگ،6 افراد ہلاک،پانچ زخمی  اطلاع ملنے پر آگ بجھانے والی گاڑیوں نے پہنچ کرآگ پر قابو پایا تاہم آگ لگنے کے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )الیکشن کمیشن نے  پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کا حکم نامہ جاری کر دیا۔ حکم نامے کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کے جوابدہ کو  23 اپریل2024 کو نوٹس جاری کیا گیا جبکہ  پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کیس پہلی بار گزشتہ سال30 اپریل کو سماعت کیلئے مقرر ہوا۔ حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی اب تک 12 سماعتیں ہوچکی ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے 8 مواقعوں پر مختلف گراؤنڈز پر کیس کا التوا مانگا گیا اور  پی ٹی آئی کو انصاف کے مفاد کے تحت التوا دیا گیا۔ بھارتی عدالت کا پسند کی شادی...
    اسلام آباد(طارق محمود سمیر)پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان انکھ مچولی کا کھیل ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ،بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ اڈیالہ جیل کے باہر اکیلی بیٹھ گئیں اور پھر انکی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کیا ہوئی کہ پی ٹی آئی راہنماؤٔں پر تنقید کا نہ ختم ہونے کا سلسلہ شروع ہو گیا،اڈیالہ جیل میں قید بانی چیئرمین سے ملاقاتوں کا فارمولا تو طے ہے مگر اس عدالتی فارمولے پر عمل کم ہی ہوتا ہے ،دونوں اطراف سے اس کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے ،علیمہ خان کی ملاقات تو نہ ہوسکی مگر متنازعہ سمجھے جانے والے فیصل چوہدری ایڈوکیٹ بانی چیئرمین سے ملاقات بھی کر بیٹھے جبکہ علیمہ خان سمیت پی...
    اسلام آباد: بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ 4 سرکاری پاور پلانٹس ٹیرف میں کمی پر رضامند ہوگئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 4 سرکاری پاور پلانٹس کی جانب سے بجلی ’’ٹیک اینڈ پے‘‘ کی بنیاد پر دینے کے لیے  رضامندی کا اظہار کیا گیا ہے، اس سلسلے میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو باضابطہ درخواست دے دی ہے۔ 4 پاور پلانٹس کی جانب سے بجلی کے ٹیرف میں کمی کرنے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت 24 اپریل کو ہوگی ۔ واضح رہے کہ نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی بلوکی کا بجلی ٹیرف کم کیا جائے گا۔ اسی طرح نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی...
    کراچی کے علاقے سعید آباد سے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے دہشت گرد کو سی ٹی ڈی نے گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا ۔یہ گرفتار دہشت گرد پہلے بھی قتل، اقدامِ قتل و پولیس مقابلے کے مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔ گرفتار ملزم داہن اور ساتھی شفیع کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کو سہولتیں فراہم کرتے ہیں ،دہشت گرد گرفتاری سے بچنے کے لئے حب بلوچستان میں روپوش رہتے ہیں۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد کی نشاندہی پر محمد شفیع کی گرفتاری کے لئے ٹیم حب روانہ کی جا رہی ہے۔محمد شفیع دہشت گرد بہادر کا بیٹا ہے، بہادر پڑوسی...
    گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث کراچی پورٹ پر 36 گھنٹے سے کام بند، تاجروں کو اربوں کا نقصان، ٹرانسپورٹر زنے مطالبہ کیا بھاری مال بردار گاڑیوں کی مرمت اورکیمرے نصب کے لیے چھ ماہ کا وقت دیا جائے۔ گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث کراچی پورٹ پر چھتیس گھنٹے سے کام بند پڑا ہے، کراچی کے تاجروں کو اربوں روپے نقصان کا سامنا ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر طارق گجر کے مطابق یومیہ دس ہزار کنٹینرز کی نقل و حمل ہوتی ہے، انھوں نے مطالبہ کیا کہ بھاری مال بردارگاڑیوں کی مرمت اور کیمرے نصب کے لیے چھہ ماہ کا وقت دیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ کنٹینرز نہ اٹھنے پر یومیہ ایک سو پچاس ڈالر...
    وزیراعظم شہباز شریف  کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال پر اہم جائزہ اجلاس ، اجلاس میں وزیر اعظم نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے  کے لئے ہمارا جہاد جاری رہے گی، دہشت گردوں کو ایسی عبرتناک شکست دیں گے کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر  سکیں گے۔ پاکستان کے دشمن ہماری معاشی کامیابیوں سے خائف ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف بھرپور اقدامات اور کاروائیوں کے حوالے سے  تمام اداروں اور صوبوں کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔  دہشت گردی اور انتہاپسندی کے مکمل خاتمے کیلئے وفاقی حکومت  تمام صوبوں کی استعداد بڑھانے  کے لئے بھرپور تعاون کرےگا۔ ہمیں آپس کے تمام اختلافات بھلا کر دہشت گردی کے...
    کراچی (نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج حیدرآباد میں این اے 213 کی کامیابی کا جشن منائیں گے۔ عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن کے نتائج پر ردعمل میں بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کامیابی جیالوں کی محنت کا ثمر اور عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، صبا تالپور کی کامیابی جمہوریت کی فتح ہے۔ دوسری جانب حیدرآباد کے ہٹڑی بائی پاس پر جلسہ گاہ میں کرسیاں لگا دی گئی ہیں، سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کینال معاملے پر اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ علاوہ ازیں پیپلز...
    عمر کوٹ میں قومی اسمبلی کے حلقہ 213 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی امیدوار صبا تالپور نے میدان مار لیا۔ این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا آغاز جمعرات کی صبح 8 بجے ہوا جو شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہا۔ حلقے میں مجموعی طور پر 18 امیدوار مد مقابل تھے۔ ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کی امیدوار صبا تالپور اور اپوزیشن اتحاد کے امیدوار لال چند ملہی میں سخت مقابلہ متوقع تھا۔ ضمنی انتخاب میں تمام 498 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کی صبا تالپور ایک لاکھ 61 ہزار 934 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں، جبکہ لال چند...
    پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے والے دہشتگردوں کو عبرتناک شکست دیں گے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے والے دہشت گردوں کو عبرت ناک شکست دیں گے۔ ملک میں امن و امان کی صورت حال پر اہم جائزہ اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہوا، جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے ہمارا جہاد جاری رہے گا، دہشت گردوں کو ایسی عبرتناک شکست دیں گے کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے...
    جائے وقوعہ سے تین ہتھیار بھی برآمد کیے گئے، جن میں ایک مشتبہ شخص کے پاس، دوسرا ایک قریبی گاڑی سے، جبکہ تیسرا شاٹ گن اسٹوڈنٹ یونین میں ملا۔  اسلام ٹائمز۔ امریکا کی فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی (FSU) میں  فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے، میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ یہ واقعہ دوپہر کے وقت یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹ یونین بلڈنگ کے قریب پیش آیا، جس کے بعد کیمپس میں ہنگامی لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا اور طلبہ و اساتذہ کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایات دی گئیں۔ یونیورسٹی کے مین کیمپس میں 42,000 سے زائد طلبہ زیرِ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے اختلافات بھلاکر دہشت گردی کیخلاف قومی اتحاد ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے جہاد جاری رہے گا، انسانیت دشمنوں کو ایسی عبرتناک شکست دیں گے کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا، جس میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے والے دہشت گردوں کو عبرت ناک شکست دیں گے۔ ملک میں امن و امان کی صورت حال پر اہم جائزہ اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہوا، جس  میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے  کے لیے ہمارا جہاد جاری رہے گا، دہشت گردوں کو ایسی عبرتناک شکست دیں گے کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر  سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمن ہماری معاشی کامیابیوں سے خائف ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف بھرپور اقدامات اور کاروائیوں کے حوالے سے  تمام اداروں اور صوبوں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے انسانی سمگلرزکے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے اور انہیں قانونی شکنجے میں لانے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق امن و امان کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلیے ہمارا جہاد جاری رہے گا، دہشتگردوں کو عبرتناک شکست دیں گے اور پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے دشمن ہماری معاشی کامیابیوں سے خائف ہیں، اختلافات بھلا کر دہشتگردی کے خاتمے کیلیے مل کر کام کرنا ہے، سکیورٹی فورسز کے بہادر جوان اور افسر...
    ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن ہماری معاشی کامیابیوں سے خائف ہیں، دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے جہاد جاری رہے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال پر اجلاس ہوا، جس میں ملک میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو عبرتناک شکست دیں گے کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکیں گے، پاکستان کے دشمن ہماری معاشی کامیابیوں سے خائف ہیں، دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کیلئے تمام اداروں اور صوبوں کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔ ...
    ویب ڈیسک : الیکشن کمیشن نے  پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کا حکم نامہ جاری کر دیا۔ حکم نامے کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کے جوابدہ کو  23 اپریل2024 کو نوٹس جاری کیا گیا جبکہ  پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کیس پہلی بار گزشتہ سال30 اپریل کوسماعت کیلئے مقرر ہوا۔ حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی اب تک 12 سماعتیں ہوچکی ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے 8 مواقعوں پر مختلف گراؤنڈز پر کیس کا التوا مانگا گیا اور  پی ٹی آئی کو انصاف کے مفاد کے تحت التوا دیا گیا۔ حکمرانوں کے معیشت کی ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں:جمشید اقبال...
    پیپلز پارٹی کی حیدرآباد میں این اے 213 کی کامیابی پر پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بڑا اعلان کردیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج حیدرآباد میں این اے 213 کی کامیابی کا جشن منائیں گے۔ عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن کے نتائج پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ کامیابی جیالوں کی محنت کا ثمر اور عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔ باول بھٹو کا کہنا تھا کہ صبا تالپور کی کامیابی جمہوریت کی فتح ہے۔ حیدرآباد کے ہٹڑی بائی پاس پر جلسہ گاہ میں کرسیاں بچھا دی گئیں۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کینال...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج حیدرآباد میں این اے 213 کی کامیابی کا جشن منائیں گے۔ نجی ٹی  وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن کے نتائج پر ردعمل میں بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کامیابی جیالوں کی محنت کا ثمر اور عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، صبا تالپور کی کامیابی جمہوریت کی فتح ہے۔ دوسری جانب حیدرآباد کے ہٹڑی بائی پاس پر جلسہ گاہ میں کرسیاں لگا دی گئی ہیں، سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔ این اے 213 عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کامیاب   اس موقع پر خطاب...
    سٹی42: لاہور پولیس کی جانب سے گڈ فرائیڈے پر گرجا گھروں اور جمعہ کے اجتماعات کی حفاظت کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ مسیحی برادری کی عبادت گاہوں کیلئے بھرپور سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، گڈ فرائیڈے اور جمعہ کے اجتماعات کی سکیورٹی پر تعینات پولیس افسران اور جوان ذمہ داری سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ حکمرانوں کے معیشت کی ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں:جمشید اقبال چیمہ  بلال صدیق کمیانہ نے بتایا کہ جدید آلات کی مدد سے مسیحی عبادت گاہوں اور جمعہ کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، حساس مقامات پرپولیس کی اضافی نفری سمیت سنائپرز تعینات کئے گئے ہیں،...
    نثار کھوڑو—فائل فوٹو پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ کینال منصوبے سے دستبرداری کا اعلان نہیں کیا گیا تو پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کی حمایت چھوڑ دے گی۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ متنازع کینال منصوبے کے خلاف کراچی، میر پور خاص اور سکھر میں احتجاجی جلسے ہوں گے۔ نثار کھوڑو نے بینظیر پارک کا افتتاح کردیا کراچی کورنگی ٹاؤن میں بے نظیر بھٹو پارک کا افتتاح... نثار کھوڑو نے مزید کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پر سندھ کارڈ کا الزام لگانے والے ماضی میں کالاباغ ڈیم اور گریٹر تھل کینال کے حامی رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ چاول اور گنے کی فصل کے لیے بھی سندھ میں پانی میسر...
    سٹی42:عمر کوٹ میں این اے 213 کے ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج میں پیپلزپارٹی کی صبا تالپور کامیاب ہوگئیں، صبا تالپور 1لاکھ 64 ہزار 788 ووٹ لے کر کامیاب ٹھہریں، اپوزیشن امیدوار لال مالہی 81 ہزار 247ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں امن و امان کی صورتحال پر ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم نے واضح پیغام دیا کہ پاکستان سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے قومی جہاد پوری قوت سے جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو ایسی عبرتناک شکست دیں گے کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکیں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دشمن ہماری معاشی کامیابیوں سے خائف ہیں، لیکن ہم ملک کی ترقی اور امن کے سفر کو کسی بھی صورت رکنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف تمام اداروں اور صوبوں کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے...
    کراچی (نیوزڈیسک)گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث کراچی پورٹ پر 36 گھنٹے سے کام بند، تاجروں کو اربوں کا نقصان، ٹرانسپورٹرزنے مطالبہ کیا ہے کہ بھاری مال بردار گاڑیوں کی مرمت اورکیمرے نصب کیلئے چھ ماہ کا وقت دیا جائے۔ گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث کراچی پورٹ پر چھتیس گھنٹے سے کام بند پڑا ہے، کراچی کے تاجروں کو اربوں روپے نقصان کا سامنا ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر طارق گجر کے مطابق یومیہ دس ہزار کنٹینرز کی نقل و حمل ہوتی ہے، انھوں نے مطالبہ کیا کہ بھاری مال بردارگاڑیوں کی مرمت اور کیمرے نصب کے لیے چھہ ماہ کا وقت دیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ کنٹینرز نہ اٹھنے پر یومیہ ایک سو پچاس...
    آئی سی ورلڈ آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر میں اب تک ناقابل شکست پاکستان ویمنز ٹیم نے اپنے چوتھے میچ میں تھائی لینڈ کو 87 رنز سے ہرادیا۔ یوں قومی ٹیم نے کر آئی سی سی ورلڈ کپ 2025 کے لیے کوالیفائی بھی کرلیا۔ لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں پر 205 رنز بنائے۔ سدرا امین نے 9 چوکوں کی مدد سے 80 رنز بنائے۔ کپتان ثنا فاطمہ نے ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئیں۔ تھائی لینڈ کی تھپاچہ پوٹھاوونگ نے 2 جبکہ کمچومپھو اور مایا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ...
    پاکستان بھر میں اس وقت حکومت کی جانب سے مفت آئی ٹی کورسز کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ مختلف پروگرامز کے تحت طلباء کو آئی ٹی کی فیلڈ سے متعلق مختلف کورسز کی تربیت دی جا رہی ہے جن میں سینکڑوں کی تعداد میں طلبا ہر 3 یا 6 ماہ کے بعد آئی ٹی اسکلز سیکھ کر سرٹیفیکیٹ حاصل کر رہے ہیں۔ ان کورسز میں تربیت فراہم کرنے کے لیے حکومت آئی ٹی ٹرینرز کو ہائیر کرتی ہے جنہیں اچھی خاصی اجرت پر رکھا جاتا ہے۔ اور پھر طلباء کو بھی ماہانہ وظیفے کی مد میں پیسے دیے جاتے ہیں۔ یعنی حکومت اس طرح کے آئی ٹی پروگرامز پر اربوں روپے انویسٹ کر رہی ہے۔ کیا یہ آئی...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 4 خوارج کو ہلاک کر دیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کا ایک اہلکار شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا سکیورٹی فورسز نے مدی میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا خوارج سے شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی باسط صدیق نے جواں مردی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ مارے گئے...
    کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دبئی سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کراچی میں صدرِ مملکت اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کریں گے، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ بلاول بھٹو زرداری 18اپریل کو ہونے والے جلسے سے بھی خطاب کریں گے، جو پیپلزپارٹی کے موجودہ سیاسی لائحہ عمل اور آئندہ حکمتِ عملی کے حوالے سے اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت اس جلسے کے ذریعے عوامی رابطہ مہم کو مزید متحرک کرنے اور آئندہ سیاسی اقدامات کا خاکہ پیش کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
    بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ آج حیدرآباد میں این اے 213 کی کامیابی کا جشن منائیں گے۔عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن کے نتائج پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ کامیابی جیالوں کی محنت کا ثمر اور عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔باول بھٹو کا کہنا تھا کہ صبا تالپور کی کامیابی جمہوریت کی فتح ہے۔حیدرآباد کے ہٹڑی بائی پاس پر جلسہ گاہ میں کرسیاں بچھا دی گئیں۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کینال معاملے پر اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ متنازع کینال منصوبے کے خلاف کراچی، میرپورخاص اور سکھر...
    یہ جوتے پالش کرنے والے لوگ چاہتے ہیں، ایسے چلتا رہا تو ہم غلام ہی رہیں گے عمران خان کا مسئلہ کرسی نہیں، بلکہ وہ پاکستان کو آزاد، خودمحتار بنانا چاہتا ہے ، خطاب وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے وکلا سے خطاب کرتے کہا ہے اس ملک کی اسٹیبلشمنٹ نے زبردستی لوگوں کو اٹھا کر حکومتیں بنانی شروع کر دیں، یہ جوتے پالش کرنے والے لوگ چاہتے ہیں، ایسے چلتا رہا تو ہم غلام ہی رہیں گے ۔لاہور ہائی کورٹ جنرل ہاؤس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں آپ لوگوں سے نہایت اہم بات کرنے لگا ہوں، مدینہ کی ریاست کیا تھی مدینہ کی ریاست انصاف پر مبنی تھی، آج ہمارے...
    FLORIDA: امریکا کی فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی (FSU) میں  فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے، میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ یہ واقعہ دوپہر کے وقت یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹ یونین بلڈنگ کے قریب پیش آیا، جس کے بعد کیمپس میں ہنگامی لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا اور طلبہ و اساتذہ کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایات دی گئیں۔ مزید پڑھیں: امریکا فائرنگ کے واقعے میں خواتین سمیت 4 افراد ہلاک یونیورسٹی کے مین کیمپس میں 42,000 سے زائد طلبہ زیرِ تعلیم ہیں۔ قریبی اسپتال "ٹالا ہاسی میموریل ہیلتھ کیئر" کی جانب سے جاری بیان میں...
    اسلام آباد: وزیر خارجہ اسحق ڈار کل کابل کا دورہ کریں گے، اس دورے کو پاک افغان روابط میں ایک پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ذرائع نے اسحق ڈار کے دورہ کابل کی تصدیق کرتے ہوئے ایکسپریس ٹربیون کو بتایا کہ وہ 19  اپریل ( ہفتہ )کو کابل پہنچیں گے، جو تین سال بعد کسی پاکستانی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ کابل ہے۔ قبل ازیں اکتوبر 2021 میں کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد پاکستانی وزیر خارجہ نے افغانستان کا دورہ کیا تھا۔ مزید پڑھیں: افغانستان میں اسلحہ چھوڑنا سنگین فوجی کوتاہی تھی، پاکستان کے خلاف استعمال بند ہو، امریکی عہدیدار وزیر خارجہ کا یہ دورہ چند سال سے جاری دوطرفہ کشیدگی کے...
    اسلام آباد: تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ اب علی امین گنڈاپور جو ہے تیرے کوچے سے ہم نکلے بڑے بے آبرو ہو کر تو کے پی سے تو ان سے اختیارات واپس لے لیے گئے ہیں، ان سے کہا گیا ہے کہ آپ کے پاس ایک بہت بڑا عہدہ ہے آپ وزارت اعلیٰ چلائیں، یہی بات ان کے لیڈر جیل سے کہی ہے اور یہی بات پارٹی کے تمام چھوٹے بڑے لوگوں کا ان سے تقاضا ہے.  ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کرائسس یہ ہے کہ وہ بالکل کلیو لیس ہے.  تجزیہ کار اطہر کاظمی نے کہا کہ پارٹی کے ساتھ...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس نیوز ایاز خان کا کہنا ہے کہ مجھے یوں لگتا ہے کہ شہباز شریف صاحب کو ایک تو یہ پتہ ہے کہ کس طرح سے انھیں حکومت ملی، کس طرح سے یہ کامیاب ہوئے ایم این ایز اور اس کے بعد یہ سسٹم سارا بنا لیکن وہ ایک چیز اوور لک کر رہے ہیں کہ جس طرح بھی آپ بنے ایم این اے بنے اور اس کے بعد آپ جس طرح بھی پرائم منسٹر بن گئے اس کے بعد آپ نے حکومت تشکیل دیدی، آپ کو فیصلے پھراپنی گورنمنٹ کے بے ہاف پر کرنے چاہییں۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دیکھیں ایشو یہ ہے کہ پیپلزپارٹی...
    کراچی میں گرمی کے آغاز پر پانی کا بحران ایک بار پھر معمول کے مطابق شدت اختیار کر گیا ہے جس کی وجہ مرکزی لائن کے مرمتی کام میں تاخیر کو قرار دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں شہر کو دو دنوں میں چالیس کروڑ گیلن پانی فراہمی نہیں کیا جاسکا اور شہر کا تقریباً 50 فی صد حصہ پانی سے محروم رہا۔ کراچی میں پانی فراہم کرنے والے سرکاری ادارے واٹر بورڈ کو جس میں سیوریج بھی شامل ہے مگر کمائی واٹربورڈ میں ہے جس کو سندھ حکومت نے کراچی واٹر کارپوریشن کا درجہ دیا تھا اور افسران کے تقرر و تبادلوں میں بھی من پسند تبدیلیاں اپنوں کو نوازنے کے لیے کی گئی تھیں جس کا شہریوں...
    مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی پی پی کا کہنا تھا کہ عمر کوٹ کا یہ انتخاب ناصرف مخالفین کے لئے ایک سبق ہے بلکہ یہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ چیئرمین پی پی پی کی قیادت اور پالیسیوں کو عوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ عمر کوٹ کے ضمنی انتخاب میں پی پی پی کی کامیابی’’جیالوں کی جیت اور مخالفین کے لئے سبق‘‘ ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے عمر کوٹ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پی پی پی کی بھاری مارجن سے کامیابی کو ’’جیالوں کی جیت‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نتیجہ پارٹی کارکنوں کی محنت...
    لندن پی ٹی آئی سپورٹر کو لیگی قائد کی آمد کے روز گرفتار کیا گیا، پی ٹی آئی سپورٹر کو آج یا ہفتے کے روز ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کورٹ پیش کیا جائے گا، پی ٹی آئی سپورٹر پر ہراساں کرنے کا الزام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایون فیلڈ کے سامنے مظاہرے کے دوران پی ٹی آئی سپورٹر گلفام حسین کی گرفتاری کا معاملہ، پی ٹی آئی سپورٹر گلفام حسین پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق گلفام حسین کا ہیمرسمتھ سٹیشن میں انٹرویو کیا گیا، گلفام حسین کو لیگی راہنما خرم بٹ کی شکایت پر ایون فیلڈ کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا، گلفام حسین نے دوران ضمانت خلاف ورزی کی اور ایون فیلڈ کی طرف گئے۔ ...
    بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں سمیت اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار تمام افراد کو رہا کردیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اب تحریک انصاف کا کوئی راہنما ہماری تحویل میں نہیں، تینوں بہنوں سمیت دیگر راہنماؤں کو چکری انٹرچینج پر موجود ہوٹل میں چھوڑ دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جڑواں شہروں کی پولیس نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تینوں بہنوں سمیت اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار تمام افراد کو رہا کردیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اب تحریک انصاف کا کوئی راہنما ہماری تحویل میں نہیں، علیمہ خان نورین خان اور عظمیٰ خانم و دیگر کو چکری انٹرچینج پر موجود ہوٹل میں چھوڑ...
    سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کا اقلیتوں کے حقوق کے لئے فیصلہ خواتین اور بچوں کے حقوق کے کمیشنز کے طرز پر بین الاقوامی قواعد کے مطابق اقلیتوں کے لئے الگ کمیشن بنانے کا بل منظور کرلیا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کا وزارت انسانی حقوق کے تحت نیشنل کمیشن فار مینارٹیز بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کا اقلیتوں کے حقوق کے لئے فیصلہ خواتین اور بچوں کے حقوق کے کمیشنز کے طرز پر بین الاقوامی قواعد کے مطابق اقلیتوں کے لئے الگ کمیشن بنانے کا بل منظور کرلیا۔ وزیراعظم کی جانب سے قائم کردہ کمیشن 13 اراکین پر مشتمل ہوگا، کمیشن میں ہر صوبے سے 2 اقلیتی ممبران ہوں گے، جن میں ایک خاتون اور دوسرا...
    عمر کوٹ کے تمام 498 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کی امیدوار صبا تالپور ایک لاکھ 48 ہزار 965 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں جبکہ اپوزیشن امیدوار لال مالھی 74 ہزار 515 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اسلام ٹائمز۔ این اے 213 عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی سیٹ بچانے میں کامیاب رہی، صبا تالپور نے میدان مار لیا۔ عمر کوٹ کے تمام 498 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کی امیدوار صبا تالپور ایک لاکھ 48 ہزار 965 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں جبکہ اپوزیشن امیدوار لال مالھی 74 ہزار 515 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں کامیابی...
    سٹی42:  آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر میں پاکستان ویمن نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے تھائی لینڈ کو ہرا دیا اور  ورلڈکپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔  لاہور میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر میچ میں پاکستان ویمن  نے تھائی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا اور  پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے۔ حکمرانوں کے معیشت کی ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں:جمشید اقبال چیمہ پاکستان کی جانب سے سدرہ امین 80 اور کپتان فاطمہ ثنا 62 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ 206 رنز کے ہدف کے جواب میں تھائی لینڈ کی ٹیم 35 ویں اوور میں 118 رنز...
    لاہور ہائی کورٹ جنرل ہاؤس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں آپ لوگوں سے نہایت اہم بات کرنے لگا ہوں، مدینہ کی ریاست کیا تھی مدینہ کی ریاست انصاف پر مبنی تھی، آج ہمارے ملک میں ایسا کچھ نہیں نظر آتا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک کی اسٹیبلشمنٹ نے زبردستی لوگوں کو اٹھا کر حکومتیں بنانی شروع کر دیں، یہ جوتے پالش کرنے والے لوگ چاہتے ہیں، ایسے چلتا رہا تو ہم غلام ہی رہیں گے۔ لاہور ہائی کورٹ جنرل ہاؤس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں آپ لوگوں سے نہایت اہم بات کرنے لگا...
    عمرکوٹ میں قومی اسمبلی کےحلقہ این اے 213 میں ضمنی انتخاب ہوا۔ سخت گرمی میں بھی ووٹرز کا جوش و خروش، خواتین اور بزرگوں نے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ دولہا بارات لے جانے سے پہلے اپنا ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ اسٹیشن پہنچ گیا۔عمرکوٹ میں قومی اسمبلی کی نشست 213 پر 6 لاکھ 8 ہزار 97 رجسٹرڈ ووٹرز کےلیے 498 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔ پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجےتک جاری رہا۔ پولنگ اسٹیشنز پر شدید گرمی کے باوجود ووٹرز کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔ کئی پولنگ اسٹیشنز پر خواتین ووٹرز کا جوش و خروش نظر آیا۔رنگ برنگے تھری لباس میں ملبوس خواتین ننھے بچوں کو گود میں اٹھائے اپنا ووٹ...
    فوٹو: فائل نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھاراٹی (نیپرا) میں ممبر بلوچستان و ٹیرف مطہر نیاز رانا اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق نیپرا اتھارٹی میں ممبر بلوچستان مطہر نیاز رانا نے اپنا عہدہ کابینہ ڈویژن کو بھیج دیا ہے۔ممبر بلوچستان نیپرا میں ممبر ٹیرف بھی تھے، اتھارٹی میں ان کے عہدے کی تین سالہ مدت اس سال نومبر میں پوری ہو رہی تھی۔ ممبر بلوچستان کے استعفے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم نیپرا اتھارٹی کے ایک افسر نے بتایا کہ ممبر بلوچستان کو صحت کے کچھ مسائل تھے۔
    شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے یوسی چیئرمین کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں یوسی 1 کے دفتر میں بیٹھے عامر بھٹو پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ عامر بھٹو کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت بھی پہنچی اور واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی، وقار مہدی  نے ٹارگٹ کلنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ واردات می ملوث ملزمان بے نقاب ہوں گے اور ہم اُن کا آخر تک پیچھا کریں گے۔ پولیس...
    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن راہنماؤں نے ایوان میں احتجاج ریکارڈ کرایا، اراکین اپنی سیٹوں پر کھڑے ہو کر شدید نعرے بازی کرتے رہے، انہوں نے ساتھیوں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اپوزیشن کے چیف وہپ نے گرفتاریوں پر ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا تو ارکان نعرے بازی کرتے ہوئے ایوان سے باہر چلے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر اور علیمہ خان سمیت دیگر راہنماؤں کی گرفتاری پر اپوزیشن نے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔اپوزیشن راہنماؤں نے ایوان میں احتجاج ریکارڈ کرایا، اراکین اپنی سیٹوں پر کھڑے ہوکر شدید نعرے بازی کرتے رہے، انہوں نے ساتھیوں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اپوزیشن کے چیف وہپ رانا شہباز نے گرفتاریوں پر...
    عمر کوٹ: قومی اسمبلی کی نشست این اے 213 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار نے میدان مار لیا۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213میں کے ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کی امیدوار صبا تالپور واضح اکثریت سے کامیاب ہوئی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف اور جی ڈی اے کے مشترکہ امیدوار لال ملاہی دوسرے نمبر پر رہے۔ ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ صبح 8 بجے سے شام چار بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی اور اس دوران کوئی بڑا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ تاہم پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے کارکنان ایک مقام پر آمنے سامنے آئے جس کے بعد کشیدگی پھیلی۔ پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم...
    کراچی: محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 50 ہزار روپے رشوت لینے والے سب انسپکٹر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن نے مجسٹریٹ کے ہمراہ ملیر میں کارروائی کرتے ہوئے رشوت وصولی کے الزام میں شاہ لطیف تھانے کا سب انسپکٹر شاکر علی کو گرفتار کرلیا۔  ڈائریکٹر اینٹی کرپشن امتیاز ابڑو نے بتایا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں رشوت میں لئے گئے 50 ہزار روپے برآمد کئے گئے۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے مطابق گرفتار سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر کے اینٹی کرپشن ملیر کے تھانے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
    ڈیرہ اسماعیل خان ( نیوزڈیسک) سیکیورٹی فورسزکا ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن،4خوارج ہلاک،آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی باسط صدیقی شہید۔ آپریشن کے دوران ہتھیار اور گولہ بارود برآمدکر لیا گیا۔ ہلاک خوارج دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ فورسز کا علاقے میں ممکنہ خارجیوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن۔سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ وزیراعظم کی دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی۔وزیراعظم شہبازشریف کا شہید سپاہی باسط صدیقی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مزیدپڑھیں:این اے 213 عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کامیاب
    عمر کوٹ ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 17 اپریل 2025ء ) این اے 213 ضمنی الیکشن، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کامیاب قرار، تمام 498 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار کو 70 ہزار ووٹوں سے زائد کی برتری حاصل ہوئی۔ حکام الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 213 ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو کہ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔(جاری ہے) پیپلزپارٹی کی صباء تالپر اور اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار لال چند مالہی میں کڑا مقابلہ متوقع تھا، پی ٹی آئی، جی ڈی اے، جے یو آئی اور جماعت اسلامی سمیت 18 امیدوار میدان میں...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 16 اپریل کو سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی۔ اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 4 خوارج کو ہلاک کر دیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کا ایک اہلکار شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 16 اپریل کو سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی...
    عمرکوٹ(نیوز ڈیسک)این اے 213 عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا۔ عمر کوٹ کے تمام 498 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کی امیدوار صبا تالپور ایک لاکھ 48 ہزار 965 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں۔ اپوزیشن امیدوار لال مالھی 74 ہزار 515 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر پیپلزپارٹی کے جیالوں کی جانب سے جشن منایا جارہا ہے اور مٹھائیاں تقسیم کی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہی۔ حلقے میں مجموعی طور پر 18امیدوار مد مقابل تھے، ضمنی...
    اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکے درمیان کینال منصوبے پر ملاقات طے ،دونوں جماعتوں کے اہم رہنماوں نے تصدیق کردی۔مسلم لیگ ن کے رہنماعقیل ملک نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی حکومت کی اتحادی جماعت ہے اور حکومت اپنے تمام اتحادیوں کوساتھ لے کرچلناچاہتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کینال منصوبے پر وزیراعظم اور بلاول بھٹو کے درمیان جلدملاقات ہوگی اور اس معاملے پر وزیراعظم دیگراتحادیوں کو بھی اعتمادمیں لیں گے ،ان کاکہناتھاکہ امیدہے کہ یہ معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوجائے گا،ادھرپیپلزپارٹی کے رہنمااورسندھ کے صوبائی وزیرناصرشاہ نے بھی وزیراعظم اوربلاول بھٹوکی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ کینال معاملے پر پیپلزپارٹی کاموقف اصولی ہے امیدہےکہ ملاقات میں وزیراعظم اس منصوبے کے خاتمے کااعلان کریں...
    سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں 4 خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔  صدر مملکت نے انٹیلیجنس پر مبنی کاروائی کے دوران فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔   آصف علی زرداری نے کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے سپاہی باسط صدیقی شہید  کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ صدر مملکت  نے پاک فوج کے بہادر شہداء کی بہادری اور جذبہ حب الوطنی کو سراہا، کہا کہ قوم اپنے بہادر شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔  حکمرانوں کے معیشت کی ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں:جمشید اقبال چیمہ صدر مملکت نے شہداء...
    سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔  وزیر داخلہ محسن نقوی نے 4 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی، کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔  محسن نقوی نے خوارجی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید سپاہی باسط کو خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے شہید سپاہی باسط کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ شہید سپاہی باسط نے جرات کے خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا ، شہید سپاہی باسط کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔  ...
    فوٹو: فائل سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں 4 خوارج ہلاک کردیے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی باسط صدیقی شہید ہوگئے۔ شہید 23 سالہ سپاہی کا تعلق اٹک سے تھا۔آپریشن علاقہ مڈی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے پر مؤثر انداز میں کارروائی کی، ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج علاقے میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
    سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کرکے 4 خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا اہم کارکن گرفتار کرلیا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خوارجیوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کی ہے، جس کے نتیجے میں 4خوارجی دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا، شہید اہلکار باسط صدیقی کا تعلق پنجاب کے ضلع اٹک سے ہے۔ یہ بھی پڑھیں: افغان حکومت اور فتنہ الخوارج کے گٹھ جوڑ کا پردہ فاش آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران خوارجیوں کے ٹھکانوں سے بڑی مقدار...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔  وزیراعظم نے کارروائی میں 4 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجَِ تحسین پیش کیا ۔  شہباز شریف نے کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے سپاہی باسط صدیقی کی شہادت پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔  حکمرانوں کے معیشت کی ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں:جمشید اقبال چیمہ وزیراعظم نے شہید باسط صدیقی کی بلندی ء درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا، کہا کہ پوری قوم شہید باسط صدیقی کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا...
    سٹی 42 : ڈی آئی خان میں خفیہ اطلاع پر کیے جانے والے سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 خوارج واصل جہنم کردیے گئے۔  ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فائرنگ سے 4 خوارج ہلاک ہوگئے۔  شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی شہید ہوگیا، سپاہی باسط صدیق نے بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا ۔ شہید سپاہی کا تعلق ضلع اٹک سے تھا، عمر 23 برس تھی۔  حکمرانوں کے معیشت کی ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں:جمشید اقبال چیمہ دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، ہلاک دہشتگرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔  پاک فوج کا دہشتگردی کے خاتمے...