2025-02-28@17:04:27 GMT
تلاش کی گنتی: 11

«یتیم بچوں»:

    خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے یتیم بچوں اوربیوہ خواتین کے لیے روشن مستقبل کارڈ اور سہارا کارڈ پروگراموں کا اجرا کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق یتیم بچوں اوربیوہ خواتین کی مالی معاونت کے سلسلے میں پروگراموں کا اجرا کیا گیا ہے، 5 سے 16 سال تک کی عمر کے یتیم بچوں کیلئے ماہانہ 5 ہزار روپے مقرر کیے گئے، وزیراعلیٰ نے تقریب میں یہ رقم بڑھاکر 10 ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا۔ پروگرام سے تقریباً 9 ہزار یتیم بچے اس سہولت سے مستفید ہوں گے، سہارا کارڈ کے تحت 45 سال، اس سے زیادہ کی عمر کی بیوہ خواتین کیلئے مالی امداد دی جائے گی۔سہارا کارڈ کے تحت بیوہ خواتین کیلئے ماہانہ 5 ہزار روپے مقرر کیے گئے...
    میرپورخاص(نمائندہ جسارت)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نیشنل ڈائریکٹر سابق بریگیڈئر عبدالجبار بٹ نے کہا ہے کہ یتیم بچوں کی کفالت کرنا ایک اسلامی فلاحی ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن افسوس آج الخدمت فاؤنڈیشن یہ ذمہ داری پوری کر رہی ہے کیونکہ یتیم بچوں کی کفالت جنت کا حصول بھی ہے اور نبی صلیﷺکی رفاقت بھی وہ الخدمت فاؤنڈیشن میرپور خاص کے زیر اہتمام یتیم بچوں کی کفالت کے لیے منعقدہ ڈونر کانفرنس کے سلسلے میں چیرٹی ڈنر کے شرکا سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی میرپور خاص حافظ سلمان خالد امیر شہر شکیل احمد فہیم صدر الخدمت ضلع میرپورخاص عرفان الحق قریشی سابق ڈائریکٹر کالجز غلام رسول مہر حاجی نور الٰہی مغل طلال خان...
    پشاور(نوائے وقت رپورٹ)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی اہلیہ کے ہمراہ یتیم بچوں سے ملنے ایس او ایس ویلیج پہنچ گئے۔ سپریم کورٹ کی  جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے حیات آباد پشاور میں واقع ایس او ایس ویلیج کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کی اہلیہ بھی ہمراہ تھیں۔ چیف جسٹس پاکستان کی آمد پرانہیں ولیج کی ڈائریکٹر کوکب بتول قریشی نے ادارے کے بارے میں بریفنگ دی۔ دورے کے دوران چیف جسٹس اور ان کی اہلیہ نے بچوں سے ملاقات کی اور ان کی روزمرہ سرگرمیوں میں گہری دلچسپی لی۔ دونوں نے بچوں کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھایا اور ان کی نصابی و غیر...
    چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اہلیہ کے ہمراہ یتیم بچوں سے ملنے پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز پشاور:( سب نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی اہلیہ کے ہمراہ یتیم بچوں سے ملنے ایس او ایس ولیج پہنچ گئے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے حیات آباد پشاور میں واقع ایس او ایس ولیج کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کی اہلیہ بھی ہمراہ تھیں۔ چیف جسٹس پاکستان کی آمد پرانہیں ولیج کی ڈائریکٹر کوکب بتول قریشی نے ادارے کے بارے میں بریفنگ دی۔ دورے کے دوران چیف جسٹس اور ان کی اہلیہ نے بچوں سے ملاقات کی اور...
    ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت )پاک کوریا نیوٹریشن سینٹر کی جانب سے زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے تعاون سے زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے فوڈ ٹیکنالوجی ہال میں تعلقہ حیدرآباد دیہی کے اسکول اساتذہ کے لیے ”طلباء کی بہتر نشوونماکے موضوع پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا اس ورکشاپ میں ماہرینِ غذائیت اور تعلیمی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، جنہوں نے اساتذہ کو بچوں کی متوازن غذا اور صحت مند طرز زندگی کے حوالے سے آگاہی فراہم کیورکشاپ کا بنیادی مقصد اساتذہ کو بچوں کی بہتر جسمانی و ذہنی نشوونما کے حوالے سے آگاہ کرنا تھا تاکہ وہ اپنے اسکول کے طلبہ کو متوازن غذا کے فوائد اور صحت مند طرز زندگی اپنانے کے بارے میں رہنمائی فراہم...
    فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن دعوت اسلامی کا فلسطینی بچوں کے لیے یتیم خانہ اور غزہ میں متاثرہ خاندانوں کے لیے رہائشی منصوبہ بنانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن (ایف-جی-آر-ایف) دعوت اسلامی نے اپنے آئندہ فلاحی منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دعوت اسلامی فلسطینی یتیم بچوں کے لیے ایک یتیم خانہ قائم کرے گی اور غزہ میں متاثرہ خاندانوں کے لیے رہائشی منصوبہ تعمیر کرے گی۔ ایف جی آر ایف دعوت اسلامی کے ہیڈ حاجی عبد الحبیب عطاری کے مطابق ایف جی آر ایف فلسطینی عوام کی مدد میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے اور اپنی انسانی ہمدردی کی کاوشوں کو جاری رکھتے ہوئے...
    پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں بیوہ و نادار عورتوں اور یتیم و یسیر بچوں کے لیے خصوصی الاونس کی فراہمی کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے محکمہ سماجی بہبود نے تمام تر منصوبہ بندی کرلی ہے۔ صوبے میں حکومتی سرپرستی میں غریب جوڑوں کی اجتماعی شادیاں کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے میں 16 سال کی عمر تک کے یتیم و یسیر بچوں کو 5 ہزار روپے الاونس دینے کے لیے منصوبہ تیار کیا ہے جبکہ 16 ہزار بیوہ خواتین جن کی عمر 45 سال سے زائد ہو ان کو بھی راشن کی مد میں خصوصی الاونس دیا جائے گا۔ بتایا جا رہا ہے...
    الخدمت فاؤنڈیشن کے یتیم بچوں نے ہیڈکوارٹر دیر اسکاؤٹس میں فرنٹیئر کور نارتھ کے جوانوں اور افسروں ساتھ ایک دن گزارا۔   فرنٹیئر کور نارتھ میں الخدمت فاؤنڈیشن کے یتیم بچوں نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی ، پھول رکھے اور شہدا کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔  اس موقع پر ایف سی کے جوانوں کے چاک و چوبند دستے نے مہمان بچوں کو سلامی پیش کی۔  اس موقع پر بچوں کے لیے ہتھیاروں کی نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں ایف سی نارتھ کے زیراستعمال ہتھیاروں اور تکنیکی الات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ بچوں نے ہتھیاروں اور تکنیکی آلات میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی۔   دورے کا اہتمام کرنے پر بچوں نے فرنٹیئر کور...
    بلوچستان(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں یتیم بچوں کے لیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے 500 روپے ماہانہ کٹوتی کرنےکا اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے 2022 کے سیلاب متاثرین کو گھروں کی چابیاں حوالے کرنےکی تقریب سے خطاب میں کہا کہ بلوچستان میں یتیم بچوں کے لیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے 500 روپے ماہانہ کٹوتی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب مل کر بلوچستان میں یتیم بچوں اور بچیوں کے لیے شاندار ادارہ بنائیں گے، انسانی خدمت کاجذبہ بہت عظیم جذبہ ہے۔سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان تبدیل ہو رہاہے، ہم نے اس کے لیے محنت کرنی ہے۔تقریب میں وزیراعلیٰ نے صوبے میں 2022 کے سیلاب متاثرین کو 250 تعمیرگھروں کی چابیاں...
۱