کےپی حکومت کا یتیم بچوں، بیوہ خواتین کی مالی معاونت کیلئےبڑی خوشخبری سنا دی
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے یتیم بچوں اوربیوہ خواتین کے لیے روشن مستقبل کارڈ اور سہارا کارڈ پروگراموں کا اجرا کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یتیم بچوں اوربیوہ خواتین کی مالی معاونت کے سلسلے میں پروگراموں کا اجرا کیا گیا ہے، 5 سے 16 سال تک کی عمر کے یتیم بچوں کیلئے ماہانہ 5 ہزار روپے مقرر کیے گئے، وزیراعلیٰ نے تقریب میں یہ رقم بڑھاکر 10 ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا۔
پروگرام سے تقریباً 9 ہزار یتیم بچے اس سہولت سے مستفید ہوں گے، سہارا کارڈ کے تحت 45 سال، اس سے زیادہ کی عمر کی بیوہ خواتین کیلئے مالی امداد دی جائے گی۔سہارا کارڈ کے تحت بیوہ خواتین کیلئے ماہانہ 5 ہزار روپے مقرر کیے گئے تھے، وزیراعلیٰ نے یہ رقم بھی بڑھاکر 10 ہزار روپے ماہانہ کرنے کا اعلان کردیا، مجموعی طور پر 15 ہزار بیوہ خواتین اس پروگرام سے مستفید ہوں گی۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے لیڈر کا ویژن فلاحی ریاست کا قیام ہے، ہم اسی وژن کے تحت بےسہارا طبقات کی فلاح کیلئے کوشاں ہیں۔علی امین نے کہا کہ صوبے میں بےسہارا اور مستحق افراد کا ڈیٹا جمع کرنا شروع کیا، ہم کافی حد تک مستحق افراد کا ڈیٹا تیار کرچکے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: یتیم بچوں ہزار روپے
پڑھیں:
اگلے بجٹ میں تنخواہ دار طبقہ کوریلیف کی خوشخبری سنادی گئی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی جانب سے اگلے بجٹ میں تنخواہ دار طبقہ کو ریلیف کی خوشخبری سنا دی گئی، لیکن اس کے ساتھ ہی معاملات کو صیغہ راز میں رکھنے کیلئے ریلیف کی تفصیلات پہلے اسے آئی ایم ایف کے سے شیئر کیا جائیگا۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ معاشی استحکام، کاروباری طبقے کی سہولت اور ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ کسی طرح برآمدات بڑھائِی جائیں، اس کیلئے ہر سیکٹر کو کردار ادا کرنا ہوگا، ہمیں برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کو فروغ دینا ہے۔
انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تعمیری مذاکرات کرنے جا رہا ہے، امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے ، اور وزیر اعظم کی ہدایت پر امریکہ سے بات چیت کرنے پاکستانی وفد امریکا جائے گا، اس دوران نہ صرف وہاں کے کاروباری طبقہ سے بات چیت کی جائیگی بلکہ اس دوران معاشی معاملات میں بہتری کیلئے ان کا ماڈل بھی دیکھا جائِیگا۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام جاری ہے، جلد ہی اس سلسلے میں بھی خوشخبری ملنے کا امکان ہے، لیکن یہاں سب سے اہم بات اگلے بجٹ میں تنخواہ دار طبقہ کو ریلیف کی خوشخبری دینا ہے، اس حوالے سے پروگرام ترتیب دیا جا رہا ہے، لیکن اس حوالے سے معلومات پہلے عالمی مالیاتی فنڈ سے شیئر کی جائینگی۔
وفاقی وزیر خزانہ کے مطابق آئندہ بجٹ سازی کے لیے سرکاری اور نجی شعبے سے 98 فیصد تجاویز موصول ہو گئی ہیں، ان تجاویز پر حکومت اور نجی شعبہ مل کر کام کر رہا ہے، جبکہ بجٹ کو اسمبلی میں پیش کرنے سے پہلے متعلقین سے شیئر کیا جائیگا، کہ کن تجاویز پر عمل درآمد ممکن ہے اور کن پر ناممکن، اس کے بعد اگلا قدم اٹھایا جائیگا۔
ان کا کہنا تھا کہ یکم جولائی کو بجٹ حتمی شکل میں نافذ ہو جائے گا، اس کے بعد بجٹ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، اس کا مقصد بجٹ پرعمل درآمد کیلئے زیادہ وقت دینا ہے۔ اس کے علاوہ آئی ایم ایف کی طرف سے دیے گئے تمام اہداف پورے کئے ہیں، امید ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ مئی میں سٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے گا۔
585مزیدپڑھیں: واٹ کی سولر پلیٹ کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی کر دی گئی