Nawaiwaqt:
2025-03-26@13:06:53 GMT

وفاقی محتسب کی صدر سے ملاقات، ادارے کی رپورٹ پیش  

اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT

وفاقی محتسب کی صدر سے ملاقات، ادارے کی رپورٹ پیش  

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے ملاقات کی۔ وفاقی محتسب نے صدر مملکت کو ادارے کی رپورٹ پیش کی جس کے مطابق وفاقی محتسب کو 2024ء میں ریکارڈ 2 لاکھ 26 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق 2023ء کی نسبت وفاقی محتسب کو 17 فیصد زائد شکایات موصول ہوئیں ۔ ادھر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان آرفن کیئر فورم کے زیرِ کفالت یتیم بچوں کے اعزاز میں ایوانِ صدر میں ایک پروقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ صدر نے کہا کہ رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں اور خوشیوں میں یتیم بچوں کو شامل کرنا ہمارے معاشرتی اور اخلاقی اقدار کا حصہ ہے۔ اعلامیے کے مطابق افطار ڈنر کے دوران صدر مملکت نے بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں نصیحت کی کہ وہ اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں، صدر مملکت نے اس موقع پر یتیم بچوں میں بطور تحفہ کمپیوٹر اور ٹیبلٹس بھی تقسیم کیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کے مشورے پر کیا گیا ہے تاکہ بچے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو مزید بہتر بنا سکیں۔ صدر مملکت نے تمام بچوں کو تلقین کی کہ وہ ان کمپیوٹر ٹیبلیٹس کو تعلیم حاصل کرنے اور سیکھنے کے لیے استعمال کریں۔ اس تقریب میں صدر مملکت نے یتیم بچوں سے ملاقات کی۔ ان سے شفقت کا اظہار کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ پاکستان آرفن کیئر فورم کے چیئرمین ائر مارشل (ر) فاروق حبیب کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: صدر مملکت نے وفاقی محتسب یتیم بچوں

پڑھیں:

وفاقی وزیر مذہبی امور کی سعودی وزیر سے ملاقات، انتظامات پر تبادلۂ خیال

---فائل فوٹو 

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور محمد یوسف نے سعودی وزیر حج توفیق الربیعہ سے ملاقات کی۔

وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار محمد یوسف اور سعودی وزیر کی ملاقات کے دوران حجاج کے لیے انتظامات پر تبادلۂ خیال اور رجسٹریشن سے متعلق مسائل پر بات چیت کی گئی۔

سردار محمد یوسف نے کہا کہ موجودہ سعودی حکومت نے حرمین شریفین کی تاریخی توسیع کی، عوام کو بہتر سے بہتر سہولتیں دینے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

حج 2025 بچوں کو ساتھ لے جانے پر پابندی عائد

اسلام آباد بڑی تعداد میں عازمین حج کے لیے شاید یہ...

دوسری جانب سعودی وزیر ڈاکٹر توفیق نے کہا کہ حجاج کرام کو سہولتیں دینے کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے، حجاج کرام اور معتمرین کو سہولتیں فراہم کرنا ترجیحات میں شامل ہے۔

سعودی وزیر ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ پاکستان ہماری ترجیحات میں ہمیشہ سرِ فہرست رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیر مذہبی امور کی سعودی وزیر سے ملاقات، انتظامات پر تبادلۂ خیال
  • ایوان صدر میں یتم بچوں کے لیے افطار ڈنر، آصف زرداری نے کمپیوٹر ٹیب تحفے میں دیے
  • یتیم بچوں کا ایوان صدر میں افطار ڈنر؛آپ سب مجھے اپنے بچوں کی طرح عزیز ہیں؛صدرمملکت
  • ایوانِ صدر میں یتیم بچوں کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام، کمپیوٹر اور ٹیبلٹس کے تحفے تقسیم
  • آصف زرداری سے وفاقی محتسب کی ملاقات، ادارے کی رپورٹ پیش کی
  • وفاقی وزراتِ داخلہ نے خیب رپختون خوا حکومت سے افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا
  • کابینہ اراکین کی تنخواہوں کا معاملہ، حقیقت کیا ہے؟
  • ملک کے 18 اضلاع کے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
  • وفاقی تعلیمی ادارے 31 مارچ سے 4 اپریل تک بند رہیں گے