چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اہلیہ کے ہمراہ یتیم بچوں سے ملنے پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز

پشاور:( سب نیوز)
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی اہلیہ کے ہمراہ یتیم بچوں سے ملنے ایس او ایس ولیج پہنچ گئے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے حیات آباد پشاور میں واقع ایس او ایس ولیج کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کی اہلیہ بھی ہمراہ تھیں۔ چیف جسٹس پاکستان کی آمد پرانہیں ولیج کی ڈائریکٹر کوکب بتول قریشی نے ادارے کے بارے میں بریفنگ دی۔

دورے کے دوران چیف جسٹس اور ان کی اہلیہ نے بچوں سے ملاقات کی اور ان کی روزمرہ سرگرمیوں میں گہری دلچسپی لی۔ دونوں نے بچوں کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھایا اور ان کی نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیف جسٹس پاکستان بچوں سے

پڑھیں:

26 سالہ ٹک ٹاک اسٹار کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے چل بسی

معروف امریکی ٹک ٹاکر بیلی ہچنز کینسر سے دو سال تک جنگ لڑنے کے بعد زندگی کی بازی ہارگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 26 سالہ ٹک ٹاک اسٹار کے شوہر کیڈن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ کے مرنے کی خبر دیتے ہوئے غمزدہ انداز میں لکھا کہ ’اب ان کی اہلیہ تکلیف میں نہیں ہے۔‘

بیلی ہچنز کے شوہر نے مزید لکھا کہ ’میرے لئے خبر دینا انتہائی تکلیف دہ ہے کہ میری اہلیہ گزشتہ رات دنیا سے رخصت ہوگئی وہ گزشتہ 2  سال سے کینسر سے جنگ لڑ رہی تھی اور اب مزید اذیت سے دوچار نہیں ہوگی۔‘

        View this post on Instagram                      

A post shared by Caden Hutchins (@cadenhutchins)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیلی ہچنز 2023 میں بتایا تھا کہ وہ کینسر کے چوتھے اسٹیج پر ہیں جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹاک ٹاکر کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا تھا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Bailey Hutchins (@baileyyhutchins)

 یاد رہے کہ بیلی ہچنزکے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر 1.6 لاکھ سے زیادہ فالوورز تھے۔

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس پاکستان کا اہلیہ کے ہمراہ ایس او ایس ولیج پشاور کا دورہ
  • اسلام آباد: جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ، چیف جسٹس ہائی کورٹ بلوچستان جسٹس محمد شفیع صدیقی، چیف جسٹس ہائی کورٹ سندھ جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ سے عہدوں کا حلف لے رہے ہیں
  • صدر اور وزیراعظم نے ترک صدر سے تحفے میں ملنے والی گاڑیاں توشہ خانہ میں جمع کرا دیں
  • سپریم کورٹ میں نٸے آنے والے 7 ججز کا بینچ تشکیل
  • حلف اٹھانے والے سپریم کورٹ کے 7 نئے ججوں کی لارجر بینچ میں شمولیت
  • آرمی چیف کا  عمران خان کے کسی بھی خط ملنے سے انکار، وصول ہونے کی صورت میں وزیر اعظم کوبھیجنے کا اعلان
  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ کی کاز لسٹ منسوخ
  • 26 سالہ ٹک ٹاک اسٹار کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے چل بسی
  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کی کاز لسٹ منسوخ