پشاور(نوائے وقت رپورٹ)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی اہلیہ کے ہمراہ یتیم بچوں سے ملنے ایس او ایس ویلیج پہنچ گئے۔ سپریم کورٹ کی  جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے حیات آباد پشاور میں واقع ایس او ایس ویلیج کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کی اہلیہ بھی ہمراہ تھیں۔ چیف جسٹس پاکستان کی آمد پرانہیں ولیج کی ڈائریکٹر کوکب بتول قریشی نے ادارے کے بارے میں بریفنگ دی۔ دورے کے دوران چیف جسٹس اور ان کی اہلیہ نے بچوں سے ملاقات کی اور ان کی روزمرہ سرگرمیوں میں گہری دلچسپی لی۔ دونوں نے بچوں کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھایا اور ان کی نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ چیف جسٹس پاکستان اور ان کی اہلیہ نے بچوں کو نصیحت کی کہ وہ تعلیم میں بہترین کارکردگی دکھائیں تاکہ نہ صرف اپنی ذات بلکہ معاشرے کے لیے بھی مفید ثابت ہوں۔چیف جسٹس نے ایس او ایس ولیج کی ڈائریکٹر کی خدمات کو سراہا اور ان کی جانب سے ادارے میں نظم و ضبط، اعلیٰ تعلیمی معیار اور عمدہ دیکھ بھال کو برقرار رکھنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ چیف جسٹس نے بچوں اور ایس او ایس ولیج کی انتظامیہ کو یقین دلایا کہ وہ جب بھی ضرورت محسوس کریں، ان کے لیے دستیاب ہوں گے۔ ایس او ایس ویلیج پشاور وہ ادارہ ہے جس کی سرپرستی چیف جسٹس پاکستان کے مرحوم والد عمر خان آفریدی  زندگی بھر کرتے رہے۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: چیف جسٹس پاکستان ایس او ایس اور ان کی نے بچوں

پڑھیں:

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے وفد کی ملاقات


چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے وفد نے ملاقات کی ہے۔

 سپریم کورٹ بار کے صدر میاں رؤف عطا نے کہا کہ چیف جسٹس کی وزیراعظم سے ملاقات کے تناظر میں ملے ہیں، چیف جسٹس نے بتایا کہ وہ کل اپوزیشن کے 7 رکنی وفد سے بھی ملیں گے، چیف جسٹس قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرز سے مل رہے ہیں۔

میاں عطا رؤف نے مزيد کہا کہ سپریم کورٹ بار نے اصلاحات کے عمل میں چیف جسٹس کو مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے، انصاف کی فراہمی میں تعاون کیلئے چیف جسٹس کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے اپوزیشن سے بھی فراہمی انصاف سے متعلق تجاویز طلب کی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے وفد کی ملاقات
  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے اپوزیشن کاوفدکل ملاقات کرے گا
  • پاکستان چیمپیئن ٹرافی سے باہر؟۔ کے پی سنگاپور سے آگے۔ وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات
  • عمران خان سے ملاقات، اڈیالہ جیل حکام کو کتنے افراد کے نام دیے گئے؟
  • چیف جسٹس یحیٰ آفریدی نے وزیراعظم سے نظام انصاف میں بہتری کیلئے تجاویز مانگ لیں
  • اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ سے ملاقات کرادی گئی
  • چیف جسٹس نے وزیر اعظم سے نظام انصاف میں بہتری کیلیے تجاویز مانگ لیں
  • عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کی عدالت طلبی
  • شاہین آفریدی نے بیٹے عالیار کے ہمراہ تصویر شیئر کر دی،دیکھیں
  • چیف جسٹس سے اطالوی سفیر کی ملاقات، عدالتی تعاون پر گفتگو