2025-01-20@08:29:39 GMT
تلاش کی گنتی: 588

«کوئی بھی»:

    بیرسٹر محمد علی سیف— فائل فوٹو خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ واضح ہوگیا کہ القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ دیگر مقدمات کی طرح یہ مقدمہ بھی ہائی کورٹ میں بے بنیاد ثابت ہو گا۔ آج القادر کیس کا فیصلہ مزید مؤخر نہیں ہو گا: بیرسٹر محمد علی سیفمشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے 3 بار فیصلہ مؤخر ہونے سے پہلے ہی شکوک و شبہات نے جنم لیا ہے، تاہم آج القادر کیس کا فیصلہ مزید مؤخر نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام جھوٹے مقدمات کی حقیقت ایک ایک کر...
    اسرائیل کے سب سے بڑے اخبار ’ٹائمز آف اسرائیل‘ میں شائع شدہ ایک رپورٹ میں قرار دیا گیا ہے کہ اسرائیل کو اپنی تاریخ میں پہلی بار شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ’ٹائمز آف اسرائیل‘ سے وابستہ ڈیوڈ ریس نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ  گزشتہ 16 برس سے اسرائیل اپنے دفاع کے لیے  یکے بعد دیگرے جنگیں لڑنے پر مجبور ہے۔ اس نے 1948، 1967 اور 1973 کی جنگیں جیتی تھیں۔ پھر اس نے 2006 میں حزب اللہ سے مقابلہ بھی کرلیا تھا۔ تاہم اب معاملہ مختلف ہوچکا ہے۔ اسرائیل نے حال ہی میں حماس کے ساتھ جو امن معاہدہ کیا وہ واضح طور پر حماس کی جیت ہے اور اسرائیل کی شکست ہے۔ یہ کوئی تعجب...
    سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے دور میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو بچانے کیلئے اس وقت کے امریکی صدر بل کلنٹن کے متحرک ہونے کا انکشاف سامنے آگیا۔ جیو نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کے سابق سربراہ ڈاکٹر نسیم اشرف نے اپنی کتاب رنگ سائیڈ میں لکھا ہے کہ سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو پھانسی سے بچانے کیلئے اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان سے خفیہ ملاقات کی تھی حالاں کہ سٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے بل کلنٹن کو دورہ پاکستان سے منع کر دیا تھا لیکن انہوں نے نواز شریف کو پھانسی سے بچانے کیلئے دورہ پاکستان کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے تحریر...
    ایران کی ایک عدالت نے معروف پاپ گلوکار امیر حسین مقصودلو کو توہین مذہب کے جرم میں سزائے موت سنا دی۔ نجی اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی سپریم کورٹ نے پراسیکیوٹر کے اعتراض کو قبول کرلیا، گلوکار کو اس سے قبل توہین مذہب سمیت دیگر جرائم پر 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ایرانی اخبار ’اعتماد آن لائن‘ کی رپورٹ کے مطابق سزا کا فیصلہ حتمی نہیں ہے اور اس پر اپیل کی جاسکتی ہے۔ 37 سالہ روپوش گلوکار 2018 سے استنبول میں قیام پذیر تھے تاہم انہیں ترکیہ کی پولیس نے دسمبر 2023 میں ایران کے حوالے کیا تھا جس کے بعد سے وہ پابند سلاسل ہیں۔...
    کانگریس لیڈر نے کہا کہ حکومت کی پوری توجہ صرف چند چنندہ سرمایہ داروں کو مالا مال کرنے پر ہے، اس وجہ سے عدم مساوات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر مودی حکومت پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے مودی حکومت پر غریبوں اور محنت کشوں کو ان کے حال پر چھوڑنے کا الزام عائد کیا ہے۔ راہل گاندھی نے اس کے خلاف آواز اٹھانے کی اپیل کرتے ہوئے "وہائٹ ٹی شرٹ موومنٹ" کی شروعات کا اعلان کیا ہے اور لوگوں سے اپیل کی ہے وہ اس تحریک سے جڑیں۔ اس تحریک سے جڑنے کے لئے راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر...
    ویب ڈیسک:  سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ مجھے بھی ججز کمیٹی کے اجلاس کا پتا ہی نہیں چلا  جب کہ  میں تو کمیٹی کا ممبر ہوں۔  سپریم کورٹ میں آئینی بینچز اور ریگولر بینچز کے اختیارات کے معاملے پر سماعت ہوئی، جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کے سامنے بیرسٹر صلاح الدین پیش ہوئے۔  بیرسٹر صلاح الدین نے مؤقف اپنایا کہ میں کراچی سے آیا ہوں، آج مقدمہ سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوا، جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ میں اس بارے میں معلوم کرلیتا ہوں، ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس پیش ہو کر بتائیں، بتائیں آج کیس کیوں سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوا۔ ...
    کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ بچ جانے والے ابلے ہوئے انڈے کے پانی کے ساتھ آپ کچھ اور کرسکتے ہیں؟ یہ عجیب لگ سکتا ہے، لیکن قدرے آلودہ اور معدنیات سے بھرے پانی کو سینک میں ڈالنے کے بجائے، آپ اس کا حیرت انگیز طور پر فائدہ مند استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ عمل محض تھوڑا سا پانی بچانے کے بارے میں نہیں بلکہ ابلنے کے بعد اس مائع کے بارے میں ہے جو ایک غیر متوقع صلاحیت رکھتا ہے جو آپ کی زندگی کو تھوڑا سا سبز بنا سکتا ہے۔ بنا کسی اضافی اجزا اور اضافی لاگت کے، صرف فائدہ ہی فائدہ۔ مزید پڑھیں: ابلنے کے بعد انڈے کی زردی سبز کیوں ہوتی ہے؟ ایک بار جب آپ...
    بل کلنٹن نے نوازشریف کو بچانے کیلئے چیف جسٹس سے خفیہ ملاقات کی: سابق پاکستانی عہدیدار کا اہم انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: جنرل پرویز مشرف دور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کے سابق سربراہ ڈاکٹر نسیم اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کو پھانسی سے بچانے کیلئے اس وقت کے چیف جسٹس سے خفیہ ملاقات کی تھی۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے امریکی صدر بل کلنٹن کو دورہ پاکستان سے منع کر دیا تھا لیکن صدر بل کلنٹن نے محض اس لیے پاکستان جانے کا فیصلہ کیا کہ برطرف وزیراعظم میاں نواز شریف کو...
    (تحریر: سہیل یعقوب) پاکستان بہت آسانی سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیت سکتا ہے۔ آپ یقیناً یہ سوال پوچھنا چاہیں گے کہ کیسے؟ اس کا جواب بہت ہی آسان ہے لیکن جواب پر آنے سے پہلے میں آپ کو ایک لطیفہ پڑھوانا چاہوں گا۔ لطیفہ کچھ یوں ہے کہ ایک صاحب ایک بچے سے پوچھتے ہیں کہ تمہارے والدین کیا کام کرتے ہیں؟ بچہ جواب دیتا ہے کہ اس کی والدہ دلہن تیار کرتی ہیں۔ وہ صاحب کہتے ہیں کہ اچھا ان کا بیوٹی پارلر ہے اور والد؟ اس پر بچہ کہتا ہے کہ وہ دلہا تیار کرتے ہیں۔ اس پر وہ صاحب کہتے ہیں کہ اچھا کیا ان کا بھی بیوٹی پارلر ہے؟ بچہ کہتا ہے کہ نہیں وہ...
    پشاور (نیوز ڈیسک) جنرل پرویز مشرف دور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کے سابق سربراہ ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا ہے کہ بل کلنٹن نے نواز شریف کو پھانسی سے بچانے کے لیے چیف جسٹس سے خفیہ ملاقات کی تھی، امریکی صدر نے پرویز مشرف کے ظہرانے کے دوران واش روم جانے کا فیصلہ کیا، اگلے ہی لمحے چیف جسٹس ارشاد حسن خان بھی واش روم پہنچ گئے دونوں کے درمیان ملاقات میں 5 منٹ تک گفتگو جاری رہی۔ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے کلنٹن کو دورۂ پاکستان سے منع کیا تھا۔ مشرف دور میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کام شروع ہوا، ڈاکٹر اسرار نے مکالمے کی حمایت کی، اسٹیٹ ڈپپارٹمنٹ نے...
    سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ مجھے بھی ججز کمیٹی کے اجلاس کا پتا ہی نہیں چلا  جب کہ  میں تو کمیٹی کا ممبر ہوں۔ سپریم کورٹ میں آئینی بینچز اور ریگولر بینچز کے اختیارات کے معاملے پر سماعت ہوئی، جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کے سامنے بیرسٹر صلاح الدین پیش ہوئے۔ بیرسٹر صلاح الدین نے مؤقف اپنایا کہ میں کراچی سے آیا ہوں، آج مقدمہ سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوا، جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ میں اس بارے میں معلوم کرلیتا ہوں، ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس پیش ہو کر بتائیں، بتائیں آج کیس کیوں سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوا۔ مختصر وقفے کے بعد دوبارہ سماعت شروع ہوئی، ڈپٹی...
    پشاور کے نواحی علاقے سفید سنگ میں تیارکیا جانے والا آلہ موسیقی رباب کی تین اقسام ہیں، جن میں بڑے سائز کا رباب 22 چھوٹے اور بڑے تاروں پر مشتمل ہوتا ہے، جب کہ درمیانے اور چھوٹے سائز کے رباب 19 اور 18 تاروں پر مشتمل ہوتے ہیں۔ موسیقی کا یہ آلہ عام طور پر شہتوت کی لکڑی سے بنتا ہے ، اس کا کام کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ’رباب کو مقامی روایتی آلات موسیقی کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے۔رباب شہتوت کے درخت سے تیار کیے جاتے تھے جو افغانستان اور پاکستان میں پایا جاتا ہے۔ رباب کے شائقین اس کو اپنی مرضی کے مطابق بنواسکتے ہیں‘۔ رباب کودنیا بھرمیں برآمد کرنے بھی کیا جاتا ہے۔ جبکہ...
    کوئٹہ (صباح نیوز) بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وہ سویٹ ہوم اسلام آباد کی طرز پر ایک مثالی ادارہ کوئٹہ میں میں بھی قائم کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ہائوس سے جاری اعلامیے میں بتایا گیاکہ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی سے سویٹ ہوم اسلام آباد کے بچوں کی ملاقات ہوئی ہے، سویٹ ہوم اسلام آباد کے بچوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی دعوت پر کوئٹہ کا دورہ کیا ہے۔ ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سویٹ ہوم جیسے ادارے ہمارے معاشرے کی روشن امید ہیں۔اس موقع پر انہوں نے سویٹ ہوم کے بچوں کے حوصلے کو سراہا، بچوں کے ساتھ کھانا کھایا اور تحائف بھی دیے۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان حکومت سویٹ...
    اسلام آباد (صباح نیوز) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ نصاب تعلیم کو دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔ اسلام آباد میں نجی یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کامیاب ہونے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، تعلیم،آگاہی اور شعور کے ساتھ آگے بڑھنے کا راستہ دیتی ہے، تعلیم کے ساتھ ٹیکنالوجی کا حصول بھی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نصاب تعلیم کو دورحاضر کے تقاضوں اور مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنا ہے، نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، نوجوانوں سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔ میں گورنمنٹ کالج لاہور میں بھی پڑھا ہوں، آپ طلبہ میں سے ہی مستقبل میں صدر،وزیراعظم ،چیئرمین سینیٹ اور...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے  لوگوں کو بتایا کہ جاپانی احتجاج کرتے ہیں تو صرف ’ اووو اووو‘ کی آوازیں نکالتے ہیں۔ وزیر اعظم نے اپنی طرف سے یہ طنز اپوزیشن پر کیا۔ ان کا یہ کہانی سنانے کا مقصد تھا کہ ہماری اپوزیشن کو بھی احتجاج میں صرف ’اووو ، اووو‘ کرنا چاہیے۔ شاید وہ یہ کہنا چاہتے تھے کہ اپوزیشن نہ دھرنا کر سکتی ہے، نہ لانگ مارچ کر سکتی  ہے نہ وفاق پر کے پی کے حکومت حملہ کر سکتی ہے۔ نہ نعرے لگا سکتی ہے نہ ڈنڈے لہرا سکتی ہے نہ روڈ بلاک کر سکتی ہے۔ نہ سوشل میڈیا پر گالی گلوچ ہونی چاہیے نہ حکومت کی کارکردگی پر بات ہونی چاہیے نہ اسمبلی میں تقریریں...
    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن ، امیر صوبہ بلوچستان ورکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری سید فراست شاہ، بلوچستان شعبہ سیاسی امور کے نگراں زاہد اختر بلوچ، بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے چودھری امتیاز کراچی پریس میں ’’ بلوچستان کے سلگتے ہوئے مسائل اور ان کا حل‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہے ہیں کراچی( اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی صوبہ بلوچستان کے تحت کراچی پریس کلب میں ’’بلوچستان کے سلگتے ہوئے مسائل اور ان کا حل ‘‘کے عنوان سے سیمینار سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکمرانوں اوراسٹیبلشمنٹ کو بلوچستان کے حوالے سے اپنی پالیسی تبدیل اور بلوچستان کے عوام کو ان کے حقوق دینے ہوں...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ بنی گالہ کے درباری ظل تباہی کی کرپشن پر پردے ڈال کر اپنی نوکریاں بچا رہے ہیں۔ سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبا ہوا شخص مذہب کارڈ کھیل رہا ہے۔ پوری دنیا کا میڈیا بشمول امریکہ، یورپ اور بھارت بانی پی ٹی آئی کو کرپٹ میاں بیوی کے القابات سے نواز رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل  میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے تفصیلی فیصلے میں بانی پی ٹی آئی کو بد دیانت اور کرپٹ پریکٹسز کا مرتکب قرار دیا ہے۔ ملک کا وزیراعظم ہو کر کسی بھی ادارے کا ٹرسٹی ہونا سنگین جرم ہے۔...
    لاہور (نیٹ نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مریم اورنگزیب کو ایک اور اہم وزارت کی ذمہ داری بھی سونپ دی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ نے سینیئر مریم اورنگزیب کو سیاحت، آثار قدیمہ اور میوزیم کا وزیر بھی بنا دیا۔ سینیئر وزیر مریم اورنگزیب اس وزارت کی ذمہ داریاں تاحکمِ ثانی اضافی طور پر نبھائیں گی۔ یاد رہے کہ مریم اورنگزیب اس وقت پنجاب کی سینیئر وزیر بھی ہیں اور مریم نواز شریف کی نہایت قریب سمجھی جانے والی وزیر ہیں۔
    لاہو ر (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی صوبہ بلوچستان کے تحت کراچی پریس کلب میں ’’بلوچستان کے سلگتے ہوئے مسائل اور ان کا حل‘‘کے عنوان سے سیمینار سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکمرانوں اور اسٹیبلشمنٹ کو بلوچستان کے حوالے سے اپنی پالیسی تبدیل اور بلوچستان کے عوام کو ان کے حقوق دینے ہوں گے۔ بلوچستان کے عوام کو عزت اور ان کے حقوق دئیے جائیں تو یہ اور زیادہ محب وطن ثابت ہوں گے۔ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے فارم 47 والوں کے بجائے بلوچستان کی حقیقی قیادت سے بات کرنا ہو گی۔ بلوچستان کی اسمبلی میں بیٹھے ہوئے فارم 47 کی پیداوار عوام کے نمائندے نہیں ہیں۔ لاپتا افراد...
    پشاور(آئی این پی ) قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپائو نے غزہ میں جنگ بندی کو خوش آئند پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانا چاہیے تاکہ ایک طرف مشرق وسطیٰ سے جنگ کے بادل چھٹ جائیں تو دوسری طرف ظلم و بربریت کاجاری سلسلہ ختم ہو جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں تحصیل تنگی کے یونین کونسل زیم ہوارے میں پارٹی کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پارٹی کے ضلع مشران اور کارکن کثیر تعداد میں موجود تھے۔سکندر شیرپائو نے کہا کہ عالمی طاقتوں کو چاہیے کہ وہ امن کی بحالی اور امدادی کاروائیوں کو تیز کرنے میں اپنا کردار ادا کریں...
    جہلم (مانیٹر نگ ڈ یسک ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت پر بیرونی دباؤ بڑھ چکا ہے۔دنیا نیوز کے پروگرام’’ٹو نائٹ ود ثمرعباس‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ بہترہوتا کہ 190ملین پاؤنڈ کے فیصلے کو کچھ اور دیر کیلئے ملتوی کر دیا جاتا، اس فیصلے سے سیاسی معاملات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں جب ن لیگ کے رابطے تھے تب سزائیں بھی ہو رہی تھی، مذاکرات بھی چل رہے تھے، ملک میں استحکام کیلئے ضروری ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو لے کر آگے بڑھا جائے۔سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آ رہا کہ پی ٹی آئی والے جوڈیشل...
    پاکستان تحریک انصاف نے 190 ملین پائونڈز کیس فیصلہ اگلے 4گھنٹوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس میں کیس کے فیصلے کے بعد سیاسی اور قانونی آپشنز پر غور کیا گیا۔ فیصلہ دینے والے جج کے کنڈکٹ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق لیگل ٹیم نے بریفنگ میں بتایا کہ 190 ملین پائونڈز کیس کے فیصلے میں بہت قانونی سقم ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ سنانے والے جج سے متعلق سپریم کورٹ فیصلے کو ریکارڈ کا حصہ بنانے پر غور کیا گیا۔ کور کمیٹی کو حکومت پی ٹی آئی مذاکرات پر بھی اعتماد میں لیا گیا۔ارکان کا مطالبہ تھا کہ کور...
    کوئٹہ:ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور برفباری کاسلسلہ جاری ہے، بلوچستان میں بھی کوئٹہ، چمن اور تافتان سمیت دیگر شہروں میں برفباری ہونے کے سردی میں اضافہ ہواہے، کئی سڑکیں بھی بند ہوگئیں ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زیارت شہر میں اب تک 3 انچ برف پڑچکی ہے، بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں جس کے باعث این 25 چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، بارش اور برفباری سے شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برفباری کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا، کئی شہروں میں فلیش فلڈنگ...
    نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان نے کہاکہ E.O.B.I سب جانتے ہیں کہ اس ادارہ میں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی اور محنت کشوں کو بڑھاپے میں ملنے والی سہو لت سے بھی محروم کیاجارہاہے ادارہ کے چیئرمین اور بڑے افسران محل نمادفتروں میں بیٹھ کر عیاشیا ں کررہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ بڑی بڑی گاڑیوںکی کرپشن بھی کررہے ہیں جب کہ ان کا اصل کام فیکٹریوں اوراداروں میں کام کرنے والے ہر محنت کش کارجسٹریشن کرناہے تاکہ بڑھاپے میں اُس کو کچھ مالی سہارا مل سکے لیکن شومی قسمت کہ یہاں بھی مزدوروں کے ساتھ نازیباسلوک روا رکھا گیا ہے۔ رجسٹریشن کاعمل انتہائی سست اور ملی بھگت کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ پنشن بک انتہائی...
    پانچ ملازمین کی جبری برطرفی کے خلاف آپریشن سرکل حیسکو لاڑ کے دفتر کے سامنے احتجاج سے واپڈا CBA یونین کے صوبائی سیکرٹری اقبال احمد خان اور دیگر نمائندگان موجود ہیں حیسکو سرکل لاڑ کے ملازمین کی جبری بے طرفی کو ختم کرکے ملازمین کو فی الفور بحال کیا جائے۔ لائن اسٹاف جو قلیل تعداد میں ہونے کے باوجود ادارے کی بقاء اور عوام کو بجلی کی روانی جاری رکھنے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں ہمیں جن محنت کش ملازمین کے ہاتھوں کو چومنا اور ان کا بہتر سے بہتر خیال رکھنے کی ضرورت ہے ان ہی محنت کش ملازمین کو ادارے کے کرپٹ افسران اپنی ذاتی پسند نا پسند، عناد اور منتھلی کی عدم ادائیگی...
    حیدرآبادبینگل انڈسٹریز ورکر فیڈریشن حیدرآباد واحد رجسٹرڈ شدہ فیڈریشن ہے اور چوڑی صنعت سے تعلق رکھنے والی 13 فیکٹریوں کی جس کے باقاعدہ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے اور تمام 13یونینیں سی بی اے کی حیثیت سے کام کر رہی ہے سی بی اے سرٹیفکیٹ رجسٹرار آف ٹریڈ یونین حیدرآباد ریجن حیدرآباد میں جاری کیے لیکن ان فیکٹریوں پر لیبر قوانین کا اطلاق نہ ہونے کے برابر ہے جس کی شکایت فیڈریشن نے کئی مرتبہ ILO، سیکرٹری لیبر سندھ ، ریجنل ڈائریکٹر حیدرآ باد کو کی لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا حیران کن بات یہ ہے کہ چوڑی فیکٹری کے مالکان نہ تو بھرتی لیٹر دیتے ہیں اور نہ ہی ملازمت سے بر طرف کرنے کا کوئی لیٹر...
     تعارف : فرحان ریاض ،یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ، لاہور میں قائم ٹیکنالوجی انکوبیشن سینٹر کے ڈائریکٹر ہیں۔ وہ Tech Based Entrepreneurships کے قائل اور حامی ہیں۔انہوں نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی،لاہور سے میکاٹرانکس اورکنٹرول انجینئرنگ میں گریجویشن کی۔ بعد ازاں یہیں سے انجینئرنگ مینجمنٹ میں ماسٹر ز کیا۔ ایک غیر ملکی جامعہ سے بزنس انکوبیشن مینجمنٹ میں کورس کیا۔ بعد ازاں دو ہزاراٹھارہ میں امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے لیڈرشپ کے کورس میں منتخب ہوئے اورامریکہ کی پانچ ریاستوں میں 22 سے زائدuniversities-based incubators کاجائزہ لیا اور مشاہدہ کیا۔رسمی تعلیم سے ہٹ کر انھیں نت نئے کام کرنے کا شوق اور تجسس ہے۔ باہمت اور اولوالعزم ہیں۔ ناکامی سے مایوس ہونے کے بجائے اسے سیکھنے کا ذریعہ گردانتے...
    بیونس آئرس، ارجنٹائن کی 24 سالہ رہائشی ماریانیلا اباسٹو پہلے کبھی مفت خدمات مہیا کرنے والی سماجی تنظیم کے پاس نہیں گئی تھی۔ لیکن آج وہ تنظیم کے بھرے پُرے صحن میں پرانی کرسی پر بیٹھی پلاسٹک کے ڈسپوزایبل کنٹینر سے کھانا کھا رہی ہے۔وہ اور اس کی چار سالہ بیٹی، الما 37 سالہ سربراہ خاندان، ساؤل کا انتظار کر رہی ہیں جو کھانا لینے گیا ہوا ہے۔ پچھلے ایک سال کے دوران اباسٹو اپنا گھر کھو بیٹھی ہے اور وہ ارجنٹائن کی حکومت کو اپنے موجودہ پریشان کن حالات کا ذمے دار ٹھہراتی ہے۔وہ کہتی ہے ’’اب گزاراہ کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔ پہلے ہمارا گھر تھا۔ ہمیں سبسڈی تک رسائی حاصل تھی۔ لیکن حکومت نے اچانک سب...
    القادر یونیورسٹی کیس کا فیصلہ تین بار مؤخر ہونے کے بعد بالآخر سنادیا گیاجس میں بانی پی ٹی آئی کو چودہ سال قید کی سزااوراُن کی زوجہ بشریٰ بی بی کوسات سال قید کی سزا سنادی گئی۔اس کیس سے متعلق حکومت اورپی ٹی آئی دونوں کا مؤقف ایک دوسرے سے بہت مختلف ہے۔ پی ٹی آئی والوں کی نظر میں یہ ایک سیدھاسادہ کیس ہے اوراس معاملے میں کوئی کرپشن نہیں کی گئی ہے۔ ان کے مطابق برطانوی ایجنسی نے فیصلہ کرتے ہوئے اسے خفیہ رکھنے کو کہاتھااور190 ملین پاؤنڈز حکومت پاکستان کے حوالے کردیے تھے ۔ اس کے بعد یہ اب اس وقت کی حکومت کی صوابدید تھی کہ وہ اس پیسے کو کہاں کہاں استعمال کرے۔ اس وقت...
    ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ماضی میں جب نون لیگ کے رابطے تھے تب سزائیں بھی ہو رہی تھی، مذاکرات بھی چل رہے تھے، ملک میں استحکام کیلئے ضروری ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو لے کر آگے بڑھا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت پر بیرونی دباؤ بڑھ چکا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ بہتر ہوتا کہ 190 ملین پاؤنڈ کے فیصلے کو کچھ اور دیر کیلئے ملتوی کر دیا جاتا، اس فیصلے سے سیاسی معاملات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی...
    اسلام آباد: 7 رکنی لارجر بینچ کی عدم دستیابی پر ملٹری کورٹ ٹرائل کیس ڈی لسٹ ہوگیا، رجسٹرار آفس نے نوٹس جاری کردیا۔ رجسٹرار آفس نے 20 اور21 جنوری کی سماعت ڈی لسٹ کرنے کے حوالے سے نوٹس جاری کردیا ۔ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے بانی پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ کل سماعت کرےگا۔ آئینی بینچ میں دھاندلی کیخلاف شیر افضل مروت کی درخواست پر بھی سماعت ہوگی، سپریم کورٹ میں صحافی ارشد شریف قتل کیس بھی سماعت کیلئے مقرر کیا گیا  ۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ کل سماعت کریگا، ارکان اسمبلی کے ترقیاتی فنڈز پر ازخود...
    کوئٹہ:ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور برفباری کاسلسلہ جاری ہے، بلوچستان میں بھی کوئٹہ، چمن اور تافتان سمیت دیگر شہروں میں برفباری ہونے کے سردی میں اضافہ ہواہے، کئی سڑکیں بھی بند ہوگئیں ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زیارت شہر میں اب تک 3 انچ برف پڑچکی ہے، بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں جس کے باعث این 25 چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، بارش اور برفباری سے شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برفباری کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا، کئی شہروں میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ بھی ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا...
    فائل فوٹو۔ موریطانیہ کشتی حادثے میں ایک اور جاں بحق پاکستانی نوجوان کی ایجنٹوں کے ہاتھوں پھنسنے کی کہانی سامنے آگئی۔ موریطانیہ کشتی سانحہ میں سیالکوٹ کا 18 سالہ ابوبکر بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہے، نواحی علاقے دھرم کوٹ سے تعلق رکھنے والے ابوبکر کے والد کا کہنا ہے کہ ایجنٹ نے 15 روز میں اسپین پہنچانے کا وعدہ کیا تھا۔ انکا کہنا تھا کہ ایجنٹوں نے 13 روز تک کشتی کو سمندر میں روکے رکھا۔ بیٹے کو کشتی میں تشدد کر کے مارنے کے بعد سمندر میں پھینک دیا گیا۔ بیٹے کو اسپین بھجوانے کےلیے ایجنٹ اعجاز کو 34 لاکھ روپے دیے تھے۔ یہ بھی پڑھیے موریطانیہ کشتی حادثے میں جاں بحق گجرات کے 9 افراد کی...
    لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے تحریک انصاف سے مذاکرات کے حوالے سے وزیراعظم کو اہم ہدایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کے صدر اور اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے اہم ملاقات کی جو دو گھنٹے تک جاری رہی اور اس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے صد مسلم لیگ ن کو ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ،مذاکرات اور ملکی معاشی استحکام سمیت اہم امور پر بریفنگ دی۔ نواز شریف نے کہا کہ ملک کےلئے ہم سب کو اکٹھا ہوکر چلنا ہوگا۔ انہوں نے تحریک انصاف سے مذاکرات کے حوالے سے شہباز شریف کو ہدایت کی...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سپورٹر گلفام حسین کو لندن میں 3 ماہ کی مشروط ضمانت پر رہا کردیا گیا۔اسکاٹ لینڈ یارڈ نے گلفام حسین کو ایون فیلڈ اپارٹمنٹ سے 500 گز دور رہنے کی ہدایت کردی۔لندن پولیس نے پی ٹی آئی سپورٹر کے موبائل فونز بھی رکھ لیے ہیں اور انہیں مشروط ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ لندن: نواز، شہباز کے قتل کی دھمکیوں کا الزام، پی ٹی آئی سپورٹر گلفام گرفتاراسکاٹ لینڈ یارڈ ذرائع نے گلفام حسین کی گرفتاری کی تصدیق بھی کردی۔ جیو نیوز سے گفتگو میں گلفام حسین نے کہا، ’بانی پی ٹی آئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں سزا پر غصے میں ایون فیلڈ گیا تھا۔‘انہوں نے کہا کہ پولیس نے نواز...
    اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر کے مستعفی ہونے پر اتحادیوں پر کھڑی وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت ڈما ڈول ہونے لگی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ جنگ بندی معاہدے پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وزیر قومی سلامتی بین گویر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ وزیر قومی سلامتی بین گویر نے کابینہ اجلاس جنگ بندی معاہدے کی مخالفت کرتے ہوئے اس کے حق میں ووٹ دینے سے انکار کردیا تھا۔ بین گویر نے اسرائیلی جیلوں سے سیکڑوں فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے اور مصر کے ساتھ غزہ کی جنوبی سرحد سے فوجیں ہٹانے کی مخالفت کی تھی۔ استعفیٰ سے قبل انہوں نے کہا کہ جنگ بندی معاہدہ ایک ایسی لاپرواہی ہے جو اسرائیل کی تمام کامیابیوں کو...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مریم اورنگزیب کو ایک اور اہم وزارت کی ذمہ داری بھی سونپ دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ نے سینیئر مریم اورنگزیب کو سیاحت، آثار قدیمہ اور میوزیم کا وزیر بھی بنا دیا۔ سینیئر وزیر مریم اورنگزیب اس وزارت کی ذمہ داریاں تاحکمِ ثانی اضافی طور پر نبھائیں گی۔ یاد رہے کہ مریم اورنگزیب اس وقت پنجاب کی سینیئر وزیر بھی ہیں اور مریم نواز شریف کی نہایت قریب سمجھی جانے والی وزیر ہیں۔ مریم اورنگزیب نے اس سے قبل وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات بھی خدمات انجام دی تھیں۔  
    پشاور میں اعلیٰ سطح اجلاس کے بعد ترجمان خیبر پختونخوا حکومت کا کہنا تھا کہ شرپسند امدادی سامان کے قافلوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں، متاثرہ علاقوں کے عوام کی رہائش کیلئے بہترین متبادل انتظامات کیے گئے ہیں۔ اُنکا کہنا تھا کہ عوام تعاون کریں، حکومت جلد شرپسندوں کا خاتمہ کرکے علاقے میں امن بحال کر دیگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ضلع کُرم کے متاثرہ علاقوں میں شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ پشاور میں اعلیٰ سطح اجلاس کے بعد ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ خدشہ ہے کہ امن پسند لوگوں کے درمیان کچھ شرپسند گھس گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جلد شرپسندوں کا خاتمہ کرکے علاقے...
    القادر یونیورسٹی کو بند کرنے کی سازش ہورہی ہے، سلمان اکرم راجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ القادر یونیورسٹی کو بند کرنے کی سازش ہورہی ہے۔اسلام آباد میں کنول شوزب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ 190ملین پاونڈ کو بنیاد بنا کر حکومت کی جانب سے بڑی یلغار ہوئی، حقیقت پہلے بھی واضح تھی، اب بھی کھل کر سامنے آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک دو دن میں 190ملین پاونڈ فیصلے کو چیلنج کریں گے، ہم سوچ وفکر کی بنیاد پر لڑیں گے،ہم قانون کی جنگ بھی لڑیں گے اور اخلاق کی بھی۔مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک...
    کراچی: فپواسا سندھ چیپٹر نے پیر اورمنگل کے روز بھی سندھ کی تمام سرکاری جامعات میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان کردیا، یہ احتجاج حکومت کے فیصلوں کی واپسی تک جاری رہے گا۔ فپواسا سندھ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وائس چانسلرز کی تقرری کے لیے یونیورسٹیزایکٹ میں مجوزہ ترامیم واپس لی جائیں،اساتذہ کو کنٹریکٹ پر بھرتی نہیں کیا جائے۔ فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن سندھ چیپٹر جنرل سیکریٹری عبدالرحمٰن ننگراج  کے مطابق احتجاج کے دوران طلبہ کی تعلیم میں کسی بھی خلل کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ سندھ کی سرکاری جامعات کو درپیش سنگین بحرانوں اور حکومت کی غیر مؤثر پالیسیوں پر شدید تشویش ہے، اعلیٰ تعلیم کا...
    سعودی عرب(نیوز ڈسک)کہتے ہیں کہ سیکھنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔ بس شرط یہ ہے کہ آپ میں سیکھنے کی لگن ہو تو عمر اور تمام مصیبتوں کو انسان بہ آسانی عبور کرلیتا ہے۔ایسا ہی کچھ سععودی عرب کی ایک خاتون نے کیا۔ جو کہ 19بچوں کی ماں بھی ہے اور اس کے بعد انہوں نے پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کرلی۔ خاتون کا حمدہ الرویلی ہے۔حمدہ الرویلی 19 بچوں کی ماں ہونے کے باوجود اپنی تعلیم کا خواب پورا کرنے میں کامیاب رہیں۔ حمدہ نے نہ صرف اپنے بچوں کی بہترین پرورش کی بلکہ اپنی لگن اور محنت سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی حاصل کی، جو واقعی ایک متاثر کن کارنامہ ہے۔ زندگی کا نظام اور منصوبہ...
    (گزشتہ سے پیوستہ) پہلے تو یہ سمجھنا ضروری ہے کہ بنگلہ دیش میں اسلامی رہنما اب موجود نہیں ہیں۔ عوامی لیگ کی سابق حکومت نے ایسی تمام سیاسی جماعتوں کو ختم کر دیا تھا جو اسے طویل مدت میں نقصان پہنچا سکتی تھی۔ اس میں جماعتِ اسلامی سرِ فہرست تھی جس کے کئی رہنمائوں کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا، جماعت اسلامی کے ہزاروں ارکان کو جیل کی ایسی کال کوٹھڑیوں میں قید کر دیا گیا جہاں روشنی تک نہیں جاتی اور ملک میں اس جماعت پر اب پابندی عائد ہوچکی ہے اور اس کی زیادہ تر قیادت اب ملک سے باہر ہے۔ اب ان جماعتوں کا ملک واپس آنے کا جواز اس لیے نہیں بنتا کیونکہ بنگلہ دیش میں...
    پاکستانی سیاست بنیادی طور پر تنازعات کے ایسے دیو قامت پلرز پہ کھڑی ہے کہ جو ہمیشہ زلزلے کی زد میں رہتے ہیں اور سونے پہ سہاگہ یہ ہے کہ ان تنازعات کو ہی کامیابی کی ضمانت بھی سمجھا جاتا ہے۔ اسی لیے ان تنازعات کو ختم کرنے کے بجائے ان کو مختلف بیانات، نعروں اور فیصلوں سے نا صرف ہوا دی جاتی ہے بلکہ سلگتے انگاروں پہ پنکھا جھلا جاتا ہے کہ آگ بھڑکے نہیں تو پاکستان کی سیاست میں مزا نہیں آتا۔ کچھ ایسا ہی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان حالیہ مذاکرات کے درمیان دیکھنے میں آیا۔  پاکستان کی سیاست میں 16 جنوری 2025 ایک اہم دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، جب حکومت اور...
    چارسدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مرضی کے انتخابات سے ہمیں ٹرخایا نہیں جا سکتا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چارسدہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ہم نے آئین میں انسانی حقوق کا تحفظ کیا، ان شاءاللہ ہماری کوششوں سے پاکستان سے سود کا خاتمہ ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پختونخوا میں مذہب کی گہری جڑیں اکھاڑنے کیلئے این جی اوز کو استعمال کیا گیا، مدارس، علوم اور سیاست کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔سربراہ جے یو آئی نے یہ بھی کہا کہ موجودہ اسمبلیوں کی کوئی حیثیت نہیں، ایسی اسمبلیاں تو میں خود مٹی سے بنا سکتا ہوں، ہمارا صوبہ...
    لاہور(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللّٰہ کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ آمرانہ دور جنرل ضیاء کا تھا۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنرل ضیاء کے دور میں بھٹو کو بھی ہٹا دیا گیا تھا، سپریم کورٹ بھی اس میں استعمال ہوئی، کئی سال بعد سپریم کورٹ نے خود مانا۔ جسٹس اطہر من اللّٰہ کا کہنا ہے کہ لاہور کے شاہی قلعہ میں سیاسی ریلی نکالنے پر لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا، جنرل ضیاء نے سری لنکا کی حکومت سے درخواست کی کہ ان کی بیٹی ہاتھی کا بچہ رکھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک حکومت کی دوسرے ملک کی حکومت کو درخواست...
    سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ جنرل ضیالحق کا دور سب سے خوفناک تھا، اس دور میں منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو عہدے سے ہٹا کر قتل کیا گیا۔ لاہور کے نجی ہوٹل میں پاکستان کی پہلی انٹرنیشنل اینیمل اینڈ انوائرنمنٹل رائٹس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ جنرل ضیا کے دور میں سپریم کورٹ بھی استعمال ہوئی جسے سپریم کورٹ نے کئی سال بعد خود تسلیم کیا۔ یہ بھی پڑھیں: بھٹو پھانسی کیخلاف صدارتی ریفرنس: ایک جج کی رائے کو نظرانداز نہیں کرسکتے، چیف جسٹس انہوں نے کہا کہ ضیاالحق کے دور میں لاہور کے شاہی قلعے میں ٹارچر سیلز بنائے گئے تھے، جہاں مختلف سیاسی نقطہ...
     بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔ کوئٹہ، چمن، درہ کوژک، قلعہ عبداللہ اور زیارت سمیت کئی مقامات پر برفباری اور بارش ہوئی، زیارت شہر میں رات سے اب تک 3 انچ برف پڑچکی ہے، بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں جس کے باعث این 25 چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ بارش اور برفباری سے شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوگیا۔ برفانی طوفان کے باعث کوژک ٹاپ میں روڈ کلیئرنس آپریشن بھی معطل ہوگیا ہے، جس سے بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے آمدورفت معطل ہوکر رہ گئی اور کئی گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں۔ محکمہ موسمیات کے...
    لاہور : مشہور گلوکارہ مہناز بیگم کو مداحوں سے جدا ہوئے 12 سال ہو گئے ہیں۔ وہ 1955 میں کراچی میں پیدا ہوئیں اور ان کا اصلی نام کنیز فاطمہ تھا۔ وہ معروف گلوکارہ کجن بیگم کی بیٹی تھیں اور سرسید گرلز کالج سے بی اے کی تعلیم حاصل کی۔ 1972 میں انہوں نے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا اور جلد ہی اپنی آواز کے جادو سے پہچانی جانے لگیں۔   مہناز بیگم نے غزل، ٹھمری، دادرا، خیال اور دیگر موسیقی کی اصناف میں مہارت حاصل کی تھی۔ پی ٹی وی کے پروگرام ’’نغمہ زار‘‘ میں پرفارم کرنے کے بعد ان کی شہرت فلموں تک پہنچی، جہاں بھی انہوں نے اپنی آواز کا جادو دکھایا۔   انہوں نے اپنے...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے ٹیم سلیکشن کے حوالے سے ہیڈکوچ گوتم گمبھیر کے 2 فیصلوں کو نظر انداز کردیا گیا جبکہ کپتان روہت شرما نے نائب کپتان کیلئے ہاردک کا نام نظر انداز کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا، نیوزی لینڈ اور پھر آسٹریلیا کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد ہیڈکوچ گوتم گمبھیر اور کپتان روہت شرما کے درمیان اختلافات کے باعث ٹیم انڈیا کا ڈریسنگ روم سرکس کا منظر پیش کررہا ہے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشت روز چیمپئینز ٹرافی کے اسکواڈ کے ناموں کے اعلان سے قبل ہیڈکوچ گوتم گمبھیر، کپتان روہت شرما اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کے درمیان طویل ملاقات ہوئی۔ جس میں گمبھیر نے ہاردک پانڈیا کو نائب کپتان...
    انڈسٹری میں ترقی کرنے اور جلد نام کمانے کی جستجو ہر فنکار کی اندر پائی جاتی ہے لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنی ترقی کیلئے دوسروں کی ٹانگ کھینچنے اور انکا حق کھانے سے گریز نہیں کرتے۔ آج ایک ایسی ہی اداکارہ کا ذکر کریں گے جس نے شہرت حاصل کرنے کیلئے کسی اور کا نہیں بلکہ اپنی ہی سپر اسٹار بہن کو دھوکا دے کر اسکی جگہ لے لی۔ فلمی خاندان سے تعلق رکھنے والی اس اداکارہ کا ڈیبیو اپنی ہی بہن کی فلم میں ہونے والا تھا لیکن بہن نے سوچا کہ وہ اس کردار کے لیے مناسب نہیں ہیں اور انہیں فلم میں شامل نہیں کیا۔ یہی وہ وقت تھا جب ان...
    وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی ــــ فائل فوٹو بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وہ سوئیٹ ہوم اسلام آباد کی طرز پر ایک مثالی ادارہ کوئٹہ میں میں بھی قائم کرنا چاہتے ہیں۔کوئٹہ میں وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی سے سوئیٹ ہوم اسلام آباد کے بچوں کی ملاقات ہوئی ہے۔سوئیٹ ہوم اسلام آباد کے بچوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی دعوت پر کوئٹہ کا دورہ کیا ہے۔ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سوئیٹ ہوم جیسے ادارے ہمارے معاشرے کی روشن امید ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ سوئیٹ ہوم جیسا ایک ادارہ کوئٹہ میں بھی قائم کرنا چاہتے ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کا دکی واقعے پر فوری...
    ورلڈ اکنامک فورم اور ڈیجیٹل کارپوریشن آرگنائزیشن نے ڈیجیٹل سرمایہ کاری کے تحت سرحد پار ڈیجیٹل سرمایہ کاری کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان کی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں ڈیجیٹل غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری اقدام کا آغاز کیا گیا، پاکستان اس اقدام کو لاگو کرنے والا پہلا ملک ہے۔ پاکستان کی جانب سے ڈیجیٹل ایف ڈی آئی-اینبلنگ پروجیکٹ ٹارگٹڈ ایکشنز کے ذریعے ڈیجیٹل ترقی کو فروغ دینے کے لیے اہم کوششیں جاری ہیں۔ اس حوالے سے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی خدمات اور اسٹیک ہولڈر کی مشاورت کے ساتھ چیلنجز سے نمٹنے کے اقدامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈیجیٹل معیشت کی تشکیل: عالمی تجربات اور مقامی امکانات پاکستان کی جانب سے آئی پی اور...
    تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ مالیاتی ذمے داری اور قرض حد بندی ایکٹ 2005 کے تحت رپورٹ تیار ہو گئی ہے۔ مالیاتی پالیسی میں بیان قانون کے تحت قرض حد بندی ایکٹ 2005کی خلاف ورزی کی وجوہات قومی اسمبلی میں پیش کرنا لازم ہے، تیار ہونے والی رپورٹ کی وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی اورپھر پارلیمنٹ کو پیش کی جائے گی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک سال میں فی کس قرضہ ساڑھے31ہزار روپے بڑھ گیا ہے، حکومت بجٹ خسارے کو مقررہ حد تک رکھنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ تجزیہ کار کامران یوسف نے کہا...
    ملتان : ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی ٹیم 157 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی، اور ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 251 رنز کا ہدف ملا۔ پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 109 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ سے کیا، مگر سعود شکیل پہلے ہی اوور میں صرف 2 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد محمد رضوان بھی 2 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔   کامران غلام 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ نعمان علی 9، ساجد خان 5 اور سلمان علی آغا 14 رنز بنا کر چلتے بنے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومیل ویریکن نے 7 وکٹیں حاصل کیں، اور گوداکیش موٹی نے ایک وکٹ لی۔ پاکستان کے دو کھلاڑی رن...
    سردی کے موسم میں مچھلی کا کاروبار چمک اٹھا ہے اور لاہور میں ایک ایسی دکان ہے جہاں ایک تعلیم یافتہ خاتون نے مچھلی فروحت کرنے میں مردوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ مچھلی بنانےمیں مصروف بنی سنوری خاتون کا نام طیبہ ہے، جن کی تعلیم ایم اے ہے اور نوکری نہ ملنے پر انہوں نے دل برداشتہ ہوکر مچھلی کا کاروبار شروع کیا ہے۔ کاروبار کو کامیاب بنانے کے لیے طیبہ کا عزم اور حوصلہ دونوں ہی بلند ہیں۔ شروع میں طیبہ کواس کاروبار میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مچھلی فروحت کرنے والی مشہور دکانوں کے جھرمٹ میں اپنی جگہ بنانے کوئی آسان کام نہیں ہے، مگر تین اقسام کی مچھلیاں مناسب ریٹ پر فروحت کرنا...
    اسلام آباد، پشاور (نیوز ڈیسک) حکومتی مذاکراتی ٹیم کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مجھے بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تفصیلات کا علم ہے، پی ٹی آئی چیئرمین کو پیغام دیا ہےکہ دو دو تین تین دروازوں سے بیک وقت مذاکرات نہیں چلا کرتے، جبکہ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کی عسکری قیادت سے ملاقات کے بعد نواز شریف کیمپ میں کھلبلی مچ گئی ہے، نوازشریف نے اپنی ٹیم کو مذاکرات ناکام بنانے کا مشن سونپ دیا، وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا عدالتی فیصلہ ملکی تاریخ کااہم ترین فیصلہ ہے، میاں بیوی نے ایک فراڈ ٹرسٹ بنایا،جب قانونی دفاع نہ ہوا تو...
    محکمہ موسمیات کے مطابق آج اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ تاہم اسلام آباد، شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پوٹھوہار،کشمیر، مری اور گلیات میں تیز ہواؤں کے ساتھ ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری متوقع ہے۔ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک اور رات کو خنک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع، با لا ئی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں آج بھی دھند کا راج برقرار رہنے کا امکان ہے۔ شدید دھند کی وجہ سے پنجاب میں موٹروے کے کئی ایک سیکشنز ٹریفک کے لیے...
    پی ٹی آئی حکومت کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے نہیں ہٹانا چاہیے تھا، خورشید شاہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے نہیں ہٹانا چاہیے تھا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو مدت پوری کرنے دینی چاہیے تھی، ذاتی طور پر میں اس کے حق میں آج بھی نہیں ہوں، ہمیں انہیں اقتدار پورا دینا چاہئے تھا، اگر ایسا ہوتا تو آج عمران خان چار سیٹیں بھی نہیں جیت پاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں...
    سواسال بعدجنگ بندی معاہدے کی صورت میںمظلوم اورنہتے فلسطینیوں کے سامنے وقت کے بدمست ہاتھی اسرائیل کایہ حال دیکھ کرنہ صرف دل باغ باغ ہوگیابلکہ یہ ایمان اوریقین بھی مزیدپختہ ہواکہ حق کے مقابلے میں باطل انشاء اللہ اسی طرح ہمیشہ مغلوب،ذلیل اوررسواہوتارہے گا،جنگ بندی کے اس معاہدے میں اسرائیل سمیت باطل کے ہربچونگڑے اورپیروکارکے لئے بڑی نشانیاں ہیں۔ باطل کاآخری سٹاپ،منزل اور مقدر اگر مغلوب ہونانہ ہوتاتواسرائیل پندرہ ماہ تک ایڑی چوٹی کازورلگانے کے بعدبھی غزہ کے کوچے سے اس طرح بے آبروہوکرنہ نکلتا۔اپنی پوری طاقت، قوت، ناپاک عزائم اورفرعونی لاؤلشکرسمیت مظلوم، مجبور، لاچار، بے بس اورنہتے فلسطینیوں پر چڑھائی کرنے والے نیتن یاہوکایہ خیال اورگمان تھاکہ وہ طاقت کے زورپرارض مقدس کوقبضہ کرلیں گے لیکن نیتن یاہواوران جیسے...
    ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تیاریاں مکمل، تقریب میں کون کون آئے گا ؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز نیویارک: امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق پیر کی شام ہونے والی ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں عالمی رہنما بھی شرکت کریں گے۔ پاکستان کی نمائندگی امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کریں گے۔ تقریب میں پاکستان کی کئی سیاسی شخصیات اور پاکستانی امریکنز بھی شریک ہوں گے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ریپبلکن کی جانب سے کئی ٹیک ٹائٹنز کو افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے، جیسے کہ ارب پتی ایلون مسک، جیف...
    یوپی کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر ثبوت سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ڈھانچہ ہری ہر مندر کو گرا کر تعمیر کیا گیا تھا، تو مسلمانوں کو عدالتوں کے چکر میں پڑے بغیر اسے ہندوؤں کے حوالے کر دینا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ اگر مذہبی کتابوں اور آثار قدیمہ کے شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ سنبھل میں کلکی کو وقف ایک ہری ہر مندر شاہی جامع مسجد کی تعمیر سے پہلے موجود تھا، تو مسلمانوں کو اس مغلیہ دور کی مسجد ہندوؤں کے حوالے کر دینی چاہیئے۔ معلوم ہو کہ یوگی آدتیہ ناتھ کمبھ میلہ میں میڈیا ہاؤس "آج تک" کے زیر اہتمام  منعقد ایک کانکلیو میں...
    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اگر آپ نہیں سمجھتے تو کل آپ کا گریبان اور ہمارا ہاتھ ہو گا،یہ ملک کسی کی جاگیر نہیں، ملک بناتے وقت اسلام کے نام پر لوگوں نے قربانیاں دیں،یہ ہمارا ملک ہے اور اس میں امن چاہتے ہیں، ہم آج تک آپ سے نرم لہجے اور دلیل سے بات کرتے ہیں،آپ ہماری بات سمجھیں، ایسے انتخابات سے ہمیں نہ ٹرخایا جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے پاکستان میں لوگ اسلام کا مذاق اُڑا رہے ہیں۔ مسلمان کا خون مسلمان پر حرام ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں...
    اسرائیل کی سیکیورٹی کابینہ کے بعد حکومت نے بھی غزہ جنگ بندی معاہدے کی توثیق کر دی ہے ۔غیرملکی میڈیاکے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے جاری میں کہاگیاہے کہ سیکیورٹی کابینہ نے حکومت کو جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کی سفارش کی تھی اس کے بعد ہفتے کی صبح مکمل کابینہ کا اجلاس طلب کیا گیا جہاں معاہدے کی حتمی منظوری دی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حکومت نے حماس کیساتھ جنگ بندی معاہدے کو منظور کرتے ہوئے یرغمالیوں کی رہائی کے منصوبے کی توثیق کر دی ہے ۔ وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق یہ معاہدہ (آج)اتوار سے نافذ العمل ہوگا۔معاہدے کے تحت حماس...
    اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر تحفظ خوراک و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت صنعت کی بحالی کے لیے بہت کام کر رہی ہے ، مسلم لیگ ن کی حکومت نے نئے پروگرام لانے کی کوشش کی،جب بھی حکومت ملی ہے ہم نے اکانومی کو مضبوط کیا ،بزنس مین کو ہم نے جتنی بھی سہولیات دے سکتے ہیں دی ہیں۔
    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن پاکستانی مصنوعات کے بطور متبادل فروغ کے لیے پاکستان بزنس فورم کے تحت ایکسپو سینٹر میں دو روزہ نمائش بعنوان’’ میرا برانڈ پاکستان‘‘کا افتتاح و اسٹالز کا دورہ کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے پاکستانی مصنوعات کے بطور متبادل فروغ کے لیے پاکستان بزنس فورم کے تحت ہفتہ کو ایکسپو سینٹر میں دوروزہ نمائش بعنوان ’’میرابرانڈپاکستان‘‘ کا افتتاح کردیا،شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،نمائش کو وقت کی ضرورت قراردیا اور منتظمین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔بعد ازاں حافظ نعیم الرحمن نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بدقسمتی سے پاکستان میں ایسا حکمران ٹولہ ہم پر مسلط ہے جو اپنی ہی قوم کو...
    ’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کامیابی کو ذاتی اچیومنٹ سمجھتا ہے‘ یہ احساس اس کے اندرغرور اور تکبر پیدا کر دیتا ہے اور یہاں سے خرابی جنم لیتی ہے‘‘ ان کے چہرے پر مسکراہٹ تھی‘ یہ ایک خاص قسم کی مسکراہٹ تھی اوریہ مسکراہٹ دنیا کے ہر صوفی‘ ہر نیک‘ عالم اور اصلی دانشور کے چہرے پر ہوتی ہے۔ دنیا کا ہر صوفی‘ ہر عالم اور ہر نیک شخص اپنی نیکی‘ اپنے علم اور اپنے تصوف کو لوگوں سے چھپا کر رکھتا ہے لیکن وہ اپنی مسکراہٹ نہیں چھپا پاتا۔ یہ مسکراہٹ اچھے لوگوں کا ٹریڈ مارک ہوتی ہے اور یہ آپ کو مدرٹریسا سے لے کر نیلسن منڈیلا‘ میاں محمد بخش سے شاہ حسین...
    ہم پاکستانی امریکی فوجوں کے افغانستان سے انخلا پر بہت خوش تھے۔ اس وقت کے وزیر اعظم نے بڑے فخر سے کہا تھا کہ ’’افغان طالبان نے امریکی غلامی سے نجات حاصل کر لی ہے۔‘‘ افغان طالبان نے یہ آزادی ضرور حاصل کی تھی مگر اس کی پاکستان نے کتنی قیمت ادا کی تھی، افسوس اب اس کا کہیں ذکر ہی نہیں ہوتا۔ یاد رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی حکومت کے آخری ایام میں ہی اشرف غنی کی حکومت ڈانواڈول ہونے لگی تھی۔ افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی شروع تھی جب کہ امریکا اور نیٹو افواج کی واپسی کا عمل بھی شروع ہوچکا تھا۔ طالبان کے کابل پر قبضہ کرنے سے قبل ہی امریکی فوجیوں کی واپسی...
    عمومی طور پر جب قومی سیاست میں ڈیڈلاک کا پہلو غالب ہو تو اس میں سے ایک خاص مدت کے بعدمفاہمت یا مذاکرات کا راستہ سیاسی ضرورت کے تحت نکالا جاتا ہے۔ آج قومی سیاست میں پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا کھیل دیکھنے کو مل رہا ہے تو اس کے پیچھے بھی بااثر طاقتیں ہیں۔ مذاکراتی میز پر بیٹھنے سے پہلے بہت کچھ پس پردہ طے ہوا ہوگا۔ پی ٹی آئی میں بہت سے لوگ اسٹیبلیشمنٹ سے مفاہمت کے حامی ہیں اور جو اب مذاکراتی دربار سجا ہوا ہے، اس میںبانی پی ٹی آئی کو راضی کرنے اور ڈیڈلاک ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیاہے۔ بانی پی ٹی آئی براہ راست بڑی طاقتوں سے مذاکرات...
    موسمیاتی تبدیلی زمین پر زندگی کے لیے سب سے اہم خطرہ بن کر ابھری ہے، دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں میں تیزی آرہی ہے۔ اس کے ثبوت میں سطحی ہوا کے درجہ حرارت میں اضافہ، سمندروں کی گرمی، سمندر کی سطح میں اضافہ، گلیشیئرکا پگھلنا، غیر معمولی موسمی نمونے اور بار بار آب و ہوا کی خرابیاں شامل ہیں۔ ان تبدیلیوں کی بنیادی وجہ انسانی سرگرمیاں ہیں، خاص طور پر گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج۔ یہ گیسیں زمین کے ماحول میں لمبی لہروں کی شعاعوں کو جذب کرتی ہیں، جو زمین کو تباہ کن تباہی کے قریب لاتی ہیں۔ صورتحال کے واضح ادراک کے باوجود، عالمی ردعمل خاطر خواہ کارروائی کے بجائے کاغذی وعدوں تک محدود ہے۔ بگڑتی ہوئی آب...
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر اور پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے والی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن ثنااللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی چینل نہیں کھلا، سیاسی مذاکرات سیاسی جماعتوں کے لیول پر ہی پونے چاہئیں، اس کے سوا کوئی اور آپشن نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو اڈیالہ جیل سے کسی اور جگہ منتقل کرنے پر بات ہوسکتی ہے، رانا ثنااللہ میڈیا رپورٹ کے مطابق راناثنا کا کہنا ہے کہ جمہوریت ڈیڈلاک سے نہیں ڈائیلاگ سے آگے چلتی ہے۔ پی ٹی آئی کو لکھ کر دینے کو تیار ہیں کہ زیر سماعت کیسز میں حکومت کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی...
    برطانیہ میں اسکاٹ لینڈ یارڈ نے مبینہ طور پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسپورٹر گلفام حسین کیانی کو وزیر اعظم شہباز شریف، سابق وزیر اعظم نواز شریف اور شریف خاندان کے دیگر افراد کو ٹک ٹاک پر براہ راست نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ حال میں مبینہ طور پر گلفام کیانی نے سماجی رابطے کی مختصر ویڈیو ایپ ’ٹک ٹاک‘ پر اپنی ایک ویڈیو میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی بھی دی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ’ٹک ٹاک‘ پر اپنے فالوورز سے بات کرتے ہوئے گلفام حسین نے دھمکی دی کہ وہ عملی طور پر شریف خاندان کے افراد کو لندن کی سڑکوں پر گھسیٹیں...
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے مسلم لیگ نون کے سینیٹر کا کہنا تھا کہ مجھے پی ٹی آئی کے چیئرمین کی آرمی چیف سے ’’ملاقات‘‘ کی ساری تفصیلات اور مکالموں کا علم ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ براہ راست اعلیٰ ترین فوجی سطح پر بات شروع ہوگئی ہے جو اطمینان بخش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے سینیٹر عرفان صدیقی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے آرمی چیف سے ملاقات کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کئی دروازوں سے بیک وقت مذاکرات نہیں چلا کرتے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ مجھے بیرسٹر گوہر کی آرمی...
    واشنگٹن:تحقیق کاروں نے ایک اہم دریافت کے ذریعے دنیا کے پہلے چیٹ بوٹ ELIZA کو دوبارہ فعال کر دیا ہے، جو 1960 کی دہائی میں تیار کیا گیا تھا۔ بینالاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق  ایم آئی ٹی (MIT) کے پروفیسر جوزف ویزنبام کی تخلیق کردہ یہ ابتدائی چیٹ بوٹ مصنوعی ذہانت کی بنیاد رکھنے والوں میں شمار ہوتی ہے۔ سائنسدانوں نے ایم آئی ٹی کے آرکائیوز سے پرانے کمپیوٹر کوڈ کے دھندلے پرنٹ آؤٹس کا جائزہ لیا اور 60 سال سے گمشدہ کوڈ کو دریافت کیا۔ اس کوڈ کو استعمال کرتے ہوئے ELIZA کو اس کی اصل شکل میں دوبارہ بحال کیا گیا۔ ELIZA کو ایک لینگویج ماڈل کے طور پر تیار کیا گیا تھا جو صارفین کے ساتھ...
    نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ 5 اگست 2019ء کے فیصلوں اور اسکے بعد کے اقدامات سے یہاں کے روزگار پر بہت بُرا اثر پڑا اور معیشت بھی متاثر ہوئے نہ رہ پائی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فارورق عبداللہ کا کہنا ہے کہ لوگوں نے عمر عبداللہ کی حکومت کو جو منڈیٹ دیا ہے اور اپنے قیمتی ووٹوں سے عوامی سرکار کو معرض وجود لایا، اللہ اس حکومت کو اُن تمام وعدوں کو پورا کرنے کی توفیق عطا کرے جو الیکشن منشور میں کئے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مشکلات اور چیلنجوں کی کوئی کمی نہیں ہے، خاص کر جموں و کشمیر میں بڑی تعداد میں نوجوان بے روزگار بیٹھے ہیں۔ انہوں...
    اسلام آباد:تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت کے مذاکرات کی مخالفت کردی اور ساتھ ہی انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے قومی حکومت قائم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا مشورہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ کیوں مذاکرات کر رہی ہے، حکومت کے ساتھ مذاکرات کا مطلب ہے آپ ناجائز حکومت کو جائز قرار دے رہے ہیں۔ محمود خان اچکزئی نے مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے قومی حکومت کے قیام کا مطالبہ...
    کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ہمارا آئین صرف ایک کتاب نہیں ہے، بلکہ یہ ملک کے لاکھوں کروڑوں لوگوں کی آواز ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے پٹنہ میں آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کو پُرزور انداز میں ہدف تنقید بنایا۔ انہوں نے کہا کہ موہن بھاگوت بھارت کے ہر ادارہ سے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر، مہاتما گاندھی کے نظریات کو مٹانے میں مصروف ہیں۔ راہل گاندھی بہار کی دارالحکومت پٹنہ "تحفظ آئین سمیلن" میں حصہ لینے پہنچے تھے۔ باپو آڈیٹوریم میں منعقد اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت...
    پاکستان کی اسپیس ایجنسی سپارکو نے جمعے کے روز ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔ یہ اہم سنگ میل چین کے جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے اپنا پہلا مقامی سطح پر تیار کردہ سیٹلائٹ خلا میں بھیجنا ہے۔ اس لانچ میں چین کی ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کے لانگ مارچ ٹو ڈی راکٹ کے ذریعے پاکستان نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ-الیکٹرو آپٹیکل ون (پی آر ایس سی-ای او 1) سمیت 2 دیگر سیٹلائٹ بھی خلا میں روانہ کیے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستانی انجینیئرز کا تیار کردہ پہلا دیسی ای او۔1 سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا گیا سیٹلائٹ ریسرچ اینڈ ڈولپمنٹ سینٹر لاہور میں ای او ون کو خلا میں بھیجے جانے کے مناظر بھی دیکھائے گئے۔ سیٹلائٹ-آپٹیکل ای...
    کراچی(نیوز ڈیسک)اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے لوٹ مار کی وارداتیں عام ہونے لگی ہیں، مقامی اور غیر ملکی افراد ٹیکنالوجی کے غلط استعمال سے بھی لوگوں کے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کی اسکیننگ کرکے بھی وارداتیں کررہے ہیں۔ ملزمان یہ کام کس طرح انجام دیتے ہیں؟ اس حوالے سے نجی ٹی وی کے پروگرام میں ایس ایس پی آئی ایس یو شعیب میمن سے ناظرین کو اے ٹی ایمز میں ہونے والی اس قسم کی وارداتوں سے بچنے کیلیے ہدایات اور مشورے دیے۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ دنوں اے ٹی ایمز کے اندر وارداتیں کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے اسلحہ کے ساتھ 40 سے 50 اے ٹی ایم کارڈز بھی برآمد...
    اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحٰق ڈار نے وزارت خارجہ و داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ مراکشی کشتی سانحے کے متاثرین کو مؤثر اور بروقت امداد کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے جاری پریس ریلیز میں بتایا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں مراکش کے ساحل پر کشتی کے حادثے کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد اموات ہوئیں۔ مزید بتایا کہ افغان شہریوں کی تیسرے ملک منتقلی سے متعلق امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری داخلہ اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔ وزیر خارجہ نے اس موقع پر حکومتی...
    بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے گھر پر ہونے والی واردات کے حوالے سے پولیس کو بیان ریکارڈ کروادیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور نے پولیس کو بیان دیا کہ چور انتہائی مشتعل تھا مگر اُس نے واردات کے دوران میری جیولری کو ہاتھ تک نہیں لگایا۔ کرینہ کپور کے مطابق ملزم مزاحمت پر مشتعل ہوگیا تھا جبکہ وہ میری جیولری تک پہنچ گیا تھا اور ڈبے بھی کھولے مگر کسی ایک کو ہاتھ تک نہیں لگایا۔ واضح رہے کہ دو روز قبل ممبئی کے علاقے باندرا میں چوری کی واردات کے دوران مزاحمت پر ملزم نے اداکار کو چاقو کے متعدد وار سے شدید زخمی کردیا تھا جس کے بعد انہیں لیلا وتی اسپتال منتقل کیا...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے کور کمیٹی کا اجلاس آج رات 10 بجے طلب کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کور کمیٹی اجلاس میں القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی، اجلاس میں مذاکرات کے حوالے سے بھی بات ہوگی، جبکہ پارٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل بارے بھی بات چیت ہوگی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو 14 اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی، 30 دن سے محفوظ فیصلہ سنائے جانے کے بعد بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا۔ احتساب عدالت کے فیصلے کے مطابق القادر ٹرسٹ کو سرکاری کنٹرول میں دے...
    موریطانیہ کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے لالہ موسیٰ کے ابوبکر کو اسپین بھجوانے کیلئے پورے خاندان نے 40 لاکھ روپے جمع کر کے دیے تھے۔موریطانیہ کشتی سانحہ میں لالہ موسیٰ گجرات کا ابوبکر بھی سفر کر رہا تھا گھر والوں کا کہنا ہے کہ ابوبکر کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ابوبکر کے کزن نے بتایا کہ انہوں نے سب بہن بھائیوں سے اکٹھا کرکے ایجنٹ کو 40 لاکھ روپے دیے تھے۔ اگر ہمیں ان حالات کا علم ہوتا تو مزید رقم کا بھی بندوبست کر دیتے کم ازکم بچے کی جان تو بچ جاتی۔ابوبکر کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ زمین فروخت کرکے دو بچوں کے باپ ابوبکر کو بہتر مستقبل کےلیے اسپین بھیجنے...
    حکومت کا وزارت سائنس کے چھ ادارے بند کرنے کا فیصلہ،وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی نے وزارت سائنس کے چار اداروں کو ضم کرنے کی بھی منظوری دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی نے وزارت سائنس کے 6 ادارے بند کرنے اور چار اداروں کو ضم کرنے کی منظوری دے دی۔ رائٹ سائزنگ کمیٹی نے وزارت سائنس کے صرف 6 اداروں کو کم افرادی قوت کے ساتھ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے بقیہ ختم اور ضم کردیے جائیں گے۔ وزارت سائنس سے رائٹ سائزنگ سے متعلق سفارشات پر عمل درآمد رپورٹ 20 جولائی تک طلب کرلی گئی۔دستاویز کے مطابق کونسل فار ورکس اینڈ...
    لاہور:حکومت پنجاب نے گاڑیوں کی رجسٹریشن سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پنجاب کے شہری اب دوسرے صوبوں یا وفاق میں اپنی گاڑی رجسٹر نہیں کروا سکیں گے۔ ایکسائز حکام نے اس فیصلے کے لیے پنجاب کی کابینہ سے منظوری حاصل کرنے کی تصدیق کی ہے۔ ایکسائز حکام کے مطابق شہری ٹیکس بچانے کی غرض سے اکثر دوسرے صوبوں یا وفاق میں اپنی گاڑیاں رجسٹر کراتے ہیں، جس سے پنجاب کو ٹیکس کی وصولی میں مشکلات پیش آتی ہیں اور سیکیورٹی کے مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں۔ حکام نے مزید کہا کہ اگر کسی شہری نے دوسرے صوبوں میں گاڑی رجسٹر کروائی تو اس پر جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ نادرا کے ضلعی کوڈز کی بنیاد پر...
    لاہور کے مشہور ادارے جامعہ نعیمیہ نے بیرون ملک سفر کے لیے غیر قانونی طریقوں کے استعمال کی مذمت کا فتویٰ جاری کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:یورپ جانے کا جنون، بحیرہ روم میں ایک اور کشتی الٹنے سے 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد ہلاک ڈاکٹر مفتی راغب حسین نعیمی اور مفتی عمران حنفی کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری ہونے والے فتوے میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کا عمل نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ اسلامی تعلیمات کے بھی خلاف ہیں۔ فتوے میں زور دیا گیا ہے کہ کوئی بھی ایسا اقدام کرنا جس سے کسی کی جان کو خطرہ ہو، بشمول خودکشی، شریعت میں سختی سے ممنوع ہے۔ جامعہ نعیمیہ لاہور کا بیرونی منظر معتبر علما...
    گجرات (ویب ڈیسک) مراکش کے سمندر میں ظلم کی داستان رقم ہوئی جب 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد سمندر کا نوالہ بنا دئیے گئے، واقعے میں بے رحمی، سفاکی اوردرندگی دیکھنے کو ملی۔ انسان نما بھیڑیوں کے سامنے بے بس تھی زندگی کوئی بھوک سے مرا۔ کوئی بیماری سے اور جو زندہ بچ گیا اسے تشدد کر کے مار دیا گیا۔ آج نیوز کے مطابق سانحے پر گجرات کے 3 دیہات میں سوگ کا ماحول ہے گاؤں جوڑا کا ابوبکر، میاں ریحان اور عمر مرزا اورعلی گاؤں گھر کو کا قصنین، شہزاد اور رضوان درندگی کی بھینٹ چڑھ گئے، ڈھولہ کے سفیان اورعاطف کو ہتھوڑوں، راڈوں سے قتل کیا گیا۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی شرح نمو...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ اور داخلہ کے حکام کو مراکش کشتی حادثے کے متاثرین کی فوری اور مؤثر معاونت کی ہدایت کی ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے یہ ہدایات افغان باشندوں کی وطن واپسی سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ اجلاس میں سیکریٹری خارجہ اور سیکریٹری داخلہ نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں مراکش کشتی حادثے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: کشتی حادثہ: تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی ٹیم مراکش روانہ خیال رہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ایک تحقیقاتی ٹیم مراکش بھیجی گئی ہے جو 3 سے 4 روز مراکش میں قیام کرے گی۔ اس ٹیم میں ایف آئی اے، وزارت...
    موریطانیہ کشتی حادثہ کی تحقیقات میں ایف آئی اے نے خاتون کو گرفتار کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز گجرانوالہ (آئی پی ایس )ایف آئی اے نے موریطانیہ کشتی حادثہ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی، خاتون ملزمہ گجرات سے گرفتارکرلی گئی۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمہ اپنے بیٹوں کے کہنے پرلوگوں سے رقوم لینے جاتی تھی، ملزمہ نے متعدد افراد سے رقوم وصول کیں جس پر تحقیقات جاری ہیں۔ڈائریکٹرایف آئی اے گوجرانوالہ کا کہنا ہے کہ زون میں ٹیمیں کام کررہی ہیں، نامزد ملزمان اورسب ایجنٹس کی گرفتاریاں یقینی بنائی جائیں گی۔یاد رہے کہ جمعرات کو کشتی حادثے میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن ہلاک ہوگئے تھے، کشتی میں کل 66 پاکستانی سوار تھے تاہم...
    ویب ڈیسک: معروف گلوکارجواد احمد کی اہلیہ کے پارلرمیں بجلی چوری کے معاملہ پرلیسکو نے تیرہ لاکھ روپے کا ڈیٹیکشن بل ڈال دیا۔  لیسکوحکام کااس حوالے سے کہنا ہے کہ جواداحمد کو ستائیس ماہ کی بجائےصرف چھ ماہ کاڈٹیکشن بل ڈالاگیا،نواب ٹاون تھانےمیں ایف آئی آردرج ہوئی ہے،میٹراب تک غائب ہے،ملنے پربل زیادہ ڈالیں گے،بل کی مجموعی رقم13لاکھ روپے بنی ہے، صارف کسی بھی فورم پرجائےہم نےزیادتی نہیں کی۔ حماس کے پہلے 33 یرغمالیوں کی رہائی کا شیڈول  لیسکوحکام  نے مزیدکہاہے کہ جواد احمد کےخلاف بجلی چوری کی ایف آئی آرسےمطمئن نہیں،ایف آئی آرمیں تمام دفعات شامل نہیں،پولیس نے زیادتی کی۔