Juraat:
2025-04-12@23:35:01 GMT

ساڑھے 8 لاکھ افغان شہریوں کو واپس بھیجا جاچکا ،وزیر مملکت

اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT

ساڑھے 8 لاکھ افغان شہریوں کو واپس بھیجا جاچکا ،وزیر مملکت

غیر ملکیوں کے انخلا کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی، فیصلہ کچھ زمینی حقائق پر کرنا پڑا
دہشت گردی کے بہت سے واقعات افغان شہریوں سے جڑ رہے ہیں، طلال چودھری
وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی، افغانی ہمارے بھائی ہیں لیکن فیصلہ کچھ زمینی حقائق پر کرنا پڑا۔پریس کانفرنس کے دوران سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ تمام غیر ملکی شہری ہمارے لیے قابل احترام ہیں، ملک میں دہشت گردی کے تناظر میں انخلا کا فیصلہ کیا گیا۔انہوںنے کہاکہ 30 اکتوبر 2023 کو غیرملکیوں کے انخلا کی پالیسی تیار کی گئی، پہلے مرحلے میں کاغذات نہ رکھنے والے غیر ملکیوں کو واپس بھیجا گیا، دوسرے مرحلے میں 13 فروری 2025 کو افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے لیے کابینہ نے فیصلہ کیا انہیں واپس بھیجا جائے گا اور ان کے لیے 31 مارچ 2025 کی ڈیڈلائن دی گئی جب کہ تیسرے مرحلے میں افغان کارڈ ہولڈرز کو واپس بھیجا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کا انخلا جاری ہے، غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی، اب تک غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں اور افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے 8 لاکھ 57 ہزار 157 کو واپس اپنے ممالک میں بھیجا جاچکا ہے۔طلال چوہدری نے کہا کہ ملک میں افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے شہریوں کی تعداد 8 لاکھ 15 ہزار 247 پاکستان میں رجسٹرڈ ہیں اور پی او آر پروگرام پاکستان میں 2006 سے شروع ہوا اور 2023 تک جاری رہا اس میں 15 لاکھ 69 ہزار 522 افغان شہری اس میں رجسٹرڈ ہوئے تھے۔ انہوںنے کہاکہ افغان شہری ہمارے بھائی ہیں ان کے لیے ہمارے دل میں بہت احترام ہے تاہم فیصلہ کچھ زمینی حقائق پر کرنا پڑا، اس وقت پاکستان میں جو دہشت گردی ہورہی ہے اس کے بہت سے واقعات افغان شہریوں سے جڑ رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: ملکیوں کے انخلا کی واپس بھیجا غیر ملکیوں کو واپس

پڑھیں:

سندھ کی آب گاہوں و آبی گذرگاہوں پر پرندوں کی تعداد تقریباً ساڑھے 5 لاکھ ریکارڈ

سندھ کی آب گاہوں و آبی گزرگاہوں پر پرندوں کی تعداد 5 لاکھ 45  ہزار  258 ریکارڈ  کی گئی ہے۔سندھ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ نے  2024 سے2025 کےدوران سندھ کی جھیلوں اورآب گاہوں پر مہاجر پرندوں کا سروے مکمل کرلیا ہے۔سروے کے مطابق آب گاہوں و آبی گزرگاہوں  پر  پرندوں کی تعداد 5 لاکھ 45 ہزار 258 ریکارڈ کی گئی ہے دوران سروے مہمان پرندوں کے روایتی ٹھکانے رن آف کچھ اوردلدلی علاقے خشک سالی کا شکار نظر آئے۔سب سے زائد پرندے بدین کی نریڑی لیگون میں ایک لاکھ 55 ہزار 68 اور  بدین کے قریب رن آف کچھ کے مقام پر 91 ہزار634 پرندے ریکارڈ کیے گئے۔گزشتہ سروے کے مطابق 6 لاکھ 39 ہزار 122 پرندے آئے تھے، ،دوران سروے لیسر فلیمنگوز اور خطرے سے دوچار نسل گریٹ وائیٹ پیلکن کی خاصی تعداد بھی دیکھنے میں آئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ کی آب گاہوں و آبی گذرگاہوں پر پرندوں کی تعداد تقریباً ساڑھے 5 لاکھ ریکارڈ
  • افغان بھائیوں کی مہمان نوازی کی مگر اب پاسپورٹ کے بغیر رہنے کی کوئی گنجائش نہیں، طلال چوہدری
  • پاکستان سے انخلاء، غیر قانونی افغانیوں کی تعداد 9 لاکھ 28 ہزار سے تجاوز کرگئی
  • غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کی مہلت میں توسیع نہیں ہوگی، طلال چوہدری
  • غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی، طلال چوہدری
  • تمام صوبے آن بورڈ ہیں، افغان باشندوں کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں ہو رہی، طلال چوہدری
  • افغانوں کی برسوں مہمان نوازی کی مگر اب بغیرپاسپورٹ یہاں رہنے کی کوئی گنجائش نہیں، طلال چوہدری
  • پاکستان سے افغان مہاجرین کا انخلا جاری
  • پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کا انخلا تیزی سے جاری