چیئر مین پبلک سروس کمیشن آزاد کشمیر نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
مظفرآباد(نیوز ڈیسک) آزاد کشمیر میں پبلک سروس کمیشن کے امتحان پر عدالتوں کی جانب سے مسلسل سٹے آرڈر جاری ہونے کا معاملہ، چیئر مین پبلک سروس کمیشن آزاد کشمیر جنرل (ر) ہدایت الرحمان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
چیئرمین پی ایس سی نے سپریم کورٹ سرکاری گاڑی میں بھی جانے سے انکار کر دیا، پرائیویٹ گاڑی منگوا کر روانہ ہوئے، سیکریڑی پبلک سروس کمیشن نے بھی ایک ماہ کیلئے چھٹی کی درخواست دے دی۔
وزیر اعظم انوار الحق سمیت دیگر کی چیئرمین پبلک سروس کمیشن کو منانے کی کوششیں، چیئرمین پبلک سروس کمیشن کا اپنے موقف میں کہنا تھا کہ وہ اس نظام کے ساتھ نہیں چل سکتے۔
آزاد کشمیر ہائی کورٹ میں اوپن میرٹ کیس چھ ماہ سے موجود اب تک سماعت نہیں ہو سکی،معاملہ عدالت میں ہونے کے باعث پی ایس سی نیا اشتہار جاری نہیں کر سکتا۔
ادارہ پہلے سے جاری شدہ اشتہارات پر بھی ٹیسٹ انٹرویو نہیں لے سکتا ہے، پبلک سروس کمیشن جس بھی ٹیسٹ کا شیڈیول جاری کرتا ہے ہائی کورٹ اس پر سٹے آرڈر جاری کر دیتا ہے، مسلسل اسٹے آرڈر کے باعث پبلک سروس کمیشن گزشتہ دس ماہ سے مکمل غیر فعال ہے۔
سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے چیرمین PSC کو سنیئر ٹیچر جنرل لائن کے زیر التوا کیسز کے لیے سفارشات جاری کرنے کا کہا جس کو ماننے سے انکار کر دیا۔
چیئرمین پی ایس سی نے کورٹ میں موقف اپنایا کہ انہیں OR اور AND کا فرق معلوم نہیں، انہیں اس سیٹ پر بیٹھنے کا کوئی حق نہیں ہے،چیئرمین پی ایس سی کی زبانی استعفے اور سیکریٹری کی چھٹی کی درخواست سے ادارہ مکمل غیر فعال ہوگیا۔
معروف کامیڈین اداکار جاویدکوڈو انتقال کرگئے
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پبلک سروس کمیشن پی ایس سی
پڑھیں:
جوڈیشل کمیشن اجلاس: جسٹس باقر نجفی کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس باقر نجفی کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کے مطابق جسٹس باقر نجفی کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری اکثریتی رائے سے ہوئی۔ تحریک انصاف کے ارکان بیرسٹر گوہر اور علی ظفر نے بھی جسٹس باقرنجفی کے حق میں ووٹ دیا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس باقر نجفی کے خلاف کمیشن کی مخالفانہ رائے متفقہ طور پر حذف کرنے کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چار ریٹائرڈ ججز کو بطور رکن جوڈیشل کمیشن تعینات کرنے کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی۔
سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ شوکت صدیقی، پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ شاکر اللّٰہ جان اور بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ نذیر لانگو کو جوڈیشل کمیشن کا رکن مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔