2025-02-22@21:58:52 GMT
تلاش کی گنتی: 703

«ڈیرہ غازی خان کے»:

    غلام مرتضیٰ جتوئی - فوٹو: فائل گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے گرفتار رہنما غلام مرتضیٰ جتوئی لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد منتقل کردیے گئے۔ اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ غلام مرتضیٰ جتوئی امراض قلب کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیے گئے ہیں۔ اسپتال کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر کاشف شیخ کا کہنا ہے کہ غلام مرتضیٰ جتوئی کے سینے میں تکلیف اور بلڈ پریشر بڑھا ہوا تھا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ غلام مرتضیٰ جتوئی کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں اور  انہیں آبزرویشن میں رکھا گیا ہے۔
    دیامر کے عوام کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کاظم میثم اور نگر کے عمائدین کا شاندار استقبال کیا گیا۔ انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور سید علی رضوی کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ چلاس میں متاثرین دیامر ڈیم کا دھرنا ساتویں روز میں داخل ہو گیا۔ دھرنے کے ساتویں روز اپوزیشن لیڈر کاظم میثم اور نگر سے ایک بڑا قافلہ بھی پہنچ گیا، اس موقع پر دیامر کے عوام کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کاظم میثم اور نگر کے عمائدین کا شاندار استقبال کیا گیا۔ انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور سید علی رضوی کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔ چلاس دھرنے میں شرکت کیلئے نگر سے شیخ باقر کاظمی، بلال ابراہیمی، سابق ممبر اسمبلی...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں اپنے گروپ اسٹیج کے  باقی میچ کھیلنے کے لیے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کپتان نجم الحسن شانٹو کی قیادت میں دبئی سے پاکستان پہنچ گئی۔ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کو اپنے پہلے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچ میں دبئی میں بھارت سے شکست ہوئی تھی بنگلا دیش اپنا اگلا میچ 24 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔ بنگلا دیش اپنا آخری گروپ میچ 27 فروری کو پاکستان کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔
    وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیرہ غازی خان کے سیاسی اور پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔اعلامیے کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے مقامی رہنماؤں نے حالیہ مالی استحکام پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا اور علاقے کی فلاح و بہبود کے ترقیاتی کاموں پر شکریہ ادا کیا۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے شرکاء کو عوامی فلاح و بہبود کے لیے متحرک کرداد ادا کرنے کی تلقین کی۔ملاقات میں متعلقہ حلقوں اور علاقے کے ترقیاتی امور کے حوالے سے گفتگو کی گئی جبکہ وزیراعظم نے کامیاب جلسے کے انعقاد پر ڈیرہ غازی خان کے عوام کو خراج تحسین پیش کیا۔اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزراء احسن اقبال، رانا تنویر حسین، عطا اللّٰہ تارڑ اور وزیراعظم کے مشیر رانا...
    اسلام آباد ٹریفک پولیس نے چیمپیئنز ٹرافی کے راولپنڈی اسٹیڈیم میں میچز کے دوران ہیوی ٹریفک کے لیے روٹ پلان تشکیل دے دیا۔ ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مورخہ 24،25 اور 27 فروری کو مختلف اوقات میں ٹریفک ڈائیورشن پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں دباؤ کو بھول کر کچھ کرکے دکھائیں، پاک بھارت ٹاکرے سے قبل ہیڈ کوچ کا قومی ٹیم کو پیغام ترجمان کے مطابق 24،25 اور 27 فروری کو ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کے لیے صبح 7 بجے سے 01.30 بجے رات داخلہ بند ہوگا۔ پشاور سے لاہور جانے والی ہیوی ٹریفک براستہ ٹیکسلا موٹروے اور ترنول پھاٹک سے فتح جنگ موٹروے استعمال کرے۔ ٹریفک...
    اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے قومی مفاہمت اور سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے لیے قائم کی گئی کمیٹی میں ڈاکٹر محمد امجد،رضوان صادق خان کو بھی ممبر نامزد کردیا ہے، سابق وزیراعلی بلوچستان میر نصیر خان مینگل کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی میں مصطفیٰ ملک وائس چیئرمین، طارق حسن، انتخاب خان، ڈاکٹر رحیم اعوان ممبران ہیں جبکہ اب ڈاکٹر امجد اور رضوان صادق کو بھی اس کمیٹی کا ممبر نامزد کیا گیا ہے۔ڈاکٹر محمد امجد سابق وفاقی وزیر براِئے بین الصوبائی رابطہ اور پارٹی کے چیف آرگنائزر ہیں جب کہ ان کا سیاسی سماجی شعبے میں وسیع تجربہ ہے ، رضوان صادق خان راولپنڈی/ اسلام آباد کے ممتاز کٹھڑ قبیلہ سے...
    اسلام آباد (محمد ابراہیم عباسی) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے فنانس ایکٹ 2015 کی شق 7 کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے اس قانون کے تحت کیے گئے تمام احکامات اور نوٹیفکیشنز کو بھی غیر مؤثر قرار دے دیا ہے۔ تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ آئین کسی بھی ملک کا بنیادی قانون ہوتا ہے، اور تمام قوانین اپنی طاقت آئین سے حاصل کرتے ہیں۔ اگر کوئی قانون دیے گئے اختیارات سے تجاوز کرے یا کسی آئینی شق کے خلاف ہو، تو اسے غیر آئینی یا Ultra Vires قرار دیا جاتا ہے۔ فیصلے میں مزید کہا گیا کہ پارلیمنٹ کو آئین کے تحت قوانین بنانے کا اختیار حاصل ہے،...
    ڈیرہ غازی خان ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے راجن پور میں یونیورسٹی اور ڈی جی خان میں کینسر ہسپتال کے قیام کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان آکر دلی خوشی ہو رہی ہے، والہانہ اور پرتپاک استقبال پر ڈیرہ غازی خان کے عوام کا مشکور ہوں، ہم نے عوام کی ترقی کیلئے دن رات کام کیا، نواز شریف کا وژن صرف پاکستان کی ترقی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں پنجاب کی ترقی ہوئی، مریم نواز اب پنجاب کے عوام کی خدمت کررہی ہیں، مریم نواز پنجاب کے گھر...
    وزیراعلیٰ جی بی، سیکرٹری امور کشمیر، چیئرمین واپڈا، چیف سیکرٹری جی بی کمیٹی کے رکن ہوں گے جبکہ  ضرورت پر ساتویں رکن کے طور پر کسی بھی متعلقہ شخص کو شامل کیا جا سکے گا، وزارت امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران کمیٹی کو سیکرٹریٹ کی معاونت فراہم کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم پاکستان میان شہباز شریف نے دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کے مطالبات پر غور کرنے اور ان کی حقیقی شکایات کے ازالے کے لیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ وزارت امور کشمیر و سیفران سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران کمیٹی کے چیئرمین، وزیر برائے آبی وسائل شریک چیئرمین ہوں گے، وزیراعلیٰ جی بی، سیکرٹری امور کشمیر،...
    راولپنڈی کے علاقے جاتلی میں 17 سالہ لڑکی کے قتل کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور  2 مزید ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد 3 ہو گئی۔  رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں مقتولہ کا چچا وسیم بھی شامل ہے،  دونوں ملزمان لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر اغواء کرنے میں ملوث تھے، ملزمان کی شناخت شیر عباس اور عاقب کے نام سے ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق مبینہ اغواء کے بعد لڑکی کے اہل خانہ اسے تلاش کر کے واپس لائے اور لڑکی کے چچا نے مقتولہ کو قتل کر کے نعش کو دفنا دیا تھا، مقتولہ کی پراسرار وفات کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے فوری قانونی...
    اویس کیانی: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا ایک روزہ دورۂ ڈیرہ غازی خان,  وزیرِ اعظم ڈیرہ غازی خان میں عوامی اجتماع میں شرکت کریں اور خطاب کریں. وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج ڈیرہ غازی خان کا ایک روزہ دورہ کریں گے. وزیرِ اعظم ڈیرہ غازی خان میں عوامی اجتماع میں شرکت کریں اور خطاب کریں. پاکستان ٹیلی ویژن نشر کرے گا. وزیرِاعظم کو ڈیرہ غازی خان میں عوامی ترقیاتی منصوبوں اور عوامی بہبود کیلئے حکومت کے منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی. وزیرِ اعظم ڈیرہ غازی خان کے عوامی نمائندگان اور سیاسی رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے. چین کا فلپائنی طیاروں پر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا الزام
    کراچی(کامرس رپورٹر)تجارت تاحال آف لائن ہونے کے سبب پاکستان کی لاجسٹکس صنعت ہر سال تقریباً 36 بلین ڈالر کے نقصانات کا سامنا کر رہی ہے جس کی وجہ سے اس شعبے میں20سے 30لاکھ ملازمتوں کا نقصان ہو رہا ہے۔ ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے سمندری تجارت کو فروغ دینے کے لیے ماہرین اور پیشہ ور افراد نے اس امرپر تشویش کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ حقیقی وقت میں حل، بشمول پروسیسنگ، ٹریکنگ اور دیگر ڈیجیٹل سہولتیں، ترقی کے مواقع سے فائدہ اٹھانے اور ترقی یافتہ دنیا کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے ضروری ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ حکومت کے عمل تقریباً حقیقی وقت میں تبدیل ہو چکے ہیں، پھر بھی ایک نمایاں فرق موجود ہے، کیونکہ نجی...
    کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ہونے کے ساتھ ساتھ ملکی سطح پر بھی قیمت ہوگئی۔  بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 23 ڈالر کی کمی سے 2 ہزار930 ڈالر کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار روپے کی کمی سے 3ل اکھ 7 ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔  اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 1714 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 63 ہزار 203 روپے کی سطح پر آگئی۔  فی تولہ چاندی کی قیمت 38 روپے کی کمی سے 3 ہزار 430 روپے اور10 گرام چاندی کی قیمت 33 روپے کی...
    کراچی: ایکسپریس میڈیا گروپ ملک کی معروف نجی انشورنس کمپنی ای ایف یو لائف کے حمایہ فیملی تکافل کے بارے میں آگہی کو فروغ دے گا۔ اس ضمن میں ایکسپریس میڈیا گروپ اور ای ایف یو لائف کے درمیان اشتراک عمل کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر ای ایف یو کے صدر دفتر میں دستخط کیے گئے۔  ای ایف یو لائف انشورنس کے چیف آپریٹنگ آفیسر عظیم اقبال پیرانی اور ایکسپریس میڈیا گروپ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ اظفر ایم نظامی نے ایم او یو پر دستخط کیے۔  اس موقع پر عظیم اقبال پیرانی نے ملک میں انشورنس کے تحفظ کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو اہم قرار دیا۔...
    بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان اور سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور کی فلم ’نادانیاں‘ آئندہ ماہ ریلیز کی جائے گی۔ نیٹ فلکس انڈیا کی جانب سے آج فلم کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔ فلم 7 مارچ کو نیٹ فلکس پر دستیاب ہوگی۔  A post common by Netflix India (@netflix_in) اس فلم کے زریعے سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان فلمی دنیا میں اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں جس کیلئے مداح بےحد پُرجوش ہیں کیونکہ ابراہیم علی خان کو سیف علی خان کی کاربن کاپی کہا جارہا ہے۔ A post common by Sony Music India (@sonymusicindia) فلم نادانیاں میں ماضی کی...
    سینٹرل پولیس آفیسر (سی پی او) راولپنڈی خالد محمود ہمدانی نے تمام کباڑ خانوں کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت دے دی۔سی پی او نے تمام ایس ایچ اوز کو حکم نامہ جاری کردیا ہے اور ہدایت کی کہ تھانوں کی حدود میں موجود کباڑخانوں کا رکارڈ مرتب کیا جائے۔سی پی او راولپنڈی نے ہدایت دی کہ کباڑ خانوں میں کام کرنے والے افراد کی سیکیورٹی کلیئرنس یقینی بنائی جائے۔خالد محمود ہمدانی نے مزید کہا کہ جو کباڑ خانے کسی جرم میں ملوث پائے جائیں، ان کے مالکان کےخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔سی پی او راولپنڈی نے یہ بھی کہا کہ مالکان کی سیکیورٹی کلیئرنس تک کباڑ خانے کھولنے کی اجازت نہ دی جائے۔
    ڈی جی آئی ایس پی آر کی لمز یونیورسٹی لاہور کے طلبہ کیساتھ خصوصی نشست WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی لمز یونیورسٹی لاہور کے طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی۔ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی لمز یونیورسٹی آمد پر اساتذہ، انتظامیہ اور طلبہ کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا، اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی میٹنگ کی۔ نشست کے دوران لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے سکیورٹی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر طلبہ سے مفصل گفتگو کی، ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ کے سوالات اور...
    اسلام آباد/پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے ملاقات کی، جس میں بی آئی ایس پی کی فعالیت، اس کے فوائد اور عوامی فلاح و بہبود میں اس کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرپرسن روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی کے تحت جاری مختلف پروگراموں پر بریفنگ دی اور بتایا کہ یہ منصوبہ غریب اور مستحق خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی نہ صرف مالی امداد فراہم کر رہا ہے بلکہ خواتین کو بااختیار بنانے، بچوں کی تعلیم...
      ناظم آباد میں لا قانونیت کا بازار گرم ،بیٹر مافیا کو چھوٹ ،رقوم بیرون ملک منتقل نمبر 5A 10/14منہدم کی جانے والی خطرناک کمزور عمارت کی ازسرنو تعمیر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج سسٹم کے تحت ضلع وسطی کے علاقے ناظم آباد میں بھی دیگر علاقوں کی طرح ڈائریکٹر ڈیمالیشن عبدالسجاد خان کے غیر قانونی دھندے جاری ہیں۔خطیر رقم بٹورنے کے بعد بیرون ملک منتقل کی جارہی ہیں، لا قانونیت کا بازار گرم رکھتے ہوئے بیٹر مافیا کو غیر قانونی امور پر چھوٹ دی جا رہی ہے جس کا با آسانی اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ناظم آباد نمبر 5 بلاک A پلاٹ نمبر 10/14 پر بغیر نقشے کے بننے والی دوسری منزل کی...
      ایم ڈی اے کے ڈائریکٹر لینڈ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ کی شاہ لطیف کے ملازمین کے ساتھ یلغار 70ہزار فائلیں اٹھا کر شاہ لطیف سبزی منڈی پر زبردستی شفٹ کرنے کی اطلاعات ،الاٹیز میں غصہ ایم ڈی اے کے ریکارڈ میں چھیڑ چھاڑ کی خبریں، لینڈ مافیا کے سرپرست ایم ڈی اے کے عناصر پیراگون پر پل پڑے۔ اطلاعات کے مطابق ایم ڈی اے میں متعدد گھپلوں میں ملوث لینڈ مافیا کے سرپرست افسران کی ان دنوں نیندیں حرام ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈائریکٹر لینڈ فاروق بگٹی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ظہور خان نے شاہ لطیف کے عارضی ملازمین اور پولیس کی معاونت سے پیراگون کے دفتر پر چھاپہ مارا ہے۔پیراگون کے ذرائع کے مطابق تیسر ٹاؤن...
    پشاور انڈر 22 گیمز میں ڈیرہ اسماعیل خان کے دانیال محسود نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان ) پشاور میں ہونے والے انڈر 22 گیمز میں ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے دانیال محسود نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں ہونے والے انڈر 22 گیمز میں ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے دانیال محسود نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا، دانیال محسود نے فائنل فائٹ میں پشاور کے فائٹر کو ہرا کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا، دانیال محسود کے کوچ 100سے زائد گینز بک ریکارڈ ہولڈر عرفان محسودہیں جن کی قیادت میں انہوں نے گولڈمیڈل حاصل کیا۔
    سٹی 42 : پنجاب کے آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کے ڈی ایس پیزاورانسپکٹرز کو خوشخبری سناتے ہوئے جلدپروموشن بورڈ منعقد کرنےکا حکم دے دیا ، ڈی ایس پی سے ایس پی اور انسپکٹرسے ڈی ایس پی کےعہدے پر ترقی دی جائے گی۔  24 ڈی ایس پیز اور 260انسپکٹرز کی اگلےعہدوں پرترقیوں کیلئے سفارشات طلب کرلی گئیں، اس کے علاوہ 1998کے 24 پروبیشرز انسپکٹرز کو ایس پی کےعہدے پر ترقی  دینے کیلئے کریمنل ریکارڈ و دیگر ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے، جبکہ 260 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کےعہدے پر ترقی دینے کیلئے ریکارڈ طلب کیا گیا ہے ۔  اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے...
    نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن کا سی ڈی اے یونین کے انتخابات کے پر امن انعقاد پر ڈائریکٹر لیبر عطا باری کو خراج تحسین WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن نے سی ڈی اے یونین کے انتخابات کے پر امن انعقاد پر ڈائریکٹر لیبر عطا باری کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاواکو خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ 6فروری کو سی ڈی اے یونین کے انتخابات میں مختلف دھڑوں نے حصہ لیا اور انتخابات کے نتیجے میں سی بی اے چوہدری یاسین گروپ نے کامیابی حاصل کی۔ خط میں کہا گیا کہ یہ انتخابات سی ڈی...
    سندھ ہائی کورٹ— فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں کلفٹن کے رہائشی علاقے میں کمرشل سرگرمیوں کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست کی سماعت کے دوران ڈی جی سیپا اور ڈی جی کے ڈی اے کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔عدالت نے دونوں افسران کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔عدالت نے کہا کہ ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے بھی وارنٹِ گرفتاری جاری کریں۔ رہائشی عمارت میں کمرشل سرگرمیاں کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکمکراچی سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کے کے آغا نے رہائشی... ایس بی سی اے کے وکیل نے کہا کہ ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کل ہی چارج لیا ہے، ہم عدالتی حکم...
    کراچی کی جیل سے رہا کیے گئے 22 بھارتی ماہی گیر ریسکیو ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے سپرد کردیے گئے ہیں، جنہیں ہفتے کے روز واہگہ سرحد سے بھارت روانہ کیا جائے گا۔ ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق رہا ہونیوالے بھارتی ماہی گیروں کو پاکستانی سمندری حدود میں مچھلیوں کے غیرقانونی شکار پر گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں کامیاب آپریشن، 8 ماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو کرلیا ترجمان نے بتایا کہ 22 بھارتی ماہی گیروں کو آج کراچی کی ملیر جیل سے لاہور روانہ کردیا جائے گا، جہاں سے انہیں کل ہی کسی وقت واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے سپرد کیا جائے گا۔ سپرنٹینڈنٹ جیل ارشد شاہ کے مطابق بھارتی ماہی گیروں نے...
    کراچی:الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے استقبال رمضان پروگرام میں مولاناحبیب احمدحنفی درس قرآن دے رہے ہیں
    راولپنڈی، موسم سرما کی پہلی بارش کے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ، شہری آگ پر ہاتھ تاپ رہے ہیں
    راولپنڈی، موسم سرما کی بارش کے دوران راہگیر اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں
    لاہور،سیوریج اورصفائی کے مؤثرنظام کی عدم دستیابی کے باعث بارش کے بعد سبزی منڈی میں کیچڑ کی وجہ سے گزرنا محال ہے
    لاہور: گوالمنڈی کے علاقے میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق عظیم نامی نوجوان نے خضر نامی نوجوان پر فائرنگ کی، جس میں خضر، ہمایوں اور ایک راہگیر زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر میو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
    کراچی(اسٹاف رپورٹر ) کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا طلباء کا احتجاج مئیر کراچی مرتضی وہاب سے مزاکرات کے بعد ختم ہوگیا ،اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ کی ہدایت پر اپوزیشن اراکین جماعت اسلامی کے نعمان الیاس، میڈیا کوآرڈینیٹر جواد شعیب ،ابرار احمد ، تیمور اور دیگر نے مئیر کراچی سے ملاقات کی اور طلباء کے درمیان بات چیت کی راہ ہموار کی۔مئیر کراچی نے طلباء کے وفد سے ملاقات کی اور انکے جائز مطالبات کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔ میئر کراچی کا کہنا تھا کہ ایگزامنیشن فیس سے متعلق کراچی یونیورسٹی سے بات کی جائے گی پوائنٹ کو مسئلہ حل کیاجاییگا ڈیویلمپمنٹ چارجز کا از سر جائزہ لیا جائے گاجن طالبات کیساتھ سٹی...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جستجو فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اور او جی ڈی سی ایل کے تعاون سے ہیلتھ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جو صحت کے مسائل پر جامع اور مؤثر مکالمے کا بہترین فورم ثابت ہوئی۔ اس کانفرنس میں طبی ماہرین، سول سوسائٹی کے نمائندے، وکلاء، بزنس کمیونٹی کے افراد اور سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔پہلا سیشن طبی ماہرین کے لیے مختص تھا، جس میں ڈاکٹر امیران، ڈاکٹر نند کمار، ڈاکٹر صبا، ڈاکٹر خالد ابڑو اور دیگر ممتاز طبی ماہرین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ماہرین نے کینسر اور دیگر مہلک بیماریوں پر تفصیلی گفتگو کی اور اس بات پر زور دیا کہ جدید علاج معالجے کے باوجود مریضوں کو سماجی رویوں اور بے حسی کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔...
    امریکا سے ڈی پورٹ پاکستانیوں سمیت دیگر تارکین وطن پاناما میں ڈیرین جنگل کے علاقے منتقل WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز پانامہ (سب نیوز )امریکا سے ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانیوں سمیت تقریبا 100 تارکین وطن کے ایک گروپ کو وسطی امریکی ملک پاناما کے ہوٹل سے ڈیرین جنگل کے علاقے میں منتقل کر دیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایک بیان میں پاناما کی وزارت سیکیورٹی نے کہا کہ حالیہ دنوں میں امریکا سے بے دخل کیے گئے 299 تارکین وطن میں سے 13 کو ان کے آبائی ممالک واپس بھیج دیا گیا، جبکہ دیگر 175 دارالحکومت پاناما سٹی کے ہوٹل میں مقیم ہیں، جو وطن واپسی پر رضامندی کے بعد آگے سفر...
    پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی ڈی ریگولیشن کے پلان پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ وفاقی حکومت کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے منصوبے پر پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے تحفظات کا اظہار کردیا گیا ہے۔ ایسوسی ایشن نے قیمتوں سے متعلق وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کو خط لکھ کر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور بتایا کہ مشاورت کے بغیرکوئی بھی فیصلہ قبول نہیں ہوگا۔ خط میں لکھا گیا کہ وزیر پیٹرولیم معاملے پر ایسوسی ایشن کے ساتھ بات کریں، پیٹرولیم ڈیلرز کے ملک بھر میں 15 ہزار سے زائد پیٹرول پمپس ہیں اور ڈیلرز نے سیکٹر میں کھربوں روپے کی سرمایہ کاری بھی کر رکھی ہے۔...
    نیب اور نجی اداروں کے درمیان مفاہمت کے 6 سمجھوتوں پر دستخط کیے گئے، قائم مقام چیئرمین نیب سہیل ناصر کی موجودگی میں معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق معاہدوں کے مطابق نجی تعلیمی و طبی اداروں کی طرف سے نیب ملازمین کو رعائیتی پیکجز پر سہولیات ہوں گی۔ سہیل ناصر نے کہا کہ چیئرمین نیب کے وژن کے تحت مختلف اداروں سے مفاہمتی سمجھوں کا عمل جاری ہے، باہمی سمجھوتوں سے کارکردگی کا معیار مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ڈائریکٹر نیب ہیڈ کوارٹر محمد عمران بٹ اور معروف انٹرنیشنل ہسپتال کے سی ای او، شعیب احمد خان، علی میڈیکل سینٹر کے سی ای او ڈاکٹر بلال ارشد بٹ، قمر جہاں ڈائگنوسٹکس کے سی ای او زبیر...
    راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنے 9 ماہ کے بیٹے کے اغوا برائے تاوان کا مطالبہ کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے ہی بیٹے کے اغوا اور پھر تاوان کا ڈرامہ رچا کر پولیس کو اطلاع دینے والی ملزمہ صوفیہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزمہ صوفیہ نے 15پر اطلاع دی تھی کہ اس کے بیٹے کو کسی نے اغواء کرلیا ہے، اس پر رتہ امرال پولیس فوری موقع پر پہنچی ،تحقیقات  پر ایسا کوئی واقعہ پیش نہ آیا۔ ملزمہ نے اپنے شوہر سے  15 لاکھ  بٹورنے کی خاطر بوگس کال کرنے کا انکشاف کیا۔ رتہ امرال پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام...
    راولپنڈی میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کے بعد واسا کے عملے کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: طویل خشک سالی کے بعدبارشیں شروع، آج کہاں بادل برسنے کا امکان؟ ترجمان واسا کے مطابق جمعرات کی صبح راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جبکہ اس دوران واسا راولپنڈی ہائی الرٹ رکھا گیا تھا۔ واسا کا اسٹاف ہیوی مشینری کے ساتھ فیلڈ میں موجو رہا، شہر میں مجموعی طور پر 40 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے جس میں گولڑہ کے مقام پر 58 ملی میٹر، بوکڑہ 36 ملی میٹر، پی ایم ڈی 28 ملی میٹر، شمس آباد 21 ملی میٹر اور کچہری کے مقام پر 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ...
    نیب اور نجی اداروں کے مابین مفاہمت کے 6 سمجھوتوں پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: نیب اور نجی اداروں کے مابین مفاہمت کے 6 سمجھوتوں پر دستخط ہوئے۔ قائم مقام چیئرمین نیب سہیل ناصر کی موجودگی میں معاہدوں پر دستخط ہوئے ۔ ڈائریکٹر نیب ہیڈ کوارٹر محمد عمران بٹ اور معروف انٹرنیشنل ہسپتال کے سی ای او ، شعیب احمد خان، علی میڈیکل سینٹر کے سی ای او ڈاکٹر بلال ارشد بٹ، قمر جہاں ڈائگنوسٹکس کے سی ای او زبیر ناصر، عامر نیر ڈینٹل کے چیف ڈینٹل سرجن ڈاکٹر عامر کیو خواجہ، ایس جے ڈینٹل اینڈ سکن کی سی ای او ڈاکٹر انعم جاوید چیمہ، ڈی واٹسن کیمسٹ کے سی ای او...
    واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی ( واسا) کا کہنا ہےکہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں 5 ماہ کے بعد ہونے والی بارش سے خشک سالی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ ترجمان واسا کے مطابق بارش کے بعد راول ڈیم اور خان پور ڈیم میں پانی کے ذخیرے میں اضافہ ہوگا جس سے پینے کے پانی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ شام تک جاری رہنے کی پشین گوئی کی ہے۔ واسا راولپنڈی ہائی الرٹ ہے۔اسٹاف ہیوی مشینری کے ساتھ فیلڈ میں موجو ہے۔ ترجمان کے مطابق جڑواں شہروں میں مجموعی طور 40 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ گولڑہ کے مقام 58 ملی میٹر، بوکڑہ 36...
    اسلام آباد (اکمل شہزاد/ سٹاف رپورٹر) عدالت عظمی کے آئینی بنچ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی 9مئی کی دہشت گردی اور جلائو گھیرائو میں ملوث سویلین ملزمان کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق سات رکنی آئینی بینچ نے بدھ کے روز  اپیلوں کی سماعت کی۔  دوران سماعت اعتزاز احسن ایڈووکیٹ نے سلمان اکرم راجہ کے گزشتہ روز کے دلائل پر اعتراض اٹھاتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سلمان اکرم راجہ میرے بھی وکیل ہیں، انہوں نے کل جسٹس منیب اختر کے فیصلے سے اختلاف کیا تھا حالانکہ میں نے انہیں ایسی کوئی ہدایت نہیں دی تھی۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ سوشل میڈیا نہ دیکھا کریں ہم بھی نہیں دیکھتے ہیں۔ انہوںنے واضح کیا کہ...
    راولپنڈی: سانحہ 9 مئی سے متعلق 13 مقدمات کے چالان عدالت میں پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی: (سب نیوز ) سانحہ9 مئی سے متعلق 13 مقدمات کے چالان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے 9 مئی سے متعلق مقدمات کی سماعت کی، تمام مقدمات کے چالان عدالت میں پیش کئے گئے۔ کیس کی سماعت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی بھی حاضری لگائی گئی، شیخ رشید احمد بھی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت 27 فروری کو عمران خان سمیت تمام ملزمان میں نقول تقسیم کرے گی۔ بعدازاں انسداد...
    چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن سید قمر رضا نے کہا ہے کہ ہمارا نیب سے معاہدہ طے پا گیا ہے اب اوور سیز پاکستانیوں سے دھوکا دہی کرنے والوں کے مقدمات نیب کے پاس جائیں گے۔ مزید پڑھیں: اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ مالی فراڈ کے خلاف نیب مستعد، اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط سید قمر رضا نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے جو بھی مسائل ہوں مثلاً ہاؤسنگ سوسائٹیز، جائیداد کا لین دین یا کسی بھی ادارے سے کوئی بھی مسئلہ ہو، ہم اسے اولین ترجیح کے طور پر حل کروائیں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)راولپنڈی اسلام آباد میں طویل عرصے بعد تیز بارش ہوئی ہے۔بدھ کی رات لاہور ، فیصل آباد،گوجرانوالہ،گجرات،حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ہوئی۔اس کے علاوہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسے جبکہ کوہ سفید پر برف باری بھی ہوئی جس سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی اسلام آباد، بالائی پنجاب،خیبرپختونخوا ،کشمیر اورگلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔اس کے علاوہ خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
    ڈیرہ غازی خان (اے پی پی)کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری نے بارکھان کے علاقہ رڑکن سانحہ پر شدید دکھ اور متاثرہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 7 شہدا کے جسد خاکی ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز کے ذریعے آبائی علاقوں کیلئے روانہ کردی گئی ہیں۔
    کراچی: جی ڈی اے کے سینئر رہنما پیر صدرالدین شاہ راشدی پریس کانفرنس کررہے ہیں
    لاہور : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا گلگت بلتستان سے آئے ہوئے طلبہ وفد سے منصورہ میں ملاقات کے بعد گروپ فوٹو لاہو ر(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے گلگت بلتستان سے آئے ہوئے طلبہ نے منصورہ میں ملاقات کی۔اس موقع پر گلگت بلتستان کے تعلیمی اورسماجی مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ناظم اسلامی جمعیت طلبہ گلگت شفیق الرحمن کی قیادت میں ملنے والے وفد نے امیر جماعت کو مسائل سے آگاہ کیا اور مطالبات پیش کیے ۔ امیر جماعت نے طلبہ کے مطالبات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دیامر حق دو، ڈیم بناؤ تحریک کے مطالبات کو منظور کرے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ گلگت بلتستان کے طلبہ کے لیے خصوصی اسکالرشپس اور گرانٹس...
    لاہور:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے گلگت بلتستان سے آئے ہوئے طلبہ نے منصورہ میں ملاقات کی۔اس موقع پر گلگت بلتستان کے تعلیمی اورسماجی مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ناظم اسلامی جمعیت طلبہ گلگت شفیق الرحمٰن کی قیادت میں ملنے والے وفد نے امیر جماعت کو مسائل سے آگاہ کیا اور مطالبات پیش کیے۔ حافظ نعیم الرحمان نے طلبہ کے مطالبات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دیامر حق دو – ڈیم بناؤ تحریک کے مطالبات کو منظور کرے۔ گلگت بلتستان کے طلبہ کے لیے خصوصی اسکالرشپس اور گرانٹس کا اہتمام کیا جائے۔علاقہ میں خواتین یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر...
    ڈی آئی خان: خیبرپختونخوا کی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ کرم کے علاقہ بگن اوچت میں کانوائے پر حملہ اور فائرنگ کے واقعہ میں ملوث 10 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ضلع کرم میں بگن اوچت میں قافلے پر فائرنگ میں ملوث 10 دہشت گرد گرفتار کیے ہیں، پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر دہشت گردوں کو کرم کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ اس ضمن میں بتایا گیا کہ گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد 17 فروری کو کانوائے پر حملے میں ملوث تھے جبکہ واردات میں ملوث مزید شدت پسندوں...
    راولپنڈی کی سیشن عدالت نے 12 سال کی سگی بھانجی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج باسط علیم نے 12 سال کی سگی بھانجی کے ساتھ زیادتی کیس کا فیصلہ سنایا۔   رپورٹ کے مطابق عدالت نے مجرم محمد شعیب کو عمر قید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا سناتے ہوئے کہا کہ ایسے سفاک مجرم کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں۔ واضح رہے کہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ نومبر 2023 میں تھانہ صدر واہ میں درج کیا تھا۔
    ایک بیان میں سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ واپڈا کا دیامر کے عوام کیساتھ متعدد معاہدوں اور فیصلوں پر عملدرآمد نہ کرنے اور انتہائی غیر سنجیدہ رویے کیوجہ سے عوام میں محرومی بڑھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق صوبائی وزیر و پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی رہنما ثوبیہ مقدم نے کہا ہے کہ دیامر کے عوام محب وطن پاکستانی ہیں۔ وہ ناجائز اور غیر قانونی کوئی ڈیمانڈ نہیں کرتے ہیں مگر اپنے حق کے حصول کیلئے کسی کو بھی آڑے آنے نہیں دیں گے۔ ایک بیان میں سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ واپڈا کا دیامر کے عوام کیساتھ متعدد معاہدوں اور فیصلوں پر عملدرآمد نہ کرنے اور انتہائی غیر سنجیدہ رویے کیوجہ سے عوام میں محرومی بڑھی ہے۔...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لیے ایک جدید ترین سرٹیفائیڈ ڈیٹا سینٹر کامیابی سے ڈیزائن، تعمیر اور فعال کر دیا ہے، یہ ڈیٹا سینٹرپاکستان کے تعلیمی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ڈیٹا سینٹر کا افتتاح این ای ڈی یونیورسٹی میں ایک خصوصی تقریب کے دوران کیا گیا جہاں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے شرکت کی۔ وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، چیئرمین ایچ ای سی (HEC) ڈاکٹر مختار احمد، سی ای او ہواوے(Huawei)اور کنٹری منیجر نیٹ ورکس ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز مقصود الرحمان بھی تقریب میں موجود تھے۔ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے یہ منصوبہ دو مراحل میں مکمل کیا گیا،...
    علامتی فوٹو راولپنڈی کی سیشن عدالت نے 12 سال کی بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی۔عدالت نے مجرم محمد شعیب کو 5 لاکھ جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔ مذکورہ کیس کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج باسط علیم نے سنایا۔ واضح رہے کہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ نومبر 2023 میں تھانہ صدر واہ میں درج کیا تھا۔
    ذرا تصور کریں کہ آپ کے دماغ میں چلنے والے خیالات کو بغیر کسی ٹریننگ کے پڑھا جا سکے اور انہیں الفاظ کی صورت میں تبدیل کیا جا سکے، یہ خیال کسی سائنس فکشن فلم کا منظر نہیں بلکہ جدید سائنسی تحقیق کا ایک حیران کن قدم ہے۔ یونیورسٹی آف ٹیکساس آسٹن کے سائنسدانوں نے ایک ایسا مصنوعی ذہانت’ اے آئی برین ڈی کوڈر’ تیار کیا ہے جو انسانی دماغ کے خیالات کو بغیر کسی طویل مشق کے پڑھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کو ”کول“ یعنی زبردست کا خطاب دیا گیا ہے، اور یہ ممکنہ طور پر ان لوگوں کے لیے مددگار ثابت ہو سکتی ہے جو افیزیا جیسے مرض کا شکار ہیں۔ ایک ایسی حالت جس میں...
    قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں وزیراعظم کی منظوری کے بغیر انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) رضا عباس شاہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا انکشاف ہوا ہے۔ چیئرمین جنید اکبر کی سربراہی میں پی اے سی کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں ایف پی ایس سی میں پرائیویٹ ممبرز کی عدم تعیناتی پر اعتراض کیا گیا، ایف پی ایس سی  میں خاتون، ریٹائرڈ جج، ریٹائرڈ افسر کی عدم  تعیناتی پر ممبران برہم ہوئے، شازیہ مری نے چیئرمین ایف پی ایس سے استفسار کیا کہ اسٹبلشمنٹ ڈویژن پر الزام دھرنے کے بجائے اپنی ذمہ داری پوری کریں۔ سیکریٹری اسٹبلشمنٹ کو اگلے کمیٹی اجلاس میں بلانے کی تجویز پر بحث کی گئی،  فیڈرل پبلک سروس...
    راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے تین میچوں کی میزبانی کرنے کے لیے تیار ہے جس میں پاکستان، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے اہم میچز شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ 19 فروری سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ سے قبل اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش مکمل ہونے کے قریب ہے۔ تزئین و آرائش کے دوران اسٹڈیم میں ان چیزوں کا اضافہ کیا گیا ہے: بڑی ٹی وی اسکرین: پہلی دفعہ لائیو ایکشن اور ری پلے دیکھا جا سکے گا۔ 12,000 نئی نشستیں: تماشائیوں کے لیے مزید آرام دہ سیٹیں۔ اپ گریڈ شدہ فلڈ لائٹس: عالمی معیارات کے مطابق۔ وی آئی پی مہمانوں کے لیے نئے بنائے گئے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے آئل سیکٹر کو اوپن کرنے کا اعلان کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ ابتدائی طور پر پرائس کیپ کے ساتھ آئل سیکٹر کو ڈی ریگو لیٹ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں مسابقت کے ذریعے زیادہ سے زیادہ مارکیٹ شیئر حاصل کرنے کیلئے سستا پیٹرول اور ڈیزل بیچیں گی جس سے غریب آدمی کا فائدہ ہو گا۔۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ ہم اس وقت توانائی کے شعبے میں تین طرح کام کر رہے ہیں، حکومت توانائی تک تمام آبادی کی رسائی کیلئے کام کر رہی ہے، توانائی کی قیمتیں عوام تک پہنچانے اور توانائی کی پائیداری کے لیے بھی...
    لاہور: ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات کی روشنی میں مانگا منڈی پولیس نے کارروائی کرکے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش خاتون کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کو خفیہ اطلاع پر منشیات سمیت گرفتار کیا گیا، خاتون منشیات فروشی کے مکروہ دہندے میں متعدد بار جیل بھی جا چکی ہے۔ ملزمہ فاخرہ بی بی کے قبضے سے 1420 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے مانگا منڈی پولیس و ٹیم کو شاباش۔ ایس ایچ او مانگا منڈی کا کہنا تھا کہ انسداد منشیات فروشی کے حوالے سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔
    راولپنڈی: راولپنڈی صدر واہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکیوں کو اغواء کرنے والے تین اغواء کاروں کو 24 گھنٹے میں گرفتار کرکے تین مغوی بحفاظت بازیاب کروا لیے۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت اجمل، بلال اور عبداللہ کے نام سے ہوئی۔ مغویوں میں افغان فیملی کی ایک خاتون اور ان کے دو نوجوان بیٹے شامل ہیں، ملزمان نے افغانستان سے آئی فیملی کو یورپی ملک کا ویزا دلوانے کے بہانے بلا کر اغواء کیا۔ واقعے کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے مغویوں کی فوری بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا جس پر ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے ایس پی پوٹھوہار...
      اینٹی کرپشن نے بدعنوانی کی شکایت پر چھاپہ مارا،2019کاریکارڈ ضبط مرکزی دروزاہ بند کردیا گیا، دفتر میں کسی کو داخلے اور باہر جانے سے روک دیا کراچی میں شاہراہ فیصل پر واقع ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی آفس پر اینٹی کرپشن نے چھاپہ مار کر دو ہزار انیس کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا ۔ذرائع کے مطابق ایم ڈی اے کے دفتر پر چھاپہ بدعنوانی کی شکایات پر مارا گیا پولیس کی نفری نے ایم ڈی اے دفتر کا مرکزی دروازہ بند کردیا تمام عملے سے پوچھ گچھ کی گئی دفتر میں کسی کو داخلے اور باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی دفتر سے ضبط کیے جانے والے ریکارڈ اور کمپیوٹرز کو ٹرک میں ڈال کر لے جایا گیا۔
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ سعودی میڈیا فورم کے چوتھے ایڈیشن میں شرکت کے لئے ریاض پہنچ گئے۔ کنگ عبداللہ ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے نائب وزیر برائے میڈیا ڈاکٹر عبدالرحمان نے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء  اللہ تارڑ کا استقبال کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا قریبی دوست ملک ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات قائم ہیں۔ شہزادہ محمد بن سلمان کا ترقی و خوشحالی کے لئے وژن مثالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کے لئے سعودی عرب کے اقدامات قابل تقلید...
    لاہور(نوائے وقت رپورٹ) ورلڈ بنک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ز پر مشتمل وفد نے قومی اہمیت کے حامل تربیلا ڈیم پراجیکٹ کا دورہ کیا‘ جہاں وفد نے مین ڈیم، تربیلا چوتھا توسیعی منصوبہ، اور زیر تعمیر تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کا تفصیلی مشاہدہ کیا۔ تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کے دورے کے موقع پر وفد نے ان لٹ(Inlet)، ٹنل اور پاور ہاؤس پر تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) بھی دورے میں وفد کے ہمراہ تھے۔ممبر (فنانس)، ممبر (پاور)، جنرل منیجر (کوآرڈی نیشن اینڈ مانیٹرنگ)واٹر، جنرل منیجر تربیلا ڈیم پراجیکٹ، تربیلا چوتھا توسیعی منصوبے کے چیف انجینئر/ پراجیکٹ ڈائریکٹراور چیف انجینئر (او اینڈ ایم) اور چیف انجینئر‘ پراجیکٹ ڈائریکٹر تربیلا پانچواں توسیعی منصوبہ کے علاوہ...
    محراب پور(جسارت نیوز) غلام مرتضیٰ خان جتوئی کی ضمانت کا فیصلہ،گرینڈ ڈیموکرٹیکس الائنس (جی ڈی اے)کے مرکزی رہنما غلام مرتضیٰ خان جتوئی کو ضمانت مسترد ہونے کے بعد سخت میں ڈسٹرکٹ جیل نوشہروفیروز منتقل کر دیا گیا، فیصلہ کے مطابق غلام مرتضیٰ خان جتوئی پہلے جیل اور بعد میں اسپتال میں داخل ہوں گے، متعلقہ کیس کی آئندہ شنوائی 20 فروری مقرر کی گئی ہے، جی ڈی اے رہنما غلام مرتضیٰ خان جتوئی پر لاڑکانہ ضلع کے دو پولیس تھانوں ڈوکری اور باڈھ میں مزید مقدمات سامنے آگئے، ان کے وکیل عبد اللہ کورائی کے مطابق دونوں مقدمات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں جن کا ہم قانونی طرح سے مقابلہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق انسداد دہشت...
    راولپنڈی، راجا بازار میں تجاوزات کے خاتمے کے بعد نمک منڈی روڈ کو موٹرسائیکل پارکنگ میں تبدیل کردیاگیاہے
    فوٹو: ایف آئی اے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے کراچی کے علاقے نشتر پارک کے قریب فلیٹ پر چھاپہ مارا، اس دوران حوالہ ہنڈی کے الزام پر شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے 8 ہزار امریکی ڈالر، 37 ہزار عراقی دینار اور 90 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں۔ فلیٹ سے سعودی ریال، یو اے ای درہم، تنزانیہ شیلنگ بھی قبضے میں لیے گئے۔ کراچی: طارق روڈ کی جیولرز شاپ پر چھاپہ، حوالہ ہنڈی کے الزام میں 1 شخص گرفتاروفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے طارق روڈ کی جیولرز شاپ پر چھاپے کے دوران حوالہ ہنڈی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ فلیٹ پر چھاپے کے دوران 2 موبائل فونز...
    اسلام آباد (صغیر چوہدری )ایف آئی اے کی ملک بھر میں انسانی سمگلرز،حوالہ ہنڈی اور جعلی ویزوں کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون درجنوں ملزمان گرفتار،ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے 16 سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم کروشیا سے گرفتار کر لیا۔ ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم افتخار احمد کو کروشیا سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کیا گیاایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ این سی بی انٹرپول 24/7 پوری دنیا کے ساتھ رابطے میں ہے۔جبکہ ایف آئی اے فیصل آباد کمپوزٹ سرکل نے انسانی سمگلنگ میں ملوث بدنام...
    اسلام آباد: ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز پر مشتمل ایک وفد نے تربیلا ڈیم کا دورہ کیا اور چوتھے اور پانچویں توسیعی منصوبوں کا جائزہ لیا چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی بھی اس وفد کے ہمراہ تھے۔ ورلڈ بینک کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق تربیلا ہائیڈل پاور اسٹیشن اور چوتھا توسیعی منصوبہ ورلڈ بینک کے تعاون سے مکمل کیا گیا تھا اس کے علاوہ ورلڈ بینک نے پانچویں توسیعی منصوبے کے لیے تین سو نوے ملین ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا ۔ چیئرمین واپڈا نے بتایا کہ ورلڈ بینک اور واپڈا گزشتہ چھ دہائیوں سے ترقی میں شراکت دار ہیں وفد کو بتایا گیا کہ تربیلا ڈیم تکمیل کے بعد سے زراعت کے لیے...
    اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ واپڈا کی جانب سے غیر سنجیدگی اور فیصلوں پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے متاثرین دیامر بھاشا ڈیم میں احساس محرومی انتہاء پر پہنچ چکا ہے جس کی وجہ سے متاثرین سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دیامر بھاشا ڈیم متاثرین کے مسائل حل کرنے، مسنگ چولہا متاثرین کو ادائیگیوں کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان، چیئرمین واپڈا، چیف سیکریٹری جی بی سمیت متعلقہ اداروں کے اعلیٰ آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا...
    ممبران نے کہا کہ دیامر کے عوام کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے گلگت بلتستان جیسے حساس خطے کو ڈیم کی رائلٹی، بنیادی حقوق اور جائز مطالبات کو نظر انداز کرنا بدنیتی پر مبنی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل محمد ایوب شاہ کی زیر صدارت ممبران کونسل شیخ احمد علی نوری، سید شبیہ الحسنین اور عبد الرحمن کا ایک ہنگامی اجلاس کونسل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں دیامر بھاشا ڈیم کے حوالے سے احتجاج کرنے والے جی بی کے غیور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دیامر کے عوام کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا...
    پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) اپنے آئندہ کونسل اجلاس میں نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی ٹیوشن فیس کو معیاری بنانے پر غور کرے گی۔ یہ فیصلہ ملک میں میڈیکل اور ڈینٹل تعلیم کی دستیابی اور اس کی استطاعت سے متعلق بڑھتی ہوئی عوامی تشویش کے پیش نظر کیا جا رہا ہے۔پی ایم اینڈ ڈی سی نے ان خدشات کو دور کرنے کےلیے ایک منظم فیس کا ڈھانچہ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ تعلیمی شعبے میں شفافیت اور انصاف کو یقینی بنایا جا سکے۔ کونسل کا مقصد نجی اداروں میں اعلیٰ تعلیمی معیار کو برقرار رکھتے ہوئے ضرورت سے زیادہ فیسوں کو روکنا ہے۔ پی ایم اینڈ ڈی سی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے...
    مسلح جھڑپوں کے بعد 10 ہزار افراد کی کانگو سے ہجرت، برونڈی پہنچ گئے،اقوام متحدہ کا اظہار تشویش WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز نیروبی(آئی پی ایس )برونڈی کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ تین دنوں کے دوران 10,000 سے زائد افراد نے ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو (ڈی آر کانگو) میں جاری مسلح جھڑپوں سے بچنے کے لیے ملک میں پناہ لی ہے۔برونڈی کی وزارت داخلہ کے مطابق، پناہ گزین گتمبا بارڈر کراسنگ یا دریائے روسیزی کے ذریعے ملک میں داخل ہو رہے ہیں۔حکام فوجیوں، شہری اور بیمار افراد کی شناخت میں مصروف ہیں، جبکہ اقوام متحدہ کے پناہ گزین ایجنسی کی مدد سے رہائش اور بنیادی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ روانڈا کی حمایت...
     وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ سعودی میڈیا فورم کے چوتھے ایڈیشن میں شرکت کے لیے ریاض پہنچ گئے ہیں۔  کنگ عبداللہ ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے نائب وزیر برائے میڈیا ڈاکٹر عبدالرحمان نے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا استقبال کیا،3 روزہ کانفرنس 19 سے 21 فروری تک ریاض میں منعقد ہورہی ہے۔ سعودی عرب پہنچنے پر وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا قریبی دوست ملک ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات قائم ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کا مشترکہ مستقبل کے لیے اقتصادی تعلقات کے فروغ کا عزم انہون نے کہا کہ سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ترقی و خوشحالی...
    ریاض – وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ سعودی میڈیا فورم کے چوتھے ایڈیشن میں شرکت کے لیے ریاض پہنچ گئے، جہاں کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے نائب وزیر برائے میڈیا ڈاکٹر عبدالرحمان نے ان کا استقبال کیا۔ تین روزہ کانفرنس 19 سے 21 فروری تک جاری رہے گی، جس میں دنیا بھر کے نامور میڈیا ماہرین، صحافی اور ڈیجیٹل کمیونیکیشن کے ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔ اس موقع پر عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ “سعودی عرب پاکستان کا قریبی دوست ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات قائم ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ “سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ترقی و خوشحالی کے...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی اسٹیج اداکار لکی ڈیئر کی تیمارداری کیلئے ان کے گھر پہنچ گئیں۔ رپورٹ کے مطابق عظمیٰ بخاری نے اسٹیج اداکار لکی ڈیئر کے گھر جا کر ان کی خیریت دریافت کی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے اداکار لکی ڈیئر کو 25 لاکھ روپے کا چیک دیا۔ وزیر اطلاعات نے وزیراعلیٰ کی طرف سے لکی ڈیئر کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فنکار ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی بدولت پاکستان کی دنیا بھر میں پہچان ہوئی ہے۔ انہوں نے پنجاب کے تھیٹرز کی منفرد پہچان پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ ان کا مقصد تھیٹرز کو حقیقی معنوں میں فیملی تھیٹر بنانا ہے۔ بعد ازاں...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2025ء)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی ای) نے طارق روڈ کی جیولرز شاپ پر چھاپے کے دوران حوالہ ہنڈی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔(جاری ہے) ایف آئی اے کے ڈائریکٹر نعمان صدیقی کے مطابق جیولرز شاپ سے 35 ہزار امریکی ڈالرز اور 60 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں۔گرفتار ملزم باسط حسین کے خلاف حوالہ ہنڈی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ نعمان صدیقی کے مطابق قبضے سے حوالہ ہنڈی کے شواہد اور موبائل فون سے ریکارڈ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر ایف آئی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ کارروائی ایف آئی اے کے کوآپریٹ کرائم سرکل کے عملے نے کی تھی۔...
    صوبائی کمیٹی تمام اضلاع میں قائم ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹیوں کی استعداد میں اضافے کیلئے راہنمائی کریگی۔ صوبائی امپلیمینٹیشن کوآرڈینیشن کمیٹی کے ممبران میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امن و امان کے قیام اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبائی امپلیمینٹیشن کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب صوبائی امپلیمینٹیشن کوآرڈینیشن کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ صوبائی کمیٹی تمام ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹیوں کی ماہانہ کارکردگی اور رپورٹس کا جائزہ لے گی۔ صوبائی کمیٹی، ضلعی سطح پر موجود خامیوں کی نشاندہی کر کے چیلنجز سے بروقت نمٹنے میں معاون ہوگی، کمیٹی نیشنل ایکشن پلان اور...
    دور نایاب: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) میں 5 افسران کے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سبیتا سجاد کو ہاؤسنگ 6 میں تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سندس انیس کو ہاؤسنگ ایٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنول قیوم کو ہاؤسنگ سیون میں تعینات کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر روبینہ بی بی کو ایڈیشنل ڈی آئی جی سپیشل انیشیٹو کے آفس میں تعینات کیا گیا ہے اور پرائیویٹ سیکرٹری ندیم اقبال کو ایڈیشنل ڈی جی سپیشل انیشیٹو کے آفس میں تعینات کیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں2 برسوں کے دوران جرائم کی شرح میں کمی ہوئی ؛ محسن نقوی یہ تقرریاں اور تبادلے ڈی...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)انجمن تاجران سندھ حیدرآباد کے صدر صلاح الدین غوری جنرل سیکرٹری امجد آرائیں و دیگر عہدیداران نے اناج منڈی کے تاجر فاروق سبحانی کے منشی انیس قریشی سے قاسم آباد میں ریکوری کے دوران نسیم نگر تھانے کی حدود میں 8 لاکھ بیس ہزار روپے کی رقم،دو عدد موبائل فون اور پرس چھین لینے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں، دوران واردات مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے انیس قریشی کے پاؤں پر گولی مار کر فرار ہوگئے ،انیس قریشی سول اسپتال میں زیر علاج ہے، ہم انجمن تاجران سندھ حیدآباد کے پلٹ فارم سے ایس ایس پی حیدرآباد اور نسیم نگر کے ایس ایچ او سے مطالبہ کرتے ہیں تاجروں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور واردات میں...
    اسلام آ باد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملائیشیا اور پاکستان کا تعاون ٹیکنالوجی میں جدت کا باعث بنے گا اور دونوں ملکوں کی معیشت میں بہتری لائے گا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے 5 جی ٹیکنالوجی پر ریگولیٹری ماسٹرکلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا اور پاکستان کے ادارے پی ٹی اے کے درمیان مفاہمت کی یادداشت ( ایم او یو) پر دستخط ہونا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایم او یو مختلف اداروں کے لیے نئی راہیں کھولے گا، اس حوالے سے پاکستان ڈیجیٹل پالیسی لانچ کی گئی ہے جس کے تناظر میں ترقی مزید آسان ہوگی۔ ایم او یو پر دستخط کے حوالے سے...
    قلات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کی شدت 4.6 اور گہرائی 24کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کامرکزقلات سے 40کلومیٹر دو ر تھا۔ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری انڈین اور تیسری اریبئین ہے.زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں.زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں.زلزلوں کا آنا یا آتش فشاں کا پھٹنا، ان علاقوں میں زیادہ ہے جو ان پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا...
    راولپنڈی: پولیس نے راولپنڈی اور کراچی سے کار لفٹر گینگز کے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے چوری شدہ 7 گاڑیاں برآمد کرلیں۔ راولپنڈی میں تھانہ کینٹ پولیس نے تین رکنی کار لفٹر گینگ کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی چھ چوری شدہ گاڑیاں برآمد کرلیں، برآمد کی گئی گاڑیوں میں ایک ہنڈا سٹی، ایک بولان اور چار مہران کاریں شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار گینگ میں سرغنہ مشرف، محسن اور سید رحیم شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے گاڑیاں چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ دوسری جانب کراچی میں اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے شیرشاہ کیبل مارکیٹ کے علاقے میں ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب کار لفٹر...
    کراچی: راولپنڈی میں برطانیہ سے آئی فیملی کو ڈاکوؤں نے لاکھوں مالیت کے زیورات سے محروم کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے تھانہ مندرہ کے علاقے میں واردات کے دوران برطانیہ پلٹ فیملی سے 30 ہزار روپے نقدی، شاپنگ کا سامان اور 45 لاکھ روپے مالیت کے 15 تولے زیورات و ہیرے کی انگوٹھی چھین لی۔ احسن لطیف نامی شہری نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اہلیہ اور بچوں کے ساتھ پاکستان آئے تھے اور جی ٹی روڈ پر مال سے شاپنگ کے بعد واپس جا رہے تھے کہ اچانک مسلح کار سواروں نے ان کی گاڑی کو روک لیا۔ ڈاکوؤں نے اسلحے کی نوک پر 30 ہزار روپے کی نقدی اور شاپنگ کا سامان چھین لیا جبکہ گاڑی میں سوار خاتون...
    عرفان ملک:  عمران کشور نے ڈی آئی جی (ایڈمن) لاہور کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔  عمران کشور کا تعلق پاکستان پولیس سروس کے 33 ویں کامن سے ہے اور ان کی پیشہ ورانہ خدمات میں بطور ڈی پی او قصور، مظفر گڑھ، شیخوپورہ اور نارووال شامل ہیں۔ عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد عمران کشور نے اپنے افسران اور سٹاف سے ملاقات کی اور اپنے فرائض کی انجام دہی میں محنت، جذبے اور لگن کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت کی۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خدشات؛ وکیل کا ٹوئٹ انہوں نے کہا کہ پولیس کے اہلکاروں کو عوامی خدمت میں بہترین کارکردگی دکھانی چاہیے اور ادارے کی عزت و وقار...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے علاقے میں جاری خشک سالی کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ حکام کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ روزانہ 7 لاکھ آبادی کو پانی فراہم کر رہا ہے، تاہم پانی کی طلب اور دستیاب وسائل میں واضح فرق پیدا ہو چکا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کو یومیہ 50 ملین گیلن پانی درکار ہے، مگر خان پور ڈیم سے صرف 11.28 ملین گیلن پانی فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ ٹیوب ویلز سے 1.5 ملین گیلن پانی دستیاب ہے۔ اس طرح مجموعی طور پر بورڈ کے پاس صرف 12.81 ملین گیلن پانی موجود ہے، جو ضرورت سے کہیں کم ہے۔پانی کی قلت کے باعث کنٹونمنٹ بورڈ حکام نے عوام سے اپیل...
    سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر جلد ہی دلجیت دوسانجھ کے ساتھ ایک رومانوی کامیڈی فلم میں دکھائی دیں گی۔ کچھ دن قبل ہانیہ عامر نے دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں شرکت کی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی جس کے بعد سے عانیہ کے بھارت میں بھی خوب چرچے ہورہے ہیں۔ تاہم اب بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ہانیہ جلد پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ فلم کرنے والی ہیں۔         View this post on Instagram                       A post shared by DIVA Magazine Pakistan...
    راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے ڈھیری حسن آباد میں بچوں کی لڑائی سےپیدا ہونے والی معمولی  رنجش پر فائرنگ کے نتیجے میں  دو افراد قتل اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ  پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، قتل ہونے والا ایک مقتول بیچ بچاؤ کراتے ہوئے گولیوں کا نشانہ بنا۔ پولیس کے مطابق محمد قاسم نےبتایا کہ بھائی محمد اقبال وغیرہ کے ساتھ کھانا کھانے کے بعد چہل قدمی کر رہا تھا کہ چونگی چوک کے قریب آریان اور معظم  وغیرہ کا سجیل اور مزمل  وغیرہ سے سابقہ رنجش پر جھگڑا ہورہا تھا، انہوں نے بتایا کہ ہم ان میں بیچ بچاؤ کرانے لگے کہ اچانک  آریان اور معظم نے پسٹل نکال لیے اور یہ کہتے ہوئے کہ...
    مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کے لیے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی۔  رپورٹ کے مطابق میر نصیر خان مینگل کمیٹی کے چئیرمین، غلام مصطفیٰ ملک وائس چیئرمین مقرر کیے گئے،  کمیٹی کے اراکین میں طارق حسن،انتخاب چمکنی،ڈاکٹر رحیم اعوان شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق میر نصیر مینگل سابق وزیراعلیٰ بلوچستان،وفاقی وزیر، سنیٹر اور سفیر رہے، مصطفیٰ ملک پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات، ترجمان، دو وفاقی وزارتوں اوورسیز پاکستانیز ومذیبی امور  کے فوکل پرسن اور مشیر ہیں۔ ان کے علاوہ طارق حسن پرویز مشرف کے دور میں نائب ناظم کراچی، دو دفعہ وزیراعلی سندھ کے مشیر رہے،  انتخاب خان چمکنی ممتاز قانون دان، کے  پی کی سیاست میں اہم مقام رکھتے ہیں، ڈاکٹر رحیم...
    نوابشاہ،الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے آرفن سپورٹس کے ڈائریکٹر عبدالجباربٹ خطاب کررہے ہیں
    ٹنڈوجام،او جی ڈی ایل کے تعان سے لگائے جانے والے کیمپ کاریجنل کوآرڈینیٹر او جی ڈی سی اور زاہدمہیسرودیگر دعا کر رہے ہیں
    پنجاب حکومت نے 5 ڈی آئی جی پولیس کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے۔نوٹیفکیشن کے مطابق عمران کشور کو ڈی آئی جی ایڈمنسٹریشن لاہور کی خالی آسامی پر اور منصور الحق رانا کو ڈی آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی سنٹرل پولیس آفس تعینات کردیا گیا ہے۔فیصل علی راجا کو ڈی آئی جی ایلیٹ فورس، ڈی آئی جی سید امین بخاری کو ڈپٹی کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد اور خرم شہزاد حیدر کو ڈی آئی جی پولیٹیکل اسپیشل برانچ پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔
    کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) مصطفیٰ قتل کیس کے گرفتار مرکزی ملزم ارمغان کے گھر سے برآمد اسلحے کی جانچ پڑتال کرے گا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ارمغان کے گھر سے پولیس چھاپے میں برآمد اسلحے کی جانچ پڑتال سے متعلق فیصلہ کرلیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق آرم ٹریفکنگ اینڈ مانیٹرنگ ڈیسک (اے ٹی ایم ڈی) کو برآمد اسلحہ اور گولیاں حوالے کردی گئی ہیں۔حکام کے مطابق اے ٹی ایم ڈی اسلحے کی مکمل تفصیل حاصل کرے گا اور اس بات کی تفتیش کرے گا کہ اسلحہ کہاں کہاں استعمال ہوا؟حکام کے مطابق اے ٹی ایم ڈی تفتیش کے بعد رپورٹ اے وی سی سی کو پیش کرے گا۔