2025-01-27@16:58:37 GMT
تلاش کی گنتی: 13

«پولیو وائرس کے»:

    ملک بھر میں رواں سال کی پہلی پولیو ویکسی نیشن مہم 3 سے 9 فروری تک چلائی جائے گی۔ اس حوالے سے عہدیدار نے والدین سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ والدین کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کے لیے ان کی ویکسی نیشن ضرور کروائیں۔ اسلام ٹائمز۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) میں پولیو کے خاتمے کے لیے قائم مقامی ریفرنس لیبارٹری نے سندھ کے 3 اضلاع سے لیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون (ڈبلیو پی وی 1) کی تصدیق کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق لیبارٹری کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سندھ میں ٹھٹہ، عمرکوٹ اور نوشہرو فیروز سے جمع...
    اسلام آباد: ملک کے 3 اضلاع ٹھٹھہ، عمرکوٹ اور نوشہرو فیروز کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔محکمہ انسداد پولیو مہم کے مطابق مثبت نمونوں کا جنیاتی تعلق ڈبلیو پی وی 1 پولیو وائرس کلسٹر سے ہے. ماحولیاتی نمونوں کے سیمپلز 23 اور 24 دسمبر 2024 کو لیے گئے۔سال 2025 کی پہلی انسداد پولیو مہم 3 فروری سے شروع ہوگی. ملک گیر پولیو مہم 3 سے 9 فروری تک جاری رہے گی۔ملک میں تین کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ سال 2025 میں ایک بچہ جبکہ 2024 میں 73 بچے پولیو سے متاثر ہوچکے ہیں۔
    ملک میں سال 2025 کے پہلے پولیو وائرس کیس کی تصدیق ہوگئی۔  خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں 7 جنوری 2025 کو پہلا پولیو کیس رپورٹ ہوا جس کی تصدیق 22 جنوری کو کی گئی۔ خیال رہے کہ 2024 میں ڈی آئی خان میں پولیو کے 11 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ گزشتہ برس پاکستان میں مجموعی طور پر 73 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 27 بلوچستان، 22 خیبر پختونخوا، 22 سندھ جبکہ پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا
    پاکستان میں 2025کے پہلے پولیو وائرس کیس کی تصدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں سال 2025 کے پہلے پولیو وائرس کیس کی تصدیق ہوگئی۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹرکے مطابق 2025 کا پہلا پولیو کیس ڈی آئی خان سے رپورٹ ہوا ہے۔این ای او سی کا کہنا ہے کہ ڈی آئی خان میں7جنوری 2025 کو پہلا پولیوکیس رپورٹ ہوا جس کی تصدیق 22 جنوری 2025 کوکی گئی۔این ای او سی کے مطابق 2024میں ڈی آئی خان میں پولیو کے 11کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔2024میں پاکستان میں مجموعی طور پر 73 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 27 بلوچستان، 22 خیبر پختونخوا، 22 سندھ اور ایک ایک پنجاب اور اسلام آباد سے تھے۔کوآرڈینیٹر این ای...
    جیکب آباد (نمائندہ جسارت) ضلعی حکام کی غفلت کے باعث 4 ماہ کے مختصر عرصے میں پولیو کے 5 کیس ظاہرہوئے ہیں لیکن اس کے باوجود ذمہ دار افسران کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ قومی انسداد پولیو میں محکمہ صحت کی جانب سے مجرمانہ غفلت پر ڈی ایچ او کے خلاف کارروائی کی گئی، نہ ہی ڈبلیو ایچ او نے جیکب آباد میں مقرر اسٹاپ افسر کو ہٹایا، قومی ادارہ صحت کے رپورٹ میں سیوریج نالے میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے، مسلسل 6ماہ سے پولیو وائرس کی موجودگی کے باوجود کوئی اقدامات نہیں کیے گئے جس کے باعث 4 ماہ میں پولیو کے 5 کیس رپورٹ ہوئے جو تشویشناک ہے، ضلع میں...
    اسلام آباد: ملک بھر کے چار اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، یہ نمونے 2024ء میں جمع ہوئے جس کے بعد سال 2024ء کے پولیو کیسز کی تعداد 73 ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لکی مروت کے ماحولیاتی نمونے پولیو پازیٹیو نکلے ہیں، ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ون کی تصدیق ہوئی ہے، متاثرہ اضلاع سے پولیو ٹیسٹ کے لیے سیمپلنگ دسمبر 2024 میں ہوئی تھی۔ اسی طرح ٹنڈو الہ یار، خیرپور، ٹنڈو محمد خان کے سیوریج نمونے پہلی بار پولیو پازیٹیو نکلے ہیں۔ واضح رہے کہ سال 2024ء کے دوران ملک میں 73 پولیو کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ Tagsپاکستان
    نواب شاہ: ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
    اسلام آباد(صباح نیوز) چار اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی،ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان،لکی مروت اور خیرپور کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو پازیٹو نکلا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ملک کے چار اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان کے ماحولیاتی نمونے پولیو پازیٹو نکلے ہیں لکی مروت، خیرپور کے ماحولیاتی نمونے پولیو پازیٹیو نکلے ہیں ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ون کی تصدیق ہوئی ہے متاثرہ اضلاع سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپلنگ دسمبر 2024میں ہوئی تھی ٹنڈو الہ یار،خیرپور، ٹنڈو محمد خان کی سیوریج پہلی بار پولیو پازیٹیو نکلی ہے۔
    کوئٹہ : گورنر بلوچستان سید ظہور آغا بچے کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا آغاز کررہے ہیں بلوچستان کے کئی اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیققومی ادارہ برائے صحت نے بلوچستان کے 10 مختلف اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کے تصدیق ہونے کی رپورٹ دی ہے۔صوبائی محکمہ صحت نے جن10اظلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق دی ہے، ان میں کوئٹہ، خضدار، لسبیلہ اور نوشکی کے سیوریج نمونوں میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مستونگ، دکی، بارکھان کے سیوریج نمونوں میں بھی پولیو وائرس پایا گیا ہے۔اس کے علاوہ قلعہ سیف اللّٰہ، کیچ اور سبی کے سیوریج کے نمونوں میں بھی پولیو وائرس ثابت ہوچکا ہے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق...
۱