پولیو کے قطرے پلانے کاہدف پورا کرنا ہوگا‘ کمشنرکراچی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ ملک سے پولیو وائرس کے خاتمہ کے لئے ضروری ہے کہ پانچ سال تک کے بچوں کے یر بچہ کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف ہر ممکنہ طور پر ہورا ہو اور ہر علاقہ سے پولیو وائرس کا خاتمہ ہو۔وہ قومی فریضہ سمجھ کر پولیو کے خاتمہ کی کوششوں کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار اد ا کریں۔وہ انسداد پولیو مہم کی جاری مہم کے دوران بدھ کو مختلف اضلاع کے دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر ز اور ہیلتھ افسران سے گفتگو کررہے تھے۔کمشنر کو وسطی اور ضلع ملیر کے دورہ کے دوران ڈپٹی کمشنرز طحہ سلیم اور ملیر میں سلیم اللہ اوڈھو نے بریفنگ دی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی؛ پولیو ورکرز سے جھگڑا کرنے پر تین افراد گرفتار
کراچی:شیرشاہ کے علاقے میں بچوں کوپولیو کے قطرے پلانےسےانکارپرپولیوورکرزسے جھگڑا کرنے والے تین افراد کو پولیس نےگرفتارکرکے تھانے منتقل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق شیرشاہ کے علاقے محمدی روڈگلی نمبر 14 میں بچوں کوپولیو کے قطرے پلانے سےانکار پر پولیو ورکرزسے جھگڑا کرنے والے تین افراد کو پولیس نےگرفتارکرکے تھانے منتقل کردیا۔
اس حوالے سے ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی نے بتایاکہ پولیوورکرز بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے شیرشاہ کے علاقے محمدی روڈ گلی نمبر 14 میں پہنچے تھے جہاں ایک گھرمیں موجود افرادنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا اورتلخ کلامی کے بعد پولیوورکرزسے جھگڑا شروع کردیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس اورخاتون اسسٹنٹ کمشنراپنے عملے کے ہمراہ موقع پرپہنچیں تو اسسٹنٹ کمشنر کے عملے کے ساتھ بھی مذکورہ افراد کی جانب سے تلاخ کلامی اورجھگڑا کیا گیا جس پرپولیس نے تینوں افراد عابد آفریدی ولد اول بادشاہ ، حسنین آفریدی ولد اول بادشاہ عامر آفریدی ولد نور اصغرکوگرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا۔
ملزمان کے خلاف کارسرکارمیں مداخلت اور پولیو ورکرز سے جھگڑا کرنے کی دفعہ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔