2025-01-23@18:56:16 GMT
تلاش کی گنتی: 12
«ملک چھوڑ»:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جنوری2025ء) 3 سالوں میں 13 لاکھ سے زائد ہنر مند پاکستانی ملک چھوڑ گئے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ گزشتہ تین سال میں 13 لاکھ سے زائد پاکستانی بیرون ممالک ملازمت کی تلاش کیلئے ملک چھوڑ کر گئے ہیں، بیرون ملک جانے والے ہنر مندافراد کے ویزے مسترد ہونے کی شرح بہت کم ہے، بیرون ملک پاکستانیوں کی اموات کی صورت میں پاکستانی سفارتخانے بھی اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرتے، بیرون ممالک پاکستانیوں کو بے انتہا مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جب پاکستانی کسی رہنمائی کے لئے سفارتی عملے سے رابطہ کرتے ہیں تو انہیں عملے کی سرد مہری کا...
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں یومیہ بنیادوں پر دولت مند افراد کی بڑی تعداد کا تیزی سے ترک وطن کا انکشاف ہوا ہے۔ گزشتہ برس کے دوران 12 ارب پتی اور 78 کروڑ پتی افراد جن کی دولت 10کروڑ ڈالر سے زائد تھی ، ملک چھوڑ کر چلے گئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق برطانیہ سے دولت مند افراد کی ریکارڈ تعداد نئی حکومت کے قیام کے بعد ملک چھوڑ چکی ہے۔ برطانوی اخبار ٹائمزنے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ برطانیہ کو گزشتہ برس جولائی میں حکومت کی تبدیلی کے بعد سے امیر افراد کے ریکارڈ اخراج کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تجزیاتی فرم نیو ورلڈ ویلتھ کے مطابق گزشتہ سال ملک چھوڑنے والوں میں امیر...
انگلینڈ کے ورلڈکپ فاتح ٹیم کے کھلاڑی جیمز ونس اپنے گھر پر حملے کے بعد ہیمپشائر کی کپتانی چھوڑ کر دبئی منتقل ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق اگرچہ جیمز ونس 2025 کی انگلش ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کاؤنٹی چیمپئن شپ یا ریڈ بال سیزن میں حصہ نہیں لیں گے۔ لیکن محدود اوور کے فارمیٹ کھیلنا اور ٹی 20 بلاسٹ میں ہیمپشائر کی کپتانی جاری رکھیں گے۔ 2019 ورلڈ کپ کی فاتح انگلنڈ کی ٹیم کا حصہ رہنےو الے جیمز ونس کے ہیمپشائر ہیڈکوارٹرز کے قریب گھر پر گزشتہ برس دو بار حملہ ہو چکا ہے۔
پاکستان سے بیرون ملک روزگار کے لیے روانہ ہونے والوں کی تعداد میں کمی، مگر ریکارڈ ترسیلات زر کا سلسلہ برقرار پاکستان سے شہریوں کی بیرون ملک روانگی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں 2024 کے آغاز میں سات لاکھ سے زائد افراد نے ملک چھوڑا۔ ذرایع کے مطابق، 727,381 پاکستانی بیرون ملک ملازمت کے لیے روانہ ہوئے، جو کہ 2023 میں روانہ ہونے والوں کی تعداد 862,625 سے کم ہے۔ تاہم، اس دوران اوور سیز پاکستانیوں کی جانب سے پاکستان میں ترسیلات زر کا سلسلہ جاری رہا۔ کیلنڈر ایئر 2024 میں انہوں نے پاکستان کو 34 ارب ڈالرز سے زائد کی رقم ارسال کی، جو کہ ملکی معیشت کے لیے ایک اہم ذریعہ ہے۔
کرکٹ سے ریٹائرمنٹ حاصل کرلینے والے لیگ اسپنر قومی ٹیم کے سابق اسپن بولر عثمان قادر کرکٹ میں اپنا نیا مستقبل تلاش کرنے کے لیے آسٹریلیا واپس چلے گئے۔ انٹرنیشنل کرکٹر عثمان قادر نے نیو ساؤتھ ویلز میں رہائش اختیار کر لی ہے جہاں وہ سڈنی میں ہاکسبری کلب کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: لیگ اسپنر عثمان قادر کا پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان، وجہ کیا بتائی؟ عثمان قادر نے گزشتہ برس اکتوبر میں مایوس ہو کر پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ وہ اپنے مرحوم والد عبدالقادر کی خواہش پر آسٹریلیا چھوڑ کر پاکستان آئے تھے۔ پاکستان کے سابق کرکٹر مرحوم عبدالقادر اپنے بیٹے عثمان قادر کو پاکستان کی جانب سے کھیلتا دیکھنا چاہتے...
کینیڈا میں مقیم ایک بھارتی کاروباری شہری، دیو مترا نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں غیر ملکی سرزمین پر طالب علم کے طور پر جدوجہد کے بارے کھُل کر بات کی ہے۔ دیو مترا کینیڈا میں قائم بزنس مینجمنٹ کنسلٹنسی کے بانی اور منیجنگ پارٹنر ہیں۔ ایک پوڈ کاسٹ کے دوران انہوں نے کینیڈا میں اپنی زندگی کے بارے میں بات کی جہاں وہ گزشتہ چھ سالوں سے مقیم ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے تعلیم حاصل کرنے کے لیے اپنے ملک میں سالانہ 14 لاکھ روپے کی کارپوریٹ نوکری چھوڑ دی تھی اور بیرون ملک میں خود کو مستحکم رکھنے کے لیے ویٹر کی ملازمت اختیار کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک تعلیم حاصل...
لاہور(نیوزڈیسک)پاکستانی حکمرانوں کی عیاشیاں اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ، بیروزگاری سے تنگ پاکستانی نوجوان ملک چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ، سرکاری دستاویزات کے مطابق گزشتہ سال 2024 میں 727387پاکستانی روزگار کیلئے بیرون ممالک منتقل ہوگئے ۔ پاکستانیو ں کی منتقلی کا سلسلہ تسلسل سے اب بھی جاری ہے ، 2023 میں یہ تعداد 862,625 تھی۔اس طرح گزشتہ سال پاکستانیوں کی بیرون ملک منتقلی میں 15فیصد زیادہ ہوئی ایک طرف اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر پاکستانی معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، تو دوسری طرف یہ افراد اپنی اسکلز کو مزید نکھار کر نئی اسکلز اور جدید ٹیکنالوجی کو پاکستان میں منتقل کرنے کا سبب بھی بن رہے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے...
ملک کی معاشی صورتحال کے باعث ہر سال لاکھوں پاکستانی روزگار اور بہتر زندگی کی تلاش میں بیرون ممالک چلے جاتے ہیں، ان پاکستانیوں میں بڑی تعداد ورکرز کی ہوتی ہے جو بہتر روزگار کے لیے دنیا کے مختلف ممالک کا رخ کرتے ہیں۔ بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 2024 میں پاکستان سے دیگر ملکوں میں روزگار کے لیے جانے والے ورکرز کی تعداد میں حیرت انگیز طور پر کمی واقع ہوئی ہے، 2024 میں ایسے ورکرز کی تعداد کم ہو کر 727381 رہ گئی ہے، جو 2023 کے مقابلے میں 15 فیصد سے بھی کم ہے، 2023 میں پاکستان سے بیرون ممالک جانے والے ورکرز کی تعداد 862625 تھی۔ یہ...
فائل فوٹو۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ نے 15 سال پہلے بہت سے اقدامات کیے۔ فخر سے کہتا ہوں پبلک پرائیوٹ پارٹرشپ میں سندھ وفاق کو پیچھے چھوڑ رہا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا آج میں نے سول اسپتال میں موجود کنٹرول روم کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ ارجنٹ کیئر سینٹرز کا نیٹ ورک قائم کرنے کا بھی منصوبہ ہے، انھوں نے لاڑکانہ اور سول اسپتال کے ایمرجنسی رومز کی تازہ اور پرانی تصویریں دکھادیں۔ بلاول بھٹو نے کہا پبلک پرائیوٹ پارٹر شپ محترمہ بےنظیر بھٹو نے متعارف کرائی تھی، فخر سے کہتا ہوں کہ پبلک پرائیوٹ پارٹرشپ میں سندھ وفاق کو پیچھتے چھوڑ رہا ہے۔
سندھ کو وسائل کی کمی کا سامنا، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں صوبے نے وفاق کو پیچھے چھوڑ دیا، بلاول بھٹو
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ کو ہمیشہ وفاق سے وسائل کی کمی کا سامنا رہا ہے، تاہم پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں صوبے نے وفاق کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت اپنے عوام کو صحت کی مفت اور معیاری سہولیات فراہم کررہی ہے، جسے عالم سطح پر تسلیم کیا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں وسائل کی تقسیم میں سندھ کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جاتا ہے، بلاول بھٹو کا شکوہ انہوں نے کہاکہ سندھ میں بچوں کی شرح اموات کے حوالے سے بات کی جاتی ہے اور تھر میں ہونے والی اموات کو خبروں میں زیادہ...
جوہانسبرگ(سپورٹس ڈیسک)گرل فرینڈ کے پیچھے بھارت چھوڑ کر جانے والے سابق انڈین کھلاڑی پر بڑی پابندی لگ گئی۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم کے سابق کھلاڑی مہلنگم وینکٹیشن نے جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی اپنی گرل فرینڈ سے شادی کرنے کے لیے اپنا پورا کیریئر خطرے میں ڈال دیا۔ مہلنگم وینکٹیشن سن 1970 اور 1980 کی دہائی کے دوران بھارتی ڈومیسٹک ٹیم میں ایک مشہور کرکٹر تھے۔ تاہم انہوں نے جنوبی افریقہ جانے والی گرل فرینڈ سے شادی کرنے کیلئے اپنے کیرئیر کی پرواہ نہ کی۔ رپورٹ کے مطابق سابق بھارتی کھلاڑی گرل فرینڈ کے پیچھے جنوبی افریقہ پہنچ تو گئے مگر وہاں کی انتظامیہ نے ان پر پابندی عائد کردی۔ تاہم ایسا قدم اٹھانے پر ان پر جنوبی...