Express News:
2025-01-18@08:02:39 GMT

گھر پر حملے کے بعد انگلش کھلاڑی ملک چھوڑ کر دبئی منتقل

اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT

انگلینڈ کے ورلڈکپ فاتح ٹیم کے کھلاڑی جیمز ونس اپنے گھر پر حملے کے بعد ہیمپشائر کی کپتانی چھوڑ کر دبئی منتقل ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق اگرچہ جیمز ونس 2025 کی انگلش ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کاؤنٹی چیمپئن شپ یا ریڈ بال سیزن میں حصہ نہیں لیں گے۔ لیکن محدود اوور کے فارمیٹ کھیلنا اور ٹی 20 بلاسٹ میں ہیمپشائر کی کپتانی جاری رکھیں گے۔

2019 ورلڈ کپ کی فاتح انگلنڈ کی ٹیم کا حصہ رہنےو الے جیمز ونس کے ہیمپشائر ہیڈکوارٹرز کے قریب گھر پر گزشتہ برس دو بار حملہ ہو چکا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

آئی ایل ٹی 20 میں فرنینڈو کی ریکارڈ نصف سینچری کی بدولت شارجہ نے دبئی کو ہرادیا

آئی ایل ٹی 20 میں فرنینڈو کی ریکارڈ نصف سینچری کی بدولت شارجہ نے دبئی کو ہرادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز

دبئی :ایوشکا فرنینڈو نے شاندار اننگز کھیل کر شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کو یادگار بنادیا اور واریئرز کو آئی ایل ٹی 20 کی تاریخ کے ایک ریکارڈ ہدف کو حاصل کرنے میں مدد دی۔ دبئی کیپیٹلز کے خلاف 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں فرنینڈو نے صرف 27 گیندوں پر 81 رنز کی غیر معمولی اننگز کھیلی اور 16 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی جو ٹورنامنٹ کی تاریخ کی تیز ترین نصف سنچری ہے۔فرنینڈو کی اننگز میں 8 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے جس کی بدولت واریئرز نے 18.1 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔

اس سے قبل شام کو شائی ہوپ نے کیپٹلز کے لئے اہم کردار ادا کیا اور 83 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنانے میں مدد کی۔جانسن چارلس نے ہدف کا سامنا کرتے ہوئے شارجہ واریئرز کو پہلے چند اوورز میں ٹریک پر برقرار رکھنے کو یقینی بنایا۔ ایک سرے پر جیسن رائے کی مدد سے چارلس نے کیپٹلز کے حملے کا مقابلہ کیا اور 19 گیندوں پر 37 رنز بنائے۔ پاور پلے میں واریئرز کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 56 تھا۔ متحدہ عرب امارات کے روہان مصطفیٰ نے بھی 17 رنز اور اہم چوکے لگائے وہ چمیرا کا نشانہ بنے ۔ انہوں نے اسکور 12.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز تک پہنچ گیا۔

اویشکا فرنینڈو نے تیز ترین نصف سنچری کا ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ریکارڈ توڑتے ہوئے صرف 16 گیندوں میں یہ سنگ میل عبور کیا۔ (اس سے قبل یہ ریکارڈ ڈیزرٹ وائپرز کے اعظم خان نے 18 گیندوں پر قائم کیا تھا۔) اس سے قبل دبئی کیپیٹلز نے اچھا آغاز کیا اور بین ڈنک نے ابتدائی طور پر 2 چوکے اور ایک چھکا لگا کر اپنے عزم کا مظاہرہ کیا جبکہ ہوپ نے 3 چوکے لگائے۔

پاور پلے کے اختتام پر کیپیٹلز کا اسکور ایک وکٹ پر 50 رنز تھا۔ روومین پاول نے واریئرز کے خلاف چھکوں کی بوچھاڑ کی اور 15 گیندوں پر 28 رنز بنائے، جس میں کریم جنت کے اوور میں 18 رنز ہوپ نے اپنی سنسنی خیز فارم کو جاری رکھتے ہوئے 19 ویں اوور میں بھی ایڈم ملن کی جانب سے لگاتار دو چھکے لگائے۔ٹم ساؤتھی نے پاول اور داسن شناکا کو فوری طور پر آؤٹ کرتے ہوئے آخری اوور میں کچھ کنٹرول حاصل کیا۔ ان کی کوششوں کے باوجود کیپیٹلز نے 200 رنز کا ہندسہ عبور کیا اور 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔ایوشکا فرنینڈو میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

متعلقہ مضامین

  • آئی ایل ٹی 20 میں فرنینڈو کی ریکارڈ نصف سینچری کی بدولت شارجہ نے دبئی کو ہرادیا
  • آئی ایل ٹی 20 کے سفیر شعیب اختر کا دبئی میں ڈی پی ورلڈ آفس کا دورہ
  • آئی ایل ٹی 20 کے سفیر شعیب اختر کا دبئی میں ڈی پی ورلڈ آفس کا دورہ
  • معروف بھارتی اداکار سیف علی خان آئی سی یو میں منتقل ،حملے کا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا
  • بالی ووڈ اداکار سیف علی خان چاقو حملے میں زخمی، اسپتال منتقل
  • انگلش پریمئر لیگ،ویسٹ ہیم یونائیٹڈ نے فلہم کوہرا دیا
  • انگلش کرکٹرنے پی ایس ایل کیلئے فرسٹ کلاس کرکٹ چھوڑ دی
  • انگلینڈ کے بلے باز جیمز ونس نے پی ایس ایل کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ چھوڑ دی
  • انگلینڈ کے لیجنڈ بلے باز نے پی ایس ایل کی خاطر ریٹائرمنٹ لے لی