کراچی (رپورٹ: منیر عقیل انصاری) بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) ریڈ لائن منصوبہ تاخیر کی وجہ سے افسر کے لیے بھی شرمندگی کا باعث بن گیا ، سعودی عرب کی معروف کنٹریکشن کمپنی چھوڑ کر پاکستان کی محبت میں آنے والے ریڈ لائن منصوبہ، ٹرانس کراچی کے جنرل منیجر (جی ایم ) برائے منصوبہ بندی اور انفرااسٹرکچر انجینئر پیر سجاد سرہندی ریڈلائن منصوبہ سے استعفا دیکر واپس سعودی عرب چلے گئے ہیں۔ پیر سجاد سرہندی نے جسارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ریڈ لائن منصوبہ تاخیر کی وجہ سے میرے لیے شرمندگی کا باعث بن رہا تھا اس لیے میں نے چند ماہ قبل اس منصوبے سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے استعفا دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریڈ لائن منصوبے پر میں نے 3 سال تک بطور جی ایم برائے منصوبہ بندی اور انفرااسٹرکچر کی حیثیت سے فرائض انجام دیے لیکن آئے روز مجھے اس منصوبے پر بہت سارے مسائل کا سامنا کر نا پڑ رہا تھا کبھی سڑک کھودتے ہوئے یوٹیلیٹی کا مسئلہ تو کبھی پانی اور سیوریج لائن کی ٹوٹ پھوٹ کے مسائل یا پھر کبھی سریا اور سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ریڈ لائن منصوبے پر کام کرنے والی کنٹریکشن کمپنیوں کا کام بند کر دینا۔ ریڈ لائن منصوبے کے حوالے سے مجھ پر بہت سارے لوگوں کا دبائو تھا جس میں کچھ اداروں کے لوگ بھی شامل تھے جس کے بار ے میں بات نہیں کر سکتا ‘اسی وجہ سے بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبہ تاحال تعطل کا شکار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں ذہنی طور پر اذیت کا شکار تھا اس لیے یہی بہتر سمجھا کے منصوبے سے خود کو دور کر لوں۔ جب انجینئر پیر سجاد سرہندی سے سوال کیا گیا کہ ریڈ لائن منصوبہ کب تک مکمل ہوسکتا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا کیونکہ میں اب ٹرانس کراچی کا جی ایم نہیں ہوں‘ اس حوالے سے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ یا ٹرانس کراچی کے دیگر افسران سے معلومات حاصل کی جاسکتی ہے۔ دعا گو ہوں کہ یہ منصوبہ جلد مکمل ہو تاکہ لوگوں کو اذیت سے نجات اور سفری سہولیات میسر آسکے۔ انجینئر پیر سجاد سرہندی نے بتایا کہ میں10 برس سے سعودی عرب کی ایک معروف کنسٹرکشن کمپنی کے ساتھ کام کر رہا تھا‘ پاکستان کی محبت اور کراچی کی وجہ سے ملک آیا اوراس منصوبے منسلک ہوا جبکہ پاکستان میں میری آمدن سعودی عرب کے مقابلے میں نصف سے بھی کم ہوگئی ‘دوسری جانب میرے کام میں مستقل رکاوٹیں ڈالی جاتی رہی بعض اداروں کے لوگ مسلسل کام میں تاخیری حربے استعمال کرتے اور مجھ پر مختلف قسم کی دباؤ ڈالتے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ مجھے اپنے ملک کی تعمیر و ترقی میں اتنے زیادہ مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا اور سرکاری افسران‘ حکومت اپنے مفادات کے لیے منصوبے کا بیڑہ غرق کرنے پر تلے ہوئے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ2025ء میں مکمل ہونا تھا جس کا اب دور تک نام ونشان نہیں ہے کہ کب مکمل ہوگا‘ دوسری جانب منصوبے کی لاگت بھی ڈبل سے زیادہ ہوگئی ہے، اس حوالے سے مفادات کے گرد گھومنے والا میڈیا بھی خاموش ہے، میڈیا کو اس منصوبے کی تاخیر اس کے مضمرات اور شہریوں کی مشکلات کو اجاگر کرنا چاہیے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پیر سجاد سرہندی ریڈ لائن منصوبہ ریڈ لائن منصوبے جی ایم

پڑھیں:

ٹرمپ کا اہلِ غزہ کو مراکش، صومالی لینڈ اور پنٹ لینڈ میں بھیجنے کا منصوبہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صہیونی ریاست اسرائیل کے ساتھ گٹھ جوڑ کرتے ہوئے غزہ کے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے لیے تین ممکنہ ممالک کا انتخاب کیا ہے، جن میں مراکش، صومالی لینڈ اور پنٹ لینڈ شامل ہیں۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرمپ ایک ایسے منصوبے پر کام کر رہے ہیں جس کے تحت فلسطینیوں کو ان کے گھروں اور سرزمین سے زبردستی نکال کر ان ممالک میں بھیجا جائے گا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ صرف ایک سیاسی بیان نہیں بلکہ پہلے سے طے شدہ حکمت عملی کا حصہ ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے مطابق ٹرمپ چاہتے ہیں کہ فلسطینیوں کو وقتی طور پر غزہ سے نکالا جائے تاکہ وہاں تعمیر نو کا کام ممکن ہو سکے، تاہم اس منصوبے کو خود امریکی سیاسی حلقوں میں شدید تنقید کا سامنا ہے اور اسے نسلی امتیاز پر مبنی پالیسی قرار دیا جا رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی ٹرمپ کے اس منصوبے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے اسے فلسطینیوں کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور نسل کشی کے مترادف قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی ریڈلائن منصوبے کی بدانتظامی: پاکستان کی محبت میں آنے والا افسر استعفا  دے کر واپس سعودی عرب روانہ
  • ریڈ لائن منصوبہ سندھ حکومت کی نااہلی کی نذر، 79ارب کا منصوبہ 139ارب تک پہنچ گیا
  • ٹرمپ کا اہلِ غزہ کو مراکش، صومالی لینڈ اور پنٹ لینڈ میں بھیجنے کا منصوبہ
  • کراچی: ریڈلائن بس منصوبہ ساڑھے 3 سال بعد بھی نامکمل، لاگت 79 سے بڑھ کر 139 ارب ہوگئی
  • سندھ ہائیکورٹ نے ’’کے 4 منصوبے‘‘ کیلئے کام کی اجازت دیدی
  • سندھ ہائی کورٹ نے کے 4 منصوبے پر حکمِ امتناع واپس لے لیا
  • کراچی تا پشاور ریلوے اپ گریڈیشن منصوبے میں اہم پیشرفت، منصوبہ جلد شروع ہونیکا امکان
  • کراچی تا پشاور ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ جلد شروع ہونے کا امکان
  • کراچی تا پشاور ریلوے اپ گریڈیشن منصوبے میں اہم پیشرفت، منصوبہ جلد شروع ہونے کا امکان