3 سالوں میں 13 لاکھ سے زائد ہنر مند پاکستانی ملک چھوڑ گئے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جنوری2025ء) 3 سالوں میں 13 لاکھ سے زائد ہنر مند پاکستانی ملک چھوڑ گئے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ گزشتہ تین سال میں 13 لاکھ سے زائد پاکستانی بیرون ممالک ملازمت کی تلاش کیلئے ملک چھوڑ کر گئے ہیں، بیرون ملک جانے والے ہنر مندافراد کے ویزے مسترد ہونے کی شرح بہت کم ہے، بیرون ملک پاکستانیوں کی اموات کی صورت میں پاکستانی سفارتخانے بھی اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرتے، بیرون ممالک پاکستانیوں کو بے انتہا مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جب پاکستانی کسی رہنمائی کے لئے سفارتی عملے سے رابطہ کرتے ہیں تو انہیں عملے کی سرد مہری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سینیٹر محمدعبدالقادر نے کہا کہ افسوسناک امر یہ ہے کہ بیرون ممالک جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کے لواحقین کو معاوضہ بھی نہیں دیا جاتا، یواے ای نے پاکستانیوں کیلئے ویزہ کی شرائط سخت کر دی ہیں حکومت ان مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔(جاری ہے)
بیرون ممالک پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور رہنمائی کے لئے سفارت خانوں میں کمیونٹی ویلفیئر افسران کی تعیناتیاں کی جائیں، مذہبی مقامات کی زیارات کے لئے جانے والے زائرین کے ویزاسمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں، بیرون ملک جانے والے ہنرمندافراد کوتین سے لیکر6ماہ تک تربیت فراہم کی جائے۔
چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کی معاشی صورتحال کی بہتری کی دعوے دار ہے جبکہ باعزت روزگار کی تلاش میں ملک چھوڑ کر جانے والوں کی تعداد میں ہر سال خطرناک حد تک اضافہ ہوتا جا رہا ہے اگر حکومت ملک میں سرکاری اور نجی شعبوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرے تو پاکستان کے ذہین، قابل اور ماہر نوجوان ملک کو چھوڑ کر دیگر ممالک میں منتقل نہ ہونے لگیں۔ محنتی اور ذہین پاکستانیوں کا ملک چھوڑ کر جانا پاکستان کے لئے انتہائی افسوس ناک بات ہے۔ حکومت کا دعوی ہے کہ پاکستان میں روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا کئے گئے ہیں جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے ۔ اگر پاکستان سے بیرون ممالک ذہین اور قابل پاکستانیوں کے منتقل ہونے کی یہی رفتار رہی تو پاکستان میں اوسط درجے کے پاکستانی ہی رہ جائیں گے جن کے ہاتھوں میں ملک کا نظام روشن اور تابناک نہیں ہو گا۔ حکومت کو اس سنجیدہ صورتحال کا جائزہ لے کر وسیع البنیاد پالیسیاں ترتیب دینا ہونگی تاکہ پاکستان اور پاکستانیوں کا مستقبل روشن بنایا جا سکے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بیرون ممالک ملک چھوڑ چھوڑ کر کے لئے
پڑھیں:
آئندہ الیکشن سے قبل اوور سیز پاکستانی ووٹنگ کیس کا فیصلہ کردینگے،جسٹس جمال مندوخیل
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ میں اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق کیس کی سماعت دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ آئندہ الیکشن سے قبل اوور سیز پاکستانی ووٹنگ کیس کا فیصلہ کر دیں گے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں قائم آئینی بینچ میں اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق کیس کی سماعت کی، سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد عدالت میں پیش ہوئے۔ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ کیس میں اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا معاملہ ہے۔ دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آج وقت کم ہے، اس کیس کو جلد سن لیں گے، ابھی تو الیکشن ہو بھی نہیں رہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آئندہ الیکشن سے پہلے اس کیس کا فیصلہ کر دیں گے، کیس کی آئندہ سماعت 2 ہفتوں بعد ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔