عثمان قادر کا پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ، اب کس ملک میں کرکٹ کھیلیں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
کرکٹ سے ریٹائرمنٹ حاصل کرلینے والے لیگ اسپنر قومی ٹیم کے سابق اسپن بولر عثمان قادر کرکٹ میں اپنا نیا مستقبل تلاش کرنے کے لیے آسٹریلیا واپس چلے گئے۔
انٹرنیشنل کرکٹر عثمان قادر نے نیو ساؤتھ ویلز میں رہائش اختیار کر لی ہے جہاں وہ سڈنی میں ہاکسبری کلب کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لیگ اسپنر عثمان قادر کا پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان، وجہ کیا بتائی؟
عثمان قادر نے گزشتہ برس اکتوبر میں مایوس ہو کر پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ وہ اپنے مرحوم والد عبدالقادر کی خواہش پر آسٹریلیا چھوڑ کر پاکستان آئے تھے۔
پاکستان کے سابق کرکٹر مرحوم عبدالقادر اپنے بیٹے عثمان قادر کو پاکستان کی جانب سے کھیلتا دیکھنا چاہتے تھے۔
عثمان قادر نے ایک ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
مزید پڑھیے: سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد بنگلا دیش کے اسپن بولنگ کوچ مقرر
عثمان قادر نے ساؤتھ آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔ اس کے علاوہ وہ پرتھ اور ایڈیلیڈ کی جانب سے بگ بیش لیگ بھی کھیل چکے ہیں۔
انہیں آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کی جانب سے بھی کھیلنے کا اعزاز ملا۔
اب وہ آسٹریلیا میں ہی کرکٹ کھیلنے کا منصوبہ لے کر دوبارہ آسٹریلیا چلے گئے ہیں۔ ان کے اہل خانہ جو فی الحال پاکستان میں ہی ہیں بھی جلد آسٹریلیا چلے جائیں گے۔
عثمان قادر نے کہا ہے کہ کرکٹ ہی میرا روزگار ہے اور میں پرامید ہوں کہ کرکٹ میں ہی (آسٹریلیا میں) مجھے اچھے مواقع ملیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سابق کرکٹر عثمان قادر عبدالقادر عثمان قادر عثمان قادر آسٹریلیا لیگ اسپنر عثمان قادر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سابق کرکٹر عثمان قادر عبدالقادر عثمان قادر ا سٹریلیا لیگ اسپنر عثمان قادر کی جانب سے لیگ اسپنر
پڑھیں:
اسدعمر نے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کرنے کو سنگین غلطی قرار دے دیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اپریل ۔2025 )سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کرنے کے فیصلے کا تمسخر اڑاتے ہوئے اسے ایک سنگین غلطی قرار دیاہے.(جاری ہے)
نجی ٹی وی سے گفتگو میں اسد عمر نے انکشاف کیا کہ ایک روز عمران خان نے بڑے جوش و خروش سے کہا کہ پنجاب کے لیے زبردست وزیراعلیٰ مل گیا ہے جب اسد عمر نے پوچھا کہ وہ کون ہے تو جواب ملا عثمان بزدار اسد عمر نے بتایا کہ چونکہ یہ نام پہلے کبھی نہیں سنا تھا، تو حیرانی سے دوبارہ پوچھا اس پر سابق وزیراعظم نے وضاحت کی کہ ”وہ عثمان بزدار ہے جس کے گھر بجلی بھی نہیں ہے“.
اسد عمر نے اس فیصلے کا تمسخر اڑاتے ہوئے کہا کہ اتنے اہم صوبے کے لیے ایسی شخصیت کا انتخاب کرنا تحریک انصاف کی سیاسی حکمت عملی پر سوالیہ نشان تھااور اس فیصلے کے منفی اثرات پارٹی کو طویل عرصے تک بھگتنا پڑے.