میں سپہ سالار کو پیغام دیتا ہوں کہ چھوڑ دو ان مینڈیٹ چوروں کا ساتھ، چھوڑ دو ان ملک دشمنوں کا ساتھ
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 فروری2025ء) وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ نے صوابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سپہ سالار کو پیغام دیتا ہوں کہ چھوڑ دو ان مینڈیٹ چوروں کا ساتھ، چھوڑ دو ان ملک دشمنوں کا ساتھ، کوئی فوج عوام کی حمایت کے بنا دہشت گردی کیخلاف جنگ نہیں جیت سکتی، فوج اور عوام کو حکومت لڑوا رہی ہے، ہم اپنا حق آئین و قانون کی بالادستی تک مانگتے رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اگر ہم نے بدلہ لینے کا سوچ لیا تو برداشت نہیں کر سکو گے، پی ٹی آئی ،عمران خان نظریہ بن چکے ،نظریہ مرتا ہے نہ ڈرتا ہے، فوج اور عوام کو حکومت لڑوا رہی ہے، ہم تو بات چیت کیلئے تیار یہ بھاگ رہے ہیں، اپنا حق آئین و قانون کی بالادستی تک مانگتے رہیں گے۔(جاری ہے)
صوابی میں پی ٹی آئی کے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہم اپنے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور انہیں نہیں بھولیں گے،ہمیں مجبور نہ کیا جائے، اگر انقلاب کا نعرہ لگا دیا تو پھر تم اس کا بوجھ برداشت بھی نہیں کرسکو گے۔
انہوں نے کہا کہ فوج اور عوام کو حکومت لڑوا رہی ہے، ہم تو بات چیت کیلئے تیار ہیں جبکہ یہ بھاگ رہے ہیں، حکومت بات چیت سے بھاگ رہی ہے تو اس کا جواب بھی ہمیں دینا آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا صوبہ دہشت گردی کا شکار ہے اور عوام کے تعاون کے بغیر دہشت گردی کا مقابلہ ممکن نہیں، سپہ سالار سے میں کہتا ہوں ان چوروں کا ساتھ دینا چھوڑ دو اور عوام کے پاس آجائو۔ انہوں نے کہا کہ بانی چیئر مین جیل میں بیٹھ کر جیت گیا، ہم متحد ہوکر بانی چیئرمین کی قیادت میں آگے بڑھیں گے اور اپنا حق آئین و قانون کی بالادستی تک مانگتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ہماری آواز ایک ہی ہے اور ہم ملکر آئین کا تحفظ مانگ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور عمران خان نظریہ بن چکے ہیں، نظریہ مرتا نہیں نہ ہی ڈرتا ہے، تم ایوانوں میں بیٹھ کر بھی ہار گئے ہیں کیونکہ تمہارے پاس کوئی نظریہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے بدلہ لینے کا سوچ لیا تو تم برداشت نہیں کر سکو گے، اگر نفرتیں بڑھائیں تو پاکستان کا نقصان ہوگا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے کہا کہ چھوڑ دو ان اور عوام کا ساتھ رہی ہے
پڑھیں:
حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش، سپیکر قومی اسمبلی کا بیان
اسلام آباد:پاکستان کی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایک اور بار مذاکرات کی پیش کش کی ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ مذاکرات کے دروازے کبھی بھی بند نہیں کیے گئے اور حکومت ہمیشہ بات چیت کے لیے تیار ہے۔
پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے کمیٹی تحلیل نہیں کی گئی اور تحریک انصاف جب چاہے اپنے اندرونی فیصلوں کے بعد حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے آ سکتی ہے۔
سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سے رابطے منقطع نہیں ہوئے اور وہ آج بھی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے عمران خان کو ایک سخت شخصیت قرار دیا اور کہا کہ وہ ہمیشہ کھلے دل سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔