2025-02-11@08:13:57 GMT
تلاش کی گنتی: 11243

«محبوبہ کے»:

    سینیٹر شبلی فراز — فائل فوٹو   پاکسان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کے پی کو سینیٹ میں ایک سال سے نمائندگی نہیں دی گئی۔شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جعلی پارلیمنٹ میں عوام کی جانب سے مسترد کیے ہوئے لوگ بیٹھے ہیں، عوام کا اعتماد نہیں ہو تو ملک آگے نہیں بڑھے گا۔ شبلی فراز مذاکرات کے بائیکاٹ کی وجہ سامنے لے آئےپاکسان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے مذاکرات کے بائیکاٹ کی وجہ بتا دی۔ اُنہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتِ حال ابتر اور ملک پیچھے جا رہا ہے، ہائی کورٹ کا فیصلہ ہے کہ 60 دن کے اندر انتخابات...
    —فائل فوٹو لاہور میں بیدیاں روڈ سب ڈویژن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے۔ترجمان لیسکو نے بتایا ہے کہ بیدیاں روڈ سب ڈویژن میں گھروں میں بجلی چوری پکڑی گئی ہے، ملزمان لیسکو کی لائن سے تار لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے۔ وزیراعظم کا لیسکو میں کرپشن الزامات پر نکالے گئے 12 افسران کی بحالی کا نوٹسوزیر اعظم شہباز شریف نے لیسکو میں کرپشن الزامات پر نکالے گئے 12 افسران کی بحالی کا نوٹس لے لیا۔ ایس ڈی او نے تار قبضے میں لے کر کنکشنز منقطع کر دیے ہیں۔ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کے لیے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔ترجمان لیسکو نے بتایا ہے کہ ملزمان کو...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ 77 سال کی عمر میں مجھے اٹک جیل کے سامنے مارا پیٹا گیا، اعظم سواتیاعظم سواتی نے یہ بات پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ سنگجانی جلسہ کیس، اعظم سواتی کی ضمانت منظورلاہورہائی کورٹ نے سیاسی رہنما اعظم خان سواتی کی ضمانت منظور کر لی۔ انہوں نے کہا کہ میری تذلیل کی گئی اور 9 دن تک مجھے سی ٹی ڈی میں رکھا گیا۔پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا ہے کہ آپ اس ملک کو کہاں لے جا رہے ہیں۔
    کراچی: عدالت میں دائر ایک درخواست میں کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک سے ہونے والی ہلاکتوں کے حیران کن اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ شہر قائد میں ڈمپرز، ٹینکرز سے شہریوں کی ہلاکتوں  کے حوالے سے ہیوی ٹریفک کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی، جس میں درخواست گزار بیرسٹر حسن خان نے مؤقف اپنایا کہ روزانہ  ڈمپرز لوگوں کو کچل رہے ہیں۔  درخواست میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے اندر ڈمپرز، آئل ٹینکرز سمیت ہیوی ٹریفک پیک آورز میں چل رہے ہیں اور گزشتہ ایک سال کے اندر 8 ہزار سے زائد شہری ان حادثات میں زخمی ہوئے ہیں جب کہ   2024 میں 773 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ اسی طرح  رواں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2025ء)لیبیا میں پاکستانیوں سمیت 65 تارکینِ وطن کو لے جانے والی ایک اور کشتی کو گزشتہ روز ہولناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 16 پاکستانیوں میں سی7 کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے کے مطابق جاں بحق 7 پاکستانی خیبر پختون خوا کے رہائشی ہیں، حادثے میں جاں بحق 6 افراد کا تعلق ضلع کرم اور 1 کا باجوڑ سے ہے۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت ان کے پاسپورٹ سے کی گئی ہے۔(جاری ہے) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے میں 16 پاکستانی جاں بحق ہوئے ہیں۔دوسری جانب ترجمان...
    لاہور کے سرحدی علاقے باٹا پور میں جائیداد کے تنازع پر 2 سوتیلے بھائیوں نے ایک دوسرے کو  قتل کردیا۔پولیس نے بتایا کہ سوتیلے بھائیوں میں جائیداد کے بٹوارے پر جھگڑا ہوا تو دونوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں مارے گئے۔پولیس کے مطابق مقتولین میں 34 سالہ سیف اسلم اور 25 سالہ ارسلان اقبال شامل ہیں جب کہ فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا جس کی شناخت مرسلین کے نام سے ہوئی۔پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا جب کہ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی گئی ہیں۔
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )پی ٹی اے اور ایف آئی اے کی پیشگی فعال غیر ملکی سم فروخت کنندگان کے خلاف مشترکہ کارروائیاں،غیر قانونی موبائل سم فروخت کنندگان کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کے دوران، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (سائبر کرائم ونگ) نے فعال بین الاقوامی سم کارڈز کی غیر قانونی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف ملک بھر میں مشترکہ چھاپے مارے۔ یہ کارروائیاں ٹیلی کام فراڈ کے خاتمے اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہیں۔چھاپے ایبٹ آباد، سکردو، پشاور، لاہور اور سیالکوٹ سمیت مختلف شہروں میں مارے گئے، جہاں ایسے افراد اور کاروباری اداروں کے خلاف کارروائی کی گئی جو بین الاقوامی سم کارڈز کی...
    بلوچستان کے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہو گئے ہیں۔ بورڈ کے ذرائع کے مطابق، اس سال میٹرک کے امتحانات میں ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات شرکت کر رہے ہیں۔ امتحانات کے انعقاد کے لیے 400 سے زائد امتحانی سینٹرز قائم کیے گئے ہیں، جن میں 1300 افراد پر مشتمل عملہ اپنی خدمات فراہم کرے گا۔ بورڈ حکام نے بتایا کہ یہ امتحانات 3 مارچ تک جاری رہیں گے، اور ہر امتحانی مرکز میں ضلعی انتظامیہ کے نمائندے بھی موجود ہوں گے تاکہ ہر چیز کی نگرانی کی جا سکے۔ امتحانی مراکز میں موبائل فون کا استعمال سختی سے منع کیا گیا ہے۔ نقل کی...
    چین کا ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ :اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے ایک عوامی اجلاس منعقد کیا۔ منگل کے روز رواں ماہ سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے والے ملک  چین کے نمائندے نے کہا کہ سلامتی کونسل کو انسداد دہشت گردی کو اپنے ایجنڈے میں سرفہرست رکھنا چاہیے اور دہشت گردی کے لیے زیرو ٹالرنس پر عمل کرتے ہوئے  ‘دوہرے معیار اور منتخب انسداد دہشت گردی کی مخالفت کرنی چاہیے  ۔ چین ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔  اقوام متحدہ میں چین کے مستقل...
    پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ نامکمل پارلیمان کی طرح نامکمل جوڈیشل کمیشن کے فیصلے ناقابل قبول ہیں۔ اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی بھی متنازع ہو گئی ہے۔ 2 سینئر ترین ججز اور اپوزیشن کے سینئر ارکان کی عدم موجودگی میں ججز کی تقرری غیر آئینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ججز کی تعیناتی یکطرفہ  ہے، جسے ہم مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ اس غیر آئینی اقدام کے خلاف تمام قانونی اور آئینی راستے اپنائیں گے۔ جیسے نامکمل پارلیمان، ویسے ہی نامکمل جوڈیشل کمیشن اس کے فیصلے قابل قبول نہیں۔ صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ غیر...
    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمر ایوب نے عام انتخابات 2024 اور 26 ویں ترمیم کا معاملہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد کے سامنے اٹھانے کا اعلان کردیا۔ اپنے ایک بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ آئی ایم ایف وفد کی جوڈیشل کمیشن  ملاقات میں ہم اپنا مؤقف پیش کریں گے، الیکشنز میں جو ہوا ہے وہ سارا معاملہ آئی ایم ایف وفد کے سامنے رکھیں گے۔ عمر ایوب  نے کہا کہ 26ویں ترمیم سے جو مسائل پیدا ہوئے ہیں وہ سارا آئی ایم ایف وفد کے سامنے رکھیں گے۔ یاد رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا خصوصی 6 رکنی وفد چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ...
    ویب ڈیسک:  وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں7 کے پاکستانی شہری ہونے کی تصدیق کردی۔  ایف آئی اے کے مطابق لیبیا کشتی حادثے  میں جاں بحق ہوے والے 16 افراد میں سے7 افراد پاکستانی تھے جن کی شناخت ان کے  پاسپورٹ سے ہوئی۔   ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ حادثے میں جاں بحق 7 پاکستانی خیبر پختونخوا کے رہائشی ہیں جن میں سے 6 کا تعلق کرم اور ایک کا باجوڑ سے ہے۔ پنجاب حکومت کا آرگنائزڈ کرائم کے خاتمے کیلئے بڑا فیصلہ  واضح رہے کہ گزشتہ روز لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے نے بتایا تھا کہ 65 مسافروں کو لے جانے والی کشتی مرسا ڈیلا کی...
    اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی نے کہا کہ ایکٹ راتوں رات منظور کرنے کا مطلب ہی یہی ہے کہ یہاں مخصوص لوگوں کی اجارہ داری کو قائم و دائم رکھنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ اظہار رائے کی آزادی پر قدغن لگانے کی بھونڈی سازش ہے، ہم اس سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے، صحافی، وکلاء سول سوسائٹی کے لوگ ایکٹ کے خلاف جہاں احتجاج کریں گے ہم بھرپور حمایت کریں گے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کاظم میثم نے کہا کہ پیکا ایکٹ کے بعد ایک ایک کو اٹھا لیا جائے گا، اظہار رائے کی آزادی قصہ پارینہ بن جائے...
    عرفان ملک:  پنجاب حکومت نے آرگنائزڈ کرائم کے خاتمے کیلئے ایک اہم فیصلہ کیا ہے اور کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) بنانے کی منظوری دے دی ہے۔  سی سی ڈی کا ہیڈکوارٹر لاہور کے قربان لائن میں بنایا جائے گا، اور اس میں صوبے بھر سے 4 ہزار کرائم فائٹرز افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ ایڈیشنل آئی جی سہیل ظفر چٹھہ سی سی ڈی کو ہیڈ کریں گے۔ اس کے علاوہ، کرائم فائٹر ایس ایچ اوز اور دیگر افسران بھی اس میں کام کریں گے۔ بھکاری بچوں سے متعلق توہین عدالت کیس، چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو نوٹس سی سی ڈی کو کیسز کو عدالتوں میں چالان جمع کروانے کا اختیار بھی حاصل ہو گا، اور...
    سہ ملکی سیریز اور چیمپئینز ٹرافی کے کراچی میں ہونیوالے میچز کیلئے کراچی پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی میں میچز 12 سے 14 فروری، 19 سے 21 فروری اور یکم مارچ کو کھیلےجائیں گے، میچز کے دنوں میں سر شاہ سلیمان روڈ ٹریفک کے لیےکھلا رہےگا۔ کارساز سے آنے والے نیشنل کوچنگ سینٹر اور چائنا گراؤنڈ میں پارک کرسکیں گے، کارساز سے آنے والے فلائی اوور کے نیچے سے ہوتے ہوئے کوچنگ سینٹر اور چائنا گراونڈ پہنچیں گے۔ اسی طرح ملینیم سے آنے والے نیشنل کوچنگ سینٹر، چائنا گراؤنڈ میں گاڑیاں پارک کریں گے، نیو ٹاؤن سے آنے والے بھی نیشنل کوچنگ سینٹر، چائناگراؤنڈ میں گاڑیاں پارک کرسکیں گے۔ ٹریفک پولیس نے میچ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 فروری 2025ء) سن 2022 میں نیو یارک میں ایک اسٹیج پر ناول نگار سلمان رشدی کو وحشیانہ انداز میں چھرا گھونپنے والے شخص کے خلاف مقدمے کی سماعت پیر کے روز نیویارک کی ایک کاؤنٹی عدالت میں شروع ہوئی۔ چوبیس سالہ حملہ آور ہادی ایم پر رشدی کو ایک درجن سے زائد مرتبہ چاقو گھونپنے کے لیے دوسرے درجے کی قتل کی کوشش اور سیکنڈ ڈگری حملے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ادھر ملزم نے قصوروار نہ ہونے کی استدعا کی ہے۔ سلمان رشدی پر حملہ: ان کی آنے والی کتاب کی وجہ سے مقدمے کی سماعت میں تاخیر اس مقدمے کے لیے پچھلے ہفتے ایک جیوری کا انتخاب کیا...
    پنجاب  کے مختلف ہسپتالوں میں کارڈیک سرجری کے 19 سینئر رجسٹرارز کی تعیناتی کر دی گئی۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ڈاکٹرز کی تعیناتی سے دل کے مریضوں کے علاج اور آپریشن میں تاخیر کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سرکاری کارڈیالوجی ہسپتالوں کی صلاحیت میں اضافہ کرنا چاہتی ہیں،19سینئر رجسٹرار کی تعیناتی اسی جانب اہم قدم ہے ۔
    ایک نایاب جانور کے بارے میں، جو ایک عرصے کے بعد کشمیر کی گریز وادی میں دوبارہ نظر آ رہا ہے۔ یہ جانور ہے یوریشن اوٹر (اود بلا)۔ حال ہی میں یوریشن اوٹرز کو وادی کشمیر میں کشن گنگا دریا کے کنارے پر ٹراؤٹ مچھلی کھاتے ہوئے دیکھا گیا۔ 27 اور 28 جنوری 2025 کو گریز کے رہائشی، واجد منور شاہنگرو نے 3 اوٹرز کو دریا کے کنارے مچھلی کھاتے ہوئے دیکھا۔ انہوں نے اس منظر کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔یہ گزشتہ کئی دہائیوں میں اوٹرز کی پہلی ویڈیو ہے جو اس علاقے میں بنائی گئی۔ اگست 2023 میں شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگری کلچر اینڈ سائنس اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے محققین نے گریز...
    بالی ووڈ اسٹار عامر خان کے بیٹے جنید خان نے آخرکار اپنے مشہور بیک پیک کا راز کھول دیا اور رکشے کو اپنی پسندیدہ سواری قرار دے دیا۔ فلم ’لوویپا‘ اسٹار اپنی ساتھی اداکارہ خوشی کپور کے ساتھ ہدایت کارہ و کوریوگرافر فرح خان کے یوٹیوب چینل پر انٹرویو دیے نظر آئے، جہاں انہوں نے اپنے بیگ کے اندر موجود سامان کی جھلک دکھائی۔ جنید خان کے بیگ سے ایک قلم نکالا، جس پر عامر خان کے بیٹے نے انکشاف کیا کہ یہ قلم انہوں نے جاپان کے ’سیون الیون‘ اسٹور سے لیا تھا۔ مزید حیرت تب ہوئی جب خوشی نے ان کے بیگ سے ایک ہیئر ڈرائیر نکالا، جس پر جنید نے وضاحت دی کہ وہ عام...
    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ نئے چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کے ناموں پر غور کر رہے ہیں۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران اپنی آئینی مدت پوری کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ڈیٹا پر رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 8 لاکھ 50 ہزار سے زائد ہے، آج الیکشن کمیشن میں ہمارا کیس تھا۔ یہ بھی پڑھیے تحریک انصاف کا نشان بانی پی ٹی آئی ہیں: بیرسٹر گوہر لگتا ہے اڈیالہ جیل نہیں پی ٹی آئی کا مرکزی دفتر ہے: اکبر ایس بابر چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ایف یو جے اور اینکرز ایسوسی ایشن کی پیکا ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر عدالتی معاونت کے لیے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) اور اینکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پییکا ایکٹ کے خلاف دائر کی گئی درخواستوں کی سماعت جسٹس انعام امین منہاس نے کی، سماعت کے دوران صحافتی تنظیموں کے عہدیدار اور وکیل عمران شفیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ پی ایف یو جے کی جانب سے وکیل عمران شفیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے دلائل میں کہا کہ پیکا ایکٹ اتنی جلدی میں منظور کیا گیا کہ اس کی شقوں میں واضح...
    وزیراعظم شہباز شریف  نے لیبیا کے ساحل پر کشتی کے حادثے اور اس میں پاکستانی شہریوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی بلند درجات کےے لیے دعا کی اور جاں بحق  افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔  بیان کے مطابق وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ، وزیراعظم کی وزارت خارجہ حکام کو جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت جلد از جلد مکمل کرنے اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کی ہدایت کی۔  وزیراعظم  نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ جیسے مکروہ عمل میں...
    راؤ دلشاد:  وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کی زیر صدارت سٹیرنگ کمیٹی کا 19 واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ، ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC)، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (HED) کے افسران کے علاوہ انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ، بینک آف پنجاب اور دیگر محکموں کے حکام نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ عمران سکندر بلوچ نے بلا سود بائیکس فراہمی سکیم کی پیشرفت پر بریفنگ دی۔ وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ بائیکس کی ڈیلیوری کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔ مزید برآں، ضرورت پڑنے پر ویٹنگ لسٹ میں شامل طلبا کو بھی بائیک فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔ 26 نومبر احتجاج؛ 5 پی ٹی آئی کارکنوں کی درخواست ضمانت...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان اان لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں سی ایس ایس 2024کے نتائج جاری کرنے سے پہلے نئے امتحانات روکنے کی درخواست پرسماعت کے دوران چیئرمین ایف پی ایس سی نے کہاکہ اپریل کے آخری ہفتے میں 2024کے نتائج کا اعلان کردیں گے، میں اگر کچھ کر سکتا تو کر دیتا لیکن یہ ممکن نہیں،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ پھر جو آپ کے پاس اختیار تھا وہ کر لیتے،اختر نواز ستی نے کہا کہ کمیشن نے وسیع مفاد میں فیصلہ کیا کہ امتحان وقت پر لیا جائے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سی ایس ایس 2024کے نتائج جاری کرنے سے پہلے نئے امتحانات روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیئرمین ایف پی ایس سی...
    ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کو فرانسیسی ادارے ایرو کلب ڈی فرانس کے اعلیٰ ترین گرینڈ میڈل سے نوازا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی اداکار ٹام کروز کو شعبہ ہوا بازی میں گراں قدر خدمات کے صلے میں فرانسیسی ادارے ایرو کلب ڈی فرانس کی جانب سے یہ اعلیٰ ترین اعزاز دیا گیا ہے۔ اداکار کو یہ اعزاز ایوی ایشن میں مستقبل کے ہوا بازوں کے لیے متاثر کُن کردار ادا کرنے پر دیا گیا ہے، یہ ادارے کا سب سے اعلیٰ اعزاز ہے۔ ٹام کروز اپنی فلمز میں اپنے اسٹنٹس خود کرتے ہیں، انہوں نے حال ہی میں اس حوالے سے بتایا کہ وہ بوئنگ کمپنی کے قدیم بائی پلین پر 10 ہزار فٹ پر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لیبیا کے ساحل پر کشتی کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی بلندیء درجات کی دعاء کی اور ان کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی اور وزارت خارجہ کے حکام کو جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے متاثرہ افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی بھی تاکید کی۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انسانی اسمگلنگ جیسے مکروہ عمل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی...
    ایس آئی ایف سی کے تحت گرین کارپوریٹ انیشی ایٹیو(جی سی آئی) کی کاوشوں کی بدولت ملک کے زرعی منظرنامے میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ زراعت پاکستانی معیشت کا بنیادی ستون ہے اور زرعی پیداوار پاکستان کی جی ڈی پی میں تقریباً 70 فیصد کی شراکت دار ہے۔ جی سی آئی کی معاونت سے روایتی زراعت سے کارپوریٹ طرز کی زراعت کی طرف تبدیلی کو زرعی شعبے کے لیے  اہم اقدام قرار دیا جارہا ہے۔ پنجاب کے جدید آبپاشی کے نظام سے زرعی پیداوار کے لیے ڈیڑھ لاکھ ایکڑ زمین سیراب کی گئی ہے جبکہ گرین کارپوریٹ انیشی ایٹیو کی کامیاب حکمت عملی سے کسانوں کو معیاری کھاد اور بیجوں کی فراہمی سے پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ بھی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 ججز کی کازلسٹ منسوخ کردی گئی جب کہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان ایک بار پھر رخصت پر چلے گئے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز رپورٹ کے مطابق جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان 11 فروری سے 17  فروری تک دستیاب نہیں ہوں گے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت میں زیر سماعت کیسز کی کازلسٹ بھی منسوخ کردی گئی۔  جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب آج دستیاب نہیں ہیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو گذشتہ روز سپریم کورٹ کا عارضی جج تعینات کیا گیا۔ عابد، عبداور عبادت میں فرق نہیں کرنا    مزید :
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف نے سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلیئر کرنے کیلئے مزید مہلت کی درخواست مسترد کر دی۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) تکنیکی وفد کی کابینہ ڈویژن، پی ایم آفس، وزارت خزانہ اور وزارت قانون کے حکام سے اہم ملاقاتیں ہوئیں جس میں آئی ایم ایف نے سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلیئریشن کیلئے مزید مہلت کی درخواست مسترد کی۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری افسران کے اثاثوں کو ڈیکلیئر کرنے کیلئے مسودے پر مشاورت شروع کر دی گئی ہے، سول سرونٹ ایکٹ سے ترمیمی ڈرافٹ فروری میں ہی آئی ایم ایف کو فراہم کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اثاثوں کی ڈیکلیئریشن سے متعلق قانون سازی اب فروری کے بعد...
    نئے چیف الیکشن کمیشن کمشنر، 2 ممبران کے ناموں پر غور کر رہے ہیں: بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ نئے چیف الیکشن کمیشن کمشنر اور 2 ممبران کے ناموں پر غور کر رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران اپنی آئینی مدت پوری کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ڈیٹا پر رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 8 لاکھ 50 ہزار سے زائد ہے، آج الیکشن کمیشن میں ہمارا کیس تھا۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ 3 مارچ کو پارٹی الیکشن کرایا، ہمارا...
    لاہور: مدرسے کے اساتذہ نے 9سالہ بچے سے بدفعلی کر ڈالی، جو بچے کو ڈرِل مشین چلا کر ڈراتے رہے۔ پولیس کے مطابق لاہور میں فیکٹری ایریا کے علاقے میں مدرسے کے اساتذہ نے 9 سالہ بچہ کے ساتھ بدفعلی کی۔ قاری احسن اور قاری نعمان ڈرِل مشین چلا کر بچے کو ڈرا کر بدفعلی کا نشانہ بناتے رہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: معلم کی 10 سالہ طالب علم کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش متاثرہ بچے کے والد شہباز علی کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایک روز قبل ہی لاہور میں اچھرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے معلم کی جانب سے 10 سالہ طالب علم کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش میں گرفتار کیا...
    پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید خان نے حفاظتی ضمانت اور کیسوں کی تفصیلات کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں جنید اکبر خان نے کہا کہ عمران خان نے صوابی جلسے پر خوشی کا اظہار کیا ہے، اگرچہ ان سے ملاقات نہیں ہوئی، لیکن انہوں نے جلسے کے حوالے سے ایک پیغام بھیجا ہے۔ جنید اکبر خان نے کہا کہ صوابی جلسے میں کوئی مسئلہ نہیں تھا، تاہم میڈیا والوں کا مسئلہ تھا اور انہیں بخوبی علم ہے کہ ان کا کیا مسئلہ ہے، صوابی جلسے میں کتنے لوگ آئے تھے اس کی رپورٹ ریجن کے صدور پانچ روز کے اندر دیں گے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بارے میں جنید خان کا کہنا...
    ‎لیبر پارٹی نے ہفتے کی شروعات نائجل فراج کی پارٹی، ریفارم یو کے پر سخت حملے کے ساتھ کی ہے، خاص طور پر اس معاملے پر جو ریفارم یو کے کے ووٹرز کے لیے سب سے زیادہ اہم ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ سر کیئر اسٹارمر اور ان کی کابینہ نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اگر انہیں شکست نہیں دی جا سکتی، تو ان کے ہی طریقے اپنا لیے جائیں۔ اسی لیے وہ نائجل فراج کے قریبی ساتھی، ڈونلڈ ٹرمپ کی حکمت عملی استعمال کر رہے ہیں تاکہ ان پر حملہ کیا جا سکے۔ ‎پہلے مرحلے میں ہوم آفس نے ایک بڑا تشہیری مہم چلائی ہے، جس میں غیر قانونی تارکین وطن کی گرفتاریوں اور چھاپوں پر فخر...
    فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا  7 رکنی آئینی بینچ کر رہا ہے۔ فوجی عدالت سے سزایافتہ مجرم کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مرکزی فیصلے میں کہا گیا آرٹیکل 175 کی شق 3 سے باہر عدالتیں قائم نہیں ہو سکتیں۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت نے ملٹری کورٹ میں سویلینز ٹرائل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ چیلنج کردیا جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ سروس معاملات میں ابتدائی سماعت محکمانہ کی جاتی ہے، جسٹس حسن اظہر رضوی بولے؛ 9مئی واقعات کی فوٹیج ٹی وی چینلز پر بھی چلائی گئی، کور کمانڈرز ہاؤسز میں گھس کر...
    بلوچستان میں میٹرک کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہو رہے ہیں، ایک لاکھ 40 ہزار سے زیادہ طلبہ امتحانات میں حصہ لیں گے، 400 امتحانی سینٹرز کے اطراف دفعہ 144 نافذ کرکے سی سی ٹی وی کیمرے لگا دئے گئے ہیں۔ بلوچستان بورڈ اف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے حکام نے بتایا کہ بلوچستان میں آج سے شروع ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتحانات تین مارچ تک جاری رہیں گے۔ آج پہلے روز آرٹس گروپ کے پرچے ہوں گے، صوبے بھر میں 400امتحانی سنٹرز بنائے گئے ہیں جس میں 1300 کے لگ بھگ امتحانی عملہ تعینات کیا گیا ہے۔ امتحانی مراکز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی ہوگی، امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے ہر...
    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور بلوچستان و سندھ کےالیکشن کمیشن ممبران کی مدت ملازمت ختم ہوچکی ہے مگر یہ 26 ویں ترمیم کے ذریعے چل رہے ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 8 لاکھ 50 ہزار سے زائد ہے۔ کسی ایک نے بھی شکوہ نہیں کیا کہ اسے انٹرا پارٹی الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دیا گیا۔ سب جگہ انٹرا پارٹی انتخابات بلامقابلہ ہوئے صرف بلوچستان میں الیکشنز ہوئے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: انٹرا پارٹی الیکشن: پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ فیصلے کیخلاف دوسری نظرثانی درخواست دائر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ انٹرا پارٹی انتخابات کے...
    —فائل فوٹو سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے مقدمات سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ملٹری کورٹ سے سنائی گئی سزا کے خلاف اپیل کنندہ کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے گزشتہ روز عدالت نہ آنے کے حوالے سے کہا کہ کل کے لیے معذرت، ٹریفک میں پھنسنے کے باعث سپریم کورٹ نہیں پہنچ سکا تھا۔ کل کے ریمارکس میں 2 ججز نہیں 2 لوگ کہا تھا: جسٹس جمال مندوخیلسپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ مخصوص قانون کے تحت بننے والی عدالت کا دائرہ اختیار محدود ہوتا ہے۔ جس پر جسٹس امین الدین نے کہا کہ...
    بلوچستان کے ضلع کوہلو کے جنگلات میں آگ لگنے سے وسیع رقبہ اسکی لپیٹ میں آگیا ہے۔ اطلاع پر ریسکیو حکام اور مقامی شہری آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق کوہ جاندران کے سرحدی پہاڑوں پر آگ لگی ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق وسائل نہ ہونے اور افرادی قوت کی کمی کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے، آگ سے قیمتی درخت اور جنگلی حیات کو بھی خطرہ ہے۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر دوران سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہاکہ 9مئی واقعات کی فوٹیج ٹی وی چینلز پر بھی چلائی گئی،کور کمانڈر ہاؤسز میں گھس کر توڑ پھوڑ کی گئی،آج کل جلاؤ گھیراؤ، توڑپھوڑ فیشن بن چکا ہے،ایک گھر میں گھس کر ٹی وی سکرینوں پر ڈنڈے مارے گئے،بنگلہ دیش میں بھی یہی کچھ ہوا، شام میں بھی لوٹ مار کی گئی، یہ کلچر بن چکا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت جاری ہے،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ سماعت کررہا ہے، سزایافتہ مجرم کے وکیل سلمان اکرم...
    لاہور: الحمرا آرٹس سنٹر میں آل پاکستان چائنیز اوورسیز یوتھ فیڈریشن کے زیر اہتمام "لیجنڈز ایوارڈ" کی رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی، جس میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے درخشاں ستاروں کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا گیا۔  تقریب میں فلم، ٹیلی ویژن اور تھیٹر سے وابستہ نامور فنکاروں نے شرکت کی، جبکہ گلوکاروں کی مدھر آوازوں اور پرفارمرز کی شاندار رقص نے محفل کو چار چاند لگا دیے۔ کلاسک گیتوں پر دلکش پرفارمنسز نے شرکاء کو جھومنے پر مجبور کر دیا اور حاضرین نے فنکاروں کی صلاحیتوں کو خوب سراہا۔  ایوارڈ حاصل کرنے والی نمایاں شخصیات میں سینئر اداکار غلام محی الدین، شاہد، آصف خان، سید نور، جرار رضوی، اداکارہ امروزیہ، نشو بیگم،...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 ججز کی کازلسٹ منسوخ کردی گئی جب کہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان ایک بار پھر رخصت پر چلے گئے۔ رپورٹ کے مطابق جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان 11 فروری سے 17  فروری تک دستیاب نہیں ہوں گے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت میں زیر سماعت کیسز کی کازلسٹ بھی منسوخ کردی گئی۔  جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب آج دستیاب نہیں ہیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو گذشتہ روز سپریم کورٹ کا عارضی جج تعینات کیا گیا۔
    اقصیٰ شاہد: تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث  متعدد پروازیں  منسوخ کر دی گئیں.  لاہور سے  کئی اڑان نہ بھر سکیں، کراچی سے اندرون و بیرون ملک جانیوالی پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔  منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے لاہور سیرین ایئر ای آر 524،522،کراچی سے اسلام آباد سیرین ایئر ای آر 502،کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145 ،کراچی سے دبئی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 متاثر ہوئی. پاکستان اڑان بھرنے کیلئے تیار، پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے: احسن اقبال اس کے علاوہ کراچی سے ملتان پی آئی اے کی پرواز پی کے 330 ،کراچی سے کوئٹہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 310 ،کراچی سے ریاض پلان کی پرواز ایف تھری...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 ججز کی کازلسٹ منسوخ، جسٹس اعجاز ایک بار پھر رخصت پر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 ججز کی کازلسٹ منسوخ کردی گئی جب کہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان ایک بار پھر رخصت پر چلے گئے۔ رپورٹ کے مطابق جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان 11 فروری سے 17 فروری تک دستیاب نہیں ہوں گے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت میں زیر سماعت کیسز کی کازلسٹ بھی منسوخ کردی گئی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب آج دستیاب نہیں ہیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو گذشتہ روز سپریم کورٹ کا عارضی جج تعینات کیا گیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل...
    واشنگٹن  : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو غزہ واپس جانے کا حق نہیں دیا جائے گا، کیونکہ ان کے لیے غزہ سے کہیں بہتر رہائشی علاقے فراہم کیے جائیں گے۔ ٹرمپ نے بتایا کہ غزہ کے باہر فلسطینیوں کے لیے چھ مختلف جگہوں پر نئے رہائشی علاقے بنائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ فلسطینیوں کے لیے ایک مستقل رہائش گاہ قائم کرنا چاہتے ہیں، اور اگر وہ غزہ واپس بھی آنا چاہیں تو اس میں کئی سال لگیں گے کیونکہ غزہ ابھی رہائش کے قابل نہیں ہے۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ غزہ کے 20 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کے لیے نئے اور محفوظ رہائشی علاقے بنائے جائیں گے۔ ان...
    کوئٹہ : بلوچستان میں میٹرک کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہو گئے ہیں، جن میں ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد طلبہ حصہ لے رہے ہیں۔ یہ امتحانات 3 مارچ تک جاری رہیں گے، اور آج کے دن آرٹس گروپ کے پرچے ہوں گے۔ صوبے بھر میں 400 امتحانی سینٹرز قائم کیے گئے ہیں اور ان میں 1300 سے زیادہ عملہ تعینات کیا گیا ہے۔ امتحانات کے دوران نقل کو روکنے کے لیے ہر سینٹر میں ضلعی انتظامیہ کا نمائندہ بھی موجود ہوگا۔ موبائل فونز کا استعمال امتحانی مراکز میں مکمل طور پر ممنوع ہوگا، اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے امتحانات کی نگرانی کی جائے گی۔ امتحانات کے دوران امن و امان کو برقرار...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیکا ایکٹ کیخلاف درخواست پر دلائل دیتے ہوئے وکیل ریاست علی آزاد نے کہاکہ صحافی کو اس کا سورس بتانے کا بھی پابند بنایا جارہا ہے،صحافی سورس سے خبر لیتا ہے،اگروہ خبرنالے سکے تو پھر موسم کے حالات ہی بتانے کا رہ جائے گا، نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پیکا ایکٹ کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس انعام امین منہاس نے پی ایف یو جے اور اینکرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی،پی ایف یو جے کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ پیکا کے تحت بنائی گئی کمپلیننٹ اتھارٹی وہی ہے جو پہلے سے پیمرا قانون میں موجود ہے،صدر ہائیکورٹ بار نے کہا کہ آرٹیکل19اور19اے کی خلاف...
    پشاور: پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ انصاف دینے والے ادارے اگر کمزور ہو جائیں تو لوگ خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔ حفاظتی ضمانت اور کیسز کی تفصیلات سے متعلق عدالت آنے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما  شبلی فراز نے کہا کہ ہم اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد بنانے جارہے ہیں۔ آج اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جدوجہد ہے، سیاسی طور پر ہی لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر انصاف دینے والے ادارے ہی کمزور ہو جائیں تو ملک کیسے ترقی کرے گا؟ عدالتوں کو کام انصاف فراہم کرنا ہے، یہ ادارے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)رواں ماہ پاکستان میں 19 فروری سے شروع ہونے والی ‘آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025’ کے لیے تیاریاں اور جوش و خروش عروج پر ہے۔قذافی اسٹیڈیم کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی بھی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کیلئے تیار ہے جس کا افتتاح کل ہوگا۔ٹکٹوں کی خریداری سے لے کر میچوں کا شیڈول موضوع بحث بن چکا ہے، اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے سے محروم لوگ یہ سوال کرتے نظر آرہے ہیں کہ چیمپیئنز ٹرافی کے میچز لائیو کہاں کہاں دیکھے جاسکتے ہیں؟اگر آپ بھی ان ہی لوگوں میں شامل ہیں تو آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ چیمپیئنز ٹرافی کے لائیو میچز آپ کہاں کہاں دیکھ سکتے ہیں۔ پاکستانی شائقین پی ٹی وی اسپورٹس، اے اسپورٹس ایچ ڈی...
    پاکستان کی میزبانی میں سہ فریقی سیریز کے میچز 12 اور 14 فروری جبکہ آئی سی سی  چیمپئیز ٹرافی کے میچز 19، 21 فروری اور یکم مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ شہر قائد میں ان اہم ایونٹس کے دوران کراچی ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دیا جس پر عمل کرکے شہری دوران سفر مشکلات سے بچ سکتے ہیں اور شائقین کرکٹ کو پارکنگ میں بھی دشواری کا سامنا نہیں ہوگا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک کراچی کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سر شاہ سلیمان روڈ دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے کھلا رہے گا۔ اس کے علاوہ شائقین کرکٹ کیلئے پارکنگ کیلئے خصوصی  ٹریفک پلان مرتب کیا ہے ۔ یہ بھی...
    امریکا میں قائم تھنک ٹینک نے کہا ہے کہ 2024 کے دوران بھارت میں ملک کی مذہبی اقلیتوں کے خلاف ایسی نفرت انگیز تقاریر میں حیران کن اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جن میں اقلیتوں کو براہ راست نشانہ بنایا گیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈیا ہیٹ لیب نامی ادارے نے  اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف یہ خطرناک اضافہ حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے نظریاتی عزائم کے ساتھ گہرا تعلق رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس انڈیا میں عام انتخابات کے دوران ناقدین اور انسانی حقوق کے گروپوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی پارٹی ’بی جے پی‘ پر ہندو اکثریت کو متحرک کرنے کے لیے مسلمانوں...
    ذرائع کے مطابق سمینار میں مقررین نے شہید افضل گورو اور شہید مقبول بٹ کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پھانسیوں، غیر قانونی نظربندیوں اور دیگر ظالمانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ہرگز دبایا نہیں جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے ممتاز کشمیری رہنمائوں شہید محمد مقبول بٹ اور شہید محمد افضل گورو کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اسلام آباد میں اپنے دفتر میں ایک سیمینار منعقد کیا جس کی صدارت کنونیر غلام محمد صفی نے کی۔ ذرائع کے مطابق سمینار میں مقررین نے شہید افضل گورو اور شہید مقبول بٹ کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ...
    سہ ملکی سیریز اور چیمپئینز ٹرافی کے کراچی میں ہونیوالے میچز کیلئے کراچی پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی میں میچز 12 سے 14 فروری، 19 سے 21 فروری اور یکم مارچ کو کھیلےجائیں گے، میچز کے دنوں میں سر شاہ سلیمان روڈ ٹریفک کے لیےکھلا رہےگا۔ کارساز  سے آنے والے نیشنل کوچنگ سینٹر اور چائنا گراؤنڈ میں پارک کرسکیں گے، کارساز سے آنے والے فلائی اوور کے نیچے سے ہوتے ہوئے کوچنگ سینٹر اور چائنا گراونڈ پہنچیں گے۔ مزید پڑھیں: کیویز سے بدترین شکست! چیمپئینز ٹرافی سے قبل کیا آنکھ کُھلی اسی طرح ملینیم سے آنے والے نیشنل کوچنگ سینٹر، چائنا گراؤنڈ میں گاڑیاں پارک کریں گے، نیو ٹاؤن سے آنے والے بھی نیشنل کوچنگ...
    ویب ڈیسک:  تحریک آزادی جموں و کشمیر کے عظیم رہنما محمد مقبول بٹ کا یوم شہادت آج لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ معروف کشمیری رہنما شہید محمد مقبول بٹ 1938ء میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقے ترہیگام میں پیدا ہوئے، شہید مقبول بٹ نے بھارتی جبری قبضے کے خلاف آزادی کی تحریک شروع کر رکھی تھی۔ بھارت نے 11 فروری 1984ء میں اس بہادر لیڈر کو تہاڑ جیل دہلی میں جھوٹے کیس میں ملوث کر کے پھانسی دے کر شہید کر دیا، شہید مقبول بٹ کی مقبولیت اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں لوگوں کے ردعمل سے بچنے کیلئے بھارتی حکام نے ان کے جسد خاکی کو ورثاء...
    لاہور(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ پاکستان شوبز کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ انمول بلوچ جلد پیا گھر سدھارنے والی ہیں۔اگرچہ اداکارہ نے خود اب تک اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی ہے لیکن سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ وہ بھی جلد شادی کرنے والی ہیں۔سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انمول بلوچ رواں سال کے وسط میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی، جبکہ یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ اداکارہ ایک سیاستدان کے بیٹے کے ساتھ زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنے والی ہیں۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انمول بلوچ اعلیٰ حکومتی عہدوں پر تعینات رہنے والے معروف...
    8 اپریل 2024ء کو ہونے والے انتخابات اور اُس کے نتیجہ میں بننے والی حکومت اور اپوزیشن ٗ دونوں کا کردار ہمارے سامنے ہے۔ عمران نیازی کے خلاف ہونے والی پہلی تاریخی کامیاب عدم اعتماد سے لے کر آج تک تخریب کاروں کے ماسٹر مائنڈ اور چیلے چماٹوں کو ابھی تک چین نہیں آیا ۔ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر ناکام کوشش کے بعد اب اُن کے چہروں پر اخلاقی شکست کے آثار نمایاں دیکھے جاسکتے ہیں۔ پیکا ایکٹ آنے کے بعد سوشل میڈیا کے ’’ مجاہدین ‘‘ بھی کونو ں میںچھپے ایک دوسرے کو اپنا کنٹنٹ سنا کر خوشی تقسیم کر رہے ہیں۔ 8اپریل کو پی ٹی آئی کا یومِ سیاہ ٗ اُن کے اپنے لئے یومِ...
    لاہو ر(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر عطا الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کی تکمیل قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ سے مکمل ہو گی، 77برس گزر گئے، ملک کو ایک دن کے لیے بھی قرآن و سنت کی پیروی کرنے والی حکومت اور حکمران نصیب نہیں ہوئے، پاکستان پر طاغوتی نظام کے محافظ مسلط ہو گئے۔وہ جامع مسجد منصورہ میں 44ویں سالانہ دورہ تفسیر القرآن کے شرکا سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر شیخ القرآن و الحدیث مولاناعبدالمالک، حافظ سیف الرحمن و دیگر بھی موجود تھے۔ڈاکٹر عطا الرحمن نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ وسائل، معدنیات، جفاکش نوجوانوں کی دولت سے نوازا ہے، لیکن عوام ان نعمت...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ لاہور سے متحدہ عرب امارات کیلئے روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیرِ اعظم اور دبئی کے فرمانروا عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی دعوت پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت کیلئے متحدہ عرب امارات کا 10 اور 11 فروری کو 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ وزیرِ اعظم دبئی میں منعقدہ ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت اور خطاب کریں گے، وہ متحدہ عرب امارات کی قیادت سے ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آئے مختف ممالک کے سربراہان حکومت سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیرِ اعظم کا وزارت...
    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے ملک کے اندر داعش کی بھرتی کے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔ پاکستانی مندوب نے اپنے خطاب میں سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹی ٹی پی، مجید بریگیڈ اور داعش کے خطرے کا نوٹس لے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں 2 درجن سے زائد دہشتگرد گروہ سرگرم عمل ہیں، افغانستان داعش کی بھرتی اور سہولت کار کا مرکز ہے، داعش کی بات ہر جگہ ہورہی ہے مگر ٹی ٹی پی اور مجید بریگیڈ کی بات نہیں ہورہی جن سے پاکستان کو خطرات لاحق ہیں، یہ گروہ سرحد پار سے آپریٹ کررہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان نے اقوام...
    اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سنٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں متفرق مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کی درخواست پر سماعت عدالت نے بشریٰ بی بی کو راولپنڈی کے10مقدمات میں شامل تفتیش  کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ دوران سماعت بشریٰ بی بی نے تحریری جواب پولیس کے تفتیشی افسران کو دے دیئے ہیں۔ بشریٰ بی بی نے تحریری بیان وکلاء سلمان صفدر، فیصل ملک، حسنین سنبل کی موجودگی میں دیئے۔ بشریٰ بی بی نے بیان میں کہا کہ میرے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے منصوبہ بندی کے تحت ہمارے خلاف کارروائی جاری ہے۔ کسی منصوبہ بندی، توڑ پھوڑ، جلائو گھیرائو میں ملوث نہیں۔ میرٹ پر تفتیش کر کے حقائق...
    پشاور (نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے قبائلی مسائل کے حل کے لیے اسلام آباد مارچ کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان اور آئین کے وفادار ہیں لیکن جبری فیصلے نہیں مانیں گے۔ ہم پھر پراکسی سٹیٹ کا کردار ادا کرنے کو تیار ہو رہے ہیں۔ تاریخ آپ کو قابض اور قاتل کہے گی۔ قبائلی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پٹھان واحد قوم ہے جس میں کافر نہیں، غیرت مند قوم ہے۔ ہم نے انضمام کی مخالفت نہیں کی لیکن ہمارا موقف تھا کہ فاٹا کی عوام کے مشورے کے بغیر انضمام کا فیصلہ نہ کیا جائے۔ قبائل سے جو وعدہ کیا گیا وہ امن کا تھا، امن...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوابی جلسے کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی بہت خوش تھے، لوگوں کی بہت زیادہ تعداد تھی جلسے میں، بانی پی ٹی آئی نے کہا 8 تاریخ کے الیکشن کے بعد پہلی دفعہ اتنے لوگ نکلے ہیں، اپنی یکجہتی کا اظہار کیا، ہم اپنا مینڈیٹ کبھی نہیں بھولیں گے۔ بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا صوابی کا جلسہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ تھا ووٹ اور مینڈیٹ جمہوریت کی بنیاد ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ دوسرا کوئی خط ایا ہے اس پر انہوں نے کہا کہ کنٹیکٹ سٹیبلش ہو گیا تھا، ہمارا ایک ہی رابطہ ہوا تھا،...
    بلوچستان(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع کوہلو کے جنگلات میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے وسیع رقبہ لپیٹ میں آگیا۔ ریسکیو کے مطابق کوہ جاندران کے سرحدی پہاڑوں پر آگ لگی ہوئی ہے، وسائل نہ ہونے اور افرادی قوت کی کمی کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ریسکیو حکام اور مقامی شہری آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔آگ کی وجہ سے قیمتی درخت اور جنگلی حیات کو بھی خطرہ ہے۔ گوئٹے مالا میں مسافر بس کو خوفناک حادثہ ، 55 افراد ہلاک، متعدد زخمی
    کراچی: شہر قائد کے علاقے لانڈھی چھ کے قریب صبح سویرے نامعلوم ملزمان نے دو مال بردار ٹرکوں کو آگ لگا دی۔ آگ لگنے کے باعث ایک ٹرک کا اگلا حصہ جل کر تباہ ہوگیا، جبکہ دوسرے ٹرک کو بروقت کارروائی کے ذریعے بچا لیا گیا۔ فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی جائے وقوعہ پر روانہ کی گئی، اور آگ پر قابو پالیا گیا۔ ایس ایچ او لانڈھی ملک سلیم کے مطابق پولیس نے ملزمان کو فرار ہوتے ہوئے دیکھ کر ہوائی فائرنگ کی، جس کے بعد وہ موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس ملزمان کے خلاف کارروائی کر رہی ہے اور تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس واردات میں ملوث افراد کا سراغ لگایا جا سکے۔ ایس ایچ او ملک سلیم...
    سوات کی مشہور سفید محل کی عمارت میں تاج محل میں استعمال ہونے والے ماربل کا استعمال کیا گیا ہے۔ سوات مرغزار مقام پر واقع تاریخی عمارت سفید محل یا وائٹ پیلس جسے 1941 میں ریاست سوات کے بادشاہ میاں گل عبد الودود نے تعمیر کروایا تھا۔اس حوالے سے مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews سفید محل ماربل کا استعمال میاں گل عبدالودود وائٹ پیلس وی نیوز
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔تا ہم بالائی خیبرپختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش/ ہلکی برفباری کی توقع۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ تاہم مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، راولپنڈی اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر بوندا باندی ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا:پٹن 05،مالام جبہ 04،دیر (بالائی 04،لوئیر 02)،سیدو شریف ،کالام 01 اور بلوچستان: قلات میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی06، گوپس منفی 05،...
      ناظم آباد میں لا قانونیت کا بازار گرم، مٹھیاں گرم کرنے پربیٹر مافیا کو کھلی چھوٹ دے دی پلاٹ نمبر 5A10/14 پر منہدم کی جانے والی خطرناک کمزور عمارت کی ازسرنو تعمیر شروع سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج سسٹم کے تحت ضلع وسطی کے علاقے ناظم آباد میں بھی دیگر علاقوں کی طرح اے ڈی عاصم صدیقی اور بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب ناجائز تعمیرات کی رکھوالی پر مامور ہیں۔مٹھیاں گرم کرنے کے بعد لا قانونیت کا بازار گرم رکھتے ہوئے بیٹر مافیا کو غیر قانونی امور پر چھوٹ دی جا رہی ہے جس کا با آسانی اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ناظم آباد نمبر 5بلاک A پلاٹ نمبر 10/14پر بغیر نقشے کے بننے والی دوسری...
      اڈیالہ جیل کے اندر بھی کنٹرولڈ ماحول میں ٹرائل کیا جارہا ہے ،آرمی چیف کو دوسرا خط اس لئے لکھا کیونکہ ہمارے پاس کوئی راستہ ہی نہیں بچا ہے ،سابق وزیر اعظم وکلا کی فائلیں اسکین کرکے ان کی فائلوں کو کہیں اور بھیجا جاتا ہے ، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سیاسی عداوت کا نشانہ بنائے جارہے ہیں، وکیل بانی پی ٹی آئی کی میڈیاسے گفتگو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم کے بعد عدالتوں کو کنٹرول کیا جارہا ہے ، اڈیالہ جیل کے اندر بھی کنٹرولڈ ماحول میں ٹرائل کیا جارہا ہے ۔یہ بات اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری...
      قبائلی عوام کی رضامندی پر چھوڑا جائے ، قبائلی عوام کو ایف سی آر کا نظام چاہیے یاالگ صوبہ چاہتے ہیں یا صوبے میں انضمام چاہتے ہیں، جرگہ نے قبائل کے انضمام کے حوالے سے ریفرنڈم کا مطالبہ کیا تھا حکومت اور فوج کو وسائل پر قبضے کی اجازت نہیں، آئین کو بوجھ سمجھنے والی مقتدرہ کو بات پسند نہیں آتی تو غدار کہا جاتا ہے ، آج قبائلی علاقوں اور خیبر پختونخوا میں امن نہیں ، سربراہ جے یوآئی کاجرگے سے خطاب جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے قبائلی مسائل کے حل کیلیے اسلام آباد مارچ کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان اور آئین کے وفادار ہیں لیکن جبری فیصلے نہیں مانیں...
      گزشتہ برس بھارت میں نفرت انگیزی کے 1165 وقوعات ریکارڈ کیے گئے بی جی پی کی زیر حکومت ریاستوں میں بڑھتے رجحان پر رپورٹ میں تشویش کا اظہار ایک امریکی تھنک ٹینک کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز اور اشتعال انگیز واقعات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے ۔انڈیا ہیٹ لیب کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس بھارت میں نفرت انگیزی کے 1165 وقوعات ریکارڈ کیے گئے جو کہ 2023 کے مقابلے میں 74.4 فی صد زیادہ تھے ۔ان واقعات میں 98.5 فی صد میں مسلمانوں کو ہدف بنایا گیا جبکہ 80فی صد وقوعات ان ریاستوں میں پیش آئے جہاں بی جے پی کی...
      معاشی استحکام کا سفر جاری، پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی، آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے آئی ایم ایف پروگرام سے مائیکرو اکنامک شعبے میں بہتری آئی ، پاکستانی تاجروں سے گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی استحکام کا سفر جاری ہے ، پائیدار ترقی کے لیے ایک ٹیم بن کر کام کرنا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق دبئی میں منعقد ہونے والے گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کیلیے وزیراعظم متحدہ عرب امارات پہنچ گئے جہاں انہوں نے پہنچتے ہی دبئی میں پاکستانی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے گفتگو کی۔وزیراعظم نے کہا کہ معاشی استحکام کا سفر جاری ہے ، ہماری توجہ طویل المدتی اصلاحات پر ہے ، پائیدار ترقی کے لیے ہمیں ایک...
      احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر، مارگلہ روڈ سے ریڈ زون داخلے کیلئے گاڑیوں کی لمبی قطاریں 26ویں ترمیم کے خلاف آواز اٹھانے کے لئے جمع ہوئے ، کنٹینر لگا کرراستے بند کردیے گئے ، منیرملک وفاقی دارالحکومت میں وکلا کے احتجاج کے باعث پولیس کی جانب سے ریڈ زون کے داخلی راستے بند کر دیے گئے جب کہ اسلام آباد کے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق سرینا چوک ایکسپریس چوک نادرا چوک سے ریڈ زون انٹری بند کر دی گئی، ریڈ زون بند کرنے کے باعث ٹریفک روانی متاثر گاڑیوں کی رش لگ گئی، مارگلہ روڈ سے ریڈ زون داخلے کیلئے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ...
    جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے 2 جج اراکین جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے پیر کو ہونے والے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔ ساتھ ہی ساتھ جوڈیشل کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف کے 2 نمائندگان بیرسٹر علی ظفر اور بیرسٹر گوہر علی خان نے بھی بائیکاٹ کر دیا جس کے بعد کمیشن اجلاس کو جاری رکھنے کے لیے ووٹنگ کرائی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایک اور فیصلہ، سینیارٹی تبدیل کرنے کے خلاف 5 ججوں کی ریپریزنٹیشن مسترد کیا 4 اراکین کے بائیکاٹ کے بعد جوڈیشل کمیشن کے فیصلوں کی آئینی و قانونی حیثیت برقرار رہ سکتی ہے؟ اِس نمائندے نے یہ سوال جب بیرسٹر علی ظفر کے سامنے...
    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 12 فروری کو امریکا جارہے ہیں، یہ دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب انڈیا کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ’ٹیرف ابیوزر‘ کا خطاب بھی مل چکا ہے۔ انڈین شہریوں کو امریکا سے ڈی پورٹ بھی کیا گیا ہے، امریکا نے ایران کی چابہار پورٹ کو امریکی پابندیوں سے استثنیٰ دے رکھا تھا، اب ٹرمپ نے یہ استثنیٰ ایگزیکٹیو آڈر جاری کرکے ختم کردیا ہے۔ آرڈر میں کہا گیا ہے کہ امریکی ڈپارٹمنٹ اور سرکاری ایجنسیاں ان ملکوں کے خلاف اقدمات اٹھائیں جو ایران کو کسی بھی لیول کی معاشی، فائنانشل مدد یا ریلیف فراہم کرتے ہیں، یا چابہار پورٹ پراجیکٹ میں شامل ہیں، ان کے لیے استثنیٰ ختم کردیا جائے۔ ایران کی تیل کی...
    بھارتی ریاست گجرات میں انسانی اسمگلنگ پر تحقیقات میں مصروف ایک افسر کا کہنا ہے کہ امریکا میں اس وقت غیر قانونی تارکین ِ وطن کو برداشت نہ کرنے کا جو جُنونی رجحان پایا جاتا ہے وہ اس حقیقت کی نشاندہی کر رہا ہے کہ وہاں اب غیر قانونی طور پر پہنچنے والوں کو قیام کا موقع نہ ملے گا نہ کام کا۔ امریکی فضائیہ کا C-17 گلوب ماسٹر ٹرانسپورٹ ائر کرافٹ ۵ فروری کو بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں اُترا۔ اِس میں وہ ۱۰۴ بھارتی باشندے سوار تھے جنہیں امریکا میں غیر قانونی قیام کی پاداش میں تحویل میں لینے کے بعد ملک بدر کیا گیا تھا۔ اِن کا امریکی خواب چکنا چور ہوچکا تھا۔ بھارت کی...
    غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے بعد یہ امید پیدا ہوچلی تھی کہ 15 ماہ تک اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور جنگی جرائم کے نتیجے میں ہولناک تباہی اور ہلاکتوں کے بعد بے بس فلسطینیوں کو سکھ کا سانس لینے کا موقع ملے گا، اب یہاں امن کی صورتحال بہتر ہوگی، تعمیر ِ نو کا کام شروع ہوگا، تعلیمی ادارے دوبارہ کھل جائیں گے،کاروبارِ زندگی معمول پر آجائے گا اور زندگی پھر سے سانس لینے لگے گی، مگراس معاہدے کی سیاہی ابھی خشک بھی نہ ہونے پائی تھی کہ امریکی صدر نے اپنی زبنیل ِ عیاری سے وہ ترپ کا وہ پتا پھینکا جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ ’’ہم غزہ پر قبضہ کر...
    منسک: وفاقی وزیر تجارت جام کمال بیلاروس کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کررہے ہیں
    پشاور : پشتون فاٹا قومی مشاورتی جرگے سے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن خطاب کر رہے ہیں
    لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر عطا الرحمن جامع مسجد منصورہ میں دورہ تفسیر القرآن کے حاضرین سے خطاب کررہے ہیں
    کراچی: جماعت اسلامی کے رہنما اسد اللہ بھٹو پریس کلب کے باہر اساتذہ کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کر رہے ہیں
    چیئرمین گلشن اقبال ٹائون ڈاکٹر فواد احمد اور سابق سینیٹر امام الدین شوقین ٹی ایم سی گلشن اقبال کے ڈائریکٹر پارکس رائو غلام رسول کو شیلڈ پیش کررہے ہیں
    کراچی: آبادکے دورے کے موقع پر سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سرفراز علی میتلو ، چیئرمین محمد حسن بخشی،محسن شیخانی خطاب کررہے ہیں
    لاڑکانہ:جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ پریس کلب میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کررہے ہیں
    پشاور (صباح نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے قبائلی مسائل کے حل کے لیے اسلام آباد مارچ کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان اور آئین کے وفادار ہیں لیکن جبری فیصلے نہیں مانیں گے،حکومت، فوج کو وسائل پر قبضے کی اجازت نہیں، آئین کو بوجھ سمجھنے والی مقتدرہ کو بات پسند نہیں آتی تو غدار کہا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشتون فاٹا قومی مشاورتی جرگے کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق جرگے میں قبائل اور جنوبی اضلاع میں امن و امان کی بگڑتی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا، شرکا نے کہا کہ امن کے قیام کیلیے بامقصد اور موثر مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے۔اعلامیے...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی اندرونی معاملہ نہیں بلکہ بیرونی سازش کے تحت کرائی جا رہی ہے، اب ملکی معاشی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، جس کا فائدہ پورے ملک کو ہوگا۔ یہ بات انہوں نے فرانس کے سفیر نکولس گالے سے وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے2022ء کے سیلاب سے متاثرین کی بحالی کے حوالے سے پیش رفت پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ سیلاب متاثرین کے 21 لاکھ گھروں کی تعمیر تیزی سے جاری ہے جبکہ زراعت کے لیے زرعی زمینوں اور آبپاشی کے...
    لزبن (اے پی پی) صدر مملکت آصف زرداری نے پرنس رحیم الحسینی سے ملاقات کرکے ان کے والد پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ پوری قوم ایک سچے دوست اور عظیم انسان دوست شخصیت سے محروم ہونے پر سوگوار ہے، مرحوم آغا خان سے ذاتی تعلق تھا، انتقال سے گہرا صدمہ پہنچا۔ صدر مملکت نے مرحوم آغا خان کے پاکستان کی سماجی اور معاشی ترقی میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مرحوم آغا خان کی دور اندیش قیادت نے پاکستان اور دنیا کے دیگر خطوں میں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ چین کے سرکاری دورے کے...
    لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ میں نئے تعینات ہونے والے 9 نئے ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے ایڈیشنل ججز سے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب لاہور ہائیکورٹ کے مرکزی سبزہ زار میں ہوئی، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبہر گل خان نے تقریب میں نظامت کے فرائض سرانجام دیے۔ سینئر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس علی باقر نجفی تقریب میں موجود تھے۔ جسٹس حسن نواز مخدوم، جسٹس ملک وقار حیدر اعوان، جسٹس سردار اکبر علی، جسٹس سید احسن رضا کاظمی، جسٹس ملک جاوید اقبال وینس اور جسٹس محمد جواد ظفر، جسٹس خالد اسحاق، جسٹس ملک محمد اویس خالد اور جسٹس چودھری سلطان محمود نے حلف اٹھایا۔ صوبائی...
    پشاور (اے پی پی) خیبر پختونخوا میں سرکاری جامعات کی چانسلر شپ گورنر سے وزیر اعلیٰ کو منتقل کردی گئی۔ گورنر سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ یونیورسٹیوں کے تمام زیرالتوا مقدمات اور شکایات بھی وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے حوالے کیے جائیں۔ خیبر پختونخوا میں یونیورسٹیز ایکٹ میں ترمیم کے بعد جاری مراسلہ میں گورنر سیکرٹریٹ کی جانب سے جامعات کا تمام ریکارڈ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے حوالے کرنے اور سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کو مستقبل کی خط و کتابت وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)سینئر رہنماجماعت اسلامی سابق ایم این اے مولانا اسد اللہ بھٹو نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اساتذہ کے مسائل حل اور ان کے جائز مطالبات منظور کرے۔ کراچی پریس کلب پر آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سندھ بھر سے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے ہونے والے اساتذہ کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم کسی بھی ملک اور صوبے کا اہم شعبہ ہوتا ہے، 18ویں ترمیم کے بعد اب یہ مکمل طور پر صوبوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پیغمبرانہ پیشے سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کا سندھ کے مختلف علاقوں سے یہاں آ کر دھرنا دینا، تعلیم جیسے شعبے کے بارے میں سندھ حکومت...
    فائل فوٹو پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان سے ٹی ٹی پی اور مجید بریگیڈ کی دہشتگردی کے خطرات کے خلاف عالمی اقدام کا مطالبہ کردیا۔ ساتھ ہی پاکستان نے ملک کے اندر داعش کی بھرتی کا الزام بھی سختی سے مسترد کردیا ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بریفنگ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ داعش، ٹی ٹی پی اور مجید بریگیڈ کا خطرہ نہ صرف افغانستان اور پاکستان بلکہ پورے خطے اور اس سے آگے تک پھیل چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ تشویش ناک امر ہے کہ داعش کے خطرے کا ذکر تو کیا جا رہا ہے، لیکن پاکستان کو لاحق خطرات، بالخصوص ٹی ٹی پی اور مجید بریگیڈ...
    بیجنگ: پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے ہیں
    لاہو ر(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی، مجلس قائمہ سیاسی قومی اُمور کے صدر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ امریکا غزہ میں اسرائیل کی شکست پر ’’کھسیانی بلی کھمبا نوچے‘‘ کے مصداق احمقانہ مؤقف کیساتھ نِت نئی اُوٹ پٹانگ تجاویز دے رہا ہے۔ سعودی عرب میں فلسطینی ریاست کے قیام کی اسرائیلی تجویز کسی قیمت پر ملت اسلامیہ کے لیے قابل قبول نہیں۔ امریکا اور برطانیہ نے غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام، نسل کشی کے لیے اسرائیل کی ناجائز سرپرستی کی، اسرائیل اپنے اہداف کے حصول میں ناکام رہا۔ امریکا اور برطانیہ اسرائیلی یہودیوں کو واپس یورپی ممالک میں بسائیں اور دُنیا کو امن کی طرف لوٹ آنے دیں۔ مصر میں عرب ممالک کا سربراہی اجلاس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
    لاہور (صباح نیوز+مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اخلاقیات بھول گئے‘ پاکستانی حدود استعمال کرکے خیرسگالی کا پیغام بھی نہ دیا،دورہ پیرس کے لیے جاتے ہوئے بھارتی وزیراعظم کا طیارہ پاکستان سے گزرا مگر نریندر مودی نے حکومت یا عوام کا شکریہ ادا نہیں کیا ادھر امریکی تھنک ٹینک کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز اور اشتعال انگیز واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سفارتی اخلاقیات بھی بھول گئے۔ انہوں نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی، مگر کوئی خیر سگالی کا پیغام نہیں دیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے فرانس جاتے...
    اسلا م آباد (صباح نیوز) سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے وفاقی حکومت سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) تکنیکی مشن کے ویزے منسوخ کرکے اسے واپس بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔ اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ کوئی خود مختار ملک غیر ملکی کو اپنے عدالتی نظام کا معائنہ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وزیر خزانہ کو ایسی شرائط پر دستخط کرنے پر مستعفی ہوجانا چاہیے۔ واضح ہو چکا ہے آئی ایم ایف معاہدہ پارلیمنٹ اور عوام سے کیوں چھپایا گیا تھا۔
    راولپنڈی (مانیٹر نگ ڈ یسک )راولپنڈی ڈویژن میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 24 سے 26 نومبر کے احتجاج پر درج 31 مقدمات کا معاملے میں عدالتی حکم پر 10 مقدمات میں شامل تفتیش کرلیا گیا۔ڈان نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عدالت کے حکم پر مقدمات میں شامل تفتیش کیا گیا۔راولپنڈی کے 10 مقدمات کے 6 جبکہ چکوال میں مقدمے کے تفتیشی افسران اڈیالہ جیل پہنچے، انسپکٹر راجا افتخار، محمد افضل، راشد کیانی، حسنین، یعقوب شاہ، ممتاز، انسپکٹر علی اڈیالہ جیل میں موجود تھے۔دوسری جانب بشریٰ بی بی کے وکلا بیرسٹر سلمان صفدر، فیصل ملک،حسین مرتضی سنبل بھی اڈیالہ جیل بھی...
    بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما کو کسی تعارف کی ضرورت نہیں۔ ان کا شو "دی کپل شرما شو” بھارت سمیت دنیا بھر میں بے حد مقبول ہے۔  کئی لوگوں کا خیال ہے کہ کامیابی حاصل کرنے کے بعد کپل شرما مغرور ہوگئے ہیں۔ اس بارے میں ان کے قریبی دوست اور ساتھی راجیو ٹھاکر نے خاموشی توڑ دی ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں راجیو ٹھاکر نے وضاحت کی کہ کپل پر بہت زیادہ دباؤ ہوتا ہے، جو لوگ نہیں سمجھتے۔ انہوں نے کہا، "کون دو ڈھائی گھنٹے کے شو کا اسکرپٹ بغیر اٹکے یاد رکھ سکتا ہے؟ کپل کبھی نہیں اٹکتا اور یہی اس کی کامیابی کی بڑی وجہ ہے۔” راجیو نے مزید کہا کہ کپل اپنی شہرت...