2025-02-11@13:03:03 GMT
تلاش کی گنتی: 27
«لاجسٹکس کا»:
چین میں سوشل لاجسٹکس کا مجموعی حجم 360 ٹریلین یوآن سے تجاوز کرگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز بیجنگ : چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2024 میں چین میں سوشل لاجسٹکس کا مجموعی حجم، یعنی معاشی آپریشن میں لاجسٹکس کی کل قیمت ، 360.6 ٹریلین یوآن تک جاپہنچی ، جو سال بہ سال 5.8 فیصد اضافہ ہے اور 2023 کے مقابلے میں 0.6 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔سال2024 میں لاجسٹکس کی صنعت میں ترقی کا رجحان برقرار رہا ہے۔ ساختی لحاظ سے دیکھا جائے تو مختلف شعبوں میں لاجسٹکس کی کل مالیت کا تناسب بنیادی طور پر مستحکم رہا۔ ان میں صنعتی لاجسٹکس کی کل...
مختصر ویڈیو پر مبنی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹک ٹاک ‘ نے پاکستان کے’ٹک ٹاکر‘ کے لیے اپنے 2024 کے کنٹنٹ کریئٹر ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے۔ ٹک ٹاک کے مطابق ایوارڈز کا مقصد ٹک ٹاک کمیونٹی کی تخلیقی صلاحیتوں، ٹیلنٹ اوران کے سوشل میڈیا سے جڑے رہنے کا جشن منانا ہے، اس کا ایک مقصد تخلیق کاروں کے کردار پر روشنی ڈالنا بھی ہے جو اس سوشل پلیٹ فارم پر صارفین کواپنے تخلیقی مواد سے متاثریا سوشل ایپ سے جوڑے رکھنے میں مہارت رکھتے ہیں۔ ٹک ٹاک کے اعلان کے مطابق پاکستانی صارفین اب ٹک ٹاک پراپنے پسندیدہ کنٹنٹ کریئٹرز کو ووٹ دے کرانہیں ایوارڈ کے لیے منتخب کر سکتے ہیں۔ ووٹنگ میں حصہ لینے...
پنجاب وائلڈلائف نے معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ کے خلاف عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر دوبارہ عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی طور پر شیر کے بچے کو اپنی تحویل میں رکھا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ عدالت نے رجب بٹ کو حکم دیا تھا کہ وہ ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں جنگلی حیات سے متعلق آگاہی ویڈیو بنائیں اور اسے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کریں، اس فیصلے کے تحت انہیں ایک سال تک ہر ماہ ایسی ویڈیوز اپلوڈ کرنی تھیں تاکہ عوام میں جنگلی حیات کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق رجب بٹ کو فروری کے...
اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کے الیکشن کو ایک سال مکمل ہونے پر انتشار اور ٹکراؤ نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے، مگر پی ٹی آئی آئین اور عدلیہ کے اصولوں کے لیے کھڑی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کل صرف صوابی میں جلسہ ہوگا جبکہ تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر احتجاج کیا جائے گا،کل کے دن کسی قسم کا انتشار یا ٹکراؤ کا ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ کل الیکشن کو ایک سال مکمل ہونے پر ہم یوم...
پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو بھرپور احتجاج کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس دن کسی انتشار اور ٹکراؤ سے گریز کرنے کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: 8 فروری احتجاج کی کال، پی ٹی آئی پنجاب کی کارکنوں کے لیے ہدایات جاری پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ نے اعلان کیا کہ ہفتے کو صرف صوابی میں جلسہ ہوگا جب کہ تحصیل اور یو سی کی سطح پر احتجاج کیا جائے گا تاہم انتشار اور ٹکراؤ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سلمان اکرم نے کہا کہ ان کا گمان تو یہی ہے کہ مولانا فضل الرحمان عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی...
تحریک انصاف نے 8 فروری کے الیکشن کو ایک سال مکمل ہونے پر انتشار اور ٹکراؤ نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہےکہ کل صرف صوابی میں جلسہ ہوگا جب کہ تحصیل اور یو سی کی سطح پر احتجاج کیا جائے گا، کل انتشار اور ٹکراؤ کا ارادہ نہیں ہے۔مولانا فضل الرحمان کے سوال پر سلمان اکرم نے کہا کہ ان کا گمان یہی ہے کہ مولانا عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے مگر پی ٹی آئی آئین اور عدلیہ کے لیے اصولوں پر کھڑی ہے جو ساتھ چلتا ہے چلے ، ورنہ پی ٹی آئی اکیلے ہی آگے بڑھے گی۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 8 فروری کو...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف نے 8 فروری کے الیکشن کو ایک سال مکمل ہونے پر انتشار اور ٹکراونہ کرنے کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ کل صرف صوابی میں جلسہ ہوگا جبکہ تحصیل اور یو سی کی سطح پر احتجاج کیا جائے گا، کل انتشار اور ٹکراو کا ارادہ نہیں ہے۔مولانا فضل الرحمان کے سوال پر سلمان اکرم نے کہا کہ ان کا گمان یہی ہے کہ مولانا عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے مگر پی ٹی آئی آئین اور عدلیہ کے لیے اصولوں پر کھڑی ہے جو ساتھ چلتا ہے چلے ، ورنہ پی ٹی آئی اکیلے ہی آگے بڑھے گی۔واضح...
اسلام آباد: مختصر دورانئے کی ویڈیو کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے کریئیٹرز ایوارڈز 2024 کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کا یہ ایسا ایونٹ ہے جس کا شدت سے انتظار کیا جاتا ہے اور جس میں ٹک ٹاک کمیونٹی کی تخلیقی صلاحیتوں، ٹیلنٹ اور جذبے کا جشن منایا تا ہے اور ٹک ٹاک اس ایونٹ کے ذریعے بہترین کری ایکٹرز کو سامنے لاتا ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ پاکستانی صارفین ٹک ٹاک پر اپنے پسندیدہ نامزد کریئیٹرز کو ووٹ دے سکتے ہیں، اس میں حصہ لینے کے لیے صارفین ٹک ٹاک پر مخصوص ووٹنگ...
اسلام آباد: ملک میں سالانہ 7 ہزار ارب روپے تک ٹیکس گیپ پر قابو پانے کے سلسلے میں ایف بی آر نے ٹیکس لیکیج روکنے کیلیے اضافی عملہ اور لاجسٹکس مانگ لی ہیں۔ ایف بی آر حکام کے مطابق ٹیکس چوری کے خلاف فیلڈ آپریشن اور انفورسمینٹ بڑھانے کا پلان ہے تاہم ملک بھر میں مجموعی طور پر 25 ٹیکس دفاتر ناکافی ہیں، ٹیکس مشینری کو ہر 200 روپے آمدن کے بدلے صرف 1 روپیہ ملتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بھارت میں ٹیکس آپریشنز پر مجموعی ریونیو کا 1.5 فیصد خرچ ہوتا ہے جبکہ پاکستان میں ٹیکس آپریشنز پر اخراجات صرف 0.44 فیصد کے مساوی ہیں۔ ملک کے تمام اضلاع میں ٹیکس امور کی نگرانی کیلئے...
یورپی خلائی ایجنسی نے ایک ممکنہ خطرناک سیارچے کی مسلسل نگرانی شروع کر دی ہے، جو 22 دسمبر 2032 کو زمین سے ٹکرا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس سیارچے کا سائز 328 فٹ چوڑا ہے اور اس کے زمین سے ٹکرانے کے امکانات 1.3 فیصد تک ہو سکتے ہیں۔ سیارچہ جسے سائنس دانوں کی جانب سے YR4 کا نام دیا گیا ہے، 27 دسمبر 2024 کو چلی میں ایک طاقتور دوربین کے ذریعے دریافت کیا گیا۔ اس کے بعد امریکی اور یورپی ماہرینِ فلکیات نے اس پر گہری نظر رکھنی شروع کر دی۔ یورپی خلائی ایجنسی کے مطابق جنوری کے آغاز سے ماہرین دنیا بھر کی دوربینوں سے اس سیارچے کا سائز، رفتار اور مدار کو سمجھنے کی کوشش...
سوئیڈن میں قرآن پاک کو جلانے کی ناپاک جسارت کرنے والے عراقی نژاد تارکین وطن سلوان صباح مومیکا کی گولیاں لگی لاش اس کے گھر سے برآمد ہوئی۔ سوئیڈن کے مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جب پولیس نے 38 سالہ سلوان صباح کی لاش دیکھی تو قریب پڑے اس کے موبائل پر ٹاک ٹاک کی لائیو اسٹریمنگ جاری تھی۔ رائٹرز نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کے نمائندے نے وہ ویڈیو دیکھی ہے جس میں پولیس اہلکار مقتول کا موبائل اُٹھائے ہوئے جس میں ٹاک ٹاک ویڈیو لائیو تھی۔ یہ خبر بھی پڑھیں : سوئیڈن؛ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون کی گولی لگی لاش گھر سے برآمد پولیس نے اب تک باضابطہ طور پر...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے پنجاب پولیس کے افسران کی کارکردگی جانچنے کے لیے "کی پرفارمینس انڈیکیٹرز ” (KPI )کا ایک سکور کارڈ بنایا گیا ہے ۔ 100 نمبر کے اس سکور کارڈ میں 37 ایسے انڈیکیٹرز ہیں جن کی بنیاد پر پنجاب کے تمام اضلاع کی پولیس کمانڈ کی کارکردگی جانچی جاتی ہے۔ پولیس افسران اسے سی ایم پرفارمہ بھی کہتے ہیں جس میں کرائم کنٹرول، 15 کالز، انوسٹی گیشن، کھلی کچہری، انسپکشن، ہارڈ کرینمل پالیسی، اشتہاریوں کی گرفتاری، کالز پر رسپانس اور شکایات کے ازالہ سمیت 37 چیزوں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ یہ رپورٹ وزیراعلیٰ آفس سے بنتی ہے جس کی باقاعدہ ویریفکیشن کی جاتی ہے ۔ مجھے یاد ہے کہ پنجاب میں تمام...
پشاور : سابق صوبائی وزیر اور جے یو آئی (ف) کے رہنما رحمت سلام خٹک نے اپنے دوستوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان ہفتہ کو یہاں پشاور میں وفاقی وزیر اور صدر مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام کی پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ صوبائی صدر مسلم لیگ ن انجینئر امیر مقام اور مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر رحمت سلام خٹک کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر سابق گورنر کے پی اقبال ظفر جھگڑا، اراکین صوبائی اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ انجینئر امیر مقام نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور کہا کہ صوبے کے...
میٹا نے صارفین کو ٹک ٹاک کی بجائے انسٹاگرام استعمال کرنے کی ترغیب دینے کے لیے ایک نئے پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انسٹاگرام نے اپنے مواد تخلیق کرنے والوں کو ماہانہ 10 ہزار سے 50 ہزار ڈالرز تک کا بونس دینے کی پیشکش کی ہے، تاہم اس کے لیے یہ شرط رکھی گئی ہے کہ وہ اپنی ویڈیوز سب سے پہلے انسٹاگرام ریلز پر اپلوڈ کریں، نہ کہ ٹک ٹاک یا کسی دوسرے پلیٹ فارم پر۔ میٹا کی جانب سے اس رپورٹ پر ابھی تک کوئی رسمی ردعمل نہیں دیا گیا ہے اور یہ واضح نہیں ہے کہ صارفین اس پروگرام پر کس طرح کا ردعمل ظاہر کر رہے ہیں یا اس کا کیا...
لاہور کے معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ سے برآمد ہونے والا شیر کا بچہ اب مستقل طور پر لاہور سفاری زو میں ہی رہے گا جب کہ محکمہ وائلڈ لائف نے عدالت کے فیصلے کے مطابق اسے سفاری زو کے حوالے کر دیا ہے تاکہ اس کی مناسب دیکھ بھال ہو سکے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف لاہور ریجن ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق یہ شیر کا بچہ رجب بٹ کے قبضے سے برآمد کیا گیا تھا۔ رجب بٹ نے دعویٰ کیا کہ یہ بچہ انہیں تحفے میں دیا گیا تھا، تاہم قانون کے مطابق کسی بھی غیر قانونی ملکیت پر کارروائی کی جاتی ہے، چونکہ یہ بچہ رجب بٹ کے گھر سے قبضے میں لیا گیا تھا، لہٰذا اسے کلیم کرنے کا حق...
لاہور میں پنجرے میں بند پالتو شیر کے ساتھ ویڈیوبنانے کے شوق میں نوجوان زخمی ہوگیا، چہرے اوربازو پر زخم آئے ہیں جب کہ ڈی جی پنجاب وائلڈلائف نے بریڈنگ فارم کا لائسنس منسوخ کرنے اور ملزم کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقہ سبزہ زار میں واقع میاں عمرڈولہ کے بریڈنگ فارم پر پیش آیا جہاں عظیم نامی نوجوان نے پنجرے میں بند پالتو شیر کے قریب جاکر ویڈیو بنانے کی کوشش کی تاہم شیر نے اچانک اس پر حملہ کردیا جس سے نوجوان کے چہرے، کندھے اور بازو پر زخم آئے ہیں۔زخمی نوجوان کو جناح ہسپتال میں طبی امداد کے بعد مرہم پٹی کی گئی۔ ادھر پنجاب وائلڈلائف کے ترجمان نے بتایا...
امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک سے متعلق اہم اعلان کردیا۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر بیان میں کہا کہ وہ آج (20 جنوری) کو حلف اٹھانے کے بعد امریکا میں ٹک ٹاک تک رسائی بحال کردیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ٹک ٹاک کو پابندی سے بچنے کے لیے 90 دن کی مہلت دی جائے گی۔ میں چاہوں گا کہ جوائنٹ وینچر میں امریکا کو 50 فیصد ملکیت حاصل ہو۔ ایگزیکٹو آرڈر میں واضح کیا جائے گا کہ ٹک ٹاک کو بند ہونے سے روکنے والی کسی بھی کمپنی کی کوئی ذمہ داری نہیں ہوگی۔...
امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اہم اعلان کیا ہے کہ وہ پیر کو عہدہ سنبھالنے کے بعد چینی ایپلیکیشن ٹک ٹاک کو ممکنہ پابندی سے بچنے کے لیے 90 دن کی مہلت دیں گے۔ صدر ٹرمپ نے امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ 90 دن کی توسیع ایک ایسا اقدام ہے جس کا زیادہ تر امکان ہے کیونکہ یہ مناسب ہے۔ اگر میں ایسا کرنے کا فیصلہ کرتا ہوں، تو میں شاید پیر کو اس کا اعلان کروں گا۔ ٹک ٹاک جو چین کی ملکیت ہے اور تقریباً نصف امریکیوں میں مقبول ہے، چھوٹے کاروباروں کو چلانے اور آن لائن کلچر کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ تاہم...
ٹک ٹاک نے کہا ہے کہ وہ اتوار سے امریکا میں “سرگرمیاں متعطل” کرنے پر مجبور ہوگی جب تک کہ حکومت پابندی سے متعلق فیصلے پر نفاذ سے پہلے مداخلت نہیں کرتی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ٹک ٹاک نے کہا کہ وائٹ ہاؤس اور محکمہ انصاف سروس فراہم کرنے والی کمپنی کو ضروری وضاحت اور یقین دہانی دینے میں ناکام رہے ہیں جو کہ ٹک ٹاک کی دستیابی برقرار رکھنے کے لیے لازمی ہیں۔ اس میں کہا گیا کہ جب تک حکومت فوری طور پر ویڈیو ایپ کو یہ یقین دہانی کرانے کے لیے قدم نہیں کرتی کہ اسے لگنے والی پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر سزا نہیں دی جائے گی، ٹک...
واشنگٹن: امریکی سپریم کورٹ نے ٹک ٹاک کی بندش کی منظوری دیتے ہوئے اس کی چینی مالک کمپنی بائٹ ڈانس کو 19 جنوری 2025 تک ایپ فروخت کرنے کا حکم دیا ہے۔ اگر کمپنی اس ڈیڈ لائن تک ایپ فروخت کرنے میں ناکام رہی تو ٹک ٹاک کو امریکہ میں بند کر دیا جائے گا۔ یہ فیصلہ قومی سلامتی کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے مطابق، 19 جنوری 2025 کے بعد ٹک ٹاک کو امریکی ایپ اسٹورز سے ہٹا دیا جائے گا، جس کے بعد نئی ڈاؤن لوڈز اور اپ ڈیٹس ممکن نہیں ہوں گی۔ موجودہ صارفین ایپ استعمال تو کر سکیں گے، لیکن اپ ڈیٹس کی عدم دستیابی کی وجہ سے ایپ کی...
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے راڈنی ٹکر اور انگلینڈ کے رچرڈ کیٹلبرو آن فیلڈ امپائرز ہونگے۔آسٹریلیا کے پال رائفل تھرڈ امپائر اور فیصل آفریدی فورتھ امپائر ہونگے۔ دوسرے ٹیسٹ میں پال رائفل اور راڈنی ٹکر آن فیلڈ امپائر ہونگے۔رچرڈ کیٹلبرو تھرڈ امپائر اور راشد ریاض قمر فورتھ امپائر کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ سری لنکا کے رنجن مدوگالے آئی سی سی میچ ریفری ہوں گے۔ دونوں ٹیسٹ 17 سے 29 جنوری تک ملتان میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستان کے لاجسٹکس شعبے کی ترقی کیلئے این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کے مابین شراکت داری کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا
لاہور ( طیبہ بخاری سے )نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن( این ایل سی)اور ڈی پی ورلڈ نے پاکستان میں لاجسٹکس اور ترسیل کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے سٹریٹجک شراکت داری کا باضابطہ اعلان کیا ہے جو لاجسٹکس کی صنعت میں بہتری کے نئے معیار قائم کرے گی۔ اس تاریخی شراکت داری کی سلسلے میں کراچی میں ایک پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور سی ای او جناب سلطان احمد بن سولیم اس موقع کے مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب میں این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کے سینئر حکام، سرکاری اہلکار، اور کاروباری برادری کے نمائندگان نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلطان احمد بن سولیم نے پاکستان کے سب...
رہنماء جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ آپریشنوں سے صرف عوام کو تکلیف ہوتی ہے، عوام کو جانی و مالی نقصان اور نقل مکانی برداشت کرنی پڑتی ہے۔ صوبے کے کسی حصے میں فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی کے سیکرٹری جنرل محمد ظہور خٹک نے کہا ہے کہ صوبے میں ایک بار پھر فوجی آپریشن کی بازگشت جاری ہے، حکومت بتائے کہ دو عشروں سے جاری آپریشنوں کا کیا نتیجہ نکلا ہے۔ آپریشنوں سے صرف عوام کو تکلیف ہوتی ہے، عوام کو جانی و مالی نقصان اور نقل مکانی برداشت کرنی پڑتی ہے۔ صوبے کے کسی حصے میں فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے۔ حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے 2025 میں ہونے والے ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹس کے مکمل شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ تین فرسٹ کلاس ٹورنامنٹس بشمول کراچی میں جاری پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ 1-، پاکستان کے بمپر ڈومیسٹک کرکٹ کیلنڈر کے اہم ٹورنامنٹس ہوں گے۔ریڈ بال کے علاوہ وائٹ بال کے ٹورنامنٹس پر بھی توجہ دی جائے گی، جس میں ایک 50 اوور کا لسٹ-اے ایونٹ، تین ٹی ٹوئنٹی اور ایک نان فرسٹ کلاس تین روزہ ٹورنامنٹ شامل ہے۔ ایج گروپ کرکٹ میں U15 اور U17 ٹورنامنٹس، اور چیمپئنز U19 ون ڈے کپ اور تین روزہ ٹرافی کے ساتھ ساتھ کچھ دلچسپ تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔ یہ تینوں ایونٹس خواہشمند اور باصلاحیت کرکٹرز کے لئے ایک واضح راستے کا کام...