لاہور کے معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ سے برآمد ہونے والا شیر کا بچہ اب مستقل طور پر لاہور سفاری زو میں ہی رہے گا جب کہ محکمہ وائلڈ لائف نے عدالت کے فیصلے کے مطابق اسے سفاری زو کے حوالے کر دیا ہے تاکہ اس کی مناسب دیکھ بھال ہو سکے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف لاہور ریجن ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق یہ شیر کا بچہ رجب بٹ کے قبضے سے برآمد کیا گیا تھا۔

رجب بٹ نے دعویٰ کیا کہ یہ بچہ انہیں تحفے میں دیا گیا تھا، تاہم قانون کے مطابق کسی بھی غیر قانونی ملکیت پر کارروائی کی جاتی ہے، چونکہ یہ بچہ رجب بٹ کے گھر سے قبضے میں لیا گیا تھا، لہٰذا اسے کلیم کرنے کا حق صرف اسی شخص کو ہو سکتا ہے۔

عمر ڈولا جنہوں نے رجب بٹ کو یہ بچہ تحفے میں دیا تھا، کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس تمام قانونی دستاویزات موجود ہیں اور وہ جلد بچے کو واپس دلانے میں کامیاب ہو جائیں گے لیکن ڈاکٹر غلام رسول کا کہنا ہے کہ عمر ڈولا کے پاس موجود پیپر ورک کسی کام کا نہیں کیونکہ قانونی طور پر یہ بچہ محکمہ وائلڈ لائف کی تحویل میں ہے۔

ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر شیخ محمد زاہد نے واضح کیا کہ نئی قانون سازی کے بعد شیر، ٹائیگر اور دیگر بگ کیٹس کو شہری آبادی میں رکھنے کی اجازت نہیں، ان جانوروں کے لیے عالمی معیار کے مطابق 500 مربع گز کا پنجرہ، سیکیورٹی اقدامات اور ویٹرنری سہولیات ضروری ہیں۔

مزید برآں، بگ کیٹس کے ساتھ ویڈیوز بنانے اور انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

چڑیا گھروں میں کئی سالوں کے تجربے کے باوجود نگرانی پر تعینات عملے کو بھی شیر کے پنجروں میں جانے کی اجازت نہیں ہوتی، لیکن گھروں اور بریڈنگ فارمز پر یہ لوگ انتہائی غیر ذمہ داری سے ان جانوروں کے ساتھ گھومتے ہیں، جو نہایت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

عمر ڈولا کے بریڈنگ فارم پر پیش آنے والے ایک واقعے میں شیر کے حملے سے ایک نوجوان شدید زخمی ہوا۔ اس حوالے سے ڈاکٹر غلام رسول نے بتایا کہ وائلڈ لائف ایکٹ 1974 اور کیپٹو وائلڈ لائف مینجمنٹ رولز 2023 کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے، ایف آئی آر درج ہو چکی ہے اور مالک کے خلاف قانونی اقدامات جاری ہیں۔

محکمہ وائلڈ لائف نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ شیر جیسے خطرناک جانوروں کو پالتو بنانے کی کوشش نہ کریں۔ یہ جانور کسی بھی وقت غیر متوقع رویہ اختیار کر سکتے ہیں، جس سے انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وائلڈ لائف

پڑھیں:

غیر قانونی بھرتی کیس؛ پرویز الٰہی سمیت تمام ملزمان فرد جرم کیلیے عدالت طلب

لاہور:

عدالت نے غیر قانونی بھرتی کیس میں پرویز الٰہی سمیت تمام ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کرلیا۔

پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس  کی سماعت اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں ہوئی، جس میں عدالت نے دیگر ملزمان کی حاضری لگاتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر تمام ملزمان حاضر ہوں تاکہ فرد جرم کی کارروائی مکمل کی جا سکے۔

دورانِ سماعت وکیل محمد خان بھٹی نے مؤقف اختیار کیا کہ میرا نام پی سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے، جس پر عدالت نے ہدایت کی کہ متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے چوہدری پرویز الٰہی سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت 4 فروری تک ملتوی    کردی۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کے کارروبار کی آڑ میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج چلانےو الا ملزم گرفتار
  • کراچی میں غیر قانونی ایکسچینج نیٹ ورک پکڑا گیا، کروڑوں روپے مالیت کی کرنسی برآمد
  • لاہور ایئر پورٹ سے مسافر کے سامان سے گولیاں برآمد، آف لوڈ کر کے پولیس کے حوالے کردیا گیا 
  • لاہور ایئر پورٹ سے مسافر کے سامان سے گولیاں برآمد، آف لوڈ کر کے پولیس کے حوالے کردیا گیا
  • غیر قانونی ایکسچینج نیٹ ورک بے نقاب؛ کروڑوں روپے مالیت کی کرنسی برآمد
  • فپواسا سندھ کا اجلاس: تعلیمی سرگرمیوں کے بائیکاٹ کو جاری رکھنے کا فیصلہ
  • غیر قانونی بھرتی کیس؛ پرویز الٰہی سمیت تمام ملزمان فرد جرم کیلیے عدالت طلب
  • رجب بٹ کے خلاف مقدمے کا معاملہ، کراچی داخلے پر گرفتاری کا موقف
  • اینٹی نارکوٹٓکس کی کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد