Nawaiwaqt:
2025-02-27@15:15:48 GMT

9 بڑے شہروں میں پلاسٹک لائسنس رجسٹریشن ڈیسک کا قیام

اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT

9 بڑے شہروں میں پلاسٹک لائسنس رجسٹریشن ڈیسک کا قیام

مشن زیرو پلاسٹک پنجاب.وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا عہد پلاسٹک مینوفیکچررز، ریسائکلرز ٹریڈرز اور سیلرز کی آن لائن رجسٹریشن شروع حکومت کا صوبے کے9 بڑے شہروں میں پلاسٹک لائسنس رجسٹریشن ڈیسک کا قیام پلاسٹک لائسنس رجسٹریشن کے لئے 25 فروری کو لاہور سے ڈیسک کا آغاز گوجرانوالہ اورسیالکوٹ 27 اور 28 فروری جبکہ ملتان اور بہاولپور 4اور 5مارچ کو پلاسٹک لائسنس رجسٹریشن ڈیسک قائم ہوگا پلاسٹک لائسنس رجسٹریشن ڈیسک ڈیرہ غازی خان اورفیصل آباد 7 اور 11مارچ اسی طرح جھنگ اور راولپنڈی میں 12اور 15 مارچ سے سنٹر فنکشنل ہوں گے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر ٹال فری نمبر1373یا-4 042-37897103 اور0322-4474915 بھی فنکشنل پلاسٹک لائسنس رجسٹریشن ڈیسک کیلئے ویب سائٹ epd.

punjab.gov.pk وزٹ کریں پنجاب کو ماحول دوست صوبے بنانے کے لئے پر عزم ہیں۔ مریم نوازشریف ماحول کو پلاسٹک اور دیگر مضر صحت اشیاء سے پاک کرنا ناگزیر امرہے۔ مریم نوازشریف 

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نوازشریف

پڑھیں:

پرانے اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل دوبارہ شروع

محکمہ داخلہ نے 2016 میں مینوئل اسلحہ لائسنسز کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل شروع کیا تھا جبکہ مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2020 رکھی گئی تھی۔ دسمبر 2020 تک کمپیوٹرائزڈ نہ ہونے والے مینوئل اسلحہ لائسنس منسوخ کر دیے گئے تھے۔ تاہم ابتدائی مشق کے دوران بہت سے شہری اپنے مستند اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ نہیں کروا سکے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کے حوالے سے حکومت پنجاب نے اہم فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے پرانے مینوئل اسلحہ لائسنس کی توثیق اور کمپیوٹرائزیشن کا عمل دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ حکومت پنجاب نے مینوئل لائسنس ہولڈر شہریوں کو کمپیوٹرائزیشن کیلئے آخری موقع فراہم کیا ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ  کے مطابق محکمہ داخلہ نے 2016 میں مینوئل اسلحہ لائسنسز کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل شروع کیا تھا جبکہ مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2020 رکھی گئی تھی۔ دسمبر 2020 تک کمپیوٹرائزڈ نہ ہونیوالے مینوئل اسلحہ لائسنس منسوخ کر دیئے گئے تھے۔ تاہم ابتدائی مشق کے دوران بہت سے شہری اپنے مستند اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ نہیں کروا سکے تھے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے ریکارڈ کے مطابق ایسے شہریوں کے پاس اب بھی ہتھیار اور منسوخ شدہ کتابچے موجود ہیں اور وہ وقتاً فوقتاً محکمہ داخلہ سے پرانے کتابچے والے اسلحہ لائسنس کی توثیق اور کمپیوٹرائزیشن بارے رابطہ کرتے رہے ہیں۔ ان شہریوں کی سہولت کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کا دوبارہ آغاز کیا ہے۔

اس اقدام سے اب کتابچے والے پرانے انفرادی اسلحہ لائسنس کی توثیق اور کمپیوٹرائزیشن ممکن ہو گی۔ مینوئل لائسنس کے حامل افراد اپنے متعلقہ ڈویژن کے کمشنر یا ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل، محکمہ داخلہ کو اس ضمن میں درخواست دے سکتے ہیں۔ تمام امیدواروں کے ریکارڈ اور کاغذات کی تصدیق کی جائے گی اور تصدیق کے بعد متعلقہ کمشنر یا ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل اہل امیدواروں کو لائسنس جاری کریں گے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس کی توثیق اور کمپیوٹرائزیشن کیلئے طریقہ کار بھی جاری کر دیا ہے۔ تمام ڈویژنل کمشنرز یا ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل ذاتی طور پر لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کے عمل کی نگرانی کریں گے۔ اسلحہ لائسنس کی توثیق کا اختیار صرف متعلقہ کمشنر یا ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل محکمہ داخلہ کو ہو گا اور یہ اختیار کسی ماتحت افسر کو تفویض نہیں کیا جا سکتا۔

متعلقہ کمشنر یا ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل محکمہ داخلہ ہر انفرادی اسلحہ لائسنس کی تصدیق، توثیق یا کمپیوٹرائزیشن کا باقاعدہ تحریری حکمنامہ جاری کریں گے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ اسلحہ لائسنس کی تصدیق کے دوران کسی بے ضابطگی کی صورت میں متعلقہ کمشنر ذمہ دار افسران/ اہلکاروں کیخلاف انکوائری کرنے کے پابند ہوں گے۔ یاد رہے کہ تمام امیدواروں کو پنجاب آرمز رولز 2023 میں مقرر کردہ لائسنس کی تجدیدی فیس ادا کرنا ہوگی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام ڈویژنل کمشنرز کے نام مراسلہ جاری کر دیا ہے اور نادرا کو بھی مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کیلئے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب: مختلف شہروں میں 15 سو لیٹر دودھ، غیر معیاری آئل، مضرِ صحت گوشت تلف
  • مریم نواز نے پنجاب کے پہلے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے قیام کی منظوری دیدی
  • مریم نواز کا بڑا اقدام، پنجاب وائلڈ لائف فورس میں پہلی بار خواتین کو شامل کر لیا گیا
  • پنجاب کے مختلف شہروں میں  ہلکی اور تیز بارش
  • پرانے اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل دوبارہ شروع
  • پنجاب: پرانے مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل شروع
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ادارے کیخلاف پوسٹ کرنے پر فیصل آباد سے ملزم گرفتار
  • وزیراعلیٰ سندھ کا صوبے کےطلباء کیلئے لیپ ٹاپ پروگرام لانے کا اعلان
  • وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی کاوش معصو م چہروں پر مسکراہٹ لے آئی