جے یو آئی (ف) کے رہنما رحمت سلام خٹک کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
پشاور : سابق صوبائی وزیر اور جے یو آئی (ف) کے رہنما رحمت سلام خٹک نے اپنے دوستوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان ہفتہ کو یہاں پشاور میں وفاقی وزیر اور صدر مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام کی پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
صوبائی صدر مسلم لیگ ن انجینئر امیر مقام اور مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر رحمت سلام خٹک کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر سابق گورنر کے پی اقبال ظفر جھگڑا، اراکین صوبائی اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
انجینئر امیر مقام نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور کہا کہ صوبے کے عوام کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے منتظر ہیں۔
پور ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کو معاشی اور دیگر بحرانوں سے نکالنے کے لیے پرعزم ہے۔
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ حکومت کی مضبوط پالیسیوں کی وجہ سے معیشت استحکام کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ بدقسمتی سے کے پی حکومت نے صوبے کی ترقی کے لیے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے وزیراعلیٰ دوسرے صوبوں کا مقابلہ کریں تو اچھا ہوگا لیکن ان کی ترجیح ترقی اور خوشحالی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پی ڈی ایم حکومت کے دوران ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔ اور کوششوں سے ملک میں سرمایہ کاری آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوات موٹروے کی منظوری سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے دی تھی اور بعد میں پی ٹی آئی نے کام روک دیا تھا۔
اس موقع پر کیپٹن محمد صفدر نے خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ ن کی جانب سے مکمل کیے گئے مختلف منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت پنجاب کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی ترقی اور خوشحالی لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے صوبے کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔
کیپٹن صفدر نے کہا کہ جب انجینئر امیر مقام وزیراعلیٰ بنیں گے تو اس صوبے کو عظیم بنائیں گے۔
قبل ازیں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے رحمت سلام خٹک کو مسلم لیگ ن کی ٹوپی پیش کی۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنان اور صوبائی و ضلعی قیادت کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ رحمت سلام خٹک مسلم لیگ ن کی
پڑھیں:
تیمر گرہ میں انتہائی مطلوب خوارجی سمیت 2 دہشتگرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے آپریشن میں مطلوب خوارجی حفیظ اللہ سمیت 2 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔
انتہائی مطلوب خوارجی سمیت 2 دہشتگرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی قوم معترف ہے۔ قیام امن کیلئے پوری قوم سکیورٹی فورسزکے ساتھ کھڑی ہے۔خوارجی دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہیں گے۔