2025-02-25@07:37:39 GMT
تلاش کی گنتی: 24

«روپے ہوگئی»:

    کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ہونے کے ساتھ ساتھ ملکی سطح پر بھی قیمت ہوگئی۔  بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 23 ڈالر کی کمی سے 2 ہزار930 ڈالر کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار روپے کی کمی سے 3ل اکھ 7 ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔  اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 1714 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 63 ہزار 203 روپے کی سطح پر آگئی۔  فی تولہ چاندی کی قیمت 38 روپے کی کمی سے 3 ہزار 430 روپے اور10 گرام چاندی کی قیمت 33 روپے کی...
    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کئی روز اضافے کے بعد آج کمی ہوئی ہے، پاکستان میں آج فی تولہ سونا 2 ہزار روپے سستا ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے پانچویں روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی ہوگئی، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 7 ہزار روپے ہوگئی۔اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت میں 1714 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 63 ہزار 203 روپے ہوگئی۔دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 23 ڈالر کمی کے ساتھ 2930 ڈالر ہوگئی۔
    پشاور: پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے توسیعی منصوبے کی لاگت 7 سالوں میں ایک ارب 37 کروڑ سے بڑھ کر دو ارب 31 کروڑ روپے ہوگئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ کھیل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاگت سرکاری دستاویزات سے کئی زیادہ ہے، 2018 میں ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا توسیعی منصوبہ ر شروع کیا گیا تو اس کا تخمینہ ایک ارب 37 کروڑ روپے لگا گیا لیکن اسٹیڈیم کا توسیعی منصوبہ تاخیر کا شکار رہا اور مہنگائی کے ساتھ لاگت بھی بڑھتی گئی۔ محکمہ کھیل کی دستاویزات کے مطابق 2018 میں اسٹیڈیم کی لاگت ایک ارب 37 کروڑ روپے لگائی گئی تھی،  2021 میں لاگت ایک ارب 94 کروڑ روپے ہوگئی اور...
    لاہور(صباح نیوز)ملک بھر میں میں چینی کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے، ایک ماہ قبل چینی کی پرچون میں فی کلو قیمت 140روپے تھی جبکہ منڈیوں میں چینی کے 50کلو والے تھیلے کی قیمت 6ہزار 200 روپے تھی، اب پرچون میں فی کلو قیمت 175سے 180روپے ہو گئی ہے ۔
    گوادر (نمائندہ جسارت) ہم کنٹانی ہور میں کشتی ڈوبنے کے افسوسناک واقعے پر اپنی فریاد لے کر حاضر ہوئے ہیں،حکومت بلوچستان، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے انصاف کی اپیل کرتے ہیں کہ ہماری مدد کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار ملک فیصل اور اکرم نے گوادر پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری 40 لاکھ روپے مالیت کی کشتی جو ہم نے اپنی محنت کی کمائی اور قیمتی اثاثے فروخت کرکے خریدی تھی، کوسٹ گارڈ اور لیویز اہلکاروں کی غیر ذمے داری کی نذر ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کشتی کو بھتا خوری کے لیے ناجائز طور پر استعمال کیا گیا اور مسلسل لاپرواہی برتنے کے باعث...
    بھکر: بھکر میں 6 دن کی دلہن غائب ہونے پر بے بس دولہا شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع بھکر میں شادیوں کی آڑ میں منظم گروہ کی جانب سے لوٹ مار کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈی پی او شہزاد رفیق کے نوٹس پر نو سر باز گروہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ سادہ لوح دیہاتی کو خوبرو حسینہ نے جال میں پھنسایا، ملزمہ کوثر بی بی نے اپنے دیگر تین ساتھیوں سمیت منظم گروہ بنایا ہوا ہے جو شادیوں کی آڑ میں بھاری رقم وصول کر کے رفو چکر ہو جاتے ہیں۔ متاثرہ دولہا کا کہنا ہے کہ کوثر بی بی طلائی زیورات، چوڑیاں، بالیاں لے کر فرار ہوئی،...
    کراچی(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی ہوگئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 4700 کی بڑی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ ایک ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔اسی طرح 10گرام سونا 4030 روپے کم ہوکر 2 لاکھ58 ہزار487 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 50 ڈالر کم ہوکر 2883 ڈالر فی اونس ہے۔ نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا اہم بیان آگیا۔
    کراچی: ترکیہ کے ساتھ باہمی تجارت کے حجم کو 5 ارب ڈالر تک پہنچانے کے شعبہ جاتی معاہدوں، حکومت کی جانب سے نج کاری پلان پر عمل درآمد اور آئی ایم ایف کے پاکستانی معیشت اور اصلاحات پروگرام پر اعتماد کے اظہار سے جمعہ کو ایک بار پھر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مہنگا ہوگیا۔ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں تسلسل سے کمی، ترسیلات زر 3ارب ڈالر تک محدود رہنے اور معیشت میں زرمبادلہ کی طلب کو دونوں مارکیٹوں نے نظرانداز رکھا۔ برآمدات میں بتدریج اضافے اور مثبت معاشی سینٹی منٹس کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 24پیسے کی کمی سے...
    اسلام آباد:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے نرخوں میں کمی کر دی، جس کے تحت کراچی کے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 1.23 روپے جب کہ دیگر تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے لیے 1.22 روپے سستی ہو گئی ہے۔ نیپرا نے اس فیصلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں یہ کمی دسمبر 2024 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (FPA) کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ اس کمی کا اطلاق فروری کے بجلی کے بلوں میں ہوگا۔ نیپرا کے مطابق دسمبر 2024 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کے الیکٹرک کے علاوہ تمام ڈسکوز کے صارفین کے لیے بجلی 1.22 روپے فی یونٹ سستی کر دی گئی ہے تاہم یہ...
    کراچی:ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے اور آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 3100 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت میں 86 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 59 ہزار 859 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی سطح پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئے ٹیرف عائد کرنے کی دھمکیوں کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ہزار 911 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے، جو پاکستانی روپے میں تقریباً 8 لاکھ 12 ہزار روپے سے زیادہ ہے۔
    سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 3 ہزار روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 59 ہزار 773 روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے بھاؤ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یک دم 42 ڈالر کے اضافے کے بعد  2903 ڈالر کی بلند سطح پر پہنچ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 429 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1346 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 46 روپے ہوگئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1154 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 57 ہزار 241 روپے ہوگئی۔ بین الاقوامی منڈی میں بھی سونے کی قیمت 10 ڈالر اضافے کے بعد 2869 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
    لاہور(نیوزڈیسک)لاہور اور ملتان میں مرغی کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی، صوبائی دارالحکومت لاہور میں انڈے مزید مہنگے ہو گئے۔لاہور میں مرغی کا گوشت 18 روپے کلو سستا ہوا ہے جس کے بعد برائلر گوشت کی قیمت 577 روپے فی کلو ہو گئی ہے، گزشتہ روز قیمت 595 روپے کلو تھی۔سرکاری نرخنامے میں زندہ برائلر مرغی کے نرخ 13 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد برائلر مرغی کے تھوک ریٹ 384 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 398 روپے کلو ہو گئے ہیں۔ لاہور میں انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید دو روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انڈے فی درجن 229 روپے سے 231 روپے ہو گئے ہیں۔ملتان میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت...
    کراچی: آئی سی سی  چیمپیئنز ٹرافی سے قبل ہونے والی سہ ملکی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت منگل سے شروع ہوگئی،پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز کے لیے آن لائن ٹکٹ بھی فروخت کے لیے پیش کر دیے گئے۔  کراچی میں ٹی سی ایس کے مقررہ مراکز پرٹکٹ حاصل کرنے والوں کی بڑی تعداد نے رجوع کیا، سیریز کا تیسرا میچ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 12 فروری کو کھیلا جائے گا جبکہ 14 فروری کو فائنل کا انعقاد طے ہے۔   ایک شناختی کارڈ پر10 ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں،ان میچزمیں بالترتیب شرح ٹکٹ جنرل 350 اور 5 سو روپے، فرسٹ کلاس 750 اور ایک ہزار، پریمیم ایک ہزار اور 15سو،...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) یوٹیلیٹی اسٹورز میں بھی چینی 5 روپے فی کلو مہنگی ہوگئی، جس کے بعد قیمت 145 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی 5 روپے فی کلومہنگی کردی ، ذرائع نے بتایا کہ اسٹورز پر چینی کی قیمت 140 سے بڑھا کر 145 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ ذرائع یو ایس سی نے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باعث چینی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے، اضافے کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹوروں پرچینی اوپن مارکیٹ سے سستی ہے۔ خیال رہے وفاقی کابینہ نے گزشتہ ہفتے یوٹیلیٹی اسٹوروں کے آپریشنزبند کرنےسےمتعلق کمیٹی تشکیل دی تھی ، وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار کو کمیٹی کا...
     ملتان: ملک بھرمیں مرغی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، انڈوں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق ملتان میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں مزید دو روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 225 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔ ایسے میں شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت میڈیا پر آکر شور کرتی ہے کہ مہنگائی ختم ہوگئی، لیکن مارکیٹس میں آنے کی زحمت کوئی وزیر نہیں کرتا، ہم غریبوں کے لیے دووقت کی روٹی مشکل ہوگئی ہے، مرغی کھانے کے لیے بھی پورے مہینے کا بجٹ آؤٹ کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکومت کو چاہیےکہ میڈیا پر مہنگائی کم کرنے...
    فوٹو: فائل ایک روز قبل ریکارڈ سطح پر پہنچنے کے بعد آج ملک میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونا 200 روپے سستا ہوگیا، اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 89 ہزار 400 روپے ہے۔اسی طرح 10 گرام گرام سونے کا بھاؤ 172 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 48 ہزار 113 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر کمی کے بعد 2 ہزار 770 ڈالر فی اونس ہے۔
    کراچی( اسٹاف رپورٹر ) گلشن حدید میں گھرمیں ڈکیتی کی بڑی واردات ڈاکو ایک کروڑ روپے کے قریب رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ گلشن حدید میں رواں سال کی سب سے بڑی واردات انجام دی گئی ہے جس میں ڈاکوؤں نے 95 لاکھ روپے سے زائد نقدی، لاکھوں روپے کا سونا لوٹا اور باآسانی فرار ہوگئے ۔
     اسلام آباد (آئی این پی )حکومتی اقدامات سے حج اخراجات گزشتہ برس سے بھی کم ہوگئے ہیں، عازمین حج کو گزشتہ سال کی نسبت کم خرچ پر زیادہ سہولیات ملیں گی۔ ذرائع کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت حج اخراجات کا حتمی تخمینہ تیار کرلیا گیا ہے،40 روز کے سرکاری حج پیکیج کی قیمت ساڑھے 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ابتدائی طور پر 10 لاکھ 75 ہزار سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔ وزارت مذہبی امور نے تخمینے کی بنیاد پر حج درخواستیں وصول کیں۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ سعودی عرب میں معاہدوں کے بعد حج اسکیم کا حتمی تخمینہ تیار کرلیا گیا ہے، جس کے تحت کم دورانیے کے شارٹ حج پیکج کی...
    کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں 3 روز سے مسلسل اضافے کے بعد آج کمی ہوگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت آج 750 روپے کم ہوئی ہے۔ قیمت میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت  2 لاکھ 86 ہزار 700 روپے  ہوگئی ۔ ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 641 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 45 ہزار 799 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 8 ڈالر کم ہوکر 2743 ڈالر فی اونس ہے۔
    پڈعیدن(نمائندہ جسارت) نواحی علاقوں کی سڑکوں پر ڈاکو راج، مسلح افراد نے دو موٹرسائیکلیں لاکھوں روپے نقدی لوٹ لی مزاحمت پر دو افراد کو گولی مار کر زخمی کرکے فرار ہوگئے،لوگوں میں خوف ہراس۔تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ بھریاروڈ پکاچانگ لنک روڈ پر مسلح افراد نے رحیم داد کو یرغمال بنا کر مبینہ تین لاکھ روپے نقدی لوٹ لی مزاحمت پر گولی مار کر شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔دوسرے واقعے میں جلال جی روڈ پر مسلح افراد نے امتیاز راجپر کو یرغمال بنا کر بیس ہزار روپے نقدی موبائل فون چھین لیا اور فرار، تیسرے واقعے میں مہران ہائی وے ٹھری روڈ پر مسلح افراد نے ماجد بھٹی کو یرغمال بنا کر ساٹھ ہزار روپے نقدی موبائل فون چھین...
    لاہور : چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت جلد شروع ہونے والی ہے، اور اس حوالے سے مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں میچز کے ٹکٹوں کی قیمت 1 ہزار روپے سے شروع ہو کر 25 ہزار روپے تک جا سکتی ہے۔   ٹکٹوں کی قیمتیں مختلف شہروں لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں مختلف ہوں گی۔ ان میچز کے لیے وی آئی پی، پریمیئم، فرسٹ کلاس اور ہوسپیٹلیٹی کی مختلف کیٹیگریز میں ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔ سیمی فائنل میچ کے ٹکٹ کی کم از کم قیمت 2500 روپے مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔   چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان اور یو اے ای کے مشترکہ ایونٹ کے طور پر منعقد...
     ویب ڈیسک :مری کے جنگل میں لگی آگ پرسات گھنٹوں بعدقابو پالیا گیا,لاکھوں روپے مالیت کی قیمیتی لکڑی جل کرخاکستر ہوگئیں.  تفصیلات کے مطابق آگ کےشعلےمیلوں دور سےدکھائی دیتے رہےلاکھوں روپے مالیت کی قیمتی لکڑی جل کرخاکستر ہوگئیں، آگ بجھانے کےلیےمحکمہ جنگلات،ریسکیو کی جانب سےکارروائی کی گئی۔ فارسٹ رینج گھوڑا گلی پی پی ون،فارسٹ رینج کمیٹی اور فارسٹ رینج ساملی جنگل میں آتشزدگی ہوئی۔ شب معراج پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان آتشزدگی کے مقام تک سڑک کی رسائی نہ ہونےکےباعث ریسکیوکی گاڑیوں کومشکلات کا سامنارہا،مری کے جنگل میں مختلف مقامات پرگزشتہ روزآگ لگ گئی تھی۔
۱