ملک میں سیمنٹ کی قیمت بڑھ گئی ، فی بوری کتنےروپے کی ہوگئی؟ جانیں
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان ادارہ شماریات کے حوالے سے بتایا کہ 20 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1380 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 4.34 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1322 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسی طرح 20 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1382 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.
گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1375 ، راولپنڈی 1333، گوجرانوالہ 1400، سیالکوٹ 1370 ، لاہور 1450، فیصل آباد 1370، سرگودھا 1370، ملتان 1384، بہاولپور 1400، پشاور 1360 اور بنوں میں 1367 روپے ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح کراچی میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1314، حیدر آباد 1340 ، سکھر 1450 ، لاڑکانہ 1400، کوئٹہ 1450 اور خضدار میں 1337 روپے ریکارڈ کی گئی۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت روپے ریکارڈ کی گئی ہفتے میں ملک کے ہفتے کے
پڑھیں:
سونا 600 روپے تولہ مہنگا، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی
کراچی (کامرس رپورٹر) فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹربنک میں ڈالر کی قدر 5 پیسے گھٹ کر 280.45روپے ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں 2 پیسے گھٹ کر ڈالر 282.02 روپے پر آ گیا۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو 11پیسے بڑھ کر 305.32 روپے اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر 15پیسے بڑھ کر 364.76 روپے پر آ گئی۔ سعودی ریال ایک پیسہ کم ہو کر 75.25 روپے اور یو اے ای درہم 2 پیسے کی کمی سے 76.78 روپے رہ گیا۔ دوسری جانب پیرکو ایک تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 3لاکھ 18ہزار 600روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں 5 ڈالر مہنگا ہو کر فی اونس سونا 3027 ڈالر پر آ گیا۔