ملک میں سونے کی قیمت کم ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں 3 روز سے مسلسل اضافے کے بعد آج کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت آج 750 روپے کم ہوئی ہے۔
قیمت میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 86 ہزار 700 روپے ہوگئی ۔
ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 641 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 45 ہزار 799 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 8 ڈالر کم ہوکر 2743 ڈالر فی اونس ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت ملک میں
پڑھیں:
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 4250 روپے مہنگا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 287450 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3642 روپے کے اضافے سے 246440 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 40 ڈالر سے بڑھ کر 2751 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔