پنجاب میں گندم آٹا مارکیٹ کریش کر گئی، قیمت میں نمایاں کمی
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
پنجاب میں گندم آٹا مارکیٹ کریش ہونے سے قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ سے آنے والی نئی گندم کی قیمت میں 400 روپے فی من کمی ہونے سے گندم کی قیمت 2865 سے کم ہو کر 2460 روپے ہوگئی۔صوبے میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 100 روپے کمی سے 1450 تا 1500 روپے ہوگئی۔
پنجاب میں گندم کی نئی فصل کی آمد چند روز بعد شروع ہوگی جس کے بعد صوبے کی غلہ منڈیوں میں گندم کی قیمت 2200 تا 2300 روپے ہونے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ڈالر اوپن مارکیٹ میں سستا، انٹربینک مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا
کراچی:انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مزید مہنگا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعے کو انٹر بینک مارکیٹ میں 10 پیسے اضافے سے ڈالر کی قدر 280.68 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک پیسے گھٹ کر 281.98 روپے ہوگئی۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدرمیں 88 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں یورو کی قدر 310.45روپے پر جا پہنچی تاہم برطانوی پونڈ 1.29 روپے سستا ہو کر 368.20 روپے کا ہو گیا۔