پڈعیدن،نواحی علاقوں کی سڑکوں پر ڈاکو راج قائم
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
پڈعیدن(نمائندہ جسارت) نواحی علاقوں کی سڑکوں پر ڈاکو راج، مسلح افراد نے دو موٹرسائیکلیں لاکھوں روپے نقدی لوٹ لی مزاحمت پر دو افراد کو گولی مار کر زخمی کرکے فرار ہوگئے،لوگوں میں خوف ہراس۔تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ بھریاروڈ پکاچانگ لنک روڈ پر مسلح افراد نے رحیم داد کو یرغمال بنا کر مبینہ تین لاکھ روپے نقدی لوٹ لی مزاحمت پر گولی مار کر شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔دوسرے واقعے میں جلال جی روڈ پر مسلح افراد نے امتیاز راجپر کو یرغمال بنا کر بیس ہزار روپے نقدی موبائل فون چھین لیا اور فرار، تیسرے واقعے میں مہران ہائی وے ٹھری روڈ پر مسلح افراد نے ماجد بھٹی کو یرغمال بنا کر ساٹھ ہزار روپے نقدی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے،چوتھے واقعے میں کنڈیارو میں چابی چور سعید چنٹر کے گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل لے اڑے، بڑھتی ہوئی بے امنی پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ عوام کو تحفظ فراہم کرے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مسلح افراد نے روپے نقدی
پڑھیں:
کراچی: مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار
سکھن پولیس نے مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ڈکیت کو امیر علی جبکہ ساتھی کو عادل کے نام سے شناخت کیا گیا جبکہ ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
پولیس نے زخمی ڈاکو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ پولیس دونوں ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ چیک کر رہی ہے۔