2025-02-02@18:56:59 GMT
تلاش کی گنتی: 858
«روپے مختص»:
صوبائی حکومت اسکالر شپس کیلئے 10 کروڑ روپے کی اضافی رقم دے گی، علی امین گنڈاپور - فوٹو: فائل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پسماندہ اضلاع کے طلبا کیلئے اسکالر شپس کا اعلان کردیا۔ پشاور میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اسکالر شپس کیلئے 10 کروڑ روپے کی اضافی رقم دے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کی بنیادی رقم بڑھا کر 2 ارب 40 کروڑ روپے کردی۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے میں تعلیم کارڈ کیلئے 2 ارب روپے کا الگ سے فنڈ قائم کیا گیا ہے۔
بھارت کا جنگی جنون ، دفاعی بجٹ میں 9.5فیصد اضافہ، 21کھرب 94 ارب روپے مختص WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارت کا جنگی جنون عروج پر ہے، دفاعی بجٹ میں 9.5فیصد اضافہ کردیا، جس کے بعد مجموعی بجٹ 78 ارب ڈالر تک پہنچ گیا،بھارت کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کردیا، جس میں دفاعی بجٹ میں ساڑھے نو فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ 9.5 فیصد کے اس اضافے سے بھارت کا کل دفاعی بجٹ 21 کھرب 94 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اس بجٹ میں سے دو تہائی حصہ تنخواہوں اور پیشن کی مد میں استعمال ہوگا اور 1.8 ارب بھارتی روپے سے جنگی ہتھیار خریدے...
لاہور: محکمہ ریلویز کو پچھلے مالی سال 88 ارب روپے کی آمدن ہوئی ہے۔ ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق محکمہ ریلویز آپریشنل منافع میں ہے، پنشن اور تنخواہیں آپریشنل اخراجات کا حصہ نہیں۔ دوسری جانب پاکستان ریلوے نے ٹکٹوں کی نئی ریفنڈ پالیسی جاری کر دی ہے، ریفنڈ پالیسی نوٹیفکیشن کے مطابق ریلوے کے مسافر پوائنٹ آف سیل سے خریدے گئے ٹکٹوں کے لیے ٹرین کی روانگی سے 48 گھنٹے قبل تک 90 فیصد رقم واپس لے سکیں گے۔ ٹرین روانگی سے 24 سے 48 گھنٹے قبل تک 80 فیصد رقم واپس کی جائے گی اور روانگی سے 24 گھنٹے کے اندر 70 فیصد رقم واپس کی جائے گی۔ ٹرین کی روانگی کے بعد 2 گھنٹوں کے اندر 50 فیصد...
کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نے گاڑیوں کے مالکان کو نئی نمبر پلیٹس لگانے کے لئے آخری مہلت دے دی۔ تین اپریل کے بعد کراچی سمیت صوبے بھر میں جدید سیکورٹی فیچر پر مشتمل نئی اجرک والی نمبر پلیٹس کے علاوہ گاڑیوں کی کوئی نمبر پلیٹ قابل قبول نہیں ہوگی۔ تین اپریل کے بعد پرانی نمبر پلیٹ والی گاڑیاں ضبط ہوں گی۔ جرمانہ بھی عائد ہوگا۔ تمام نجی گاڑیوں کی نمبر پلیٹ سفید رنگ اور کمرشل گاڑیوں کی نمبر پلیٹ پیلے رنگ کی ہوگی۔ کمرشل و نجی گاڑیوں کے نمبر پلیٹس کی فیس2450 روپے موٹر سائیکل اور رکشہ کے نمبر پلیٹس کی فیس 1850 روپے ہے جبکہ اسمارٹ کارڈ کی فیس 1600 روپے ہے۔ نئی نمبر پلیٹس کے حصول کے لئے...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی سمیت ملک بھر کےلیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔ تقسیم کارکمپنیوں کی جانب سے بجلی صارفین کو 52 ارب 12 کروڑ روپے کے ریلیف کے لیے درخواست نیپرا میں دائر کر دی گئی۔ درخواست رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے۔ نیپرا کے مطابق ڈسکوز کی درخواست پر سماعت 12 فروری کو ہو گی، کیپیسٹی چارجز کی مد میں 50 ارب 66 کروڑ روپے کی کمی مانگی گئی ہے۔ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن نقصانات میں 2 ارب 66 کروڑ روپے کی کمی کی درخواست کی گئی ہے۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 2 ارب 69 کروڑ روپے مانگے گئے...
بھارت کا جنگی جنون عروج پر ہے، دفاعی بجٹ میں 9.5 فیصد اضافہ کردیا، جس کے بعد مجموعی بجٹ 78 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ بھارت کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کردیا، جس میں دفاعی بجٹ میں ساڑھے نو فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ 9.5 فیصد کے اس اضافے سے بھارت کا کل دفاعی بجٹ 21 کھرب 94 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس بجٹ میں سے دو تہائی حصہ تنخواہوں اور پیشن کی مد میں استعمال ہوگا اور 1.8 ارب بھارتی روپے سے جنگی ہتھیار خریدے جائیں گے۔ رواں مالی سال کے لیے وزارت دفاع کے 6,81,210.27 کروڑ روپے (78.70 ارب ڈالر) مختص کیے گئے ہیں، جو کہ مجموعی بجٹ کا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں سجا آٹوکار کا میلہ جس میں سب کی نگاہوں کی توجہ کا مرکز ایک ارب روپے کی گاڑی رہی۔ نجی ٹی وی کے مطابق کہتے ہیں شوق کا کوئی مول نہیں۔ ایسے ہی شوقین افراد کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سینیٹوریس مال میں سجا سپر کارز آٹو شو، جس نے دھوم مچا دی۔ یہ شو دیکھنے کے لیے دور دور سے شہری آئے۔ اس سپر کارز شو میں جدید لگژری گاڑیوں سے لے کر پرانے ماڈل تک کی گاڑیاں ہر ایک کی توجہ کا مرکز بنیں۔ تاہم شو میں پاکستان میں لائی گئی واحد جی ٹی ایکس 26 اور سکس بائی سکس برابس ٹرک نے دھوم مچا دی، جس کی...
فوٹو: فائل 2020-21 کی آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ ملتان میں 25 کروڑ سے زائد کی رقم جاری ہونے پر مستحق مریضوں کےلیے ادویات خریدی نہ جا سکیں۔ پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی 21-2020 کی آڈٹ رپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ملتان میں مستحق مریضوں کیلئے ادویات نہ خریدنے کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز ہوگیا۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان نے ادویات کیلئے 25 کروڑ 60 لاکھ روپے جاری کیے، سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان نے رقم اجراء ہونے کے باوجود ادویات نہیں خریدیں۔رپورٹ کے مطابق آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت کے باوجود ڈسٹرکٹ آڈٹ کمیٹی کا اجلاس نہیں بلایا گیا۔آڈٹ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان نے...
لاہور(نیوز ڈیسک)لیسکو نےسولرسسٹم میں استعمال ہونیوالےبائی ڈائریکشنل میٹرزکی قیمت میں100فیصداضافہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بائی ڈائریکشنل میٹر کی قیمت 33 ہزار سے بڑھ کر 65 ہزار روپے تک جا پہنچی،لیسکونےصارفین کوبائی ڈائریکشنل میٹر کیلئے65 ہزارروپےکےڈیمانڈنوٹسزکااجراءشروع کردیا۔ ذرائع نے بتایا کہ بعض دفاترمیں صارفین کو75ہزارروپےکاڈیمانڈنوٹس بھی دیا جارہاہے، لیسکونےنومبرمیں صارفین کو این او سی جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔این او سی سے قبل لیسکو صارفین کو 33 ہزار روپے کا ڈیمانڈ نوٹس جاری کرتی تھی۔ لیسکو میں 33 ہزار میں بائی ڈائریکشنل گرین میٹرز کا ڈیمانڈ نوٹس ملتا تھا،جنوری میں صارفین کو 65 ہزار روپے میں اے ایم آئی میٹرز کا ڈیمانڈ نوٹس دیا گیا۔صارفین کو سٹور چارجز کیساتھ ساتھ انسٹالیشن چارجز بھی جمع کروانا ہوتے...
ملک بھر میں بجلی کے ہوشربا بلوں سے پریشان صارفین کے لیے خوشخبری، تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین کو اربوں روپے کا ریلیف دینے کے لیے نیپرا سے رجوع کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں:صوبے میں بجلی کی پیداوار کے باوجود خیبرپختونخوا حکومت بجلی کے بلوں پر سبسڈی کے لیے کیوں تیار نہیں؟ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی تقسیم پر مامور کمپنیوں کی جانب سے بجلی صارفین کو 52 ارب 12 کروڑ روپے کا ریلیف دینے کے لیے نیپرا سے رجوع کرلیا گیا ہے۔ تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے نیپرا میں درخواست رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:الیکٹرک بورڈ کی کارستانی، شہری کو اربوں...
ایشیا کے امیرترین بزنس مین اور دنیا کے 18 ویں امیر شخص مکیش امبانی کے گھر کے بجلی کا بل جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی خوبصورت اور مہنگی ترین لوکیشن پر واقع مکیش امبانی کا 27 منزلہ گھر 4 ہزار 532 مربع میٹر پر محیط ہے۔ اس انتہائی پُرتعیش عمارت میں نیتا امبانی، اننت امبانی، آکاش امبانی، شلوکا امبانی، پرتھوی امبانی اور ویدا امبانی کے الگ الگ اپارٹمنٹس ہیں۔ سب سے پوش علاقے کمبالا ہل کے الٹاماؤنٹ روڈ پر واقع مکیش امبانی کے اس گھر کی مالیت 15 ہزار کروڑ بھارتی روپے ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مکیش امبانی کے 27 منزلہ عمارت میں ہر ماہ اوسطاً 6 لاکھ 37 ہزار 240...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں نمایا ں ریلیف دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے گردشی قرضے کو سرکاری قرض میں بدلنے کے لیے ابتدائی کام شروع کر دیا ہے، توقع ہےکہ اس کے بعد ٹیرف 3.37 روپے فی یونٹ کم ہو جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے قرض کی ادائیگی کے دورانیے میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ بجلی کے فی یونٹ پر 5.1 روپے کا ریلیف مل سکے۔ حکومت نے بجلی کے شعبے میں 9 صفحات پر مشتمل سیاق وسباق تیار کیا ہے،جس میں سود والے گردشی قرض کی ری فنانسنگ کے ذریعے اسے ریاستی قرض میں تبدیل کر دیا جائے گا اور اس سے ٹیرف 3.23 روپے فی کلو واٹ آورز...
عوام کیلیے خوشخبری ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین کو 52 ارب 12 کروڑ روپے کے ریلیف کے لیے درخواست نیپرا میں دائر کر دی گئی، درخواست رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے۔تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی تقریباً 2 روپے فی یونٹ سستی کرنے کیلئے نیپرا سے رجوع کرلیا ہے، نیپرا کا کہنا ہے کہ اکتوبر تا دسمبر 2024 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک پر بھی ہوگا۔نیپرا کے مطابق ڈسکوز کی درخواست پر سماعت 12 فروری کو ہو گی، کیپیسٹی چارجز کی مد میں 50 ارب 66 کروڑ روپے کی کمی مانگی...
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تیل کی پیداواری ممالک کی تنظیم سے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی اور پیداوار بڑھانے کی اپیل کسی کام نہ آئی۔ عالمی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے فی لیٹر کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔ متحدہ عرب امارات میں اب پیٹرول 2.74 درہم فی لٹر (208 روپے) میں ملے گا جو گزشتہ ماہ 2.61 درہم تھا۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت 2.68 فی لٹر کو بڑھا کر اب 2.82 درہم (214 روپے 18 پیسے) مقرر کردی گئی۔ خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں تیل کی قیمتوں کو عالمی قیمتوں سے 2015 سے ہم آہنگ کرنا شروع کیا گیا تھا۔ رواں برس کے آغاز پر ہی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا فیصلہ کر لیا جس کے تحت مالی سال 2024-25 کی دوسری سہ ماہی کے لیے 2 روپے فی یونٹ کمی متوقع ہے۔ پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے ایڈجسٹمنٹ کی درخواست بھی نیپرا کو جمع کروا دی ہے۔ منظوری کی صورت میں مارچ 2025 سے بجلی کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے جس سے عوام کو 52 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔ نیپرا 12 فروری 2025 کو درخواستوں پر عوامی سماعت کرے گا۔ کمی مارچ، اپریل اور مئی کے مہینوں میں بجلی کے نرخوں پر اثرانداز ہوگی۔ کے الیکٹرک صارفین پر بھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ لاگو ہوگی جبکہ لائف لائن صارفین کو ریلیف نہیں دیا...
بھارت نے اپنے سالانہ دفاعی بجٹ میں 9.5 فیصد کا اضافہ کردیا ہے۔ 9.5 فیصد کے اس اضافے سے بھارت کا کل دفاعی بجٹ 21 کھرب 94 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ بجٹ بھارت کے گزشتہ سال کے دفاعی بجٹ سے 4.5 فیصد زیادہ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اس بجٹ میں سے دو تہائی حصہ تنخواہوں اور پیشن کی مد میں استعمال ہوگا اور 1.8 ارب بھارتی روپے سے جنگی ہتھیار خریدے جائیں گے۔ انڈین میڈیا کے مطابق اس بجٹ میں سے 486 ارب روپے جیٹ طیاروں کی دیکھ بھال اور نئےانجن خریدنے کے لیے مختص کیے گئے ہیں جبکہ 243.9 ارب روپے بحری فوج کے لیے رکھے گئے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں تعمیراتی سریے اور سیمنٹ کی تازہ قیمتیں سامنے آگئیں۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق آج لوکل سریے کی کم از کم قیمت 2 لاکھ 26 ہزار اور زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 32 ہزار روپے فی ٹن ہے۔ کراچی میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 32 ہزار، لاہور میں فی ٹن قیمت 2 لاکھ 28 ہزار، ملتان میں فی ٹن قیمت 2 لاکھ 26 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 30 ہزار روپے، فیصل آباد میں 2 لاکھ 26 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔ملک میں برانڈڈ سریے کی مارکیٹ میں کم از کم قیمت 2 لاکھ 44 ہزار فی ٹن اور زیادہ سے زیادہ قیمت...
تصویر: جیو نیوز اسکرین گریب کراچی کے علاقے ناظم آباد میں گورنمنٹ کالج فار ویمن کی طالبات سے لاکھوں روپے کے فراڈ میں ملوث ملزم نے زہر پی لیا۔پولیس کے مطابق ملزم تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال میں زیرِ علاج ہے، ملزم اسپتال کے آئی سی یو میں زیرِ علاج ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔تفتیشی حکام کے مطابق ملزم کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے اور پولیس کو تعینات کردیا گیا ہے۔ کراچی: سرکاری کالج کا سپرنٹنڈنٹ فیس کے 9 لاکھ روپے لیکر فرار کراچی میں گورنمنٹ کالج کا سپرنٹنڈنٹ فیس کی مد میں لیے گئے لاکھوں روپے لے کر فرار ہوگیا۔ ملزم جوہرآباد میں رہائشی عمارت کی چوتھی منزل پر رہتا...
کے الیکٹرک سمیت تقسیم کار کمپنوں نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں تقریباً 2 روپے فی یونٹ کمی کی درخواست کردی، نیپرا 12 فروری کو درخواست پر سماعت کرے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کیپسٹی چارجز میں زبردستی کمی سے بجلی صارفین کوریلیف ملنے کی راہ ہموار ہوگئی، کراچی سمیت ملک بھر کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی ہونےکاامکان ہے۔ تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی تقریباً 2 روپےفی یونٹ سستی کرنے کے لیے نیپرا سے رجوع کرلیا، صارفین کو 52 ارب12 کروڑ روپےکے ریلیف کے لیے درخواست نیپرامیں دائر کردی گئی ہے، درخواست رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی...
بالی وڈ کے کھلاڑی اداکار اکشے کمار آخرکار اپنی باکس آفس پر ناکامیوں کے سلسلے کو ختم کرنے میں کامیاب ہو ہی گئے کیونکہ ان کی تازہ ترین فلم اسکائی فورس نے آٹھ دنوں میں 100 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کرلیا ہے۔ فلم کی ٹیم نے ہفتے کے روز ایک آفیشل پوسٹر جاری کیا، جس میں اعلان کیا گیا کہ اسکائی فورس نے ٹکٹ ونڈو پر اپنے دوسرے جمعہ کے اختتام تک 104.3 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ گزشتہ 6 برسوں میں اکشے کی یہ 100 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنے والی پہلی فلم ہے۔ اس سے قبل ان کی فلم ‘گڈ نیوز’ جس میں کرینہ کپور خان، دلجیت دوسانجھ اور کیارا اڈوانی بھی شامل تھے، نے...
٭پاکستان ریزز ریونیو پروگرام کیلئے 17ارب 83کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ٭علاقائی بارڈر سروس میں بہتری کیلئے 9ارب 20کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے (جرأت نیوز)ایف بی آر نے آئندہ مالی سال2025-26ء میں بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کیلئے حکومت سے 30؍ ارب روپے مانگ لئے ہیں یہ رقم 10مختلف ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو حکام کے مطابق پاکستان ریزز ریونیو پروگرام کیلئے 17ارب 83کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ 21ارب 51کروڑ لاگت کے منصوبے پر اب تک 3ارب 36کروڑ خرچ ہوچکے ہیں۔ایف بی آر حکام کے مطابق عالمی بینک کی فنڈنگ سے جاری منصوبے کا مقصد استعداد کار اور ریونیو میں اضافہ ہے ، اے ڈی بی کی فنڈنگ سے...
نئی دہلی ( نیوزڈیسک) بھارت میں نئے بجٹ کے دوران تنخواہ دار طبقے کے لیے ریلیف، 12 لاکھ بھارتی روپے (38لاکھ 62 ہزار پاکستانی روپے) کی سالانہ آمدن عملی طور پر انکم ٹیکس سے مستثنیٰ ہوگی اور یوں ریاست 3.2 کھرب پاکستانی روپے کی محصولات سے محروم ہوگی۔ بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتا رامن نے سالانہ بجٹ پیش کرتے ہوئے پارلیمنٹ ميں بتایا کہ گھریلو کھپت، بچت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ متوسط طبقہ بھارت کی ترقی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ نرملا سیتا رامن نے کا کہنا تھا ٹیکس کی درجہ بندی اور شرح میں وسیع پیمانے پر تبدیلیاں کی جا رہی ہیں تاکہ تمام ٹیکس دہندگان کو...
لاہور(نیوز ڈیسک) پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں، ٹیکسز میں اضافہ، کرنسی ایڈجسٹمنٹ کے باعث پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئیں۔ حکومتی دستاویز کے مطابق ٹیکسز میں اضافہ اور کرنسی ایڈجسٹمنٹ مصنوعات مہنگی ہونے کی وجہ بنی۔ دستاویز میں بتایا ہے کہ پیٹرول پر فی لیٹر 2 روپے 47 پیسے ڈیوٹی عائد کی گئی، پیٹرول پر 23 پیسے فی لیٹر ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹ کیا گیا۔ دستاویز کے مطابق پیٹرول پر فریٹ مارجن کو ایک روپے 70 پیسے فی لیٹر کم کیا گیا۔ پیٹرول پر فریٹ مارجن 6 روپے 7 پیسے سے کم کرکے 4 روپے 37پیسے کیا گیا۔ دستاویز میں بتایا ہے کہ ڈیزل پر 4 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافی ڈیوٹی عائد کی گئی، ڈیزل...
میرپور ماتھیلو (نمائندہ جسارت) میرپور ماتھیلو کی عدالت جھگڑے کے کیس میں جرم ثابت ہونے پر پانچ ملزمان کو سزا سنائی ملزمان جیل حوالے ، تفصیلات کے مطابق سول جج فرسٹ مجسٹریٹ میرپور ماتھیلو کی عدالت نے جھگڑے کے کیس میں پانچ ملزمان کو سزا سنادی ہے ۔عدالت نے دونوں فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ماسٹر بھادر بوزدار کو زخمی کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم لال بخش بوزدار ، عاشق بوزدار ، کو ایک ایک سال قید تیس ہزار روپے جرمانہ ، جبکہ عبد الخالق بوزدار نثار بوزدار کو دو دو سال قید اور سجاول بوزدار کو تین سال قید تیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی یاد رہے کہ ملزمان...
اسلام آ باد ( مانیٹر نگ ڈ یسک )فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر )نے آئندہ مالی سال 2025-26ء میں بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کے لیے حکومتسے 30 ارب روپے مانگ لیے ہیں ،یہ رقم 10 مختلف ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان ریزز ریونیو پروگرام کے لیے 17 ارب 83 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ 21 ارب 51 کروڑ لاگت کے منصوبے پر اب تک 3 ارب 36 کروڑ خرچ ہوچکے ہیں۔ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کی فنڈنگ سے جاری منصوبے کا مقصد استعداد کار اور ریونیو میں اضافہ ہے، اے ڈی بی کی فنڈنگ سے علاقائی بارڈر سروس میں...
سیکرٹری خزانہ بلوچستان کے مطابق تین فروری سے آئندہ سال کے بجٹ کے سلسلے میں اجلاسوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ تمام محکموں سے تجاویز طلب کر لی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ تین فروری سے صوبائی محکموں کی جانب سے بجٹ تجاوز دینے کیلئے اجلاسوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ دس کھرب روپے تک متوقع ہے۔ سیکرٹری خزانہ بلوچستان عمران زرکون نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ خزانہ نے آئندہ مالی سال بجٹ کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ پہلے مرحلے میں تمام محکموں سے بجٹ تجاوز لی جا رہی ہیں۔...
پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) میں مہنگے دیہاڑی دار افسران اور عملے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین نے قائم مقام جنرل منیجر کو 27 ہزار روپے یومیہ اجرت پر بھرتی کیا، ایک جنرل منیجر 30 ہزار یومیہ پر رکھا گیا، ایف آئی اے انکوائری پر کنٹریکٹ ختم کیا گیا۔ذرائع پی این ایس سی کا کہنا ہے کہ 3 سپرنٹنڈنٹ بھی 23 ہزار روپے یومیہ پر بھرتی ہوئے، ورکشاپ میں دو ڈپٹی منیجرز 13 ہزار روپیہ یومیہ پر بھرتی ہوئے، 3 سیکیورٹی اہل کار 7 ہزار روپیہ یومیہ پر بھرتی ہوئے۔ترجمان پی این ایس سی کا کہنا ہے کہ پی این ایس سی بورڈ آف ڈائریکٹرز کو معاملے کا علم ہے، سی ای او...
کراچی:عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ آج ہفتے کے روز بھی فی تولہ قیمت 400 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 92 ہزار 200 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 5 ڈالر کے اضافے سے 2797 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں سال بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت 3000 ڈالر سے تجاوز کر سکتی ہے، جس کی وجہ سے عالمی اور مقامی سطح پر قیمتیں نئی بلندیوں پر پہنچنے کا امکان ہے۔
ملتان(نیوز ڈیسک)نیشنل سیونگز ڈویژنز کی جانب سے 1500 اور 100 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 15 فروری کو کی جائے گی۔ ملتان آفس 1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کرے گا جبکہ 100 روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی اسی روز راولپنڈی میں ہوگی۔ 100 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والے افراد قرعہ اندازی کے ذریعے 7 لاکھ کا پہلا انعام جیت سکتے ہیں جبکہ دوسرا انعام دو لاکھ اور تیسرا انعام ایک ہزار روپے ہے۔ 1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈ پر پہلا انعام 30 لاکھ روپے مقرر ہے جبکہ دوسرا انعام 10 لاکھ اور تیسرا انعام 18 ہزار 500 روپے دیا جاتا ہے۔ 2025 کے پرائز بانڈ کے شیڈول کے مطابق 1500...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر )نے آئندہ مالی سال2025-26 میں بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کے لیے حکومت سے 30 ارب روپے مانگ لیے ہیں یہ رقم 10 مختلف ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان ریزز ریونیو پروگرام کے لیے 17 ارب 83 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ 21 ارب 51 کروڑ لاگت کے منصوبے پر اب تک 3 ارب 36 کروڑ خرچ ہوچکے ہیں۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کی فنڈنگ سے جاری منصوبے کا مقصد استعداد کار اور ریونیو میں اضافہ ہے، اے ڈی بی کی فنڈنگ سے علاقائی بارڈر سروس میں بہتری کے لیے 9 ارب 20...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 فروری 2025ء) بھارتی وزیرخزانہ نرملا سیتارامن نے ہفتے کے روز کہا کہ حکومت کی جانب سے ملکی معیشت کو سہارا دینے اور کمزور کھپت کو مضبوط بنانے کے لیے انکم ٹیکس میں کمی کی جا رہی ہے۔ دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک رواں مالی سال میں کووڈ وبا کے بعد کی سب سے کم معاشی نمو کی توقع کر رہا ہے، حالانکہ گزشتہ سال اس کی ترقی کی شرح آٹھ فیصد سے زیادہ تھی۔ شہری صارفین کو مہنگائی اورکم اجرت جیسے مسائل کا سامنا ہے، جس سے طلب پر منفی اثرات پڑے ہیں۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے سالانہ بجٹ پیش کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں بتایا،''نیا ڈھانچہ متوسط طبقے...
سندھ کے شہر دادو میں لاکھوں روپے گیس کا بل موصول ہونے پر صارف نے احتجاجاً خود سوزی کی دھمکی دیدی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دادو میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے ایک گھریلو صارف کو 21 لاکھ 78 ہزار روپے کا بل ارسال کیا گیا ہے۔ ہوشربا بل موصول ہونے پر صارف نے متعلقہ محکمے سے رابطہ کیا، تاہم کئی بار توجہ دلانے پر بھی اس کا مسئلہ حل نہیں ہوسکا، اس صورتحال سے مایوس صارف نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور صدر پاکستان آصف علی زرداری سے مسئلے کے حل کا مطالبہ کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر اسے انصاف نہ ملا تو وہ خود سوزی کر لے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حوالے...
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا اور فی تولہ قیمت 400 روپے اضافے سے 2 لاکھ 92 ہزار 200 روپے کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 5ڈالر کے اضافے سے 2797ڈالر کی بلند سطح پر آگئی 24 قیراط کے حامل خالص سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 92 ہزار 200 روپے ہو گئی، اسی طرح 10 گرام سونا 343 روپے اضافے سے 2 لاکھ 50 ہزار 514 روپے کا ہوگیا۔ دوسری جانب بین الاقوامی سطح پر سونے کے بڑھتے ہوئے خریداری معاہدوں کے نتیجے میں سونے کی عالمی قیمت تاریخ کی بلند ترین...
کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 92 ہزار 200 روپے ہو گئی۔ ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی تولہ قیمت میں آج بھی 400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 92 ہزار 200 ہو گئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کا اضافہ ہوا۔ جس کے باعث 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 50 ہزار 514 روپے ہو گئی۔ گزشتہ روز سونے کی قیمت...
لاہور(کامرس ڈیسک) مہنگائی سے پریشان عوام کی سنی گئی، لاہور اور ملتان میں مرغی کے گوشت اور انڈوں کا ریٹ گر گیا۔ لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں تین دنوں میں 11 روپے کی کمی ہوئی اور آج مرغی کا گوشت مزید 4 روپے سستا ہوا ہے، لاہور میں برائلر گوشت 580 روپے کلو ہو گیا ہے، اسی طرح لاہور میں انڈے 30 جنوری کو 239 روپے درجن تھے اب وہ 220 روپے درجن ہو گئے ہیں۔ ملتان میں بھی زندہ برائلر مرغی سستی ہوئی ہے، دو دنوں کے دوران مرغی کی قیمت میں 13 روپے کی کمی ہوئی ہے، آج زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں تین روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد زندہ برائلر...
ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق مختلف شہروں میں چینی کی فی کلو اوسط قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پشاور، کراچی، اسلام آباد اور راولپنڈی میں چینی فی کلو 160 روپے کی قیمت پر فروخت ہو رہی ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور خضدار میں چینی کی قیمت 155 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ فیصل آباد، ملتان، لاڑکانہ، بنوں اور کوئٹہ میں چینی 150 روپے فی کلو بیچی جا رہی ہے۔ حیدرآباد میں چینی کی قیمت 148 روپے فی کلو ہے، جبکہ بہاولپور اور سکھر میں یہ 145 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ ملک بھر...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جنوری میں 872 ارب روپے کے ریکارڈ ٹیکس محصولات جمع کرلیے، جنوری 2025 کے لیے 956 ارب روپے کا ٹیکس ہدف مقرر کیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ماہ جنوری میں ریکارڈ ٹیکس محصولات جمع کر لیے۔حکام نے بتایا کہ جنوری میں 872ارب روپےکےریکارڈمحصولات جمع ہوئے اور جنوری میں جمع شدہ محصولات میں پچھلےسال کی نسبت 29 فیصد اضافہ زیادہ ہے۔ایف بی آر کا کہنا تھا کہ پچھلے سال جنوری میں جمع شدہ محصولات کا حجم 677 ارب روپے تھا جبکہ جنوری کے مہینہ میں انکم ٹیکس محصولات میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔حکام نے کہا کہ جنوری کے مہینہ میں سیلز ٹیکس محصولات...
کراچی(نیوز ڈیسک)نیب نے بحریہ ٹاؤن کے 17 ہزار ایکڑ سرکاری زمین پر قبضے کے معاملے پر بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض اور ان کے بیٹے زین ملک کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر دیا۔ریفرنس میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور پانچ فرنٹ مینوں کے نام بھی شامل ہیں۔ نیب کے مطابق بحریہ ٹاؤن نے سرکاری زمین پر غیر قانونی تعمیرات کر کے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ملک ریاض نے 2019 میں 460 ارب روپے کی سیٹلمنٹ کی یقین دہانی کرائی تھی، تاہم اب تک صرف 24 ارب روپے ہی جمع کرائے گئے۔ سپریم کورٹ نے ملک ریاض کے ڈیفالٹ پر ریفرنس دائر کرنے کی اجازت دی تھی، جس کے بعد نیب نے...
— فائل فوٹو راولپنڈی اڈیالہ جیل میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی، اس موقع پر بانیٔ پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔جی ایچ کیو حملہ کیس میں مزید 2 گواہان کے بیانات قلم بند کر لیے گئے جس کے بعد سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی گئی۔گواہان میں کانسٹیبل عمران اور ایس ڈی او اویس شاہ شامل ہیں۔ 9 مئی، فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 5 مجرم اڈیالہ جیل منتقل لاہور 9مئی کے پرتشدد واقعات میں فوجی عدالتوں سے سزا... گواہ کانسٹیبل عمران نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی تصاویر عدالت میں پیش کیں جبکہ گواہ اویس شاہ کی...
خیبر پختونخوا حکومت نے مستحق خاندانوں کیلئے خصوصی رمضان پیکج کا اعلان کردیا۔صوبائی کابینہ کی جانب سے صوبے کے ہر مستحق خاندان کو رمضان المبارک میں 10، 10 ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، خیبر پختونخوا کے 115 حلقوں سے 5 ہزار خاندانوں کا انتخاب کیا جائیگا، ہر مستحق خاندان کو رمضان کے پہلے عشرے میں 10 ہزار روپے کا چیک دیا جائیگا۔مستحق خاندانوں کے انتخاب کیلئے حکومت نے مختلف محکموں کو ٹاسک دیدیا، صوبے میں رمضان پیکج کے تحت 8 ارب روپے تک کی رقم تقسیم کی جائیگی، رمضان پیکج کی تقسیم کی مانیٹرنگ وزیر اعلی ہائوس پشاور سے کی جائیگی۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں چینی کی مٹھاس دوبارہ کڑواہٹ میں بدلنے لگی ہے، مختلف شہروں میں چینی کی فی کلو قیمت میں اوسطاً 10 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد اور کراچی میں شہری سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں، جہاں چینی کی قیمت 160 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔ مختلف شہروں میں چینی کی قیمتیں پشاور، کراچی، اسلام آباد اور راولپنڈی میں چینی 160 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ خضدار، لاہور، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 155 روپے ہے، جبکہ فیصل آباد، ملتان، لاڑکانہ، بنوں، کوئٹہ میں 150 روپے فی کلو چینی فروخت ہو رہی ہے۔اسی طرح حیدرآباد...
پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر عوام کا شدید ردعمل سامنے آیا ، شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی پہلے ہی اتنی زیادہ ہے، حکومت غریب عوام کا خیال کریں۔تفصیلات کے پاکستانی عوام نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا مہنگائی پہلے ہی اتنی زیادہ ہے حکومت نے ریلیف نہیں دیا۔حالیہ قیمتوں میں اضافے کو کراچی والوں نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی مہنگائی سے پریشان ہیں، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں خود باخود اضافہ ہوجاتا ہے۔عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غریب عوام کا خیال کریں اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کردیں۔لاہور کے عوام ڈیزل اور...
اسلام آباد : حکومت نے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق، پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ اضافہ کیا گیا ہے اور اب یہ 257 روپے 13 پیسے فی لٹر ہو گی، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں سات روپے کا اضافہ کر کے 267 روپے 95 پیسے فی لٹر کر دی گئی ہے۔ یہ نئی قیمتیں آج رات 12 بجے سے نافذ ہو جائیں گی۔ یہ اضافہ پچھلے مہینے کیے گئے اضافے کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے اضافہ کیا گیا تھا۔ ان قیمتوں میں اضافے کا اثر عوام...
کراچی(نیوز ڈیسک) گورنمنٹ کالج کا سپرنٹنڈنٹ فیس کی مد میں وصول کیے گئے لاکھوں روپے لے کر فرار ہوگیا۔نجی چینل کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے گورنمنٹ کالج فار ویمن ناظم آباد میں پیش آیا جہاں کالج کا سپرنٹنڈنٹ طالبات کی فیس کی مد میں وصول کیے گئے 9 لاکھ روپے لے کر فرار ہو گیا۔ اس حوالے سے کالج پرنسپل نے سپرنٹنڈنٹ پر مقدمہ درج کرادیا اور کہا کہ تمام متاثرہ طالبات کے ایڈمٹ کارڈ جاری کردیے گئے ہیں جب کہ کچھ طالبات کے ایڈمٹ کارڈ صبح تک دیدیے جائیں گے۔ خیبرپختونخوا حکومت کا مستحق خاندانوں کیلئے رمضان پیکیج کا اعلان
پشاور (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے مستحق خاندانوں کیلئے خصوصی رمضان پیکیج کا اعلان کردیا۔صوبائی کابینہ کی جانب سے صوبے کے ہر مستحق خاندان کو رمضان المبارک میں 10، 10 ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، خیبر پختونخوا کے 115 حلقوں سے 5 ہزار خاندانوں کا انتخاب کیا جائیگا، ہر مستحق خاندان کو رمضان کے پہلے عشرے میں 10 ہزار روپے کا چیک دیا جائیگا۔ مستحق خاندانوں کے انتخاب کیلئے حکومت نے مختلف محکموں کو ٹاسک دیدیا، صوبے میں رمضان پیکیج کے تحت 8 ارب روپے تک کی رقم تقسیم کی جائیگی، رمضان پیکیج کی تقسیم کی مانیٹرنگ وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور سے کی جائیگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2025ء)ایف بی آر نے جنوری کے دوران 872ارب روپے کے ریکارڈ محصولات جمع کیے، جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں 29فیصد زیادہ ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر پھر بھی جنوری میں محصولات کا ٹارگٹ 956ارب روپے حاصل نہ ہو سکا اور 84ارب روپے کا شارٹ فال رہا۔ ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ میں ٹیکس وصولی میں مجموعی طور پر 468ارب روپے کا شارٹ فال کا سامنا ہے۔پچھلے سال جنوری میں جمع شدہ محصولات کا حجم 677ارب روپے تھا، شرح سود میں 10فیصد اور پچھلے سال کی نسبت افراط زر میں 22فیصد کمی کے باوجود محصولات میں 29فیصد اضافہ...
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے 7 سے 8 اضلاع میں نہ پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا جاتا ہے اور نہ ہی پرچم لہرایا جاتا ہے، کوئی بغیر وردی کے بلوچستان میں داخل ہو کر دکھائے۔ انہوں نے انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت پر شدید تنقید کی اور بلوچستان کی صورتحال کو خطرناک قرار دیا۔ عمر ایوب نے کہا کہ بلوچستان کے 7 سے 8 اضلاع میں نہ پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا جاتا ہے اور نہ ہی پرچم لہرایا جاتا ہے، جو ایک سنگین مسئلہ ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ملک کی صورتحال 1971 کی طرف جاتی...
کراچی میں گورنمنٹ کالج کا سپرنٹنڈنٹ فیس کی مد میں لیے گئے لاکھوں روپے لے کر فرار ہو گیا۔کراچی کے علاقے ناظم آباد میں گورنمنٹ کالج فار ویمن کا سپرنٹنڈنٹ طالبات کی فیس کی مد میں وصول کیے گئے 9 لاکھ روپے لے کر فرار ہوا ہے۔ اسلامیہ کالج کراچی کے متاثرہ طلبہ کی دور دراز علاقوں میں منتقلی کا فیصلہاسلامیہ کالج کراچی کے متاثرہ طلبہ کو شہر کے دور دراز علاقوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ کالج پرنسپل کے مطابق سپرنٹنڈنٹ کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ تمام متاثرہ طالبات کے ایڈمٹ کارڈ جاری کر دیے گئے ہیں جبکہ کچھ طالبات کے ایڈمٹ کارڈ صبح تک دے دیے جائیں...
نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے ملک بھر کی تمام موٹرویز پر آج یکم فروری 2025 سے 100 فیصد ایم ٹیگ پالیسی کو نافذ العمل بنانے کا اعلان کیا ہے۔ این ایچ اے کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یکم فروری 2025 سے یہ پالیسی نافذ العمل ہو گی اور موٹروے صارفین 100 فیصد ایم ٹیگ کو یقینی بنائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: ہائی ویز اور موٹرویز کے ٹول ٹیکس میں 30 فیصد تک اضافہ این ایچ اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، کم بیلنس اور کیش ٹول والی گاڑیوں سے 25 فیصد اضافی وصول کیا جائے گا، جس کی حد 50 روپے مقرر کی گئی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جنوری کے دوران 872 ارب روپے کے ریکارڈ محصولات جمع کیے، جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں 29 فیصد زیادہ ہیں۔ ایف بی آر پھر بھی جنوری میں محصولات کا ٹارگٹ 956 ارب روپے حاصل نہ ہو سکا اور 84 ارب روپے کا شارٹ فال رہا۔ ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ٹیکس وصولی میں مجموعی طور پر 468 ارب روپے کا شارٹ فال کا سامنا ہے۔ پچھلے سال جنوری میں جمع شدہ محصولات کا حجم 677 ارب روپے تھا، شرحِ سود میں 10 فیصد اور پچھلے سال کی نسبت افراط زر میں 22 فیصد کمی کے باوجود محصولات میں...
ایف بی آر نے ماہ جنوری میں 872 ارب روپے کے ریکارڈ ٹیکس محصولات جمع کرلیے WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جنوری 2025 میں 872 ارب روپے کے ریکارڈ ٹیکس محصولات جمع کرلیے ہیں۔ جنوری 2025 کے لیے 956 ارب روپے کا ٹیکس ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری عبوری اعداد و شمار کے مطابق، جنوری 2025 میں جمع شدہ محصولات میں پچھلے سال کی نسبت 29 فیصد اضافہ ہوا ہے، گزشتہ برس جنوری میں جمع شدہ محصولات کا حجم 677 ارب روپے تھا۔ جاری اعداد و شمار کے مطابق، شرح سود میں 10 فیصد کمی اور پچھلے سال...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قمیت میں 7 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 267 روپے اور 95 پیسے مقرر کی گئی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ آج بروز ہفتہ یکم فروری اسلام آباد میں ہلکی بارش ،موسم پھر ٹھنڈا ہوگیا
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کا اضافہ کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے لٹر کا اضافہ کردیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق حکومت نے ہائی سپیڈ ڈیزل 7 روپے لٹرمہنگاکردیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 267روپے 95پیسے لٹر مقرر کی گئی ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر رات 12بجے سے ہوگیا ہے۔ایل پی جی 3 روپے 68 پیسے فی کلو مہنگی ہو گئی...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایسوسی ایشن آف بلڈرزاینڈ ڈویلپرز ایسوسی ایشن (آباد)نے جایداد کی خرید و فروخت پر تجاویز دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پہلا گھر خریدنے والوں کو 5 کروڑ روپے تک کی چھوٹ دی جائے۔چیئرمین آباد ایس ایم نبیل نے بیان میں کہا کہ آباد نے جایداد کی خرید و فروخت کا طریقہ کار آسان کرنے کی تجاویز دے دی ہیں، پراپرٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ آباد کی تجویز ماننے سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں 300 گنا اضافہ ہوسکتا ہے، پہلا گھر خریدنے والوں کو 5 کروڑ روپے تک کی چھوٹ دی جائے، ڈھائی کروڑ روپے کی پراپرٹی خریدنے والوں سے پوچھ گچھ نہ کی جائے۔ایس ایم نبیل نے...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے پائلٹس کی تنظیم پاکستان ائیرلائن پائلٹس ایسوسی ایشن (پالپا)کی پنشن کمیٹی کے عہدیداروں نے ریٹائرڈ پائلٹس سمیت دیگر ملازمین کے پینشن فنڈز سے 400کروڑ روپے غائب ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے فرانزک آڈٹ کا مطالبہ کر دیا ہے۔پالپا ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی آئی اے کے ریٹائرڈ پائلٹس کی پنشن کمیٹی کے عہدیدار کیپٹن بشارت چودھری سمیت کمیٹی کے دیگر اراکین نے کہا کہ چونکا دینے والی بات یہ ہے، اکاؤنٹ میں رقم موجود نہیں ہے، اس بات کا غالب امکان ہے کہ پینشن ٹرسٹ میں موجود رقم قواعد وضوابط کے خلاف کہیں اور استعمال کی گئی ہے، اس معاملے پر سی ای او پی آئی اے سے ملاقاتوں میں انتظامیہ نیانتظامی طور پر...
اسلام آباد( نمائندہ جسارت) وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا‘ پیٹرول کی قیمت میںایک روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں7روپے کا اضافہ کیاگیا ہے‘ نئی قیمتوں کااطلاق رات 12بجے کے ہوگیا ہے۔ قبل ازیںحکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں بھی تین روپے68پیسے کا اضافہ کیا تھا، اوگرا کی جانب سے فروری کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں فی کلو 3 روپے 68 پیسے کا اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیاتھا‘ایل پی جی کی فی کلو قیمت 253 روپے 97 پیسے مقرر کی گئی ہے۔جس کے بعد گھریلو سلنڈر43 روپے 52 پیسے مہنگا ہوگیا ہے اور 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈرکی قیمت 2996 روپے 88 پیسے...
اسلام آباد: مہنگائی ختم کرنے کے حکومتی دعوے دھرے رہ گئے، وفاقی حکومت نےایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق وفاقی حکومت کی جانب سے منظوری ملنے کے بعداوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بتایا ہےکہ فروری کیلیے ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 3 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمت بڑھنے کے بعد گھریلو سلنڈر43 روپے 52 پیسے مہنگا ہوگیا ہے جبکہ اضافے کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 253 روپے 97 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ ایسے میں عوام کا کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی ختم کرنے کے صرف دعوے ہی کررہی ہے،...
قبضے میں لی گئی 240 ملین روپے سے زائد مالیت کی غیر قانونی شرا ب میڈیا کو دکھا ئی جا رہی ہے کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاک بحریہ، پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی اور اے این ایف نے مشترکہ میری ٹائم آپریشن میں 240 ملین روپے سے زائد مالیت کی غیر قانونی شرا ب قبضے میں لے لی ۔ ترجمان کے مطابق پاکستان نیوی، پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی (PMSA) اور انسداد منشیات فورس (ANF) نے ایک مشترکہ انٹیلی جنس آپریشن (JIBO) میں 240 ملین روپے سے زائد مالیت کی غیر قانونی شراب لے جانے والے ایک بے وطن بحری جہاز کو کامیابی کے ساتھ روک لیا۔یہ ممنوع سامان پاکستان میں غیر قانونی استعمال کرنا تھا، لیکن میری ٹائم...
رمضان المبارک میں گھی اور تیل کی قلت پیدا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ ہے۔ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام نے بتایا کہ اس وقت پورٹ قاسم پر 3 لاکھ ٹن پام آئل پھنسا ہوا ہے، کسٹمز فیس لیس نظام سے خوردنی تیل کی کلیئرنس نہ ہونے سے گھی تیل کی سپلائی متاثر ہوسکتی ہے،عاطف اکرام نے بتایا کہ تیل کے جہاز پھنسنے سے 50 سے 60 ڈالر فی ٹن ڈیمرج پڑ رہا ہے، پام آئل کلیئر نہ ہونے سے رمضان میں گھی اور تیل کی قلت ہوگی۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ایک ہفتے...
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے گذشتہ ماہ(جنوری2025)کے دوران مجموعی طور پر 84 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا انکشاف کیا ہے جبکہ رواں مالی سال2024-25 کے پہلے سات ماہ(جولائی تا جنوری)کے دوران ایف بی آر کا ریونیو شارٹ فال 468ارب روپے ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو گذشتہ ماہ 872 ارب روپے کی عبوری ٹیکس وصولیاں ہوئی ہیں جو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے اگرچہ29 فیصد زیادہ ہیں تاہم جنوری2025کیلئے مقرر کردہ 956ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کے ہدف کے مقابلے میں 84 ارب روپے کم ہیں۔ دوسری جانب وزارت خزانہ کی طرف سے گذشتہ رات گئے جاری کردہ عبوری اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں 872 ارب روپے...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مہینے میں دوسری مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ وفاقی خزانہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن ک مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں مجموعی طور پر سات روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرو کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد فی لیٹر نئی قیمت بڑھ کر 257 روپے 13 پیسے ہوگئی ہے۔ حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے کا اضافہ کردیا ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا ہو کر فی لیٹر 267 روپے 95 ہوگیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت...
آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 257 روپے 13 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 267 روپے 95 پیسے ہوگئی ہے۔وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نئی قیمت کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق جاری کردہ نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہےکہ پٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کا اضافہ کیاہے جس کے بعد نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے ہوگئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیاہے اور نئی قیمت 267 روپے 95 پیسے ہو گئی ہے ۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعدوفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔ خیا رہے کہ حکومت نے...
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 267 روپے 95 پیسے فی لٹر ہوگئی، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔ واضح رہے کہ 15 جنوری کو حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قمیت میں 7 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 267 روپے اور 95 پیسے مقرر کی گئی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ مزید :
اسلام آباد ( نیوزڈیسک ) حکومت کی جانب سے پیٹرول کی نئی قیمت کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں7 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا۔ اس سے قبل حکومت نے 15 جنوری کو پیٹرول کی قیمتوں میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔ گزشتہ پٹرول کی قیمت 256.13 روپے فی لیٹر ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 260.95 روپے فی لیٹر ہے۔
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جنوری 2025ء ) حکومت نے پٹرول اور ڈیزل مہنگے کر دیے، پٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے مقرر کر دی گئی، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عوام پر ایک ہی دن میں مہنگائی کے 2 بم گرا دیے۔ ایل پی جی مہنگی کیے جانے کے بعد حکومت نے پٹرول اور ڈیزل بھی مہنگے کر دیے۔ پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپیہ جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے کا بڑا اضافہ کر دیا گیا۔(جاری ہے) اضافے سے پٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 257 روپے 13 پیسے ہو گئی،...
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا اعلان کردیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 15 جنوری کو حکومت نے پیٹرول 3 روپے 47 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 61 پیسے مہنگا کردیا تھا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات ڈیزل قیمتوں میں اضافہ مہنگا وفاقی حکومت وی نیوز
کراچی: پی آئی اے پائلٹس کی تنظیم پاکستان ائیرلائن پائلٹس ایسوسی ایشن(پالپا)کی پنشن کمیٹی کے عہدیداروں نے ریٹائرڈ پائلٹس سمیت دیگر ملازمین کے پینشن فنڈز سے 400کروڑ روپے غائب ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے فرانزک آڈٹ کا مطالبہ کر دیا ہے۔ پالپا ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی آئی اے کے ریٹائرڈ پائلٹس کی پنشن کمیٹی کےعہدیدار کیپٹن بشارت چوہدری سمیت کمیٹی کے دیگر اراکین نے انکشاف کیا کہ ملازمین کے پنشن فنڈ کے 400 کروڑ روپے سے زائد غائب کردیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چونکا دینے والی بات یہ ہے، اکاؤنٹ میں رقم موجود نہیں ہے، اس بات کا غالب امکان ہے کہ پینشن ٹرسٹ میں موجود رقم قواعد وضوابط کے خلاف کہیں اور...
لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں ساڑھے 43 روپے کا اضافہ ہوگیا۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، یوں گھریلو سلنڈر کی قیمت 43 روپے 52 پیسے بڑھ گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 253 روپے 97 پیسے مقررکی گئی ہے۔ 11 اعشاریہ 8 کلو کا گھریلو سلنڈر 2996 روپے 88 پیسے کا ہوگیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا تعین فروری 2025 کے لیے کیا گیا ہے۔
قیمت بڑھنے کے بعد گھریلو سلنڈر 43 روپے 52 پیسے مہنگا ہوگیا ہے اور 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈرکی قیمت 2996 روپے 88 پیسے ہوگئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام پر مزید بوجھ ڈالتے ہوئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق ماہ فروری کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 3 روپے 68 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 253 روپے 97 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ قیمت بڑھنے کے بعد گھریلو سلنڈر 43 روپے 52 پیسے مہنگا ہوگیا ہے اور 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈرکی...
سپیکر قومی اسمبلی نے ایم این ایز کی تنخواہوں میں اضافے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس نئے حکم نامے کے مطابق تمام کٹوتیوں کے بعد وفاقی سیکرٹری کی ماہانہ تنخواہ اور الاؤنسز 5 لاکھ 19 ہزار روپے ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ارکانِ قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کے بعد رکن قومی اسمبلی کی ماہانہ تنخواہ 5 لاکھ 19 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔ قومی اسمبلی ذرائع کے مطابق یہ اضافہ وفاقی سیکرٹری کے پے سکیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، سپیکر ایاز صادق نے ایم این ایز کی تنخواہوں میں اضافے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس نئے حکم نامے کے مطابق تمام کٹوتیوں کے بعد وفاقی سیکرٹری کی ماہانہ...
آزاد کشمیر حکومت نے مساجد کو 200 یونٹ تک بجلی مفت فراہم کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کردیے۔ آزاد کشمیر حکومت نے مساجد کے 200 یونٹ تک بجلی بلوں کی ادائیگی کے لیے 9 کروڑ 47 لاکھ 95 ہزار روپے محکمہ مذہبی امور کو فراہم کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں 200 یونٹ تک بجلی فری، حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا واضح رہے کہ آزاد کشمیر حکومت نے گزشتہ برس مساجد کے لیے 200 یونٹ تک بجلی فری کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر عملدرآمد کا بھی آغاز ہوگیا تھا۔ محکمہ برقیات نے اُس وقت ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے آزاد کشمیر بھر کے مہتمم اوپریشن ڈویژنز کو ہدایت کی تھی کہ جن جن مساجد...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبائی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ عوام کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت کابینہ اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ مارچ میں حکومت کی ایک سالہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھی جائے گی لہٰذا کابینہ ارکان کارکردگی عوام کے سامنے رکھنے کی تیاری مکمل کریں۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ 90 فیصد کارکردگی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، کابینہ ارکان باقی اقدامات پر توجہ دیں تاکہ کارکردگی 100 فیصد رہے، منصوبے تجویز کرتے وقت صوبے کی مجموعی ترقی اور مفاد کا خیال رکھا جائے۔ کابینہ اجلاس میں ماہ رمضان کیلیے اقدامات پر غور کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ...
اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے دسمبر 2024 میں تاریخ کی سب سے زیادہ ٹیکس وصولی کرتے ہوئے اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ 1330 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا گیا، جو کسی بھی ماہ میں اب تک کی سب سے زیادہ وصولی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 30 جنوری تک 800 ارب روپے سے زائد ٹیکس جمع کر لیا گیا ہے جبکہ رواں ماہ (جنوری 2025) کے لیے 956 ارب روپے کا ہدف مقرر ہے۔ تاہم، 40 سے 50 ارب روپے کے ممکنہ شارٹ فال بڑا مسئلہ نہیں ہے۔ ٹیکس وصولی ہدف کے قریب پہنچ جائے...
ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 3 روپے 68 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ۔ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق فروری 2025کے لیے ہوگا، ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 253روپے97پیسے مقرر کردی گئی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے 11.8 کلوگرام سلنڈر کی نئی قیمت 2ہزا997 روپے ہوگی ۔ ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز نے ائی ٹی کی دنیا کا نام ور ڈیل پارٹنر ایوارڈ Dell Partner Awardجیت لیا
اسلام آباد (کامرس ڈیسک) سونا بیچ کر کوئی پراپرٹی خریدنے کے حوالے سے بڑی خبر آگئی ، ایف بی آر نے بڑی شرط عائد کردی۔ تفصیلات کے مطابق بلال اظہر کیانی کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کمیٹی نے تجویز دی کہ ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں کیش، سونا، اسٹاکس کو شامل کیا جائے۔ ایف بی آر نے بتایا کہ سونا بیچ کر کوئی پراپرٹی خریدتا ہے تو خریداری کے وقت اس کو سونا بیچنے کا ثبوت دینا ہوگا۔ کمیٹی نے تجویز دی کہ سونے کے بدلے میں کوئی پراپرٹی خریدتا ہے تو ایف بی آر کو اسکی بھی قانون میں گنجائش رکھنی چاہیے۔ نمائندہ آباد حسن بخشی نے کہا کہ عوام...
پشاور (نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبائی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ عوام کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت کابینہ اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ مارچ میں حکومت کی ایک سالہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھی جائے گی لہٰذا کابینہ ارکان کارکردگی عوام کے سامنے رکھنے کی تیاری مکمل کریں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ 90 فیصد کارکردگی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، کابینہ ارکان باقی اقدامات پر توجہ دیں تاکہ کارکردگی 100 فیصد رہے، منصوبے تجویز کرتے وقت صوبے کی مجموعی ترقی اور مفاد کا خیال رکھا جائے۔ کابینہ اجلاس میں ماہ رمضان کیلیے اقدامات پر غور کیا گیا۔...
کالج پرنسپل نے پولیس کو بتایا کہ سپرنٹنڈنٹ محمد نفیس بددیانتی سے کالج کی تقریباً 81 طالبات سے امتحانی فیس کی مد میں نقد رقم 9 لاکھ 10 ہزار 2 سو روپے وصول کر چکا ہے، مگر یہ رقم بینک میں جمع کرانے کے بجائے خود رکھ لی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گورنمنٹ کالج فار وومن ناظم آباد کا سپرنٹنڈنٹ طالبات کی فیس کی مد میں وصول کی جانے والی نقد رقم 9 لاکھ 10 ہزار 2 سو روپے لے کر فرار ہو گیا۔ کالج پرنسپل کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ کے خلاف رضویہ سوسائٹی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مدعیہ مقدمہ شہلا بشیر کے مطابق وہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں 20 گریڈ کی پروفیسر ہیں اور بحیثیت گورنمنٹ کالج فار...
اسلام آباد : حکومت کی جانب سے پیٹرول کی نئی قیمت کا اعلان آج کیا جائے گا، قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت آج رات پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔وزارت خزانہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے بھیجی جانے والی سمری پر وزیراعظم شہباز شریف سے مشاورت کے بعد پاکستان میں پیٹرول کی قیمت کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نرخوں میں کمی کے اعلان کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔انہوں نے اوپیک پر بھی زور دیا کہ وہ تیل کی قیمتوں میں کمی کرے، یہ ایک ایسا اقدام ہے...
کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے کے بعد مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا اور سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 14ڈالر کے اضافے سے 2792ڈالر کی بلند سطح پر پہنچ گئی جس کے ساتھ ہی ملکی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کے نرخ نئی بلند ترین سطح پرآگئے۔ ملکی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 1500 روپے بڑھ کر 291800 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، اسی طرح فی 10گرام سونے کی قیمت 1286روپے بڑھ کر 250171 روپے تک پہنچ گئی۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اوپن مارکیٹ میں بنیادی اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں۔ ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔چینی کی قیمتوں میں تیزی برقرار ہے، اب یہ مسلسل دو ہفتوں تک ریکارڈ کیا گیا ہے، حالیہ دو ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد چینی کی اوسط قیمت 150 روپے کلو تک پہنچ گئی۔درجہ اول کا گھی اور آئل 575 سے 585روپے کلو میں فروخت،پیکنگ والا 5کلو آٹے کا تھیلا 750روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔شہریوں نے بنیادی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کر دیا۔ مزیدپڑھیں:پنشن کے بعد تنخواہوں کےلیے بھی نیا نظام متعارف کرانیکا کا اعلان
اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے باعث وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں 2 فیصد تک کمی کردی ہے۔ سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں 100 بیسس پوائنٹس کی کمی کے بعد 12 فیصد کرنے کے باعث قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں 2 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں مزید ایک فیصد کمی کا اعلان کردیا سی ڈی این ایس کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 12 فیصد سے کم کر کے 11.88 فیصد سالانہ کر دی گئی ہے، بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس...
علامتی تصویر۔ راولپنڈی میں ایڈیشنل سیشن جج ملک شاہد حسین اعوان کی عدالت میں تہرے قتل کیس کے 3 مجرموں کو سزائے موت اور 15 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی گئی۔ پانچ برس قبل دشمنی پر فائرنگ کرکے مسعودالحسن، غضنفر اور آصف محمود کو قتل کیا گیا تھا۔ مجرموں میں عمران، کاشف منیر اور عبدالوحید شامل ہیں۔ تہرے قتل کا مقدمہ 2020 میں تھانہ گوجر خان میں درج کیا گیا تھا۔ مجرموں کو سزائے موت کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج ملک شاہد حسین اعوان نے سنایا۔
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا گیا۔رکن قومی اسمبلی کی تنخواہ 5 لاکھ 19 ہزار روپے ہوگی، تنخواہ وفاقی سیکریٹری کے پے سکیل کو مد نظر رکھ کر بڑھائی گئی۔سپیکر ایاز صادق نے ایم این ایز کی تنخواہ بڑھانے کے حکم نامے پر دستخط کردیے۔ جیو نیوز کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ اور مراعات وفاقی سیکریٹری کے برابر کرنے کے معاملے پر فنانس کمیٹی نے ایم این ایز اور سینیٹرز کی تنخواہ و مراعات میں اضافے کی منظوری دی تھی۔سپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے متفقہ منظوری دی، ایم این اے اور سینیٹر کی تنخواہ و مراعات 5 لاکھ 19 ہزار مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔تمام کٹوتیوں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)فنانس کمیٹی نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق ہر رکن کو5 لاکھ 19 ہزار روپے تنخواہ کی مد میں ملیں گے، ارکان اسمبلی کی تنخواہ میں اضافہ یکم جنوری 2025 سے لاگو ہوگا۔ اسپیکراور ڈپٹی اسپیکر کی قومی اسمبلی کی تنخواہ نہیں بڑھائی گئی، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر ماہانہ 2لاکھ 18 ہزار روپے ہی وصول کریں گے۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہ فنانس کمیٹی نہیں بڑھا سکتی۔ مزیدپڑھیں:گوہر رشید اور کبریٰ خان کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی، کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی سونے کی قیمت 1500 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 91 ہزار 800 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح 10 گرام سونا 1286روپے اضافے سے 2 لاکھ 50 ہزار 171 روپے کا ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں بھی گولڈ کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا اور 14 ڈالرکے اضافے کے بعد سونا 2792 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونا 1600 روپے مہنگا ہوگیا تھا ، جس کے بعد فی تولہ گولڈ کی قیمت 2 لاکھ 90 ہزار 300 روپے پر پہنچ گئی...
ملک میں چینی کی قیمت کو پر لگ گئے اور فی کلو قیمت 160 روپے تک پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت کے اعدادوشمار جاری کردئیے ، جس میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی، اسلام آباد ، پشاور اور کراچی کے شہری سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں پشاوراورکراچی میں چینی کی قیمت 160 روپے فی کلو جبکہ گوجرانوالہ، سیالکوٹ،لاہور میں چینی 155 روپے فی کلوتک میں فروخت ہورہی ہے۔اس کے علاوہ فیصل آباد، سرگودھا ملتان لاڑکانہ ، بنوں اور کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت 150 روپے تک ہے جبکہ حیدرآباد میں چینی کی قیمت 148 روپے بہاولپورمیں 145 روپے فی کلو...
فیڈرل بورڈ آ ف ریونیو کی جانب سے 30 جنوری تک 800 ارب روپے سے زیادہ ٹیکس جمع کر لیا گیا ۔ ایف بی آر حکام کے مطابق جنوری 2025 میں 956 ارب روپے کا ٹیکس ہدف مقرر ہے، رواں ماہ کے ٹیکس وصولی کے ہدف کے قریب پہنچ جائیں گے ، 40سے 50 ارب ممکنہ شارٹ فال سے پریشانی کی بات نہیں ہے ، آئی ایم ایف ماہانہ نہیں، سہ ماہی بنیاد پر ٹیکس وصولی دیکھتا ہے، جولائی تا مارچ 3150 ارب روپے ٹیکس جمع کرنے کا ہدف ہے، مارچ میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی آنے سے وصولی بہتر ہوگی ۔ ایف بی آر حکام کا کہناہے کہ دسمبر2024 میں ایف بی آر نے تاریخ میں سب سے...