2025-02-02@21:42:03 GMT
تلاش کی گنتی: 858

«روپے مختص»:

(نئی خبر)
     ملک میں آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 1500 روپے مہنگا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 2918500 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1286 روپے کے اضافے سے 240483 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 14 ڈالر سے بڑھ کر 2792 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
    فنانس کمیٹی نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق ہر رکن کو5 لاکھ 19 ہزار روپے تنخواہ کی مد میں ملیں گے، ارکان اسمبلی کی تنخواہ میں اضافہ یکم جنوری 2025 سے لاگو ہوگا۔ اسپیکراور ڈپٹی اسپیکر کی قومی اسمبلی کی تنخواہ نہیں بڑھائی گئی، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر ماہانہ 2لاکھ 18 ہزار روپے ہی وصول کریں گے۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہ فنانس کمیٹی نہیں بڑھا سکتی۔
    لاہور: موٹروے پولیس نے قومی شاہراہ پر چیچہ وطنی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی 36 کلو چرس، اسلحہ اور گولیاں برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔  موٹروے پولیس کے مطابق معمول کی پٹرولنگ کے دوران پولیس نے ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم گاڑی سواروں نے گاڑی روکنے کی بجائے اسے بھگا دیا۔ موٹروے پولیس نے فوری طور پر تعاقب کر کے گاڑی کو روک لیا اور چیکنگ کے دوران گاڑی سے منشیات، غیر قانونی اسلحہ، 5 میگزین، 285 زندہ راؤنڈ، 5 پستول اور موبائل فون برآمد کر کے ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔ آئی جی موٹروے پولیس رفعت مختار راجہ اور ڈی آئی جی...
    اسلام آباد: ایف بی آر نے گزشتہ ماہ (دسمبر 2024ء) تاریخ کا سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو  کے حکام نے بتایا ہے کہ ایف بی آر نے 30 جنوری تک 800 ارب روپے سے زیادہ ٹیکس جمع کر لیا ہے جب کہ جنوری 2025 میں 956 ارب روپے کا ٹیکس ہدف مقرر ہے۔ 40 سے 50 ارب ممکنہ شارٹ فال سے پریشانی کی بات نہیں۔ رواں ماہ کے ٹیکس وصولی کے ہدف کے قریب پہنچ جائیں گے۔ حکام کے مطابق آئی ایم ایف ماہانہ نہیں، سہ ماہی بنیاد پر ٹیکس وصولی دیکھتا ہے۔ جنوری تا مارچ 3150 ارب روپے ٹیکس جمع کرنے کا ہدف ہے۔ مارچ میں معاشی...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 30 جنوری تک 800 ارب روپے سے زیادہ ٹیکس جمع کرلیا ہے جبکہ جنوری 2025 میں 956 ارب روپے کا ٹیکس ہدف مقرر ہے۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق دسمبر میں ایف بی آر نے تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا، رواں ماہ کے ٹیکس وصولی کے ہدف کے قریب پہنچ جائیں گے۔ 40 سے 50 ارب ممکنہ شارٹ فال سے پریشانی کی بات نہیں۔ آئی ایم ایف ماہانہ نہیں، سہ ماہی بنیاد پر ٹیکس وصولی دیکھتا ہے۔ مزید پڑھیں: لاہور کے مقابلے میں کراچی زیادہ ٹیکس کیوں دیتا ہے؟ چیئرمین ایف بی آر نے بتا دیا ترجمان کا کہنا تھا کہ جولائی سے مارچ 3150 ارب روپے ٹیکس جمع...
    اوپن مارکیٹ میں بنیادی اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں۔ ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔چینی کی قیمتوں میں تیزی برقرار ہے،  اب یہ مسلسل دو ہفتوں تک ریکارڈ کیا گیا ہے، حالیہ دو ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد چینی کی اوسط قیمت 150 روپے کلو تک پہنچ گئی۔درجہ اول کا گھی اور آئل 575 سے 585روپے کلو میں فروخت،پیکنگ والا 5کلو آٹے کا تھیلا 750روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔شہریوں نے بنیادی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کر دیا۔
    پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز امریکی ڈالر 7 پیسے سستا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 7 پیسے کی کمی کے بعد 278 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔  گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 97 پیسے پر بند ہوا تھا۔
    سٹی42: مغلپورہ میں پولیس اہلکاروں پر پان شاپ سے لاکھوں روپے چرانے کا الزام سامنے آیا ہے۔  دکاندار کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے چیکنگ کے دوران 1 لاکھ 30 ہزار روپے چرائے۔ چیکنگ کے دوران ایک فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں پولیس اہلکاروں کو پان شاپ میں چیکنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دکاندار کے مطابق، پولیس اہلکاروں نے 55 ہزار روپے واپس کیے، جبکہ 75 ہزار روپے اور سگریٹ تھانے لے گئے۔ متاثرہ دکاندار نے اس معاملے کی رپورٹ سی سی پی او لاہور کو درخواست کے ذریعے دی ہے۔  لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا سی سی پی او لاہور نے ایس ایس...
    ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے بڑی کارروائی میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزم کی شناخت سید نوازش رضا کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کو نمائش چورنگی میں واقع ٹریول ایجنسی کے دفتر سے گرفتار کیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم ٹریول ایجنسی کے کاروبار کی آڑ میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھا۔ چھاپہ مار کارروائی میں ملزم سے 1950 امریکی ڈالر، 12130 سعودی ریال، 900 آسٹریلین ڈالر، 800 کینیڈین ڈالر اور 5 لاکھ 83 ہزار عراقی دینار برآمد ہوئے۔ مزید پڑھیں: ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب کردیا ملزم سے 6 لاکھ 14 ہزار...
    کرم(نیوز ڈیسک)ضلع کرم سے آمدورفت کے راستے چار ماہ سے بند ہونے کےباعث ہزاروں طلبا کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔راستے بند ہونے سے بیرون ملک تعلیمی اداروں میں داخلے اور روزگار حاصل کرنے والوں کے بھی مواقع ضائع ہونے لگے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ تقریباً چار ہزار اوورسیز پاکستانی اور تقریباً 3 ہزار طلبہ و طالبات پاراچنار میں پھنسے ہوئے ہیں۔دوسری جانب مندوری لوئر کرم میں قبائل کا اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا جاری ہے۔ امن معاہدے کے تحت قبائل کے اب تک 16 بنکرز گرائے جاچکے ہیں۔کرم امن معاہدے پرعمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں جرگہ آج ہوگا۔کرم انتظامیہ نے نقصانات کے ازالے کیلئے کے پی حکومت سے 60 کروڑ روپے...
    کراچی میں کے الیکٹرک کے 2 طرح کے صارفین ہیں، ایک وہ جو جائز طریقے سے بجلی استعمال کرتے ہیں اور بروقت بل کی ادائیگی کرتے ہیں اور دوسرے وہ جو کنڈے سے بجلی کا استعمال کرتے ہیں۔ جو صارفین بجلی چوری نہیں کرتے، ان کا یہ شکوہ رہتا ہے کہ ہم بل بھی دیتے ہیں اور بل کی ادائیگی نہ کرنے والوں کی وجہ سے لوڈشیڈنگ بھی برداشت کرتے ہیں۔ تاہم، کے الیکٹرک کی ’پھرتیوں‘ کا اب ایک نیا کیس سامنے آگیا ہے جس میں میٹر خراب ہونے پر چند سو روپے کی بجلی استعمال کرنے والے صارف کو ڈیڑھ لاکھ روپے کا بل تھما دیا گیا اور اس کی کوئی شنوائی بھی نہیں ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: پاور ڈویژن...
    اسلام آباد(صباح نیوز) ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد محمد افضل مجوکہ نے سوشل میڈیا پر مذہبی تو ہین آمیز مواد پھیلانے پر 2ملزمان کو ایف آئی آر میں درج مختلف دفعات کے تحت سزائے موت عمر قید دیگر دفعات میں مجموعی طور پر دس سال قید و سات لاکھ روپے جرمانے کی سزاکا حکم دیا ہے، عدم ادائیگی جرمانہ مجرموں کومزیدقید کاٹنا ہوگی ،ملزمان کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد پھیلانے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد میں مقدمہ درج تھا،ملزمان ایاز بن طارق اور آفاق احمد کو دفعہ 295 سی میں سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی دفعہ 295 بی میں عمر قید،دفعہ 298 اے میں تین سال قید...
    اسلام آباد (نمائندہ جسارت) حکومت نے تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کردیا گیا۔ترمیمی بل کے متن کے مطابق مہاجرین کی اسمگلنگ کرنے والے شخص کو 10 سال قید اور ایک کروڑ روپے جرمانہ ہوگا۔مہاجرین کی اسمگلنگ کے لیے دستاویز تیار کرنے پر 10 سال سزا اور 50 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا جب کہ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر شخص کو پناہ دینے والے شخص کو 5 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔بل میں مزید کہا گیا کہ متاثرہ شخص کی موت یا زخمی ہونے، غیر انسانی سلوک کرنے کی صورت میں مجرم کو 14 سال...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کر رہے ہیں کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی کے باعث ہونے والی 1100 ارب روپے کی بچت کا فائدہ عوام کو منتقل اور بجلی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کے خلاف آج ملک گیر احتجاج اور دھرنو ںکے سلسلے میں کراچی میں بھی 14 مقامات پر بیک وقت احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے ، جن میں کے الیکٹرک کی مختلف آئی بی سیز اور اہم شاہراہیں و چورنگیاں شامل ہیں ۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان شام 4:30بجے کے الیکٹرک آئی بی سی نزد شاہین کمپلیکس پر ہونے والے...
    اسلام آباد (آن لائن) ملک میں یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول 1 روپے 24 پیسے، ڈیزل 4 روپے 49 پیسے تک مہنگا ہونے کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 5 روپے 93 پیسے اور مٹی کا تیل 5 روپے تک مہنگا ہونے کی توقع ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث ملکی سطح پر قیمتیں بڑھیں گی، انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بھجوادی ہے۔ اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں کا تعین آج کرے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف قیمتوں سے متعلق حتمی منظوری دیں گے، وزارت خزانہ قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی،...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گلشن جمال میں ایک شہری سے گھر کے باہر ڈاکوؤں نے 50 لاکھ روپے ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیاگیا ، جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔ شارع فیصل تھانے کی حدود گلشن جمال میں50 لاکھ روپے ڈکیتی کا مقدمہ 397\25زیر دفعہ 397\34 مدعی محمد فراز حبیب کی مدعیت میں درج کر لیاگیا۔جب ایک شہری بینک سے پیسے لے کر اپنے گھر واپس جا رہا تھا اور اسے اس کے گھر کی دہلیز پر ڈاکوؤں نے نشانہ بنایا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان شہری کا تعاقب کرتے ہوئے گلشن جمال میں اس کے گھر تک پہنچے۔ شہری نے ملزمان کو...
    کراچی: ایسوسی ایشن آف بلڈرزاینڈ ڈویلپرز ایسوسی ایشن (آباد) نے جائیداد کی خرید و فروخت پر تجاویز دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پہلا گھر خریدنے والوں کو 5 کروڑ روپے تک کی چھوٹ دی جائے۔ چیئرمین آباد ایس ایم نبیل نے بیان میں کہا کہ آباد نےجائیداد کی خرید و فروخت کا طریقہ کار آسان کرنے کی تجاویز دے دی ہیں، پراپرٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ آباد کی تجویز ماننے سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں 300 گنا اضافہ ہوسکتا ہے، پہلا گھر خریدنے والوں کو 5 کروڑ روپے تک کی چھوٹ دی جائے، ڈھائی کروڑ روپے کی پراپرٹی خریدنے والوں سے پوچھ گچھ نہ کی جائے۔ ایس ایم نبیل کا کہنا تھا...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جنوری2025ء) زرمبادلہ ذخائر میں مزید کروڑوں ڈالرز کمی ہو گئی، مسلسل کمی کے باعث ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر سوا 16 ارب ڈالرز کی سطح سے نیچے آ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 18 کروڑ ڈالرز سے زائد کی کمی ہو جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک سے جاری اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر گزشتہ ہفتے کے دوران 18 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کمی سے 16 ارب 18 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ اعداد وشمار کے مطابق ایک ہفتے میں سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 7 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث...
    فوٹو فائل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے توہین مذہب پر 2 مجرموں کو سزائے موت سنا دی۔دونوں مجرموں پر سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد پھیلانے کا مقدمہ درج تھا، مجرموں کو دفعہ 295 سی کے تحت سزائے موت اور 5 لاکھ روپے فی کس جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔عدالت نے دفعہ295 بی میں عمر قید، دفعہ298 اے میں3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی۔مجرموں کو پیکا سیکشن11 میں 7 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی بھی سزا سنائی گئی، مجرموں کے خلاف 2021 میں ایف آئی اے سائبر کرائم سیل اسلام آباد نے مقدمہ درج کیا تھا۔
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے افسروں کےلیے 6 ارب روپے سے 1010 گاڑیوں کی خریداری کا عمل منجمد کردیا گیا۔چیرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے سینیٹ قائمہ کمیٹی کو بریفنگ کے دوران  کہا کہ گاڑیوں کی خریداری سے قبل پیپرا سے تجزیہ کروایا جائے گا اور کمیٹی کو مطمئن کیا جائے گا۔ ایف بی آر کے 3 افسران نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، فیصل واوڈا سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ایف بی آر کے تین افسران نے مجھے جان سے مارے کی دھمکیاں دیں، اس معاملے پر تو کریمنل کارروائی بنتی ہے۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو...
    اسلام آباد:ملک میں پیٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر سے مہنگی ہونے کا خدشہ ہے،یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم فروری سے پیٹرول 1 روپے 24 پیسے،ڈیزل 4 روپے 49 پیسے تک مہنگا ہونے کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 5 روپے 93 پیسے،مٹی کا تیل 5 روپے تک مہنگا ہوسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق سمری اوگرا کوبھجوا دی ہے، اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں کا تعین 31 جنوری کو کرے گا، جس کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف منظوری دیں گے۔ واضح رہےکہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے 15 فروری تک نافذ العمل...
    اسلام آباد: حکومت پاکستان نے تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے مہاجرین کی اسمگلنگ کی روک تھام کا ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کردیا گیا۔ سینیٹ میں تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام کا ترمیمی بل وزارت داخلہ کی جانب سے پیش کیا گیا۔ ترمیمی بل کے متن کے مطابق مہاجرین کی اسمگلنگ کرنے والے شخص کو 10 سال قید اور ایک کروڑ روپے جرمانہ ہوگا۔مہاجرین کی اسمگلنگ کے لیے دستاویز تیار کرنے پر 10 سال سزا اور 50 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا جب کہ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر شخص کو پناہ دینے والے شخص کو 5 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔بل میں مزید کہا...
    حکومت پاکستان نے تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے مہاجرین کی اسمگلنگ کی روک تھام کا ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کردیا گیا۔ سینیٹ میں تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام کا ترمیمی بل وزارت داخلہ کی جانب سے پیش کیا گیا۔ترمیمی بل کے متن کے مطابق مہاجرین کی اسمگلنگ کرنے والے شخص کو 10 سال قید اور ایک کروڑ روپے جرمانہ ہوگا۔مہاجرین کی اسمگلنگ کے لیے دستاویز تیار کرنے پر 10 سال سزا اور 50 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا جب کہ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر شخص کو پناہ دینے والے شخص کو 5 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔بل میں مزید کہا گیا کہ متاثرہ...
    کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل مندی کے بعد آج کاروبار کا مثبت دن رہا اور مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی جس کے باعث 100 انڈیکس میں اضافہ دیکھا گیا۔ کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 1719 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار 206 پوائنٹس پر بند ہوا۔ آج کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس 1594 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 13 ہزار 400 پوائنٹس رہی۔ حصص بازار میں آج 15 ارب 73 کروڑ 71 لاکھ 22 ہزار 573 روپے مالیت کے 17 کروڑ 22 لاکھ 44 ہزار 205 شیئرز کا لین دین ہوا جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 217 ارب روپے اضافے سے 13 ہزار 955 ارب...
    کراچی: انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان  کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، مرکزی بینک کے مطابق جمعرات کو انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے اضافے سے 278 روپے 97 پیسے پر بند ہوا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 87 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 82 پیسے پر مستحکم رہا۔
    ہالی وڈ کی مشہور فلم "Interstellar" کی دوبارہ ریلیز نے بھارت میں زبردست جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔  فلم نے ایڈوانس بکنگ میں 1.40 لاکھ سے زائد ٹکٹس فروخت کر کے 5 کروڑ روپے کی کمائی کر لی ہے، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ ذرائع کے مطابق، فلم کے ایڈوانس ٹکٹ 16 جنوری سے فروخت کے لیے دستیاب تھے، جو کہ عام طور پر کسی بھی فلم کے ریلیز سے کچھ دن پہلے ہی شروع ہوتی ہے۔ چونکہ Interstellar پہلے ہی 2014 میں ریلیز ہو چکی تھی اور اس کا سنسر سرٹیفکیٹ موجود تھا، اسی لیے وارنر برادرز نے جلدی ٹکٹ فروخت کرنے کا فیصلہ کیا، جو کہ ایک شاندار حکمت عملی ثابت ہوئی۔ "Interstellar" کی پہلے دن...
    صوبائی دارالحکومت لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے۔ مرغی کا گوشت چار روپے کلو سستا ہو گیا، سرکاری نرخنامے میں مرغی کے گوشت کی قیمت 591 روپے کلو ہو گئی ہے۔ لاہور میں مرغی کے نرخ کئی روز سے مستحکم رہے جن میں آج کمی ہو گئی ہے، زندہ برائلر مرغی کے نرخ بھی تین روپے کم ہو گئے ہیں۔زندہ برائلرکا تھوک ریٹ 394 روپے اور پرچون ریٹ 408 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، انڈوں کی قیمت 239 روپے کی سطح پر برقرارہے۔ ملتان میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا ہے، انڈوں کی فی...
    پاکستان میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت 1600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 90 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونےکا بھاؤ ایک ہزار 372 روپے اضافے سے 2 لاکھ 48 ہزار 885 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 15 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 778 ڈالر فی اونس ہے۔
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ آسلام آباد نے سوشل میڈیا پر مذہبی توہین آمیز مواد پھیلانے کے الزامات پر 2 ملزمان کو سزائے موت سنا دی۔ سزائے موت اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے سنائی، ملزمان کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد پھیلانے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد میں مقدمہ درج تھا۔ ملزمان ایاز بن طارق اور آفاق احمد کو دفعہ 295 سی میں سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔ ملزمان کو دفعہ 295 بی میں عمر قید،دفعہ 298 اے میں تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔  ملزمان کو پیکا کی سیکشن 11 میں 7 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ...
    پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ملک میں فی تولہ سونا 1600 روپے اضافے کے بعد 290300 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1372 روپے اضافے کے بعد 248885  روپے کا ہو گیاہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 228152  روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 15 ڈالر اضافے کے بعد 2778 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں سونے...
     ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 1600 روپے مہنگا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 290300 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1372 روپے کے اضافے سے 248885 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 15 ڈالر سے بڑھ کر 2778 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
    میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم فروری سے ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ ہو سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملک میں یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم فروری سے ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ ہو سکتا ہے۔ یاد رہے کہ حکومت نئے سال کے پہلے ماہ کے دوران دو مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے۔ حکومت نے یکم جنوری سے 15 جنوری 2025ء کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا...
     وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025 کے پہلے چھ ماہ میں مہنگائی کی شرح 7.2 فیصد رہی، گزشتہ سال 28.8 فیصد تھی،دسمبر 2025 میں مہنگائی کی شرح 4.1 فیصد ریکارڈ کی گئی جو 80ماہ کی کم ترین سطح ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق شرح تبادلہ کے استحکام، مالیاتی نظم و ضبط اور بہتر سپلائی نے مہنگائی کم کرنے میں مدد دی،غیر قانونی فارن ایکسچینج کمپنیوں، سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں،حساس قیمت اشاریہ میں جنوری 2025 کے آخری چار ہفتوں میں مسلسل کمی دیکھی گئی۔  وزارت خزانہ  کے مطابق جنوری 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے میں SPI میں 0.77 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،51اشیاء میں سے 12 کی قیمتوں میں کمی، 14 کی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جنوری ۔2025 )اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کامیاب پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز نیلامی قرض لینے کی لاگت میں کمی اور سرمایہ کاروں کی مضبوط مانگ کے ساتھ مارکیٹ کے اعتماد میں بہتری اور شرح میں کمی کے امکانات کا اشارہ ہے رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک نے اپنے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کی نیلامی میں 384.7 بلین روپے اکٹھے کیے جو 350 بلین روپے کے ہدف کو عبور کر گیا کل بولی 1,568 بلین روپے تک پہنچ گئی کم پیداوار قرض لینے کی لاگت میں کمی اور پاکستان کی قرضہ مارکیٹ اور مالیاتی پالیسیوں میں سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا اشارہ دیتی ہے.(جاری ہے) انسائٹ سیکیورٹیز میں ایکویٹی سیلز کے سربراہ علی نجیب...
      اسلام آباد: حکومت نے عوام پر مزید مالی بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی ہے، اور بجلی کی قیمت میں ایک روپے 59 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اگر یہ اضافہ منظور ہوتا ہے تو اس کا براہ راست اثر بجلی صارفین پر پڑے گا، جن پر تقریباً ایک ارب 68 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ عائد ہو گا۔ یہ درخواست مالی سال 2024-2025 کے لیے جمع کرائی گئی ہے، جس میں ملازمین کے قرضے، نئی بھرتیاں، قانونی اخراجات، ایڈمنسٹریٹر کاسٹ اور دفتری آپریشن کاسٹ شامل ہیں۔
    اسلام آباد: وزارت خزانہ نے دسمبر میں مہنگائی کی شرح 80 ماہ کی کم ترین سطح پر آنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت خزانے کے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2024 کے پہلے 6ماہ میں مہنگائی کی شرح 7.2 فیصد رہی جو  گزشتہ سال 28.8 فیصد تھی۔ دسمبر 2024 میں مہنگائی کی شرح 4.1 فیصد ریکارڈ کی گئی، جو 80 ماہ کی کم ترین سطح ہے۔ رپورٹ کے مطابق شرح تبادلہ کے استحکام، مالیاتی نظم و ضبط اور بہتر سپلائی نے مہنگائی کم کرنے میں مدد دی۔ اسی طرح غیر قانونی فارن ایکسچینج کمپنیوں، اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائیوں کے بھی معیشت پر مثبت اثرات ظاہر...
    خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کی انتظامیہ نے حالیہ کشیدگی کے دوران ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے صوبائی حکومت سے 60 کروڑ روپے مانگ لیے۔ ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ  کرم فسادات میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے، ڈی سی کرم نے کہا کہ  بگن و دیگر علاقوں کا ابتدائی سروے مکمل کر لیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کرم کا کہنا ہے کہ عمارتوں کی آرائش اور مکمل بحالی کے لیے صوبائی حکومت سے 60 کروڑ روپے طلب کئے ہیں، کرم میں امن معاہدے پر عمل درآمد کے تحت غیر قانونی بنکرز کے خاتمے کا عمل تیزی سے جاری ہے،  اب تک کی کارروائی میں مجموعی طور پر 14 بنکرز کو دھماکوں سے تباہ کیا جا چکا ہے۔...
    قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے گزشتہ روز ا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ارکانِ پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات میں 140 فیصد اضافے کی تجویز منظوری دیدی ۔ سردار ایاز صادق نے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں بتایا کہ تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا تقاضا پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف سمیت تمام جماعتوں کے ارکان کی جانب سے بیک آواز ہو کر کیا گیا تھا۔ ان ارکان کی جانب سے تنخواہ 10 لاکھ روپے ماہانہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا جو منظور نہیں کیاگیا اور قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے تنخواہوں اور مراعات میں 140 فیصد اضافے کی تجویز منظور کر لی۔ جس کے تحت...
    وفاق کی جانب سے صوبے کو وفاق سے مختلف مدوں میں ملنے والی رقم کا حساب مانگنے پر حکومت خیبرپخونخوا نے بھی وفاق کے ذمے این ایف سی، بجلی کے خالص منافع اور دیگر مدوں میں حصہ نہ ملنے کا حساب کتاب مانگ لیا۔ مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا کو ٹیوشن کی ضرورت ہے، گورنر جو حساب کتاب مانگ رہے ہیں، اس کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں، گورنر بھی ہمیں حساب دیں کہ وفاق صوبے کا حق کیوں روکا ہوا ہے، قبائلی علاقوں کے لیے ایک ہزار ارب روپے کا وعدہ کیا گیا، ابھی تک چھ سو ارب روپے ملے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صوبہ اپنے 50 ارب روپے خرچ چکا...
    وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ مالی سال 2025 کے پہلے 6 ماہ میں مہنگائی کی شرح 7.2 فیصد رہی، جو گزشتہ سال 28.8 فیصد تھی۔ دسمبر 2025 میں مہنگائی کی شرح 4.1 فیصد ریکارڈ کی گئی جو 80 ماہ کی کم ترین سطح ہے۔ وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شرح تبادلہ کے استحکام، مالیاتی نظم و ضبط اور بہتر سپلائی نے مہنگائی کم کرنے میں مدد دی جبکہ غیر قانونی فارن ایکسچینج کمپنیوں، اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائیاں بھی اس کامیابی کی کڑی ہیں۔ مزید پڑھیں: رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں مہنگائی کی شرح کیا رہی؟ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایس پی آئی (Sensitive Price Index) میں...
    عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث ملکی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا امکان ہے جبکہ اضافہ 6 روپے فی لیٹر تک ہوسکتا ہے۔ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر سے مہنگی ہونے کا خدشہ ہے جبکہ یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیٹرول ایک روپے 24 پیسے اور ڈیزل 4 روپے 49 پیسے تک مہنگا ہونے کا خدشہ ہے، لائٹ ڈیزل آئل 5 روپے 93 پیسے اور مٹی کا تیل 5 روپے تک مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث ملکی سطح پر قیمتیں...
    ویب ڈیسک:  حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کرلی،بجلی ایک روپے 59 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ بجلی مہنگی ہونے سے بجلی صارفین پر ایک ارب 68 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا ، درخواست مالی سال25-2024 کے لیے جمع کرائی گئی ہے۔ درخواست میں ملازمین کے قرض، نئی بھرتیاں، لیگل چارجز شامل ہے ، درخواست میں ایڈمنسٹریٹر کاسٹ اور دفتری آپریشن کاسٹ وغیرہ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔   گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
    اسلام آباد: یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث ملکی سطح پر قیمتیں بڑھیں گی، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے 15 فروری تک نافذ العمل ہوگا۔  رپورٹ میں کہا گیا کہ یکم فروری سے ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافے کی پیش گوئی کی جارہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں کا تعین 31 جنوری کو کرے گا۔ واضح رہے کہ یکم جنوری سے 15 جنوری 2025 تک پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 4 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا،...
    عابد چوہدری:  قلعہ گجر سنگھ  میں  دوران چیکنگ ایک شہری کی جیب سے ایک ہزار روپے نکالنے کے الزام پر پولیس کے 5 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں نے شہری سے چیکنگ کے دوران ایک ہزار روپے نکالے، جس پر شہری نے فوری طور پر 15 پر کال کر کے شکایت درج کرائی۔ شہری کی شکایت پر پولیس اہلکاروں نے زبردستی غلط بیان دلوایا اور معافی نامہ لکھوایا تاہم  انکوائری کے دوران پولیس اہلکاروں کو قصوروار پایا گیا۔ سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایک لاکھ 12ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال  پولیس ذرائع کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل حسن، شکیل، طاہر اور کانسٹیبل تجمل اور عمران کو معطل کر دیا گیا ہے۔     
    عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث ملکی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا امکان ہے، اضافہ 6 روپے فی لیٹر تک ہوسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیٹرول ایک روپے 24 پیسے اور  ڈیزل 4 روپے 49 پیسے تک مہنگا ہونے کا خدشہ ہے، لائٹ ڈیزل آئل 5 روپے 93 پیسے، مٹی کا تیل 5 روپے تک مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث ملکی سطح پر قیمتیں بڑھیں گی۔ رپورٹ کے مطابق انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بجھوا دی، اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں کا تعین 31 جنوری کو کرے گا۔ وزیر اعظم شہباز شریف قیمتوں سے متعلق حتمی...
    جنگ فوٹو  وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے حوالہ ہنڈی کے الزام میں کراچی کے علاقے بہادر آباد کے فلیٹ پر چھاپہ مار کر ایک خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق فلیٹ کو ہنڈی کے کاروبار اور کلیکشن آفس کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا، کارروائی اسٹیٹ بینک سرکل کے عملے نے عدالت سے سرچ وارنٹ لے کر کی تھی۔ڈائریکٹر ایف آئی اے نعمان صدیقی کے مطابق حوالہ ہنڈی کا منظم نیٹ ورک فریدہ غازی نامی خاتون چلا رہی تھی۔ حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی ملکی کرنسی برآمد کراچیایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی... خاتون فریدہ غازی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم فروری سے ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 3روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔یاد رہے کہ حکومت نئے سال کے پہلے ماہ کے دوران دو مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے۔ حکومت نے یکم جنوری سے 15 جنوری 2025 کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا جبکہ 16 جنوری سے 31 جنوری کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 56 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے اور 2 روپے...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اعلیٰ سطح اجلاس میں موٹرویز کے گرد حفاظتی باڑ کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو 10دن میں انکوائری رپورٹ پیش کرے گی۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سکھر سے حیدر آباد موٹروے ایم6 کی تعمیر ان کی اولین ترجیح ہے جسے کراچی تک بنایا جائے گا۔  6ماہ میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ریونیو میں ہونے والا 50ارب روپے کا اضافہ "ڈیپازٹ اکاؤنٹ "ہوگا، یہ فنڈز ضائع نہیں کرنے دیں گے اور یہ پیسہ ان منصوبوں پر استعمال ہو گا جہاں سے مزید ریونیو حاصل ہو سکے۔...
    کراچی (آن لائن)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ گیس آ نہیں رہی، اربوں روپے خرچ کیوں ہورہا ہے، ڈیڑھ برس سے شہر کی خدمت کر رہے ہیں، سڑک کو بنانے کے لیے حکومت نے ایک پیسہ بھی نہیں دیا، ہم چاہتے ہیں بہتر طریقے اور شفافیت کے ساتھ کام ہو۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ڈیڑھ برس سے ہم اس شہر کی خدمت کر رہے ہیں، اس سڑک کو بنانے میں وفاق اور صوبائی حکومت نے ایک پیسہ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے خود آئل ٹرمینل کی کمپنی سے بات کی تھی، آئل کمپنیز سے پیسے لیے ٹیکس کی مد میں اور کام کر کے دکھایا۔ میئر کراچی نے...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاور ڈویژن اور بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں میں ہر ملازم 6 ہزار روپے کی مفت بجلی حاصل کررہا ہے، ہم نے اٹارنی جنرل آفس سے بات کی ہے کہ کیسز جلد ختم کرائیں جائیں تاکہ مفت بجلی بند کی جائے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیسز کی وجہ سے پاور ڈویژن اور بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو بجلی کی مفتفراہمی بند نہیں کرسکتے، مفت بجلی کا فی سرکاری ملازم کا خرچہ 6 ہزار روپے ہے، ہم نے اٹارنی جنرل آفس سے بات کی ہے کہ کیسز جلد ختم کرائے جائیں تاکہ مفت بجلی بند کی جائے۔ انہوں نے کہا...
    اسلام آباد (صباح نیوز) بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 3 پیسے تک کمی کا امکان ہے۔ سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے قیمت میں کمی کیلئے نیپرا کو درخواست دی ہے، نیپرا درخواست پر قیمتوں کے حوالے سے آج (جمعرات )کو سماعت کرے گا۔ درخواست میں دسمبر کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی مانگی گئی، اس میں کہا گیا کہ دسمبر میں ڈسکوز کو 7 ارب51 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، دسمبر میں فی یونٹ بجلی کی فیول لاگت 9 روپے 60 پیسے رہی، ماہ دسمبر میں لاگت کا تخمینہ 10 روپے 63 پیسے فی یونٹ تھا۔ درخواست کے مطابق ایک ماہ میں پانی سے 22.80 فیصد بجلی کی پیداوار رہی،ماہ دسمبر...
    کراچی (کامرس رپورٹر)آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 88 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔دس گرام سونا بھی 1972 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 47 ہزار 513 روپے ہو گیا ہے۔بین الاقوامی منڈی میں سونا 22 ڈالر اضافے سے 2763 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔
    کراچی(کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز میٹلز، انرجی، کوٹس اورانڈیکس کے 39.198 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 34،631 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 15.364 بلین روپے رہی۔ جبکہ این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 8.740 بلین روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 7.507 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.204 بلین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 2.134 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 1.104 بلین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 613.943 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 571.407 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 508.489 ملین...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جنوری2025ء) ایف بی آر ایک مرتبہ پھر ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکامی کے دہانے پر، نئے سال کے پہلے ماہ جنوری 2025 میں بھی ایف بی آر کو ٹیکس ہدف حاصل نہ ہونے کا امکان، کھربوں روپے کا شارٹ فال ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بے تحاشہ ٹیکس لگانے اور ٹیکسوں کی شرح میں ہوشربا اضافہ کیے جانے کے باوجود ایف بی آر کو ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے جنوری ریونیو شارٹ فال 435 ارب روپے سے تجاوز کر سکتا ہے، ابھی تک ایف بی آر 700...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مہنگائی کے ہاتھوں تنگ عوام کی مشکلات یکم فروری سے مزید بڑھنے کا خدشہ ہے کیوں کہ حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافے پر غور کر رہی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں اضافے نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کے خدشات کو جنم دیا ہے۔ توقع ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا جائے گا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے فی لیٹر مہنگا ہوجائے گا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی تیل کی بین الاقوامی قیمتوں کے رجحانات اور شرح مبادلہ کے اتار چڑھاؤ کا جائزہ لے کر حکومت کو سمری ارسال کرے گی تاہم اضافہ کرنا ہے یا...
    سینیئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے بیرون ممالک میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے لیے جرمانوں کی مد میں 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں بیرون ملک زیرحراست پاکستانیوں کی تعداد کتنی اور سب سے زیادہ کس ملک میں قید ہیں؟ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز کے اجلاس میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاکہ قیدیوں سے متعلق تفصیلات فراہم کی جائیں میں 50 لاکھ روپے دینے کے لیے تیار ہوں۔ چھوٹے جرائم میں ملوث لوگوں کی ہر طرح کی مدد کی جائےگی، جبکہ یتیموں اور بیواؤں کی بھی مدد کروں گا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز کا اجلاس ذیشان خانزادہ کی زیرصدارت ہوا جس میں سیکریٹری اوورسیز نے بتایا کہ ذاتی نوعیت کے جرائم کے...
    سٹی ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کے فیس اسٹرکچر کے حوالے سے نئی معلومات شیئر کی ہیں جس میں کار/ جیپ کی لائسنس فیس سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔ لاہور کے ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے درست فیس اسٹرکچر کے حوالے سے بتایا گیا ہے اور شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ لازمی ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں بصورت دیگر لائسنس کے بنا گاڑی چلانے پر ان کے خلافف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ڈرائیور حضرات سے کسی بھی وقت لائسنس طلب کیا جاسکتا ہے اور لائسنس پیش کرنے میں ناکامی کی صورت میں چالان کیا جائے گا۔کار، جیپ کے ڈرائیونگ لائسنس فیس کے حوالے سے ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ٹیسٹ فیس کے...
    ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے یکم فروری 2025 سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹرکا اضافہ متوقع ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل آنے والے پندرہ روزہ جائزےمیں 6 روپے فی لیٹرتک مہنگا ہوسکتا ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) تیل کی بین الاقوامی قیمتوں کے رجحانات اور شرح مبادلہ کے اتار چڑھاؤ کی بنیاد پر ایڈجسٹمنٹ کی سفارش کرتے ہوئے متعلقہ وزارت کو سمری بھیجے گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان مشاورت کے بعد کیا جائے گا، جس کا باضابطہ اعلان 31 جنوری کو متوقع ہے جبکہ نئی قیمتوں...
    ویب ڈیسک : ڈرائیونگ لائسنس کے فیس اسٹرکچر کے متعلق نئی معلومات سامنے آگئیں، جن میں کار/ جیپ کی لائسنس فیس سے متعلق صارفین کو آگاہ کیا گیا ہے ۔ لاہور کے ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے درست فیس اسٹرکچر کے حوالے سے بتایا ہے کہ ٹیسٹ فیس کے طور پر 150 روپے چارج کیے جائیں گے جبکہ ایک سال کے لیے ڈرائیونگ لائسنس فیس 1980 روپے ہے۔ اس کے علاوہ دو سالوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس فیس 3330 روپے ہوگی، اسی طرح تین سالوں کے لیے 4680، چار سالوں کے لیے 6030 اور پانچ سالوں کی معیاد کے لیے درست ڈرائیونگ لائسنس فیس7380 روپے ہوگی۔ مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی  سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے...
    یکم فروری 2025 سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹرکا اضافہ متوقع ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل آنے والے پندرہ روزہ جائزےمیں 6 روپے فی لیٹرتک مہنگا ہوسکتا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) تیل کی بین الاقوامی قیمتوں کے رجحانات اور شرح مبادلہ کے اتار چڑھاؤ کی بنیاد پر ایڈجسٹمنٹ کی سفارش کرتے ہوئے متعلقہ وزارت کو سمری بھیجے گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان مشاورت کے بعد کیا جائے گا، جس کا باضابطہ اعلان 31 جنوری کو متوقع ہے جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے پندرہ...
    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے تیسرے دن بھی مندی کا رحجان رہا جہاں 100 انڈیکس میں کمی دیکھی گئی۔ مسلسل تیسرے دن مندی کے سبب 55.13فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید 31ارب 96کروڑ 47لاکھ 80ہزار 278روپے ڈوب گئے۔  کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 543 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 487 پوائنٹس پر بند ہوا۔ حصص بازار میں آج 44.92 کروڑ شیئرز کے سودے 28.18 ارب روپے میں طے ہوئے ۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 32 ارب روپے کم ہوکر 13 ہزار 738  ارب روپے ہے۔
    مہنگائی کے ہاتھوں تنگ عوام کی مشکلات یکم فروری سے مزید بڑھنے کا خدشہ ہے کیوں کہ حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافے پر غور کر رہی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں اضافے نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کے خدشات کو جنم دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافے کا اعلان کردیا توقع ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا جائے گا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے فی لیٹر مہنگا ہوجائے گا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی تیل کی بین الاقوامی قیمتوں کے رجحانات اور شرح مبادلہ کے اتار چڑھاؤ کا جائزہ...
    کراچی: انٹربینک تبادلہ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی  ہوگئی ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 6 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 87 پیسے پر بند ہوا۔ واضح  رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 93 پیسے پر بند ہوا تھا۔
    کراچی: بین الاقوامی منڈی میں سونے کی قیمت میں 22 ڈالر اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2,300 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 88 ہزار 700 روپے تک پہنچ گئی ہے، جب کہ 10 گرام سونا 1,972 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 47 ہزار 513 روپے کا ہو گیا ہے۔ عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں سونا 22 ڈالر مہنگا ہو کر 2,763 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
    کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 543.00 پوائنٹس کی کمی سے 111487.36 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز بھی مسلسل تیسرے دن مندی کا رجحان رہا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے مزید 31 ارب روپے ڈوب گئے۔ تفصیلات کے مطابق لسٹڈ کمپنیوں کی توقعات کے برعکس مالیاتی نتائج، رول اوور ویک کی وجہ سے بھاری مالیت کی لیوریج پوزیشنز اور فرٹیلائزر سیکٹر میں وسیع پیمانے پر فروخت کے رحجان سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو بھی مندی رہی، جس سے انڈیکس کی 1 لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی گرگئی۔ مسلسل تیسرے دن مندی کے سبب 55.13 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی، جبکہ...
    کراچی: معاشی بہتری کی توقعات اور ریگولیٹر کی خریداری سرگرمیاں رکنے سے زررمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ایک بار پھر بدھ کو ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں طلب گھٹنے سے کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 26پیسے کی کمی سے 278روپے 66پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ اس دوران سپلائی بہتر ہوتے ہی درآمدی نوعیت کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 05پیسے کی کمی سے 278روپے 87پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 09پیسے کی کمی سے 280روپے 82پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ارکان پارلیمنٹ نے تنخواہوں میں 200 فیصد اضافے کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیسے آتے کس کو برے لگتے ہیں، ایسا اضافہ تو ہر سال ہونا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی اور اپوزیشن ارکان تنخواہوں میں اضافے پر یک زبان ہیں، ارکان پارلیمنٹ تنخواہوں میں 200 فیصد اضافے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پیسے آتے کس کو برے لگتے ہیں، تنخواہوں میں ایسا اضافہ تو ہر سال ہونا چاہیے۔ اس پارلیمان کے اراکین کبھی کسی عوامی مسئلے پر ایسے یک زبان نہیں ہوئے جیسے اپنی تنخواہوں کیلئے ہوئے، کیا ہی اچھا ہوتا اگر یہی نمائندے عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کبھی ایک ہوتے۔ یاد رہے 25 جنوری کو فنانس کمیٹی...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور عاصمہ کے خلاف کرپشن کیس کی  سماعت ہوئی۔ پشاور ہائی کورٹ  میں پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور عاصمہ کے خلاف نیب درخواست پر سماعت ہوئی،  سماعت چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب محمد علی نے کہا کہ فریقین دونوں میاں بیوی ہے، عوامی نمائندے رہ چکے ہیں، دونوں میاں بیوی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا کیس ہے، پاکستان میں ان کے اثاثے 34 کروڑ روپے ہیں، ان کے بیرونی ممالک میں بھی اثاثے ہیں، جن کی مالیت 2.8 بلین روپے ہیں، متحدہ امارات، سنگاپور، برطانیہ حکومت کے ساتھ...
    چاہے آپ استنبول کی رونق بھری گلیوں کی سیر کر رہے ہوں، روایتی ترک حمام میں سکون حاصل کر رہے ہوں، یا مقامی پکوانوں کا ذائقہ چکھ رہے ہوں، ترکی ہر قسم کے سیاحوں کے لیے کچھ نہ کچھ ضرور رکھتا ہے۔اناطولیہ ویزا ایپلیکیشن سینٹرز نے پاکستانی شہریوں کے لیے ترکی کے وزٹ ویزا کی فیس کا اعلان کر دیا ہے۔قواعد کے مطابق، عام پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو ترکی کا سیاحتی سفر کرنے سے پہلے وزٹ ویزا حاصل کرنا ضروری ہے۔ درخواست گزاروں کو درج ذیل اہم دستاویزات جمع کروانی ہوں گی: 1: بینک اسٹیٹمنٹ 2: صحت بیمہ 3: تصاویر 4 فنگر پرنٹس 5: واپسی کا ٹکٹ 6: ہوٹل کی بکنگ ترکی کے سنگل انٹری وزٹ ویزا کی...
    اسلام آباد: وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہےکہ پاور ڈویژن اور بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں میں ہر ملازم 6 ہزار روپے کی مفت بجلی حاصل کررہا ہے، ہم نے اٹارنی جنرل آفس سے بات کی ہے کہ کیسز جلد ختم کرائیں جائیں تاکہ مفت بجلی بند کی جائے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ کیسز کی وجہ سے پاور ڈویژن اور بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو بجلی کی مفت فراہمی بند نہیں کرسکتے، مفت بجلی کا فی سرکاری ملازم کا خرچہ 6 ہزار روپے ہے، ہم نے اٹارنی جنرل آفس سے بات کی ہے کہ کیسز جلد ختم کرائیں جائیں تاکہ مفت بجلی بند کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مفت...
    سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز کراچی:ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے، سونا 2300 روپے مہنگا ہو گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 88 ہزار 700 روپے ہو گیا۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1972 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 47 ہزار 513 روپے ہو گئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 22 ڈالرز کے اضافے سے 7263 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2700 روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی۔
    راولپنڈی: ملک میں انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز جاری ہیں، اس دوران  7 مختلف کارروائیوں میں 7 ملزمان  کو گرفتار کرکے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 227.640 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔ لاہور ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 76 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کرلیے گئے۔ اسی طرح سرینگر ہائی وے اسلام آباد کے قریب کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 28.8 کلو افیون اور 98.4 کلو چرس برآمد کرکے  2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ علاوہ ازیں راوی ٹول پلازہ لاہور کے قریب کار سے 38.4 کلو چرس برآمد...
    ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 2300 روپے مہنگا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 288700 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1972 روپے کے اضافے سے 247513 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 22 ڈالر سے بڑھ کر 7263  ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
    پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت آج پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ملک میں فی تولہ سونا 2300 روپے اضافے کے بعد 288700 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1972  روپے اضافے کے بعد 247513  روپے کا ہو گیاہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 226895  روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 22 ڈالر اضافے کے بعد 2763 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں سونے کی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس لغاری نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی میں شرکت کی اور پاکستان کے پاور سیکٹر میں جاری ماحول دوست پالیسیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بجلی کی پیداوار، انرجی کنزرویشن اور اس کے استعمال میں ماحول دوست پالیسی کو اپنایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ملک کی 55 فیصد بجلی ماحول دوست ذرائع سے پیدا ہو رہی ہے اور سال 2030 تک یہ شرح 60 فیصد تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مستقبل میں پاکستان کی بجلی پیداوار کا 88 فیصد ماحول دوست ذرائع سے کرنے کا جامع منصوبہ تشکیل دیا جا چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا...
      مرتضیٰ وہاب—فائل فوٹو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں بہتر طریقے اور شفافیت کے ساتھ کام ہو۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا  کہ ڈیڑھ برس سے ہم اس شہر کی خدمت کر رہے ہیں، اس سڑک کو بنانے میں وفاق اور صوبائی حکومت نے ایک پیسہ نہیں دیا۔  انہوں نے کہا کہ میں نے خود آئل ٹرمینل کی کمپنی سے بات کی تھی، آئل کمپنیز سے پیسے لیے ٹیکس کی مد میں اور کام کر کے دکھایا۔ کراچی کی بہتری کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا: مرتضیٰ وہاب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہماری خواتین بہت با اختیار ہے، سندھ نے یہ بیریئر توڑا...
    — فائل فوٹو کرم اور پاراچنار میں کھانے پینے کی اشیاء کی قلت کی صورتحال بہتر نہ ہوسکی۔کرم اور پاراچنار میں عوام کو کھانے پینے کی اشیاء پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے، انتظامیہ کی جانب سے اب تک اشیاء خوردونوش سے بھرے 313 ٹرک پہنچائے جاچکے ہیں تاہم یہ ٹرک بھی خوراک کی کمی پوری نہ کر سکے۔اس حوالے سے علاقہ مکینوں نے مزید کم از کم 500 ٹرک بھجوانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کرم میں کھانے پینےکی اشیاء کی قلت، قیمتیں آسمان پرکرم میں ایک کلو پیاز چھ سو روپے، ٹماٹر چارسو پچاس روپے، گھی سات سو تیس روپے اور ایک کلو چینی کی قیمت دو سو ساٹھ روپے تک پہنچ گئی۔ دوسری جانب لوئر کرم میں بنکرز...
    پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے کی کمی کے بعد 278 روپے 83 پیسے کا ہو گیا۔  گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 93 پیسے پر بند ہوا تھا۔
    ملکی معاشی صورتحال کے پیش نظر حکومت نے ٹیکس آمدن بڑھانے کے لیے دیگر شعبوں کی طرح پراپرٹی یا ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں بھاری ٹیکس عائد کیے تھے جبکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکسٹ نیٹ میں شامل کرنے کے لیے نان فائلرز کے پراپرٹی خریدنے پر بھی ایک حد تک پابندی عائد کر دی تھی۔ اب یہ باتیں سامنے آ رہی ہیں کہ حکومت نے 5 کروڑ تک کی سرمایہ کاری کرنے والوں کو ٹیکس ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ٹیکس گوشوارے جمع کرنے والے فائلرز کے گرد بھی حکومت کا گھیرا تنگ ہوتا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اب گھر کی خرید و فروخت پر کتنا پراپرٹی ٹیکس دینا پڑے گا؟...
    بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر متوقع ہے جب کہ ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 3 پیسے تک کمی کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے قیمت میں کمی کیلئے نیپرا کو درخواست  دی ہے، نیپرا درخواست پر قیمتوں کے حوالے سے کل سماعت کرے گا۔ درخواست میں دسمبر کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی مانگی گئی، اس میں کہا گیا کہ دسمبر میں ڈسکوز کو 7 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، دسمبر میں فی یونٹ بجلی کی فیول لاگت 9 روپے 60 پیسے رہی، ماہ دسمبر میں لاگت کا تخمینہ 10 روپے 63 پیسے فی یونٹ تھا۔ درخواست کے مطابق ایک ماہ میں پانی سے...
    کراچی(نیوز ڈیسک)آج بروز بدھ:29جنوری 2025 ، پاکستان کے مختلف شہروں اسلام آباد، راولپنڈی ، فیصل آباد، پشاور، سکھر، حیدرآباد، کراچی، ملتان اور لاہور کی بلین مارکیٹوں سے تازہ ترین معلومات کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 288,500.00 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 247,346.49 روپے کے لگ بھگ ہے۔ سونا سونا فی گرام سونا فی 10 گرام سونا فی تولہ سونا فی ترے اونس سونا فی کلو گرام 24K 24,735.00 247,346.00 288,500.00 316,525.00 24,734,649.00 22K 22,674.00 226,738.00 264,462.00 290,152.00 22,673,750.00 ...
    بونیر (مانیٹرنگ ڈیسک) پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ورکرز کے ختم کردہ تمام پوسٹوں کو بحال کرنے کے ساتھ پنشن کا پرانا طریقہ کار بحال کیا جائے۔ یہ موقف سماجی رہنما پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ورکرز کے صوبائی نائب صدر خیبر پختونخوا اور صدر بونیر گل کریم خٹک نے گزشتہ روز ورکرز کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ظلم کا نظامرائج ہے،12 سے 15 گھنٹے کام کرنے والے مزدروں کی تنخواہ بڑھاکر37 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے لیکن صدر مملکت کی تنخواہ جو پہلے10لاکھ روپے تھی، اسے بڑھا کر22 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح وزیر اعظم، وزرا مشیروں، ججز اور دیگرحکام کی تنخواہوں میں لاکھوں روپے کے اضافے کے ساتھ...
    اسلام آباد(اے پی پی) سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی)نے 259.68 ارب روپے مالیت کے 16 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے اور232.28ارب روپے مالیت کے 7 منصوبوں کو منظوری کیلئے ایکنک بھیج دیا گیا ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات و ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن احسن اقبال کی زیر صدارت سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں 259.68ارب روپے مالیت کے 16 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی صدارت میں سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 259 ارب روپے لاگت کے 16 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی،ان منصوبوں میں سے سی ڈی ڈبلیو پی نے 27.4 ارب روپے کے نو منصوبوں کو منظور کر لیا جبکہ سات منصوبے جن کی لاگت 232.28 بلین روپے ہے ۔حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو ارسال کر دیا۔ احسن اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ قومی ترقی کو بڑھانا تمام سٹیک ہولڈرز کی ذمہ داری ہے،سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں تعلیم اور تربیت کے شعبوں کے پانچ منصوبے منظوری کے لیے پیش کیے گئے ان میں سے ایک منصوبہ گلگت بلتستان میں دانش سکولوں کا...
    کراچی(کامرس رپورٹر)ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت مزیدگھٹ گئی۔۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو 2700روپے کی کمی سے فی تولہ سونا2 لاکھ86ہزار400 روپے پرآگیا اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت 2315 روپے کی کمی سے2 لاکھ 45 ہزار 541روپیہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں26 ڈالر کی کمی کے بعد فی اونس سونا 2741ڈالر پرآگیا۔
    اسلام آباد: ایف بی آر نے رواں مالی سال 2024-25 کے ابتدائی 7 ماہ (جولائی تا جنوری) میں 440 ارب روپے کے ٹیکس شارٹ فال کا خدشہ ظاہر کیا ہے، جب کہ ایف بی آر کو جنوری میں بھی 50 ارب روپے سے زائد کی کمی کا سامنا ہوسکتا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ایف بی آر ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جنوری 2025 کے لیے ٹیکس وصولی کا ہدف 956 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا، تاہم اس کے مقابلے میں صرف 900 ارب روپے تک وصولی متوقع ہے۔ اسی طرح، ایف بی آر نے جنوری سے مارچ 2025 تک کی سہ ماہی کے لیے 3100 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر...
    کراچی(کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز میٹلز، انرجی، کوٹس اورانڈیکس کے 63.612بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 57،709 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 24.627 بلین روپے رہی۔ جبکہ این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 21.185 بلین روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 7.589 بلین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 3.247 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.787 بلین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 1.150بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 1.247 بلین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 650.869 ملین روپے، کاپرکے سودوں کی مالیت 419.151 ملین روپے، ڈی جے کے...
    50 ارب کا 60 فیصد فنڈ یا 28 ارب 87 کروڑ حکومت پنجاب کو جاری کیے گئے۔ حکومت سندھ کو کل 15 ارب 25 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کی اسکیموں کے لیے 50 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ رہورٹ کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کی اسکیموں کے لیے 50 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی، 50 ارب کا 60 فیصد فنڈ یا 28 ارب 87 کروڑ حکومت پنجاب کو جاری کیے گئے۔ حکومت سندھ کو کل 15 ارب 25 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ حکومت بلوچستان کو 2 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیے گئے،...
    کراچی:  محمود آباد کے بینک سے رقم نکلوا کر جانے والے شہری کو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ڈالمیا روڈ گلشن جمال کے قریب 30 لاکھ روپے سے محروم کردیا۔ تفصیلات  کے مطابق شارع فصل تھانے کے علاقے ڈالمیا روڈ نزد گلشن جمال سوسائٹی کے قریب  2 موٹر سائیکلوں پر سوار 3 ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے  کار سوار شہری کو روکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پر گاڑی کا شیشہ توڑ دیا جس کے باعث شہری خوفزہ ہو کر روک گیا اس دوران ڈاکوؤں نے شہری سے رقم چھین لی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او فیصل گل نے بتایا کہ متاثرہ شہری فراز محمود آباد نمبر 4 میں قائم نجی بینک...
    اسلام آباد: حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کی اسکیموں کے لیے 50 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کی اسکیموں کے لیے 50 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی، 50 ارب کا 60 فیصد فنڈ یا 28 ارب 87 کروڑ حکومت پنجاب کو جاری کیے گئے۔ حکومت سندھ کو کل 15 ارب 25 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔حکومت بلوچستان کو 2 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیے گئے، جبکہ حکومت خیبرپختونخوا کو ایک ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کیے گئے۔ میڈیاذرائع کے مطابق اسلام آباد کے لیے 75 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے، حکومت نے 50 ارب کی...
    اسلام آباد :(رپورٹ, وقار عباسی)  اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ  زکوٰۃ آفس کے خزانہ سے 29کروڑ16لاکھ روپے کی خطیر رقم جعل سازی سے بوگس لوکل زکوٰۃ کمیٹیوں کو جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ابتدائی انکوائری میں چیئرمین اسلام آباد زکوٰۃ کمیٹی و چیف کمشنر آف کے چار اہلکاروں کو اس بندعنوانی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کرنے کی سفارش کردی گئی ہے۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفس میں 196لوکل زکوٰۃ کمٹییاں بوگس پائی گئیں ہیں جن میں سے 10کمیٹیاں سرکاری افسران نے ازخود بناکر 11کروڑ روپے جاری کروائے جبکہ 18کروڑ روپے کی خطیر رقوم  چیئرمین کی بنائی گئی ۔خود ساختہ کمیٹیوں کو جاری کی گئی ہیں زکوٰۃ کمیٹی کی رقم سے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) یوٹیلیٹی اسٹورز میں بھی چینی 5 روپے فی کلو مہنگی ہوگئی، جس کے بعد قیمت 145 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی 5 روپے فی کلومہنگی کردی ، ذرائع نے بتایا کہ اسٹورز پر چینی کی قیمت 140 سے بڑھا کر 145 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ ذرائع یو ایس سی نے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باعث چینی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے، اضافے کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹوروں پرچینی اوپن مارکیٹ سے سستی ہے۔ خیال رہے وفاقی کابینہ نے گزشتہ ہفتے یوٹیلیٹی اسٹوروں کے آپریشنزبند کرنےسےمتعلق کمیٹی تشکیل دی تھی ، وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار کو کمیٹی کا...
    کراچی: انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اور اوپن مارکیٹ میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ شرح سود میں مرحلہ وار کمی سے معیشت میں میں طلب بڑھنے، ماہوار درآمدات 5ارب ڈالر سے بڑھنے کی پیش گوئی جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو بھی ڈالر کی پیش قدمی برقرار رہی،اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 281روپے سے نیچے آگئے۔ اس طرح سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ایک دوسرے کی مخالف سمت پر گامزن رہیں۔انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 12پیسے کی کمی سے 278روپے 71پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ کاروباری دورانیے کے وسط...
    کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے دن ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونا 2,700 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 86 ہزار 400 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونا بھی 2,315 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 45 ہزار 541 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں گراوٹ دیکھنے میں آئی، جہاں فی اونس سونا 26 ڈالر کمی کے بعد 2,741 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں یہ کمی عالمی مارکیٹ میں بدلتے رجحانات اور طلب و رسد کے اثرات کا نتیجہ ہے۔
    حصص بازار میں 51 کروڑ 78 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 29 ارب 20 کروڑ روپے رہی۔ اسلام ٹائمز۔ شرح سود میں کمی کے بعد بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کے روز کاروبار کا منفی دن رہا، جہاں 100 انڈیکس میں 1489 پوائنٹس کی بڑی کمی ہوگئی۔ پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 1489 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 12 ہزار 30 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 2209 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ حصص بازار میں 51 کروڑ 78 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 29 ارب 20 کروڑ روپے رہی۔ دوسری جانب مارکیٹ کیپٹلائزیشن 158 ارب روپے کم ہو کر 13 ہزار 770 ارب روپے...
    کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو رواں ماہ(جنوری)میں 50 ارب روپے سے زائد ریونیوشارٹ فال کا امکان ہے جب کہ ایف بی آر نے رواں مالی سال 2024-25 پہلے 7ماہ(جولائی تا جنوری) میں 440 ارب روپے ٹیکس شارٹ فال کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔   اس حوالے سے ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ماہ (جنوری2025) کے لیے ٹیکس وصولی کا ہدف 956 ارب روپے مقرر کررکھا ہے لیکن اس کے مقابلے میں صرف 900 ارب روپے تک کی وصولی کا امکان ہے، تاہم رواں سہ ماہی ( جنوری سے مارچ2025) کے لیے ایف بی آر نے 3100 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر کررکھا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ...
    فوٹو: فائل شرح سود میں کمی کے بعد بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 1489 پوائنٹس کی بڑی کمی ہوگئی۔ پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 1489 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 12 ہزار 30 پوائنٹس پر بند ہوا۔  پی ایس ایکس: کاروبار کا منفی دن، کاروباری حجم کم رہاپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر شرح سود میں ایک فیصد کمی کی توقعات کے سبب مثبت آغاز ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 2209 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔حصص بازار میں آج 51 کروڑ 78 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 29 ارب 20 کروڑ روپے رہی۔ دوسری جانب مارکیٹ...
    شرح سود میں کمی کے باوجود پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا دن منفی رہا، جہاں 100 انڈیکس میں 1489 پوائنٹس کی بڑی گراوٹ دیکھنے کو ملی۔ پی ایس ایکس کے بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 1489 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 12 ہزار 30 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس 2209 پوائنٹس کے بینڈ میں اتار چڑھاؤ کا شکار رہا۔ حصص بازار میں آج 51 کروڑ 78 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مجموعی مالیت 29 ارب 20 کروڑ روپے رہی۔ دوسری جانب، مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 158 ارب روپے کی کمی ہوئی اور یہ 13 ہزار 770 ارب روپے تک محدود ہوگئی۔