2025-02-06@03:57:28 GMT
تلاش کی گنتی: 11
«ان کی وفات»:
گلگت بلتستان:گلگت بلتستان کی حکومت نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر 6 فروری کو پورے خطے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران تین روزہ سوگ منایا جائے گا، جس کے تحت صوبے کی تمام سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں رہے گا۔ حکومت نے اس بارے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے جس کے مطابق 6 فروری کو گلگت بلتستان کے تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ یاد رہے کہ پرنس کریم آغا خان کا انتقال پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں ہوا۔ وہ 1957 میں اپنے دادا سلطان محمد شاہ آغا خان کی وفات کے بعد اسماعیلی مسلمانوں کے رہنما بنے تھے۔ گلگت بلتستان میں اسماعیلی کمیونٹی کے...
ترجمان کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری عمارات پر 3 روز تک قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے پرنس کریم آغا خان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ پرنس کریم آغا خان کی رحلت پر وزیر اعلی گلگت بلتستان نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے جبکہ کل یعنی 6 فروری کو صوبے بھر میں عام تعطیل ہو گی۔ ترجمان کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری عمارات پر 3 روز تک قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے پرنس کریم آغا خان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔...
شیخ حسن جعفری نے بیان میں کہا کہ ان کی حیات نہ صرف اسماعیلی برادری بلکہ پوری انسانیت کے لیے ایک مشعلِ رہنمائی ثابت ہوئی ہے۔ ان کی علم و حکمت، محبت اور خدمتِ خلق کی مثالیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین اور سرپرست اعلیٰ انجمن امامیہ بلتستان علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے ایک تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ شاہ کریم الحسینی پرنس آغا خان کی وفات کا سن کر ہم گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کی حیات نہ صرف اسماعیلی برادری بلکہ پوری انسانیت کے لیے ایک مشعلِ رہنمائی ثابت ہوئی ہے۔ ان کی علم و حکمت، محبت اور خدمتِ خلق کی مثالیں ہمیشہ ہمارے دلوں...
ان دنوں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ یاد رہے کہ اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا آغا خان 88 سال کی عمر میں پرتگال میں انتقال کر گئے تھے۔ آغا خان اسماعیلیوں کے 49 ویں امام تھے۔ اسلام ٹائمز۔ اسماعیلوں کے روحانی پیشوا پرنس شاہ کریم الحسینی ( آغا خان) کی وفات پر حکومت گلگت بلتستان نے تین دن سوگ منانے کا اعلان کیا۔ ان دنوں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ یاد رہے کہ اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا آغا خان 88 سال کی عمر میں پرتگال میں انتقال کر گئے تھے۔ آغا خان اسماعیلیوں کے 49 ویں امام تھے۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سینئر صحافی اور سکھرپریس کلب کے سابق صدرخواجہ جاویداحمدکی اہلیہ انتقال کرگئیں وہ کچھ عرصہ سے علیل اورمقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔مرحومہ کی نمازجنازہ بعد نمازظہر مسجد اقصیٰ بلاک 15فیڈرل بی ایریا میں ادا کی گئی ۔ جماعت اسلامیسندھ کے امیرکاشف سعید شیخ،جنرل سیکرٹری محمد یوسف اورسیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا نے خواجہ جاوید سے اہلیہ کی وفات پردلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر وسابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے خواجہ جاوید کو ٹیلیفون کرکے اہلیہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔
کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ ،جنرل سیکرٹری محمد یوسف اورسیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے کراچی پریس کلب کے سینئر ممبر و سینئر صحافی، روزنامہ جسارت کراچی کے سابق اسٹاف رپورٹر محمد انور کی وفات پردلی رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت ،درجات کی بلندی اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔ملی یکجہتی کونسل سندھکے صدر اسداللہ بھٹو اورجنرل سیکرٹری قاضی احمد نورانی نے بھی محمد انورکی کی وفات پردکھ وافسوس کا اظہار کیا ہے۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ، جنرل سیکرٹری محمد یوسف اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے کراچی پریس کلب کے ممبر اور سینئر صحافی جمشید گل بخاری کی وفات پر دلی افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
سجاول،سنی رابطہ کونسل ،سیرت کمیٹی ،جماعت اہلسنت پاکستان اور اہلحدیث کی جانب سے سیدناامیرمعاویہؓ کے یوم وفات پر ریلی نکالی جارہی ہے
سجاول،سنی رابطہ کونسل ،سیرت کمیٹی ،جماعت اہلسنت پاکستان اور اہلحدیث کی جانب سے سیدناامیرمعاویہؓ کے یوم وفات پر ریلی نکالی جارہی ہے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم کے بانی رہنما شہید ڈاکٹر عمران فاروق کی والدہ انتقال کر گئیں۔ایم کیو ایم کے ترجمان نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ کی نماز جنازہ اور تدفین کا وقت اور مقام بعد میں اعلان کیا جائے گا۔ایم کیو ایم کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے عمران فاروق کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ ایک باہمت اور جرات مندانہ شخصیت کی مالکہ تھیں۔انہوں نے ہمیشہ مشکل حالات میں صعوبتوں کا مقابلہ کیا اور ہر مشکل وقت میں ثابت قدم رہیں۔
یار دلدارجاوید شہزاد کی وفات کی خبر پیارے عمر فاروق نے دی تو خبر سنتے ہی ذہن سناٹے میں آگیا، ہمارا یار جاوید شہزاد اوصاف اور اے بی این نیوز کا شہزادہ اور چیف ایڈیٹر مہتاب خان صاحب کا فرستادہ تھا،کمال یہ کہ جاوید شہزاد سب صحافیوں میں مقبول اور ہر صحافی کا پیارا تھا، اسلام آباد دفتر میں اوصاف کے سینئر صحافی راجہ بشارت عباسی اور اس خاکسار کے درمیان کبھی کبھی مناظرانہ بحث طول پکڑتی تو جاوید شہزاد مسکراتے ہوئے ہم دونوں کی مدد کے لئے آن پہنچتے اور ہم ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجاتے،جاوید شہزاد تقریباً چار دہائیوں سے صحافت کے شعبے سے منسلک تھا، اس کا صرف سیاستدانوں ہی نہیں بلکہ عسکری حلقوں سے بھی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)معروف صحافی اور روزنامہ اوصاف اوراے بی این کے چیف رپورٹر جاوید شہزاد حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث انتقال کر گئے۔ جاوید شہزاد صاحب کا شمار صحافتی حلقوں میں ایک اہم اور باوقار شخصیت کے طور پر کیا جاتا تھا، اور ان کی وفات سے صحافتی برادری میں گہرا دکھ اور غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ خرم شہزاد، جو کہ اے پی پی کے سینئر رپورٹر ہیں، اپنے بڑے بھائی کی وفات پر دلی غم کا شکار ہیں۔ مرحوم جاوید شہزاد نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں متعدد اہم خبریں اور رپورٹیں شائع کیں اور ہمیشہ اپنے کام میں ایمانداری اور محنت کی مثال قائم کی۔ نماز جنازہ کے وقت اور مقام کا اعلان بعد...