آغا خان کی وفات پر گلگت بلتستان حکومت کا تین روزہ سوگ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
ان دنوں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ یاد رہے کہ اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا آغا خان 88 سال کی عمر میں پرتگال میں انتقال کر گئے تھے۔ آغا خان اسماعیلیوں کے 49 ویں امام تھے۔ اسلام ٹائمز۔ اسماعیلوں کے روحانی پیشوا پرنس شاہ کریم الحسینی ( آغا خان) کی وفات پر حکومت گلگت بلتستان نے تین دن سوگ منانے کا اعلان کیا۔ ان دنوں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ یاد رہے کہ اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا آغا خان 88 سال کی عمر میں پرتگال میں انتقال کر گئے تھے۔ آغا خان اسماعیلیوں کے 49 ویں امام تھے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا اسماعیل کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار افسوس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسماعیل کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان اور اسماعیل کمیونٹی سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔(جاری ہے)
وزارت داخلہ کی جانب سے بدح کو یہاں جاری بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ پرنس کریم آغا خان مرحوم کی سماجی شعبوں کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، انہوں نے پاکستان میں تعلیم و صحت کے شعبوں میں نمایاں کام کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پرنس کریم آغا خان کے انتقال سے دنیا انسانیت کے ہمدرد شخصیت سے محروم ہو گئی ہے۔