کوئٹہ، مولانا فضل الرحمان کی مولانا واسع کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
مولانا فضل الرحمان جے یو آئی رہنماء مولانا واسع کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیلئے کوئٹہ پہنچے، تاہم موسم کی خرابی کی باعث واپس نہ جا سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء مولانا فضل الرحمان آج جے یو آئی کے رہنماء مولانا عبدالواسع کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے۔ وہ مولانا واسع کی والدہ کے ایصال ثواب اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے لئے پہنچے۔ بعد ازاں کوئٹہ میں موسم کی خرابی کے باعث واپس نہ جا سکے۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے پارٹی کارکنوں سے ملاقات کی اور ان سے خطاب کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ان کا کوئٹہ سے ایک مضبوط تعلق ہے۔ تنظیمی مصروفیات کے باعث یہاں زیادہ وقت نہیں دے پاتے۔ انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ وہ بلوچستان بلخصوص کوئٹہ میں جمعیت علماء اسلام کو مضبوط جماعت بنانے کے لئے کوششیں تیز کریں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان اظہار تعزیت کی والدہ
پڑھیں:
پی ٹی آئی آئی اور جے یو آئی (شیرانی) کا اتفاق رائے سے آگے بڑھنے کا فیصلہ
پی ٹی آئی آئی اور جے یو آئی (شیرانی) کا اتفاق رائے سے آگے بڑھنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علمائے اسلام (شیرانی) نے اتفاق رائے سے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے جمعیت علمائے اسلام (شیرانی) کے سربراہ مولانا محمد خان شیرانی سے ملاقات کی، سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی اور سابق سینیٹر اسلم بلیدی بھی ملاقات میں موجود تھے۔
ملاقات میں ملک میں مفاہمت کے فروغ، سیاسی تعاون اور اتفاق رائے سے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا گیا، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے مولانا محمد خان شیرانی سے ان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ مولانا محمد خان شیرانی سینئر پارلیمنٹیرین، آئین کے ماہر اور ممتاز دینی وسیاسی شخصیت ہیں، ان کی سیاسی و دینی خدمات کا بانی پی ٹی آئی عمران خان اور پارٹی کو بہت احترام ہے، ملک میں مفاہمت، باہمی تعاون اور اعتماد کی فضا کے فروغ میں مولانا محمد خان شیرانی کے اہم کردار کے خواہشمند ہیں۔
اس موقع پر بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی جانب سے مولانا شیرانی کو خیبرپختونخوا آنے کی دعوت دی۔
جمعیت علمائے اسلام (شیرانی) کے سربراہ مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ مفاہمت کے ذریعے ملک کو ٹکراؤ سے نجات دلانی چاہیے، ملک میں مفاہمت کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے محمد علی درانی کو اہم کردارادا کرنا چاہیے۔